Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ترکی کے قومی دن کے موقع پر ترک صدرکومبارکباد

    لاہور۔پاکستان اور ترکی دو اسلامی برادرملک دنوں کی عوام کے دل بھی ایک دوسرے کے لیے دھڑکتے ہیں اور ایک دوسرے سے پیارکرتے ہیں، ترکی پاکستان کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہوتا ہے اور پاکستان ترکی کی خوشیوں کو دوبالا کرتا ہے ، اسی لیے آج ترکی کے قومی دن پرجہاں‌وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو مبارک باد دی وہاں‌ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ترکی کے قومی دن کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو مبارکباد دی ہے۔

    مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے مابین باہمی احترام کا مضبوط رشتہ موجود ہے۔پاکستان اور ترکی کے درمیان لازوال تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔۔پاکستان اور ترکی کے عوام ایک دوسرے کی کامیابیوں اور مشکل گھڑیوں میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے نظر آئے ہیں۔

    زلمے خلیل زاد کی وزیراعظم سے ملاقات،اہم پیش رفت

    ہر گزرتے لمحے پاکستان اور ترکی کی دوستی مضبوط تر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام محبت، بھائی چارے اور اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترکی نے اپنے قائد رجب طیب اردوان کی ولولہ انگیز قیادت میں بے پناہ ترقی کی ہے۔

    کشمیرمیں کرفیو کا 86 واں دن،نہ غذا نہ دوا،دنیا خاموش،بہت افسوس،بہت افسوس

    انہوں نے کہا کہ ترکی کی حکومت اور عوام نے عالمی سطح پر پاکستان کے ہر موقف کی بھرپور تائید کی ہے اور مسئلہ کشمیر پر ترکی کی حمایت پر اس کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی اورمحبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے۔ پاکستان کے عوام اپنے برادر ملک ترکی کی بے مثال ترقی پر فخر کرتے ہیں

  • حکومت نے ینگ ڈاکٹر کے  خلاف سنگین رویہ اپنا لیا

    حکومت نے ینگ ڈاکٹر کے خلاف سنگین رویہ اپنا لیا

    حکومت نے ینگ ڈاکٹر کے خلاف سنگین رویہ اپنا لیا
    حکومتی کمیٹی سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مزاکرات ناکام ہو گئے جس کے بعد محکمہ صحت نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف سمیت 5 احتجاجی ڈاکٹرزکو معطل کردیا.ڈاکٹر عاطف مجید کو نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیے گئے ڈاکٹر عاطف مجید سروسز اسپتال میں میڈیکل آفیسر ہیں.وائی ڈے اے میو اسپتال کے صدر ڈاکٹر محمود،وائی ڈی اے میو کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بلال احمد کو معطل کردیا گیا. میو اسپتال کے ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر عظیم بھی معطل کر دیے گئے. صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے احتجاجی عملے کو معطل کرنے کے احکامات دیے.

  • YDAکے پیٹرن انچیف سمیت 5 احتجاجی ڈاکٹرزمعطل

    لاہور: حکومتی کمیٹی سے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مزاکرات ناکام ہوگئے ہیں‌،دوسری طرف حکومت نے اس احتجاجی تحریک کے ماسٹرمائنڈ ڈاکٹروں کو ان کے عہدوں سے فارغ کرتےہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے،

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق معطل کیے جانے والے ڈاکٹرز پنجاب بھرسے محکمہ کے دیگر ملازمین کو حکومت اور اداروں کے خلاف اکسانے اوراحتجاجی تحریک کو جاری رکھنے کا کام کررہے تھے ، محکمہ صحت نے مضبوط اطلاعات کی بنیاد پرینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف سمیت 5 احتجاجی ڈاکٹرزکو معطل کردیا


    ذرائع کے مطابق معطل کیے جانے والے ڈاکٹروں میں سے ڈاکٹر عاطف مجید کو نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جو کہ لاہور کے سروسز ہسپتال میں میڈیکل آفیسر ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق دوسرے معطل ہونے والے ڈاکٹروائی ڈے اے میوہسپتال کے صدر ڈاکٹر محمود اور وائی ڈی اے میو کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بلال احمد کو معطل کردیا گیا، دیگر معطل ہونے والے ڈاکٹروں میں میو اسپتال کے ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر عظیم بھی شامل ہیں‌

  • چارسدہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال تینوں تحصیلوں میں تاجر برادری احتجاج پر

    چارسدہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پورے صوبے کی طرح چارسدہ میں بھی ظالمانہ ٹیکسز اور تاجروں کے ساتھ حکومتی ناروا سلوک کے خلاف تاجر برادری کی جانب سے مکمل شٹرڈاون ہڑتال، آل تاجر فیڈریشن کا فاروق اعظم چوک پر ہڑتالی کیمپ کا انعقاد، مرکزی تحصیل بازار سمیت تجارتی مراکز میں کاروباری سرگرمیاں معطل شٹرڈاون ہڑتال تینوں تحصیلوں چارسدہ, تنگی اور شبقدر میں کی جا رہی ہے.

  • گرینڈ ہیلتھ الائنس اور حکومتی کمیٹی کے مزاکرات کہاں‌ تک پہنچے ، اہم خبر

    گرینڈ ہیلتھ الائنس اور حکومتی کمیٹی کے مزاکرات کا کیا بنا، اہم خبر آگئی،

    باغی ٹی وی :گرینڈ ہیلتھ الائنس اور حکومتی کمیٹی کے مزاکرات ایک بار پھر ناکام ہو گئے احتجاجی عملے کے مزاکرات کئی گھنٹے تک جاری رہے. احتجاجی عملے کو حکومتی کمیٹی سے مزاکرات کے لیے سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بلایا گیا تھا.گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ایم ٹی آئی ایکٹ کی منسوخی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے .انہوں نے کہ ہے کہ کسی ہائی لیول حکومتی کمیٹی سے مزاکرات کریں گے، ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کا اوپی ڈیز میں احتجاج جاری رہے گا،
    گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ڈاکٹر یاسمین راشد پر سنگین الزامات لگادیئے

    چونیاں: درندہ صفت انسان نے خود ہی حقائق سے پردے اٹھادیئے

    روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

  • آزادی مارچ میں کیا ہو رہا ، فردوس عاشق نے بتادیا

    آزادی مارچ میں کیا ہو رہا ، فردوس عاشق نے بتادیا

    آزادی مارچ میں کیا ہو رہا ، فردوس عاشق نے بتادیا

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ حکومت نے جمہوری روایات کی پاسداری میں احتجاج کا حق دیا ہے مولانا فضل الرحمان کے جلوس میں جدید اسلحہ کی موجودگی پر تشویش ہے،جمہوری جدوجہدکادعویٰ کرنےوالوں کےہاتھ میں اسلحےکاکیا مطلب ہے.تمام صورتحال کی ذمہ داری مولانا فضل الرحمان پر ہے، مولانا اور اس کی جماعت کو اب یہ الزام نہیں دینا چاہیے کہ ہم جمہوری روایات کی پاسداری نہیں کر رہے۔
    انہوں نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کےبارکھان میں لیویز فورس پر حملےکی مذمت کرتے ہیں،قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر خود بتائیں کہ کون جمہوری روایات کا مخالف ہے .

    اینکرز بولیں گے توپھرہوگی پیمرا کی زبان ، ورنہ نہیں بن سکیں گے،میزبان یا مہمان

    آزادی مارچ سندھ کاسفر مکمل کرنے کے بعد کوٹسبزل کے مقام پر پنجاب میں داخل

  • ٍٍایف اے ٹی ایف: این ای سی میں اعلیٰ فوجی افسران کو شامل کرنے کا امکان

    اسلام آباد :وزیراعظم نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہ نکالنے کی وجوہات کاجائزہ لینے اور آئندہ کے لیے بہترین حکمت عملی طئے کرنے کے لیے دہشت گردی کے لیے مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے بنائی گئی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی (این ای سی) میں پہلی مرتبہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    مصنوعی کیلشئیم ۔ خون کی شریانوں کے امراض کا خطرہ

    معتبر ذرائع کے مطابق اسی سلسلے میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج (29 اکتوبر) کو دونوں عسکری افسران کی این ای سی میں شمولیت سے متعلق فیصلہ کرلیا جائے گا وفاقی کابینہ فنانس ڈویژن کی پیش کردہ درخواست پر فیصلہ کرے گی اور یہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ دو اعلیٰ عہدوں پر فائز فوجی افسران کو کسی قومی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ این ڈی سی قومی اور علاقائی تعاون پر مشتمل طویل المعیاد منصوبہ بندی کی منظوری دیتی ہے۔اس سے قبل رواں برس جون میں وزیراعظم عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ کو 13 رکنی نیشنل ڈیولپمنٹ کونسل (این ڈی سی) میں شامل کیا تھا۔آج کے اجلاس میں وفاقی کابنیہ کے ایجنڈے کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کو بھی این ای سی میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

    اسمٰعیل شاہ وفات پا گئے

    این ای سی میں ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی ایس آئی کی این ای سی میں بطور جنرل کمیٹی (جی سی) رکن شمولیت اے ایم ایل ایکٹ 2010 کی شق 5 اور 5 اے کے تحت کی جائے گی۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں وزیراعظم نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی 27 شرائط پر عملدرآمد کے لیے نئی حکمت عملی کی منظوری دی تھی تاکہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلا جا سکے۔نئی حکمت عملی کی منطوری کے پیش نظر ہی اعلیٰ عسکری حکام اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کو این ای سی میں شامل کیا جانے کا امکان ہے۔

    مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

  • آزادی مارچ سندھ کاسفر مکمل کرنے کے بعد کوٹسبزل کے مقام پر پنجاب میں داخل

    رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ)آزادی مارچ سندھ کاسفر مکمل کرنے کے بعد کوٹسبزل کے مقام پر پنجاب میں داخل،مسلم لیگ ن کے کارکنان نے استقبال کیا،مولانا فضل الرحمان کے حق میں نعرے بازی، گاڑی پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی،پاکستان پیپلز پارٹی مکمل طور پر غائب،سابق گورنر مخدوم احمد مخدوم آزادی مارچ کی آمد سے ایک روز قبل لاہور چلے گئےتھے،واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق گورنر مخدوم احمد مخدوم کو آزادی مارچ کا استقبال کرنے کی ہدایت دی تھی،آزادی مارچ کراچی سے اسلام باد کےلیے گزشتہ سے پیوستہ روز روازنہ ہوئے تھے جو گزشتہ رات سکھر سے پنجاب آئے جہاں آزادی مارچ کا مسلم لیگ ن کے بھرپور استقبال کیا جبکہ پیپلزپارٹی غائب رہی خیال رہے کہ جمیت علماء اسلام ف کے سربراہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئےاپنےآزادی مارچ کا افتتاح کیا تھا

  • نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ سامنے گئی

    نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ سامنے گئی ،
    نواز شریف کے رینل فنکشنل ٹیسٹ رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں.رپورٹ میں نوازشریف کابلڈیوریااورکریٹینین معمول سےزیادہ ہے،رینل فنکشنل ٹیسٹ رپورٹ میں نوازشریف کا بلڈیوریا63ہے.نوازشریف کاسریم کریٹینین بھی معمول سےزیادہ ہے،رپورٹ کے مطابق نوازشریف کا سریم کریٹینین 1.4ہے،اسٹرائیڈانجکشن دینےسےگردےبھی متاثرہونےلگے، نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر بھی قابو میں نہیں ہے،
    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر کم ہوگئے…
    اس سے پہلے بورڈ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو آئی وی آئی جی انجکشن کے ساتھ اسٹیرائیڈزدیئے گئے ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف کے گردوں کے ٹیسٹ تسلی بخش نہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف کو دل کی ادویات روک دی گئی ہیں.25ہزارپلیٹ لیٹس کی تعداد پر دل کی ادویات نہیں دی جاسکتیں،سٹیرائیڈ دینےسے دل اور گردوں کی بیماری بڑھ جاتی ہے.

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کو کیسے برقرار رکھا جائے گا، خبر آگئی

    نواز شریف کی پیشی،شہباز شریف نے آج پھر مثال قائم کر دی

  • حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد:نادرا کافیصلہ معطل ، اطلاعات کے مطابق ابھی تھوڑی دیر پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمداللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، اس دوران درخواست گزار اور نادرا کے وکیل پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نادرا نے ان کے موکل کا شناختی کارڈ منسوخ کردیا ہے، اس فیصلے کے خلاف نادرا میں درخواست دی تاہم ایک ہفتے سے اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

    نادرا کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ دسمبر 2018 میں پہلی مرتبہ حافظ حمد اللہ کو خط لکھا گیا، ضلع سطح کی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا، جس کے بعد حافظ حمداللہ کمیٹی میں پیش ہوئےاورجو دستاویزات طلب کی تھیں، انہیں پیش کیا، تاہم یہ دستاویزات جعلی نکلیں۔اس پر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا حافظ حمداللہ کے بچے ہیں کیا ان کے پاکستانی شناختی کارڈ بنے ہوئے ہیں، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جی بچوں کے شناختی کارڈ ہیں اور ایک بیٹا فوج میں بھی ہے۔

    چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ جو ماں اپنے بیٹے کو وطن پر قربان کرنے کے لیے بھیج دے کیا اُس کے شوہر کی شہریت پر کوئی شک ہو سکتا ہے؟بعدازاں عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد حافظ حمد اللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کرنے کا نادرا کا فیصلہ معطل کردیا۔ساتھ ہی عدالت نے تاحکم ثانی حافظ حمداللہ کے خلاف کسی بھی قسم کا اقدام اٹھانے سے روک دیا۔