Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیر اعظم عمران خان کی رجب طیب اردوان کومبارک باد

    اسلام آباد: پاکستان اور ترکی دونون برادراسلامی ملک ، ایک دوسرے سے پیار کرنے والے ، ایک دوسرے میں خوشیاں بانٹنے والے ، اطلاعات کے مطابق آج ترکی کے 96 ویں قومی یوم جمہوریہ پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو خط لکھ کر مبارک باد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کے 96 ویں قومی یوم جمہوریہ پر مبارک باد دیتے ہوئے اردوان کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ ترک بہادر عوام نے نو آبادیاتی قوتوں کے سامنے جرأت کا مظاہرہ کیا۔ ترک عوام کے جرأت مندانہ اقدام نے دنیا کو متاثر کیا ہے، فخر ہے ہمارے آبا و اجداد نے اس وقت ترک بھائیوں کا ساتھ دیا، پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات تاریخی، مذہبی، اور ثقافتی دوستی کی مثال ہیں۔میں ترک قوم کو سلام پیش کرتا ہوں‌

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ترکی کو قریبی دوست اور بھائی سمجھتا ہے، دونوں ممالک میں تاریخی تعلقات کی مضبوطی کے لیے پر عزم ہیں، دونوں ممالک کے عوام باہمی روابط کے فروغ اور خطے میں استحکام کے لیے مل کر کام کریں گے۔ترکی اور پاکستان جسم دومگریک جان ہیں‌

    عمران خان کی وزارت عظمیٰ اور خارجہ کے معاملات میں بہتری کے بعد پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات بھی مزید بہتر ہوئے ہیں، ابھی حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کے مابین عالم اسلام کی بہتر ترجمانی کے لیے ایک مشترکہ ٹی وی چینل کے قیام پر بھی اتفاق ہو چکا ہے۔

  • میاں نوازشریف کو قوم کی دعاؤں اوربہترعلاج کی ضروت ہے۔ نواز ملک

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی محمدنوازملک نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کو قوم کی دعاؤں اوربہترعلاج جبکہ حکومتی ترجمانوں کودماغی علاج کی ضرورت ہے جوبیماری پربھی سیاست کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محمدنوازملک کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی صحت یابی کیلئے ہر پاکستانی دعاگوہے،اللہ تعالیٰ ان کی دعائیں قبول فرمائیںگے،میاں نوازشریف ایک باوقاراورمحب وطن لیڈرہیں جنہوں نے اپنے دوراقتدارمیں ملکی ترقی اورقوم کی خوشحالی کے لئے جواقدامات کئے ہیں انہیں عوام نظراندازنہیں کرسکتے مستقبل میں بھی قوم کوان کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے پہلے اپوزیشن میں اورسوال سال سے اقتدارمیں آنے کے بعدالزامات،پراپیگنڈے اورانتقام کی سیاست کی ہے،مفروضوں پرمبنی بنائے گئے کیسزمیں انہیں ان کی صاحبزادی اوردیگرارکان اسمبلی کوقیدی بنایاگیا ہے،حکومت کی سواسالہ کارکرردگی سے ملک کے تمام طبقات نہ صرف مایوس ہوئےہیں بلکہ مہنگائی اوردیگرمسائل کاشکارہیں،اب ایسےناکام اورنااہل حکمرانوں سےنجات کاوقت آگیا ہے،قوی امید ہےکہ بہت جلدعوام حقیقی جمہوریت اوراہل قیادت برسر اقتدارہوگی۔

  • دنیا میں آج بھی کتنے انسان بھوکے پیٹ سوتے ہیں ؟

    آج کی ترقی یافتہ دنیا میں کل 7 ارب سے زائد انسان بستے ہیں جن میں سے ایک ارب سے زیادہ لوگوں کو بھوک کا سامنا ہے،جبکہ صرف ایشیا میں 50 کروڑ انسانوں کو بھوک کو سامنا ہے

    غیر سرکاری عالمی تنظیم "ورلڈ ہنگر ہیلپ” کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد انسانوں کو بھوک کا سامنا ہے جن میں سے نصف تعداد کو ایک وقت کے کھانے تک کی رسائی بھی نہیں ہے اور ان کا تعلق براعظم ایشیا سے ہے، ورلڈ ہنگر انڈیکس 2019 کے مطابق بھوک سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں وسطی افریقی جمہوریہ ، یمن، چاڈ، مڈغاسکر اور زیمبیا شامل ہیں ، رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 117 ممالک کے اعداد شمار کے مطابق 43 فیصد ممالک میں بھوک کے مسئلہ کی صورتحال انتہائی سنجیدہ ہے، رپورٹ کے مطابق دنیا میں اس وقت ہر نو میں سے ایک انسان کو بھوک کا سامنا ہے اور گزشتہ تین سال کے دوران بھوک کے شکار انسانوں کی تعداد میں دو کروڑ سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے

  • وزیراعظم عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں، بلاول بھٹو کا دعویٰ

    وزیراعظم عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں، بلاول بھٹو کا دعویٰ

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کوجیل میں طبی سہولیات نہیں دی جارہی تھیں، عدالتی فیصلوں پر عمل ہونا چاہیے،

    وزیراعظم نے چونیاں جیسے واقعات سے متعلق وزیراعلیٰ کو کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری کاعلاج ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہونا چاہئے، طبی سہولیات کا ملناآصف زرداری کا بنیادی حق ہے تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود انہیں طبی سہولتیں نہیں دی گئیں، عدالتی احکامات پرعملدرآمدہونا چاہئے، پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداریی نے کہا کہ عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں، میں موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کرتا ۔حکومت سے ملک ، معیشت اور سیاست نہیں چل رہی ہے ، نا اہل حکمران ملک نہیں چلا سکتے،

    این آر او ملے گا یا نہیں وزیر اعظم نے اعلان کردیا

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سے آئینی اورجمہوری حقوق بھی چھینے جارہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی جان سے کھیلاجارہاہے۔آصف زرداری کاحوصلہ بلند ہے، فیملی کاکوئی ڈاکٹرمیڈیکل بورڈمیں شامل نہیں کرایا،آصف زرداری کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، انہوں نے کہا کہ میں آزادی مارچ کوسلام پیش کرتا ہوں، آزادی مارچ میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے نظر آرہے ہیں، ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری پوری کوشش ہوگی کے جمہوریت کونقصان نہ پہنچے لیکن حکومت نے خود پارلیمان کوبند کر کے ہم کومشکل میں ڈال دیاہے، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کااچھا وقت آنےوالا ہے، وزیراعظم عمران خان جلد مستعفی ہو جائیں گے،

  • وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا گیا

    وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں سے متعلق اہم اعلان کیا گیا ہے،

    این آر او ملے گا یا نہیں وزیر اعظم نے اعلان کردیا

    اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں پر مشتمل وفد 6 نومبر سے ایک ہفتہ پر مشتمل چین کا دورہ کرے گا۔ اس دورے کا مقصد تعلیم اور تخفیف غربت سمیت مختلف شعبوں میں چین کے تجربات سے استفادہ کرناہے۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے ذرائع کے مطابق زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں پر مشتمل100رکنی وفد آئندہ ماہ کی 6 سے 12تاریخ کو چین کا دورہ کرے گا، وفد کو چار گروپوں میں تقسیم کیاگیا ہے،ہرگروپ میں 25نوجوان میں شامل ہوں گے، ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ان نوجوانوں کو تعلیم ،چھوٹے اور بڑے کاروبار،خصوصی اقتصادی زونزاور تخفیف غربت کے شعبہ میں چین کی کامیابیوں سے آگاہ کیاجائے گا۔ اس سے نہ صرف نوجوانوں کو ان شعبوں میں چین کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا بلکہ وہ ان تجربات کو اپنی عملی زندگی میں بھی بروئے کار لاسکیں گے۔

    وزیراعظم نے چونیاں جیسے واقعات سے متعلق وزیراعلیٰ کو کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    ذرائع کے مطابق ان نوجوانوں کو شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے وزیراعظم یوتھ پروگرام عثمان ڈار نے اس دورے کے حوالے سے شفافیت اور میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے،

  • حکومت پولیو سے متعلق یہ ہدف ضرور حاصل کر لے گی؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کا عزم

    حکومت پولیو سے متعلق یہ ہدف ضرور حاصل کر لے گی؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کا عزم

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں،

    وزیراعظم نے چونیاں جیسے واقعات سے متعلق وزیراعلیٰ کو کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو پولیو سے مکمل پاک کردیا جائے گا، پولیو کے خاتمے میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردارہے، والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پولیو پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں 4 نومبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،

    این آر او ملے گا یا نہیں وزیر اعظم نے اعلان کردیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو پولیو سے مکمل پاک کردیا جائے گا۔ پولیو کے خاتمے میں پولیو ورکرز کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں، مہم میں پانچ سال تک کا کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔ موجودہ حکومت پولیو سے پاک پاکستان کا ہدف جلد حاصل کر لے گی،

  • نائن الیون کے بعد بھارت نے کشمیر کی تحریک کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی، وزیرخارجہ

    نائن الیون کے بعد بھارت نے کشمیر کی تحریک کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی، وزیرخارجہ

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا گیا اور اندورنی اختلافات کے باوجود ہر سیاسی جماعت نے اس میں حصہ لیا،

    این آر او ملے گا یا نہیں وزیر اعظم نے اعلان کردیا

    اسلام آباد۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا گیا اور اندورنی اختلافات کے باوجود ہر سیاسی جماعت نے اس میں حصہ لیا ہے ۔نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے نائن الیون کے بعد کشمیریوں کے حق خودارادیت کی تحریک کو دہشگردی سے جوڑنے کی کوشش کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں یہ تحریک اگلی نسل تک منتقل ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ پورا مقبوضہ کشمیر بھارت کے اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور کشمیریوں نے بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو مسترد کر دیاہے۔ بھارت انتشار چاہتا تھا اور اس انتشار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنا چاہتا ہے لیکن اس کو اپنے عزائم میں بری طرح ناکامی ہوئی ہے،

    وزیراعظم نے چونیاں جیسے واقعات سے متعلق وزیراعلیٰ کو کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا گیا ہے جس سے یہ پیغام واضح ہوا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر ساری قوم متحد ہے،

  • اگر آپ لاہور سے ہیں تو بری خبر۔ محکمہ ایکسائز نے ایک لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کردی۔

     

    شہباز اکمل جندران۔۔۔۔

    باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔۔

     

    اگر آپ لاہور سے ہیں تو بری خبر۔ محکمہ ایکسائز نے ایک لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کردی۔

     

    ایکسائز ٹیکسیشن اینڈنارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے رجسٹریشن کے وقت پورے سال کا ایڈوانس ود ہولڈنگ ٹیکس ادا نہ کرنے کی پاداش میں سال 2014-15اور 2015-16کی ایک ہزار سی سی سے بڑی انجن کی حامل تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن ان کے مالکان کو بتائے بغیر معطل کردی ہے۔اور ایسا محض لاہور میں کیا گیا ہے۔ صوبے کے دیگر35اضلاع میں ایڈوانس ودہولڈنگ ٹیکس ادا نہ رکرنے والی گاڑیوں کو معطل نہیں کیا گیا۔


    ایف بی آر، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے سیکشن234کے تحت نیورجسٹریشن پر کسی بھی گاڑی پر ایڈوانس ودھولڈنگ ٹیکس وصول کرتا ہے۔یہ ٹیکس انکم ٹیکس کیطرف سے محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ وصول کرتا ہے۔تاہم گزشتہ دنوں اس وقت صورتحال عجیب ہوئی جب ایف بی آر حکام کی طرف سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے افسروں کو بتایا گیا کہ لاہور کی موٹر برانچ کے 2014-15اور 2015-16کے آڈٹ کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے وقت39کروڑ روپے ایڈوانس ودھولڈنگ ٹیکس کی رقم کم وصول کی گئی ہے۔


    جس کے جواب میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایف بی آر حکام کو آگاہ کیا گیا کہ 1965کے موٹروہیکلز آرڈیننس کے تحت گاڑی کے مالک سے مالی سال میں بچنے والی باقی مدت کے تناسب سے ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔لیکن ایف بی آر، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے اس جواب سے مطمئن نہ ہوا اور بورڈ نے محکمے کے اکاونٹس منجمند کرتے ہوئے ایک کروڑ 84لاکھ روپے وصول کرلیے۔اکاونٹس منجمند ہونے پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے عدالت سے رجوع کیا اور ٹیکس کی ادائیگی کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرلیا۔


    تاہم بعدازاں صوبائی سیکرٹری ایکسائز کی سربراہی میں ہونے والی دونوں محکموں کی خصوصی میٹنگ میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے ایف بی آر کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے آئندہ کے لیے پورے سال کا ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کی یقین دہائی کروائی اور سال 2014-15اور2015-16کے ٹیکس کی وصولی کے لیے انوکھا اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور میں اس عرصے کے دوران رجسٹرڈ ہونے والی ایک ہزار سی سی سے بڑے انجن کی حامل ایک لاکھ سے زائد تمام موٹر کاروں، اڑیوں،بسوں،ٹرکوں اور ویگنوں کی رجسٹریشن معطل کردی تاکہ ایسی گاڑیوں کے مالکان محکمے سے رجوع کرکے رجسٹریشن کے وقت کا پورے سال کا ودھولڈنگ ٹیکس ادا کریں۔


    لیکن دوسری طرف محکمے کے اس اقدام سے ایسی گاڑیوں کے مالکان سخت پریشان ہیں کیونکہ رجسٹریشن معطل ہونے کی وجہ سے ان کی گاڑیوں کا آن لائن ریکارڈ بھی معطل ہوگیا ہے۔اور ان کے پاس دوران سفر اچانک گاڑی کے کاغذات یا آن لائن ملکیت کا ثبوت پیش کرنا اور گاڑی کی ملکیت ثابت کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔جسے سے ایسی گاڑیوں کے مالکان سخت پریشانی میں ہیں۔

  • الیکشن کمشن ارکان کی تقرری، چیئرمین سینیٹ اور اسد قیصر کے مابین کیا ہوئی بات چیت؟ بڑی خبر

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین اہم ملاقات ہوئی ہے،

    این آر او ملے گا یا نہیں وزیر اعظم نے اعلان کردیا

    اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے حوالے سے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق باہمی مشاورت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جائے گا، پیر کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری پر منگل کو دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی بھی شرکت کریں گے جس کے بعد مشاورت کر کے کسی نتیجے پر پہنچنے کی کوشش کریں گے،

    وزیراعظم نے چونیاں جیسے واقعات سے متعلق وزیراعلیٰ کو کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کا فیصلہ پارلیمنٹ نے مل کر کرنا ہے۔ ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے حوالے سے لکھے گئے خط پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس معاملے پر باہمی مشاورت سے آئین اور پارلیمانی کمیٹی کے قواعد و ضوابط کی روشنی میں حل کیا جائے گا۔ اس معاملے پر مشاورت کے لئے وزیر قانون اور وزیر پارلیمانی امور کو آج منگل کو ہونے والے اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں اٹارنی جنرل بھی شریک ہوں گے۔

  • مسز جام کمال کے زیرِ اہتمام بریسٹ کینسر سے متعلق عوام کی آگہی کے لئے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں ایک روزہ سیمنار کا انعقاد

    وبائی مشیر و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشری’ رند رکن صوبائی اسمبلی ماجبین بلوچ رکن صوبائی اسمبلی محترمہ شاہینہ رکن صوبائی اسمبلی زینت شاہوانی مسز گورنر بلوچستان کمانڈر سدرن کمانڈ وسیم اشرف کی صاحبزادی اور بڑی تعداد میں استازہ اور طالب علموں نے شرکت کی۔

    اس موقع پر صوبائی مشیر و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشری’ نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے متعلق آگہی کی کمی پاکستانی خواتین کی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بریسٹ کینسر سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ اس بیماری کے بارے میں کھل کر بات کی جائے اور ان کے تدارک کے لیے جامع اقدامات کئے جائیں۔ اس بیماری کے حوالے سے میڈیا کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے بارے میں مفاد عامہ کے پیغامات کے ذریعے بنیادی معلومات خواتین تک پہنچانے کے لیے ٹیلی وژن،ریڈیو اور سوشل میڈیا ایک بھر پور کر دار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف میڈیا کے مؤثر استعمال سے ہی اس قابل علاج بیماری کے بارے میں آگہی دی جا سکتی ہے اور اس بیماری کے بارے میں عوام میں پائے جانے والے خدشات کو دور کیاجا سکتا ہے۔ انہوں نے مسز جام کمال کو اس کامیاب سیمنار کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بیماری کے تدارک اور آگہی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔۔۔