Baaghi TV

Author: +9251

  • کس ملک کا وفد کل مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرے گا؟

    کس ملک کا وفد کل مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرے گا؟

    غیر ملکی وفد نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور وفد کے ارکان کل مقبوضہ کشمیر جائیں گے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا 84 واں دن،کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں‌،آزادی کی جنگ جاری

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی مشیر اجیت دووال نے نئی دہلی میں یورپی پارلیمان کے 28 رکنی وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کشمیر کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔مقبوضہ کشمیر میں جاری ترقیاتی کاموں پر بھی بات چیت کی گئی۔یورپی پارلیمان کا وفد کل مقبوضہ کشمیر جائے گا۔

    بھارتی وزیراعظم کے مطابق یورپی وفد ملک کے مختلف مقامات کا دورہ کرے گا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورہ میں وفد کو بہت کچھ سمجھنے کا موقع ملے گا۔ وفد کو کشمیر کی تہذیب و ثقافت اور مذہبی تنوع کو جاننے کا موقع ملے گا۔

    ٹوئیٹرکشمیریوں کے قتل کا حامی ،مقبوضہ کشمیرسے متعلق10 لاکھ ٹویٹس بلاک

    واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد آج وادی میں 85ویں روزبھی کرفیو نافذ رہا جس سے معمولات زندگی مفلوج ہیں۔سکولوں میں تدریس کا عمل منقطع ہے جبکہ ہسپتالوں میں ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ وادی کی بیشتر مساجد میں تالہ بندی ہے۔

    مقبوضہ کشمیرلاک ڈاون کا 82 واں‌دن:نمازجمعہ کے بعد بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج جاری

    مقبوضہ علاقے میں صورتحال کو معمول پر لانے کی قابض انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود کشمیری بھارتی تسلط اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے مودی حکومت کے 5اگست کے غیر قانونی اقدام کیخلاف سول نافرمانی کی پر امن تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، نئے موبائل کنکشن کے حصول کے لیے ایک اور قد غن لگ گئی

    دکانیں اور کاروباری مراکز دن بھر بیشتر وقت بند رہتی ہیں جبکہ سڑکوں پرکوئی پبلک ٹرانسپورٹ مشکل ہی نظر آتی ہے، آبادیوں میں جعلی آپریشن ہورہے ہیں، رہنماؤں سمیت گیارہ ہزار کشمیری جیلوں میں قید ہیں، ڈھائی ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ ادا کرنے نہیں دی جارہی ہے، بھارتی مظالم کیخلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ 5 اگست کو مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا اور ریاست کو دو علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • وزیرِ اعظم کی زیر صدارت پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کا اجلاس

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

    اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجا، صوبائی وزیرِ خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت، وزیر برائے ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، چیف سیکرٹری پنجاب نسیم یوسف کھوکھر، چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حبیب الرحمان، صوبائی سیکرٹری صاحبان اور دیگر سینئر افسران شریک

    اجلاس کو لوکل گورنمنٹ سسٹم پر عملدرامد کے سلسے میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ۔ وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، کے اعلی عہد داران نے اس ضمن میں کی گئی پلاننگ سے آگاہ کیا ۔

    وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ویلیج پنچایت اور نیبر ہڈ کونسل کے الیکشن مارچ 2020 اور لوکل میونسپل اور تحصیل کونسل کے انتخابات مئی 2020تک منعقد کیے جائیں گے۔

    ۔ وزیر اعظم عمران خان نے لوکل گورنمنٹ سسٹم پر جلد از جلد عملدرآمد پر زور دیا اور تا کید کی کہ اس سلسے میں پلان کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔

    کرپشن پر سزایافہ مگر اجازت بھی مل گئی؛کیا معاملہ ہے ؟

    مقامی حکومتوں کے نظام سے موجودہ حکومت پاکستان میں ایک انقلاب لے کر آئی ہے۔ ہمارے شہر اس وقت تک صحیح نہیں ہو سکتے جب تک ان میں موثر انتظامی نظام قابل عمل نہیں ہوتا۔

    لوکل گورنمنٹ سسٹم کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر مکمل طور پر بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنی تعمیر و ترقی کے فیصلے اور اپنے مسائل خود حل کرسکیں :

    آج بابا گرو نانک یونیورسٹی کا افتتاح کون کرے گی اہم شخصیت اور کون کون ہے مدعو!خبرآگئی

  • طیب اردوان نے داعش سربراہ کی ہلاکت کو دہشت گردی کیخلاف اہم موڑ قرار دے دیا

    طیب اردوان نے داعش سربراہ کی ہلاکت کو دہشت گردی کیخلاف اہم موڑ قرار دے دیا

    ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک مستقبل میں بھی دہشت گردی کے خاتمے کی جدو جہد جاری رکھے گا،

    پنجاب میں امن امان کا مسئلہ، وزیرا عظم کی زیر صدارت اہم فیصلے

    انقرہ ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) ترکی کے صدر طیب اردوان نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم موڑ قرار دیا ہے، چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ان کا ملک مستقبل میں بھی دہشت گردی کے خاتمے کی جدو جہد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی سے وابستہ شامی کرد تنظیم وائی پی جی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی نے داعش، پی کے کے، وائی پی جی سمیت دیگردہشت گردتنظیموں کے خلاف لڑائی کی بھاری قیمت چکائی ہے، واضح رہے کہ ترک وزارت دفاع کے بیان کے مطابق بغدادی کے خلاف کارروائی سے قبل ترک اور امریکی فوج نے معلومات کا تبادلہ بھی کیاتھا،

    طیاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز شام کے شمال مشرقی صوبہ ادلب میں فوجی کارروائی کے دوران بغدادی کے مارے جانے کا اعلان کیا تھا ۔ شامی آبزرور فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ آٹھ ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں کی مدد سے کئے گئے اس آپریشن میں البغدادی ، اس کی بیوی اور چند بچوں سمیت مجموعی طورپر 9 افراد مارے گئے۔

  • کشمیر ی اپنے گھر وں میں قید اور اپنے ہی ملک میں اجنبی بنا دئے گئے،کمشنر ظفر اقبال

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کمشنر ظفراقبال شیخ نے کہا اندرونی و بیر ونی سازشوں اور نا مساعد حالات کے باوجو د ہزاروں کی تعدادمیں اہلیا ن سرگودہا نے یو م سیا ہ کشمیر کی ریلی میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ کشمیر کے مسئلہ پر ہم میں کو ئی اختلا ف نہیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آذادی کےلئے ہم ان کی اخلا قی اور سفارتی مدد جا ری رکھیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ بھا رت نے عالمی قوانین کی خلا ف ورزی کر کے کشمیر پر قبضہ جما رکھاہے ۔ کشمیر ی اپنے گھر وں میں قید اور اپنے ہی ملک میں اجنبی بنا دئے گئے ہیں۔72سال گزرنے کے باوجودکشمیریو ں کے جذبہ آزادی میں زرہ برابر کمی نہیں آئی۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی پر پوری امت مسلمہ سلا م پیش کر تی ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ 27اکتوبر 1947کو بھا رت نے تما م عالمی قوانین کو پا ما ل کر تے ہو ئے مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوجیں اتاریں اور پھر خود ہی کشمیر یو ں کو ان کا حق خوداردیت دینے کے لیے اقوام متحدہ سے رجو ع کیا.

  • سمندری طوفان سےشدیدطغیانی،کئی گاؤں زیرآب

    ٹھٹھہ :بحیرہ عرب میں سپر سائیکلون "کیار” کے خطرہ کے بعد ٹھٹھہ کے ماہی گیروں نے کشتیاں ساحل پر کھڑی کردیں۔ متعدد گاؤں سمندری پانی داخل ہونے سے زیر آب آگئے۔دوسری طرف حکام کے کہنے کے باوجود ماہی گیر یہ جگہ چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں

    ٹھٹھہ سے ذرائع کے مطابق سمندری طوفان کی وجہ سے سمندر کا پانی آبادی میں داخل ہونے کے بعد ساحلی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کیٹی بندر، کھارو، چھان جاتی، شاہ بندر سمیت دیگر علاقوں سے سمندر میں شکار کے لئے جانے والی کشتیوں کو ماہی گیروں نے واپس محفوظ مقام پر کھڑا کردیا۔

    ماہی گیروں کے مطابق اب بھی متعدد ماہی گیر روزگار کیلئے کشتیوں کے ہمراہ سمندر میں موجود ہیں۔ ماہی گیروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر میں موجود ماہی گیروں کی واپسی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نپٹنے کے لئے عارضی کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ لوگ کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا جائے گا۔

  • پنجاب  میں امن امان کا مسئلہ،  وزیرا عظم کی زیر صدارت اہم فیصلے

    پنجاب میں امن امان کا مسئلہ، وزیرا عظم کی زیر صدارت اہم فیصلے

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

    اجلاس میں وزیرِ داخلہ برگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ، وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجا، وزیر بہبود آبادی، محمد ہاشم ڈوگر، وزیر کھیل محمد تیمور خان، لیبر منسٹر انصر مجید خان، چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر اور دیگر سینئر افسران شریک ۔

    آئ جی پنجاب کی صوبہ بھر میں جرائم کی روک تھام، بڑے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی، تھانہ کلچر میں تبدیلی، پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت، اچھی شہرت کے حامل اہلکاروں کی حوصلہ افزائ، قوانین میں ترامیم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف عوام میں آگاہی مہم کے حوالے تجاویز اور اقدامات پر شرکاء کو بریفنگ دی۔

    وزیراعظم عمران خان کو قصور اور چونیاں میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات اور چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث عناصر کے خلاف 6 ماہ کے اندر ایک مربوط حکمت عملی کے تحت واضح ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔

    وزیراعظم عمران خان نے قصور اور چونیاں میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہ ان واقعات کا سن کر ان کو شدید صدمہ ہوا ہے ۔ اس جرم کی وجہ سے اللہ کا عذاب آتا ہے۔

    وزیراعظم نے وزیر اعلی پنجاب اورمتعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ قصور، چونیاں اور دوسرے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے وہاں علماء، صاحب حیثیت افراد، اسکولوں کے اساتذہ اور والدین سے ملاقات کرکے ان میں بچوں کی اس جرم کا شکار ہونے سے بچاو کی مناسب تربیت، اور اس میں ملوث عناصر کی نشاندہی کی آگاہی اجاگر کریں۔
    وزیراعظم نے کہا کہ اس ضمن میں ایک بھرپور عوامی آگاہی مہم کا آغاز بھی کیا جائے کیونکہ اس جرم کا مقابلہ حکومت اور عوام مل کر کر سکتے ہیں۔
    وزیراعظم نے بڑے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس حوالے سے اگر افسران پر کوئ دباؤ آئے تو وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔

  • بغدادی کو امریکہ نے مارا، نہیں خودکشی متضاد بیانات، اسامہ بن لادن سے ملتی جلتی کہانی

    ادلب :ابوبکرالبغدادی کی موت کے بارے میں‌امریکہ متضاد بیانات دے کر اپنے ہی دعوے کی حقیقت کو خود ہی جھٹلا رہا ہے ، پہلے کہا گیا تھا کہ امریکہ نے فوجی کارروائی کرکے البغدادی کو ہلاک کیا پھر کہا جارہا ہے کہ آپریشن کسے پہلے معلوم ہونے پر البغدادی نے اپنے آپ کو خودکش دھماکے کے ذریعے اڑا لیا اور اب ایک نئی تھیوری سامنے آگئی ہے کہ ادلب کے مضافات میں امریکی فوج کے آپریشن کے دوران داعش سربراہ کی دو بیگمات نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

    تفصیلات کے مطابق ادلب میں کارروائی میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت سے متعلق امریکی حکام کے یکے بعد دیگرے بیانات کے بعد جریدے نے امریکی فوج اور وزارت خارجہ کے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شمالی مغربی شام کے علاقے ادلب کے مضافات میں امریکی فوج کے آپریشن کے دوران داعش کے سربراہ کی دو بیگمات نے خود کو دھماکے سے آڑا لیا۔

    امریکی ٹی وی نیٹ ورکس نے اتوار ہی کے روز بتایا تھا کہ شام اور عراق میں ہزاروں افراد کو دھمکانے اور بعد ازاں اپنی سطوت کھو جانے کے بعد داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی ادلب میں کئے جانے والے امریکی فوجی آپریشن میں ہلاک ہوگئے۔امریکی ذرائع ابلاغ میں متعدد سرکاری حکام کے حوالے بتایا جا رہا ہے کہ اپنے ٹھکانے پر امریکی ٹاسل فورس کے حملے کے بعد ابوبکر البغدادی نے خود ہی اپنی کمر سے بندھی دھماکا خیز جیکٹ کو اڑا لیا۔

    امریکہ کی طرف سے تازہ ترین بیان سے ایک بات تو ثابت ہوگئی ہے کہ اگر یہ سچ ہے کہ ابوبکر البغدادی نے امریکی فوج کے آپریشن سے پہلے اپنے آپ کو خودکش دھماکے سے اڑا لیا ہے تو یاد رکھیئے کہ ایبٹ آباد میں‌ بھی بالکل ایسے ہی ہوا تھا ، اسامہ بن لادن نے امریکی فوجیوں کی آمد کی اطلاع پاکر ان کے پہنچنے سے پہلے ہی اپنے آپ کو خود کش دھماکے اڑا لیا تھا ،

  • مرادسعید نے کہی کرپٹ ٹولے کے بارے سخت بات

    مرادسعید نے کہی کرپٹ ٹولے کے بارے سخت بات

    وفاقی وزیر مرادسعید نے کہا ہےکہ وزیراعظم نےپہلی تقریرمیں کہاتھاکہ چوری پرہاتھ ڈالا جائےگاتویہ ایک ہوجائیں گے،پھر یوں ہوا کہ کرپٹ ٹولہ چوری کے تحفظ کےلیےایک ہوگیا،.اس سےپہلے عمران خان نےکہا ہے کہ نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے دور میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے ہوئے ہے ان کے ادوار کے پہلے سال کو دیکھ لیں. وزیرا عظم نےکہا کہ آزادی مارچ کا کیا مقصد ہے ، ان لوگوں سے حکومت کی کامیابی برداشت نہیں ہو رہی. اسی لیے ملک کو بد امنی اور عدم استحکام کی طرف لے کر جارہے ہیں.

    کرپشن پر سزایافہ مگر اجازت بھی مل گئی؛کیا معاملہ ہے ؟

  • سمندری طوفان کیار نے کراچی کے ساحلی علاقوں‌کو پانی پانی کر دیا

    سمندری طوفان کیار نے کراچی کے ساحلی علاقوں‌کو پانی پانی کر دیا

    سمندری طوفان کیار نے کراچی کے ساحلی علاقوں‌کو پانی پانی کر دیا
    کراچی سمندری طوفان کیار شدت اختیار کرنے لگا.کراچی کے ساحل ہاکس بے پرپانی سڑک تک پہنچنا شروع ہوگیاسمندری طوفان ’کیار‘ سے کراچی کی ساحلی پٹی متاثر ہونے لگی، ابراہیم حیدری کی لٹھ بستی میں سمندرکا پانی داخل ہوگیا جس سے 185 مکان متاثر ہوئے جبکہ 500 سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ۔بحیرہ عرب کے مشرق میں موجود سمندری طوفان ’کیار‘ کے اثرات کراچی کے ساحلوں پر بھی نظر آنے لگے ہیں، گزشتہ رات ابراہیم حیدری اور چشمہ گوٹھ کے کچھ مکان سمندری پانی سے متاثر ہوئے ہیں۔
    سمندری طوفان امریکی ریاستوں سے ٹکرانے کو تیار

  • اینکرز کواظہار رائے کی کتنی آزادی فردوس عاشق اعوان نے بتادیا

    اینکرز کواظہار رائے کی کتنی آزادی فردوس عاشق اعوان نے بتادیا

    اینکرز کواظہار رائے کی کتنی آزادی فردوس عاشق اعوان نے بتادیا

    معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کسی اینکر کو آزادی اظہار رائے سے نہیں روکاگیا.اینکرز اپنے شو میں تمام مسائل پر بحث کرسکتے ہیں.پیمراایڈوائزری پہلے سے موجود ضابطہ اخلاق کا اعادہ ہے،ضابطہ اخلاق کے تحت عدالتوں میں زیر بحث کیسزپربات نہیں کی جاسکتی،اینکرز اپنے شو میں ہر موضوع پر بحث کرسکتے ہیں.
    واضح رہے کہ اس سے پہلے پیمرا نے ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا جس میں اینکرز پر کچھ قدغنیں تھیں جس میں عدالت میں جاری مقدمات پر پروگرام نہیں کیا جاسکتا ہے.پیمرا کے کوڈ آف کنڈکٹ کے پیراگراف 6 کی ذیلی دفعہ د میں پیمرا نے کہاہے کہ اینکرز اپنے پروگراموں میں‌ایسے لوگوں کو بحث کے لیے بلایا کریں‌گے جو صاحب علم اورفہم رکھنے والے ہیں ، غیرجانبدرانہ تجزیے کرتے ہوں ،پیمرا کی زبان سمجھتےہوں ، جس موضوع پر گفتگوہورہی ہو اس کا ادراک رکھتے ہوں‌
    اینکرز بولیں گے توپھرہوگی پیمرا کی زبان ، ورنہ نہیں بن سکیں گے،میزبان یا مہمان
    اسی پیرامیں‌مزید لکھا ہے کہ اینکرز اگر ایک پروگرام میں میزبان ہیں‌تووہ کسی دوسرے پروگرام میں مہمان نہ بنیں‌،یعنی وہ کسی دوسرے چینل پر جاکر تجزیہ نہیں کرسکیں‌ گے ، تبصرے کی اجازت نہیں ہوگی