Baaghi TV

Author: +9251

  • آزادئ رائے کا اظہار ہر پا کستانی کا بنیادی حق ہے ، علامہ ابتسام الہی ظہیر

    سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا میں مذہبی اسکالر علامہ ابتسام الہٰی ظہیر کا اھلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق میں مذہبی اسکالر علامہ ابتسام الہی ظہیر کا تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان صاحب اپنے پچھلے دور میں دھاندلی کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں, اس دور میں بھی سیاسی قوتوں کا حق ہیں کہ وہ اپنے اعتراضات کو ہائی الرٹ کرے,جبر ,دھمکی یا کسی بھی دھونس کے زریعہ روکنا کسی بھی قوت اور ملکی مفاد کے حق میں نہیں, مولانا فضل الرحمن سے سیاسی و مذہبی اختلاف ہوسکتے ہیں, لیکن اگر وہ آئین کے تحفظ اور شفاف الیکشن کے بارے آواز اٹھاتے ہیں, تو ہم مولانا کے دھرنے کی تاہید کرتے ہیں,اس موقع پر کشمیر کی آزادی کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے ایام میں حافظ سعید کی نظر بندی سے بھارت کو منفی میسج جارہا ہے, ہم مسئلہ کشمیر پر افواج پاکستان کے ساتھ ہے چاہیے انتہائی قدم بھی اٹھانا پڑے آئین حرمت رسول میں کسی بھی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں اس میں ہمیشہ رکاوٹ بنے گے,

  • بابا گورونانک یونیورسٹی میں کون سی زبانیں پڑھائی جائیں گی، وزیرداخلہ نے بتا دیا

    بابا گورونانک یونیورسٹی میں کون سی زبانیں پڑھائی جائیں گی، وزیرداخلہ نے بتا دیا

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ بابا گرو نانک یونورسٹی کو عالمی معیار کی یونیورسٹی بنائیں گے،

    این آر او ملے گا یا نہیں وزیر اعظم نے اعلان کردیا

    ننکانہ صاحب۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ بابا گرو نانک یونورسٹی کو عالمی معیار کی یونیورسٹی بنائیں گے، یونیورسٹی میں پنجابی اور خالصہ زبان بھی پڑھائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو بابا گرو نانک یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بابا گرونانک یونیورسٹی کا قیام گزشتہ 13 برس سے تاخیر کا شکار رہا تاہم موجودہ دور حکومت میں یونیورسٹی کا منصوبہ حقیقی روپ میں ابھر رہا ہے،

    وزیراعظم نے چونیاں جیسے واقعات سے متعلق وزیراعلیٰ کو کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    انہوں نے کہا کہ بابا گرونانک یونیورسٹی کو عالمی معیار کی یونیورسٹی بنائیں گے جہاں خالصہ اور پنجابی زبان بھی پڑھائی جائے گی۔ اعجاز شاہ نے امید ظاہر کی کہ حکومت منصوبے کی تکمیل میں بھرپور کردار ادا کرے گی اور ہر ممکن معاونت فرہم کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ یونیورسٹی کی تعمیر میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم کے شکر گزار ہیں۔

  • پنجاب میں مزید کتنی نئی یونیورسٹیاں بنائی جائیں گی؟ وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے اعلان کر دیا

    پنجاب میں مزید کتنی نئی یونیورسٹیاں بنائی جائیں گی؟ وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے اعلان کر دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بابا گرونانک یونیورسٹی کے قیام سے نہ صرف مقامی بلکہ دنیا بھر کے سکھوں کو فائدہ ہوگا،

    وزیراعظم نے چونیاں جیسے واقعات سے متعلق وزیراعلیٰ کو کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    ننکانہ صاحب۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بابا گرونانک یونیورسٹی کے قیام سے نہ صرف مقامی بلکہ دنیا بھر کے سکھوں کو فائدہ ہوگا، پنجاب حکومت نے صوبے میں 8 نئی یونیورسٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو بابا گرونانک یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بابا گرونانک یونیورسٹی تین مراحل میں مکمل ہوں گی جس پر 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ تعلیم تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا ایجنڈا ہے اور پنجاب حکومت نے ایک سال کے قلیل عرصے میں 8 جامعات اور 5 انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی کے قیام سے نہ صرف مقامی بلکہ دنیا بھر کے سکھوں کو فائدہ ہوگا۔عثمان بزدار نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں جامعات کے لیے 7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس سے 21 منصوبوں پر کام جاری ہے،

    این آر او ملے گا یا نہیں وزیر اعظم نے اعلان کردیا

    انہوں نے کہا کہ اراضی سے متعلق ریکارڈ سینٹر رواں برس کے آخر میں مکمل ہوجائیں گے۔حکومت پنجاب نے 70 کروڑ روپے کی خطیر رقم اقلیتی بھائیوں کے لیے مختص کئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اقلیتی برادری کو جو آزادی پاکستان میں حاصل ہے وہ انہیں جنوبی ایشیا میں کہیں اور حاصل نہیں۔ ننکانہ صحب میں صحت کارڈ تقسیم ہو چکے ہیں جن سے 28 ہزار افراد کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ جیل اور ڈسٹرک پولیس لائن بھی تعمیر کی جائے گی

  • مقبوضہ کشمیر، ہوائی جہاز کے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ

    مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پر مصیبتیں کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ ایک طرف تو زمینی سفر کے کرایہ میں اضافہ ہوا ہے تو دوسری طرف ہوائی جہاز کا سفر بھی اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، نئے موبائل کنکشن کے حصول کے لیے ایک اور قد غن لگ گئی

    بھارتی میڈیا کے مطابق دو ہفتہ قبل تک سری نگر سے دہلی تک کا ٹکٹ 2000روپے تھا جو کہ اب کم ازکم 4000روپے ہو گیا ہے۔ہوائی جہاز کے کرایوں میں ہوشربا اضافے کے بعد مقبوضہ کشمیر کی عوام نے نئی دہلی جانے کا پروگرام ہی کینسل کر دیا ہے۔

    وسیم احمد نامی ایک کشمیری کو تجارت کی غرض سے دہلی جانا تھا لیکن ہوائی سفر مہنگا ہونے کے باعث اپنا پروگرام ہی ملتوی کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہوائی جہاز کے کرائے میں اچانک بے تحاشا اضافے کی وجہ سے کئی لوگوں نے اپنے طے شدہ پروگرام ہی ملتوی کردیے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، اسکول کو آگ لگا دی گئی

    وسیم احمد کے بقول، آج سے دو ہفتے قبل دہلی کے لئے ہوائی ٹکٹ زیادہ سے زیادہ دو ہزارروپے میں ملتی تھا لیکن آج یہی ٹکٹ کم سے کم چار ہزار روپے میں مل رہا ہے۔ کرائے میں اضافے کی وجہ سے کئی لوگوں نے دہلی جانے کا پروگرام ہی ملتوی کر دیا ہے۔ میںنے خود بھی تجارت کے سلسلے میں دہلی جانا تھا لیکن ہوائی سفرکے کرایہ میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے میں نے بھی فی الحال اپنا پروگرام موخر کر دیاہے۔

    مقبوضہ کشمیر، تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کیوں؟

    انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ہفتہ قبل نئی دہلی تک کے لیے ہوائی ٹکٹ لیں تو بھی کم سے کم چار ہزار روپے میں ٹکٹ ملتی ہے۔ تاہم مجبوری کی حالت میں ہوائی ٹکٹ لینی پڑے تو چھ ہزار روپے سے کم ٹکٹ کا ملنا ناممکن ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، کرفیو کی وجہ سے کتنی فیکٹریز بند ہیں؟ اہم خبر

    ایک اور کشمیری ارشاد احمد نامی نے بتایا کہ یہاں انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہوائی ٹکٹ کا حصول بھی انتہائی مشکل ہے کیونکہ جب یہاں انتطامیہ کی طرف سے قائم این آئی سی سنٹروں میں جاتے ہیں تو ایس ایم ایس سروس پربند ہونے کی وجہ سے موبائل فون پر او ٹی پی نمبر نہیں آتا جس کی وجہ سے ٹکٹ نکلتی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، کرفیو کے ڈھائی ماہ، مسجدوں کے منبرو محراب خاموش

    مذکورہ شہری کے بقول اب کشمیریوں کو ہوائی جہاز کے ٹکٹ کے لئے ٹی آر سی جانا پڑتا ہے جو موجودہ حالات میں بہت ہی مشکل ہے۔

    دریں اثناءسرینگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی تعداد میں کمی کی گئی ہے جس کی وجہ سے ہوائی جہاز کے کرایہ میںبے تحاشا اضافہ ہوا۔ سرینگر ایئرپورٹ پر شام کے وقت پروازیں بھی معطل ہیں۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے بازار بند اور سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے۔ وادی میں ٹرین سروس بھی بند ہیں۔ مقبوضہ وادی کے تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کی سرگرمیاںمسلسل معطل ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے اعلانات کے باوجود تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا عمل شروع نہیں ہوسکا کیونکہ اکثر اداروں میں سیکورٹی فورسز کے قبضہ میں ہیں۔

    اگرچہ پوسٹ پیڈ موبائل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعدازاں یہ بھی ایک اعلان ہی ثابت ہوا۔اس سے اگلے روز ہی ایس ایم ایس سروس بند کر دی گئی۔موبائل کی پری پیڈ سروس اور انٹرنیٹ سروس بھی ابھی تک بحال نہیں ہو سکی۔انٹرنیٹ سروس کی بند ش سے مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صحافی اور طلبا سب سے زیادہ متاثرہ ہوئے ہیں۔

    اسی طرح قابض انتظامیہ نے حریت قائدین کے ساتھ ساتھ بھارت نواز سیاستدانوں کو بھی اس بار نہیں بخشا۔بھارت نواز سیاستدان بھی نظربند یا قید ہیں۔ ریاست کے تین سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی گرفتارہیں جبکہ نیشنل کانفرنس کے صدر اور تین بار وزیر اعلیٰ بننے والے ڈاکٹر فاروق عبداللہ پرپی ایس اے کا قانون لاگو کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ مودی حکومت نے پانچ اگست کو مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم اورآرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کردیا تھا۔ اس اعلان سے ایک دن قبل ہی مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی تھی۔

  • وزیراعظم نے چونیاں جیسے واقعات سے متعلق وزیراعلیٰ کو کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    وزیراعظم نے چونیاں جیسے واقعات سے متعلق وزیراعلیٰ کو کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قصور اور چونیاں میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر انہیں شدید صدمہ ہوا ہے، اس جرم کی وجہ سے اللہ کا عذاب آتا ہے،

    این آر او ملے گا یا نہیں وزیر اعظم نے اعلان کردیا

    لاہور ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور ایکشن لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے اگر افسران پر اس سلسلہ میں کوئی دباؤ آیا تو وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، انہوں نے یہ ہدایت پیر کو پنجاب میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں وزیرِ داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود، وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، صوبائی وزیر بہبود آبادی محمد ہاشم ڈوگر، صوبائی وزیر کھیل محمد تیمور خان، صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان، چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب کی صوبہ بھر میں جرائم کی روک تھام، بڑے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی، تھانہ کلچر میں تبدیلی، پولیس اہلکاروں کی پیشہ وارانہ تربیت، اچھی شہرت کے حامل اہلکاروں کی حوصلہ افزائی، قوانین میں ترامیم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف عوام میں آگاہی مہم کے حوالہ تجاویز اور اقدامات پر شرکاء کو بریفنگ دی،

    وزیراعظم عمران خان کو قصور اور چونیاں میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات اور چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث عناصر کے خلاف 6 ماہ کے اندر ایک مربوط حکمت عملی کے تحت واضح ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالہ سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے قصور اور چونیاں میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کے حوالہ سے کہا کہ ان واقعات پر ان کو شدید صدمہ ہوا ہے، اس جرم کی وجہ سے اللہ کا عذاب آتا ہے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ قصور، چونیاں اور دوسرے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے وہاں کے علمائ، صاحب حیثیت افراد، سکولوں کے اساتذہ اور والدین سے ملاقات کرکے ان میں بچوں کی اس جرم کا شکار ہونے سے بچائو کی مناسب تربیت اور اس میں ملوث عناصر کی نشاندہی کی آگاہی اجاگر کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ اس ضمن میں ایک بھرپور عوامی آگاہی مہم کا آغاز بھی کیا جائے کیونکہ اس جرم کا مقابلہ حکومت اور عوام مل کر، کر سکتے ہیں،

    وزیراعظم نے بڑے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس حوالہ سے اگر افسران پر کوئی دباؤ آیا تو وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے،

  • جماعت اسلامی کا پاکستان اورکشمیر کے لیے کردار ، تحریر : عرفان قیوم

    :جماعت اسلامی کا پاکستان اورکشمیر کے لیے کردار تحریر : عرفان قیوم
    یہ بات ایک حقیقت ہے جس سے کوئی انکا ر نہیں کر سکتا کہ اسوقت پاکستان کی سب سے قدیم سیاسی پارٹی جماعت اسلامی ہے۔ جس کا سنگ بنیاد ابوالاعلی مودودی رحمتہ اللہ علیہ نے قیام پاکستان سے قبل ۱۹۴۱ کو رکھا تھا۔ اس جماعت کا سیاسی نظام دیگر سیاسی جماعتوں سے قدرے مختلف نظر آتا ہے۔کیونکہ باقی سیاسی جماعتوں میں اپنے کارکنوں میں سےاقتدار اعلی ٰ کی کرسی کے لیے ایسے شخص کا چناؤ کیا جاتا ہے جو کہ دولت سے مالا مال اور اپنے علاقے میں چودھراہٹ اور نمبرداری کے اعتبار سے خوب اثر رسوخ رکھتا ہو۔مختصر یہ کہ غریب کوسوں دورتک ان کے نزدیک ریاست کی زمہ داریاں سنبھالنے کا اھل نہیں ہے اگرچہ وہ اعلی ٰ سے اعلی ٰ تعلیم یافتہ ہی کیوں نہ ہو۔پیسہ نہیں تو جناب سوری (Sorry)۔بد قسمتی کا عالم یہ ہے کہ یہی اصول ہمارےمعاشرے میں اپنی جڑیں گہری اور پھیلاتا چلا جارہا ہے۔ اگر کسی علاقے کا کارکن اس اصول پر پورا نہیں اترتا تو پھر اپنوں کو نوازنے کی بھر پور کوشش کی جاتی ہے۔ اسی اصول پر پیرابند جماعتیں ہی اکثر کرپشن جیسی لعنت سے داغ دار ہیں۔
    جماعت اسلامی وہ سیاسی جماعت ہے جو کہ اس قسم کی جھنجلاہٹ اور عیب سے پاک صاف دکھائی دیتی ہے۔اس جماعت میں غریب سے غریب تر کارکن بھی پارٹی میں ایک اعلیٰ مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہتا ہے اور اس کارکن کو اس کی قابلیت کی بنیاد پر میدان سیاست میں بھی اپنے جوہر دکھانے کا سنہری موقع دیا جاتا ہے تا کہ یہ ایوان تک رسائی حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کےلیےاپنا تن من نچھاور کردے۔یہی وجہ ہے کہ شاید میں نے کبھی نہیں سنا کہ اس جماعت کے کارکن کرپشن کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں۔اس کے ساتھ یہ بات بھی مشاہدے میں ضرور آئی ہے کہ تعلیمی قابلیت کے اعتبار سے اس جماعت میں میدان سیاست کے کارکن تقریباًدوسروں پر سبقت رکھتے ہیں۔ جو کہ میرٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
    دین کے میدان میں بھی یہ جماعت صف اوّل میں شامل ہے ۔ جس میں لوگوں کو قرآن و سنت کی دعوت سے روشناس کروانے کے لیےمختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جا تا ہےاور ان پروگرامز میں شمولیت کے لیےلوگ پورے پاکستان کے طول وعرض سے سفر کرتے نظر آتے ہیں۔جس کا صرف ایک ہی مقصد ہوتا ہےکہ لوگوں کوحقوق اللہ اور حقوق العباد جیسے دیگر مسائل سے آگاہی دی جائےتاکہ یہ معاشرے کا ایک ابھرتا ہوا روشن ستارہ ثابت ہوسکیں۔
    اس جماعت کے ذیلی اداروں پر نظر دوڑائی جائے تومعلوم ہوتا ہے کہ یہ جگہ جگہ پاکستان کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔گورنمنٹ کالجوں اور گورنمنٹ یونیورسٹیوں میں اسلامی جمعیت طلبہ کے نا م سےکردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔جس میں یونیورسٹی اور کالج کی سطح پرتنظیم کے ناظم اور نائب ناظم کا انتخاب اسی ادارےکے طلباءسے ہی ہوتاہے۔ اس تنظیم کا کام استاتذہ اور طلباء کو درپیش مسائل کو قومی و صوبائی سطح پر اجاگر کرنا اور ان کو حل کروانا مقصو د ہو تاہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ تنظیم اسلامی اعتبار سےطلباء اور اساتذہ کی رہنمائی میں بھی سرگرم عمل ہےجس میں اسلام کے بنیادی اراکین کی عملی طور پر حفاظت ، مخلوط نظام تعلیم سے بڑھتی ہوئی برائیاں ، طلباء میں اخلاقی اقدار کو پروان چڑھانا ، کرپشن سے متعلق آگاہی اور طلباء میں خود اعتمادی کےلیے تقریری مقابلہ جات اور کوئزز وغیر ہ کا انعقاد کیا جاتاہے۔
    علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے اپنے تعلیمی ادارے بھی انسانیت کو جہالت سے روشنی کی طرف لانے کےلیے دن رات کوشا ں ہیں جن میں بچوں کواعلیٰ سے اعلیٰ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلام سے وابستہ رکھنے کےلیے قرآن و سنت کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
    خدمت انسانیت سے سرشار جماعت اسلامی یوں تو کسی سے پیچھے نہیں ہےبلکہ غرباء ، فقراء، مساکین ، یتامیٰ کی مد د کے لیےاس کی ایک مشہور انجیو الخدمت فاؤنڈیشن متحرک ہے ۔ جس کے زیر اہتمام پورے پاکستان میں سینکڑوں ایمبولنیسیں کسی بھی قسم کے حادثے سے نمٹنے کےلیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔ مریضوں کے مفت،سستے اور معیاری علاج کےلیے ڈسپنسریاں اور ہسپتال بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح پینے کے صاف پانی کےلیےاعلیٰ قسم کے فلٹریشن پلانٹس بھی لگائے گئے ہیں۔مذید یہ کہ کسی بھی قدرتی آفت زلزلہ ، سیلاب اور طوفان سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کےلیے لوگوں کی مدد میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔
    آغوش کے نام سےادارہ بھی عوامی خدمت کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے جو کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی ہی ایک ذیلی تنظیم ہے جس میں بے سہار،نادار، یتیم ، مساکین اور غریب بچوں کی کفالت احسن طریقے سے کی جاتی ہے ۔ اس میں بچوں کےرہنے کے لیے رہائش کا انتظام ، کھانے کےلیے اچھے اچھے کھانوں کا بندوبست اور ان کی تعلیم وتربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہےتاکہ یہ بچے بڑے ہوکر احساس کمتری کا شکار نہ ہوں ۔
    حالات حاضرہ میں جہاں پاکستان کو دیگر مسائل کا سامہنا ہے وہا ں ایک انسانیت سوز مسئلہ کشمیر بھی ہے ۔ جو کہ تقریباً ستر برس سے ہندو کی جارحیت کا شکار بنا ہوا ہے۔جس میں بھارت نےکشمیری مسلمانوں پر ہرطرح کے ظلم وستم کی رقم قائم کردی ہے۔ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ متعدد بار کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر قراردادیں پیش کر چکی ہے مگر یہ قراردادیں عملی اعتبارسے مکمل طور پرپس پشت ڈال دی گئی ہیں۔
    مگر اب کشمیر کے حالات کچھ مزید گھمبیر ہو چکےہیں ۔سبب یہ ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار میں آتے ساتھ ہی کشمیر کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کےلیے آرٹیکل 370 اور 35ٓA کا خاتمہ ہی نہیں بلکہ کشمیر کے مسلمانوں کو کرفیولگا کر گھروں میں محصور کردیا ہے۔جس سے لوگ جانوروں کی طرح گھروں میں مکمل طور پر بند ہو کر رہ گئے ہیں ۔جبکہ جانور کو تو کھانے کے لیے پھر بھی کچھ نہ کچھ مل جاتا ہے۔مگر کشمیریوں کو کھانے کے لیے کچھ بھی نہیں، دیگر سہولیات پر تبصرہ کیا کرناہے؟۔ہاں ہاں اگر جانور کسی مصیبت میں پھنس جائیں تو پوری دنیا اُن کے تحفظ کے لیے حرکت میں آجاتی ہے۔ مگر کشمیر ی مسلمانوں سے جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جارہا ہے جو کہ ظلم کی ایک انتہا ہے ۔بھارتی وزیر اعظلم نریندر مودی اپنے اس عمل سے مطمئن ہے۔بہرحال اس گھناؤنے مسئلے کے پیش نظر جماعت اسلامی کی قیادت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے اپنے موجودہ امیر سراج الحق کی سربراہی میں پورے پاکستان کے تما م شہروں میں ریلیوں اور بڑے بڑے جلسوں سے خطاب کررہی ہے تاکہ بھارت کے انسانیت دشمن چہرے کو بے نقاب اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کی فریاد رسی ہوسکے۔خواجہ میر درد نے اسی لیے کہاتھا۔
    درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
    ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کر و بیاں

  • جاپان میں سروے، شہریوں‌ نے شاہی خاندان کی قیادت کس کے سپرد کرنے کی رائے دیدی؟ اہم خبر

    جاپان میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے سروے میں حصہ لیا ہے،

    چین میں کون سے طریقہ علاج کو فروغ دیا جائے گا؟ چینی صدر نے کی ہدایات جاری

    ٹوکیو ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) جاپان میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک سروے میں شاہی خاندان کی قیادت کسی خاتون کے سپرد کرنے کے حق میں رائے دیدی ہے کیونکہ ملک کے شاہی خاندان کومرد وارثوں کی کمی کا سامنا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک سروے میں 81.9 فیصد جاپانیوں نے خواتین کو بادشاہت میں وارث بنانے کی حمایت اور 13.5 فیصد نے مخالفت کی ہے۔ سروے کے مطابق شاہی خاندان میں جانشینی کے بارے میں ایک بار پھر نئی بحث ہورہی ہے جس میں شاہی تخت کو قانون کے ذریعہ شاہی خاندان کے مرد ارکان تک محدود کردیا گیا ہے۔ جاپان کے شاہی خاندان میں مرد ورثاء میں مسلسل کمی نے خواتین کو تخت نشینی کی اجازت دینے کے بارے میں ایک بار پھر بحث کا آغاز کردیا ہے۔ اس وقت صرف تین ورثا ہیں جن میں شہنشاہ کا چھوٹا بھائی ولی عہد 53 سالہ شہزادہ اکیشینو، ان کا 13 سالہ بیٹا شہزادہ ہاہاہیتو اور شہنشاہ کا چچا 83 سالہ شہزادہ ہٹاچی شامل ہیں،

    جاپانی حکومت کے اعلی ترجمان یوشیہدا سوگا نے کہا ہے کہ رواں سال اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔ جاپان میں قانون کے تحت فی الوقت شاہی خاندان کی خواتین کو تخت کا وارث ہونے کی اجازت نہیں ہے اور اگر وہ عام آدمی سے شادی کرتی ہیں تو وہ اپنا شاہی مقام کھودیتی ہیں اور ان کے بچوں کو شاہی خاندان کا حصہ نہیں سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ ہفتے سیاست دانوں کے ایک گروپ نے شاہی خاندان میں مردوں کو جانشین بنانے کے لئے ایک خصوصی قانون بنانے کی تجویز دی تھی۔ اس کے مطابق شاہی خاندان کی ان شاخوں کے مردوں کو بھی تخت نشینی کا اہل بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جنہیں ماضی میں کی گئی اصلاحات کے نتیجے میں الگ کردیا گیا تھا۔ یاد رہے جاپان کے شہنشاہ نروہیتو کی تخت نشینی کی تقریب کا انعقاد گزشتہ ہفتے ہوا تھا،

  • پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی جیت لیا

    پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 15 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ،،،،،قومی کپتان بسمہ معروف مسلسل دوسرے میچ میں ویمن آف دی میچ قرار پائیں
    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ بنگلہ دیش کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر167رنز بنائے،،،کپتان بسمہ معروف 70 جویریہ ودود52 ،سدرہ امین 19 اور عالیہ ریاض 10 رنز بناکر نماہاں رہیں،،،
    قومی ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 14 رنز سے شکست دے دی۔
    جواب میں 168 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بناسکی ،،،سنجیدہ اسلام 45 ، فرجانہ حق 30 اور جہاں آرا عالم 18 رنز بناکر نمایاں رہیں،،،
    سعدیہ اقبال نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ،،،پاکستانی کپتان کپتان بسمہ معروف مسلسل دوسرے میچ میں ویمن آف دی میچ قرار پائیں،،،،
    بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ نے دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی ،،،،دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بدھ کے روز کھیلاجائے گا،
    بنگلہ دیش کی وکٹ کیپر بلے باز نگار سلطانہ اپنی ٹیم کی ناقص باولنگ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں شکست کا سبب قرار دےدیا،،پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے جیت کا کریڈٹ بلے بازوں کو دے دیا پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگالی بلے باز نگار سلطانہ کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ اچھی رہی تاہم باولرز پلان کے مطابق باولنگ نہ کرسکیں جس کے باعث ہم دوسرا ٹی ٹونٹی میچ اور سیریز ہار گئے پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ سیریز جیتنے کی خوشی ہے اگلے میچ میں ہم باہر بیٹھی لڑکیوں کو موقع دیں گے،،،کوشش کریں گے کہ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی حاصل کرکے کلین سویپ کریں ۔ اپنا دوسرا ٹی ٹونٹی کھیلنے والی فیصل آباد کی سعدیہ اقبال کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کرکٹ کے سربراہ، محمد سلمان اور سب سے بڑھ میرے بھائی نے میری بہت راہنمائی کی ہے

  • چینی صدر شی چن پنگ کے مضامین پر مشتمل کتاب کی اشاعت

    چینی صدر شی جن پنگ کے پارٹی کے تمام امور کی رہنمائی کے موضوع پر مضامین کا مجموعہ کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے،

    چین میں کون سے طریقہ علاج کو فروغ دیا جائے گا؟ چینی صدر نے کی ہدایات جاری

    بیجنگ ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) پارٹی کے تمام امور کی رہنمائی کے موضوع پر شی جن پنگ کے مضامین کا مجموعہ کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے، 17 نومبر2012 کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے 18ویں مرکزی سیاسی بیورو کے پہلے مجموعی مطالعے کے موقع پر شی جن پنگ کی تقریر کو اس کتاب کا پہلا مضمون جب کہ 9 جولائی2019 کو پارٹی کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شی جن پنگ کے خطاب کو کتاب کا آخری مضمون قرار دیا گیا ہے،

    سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد کتنے لاکھ ہو گئی؟ خبر

    یہ کتاب کل 70 مضامین پر مشتمل ہے۔ پارٹی کے تمام امور کی رہنمائی کے عمل کو برقرار رکھنا شی جن پنگ کے، نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کا ایک اہم حصہ ہے،

  • خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی شہریوں سے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

    خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی شہریوں سے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

    سعودی عرب میں ان دنوں کاشتکار اور چرواہے بروقت بارش نہ ہونے کی وجہ سے مشکل میں ہیں،

    سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد کتنے لاکھ ہو گئی؟ خبر

    ریاض ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب میں ان دنوں کاشتکار اور چرواہے بروقت بارش نہ ہونے کی وجہ سے مشکل میں ہیں، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں آباد تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعرات کو بارش کے لیے خصوصی نماز ادا کریں، شاہ سلمان نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ پیغمبر اسلامۖ کی پیروی کرتے ہوئے سعودی عرب میں آباد لوگ مصیبت زدگان کے مسائل حل کرنے اور ان کی مشکلات دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں،

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے سامنے گڑگڑ ا کر دعائیں کریں، ایسا کرنے سے رحمت کی بارش کا برسنا یقینی ہوجائے گا،