Baaghi TV

Author: +9251

  • دھرنے والوں کیلئے کہاں کہاں ہوں گی رکاوٹیں، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    دھرنے والوں کیلئے کہاں کہاں ہوں گی رکاوٹیں، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد (رضی طاہر سے) جمیعت علمائے اسلام(ف) کے ممکنہ دھرنے کی وجہ سے اسلام آباد کو کو بند کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا، کشمیر ہائی وے کو تین مقامات، جی ٹی روڈ کو 10 مقامات، کوہاٹ روڈ کو دو مقامات اور موٹروے کو 3 مقامات پر مکمل بند کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد کے داخلی راستے، ریڈ زون اور بلیو ایریا ہر جانب سے مکمل بند ہوگا۔

    حساس اداروں کی اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن ڈی سی اسلام آباد کے ساتھ کیے گئے مقامی تنظیم کے معائدے کی پاسداری نہیں کریں گے، اس صورت میں مولانا کے قافلوں کو کم سے کم کرنے اور اسلام آباد کے باہر روکنے کیلئے حکمت عملی طے پاگئی ہے، جس پر عمل درآمد کا فیصلہ اگلے 12 گھنٹوں میں کیا جائے گا، تاہم تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

    ذرائع اور سروے کے مطابق انتظامیہ نے منصوبہ مکمل کرتے ہوئے ہر مقام پر 6 سے زائد کنٹینر پہنچا دئیے جنہیں مٹی اور ریت سے بھرا جائے گا۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے براستہ کوہاٹ و فتح جنگ آنے والے قافلوں کو سندھ پل پر پہلے جبکہ شاہ پور ڈیم پر کے پل پر دوسری رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جہاں پولیس کی نفری تعینات ہوگی، پشاور بذریعہ جی ٹی روڈ آنے والے قافلے کو اٹک پل پر پہلی بڑی رکاوٹ جبکہ سنجوال ٹول پلازہ پر دوسری رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لاہور سے آنیوالے قافلے کو مندرہ ٹول پلازہ پر پہلی جبکہ روات کے قریب دوسری بڑی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ موٹروے کے دونوں اطراف ٹول پلازوں کو رکاوٹوں کے ذریعے بند کردیا جائے گا جبکہ پشاور سے آنیوالی موٹروے کو اس سے پہلے دریائے سندھ کے پل پر بند کیا جائے گا۔ ان تمام بیرونی رکاوٹوں کے ساتھ اسلام آباد میں داخل ہونے والی تمام شاہراہوں داخلی راستوں پر بند کردیا جائے گا، کشمیر ہائی وے کو 26 نمبر چونگی پر جبکہ دوسری جانب بری امام کے قریب بند کیا جائے گا، مری روڈ کو فیض آباد کے قریب جبکہ دوسری جانب راول چوک پر بند کیا جائے گا، کشمیر چوک، آبپارہ، ڈی چوک، جناح ایوینیو کے اطراف بھی رکاوٹیں لگائی جائیں گی، اسی طرح ایکسپریس وے کو بھی فیض آباد پل پر بند کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کی طرف جانے والے دونوں راستوں پر کنٹینرز پہنچا دئیے گئے۔

    مولانا فضل الرحمن بیرونی ایجنڈے پرپاکستان کوبدنام کرنے پرتلے ہوئے ہیں،سنی اتحاد کونسل

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے پولیس کی بھاری نفری کو پنجاب اور خیبرپختونخواہ سے اسلام آباد بلانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جبکہ حساس عمارتوں کے باہر رینجرز تعینات کرنے کی حکمت عملی زیرغور ہے۔

    حکومت کے ساتھ ہمارا کوئی معاہدہ ہے ہی نہیں‌ تو ختم کیا ہو گا، مولانا فضل الرحمن

    ریڈ زون میں داخل ہونے کیلئے نادرا چوک اور ایکسپریس چوک کو دونوں اطراف کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ متبادل کے طور پر ، سرینہ چوک ، مارگلہ روڈ اور ایوب چوک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • یو م سیا ہ کشمیر، سرگودہا میں کمشنر ظفر اقبال کی قیا دت میں عظیم الشان ریلی ، سینکڑوں افراد کی شرکت

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) یو م سیا ہ کشمیر کے موقع پر کمشنر سرگودہا ظفر اقبال شیخ کی قیادت میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں صوبائی پا لیما نی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ نا رکو ٹکس چوہد ری فیصل فاروق چیمہ، ایم پی اے چوہد ری افتخار حسین گوندل ، ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کے علاوہ علماءکرام، تاجر، وکلا ، ڈاکٹرز، طلبہ ، خواتین اورمختلف سرکا ری محکمو ں کے افسران و ملا زمین اور ڈاکٹر پروفیسر ہا رون الرشید تبسم سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کرکے مقبوضہ کشمیر کے اپنے مظلو م بھا ئیو ں، بہنو ں ، بزرگوں اور بچوں سے اظہا ر یکجہتی کیا ۔ ریلی کمپنی باغ سے شروع ہو ئی جو مختلف مقاما ت سے ہو تی ہو ئی واپس اسی مقام پر پہنچ کر ختم ہو ئی۔ ریلی کے شرکا ءنے بینرز، پینا فلیکس اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر ی عوام کے حق اور بھا رتی مظالم کے خلا ف نعرئے درج تھے ۔ شرکا ءکی طرف سے بھا رتی حکومت کے خلا ف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔ ریلی میں شریک سینکڑوں تعداد میں عوام نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔ فضا کشمیر بنے گا پا کستان کے نعروں سے گونجتی رہی.

  • انصارالاسلام پر پابندی، چیف جسٹس  نے کیا اہم بات کہہ دی

    انصارالاسلام پر پابندی، چیف جسٹس نے کیا اہم بات کہہ دی

    انصارالاسلام پر پابندی، چیف جسٹس نے اہم بات کہہ دی

    باغی ٹی وی رپورٹ : لاہورہائیکورٹ میں آزادی مارچ سےمتعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئ ہے.انصارالاسلام پر پابندی کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کےافسر کوکل طلب کیا ہے .، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے جمیعت علمائےاسلام کو سنے بغیر پابندی لگائی ہے.وزارت داخلہ عدالت کو مطمئن کرے کہ کسی کو سنے بغیر کیسے پابندی لگا ئی گئی.جے یو آئی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انصارالاسلام پرائیویٹ ملیشیانہیں ہماری جماعت کا حصہ ہے.جس کے جواب میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ تنظیم انصار الاسلام پرائیویٹ ملیشیا تو نہیں لیکن ڈنڈے تو ہیں،اس کا جواب دیتے ہوئے وکیل کامران نےکہا کہ ڈنڈے تو جھنڈوں کے ساتھ ہوتے ہیں.جمعیت علمائےاسلام سیاسی جماعت کےطورپر الیکشن کمیشن کےپاس رجسٹرڈہے.
    انصارالاسلام پر پابندی عدالت میں چیلنج
    چیف جسٹس نے اسفسار کیا کہ اگریہ سیاسی جماعت کے رکن ہیں توپھرنوٹی فکیشن ہی غیرموثرہے.کیاوفاقی حکومت نے آپ کو سنا بھی نہیں؟، اس کے جواب میں وکیل کامران نےکہ ہمیں سنے بغیر پابندی لگا دی گئی ہے.جب تنظیم کا باقاعدہ وجود ہی نہیں تو اس پر پابندی کیسے لگ سکتی ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ میری رائےکےمطابق تو یہ نوٹیفکیشن ہی غیر موثر ہے،کم از کم آپ کو حکومت پوچھ تو لیتی کہ یہ تنظیم کیا ہے. عجیب بات ہے ایک چیز موجود ہی نہیں اور اس پر پابندی لگا دی گئی، کیس کی مزیدسماعت کل ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردی گئی .

    مولانافضل الرحمن کی ذاتی فوج” تنظیم انصار الاسلام” کالعدم قرار

    آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

     

  • آج بابا گرو نانک یونیورسٹی کا افتتاح کون کرے گی اہم شخصیت اور کون کون ہے مدعو!خبرآگئی

    اسلام آباد :پاکستان کی موجودہ حکومت نے یہ ثابت کردیا ہےکہ اس ملک میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں‌، اس ملک میں بسنے والے قادیانی ہوں یاسکھ ہندوہوں یا عیسائی سب کے بنیادی حقوق کا خیال رکھنا اس حکومت کا اعزاز ہے ،

    وزیراعلیٰ کی بیٹی اور بہن گرفتار

    اقلیتوں کے انہیں حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان آج باباگرونانک یونیورسٹی کاافتتاح کریں گے، جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ، باباگرونانک یونیورسٹی دیگر شعبہ جات میں مذہبی رواداری کابھی گہوارہ بنے گی۔ ننکانہ صاحب میں یونیورسٹی کی تقریب کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، عمران خان بابا گرونانک یونیورسٹی کی تقریب سےخطاب بھی کرینگے

    کرپشن پر سزایافہ مگر اجازت بھی مل گئی؛کیا معاملہ ہے ؟

    افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی ، صوبائی وزرا اور غیر ملکی سفیر شرکت کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ تقریب کے مہمانوں کا استقبال کریں گے۔یاد رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور رہداری کے معاہدہ پر دستخط ہوگئے ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ آج بڑی خوشی کا دن ہے ، وزیراعظم کے وعدے کے مطابق امعاہدہ پر دستخط کردئیے۔

    دھرنے کو کیسے کنٹرول کرنا ہے وفاقی حکومت نے اہم فیصلے کرلیئے

  • کشمیرمیں کرفیو کا 85 واں دن،نہ غذا نہ دوا، کشمیری مررہے ہیں ،دنیا بے پروا

    سری نگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی لاک ڈاؤن 85 ویں روز میں داخل ہوگیا،دوسری طرف کشمیری آج یوم سیاہ بھی منارہے ہیں ، کشمیری روز مرہ کی ضروری اشیاء خریدنے سے قاصر ہیں، دودھ بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہوچکا ہے۔ وادی میں لاک ڈاؤن کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔قابض انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو مظاہرے سے روکنے کیلئے وادی میں سخت پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں اور ہر طرف فوج ہی فوج نظر آرہی ہے،کشمیرکا ہر چوک ہر بازار اور ہر موڑ اس وقت بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرتا نظرآرہا ہے ،

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایل او سی کے دونوں جانب کشمیریوں نے کل اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا ہے ، صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کا مقدمہ پاکستان کا مقدمہ ہے، اسے ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عالمی برادری سے کشمیر میں بھارتی مظالم ختم کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

    وزیراعلیٰ کی بیٹی اور بہن گرفتار

    حریت کانفرنس نے لال چوک کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے، پاکستان میں بھی شہر شہر ریلیاں اور مظاہرے کئے گئے ہیں۔بھارت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بار بار دبانے کے کوشش کی ، مگر 1989 سے کشمیریوں نے اس تحریک کو اس نہج پر کھڑا کیا کہ ہر آنے والے دن یہ تحریک مضبوظ ہورہی ہے، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 1989 سےاب تک ایک لاکھ شہادتیں ہوچکی ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں 3 دہائیوں میں 11 ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

    کرپشن پر سزایافہ مگر اجازت بھی مل گئی؛کیا معاملہ ہے ؟

    خیال رہے کہ کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ کشمیر منایاگیا، 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا، رواں سال 5 اگست کو بھارت نے ایک اور مذموم قدم اٹھا کر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے اسے بھارت کا حصہ بنایا اور اس کے بعد سے وادی میں مسلسل کرفیو نافذ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنت نظیروادی کشمیر کو بھارتی فورسز نے قیدخانے میں تبدیل کردیا ہے، مسلسل بیاسی روز سے 80 لاکھ افراد کرفیو تلے زندگی گزارنے پر مجبورہیں، قابض بھارتی فورسزکی کشمیریوں پر ہر گزرتے دن کیساتھ سختیاں اور مظالم بڑھتے جارہے ہیں، نہ بچے اسکول جاسکتے ہیں اور نہ ہی مریض سپتال۔

    دھرنے کو کیسے کنٹرول کرنا ہے وفاقی حکومت نے اہم فیصلے کرلیئے

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے خوف اور غیر یقینیت کا ماحول اور رات گئے چھاپوں، ظلم و تشدد اور گرفتاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، دفعہ 144کے تحت سخت پابندیوں کا نفاذ اورانٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائیل فون سروسز بھی بدستور معطل ہیں۔

    مقبوضہ علاقے میں صورتحال کو معمول پر لانے کی قابض انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود کشمیری بھارتی تسلط اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے مودی حکومت کے 5اگست کے غیر قانونی اقدام کیخلاف سول نافرمانی کی پر امن تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    دکانیں اور کاروباری مراکز دن بھر بیشتر وقت بند رہتی ہیں جبکہ سڑکوں پرکوئی پبلک ٹرانسپورٹ مشکل ہی نظر آتی ہے، آبادیوں میں جعلی آپریشن ہورہے ہیں، رہنماؤں سمیت گیارہ ہزار کشمیری جیلوں میں قید ہیں، ڈھائی ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ ادا کرنے نہیں دی جارہی ہے، بھارتی مظالم کیخلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا جائے گا۔

    امریکی سینیٹرکرس وان ہولین نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیرمیں کرفیو ہٹا کر انسانی حقو ق کے نمائندے بھیجے جائیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے نئی دہلی جانے والے امریکی سینیٹر کو وادی کا دورہ کرنے سے روک دیا تھا۔

  • نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر کم ہوگئے…

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم زیادہ ہونےکا سلسلہ جاری ، پھرکمی واقع ہو گئی.
    باغی ٹی وی روپورٹ: ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کے دل کےعارضےکی ادویات کےباعث پلیٹ لیٹس میں کمی ہوگئی ہے.،نوازشریف کوہارٹ اٹیک کےبعددی جانےوالی دوائی ہیپارین بند کردی گئی تھی جو ممکنہ طور پران کے پلیٹ لیٹس میں کمی کا باعث بن رہی تھی. رات پھر .نوازشریف کےپلیٹ لیٹس 45 ہزار سے کم ہوکر 25 ہزار رہ گئے ہیں .گزشتہ روز نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں دوبارہ کمی ہوگئی تھی.نواز شریف کی صحت سےمتعلق میڈیکل بورڈ کا اجلاس 11 بجے ہوگا، نوازشریف سروسزاسپتال لاہورمیں داخل ہیں.جہاں 7روزسےزیرعلاج ہیں.نواز شریف کو پلیٹ لیٹس میں اتاوَ چڑھاوَکے ساتھ انجائناکی تکلیف کا بھی سامنا ہے..

    نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

    نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

  • مریم نواز کی ضمانت کے لیے کتنی درخوستیں دائر کی گئیں ، اہم خبر

    مریم نواز کی ضمانت کے لیے کتنی درخوستیں دائر کی گئیں ، اہم خبر

    مریم نواز کی ضمانت کے لیے کتنی درخوستیں دائر کی گئیں ، اہم خبر

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں مریم نواز کی ضمانت پررہائی کےلیےمتفرق درخواست دائرکر دی گئ ہیں.متفرق درخواست رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کی طرف سے دائر کی گئی.مریم نواز کی درخواست میں نیب اور دیگر کو فریق بنایاگیا.درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت میں ضمانت کےلیےدرخواست زیر التوا ہے،.والد نواز شریف شدید بیمار اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں.عدالت ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے.
    اس سے پہلے مریم کے والد نواز شریف کو لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت دے دی تھی تا ہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت اور سزا معطلی پر منگل تک سماعت ملتوی کر دی تھی، عدالت نے نواز شریف کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ طلب کر لی تھی.جنہں بعد میں عبوری ضمانت دے گئی،

    نواز شریف کی صحت ، باغی ٹی وی پر 2 ستمبر کو شائع خبر کی ڈاکٹرز نے کی تصدیق

    نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

  • سرگودہا کی تخصیل سلانوالی میں اظہار یکجہتی کشمیر ریلی

    سلانوالی،سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا کی تخصیل سلانوالی میں کشمیری بھاٸیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گاپاکستان کے نعرے لگائے ریلی کی قیادت ، اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی مدثرممتاز ھرل نے کی گورنمنٹ کالج کے پرنسپل ضیاء الحسن تحصیلدارممتاز اسڑ وانتظامیہ دیگر سکولوں کےھیڈماسٹرز اساتذہ۔میونسپل کمیٹی۔مارکیٹ کمیٹی اورسٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک ان کے ساتھ کھڑےہیں اور بھارت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ کشمیر میں ظالمانہ کاروائیوں سے پرہیز کرے اور فی الفور کرفیو ختم کرے

  • سرگودہا میں آج عام تعطیل ہو گی ، نوٹیفیکیشن جاری

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) سرگودہا میں آج تعلیمی اداروں (سرکاری اور پرائیویٹ ) میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تعطیل کا اعلان سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر سرگودہا آسیہ گل نے نوٹیفیکیشن جاری کرتےہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ آج 28 صفر کو سرگودہا شہر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ ادارے بند رہیں گے اس سلسلے میں تمام اداروں کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے

  • وزیراعلیٰ کی بیٹی اور بہن گرفتار

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی صورت حال مزید خراب ہونے لگی ، بھارتی فوج کو اب اپنے ہی ہمدردوں سے ہمدردی نہ رہی اور نہ اعتماد رہا ، جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے خلاف سری نگر میں متعدد خواتین احتجاجی مظاہرہ کررہی تھیں کہ اس دوران بھارتی فورسز نے کئی خواتین کو گرفتار کرلیا جن میں سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی بھی شامل ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے سابق جسٹس بشیر احمد خان کی اہلیہ کو بھی گرفتار کرلیا جب کہ دیگر گرفتار کی جانے والی خواتین میں معروف علمی شخصیات بھی شامل ہیں۔گرفتار کی جانے والی سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن ثریا عبداللہ کا کہنا تھا کہ 5 اگست سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ہم گھروں میں قید ہیں، یہ ایک ایسا زبردستی کا رشتہ ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر میں احتجاج کرنے والی ان خواتین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جہاں انہوں نے لال چوک پر جیسے ہی احتجاج شروع کیا تو پولیس کی بھاری نفری نے کئی خواتین کو حراست میں لے لیا اور انہیں قریبی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔