Baaghi TV

Author: +9251

  • پانی ہے تو زندگی، کراچی کے لیے پانی کی فراہمی بھی سیاسی بنادی گئی، رضاہارون

    کراچی میں پانی پر بھی سیاست شروع ، پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنما رضاہارون کے کراچی واٹر سپلائی پروجیکٹ کے حوالےسے سنگین الزامات لگادئیے،اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین کے مرکزی رہنما نے کہا ہےکہ کراچی کے لیے پانی کا منصوبہ کو جان بوجھ کر سیاسی بناکراس کے ذریعے سیاسی مقاصد حاصل کیے جارہے ہیں ،


    رضا ہارون نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے یہ پتا چلا ہے کہ حکومت کا یہ کہنا کہ یہ منصوبہ وقت پر مکمل ہوگا جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ،رضاہاورن نے مزید کہا کہ کراچی کی سول سوسایئٹیز اور این جی اوز کو چاہیےکہ وہ اس مسئلے پر اپنی سرگرمیاں دکھائیں‌ کیوں یہ ہماری زندگیوں کا معاملہ ہے ، رضا ہارون نے کہا کہ میں بہت جلد بہت سے انکشافات کرنےجارہاہوں ،

    رضاہارون نے مزید کہا کہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس منصوبے میں سیاسی قوت استعمال کرکے مالی فواءد حاصل کرنا چاہتے ہیں ،اور یہ کرپشن کا ایک کھلا راستہ ہے ،انہوں نے کہا کہ وہ عوامی سطح پر کراچی کی زندگیوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف مہم چلائیں گے ،


    رضا ہارون نے پانی کی خطرناک صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو سندھ حکومت کہتی ہے کہ یہ سندھ کی عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کا منصوبہ ہے لیکن ڈر یہ ہے کہ یہ سیاست،کرپشن اور اجارہ داری کی نظر ہوجاءے گا نہ پانی ملے گا اور نہ زندگیاں محفوظ رہ سکیں گی

  • نواز شریف کی طبیعت سنبھل نہ سکی

    میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق نوازشریف کا بلڈ پریشر اورشوگر لیول غیرتسلی بخش ہے . دل اور گردوں کی دوائیں دینے پر نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کم ہوجاتے ہیں.نوازشریف کےپلیٹ لیٹس بڑھانےکی دوادل اورگردے کو متاثر کرتی ہے.
    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر کم ہوگئے…
    بورڈ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو آئی وی آئی جی انجکشن کے ساتھ اسٹیرائیڈزدیئے گئے ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف کے گردوں کے ٹیسٹ تسلی بخش نہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف کو دل کی ادویات روک دی گئی ہیں.25ہزارپلیٹ لیٹس کی تعداد پر دل کی ادویات نہیں دی جاسکتیں،سٹیرائیڈ دینےسے دل اور گردوں کی بیماری بڑھ جاتی ہے.

     

  • اونچی دکان پھیکا پکوان،     تحریر: ملک علی حسن

    اونچی دکان پھیکا پکوان، تحریر: ملک علی حسن

    اونچی دکان پھیکا پکوان تحریرملک علی حسن
    باہر تھا اور اکیلا نہیں تھا۔ بدقسمتی سے اپنے مطابق جس اونچے اور حقیقت میں گٹھیا جس ریستوران کا انتخاب ہم نے کیا وہ شہر کا معروف ریستوران تھا۔ داخل ہوتے ہی بڑے تھڑوں کی روایات کے عین مطابق معمول کی کاروائیوں کا آغاز ہوا اور ایک صاحب نے دل موہ لینے والی مسکرہٹ سے ہمارا استقبال کیا۔ ان کے نیم گلابی ہونٹوں اور نیم پیلے دانتوں کی سکنات کے امتزاج سے پیدا ہونے والے سحر سے ابھی نکلے نہ تھے کہ انہی کے خاص اور خاصے تربیت یافتہ ایک شاگرد ہمارے ساتھ ہو لیے اور ہمیں تمام تر سامان ِ تکلفات کیساتھ سجائے جانے والے ایک میز تک چھوڑا۔ لمحات کی سوئی کچھ ہی گھومی ہو گی کہ بہت ہی با ادب اور انتہائی سلجھے ہوئے اچھے سے ایک بچے دونوں ہاتھوں میں فہرست ِ طعام لیے سلام کہنے آئے اور ہمارے جواب کا انتظار فرمانے لگے۔ ہم ان تمام کے ان عاجزانہ تکلفات کو معمول کی سرگرمی سمجھتے ہوئے معمول ہی کیطرح نظر انداز کرتے چلے گئے اور اپنے من پسند کھانوں کی ایک مختصر فہرست (وعلیکم السلام) کی درخواست کی جسے 20 منٹ انتظار کے حکم سے قبول فرمایا گیا۔ اس دوران ہم اپنے اسلام آباد سے آئے اقارب کے سامنے گوجرانوالہ کے کھانوں کے متعلق اور ان کھانوں میں پوشیدہ ذائقوں کے بارے میں اور ان ذائقوں میں مخفی افادیت کے حوالے سے اتنے ذوق سے الفاظ کے ٹرالر انڈیلنے لگے کہ وہ کھانے کے آنے اور اس پر ہاتھ صاف کرنے سے پہلے ہی اس کے پرستار ہو گئے، کھانا آنے تک مداحوں کا اس کے ساتھ سیلفی کا شوق پورے جوبن پر پہنچ چکا تھا۔ جب وہ اس ذمہ داری کو نبھانے میں مصروف ہوئے تو میں ناچیز اسی اثناء میں کھانوں کی رنگ و شکل سے محسوس کر چکا تھا کہ مہمانوں کے دماغ میں گوجرانوالہ کے کھانوں کے تصورات سے چمکتا مینار جلد اندھیر ہونے والا ہے۔ بہرحال تناول کرنے کا مظاہرہ چلا۔ نان میرے ہاتھ میں آیا تو اتنا سوکھا جتنا میرا سب سے کھڑوس دوست، چاولوں کی رنگت اتنی خراب جتنا میں خود، اور مرغ کڑاہی کی حالت اتنی ترس کے قابل جتنا ٹیکوں سے پھلایا جانے والے بریلر مرغ۔ آلوں کے قتلوں کا ذائقہ بیان کے قابل نہیں، ظاہری تصویر نے ہی گٹھیا تیل کا استعمال آئینہ کر دیا تھا۔ مہمان میرے حیا کا من و عن خیال رکھتے ہوئے خاموش ضرور تھے لیکن ان کے تاثرات مجھے چنگارتے انداز میں مکمل کہانی بیان کر رہے تھے، میں شرمندہ ضرور تھا لیکن شاید معاملے کا رخ پلٹنے کے لیے کسی اشارے کا منتظر تھا۔ اچانک سے میری بھانجی جو ہماری کل کائنات ہے اور کائنات کے مالک نے سالوں گڑگڑانے کیبعد دی ہے کو قے آنا شروع ہو گئی۔ میرا پارہ تھا کہ مہنگائی کا پیمانہ، اتنا اٹھا کہ دماغ ہی چکرا گیا۔ خود کو سنبھالا اور تحمل مزاجی سے خود پر مہمانوں سمیت بیتی کا احوال سنانے منتظم کے کمرے کا رخ کیا۔ سلامیاں پیش کرنیوالے مجاہد جناب جناب اور معذرت معذرت کے نعروں کیساتھ روکتے رہے لیکن میرے ذہن کی دیواروں پر ریستوران کے باورچی خانے کا ایک نقشہ ابھر چکا تھا جس پر تصدیقی مہر ثبت کرنے میں اندر جانے کی اجازت کا طلبگار تھا۔ منتظم کے کمرے میں بات گھی تک آئی تو خود کو صوفی ظاہر کرنے کی نیت سے فرمانے لگے ہم پاکستان کے مشہور تجارتی نام "صوفی” کا استعمال کرتے ہیں۔ کھانے سے اٹھنے والی بدبو اور تیل کے نام میں مجھے ایک رنگ محسوس نہ ہوا تو میں نے موجود تیل ظاہر کرنے کا کہا، اس پر ایسی آئیں بائیں شروع ہوئی کہ ایک موقع پر میں انہیں درست اور خود کو غلط تصور کرنے لگا۔باقی عملے کیجانب سے معذرتوں کا متواتر سلسلہ تھا لیکن منتظم کی گردن میں کوئی مصنوعی سریا۔ مفاہمتی رویہ کے نتیجے میں اجازت لیکر کچن میں موجود تیل تک پہنچا تو انتہائی گٹھیا اور غیر معروف نام کا تھا، جو نہ تو کبھی میں نے سنا نہ میرے قارئین نے چکھا ہو گا۔ بچی اور تمام عزیزان کی طبعیت بگڑ چکی تھی اور منتظم کا نامناسب رویہ اور ثابت شدہ جھوٹ بھی شامل ِ منظر نامہ ہو چکا تھا۔ میں نے صورتحال سے قانونی طریقے سے نمٹنے کا فیصلہ کیا، پہلا رابطہ کرنے کے لیے رابطے کا آلہ اٹھایا ہی تھا کہ ان سب کا گرو جسے منتظم پکارا جا رہا ہے ڈھٹائی پر اتر آیا اور "جو کرنا ہے کر لو” کہ کر کھلے میدان میں کھیلنے کا چیلنج دے دیا۔ چوری اور مسلسل سینہ ذوری سے میرا پارہ مزید چڑھ گیا اور آواز بھی باوجود سمیٹنے کی کوشش کے اپنی چادر سے باہر تکنے لگی۔اس کی جانب سے مسلسل بدتمیزی کی وجہ سے میرا دماغ اس کے ساتھ تھانے میں جانے پر رضامند ہو چکا تھا۔ پولیس کے ایک دوست اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایک آفیسر سے رابطہ کیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی والوں نے ریستوران کے نمبر پر رابطہ کر کے تفشیش کے آغاز کی خبر دی، میرے ساتھ موجود میرے ساتھیوں نے مجھ کمزور، عاجز اور انتہائی کم علم و عقل کا کچھ سچا اور کچھ جھوٹا تعارف کروایا تو منتظم کا غصہ ایسا غائب ہوا جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔ یہ وہ موقع تھا جب روایتی معافیوں اور منتوں کا سلسلہ شروع ہوا اور صفائیاں پیش کیجانے لگی، میں نے بھی ان کے چہروں پر عیاں نوکریاں جانے کا خوف پڑھ لیا اور افہام و تفہیم سے معاملہ سلجھانے کا فیصلہ کیا۔ دفتر میں بیٹھے اور لمبے مذاکرات کے بعد فیصلہ یہ ہوا کہ عوام کی جان سے کھلواڑ کرنے والے ناقص گھی، بے ذائقہ کھانا بنانے والے شیف اور باسی اشیاء محفوظ کرنے والے یخ بند کو فوری فارغ کیا جائے گا اور تمام تر اصلاحات پر فوری عمل درآمد کیبعد آگاہ کیا جائے گا اور سلامیاں پیش کرنے اور مسکراہٹوں کے قالین بچھانے والے تربیت یافتہ مجاہدوں کی آڑ میں صحت سے گھناؤنا کھیل کھیلنے کا یہ سلسلہ بند کیا جائے گا۔ باہر نکلتے مجھے اس بات کا بخوبی اندازہ ہوچکا تھا کہ ریستوران کے گاہک کے ساتھ اپنے عاجزانہ تکلفات کی بڑی وجہ اس کی آڑ میں کھانے کے معیار پر سمجھوتا بھی ہے جو ہم آسانی سے کر لیتے ہیں۔ دوستوں سے گزارش ہے بڑے ناموں کا لطف ضرور لیں لیکن کہیں بھی صحت پر سمجھوتہ ہوتا نظر آئے تو بجائے ڈرنے کے اس کو روکنے میں کردار ادا کرنے کی کوشش کریں۔ کہیں دقت پیش آئے تو آپکا بھائی آپکا خادم ہے۔

  • اپنی زندگی کااعتبارنہیں تو نواز شریف کی گرانٹی کیسے، میاں صاحب کے لیے دعا ضرورکرتا ہوں؟ عمران خان

    ننکانہ صاحب:اپنی زندگی کی گارنٹی نہیں تو میاں محمد نواز شریف کی زندگی کی گرانٹی کیسے دے سکتا ہوں ، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، پتہ نہیں‌میں‌کل زندہ رہوں گا یا نہیں‌، ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں یونیورسٹی کا افتتاح کرنے کی ایک تقریب کا دوران کیا

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ایک کیس کی سماعت کے دوران پوچھا کہ کیا وزیراعظم نواز شریف کی زندگی کی گارنٹی دیتے ہیں‌ ،عمران خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اپنی زندگی پراعتبار نہیں‌ کہ کل تک میں‌زندہ رہوں گا یا نہیں‌
    https://www.youtube.com/watch?v=rr19fyaclhU

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں‌ہے ، میرے عزیز ہم وطنوں میاں محمد نواز شریف کی صحت کی جلد از جلد بحالی اور بیماری کا علاج کرنے کے لیے پاکستان کے بہترین ڈاکٹرز کی ذمہ داری لگائی وہ مسلسل نگہداشت کررہے ہیں ،کراچی سے بہترین ڈاکٹرز بلوائے ، عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو جو دنیا کے بہترین ڈاکٹروں‌میں سے ایک سب سے بہترڈاکٹر ہیں‌ان کی ذمہ داری لگائی کہ میاں‌صاحب کی صحت کا خیال رکھیں اور علاج کریں‌، میں‌کوشش کرسکتا ہوں‌کسی کوزندگی یا موت نہیں‌دے سکتا

  • شہباز شریف کا شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون

    شہباز شریف کا شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون

    اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کوٹیلی فون کر کے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پراظہار تعزیت کیا ہے.وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ،ایم این اے پیر ظہور حسین قریشی کی والدہ اور ایم این اے مخدوم زادہ زین حسین قریشی کی پھوپھی انتقال کر گئیں تھیں.

    شاہ محمود قریشی کی ہمیشرہ کی وفات، وزیراعظم، صدر کا تعزیت کا اظہار
    اس سے پہلے وزیر اعظم سمیت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر چکے ہیں. جمعہ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی گئی صدر مملکت کی جانب سے مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا

    وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاتھا.۔ جمعہ کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا.

  • پی ٹی وی اور وزارت اطلاعات کے درمیان جدائی ، فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد:وعدے کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پی ٹی وی کو مکمل آزاد ادارہ بنانے کے اقدامات کردیئے ہیں‌، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ٹیلی ویژن میں وزارت اطلاعات کی مداخلت مکمل طورپرختم کرنےکافیصلہ کرلیا ہے۔اجلاس میں پی ٹی وی اور شالیمار براڈکاسٹنگ بورڈآف ڈائریکٹرز کو ضم کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے طے کیا گیا کہ پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پی سی بی طرز پر بنایاجائےگا۔

    ہسپتالوں میں مریض‌،سڑکوں پرمسافررسوا:حق دیتے نہیں مانگتے ہیں یہ نام نہاد مسیحا

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی وی، ریڈیوپاکستان اور شالیمار براڈکاسٹنگ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت اطلاعات کی ان اداروں میں مداخلت مکمل طورپر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سرکاری ٹی وی سےمتعلق وزارت اطلاعات کےاختیارات محدود کردیئےگئے اور ادارے میں فیصلوں کامکمل اختیارپی ٹی وی بورڈ کو دے دیا گیا۔

    اردوکے شہر میں انگریزی کا راج—از…..فا طمہ قمر

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت اطلاعات کوپی ٹی وی بورڈکےفیصلوں پرنظرثانی کااختیارنہیں ہوگا اور نہ ہی وزارت اطلاعات پی ٹی وی کے انتظامی ومالی معاملات میں مداخلت کرے گی۔یہ بھی فیصلہ ہوا کہ وزارت اطلاعات صرف پی ٹی وی کوپالیسی اور ایڈیٹوریل گائیڈلائن دےگا جب کہ چیئرمین یا ایم ڈی پی ٹی وی بورڈفیصلوں پرکوئی اجلاس نہیں بلاسکیں گے۔

    کشمیرمیں کرفیو کا 85 واں دن،نہ غذا نہ دوا، کشمیری مررہے ہیں ،دنیا بے پروا

  • مسلم لیگ ن کی کور کمیٹی کا اجلاس نواز شریف کا علاج کہاں کرانا

    مسلم لیگ ن کی کور کمیٹی کا اجلاس نواز شریف کا علاج کہاں کرانا

    مسلم لیگ ن کی کور کمیٹی کا اجلاس کیا ہو گی بات ،
    لاہورمیں مسلم لیگ ن کی کورکمیٹی کااجلاس شروع اجلاس میں احسن اقبال،خواجہ آصف اورخرم دستگیرشریک،نواز شریف کےبیرون ملک علاج یالندن سےڈاکٹروں کوبلانےپراجلاس میں نوازشریف کی صحت پرشرکاکوبریفنگ دی جائےگی .اجلاس میں مریم اورنگزیب اوربرجیس طاہرسمیت دیگرارکان بھی شریک ہوئے ہیں
    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر کم ہوگئے…
    واضح رہے کہ نواز شریف عبوری ضمانت پرہیں.ان کی صحت پچھلے دنوں سے کافی علیل ہے اور اس بیماری کی وجہ سے ان کو جیل سے رہائی کی ضمانت بھی ملی ہے. ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کے دل کےعارضےکی ادویات کےباعث پلیٹ لیٹس میں کمی ہوگئی ہے.،نوازشریف کوہارٹ اٹیک کےبعددی جانےوالی دوائی ہیپارین بند کردی گئی تھی جو ممکنہ طور پران کے پلیٹ لیٹس میں کمی کا باعث بن رہی تھی. رات پھر .نوازشریف کےپلیٹ لیٹس 45 ہزار سے کم ہوکر 25 ہزار رہ گئے ہیں

    نواز شریف کو ہارٹ اٹیک …پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو بلا لیا گیا

  • سیاسی آٹامافیا،پیداکردے گابحران،ذمہ دارہوگا عمران خان ؟

    لاہور:سیاسی آٹآمافیا،پیداکردے گابحران،ذمہ دارہوگا عمران خان ؟حکومت کے خلاف اپوزیشن نے ایک اورکارڈ کھیلنے اور بدنام کرنے کے لیے آٹامافیا کے ساتھ مل کرعارضی بحران پیدا کیا جائے گا ، بظاہرعام مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافےکےسبب آٹےکےبحران کاخدشہ، دوسری طرف اس بحران سے نبٹنے کے لیے محکمہ خوراک کی خصوصی ٹیموں نےمارکیٹ میں آٹےکی موجودگی اور قیمت کا جائزہ لینا شروع کردیا۔

    اردوکے شہر میں انگریزی کا راج—از…..فا طمہ قمر

    مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں خودساختہ اضافےکےسبب لاہورسمیت صوبہ بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہ ہے، اس صورتحال کےپیش نظروزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری کی ہدایت پرمحکمہ خوراک کی خصوصی ٹیموں نےمارکیٹوں میں سروے شروع کردیا ہے، ٹیموں کی جانب سےدکانوں پرسرکاری قیمت آویزاں کرائی جارہی ہے، سرکاری نرخنامےمیں بیس کلوآٹےکےتھیلےکی قیمت 808 روپےمقرر ہے جبکہ عام مارکیٹ میں آٹےکاتھیلا 815 سے820 روپے میں فروخت ہورہاہے۔

    مولانا فضل الرحمن کے ساتھی مفتی سلطان محمد قاتلانہ حملے میں زخمی

    غلہ منڈی میں گندم کی فی من قیمت1600روپےتک پہنچ گئی۔ فی من گندم کی سرکاری قیمت 1375 روپےمقررہے، فلورملز نےمحکمہ خوراک سےمقررکردہ کوٹہ بڑھانےکا مطالبہ بھی کردیاہے، محکمےکی جانب سےہر مل کو45 بوریاں فی چکی فراہم کی جارہی ہیں، اہم ملزنےفی چکی 60 بوریاں فراہم کرنےکامطالبہ کیاہے۔

    ہسپتالوں میں مریض‌،سڑکوں پرمسافررسوا:حق دیتے نہیں مانگتے ہیں یہ نام نہاد مسیحا

  • حکومت ہماری خواہش کےمطابق پالیسیاں‌بنائے ورنہ دھرنا ہوگا مرنا ہوگا،اساتذہ کرام کا مقدس اعلان

    لاہور: ڈاکٹرز اور ٹیچرز نے تو لاہوریوں کا جینا مشکل کردیا ہے ، کہیں ایک طرف ڈاکٹرزاپنی مرضی کا نظام چاہتے ہیں‌تودوسری طرف ٹیچرز اپنی مرضی کی مراعات ، حکومت نے اس مشکل صورت حال کا حل تو نکال لیا ہے مگر فی الحال ابھی وہ اس کو منظر عام پر لانانہیں چاہتی ،پہلے حکومت ہڑتالوں‌سے نبٹنآ چاہتی ہے ،

    وزیراعظم عمران خان نے بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    دوسرطرف ڈاکٹرز کی طرح تحریک اساتذہ پنجاب کا 20 نومبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان، جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    ہسپتالوں میں مریض‌،سڑکوں پرمسافررسوا:حق دیتے نہیں مانگتے ہیں یہ نام نہاد مسیحا

    تعلیم و اساتذہ دشمن پالیسی کیخلاف اساتذہ کا سٹرکوں پر آنے کا فیصلہ،پنجاب بھر کی تمام اساتذہ تنظیمیں تحریک اساتذہ پنجاب کے پلیٹ فارم پر متحد ہوگئی، پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ ریشنلائزیشن کو زمینی حقائق کے مطابق کیا جائے ،کنٹریکٹ اساتذہ کے پے پروٹیکشن کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    اردوکے شہر میں انگریزی کا راج—از…..فا طمہ قمر

    انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی آرڈننس 2019 میں ترمیم کرکے تعلیمی اداروں کو صوبائی تحویل میں رکھا جائے جبکہ کنٹریکٹ اساتذہ کے مستقلی کے احکامات فوری جاری کیے جائیں، رانا لیاقت علی کے مطابق اگر انکے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 20 نومبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

  • شریف فیملی کی مشکلات بڑھ گئیں، سلمان شہباز مفرور قرار دے دیا گیا

    لاہور:شریف فیملی کو حکومت اور عدالتوں کیطرف سے ریلیف کے باوجود مشکلات کا سامنا ہے ، اطلاعات کےمطابق آج احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا ہے ، جس کے بعد شریف فیملی بہت پریشان دکھائی دیتی ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور کی ایک احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں پیش نہ ہونے پرباربار نوٹس جاری کیا ،جس کے باوجود سلمان شہباز نے عدالت آنا گوارا نہیں‌کیا ، آج اسی سلسلے میں پھر احتساب عدالت نے وضاحت پیش کرنے لیے طلب کررکھا تھا مگر سلمان شہباز نہ آگئے

    ہسپتالوں میں مریض‌،سڑکوں پرمسافررسوا:حق دیتے نہیں مانگتے ہیں یہ نام نہاد مسیحا

    ذرائع کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز کو عدم پیروی پربارہا نوٹسز کے بعد آج اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے سلمان شہباز کی تمام جائیدادوں کو قرق کرنےکاحکم جاری کیا۔جس کے بعد اب سلمان شہباز اور خاندان کے دوسرے افراد کی جائیداد کو بہت جلد قبضے میں‌لے لیا جائے گا

    اردوکے شہر میں انگریزی کا راج—از…..فا طمہ قمر