Baaghi TV

Author: +9251

  • افغان صدر سے ملاقات، امریکہ افغان طالبان مذاکرات پر گفتگو

    کابل:امریکہ نے پھرافغان طالبان کی منتیں کرنا شروع کردیں ، امریکہ نے افغان طالبان کی شرائط منوانے کےلیے کابل انتظامیہ سے بات چیت کرنے کے لیے اپنے نمائندے کو کابل بھیج دیا ہے، اطلاعات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان صدر اشرف غنی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اس دوران امریکہ افغان طالبان مذاکرات کے دوبارہ آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ کی بیٹی اور بہن گرفتار

    تفصیلات کے مطابق زلمے خلیل زاد کی افغان حکام سے ملاقات کو نئی سیاسی تبدیلی کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے کیونکہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کردئیے تھے۔دوسری طرف امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی افغان صدر سے ملاقات کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا کہ امریکی صدر ایک مرتبہ پھر منسوخ کیے گئے مذاکرات کا عمل شروع کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

    کشمیرمیں کرفیو کا 85 واں دن،نہ غذا نہ دوا، کشمیری مررہے ہیں ،دنیا بے پروا

    زلمے خلیل زاد کی افغان دارالحکومت میں آمد کے بعد صدارتی انتخاب کے نتائج کے اعلان میں ایک ماہ کی تاخیر متوقع ہے، تاہم یہ طویل التوا سیاسی غیر یقینی اور فراڈ کے الزامات کو بڑھا سکتا ہے۔ادھر افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صادق صادقی نے بتایا کہ زلمے خلیل زاد نے افغان صدر سے ملاقات میں ان کی حالیہ مصروفیات کے بارے میں بتایا۔

    دھرنے کو کیسے کنٹرول کرنا ہے وفاقی حکومت نے اہم فیصلے کرلیئے

  • این آر او ملے گا یا نہیں وزیر اعظم نے اعلان کردیا

    این آراو ملے گا یا نہیں وزیر اعظم نے اعلان کردیا

    وزیرا اعظم عمران خان نے بابا گرو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ مرضی کر لیں این آرو نہیں ملے گا. سب سے کم مہنگائی پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی ہے.نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے دور میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے ہوئے ہے ان کے ادوار کے پہلے سال کو دیکھ لیں. وزیرا عظم نےکہا کہ آزادی مارچ کا کیا مقصد ہے ، ان لوگوں سے حکومت کی کامیابی برداشت نہیں ہو رہی. اسی لیے ملک کو بد امنی اور عدم استحکام کی طرف لے کر جارہے ہیں.

    آج بابا گرو نانک یونیورسٹی کا افتتاح کون کرے گی اہم شخصیت اور کون کون ہے مدعو!خبرآگئی

    .باباگرونانک یونیورسٹی میں جدید تعلیم بھی دی جائے گی.ہر درگاہ کے پاس اوقاف کی زمین موجود ہے جس پریونیورسٹی بنائی جائے،اولیا نے اپنی ساری زندگی انسانوں کےلیے گزاری،ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی کے افتتاح پر وزیرا رعظم کے ساتھ وزیراعلیٰ عثمان بزدار،گورنر پنجاب ،وفاقی وزیرداخلہ اورمعاون خصوصی اطلاعات بھی ہمراہ تھیں..وزیراعظم عمران خان کوباباگورونانک یونیورسٹی کےمنصوبے پربریفنگ بھی دی گئی.باباگرونانک یونیورسٹی 3مراحل میں مکمل ہوگی.جس پر تعمیرپر6ارب روپے لاگت آئے گی..

    کرپشن پر سزایافہ مگر اجازت بھی مل گئی؛کیا معاملہ ہے ؟

    انہون نےکہا کہ اولیانے ساری زندگی انسانیت کی خدمت کی اور اپنی زندگی انسانوں کےلیے گزاری،
    باباگرونانک یونیورسٹی میں جدید تعلیم بھی دی جائے گی، ماضی میں بدقسمتی سے تعلیم کو ترجیح نہیں دی گئی، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا،

  • ہسپتالوں میں مریض‌،سڑکوں پرمسافررسوا:حق دیتے نہیں مانگتے ہیں یہ نام نہاد مسیحا

    لاہور:ہسپتالوں میں مریض‌،سڑکوں پرمسافررسوا:حق دیتے نہیں مانگتے ہیں یہ نام نہاد مسیحا ، اطلاعات کے مطابق آج بھی ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف پنجاب بھر میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے، لاہور، فیصل آباد، ملتان سمیت شہر شہر سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بدستور بند جبکہ آپریشن تعطل کا شکار ہیں۔ ہزاروں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگے علاج کروانے پر مجبورہوگئے۔

    وزیراعلیٰ کی بیٹی اور بہن گرفتار

    پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آئوٹ ڈور سروسز معطل ہے، احتجاج کرنے والوں میں ینگ ڈاکٹرز، کنسلٹنٹس، پیرامیڈیکل اسٹاف، نرسز اور دیگر عملہ شامل ہے۔ سروسزہسپتال، جناح، میو، شیخ زاید، پی آئی سی، چلڈرن، جنرل ہسپتال، گنگا رام میں کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔

    کشمیرمیں کرفیو کا 85 واں دن،نہ غذا نہ دوا، کشمیری مررہے ہیں ،دنیا بے پروا

    لاہور سمیت پنجاب کی تمام بڑی شاہراہوں پر دھرنے شروع ہونے لگے۔ ینگ ڈاکٹرز کا صوبے کی تمام بڑی شاہراہیں 10 سے 3 بجے تک بند رکھنے کا اعلان کیا جس کے تحت کینال روڈ، فیروزپور روڈ، جیل روڈ، کوئینز روڈ ڈاکٹرز نے بلاک کئے رکھے۔

    دھرنے کو کیسے کنٹرول کرنا ہے وفاقی حکومت نے اہم فیصلے کرلیئے

    لاہو ر میں جناح ہسپتال کے باہر گرینڈ ہیلتھ الائنس نے بھرپور احتجاج کیا، ایم ٹی آئی ایکٹ کا نفاذ نا منظور کے نعرے لگائے، چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الا ئنس ڈاکٹر شاہد چودھری کے خلاف شو کاز نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر دو دن میں نوٹس واپس نہیں لیا گیا تو ہسپتال کی ان ڈور سروسز بھی معطل کر دی جائے گئی۔

    گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ ناکا م ڈاکٹر کو وزیر صحت لگادیا گیا،گرینڈ ہیلتھ الائنس وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے ڈاکٹروں کی تذلیل پر مبنی القابات سے پکارا جا رہا ہے، ان کی این جی او کوملنے والی گرانٹ کا آڈٹ کروایا جائے۔مظاہرین کا کہناتھاا یم ٹی آئی ایکٹ کو کسی صورت نافذ نہیں ہونے دیں گے، حکومت اپنا فیصلہ واپس لے اور اد کالے قانون کو بند کرے۔ادھر خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں بھی ڈاکٹرز کی ہڑتال 33ویں روز میں داخل ہوگئی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    ننکانہ صاحب: پاکستان امن اور سلامتی کا مرکز ہے یہاں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اقلتیوں‌کے حقوق بھی تحفظ کیا جائے گا،پھروزیراعظم عمران خان نے یہ وعدہ بھی سچ کردکھایا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا، گورنر، وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔

    وزیراعلیٰ کی بیٹی اور بہن گرفتار

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم ننکانہ صاحب سے واپسی پر ایوان وزیراعلی لاہور میں متعدد اعلی سطح کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں ہیلتھ ریفارمز بارے اجلاس ہوگا، عمران خان کو نواز شریف کی صحت کی تازہ ترین صورتحال اور ایم ٹی آئی ایکٹ بارے بریف کیا جائے گا، وزیراعظم ہاؤسنگ اور امن و امان کے الگ الگ اجلاسوں کی بھی صدارت کریں گے۔

    کشمیرمیں کرفیو کا 85 واں دن،نہ غذا نہ دوا، کشمیری مررہے ہیں ،دنیا بے پروا

    ادھر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد سکھ برادری سے عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے، کرتارپور راہداری کی صورت میں بین المذاہب ہم آہنگی کا جو بیج انہوں نے بویا ہے وہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں ہم آہنگی اور رواداری کا سایہ دار شجر بنے گا۔

    دھرنے کو کیسے کنٹرول کرنا ہے وفاقی حکومت نے اہم فیصلے کرلیئے

  • مولانا فضل الرحمن کے ساتھی مفتی سلطان محمد قاتلانہ حملے میں زخمی

    پشاور:مولانا فضل الرحمن کے ساتھی مفتی سلطان محمد قاتلانہ حملے میں زخمی ،اطلاعات باجوڑ کی تحصیل ماموند میں جے یو آئی ف کے رہنما مفتی سلطان محمد قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے۔

    دھرنے کو کیسے کنٹرول کرنا ہے وفاقی حکومت نے اہم فیصلے کرلیئے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ بدان میں برکلی مسجد کے قریب پیش آیا۔پیر شہاب علی شاہ نے بتایا کہ مفتی سلطان محمد کو 3 گولیاں لگی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    کرپشن پر سزایافہ مگر اجازت بھی مل گئی؛کیا معاملہ ہے ؟

    یاد رہےکہ مفتی سلطان پر پہلے ہی کئی بار حملے ہوچکے ہیں‌، پولیس کا کہنا ہے کہ لگتا ہےکہ یہ خاندانی دشمنی کا شاخصانہ ہے ،پولیس حکام کا کہنا کہ وہ ہر زاویے سے اس کیس کا مشاہدہ کررہی ہے اور امید ہے بہت جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے

    وزیراعلیٰ کی بیٹی اور بہن گرفتار

  • اسلام آباد سے پہلے لاہور میں بھی ایک دھرنا ہو گیا

    اسلام آباد سے پہلے لاہور میں بھی ایک دھرنا ہو گیا

    لاہور میں بھی ایک دھرنا ہو گیا
    گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج، جیل روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا.گرینڈ ہیلتھ الائنس نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے جس وجہ سے جیل روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ،ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس احتجاج کے لیے سروسز اسپتال سے باہر آگئے. گرینڈ ہیلتھ الائنس نے جیل روڈ بلاک کر کے دھرنا دے دیا.اس موقع پر احتجاجی عملے نے حکومت مخالف نعرے بازی کی .اس روڈ بلاک اور دھرنے کی وجہ سے جیل روڈ پر گاڑیو‍ں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے .
    حکومتی اصلاحات نامنظور، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری

    گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری مطالبات بڑھ گئے

  • مریم اورنگزیب  نے عمران خاں کے لاہور دورے  پر کیا کیا طنز کےنشتر چلائے ، جانیے تفصیل میں

    مریم اورنگزیب نے عمران خاں کے لاہور دورے پر کیا کیا طنز کےنشتر چلائے ، جانیے تفصیل میں

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے دورہ لاہور پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‎عمران صاحب استاد، ڈاکٹرز سمیت پورا پنجاب احتجاج پر ہے، وہاں سے ہوکر آئیے گا.

    مریم اورنگ زیب نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‎عمران صاحب صرف لاہور نہیں پنجاب کا دورہ کرکے لاہور آئیے گا
    آج بابا گرو نانک یونیورسٹی کا افتتاح کون کرے گی اہم شخصیت اور کون کون ہے مدعو!خبرآگئی
    ‎انہوں نے مزید طنز کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب نواز شریف کا لاہور ملتان ، اور ملتان سکھر موٹر وے ایک سال سے تیار ہے افتتاح کر کے آئیے گا .‎عمران صاحب شہباز شریف کی اورنج ٹرین تیار ہے چلوا کے آئیے گا. پنجاب کے لوگ نواز شریف اور شہباز شریف کو یاد کرتے ہیں تسلی دے کر آنا

    مریم اورنگ زیب نے کہا کہ عمران صاحب پنجاب میں نواز شریف کا صحت کارڈ کا اجراء بند ہے ، شروع کروا کے آئیے گا .‎عمران صاحب ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 70 ہزار سےزیادہ ہوگئی ہے، نالائق وزیر اعلی کا استعفی لے کر آئیے گا.‎لاہور میں پھیلے کچرے کے ڈھیروں کی صفائی کراکے آئیے گا.‎عمران صاحب ہسپتالوں میں غریب عوام کے لئے مفت دوائیاں، ٹیسٹ اور علاج بند ہے، اسے دوبارہ شروع کراکے آئیے گا،‎عمران صاحب ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہے ان کا حال پوچھ کر آئیے گا،

    کرپشن پر سزایافہ مگر اجازت بھی مل گئی؛کیا معاملہ ہے ؟

  • عدالت پیشی ، شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کسے نہ ملنے دیا گیا

    عدالت پیشی ، شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کسے نہ ملنے دیا گیا

    ایل این جی کیس،شاہدخاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل کی احتساب عدالت اسلام آبادمیں پیشی
    ہوئی ،
    تفصیلات کے مطابق : ایل این جی کیس،شاہدخاقان عباسی کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کر دیا گیا.شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت اسلام آباد پہنچادیاگیا.آپ کی صحت کیسی ہے؟صحافی کا شاہد خاقان عباسی سےسوال جس کا جواب دیتے ہوئے شاہد خان عباسی نے کہا صحت اچھی ہے . صحافی نے کہا کہ کیا سہولیات دی گئ ہیں.جواب میں شاہد خان عباسی نے کہا کہ جی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، کمرہ عدالت ان کے خانہ کو ملاقات سے روکا گیا جس پر بیرسٹر ظفراللہ نے کہا کہ سماعت سے قبل شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اجازت دی جائے. جج احتساب عدالت محمد بشیر نے ہدایت کی کہ جن کانام فہرست میں ہے ان کو کمرہ عدالت میں آنے دیا جائے. عدالت نےوکلاکوشاہدخاقان عباسی سےقانونی مشاورت کی اجازت دےدی

    نام نہاد بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو گیا، عمران خان

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا تھا، نیب نے عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے. شاہد خاقان عباسی کو لاہور سے گرفتار کر کے پنڈی منتقل کیا گیا تھا.

    مولانا فضل الرحمن بیرونی ایجنڈے پرپاکستان کوبدنام کرنے پرتلے ہوئے ہیں،سنی اتحاد کونسل

  • کنٹرول لائن کے باسیوں کی زندگی بڑی مشکل بنادی گئی ہے ، سی این این

    واشنگٹن : بھارت کی طرف سے کشمیری مسلمانو‌ں‌کی زندگیاں بڑی مشکل اوراذیت ناک بنا دی گئی ہیں ، جہاں ایک طرف مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پر ظلم وتشدد جاری ہے وہاں بھارت کی یہ مکاری ہےکہ وہ کنٹرول لائن پر بسنے والے کشمیریوں‌ سے بھی جینے کا حق چھین رہا ہے ،بھارت کے انہیں مظالم کی تصویر کشی کا جومنظر امریکی اخبار نے پیش کیا ہے وہ بھی پڑھنے کے قابل ہے،

    وزیراعلیٰ کی بیٹی اور بہن گرفتار

    ذرائع کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے نےآزاد کشمیر لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ ’بھارتی شیلنگ سے لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے‘۔تفصیلات کے مطابق معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کشمیر سے متعلق اپنی خصوصی رپورٹ میں بھارت کے مقبوضہ و آزاد کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کو دنیا پر عیاں کردیا، امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی شیلنگ کے باعث آزاد کشمیر کے شہری خوفزدہ ہیں۔

    کرپشن پر سزایافہ مگر اجازت بھی مل گئی؛کیا معاملہ ہے ؟

    سی این این کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ آزادکشمیر کےرہائشیوں کوایل اوسی پربھارتی شیلنگ کا سامنا ہے، بھارتی شیلنگ کے باعث لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔نشریاتی ادارے نے رپورٹ میں بتایا کہ بھارتی شیلنگ سےلوگوں کی معمولات زندگی متاثرہوتےہیں۔

    دھرنے کو کیسے کنٹرول کرنا ہے وفاقی حکومت نے اہم فیصلے کرلیئے

    امریکی ٹی وی کا کہنا تھا کہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو،روڈبلاک ہے، مواصلاتی ذرائع بندہونےسےلوگ خاندانوں سےرابطہ نہیں کرسکتے کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر کے ریائشیوں کو شدید مشکلات لاحق ہیں۔رپورٹ کے مطابق کشمیریوں کاکہناہےبھارتی فوجی آنسوگیس،پیلیٹ گن استعمال کرتی ہے۔

  • اردوکے شہر میں انگریزی کا راج—از…..فا طمہ قمر

    منہاج یو نیورسٹی میں science’ reason and religion کے عنوان پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ یہ دو روزہ کانفرنس تھی۔ہم نے کانفرنس کی آخری نشست میں شرکت کی۔اس کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ برطانیہ ‘ کینیڈا اور امریکہ کے ماہر تعلیم نے اظہار خیال کیا۔ پاکستان سے اس میں سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان’ یونیورسٹی اف ساؤتھ ایشیا کے وائس چانسلر ڈآکٹر میاں عمران مسعود ‘ منہاج یونیورسٹی کے بورڈ اف گورنر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسین محی الدین نے خطاب کیا۔

    وزیراعلیٰ کی بیٹی اور بہن گرفتار

    کانفرنس اپنے موضوع کے لحاظ سے بہت فکر انگیز تھی فی الوقت ایسے موضوعات پر مذاکرے کرنے کی بہت ضرورت تھی۔ لیکن اس کانفرنس کی سب سے بڑی خامی اس کی کارروائی سے لے کر اس کے مقررین کا انگریزی میں خطاب تھا۔ اور کانفرنس کے دعوت نامے سےلے کر پس منظر نامہ سب کچھ انگریزی میں رقم تھا۔ اپنی ظاہری شناخت سے یہ امریکہ یا برطانیہ کی تقریب دکھائی دے رہی تھی۔ ہم نے وقفہ سوالات میں غیر ملکی مندوبین سے سوال کیا کہ "آپ تین ملکوں کے نمائندے ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔کیا آپ اپنے ملک کی تقریب میں اپنے ہی ہم وطنوں سے غیر ملکی زبان میں بات کر سکتے ہیں؟کیا آپ کے ملک میں بین الاقوامی کانفرنس کا علم بذریعہ ترجمہ نہیں دیا جاتا ؟ اگر ایسا ہے تو اہل پاکستان کو بھی بتائیں کہ دنیا کی چھ ایٹمی طاقتیں پوری دنیا سے اپنی زبان میں مخاطب ہوتی ہیں۔ پاکستان گونگا نہیں ہے یہ بھی دنیا کی باوقار آزاد’ خود مختار اقوام کی طرح اپنی قومی زبان میں مخاطب ہو”

    کرپشن پر سزایافہ مگر اجازت بھی مل گئی؛کیا معاملہ ہے ؟

    ہمارا سوال انگریزی میں کارروائی کرنے والی میزبان کی غلامی پر کاری وار کر گیا۔ ان محترمہ نے سوال یہ کہہ کر نظر انداز کرنے کی کوشش کی کہ یہ سوال نہیں ” تبصرہ ہے” لیکن یہ بہت خوش آئند امر ہے کہ یونیورسٹی اف ساؤتھ ایشیاء کے وائس چانسلر جو کہ صدارت بھی کررہےتھے انہوں نے ہمیں کہا کہ "آپ کا سوال بالکل درست اور برحق ہے ہم نے اسے نوٹ کرلیا ہے” اور سامعین کی ایک خاموش بھاری اکثریت نے ہمارے سوال کی تالیاں بجا بجا کر بے حد داد دی۔ وہ سامعین جو انگریزی کی تقریر سن کر گونگے بہرے بنے’ تقریب کی کا رروائی سے لاتعلق بنے ہوئے تھے ہمارے اردو میں کئے گئے سوال پر ایک دم سے جاگ اٹھے۔

    کسی بھی ملک کی جامعات اس ملک کی روایات ‘ ثقافت اور زبان کی نمائندہ ہوتی ہے پاکستان کی ہر جامعہ کے پاس مترجم کی سہولت ہر وقت موجود ہوتی ہے کم اذکم جامعات کو اپنی ہر کانفرنس میں اپنی قومی زبان کو عالمی شناخت ہر صورت میں دینی چاہئے۔

    دھرنے کو کیسے کنٹرول کرنا ہے وفاقی حکومت نے اہم فیصلے کرلیئے

    معزز اہل وطن! ہم نے نفاذ اردو کی عملی صدا بلند کی ہے’ کرتے رہتے ہیں آپ بھی انگریزی کے غیر فطری اور ناجائز تسلط کے خاتمے کے لئے ہمارے عملی ہم آواز بن جائیں۔ ہر جگہ انگریزی کے غیر فطری تسلط کے خلاف آواز بلند کریں یقین کیجئے کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

    اردوکے شہر میں انگریزی کا راج

    تحریر:فا طمہ قمر

    فا طمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک