Baaghi TV

Author: +9251

  • انڈر 16 سیریز: پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلا تین روزہ میچ برابر کردیا

    انڈر 16 سیریز:پہلی اننگز میں خسارے کا شکار پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلا تین روزہ میچ برابر کردیا

    قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے اوپنر محمد شہزاد کے بھرپور دفاعی انداز کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف پہلاتین روزہ میچ برابر کردیا۔ کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئےمیچ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا۔ کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے۔ محمد شہزاد نے 127 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کومشکلات کے بھنور سے نکالا۔ اسپنر علی اسفند نے دوسری اننگز میں 6 شکار کرکے میزبان ٹیم کے کم بیک میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    مہمان ٹیم نے میچ کے تیسرے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے اسپنر علی اسفند کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پوری ٹیم 200 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے علی اسفند نے میچ میں 82 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ میڈیم پیسر احمد خان نے میچ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے کپتان نعیم احمد دوسری اننگز میں 73 رنز بنا کر ٹاپ اسکور ررہے۔

    قائداعظم ٹرافی کا پیر سے دوبارہ آغاز

    پہلی اننگز میں 87 رنز کے خسارے کا شکار قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو میچ میں جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان کے بلے بازوں نے دوسری اننگز کے آغاز سے ہی دفاعی حکمت عملی اپنائی تاہم اوپنر محمد عامر 74 گیندوں پر 11 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ دوسرے اینڈ سے محمد شہزاد نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے۔

    انہوں نے 127 گیندوں پر 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں عباس علی نے 34 گیندوں پر 3 رنز بنا کر محمد شہزاد کا بھرپور ساتھ دیا۔ کھیل کے اختتام تک قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے تھے۔
    اس سے قبل مہمان ٹیم کے 204 رنز کے جواب میں قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم ابرار افضل کی نصف سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

  • مفادپرست افغانی اندر سے ہندوستانی ، کشمیریوں سے نفرت ، مغضوب ٹھہرے پاکستانی

    اسلام آباد:مفادپرست افغانی اندر سے ہندوستانی ، کشمیریوں سے نفرت ، مغضوب ٹھہرے پاکستانی،اطلاعات کے مطابق افغان حکومت بھارتی خوش نودی حاصل کرنے کے لیے اندھی ہو گئی ہے، پڑوسی ملک میں کشمیر سے متعلق پاکستانی سفارت خانے کی تقریب روکنے کی کوشش کر کے انڈیا کو خوش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر زاہد نصر اللہ نے کہا ہے کہ آج یوم سیاہ کشمیر سے متعلق سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سفارت کار، سیاسی عمائدین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کرنا تھی، تاہم تقریب سے 2 گھنٹے قبل سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا سفارت خانے کے باہر جمع ہونے والے مظاہرین نے پاکستان مخالف نعرے لگائے، مظاہرے کے باعث مہمان سفارت خانے نہیں پہنچ سکے، مہمانوں کو ڈنڈا بردار مظاہرین دھمکاتے بھی رہے۔زاہد نصر اللہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں افغان حکام سے بھی رابطے کی کوشش کی گئی لیکن وہاں سے جواب نہیں ملا، پولیس سے بھی رابطہ کیا گیا لیکن پولیس نے کہا کہ اوپر سے آرڈر نہیں۔

    سفارتی ذرایع کا کہنا ہے کہ ملی بھگت سے پاکستانی سفارت خانے کے گیٹ پر مظاہرہ کیا گیا تاکہ یوم سیاہ کشمیر سے متعلق تقریب کو منعقد ہونے سے روکا جا سکے۔ واضح رہے کہ آج جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 72 سال مکمل ہو گئے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد میں واقع افغان سفارت خانے کی جانب سے بھی ویزے کے حصول کے لیے آنے والے پاکستانیوں کے ساتھ تضحیک آمیز رویّہ اختیار کیا جا رہا ہے، جس کے باعث پاکستانیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

  • ہندو برادری کی“دیوالی”کے موقع پر کشمیر کی آزادی کےلیے دعائیں

    عمرکوٹ :کشمیر بنے گا پاکستان یہ نعرہ لگایاہندووں نے ،ہم بھی چاہتے ہیں پاکستان ،نعرہ لگایا ہندووں نے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں بسنے والی ہندو برادری نے “دیوالی”کاتہوار بھرپور جوش جذبے اور خوشیوں کےساتھ منایا، اس موقع پرخصوصی پوجا پاٹ کی گئی اور کشمیرکی آزادی کے حوالےسےخصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

    نواز شریف نے بتا دیا کہ پلیٹلیٹس کیاہیں‌؟

    تفصیلات کے مطابق آج ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار دیوالی مذہبی آزادی کے ساتھ جوش اور جذبے سے منایا، بچوں، بڑوں سمیت خواتین سب نے مل کر مندروں میں پوجا پاٹ کی اور ساتھ میں کشمیر کی آزادی کیلئے دعائیں اور مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہارِ یکجہتی بھی کیا۔

    شدید غذائی قلت کا خطرہ ہے، فلورملز ایسوسی ایشن پاکستان

    وطن عزیز پاکستان میں آباد ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو مذہبی آزادی کا حق حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ کئی دہائیوں کی طرح آج بھی ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار دیوالی پر جوش انداز میں مذہبی آزادی کے ساتھ منا رہی ہے۔

    27-اکتوبرپاکستان ایک اہم شخصیت سے محروم ہوگیا

    یادرہےکہ ہندووں کے مذہبی تہوار کے موقع پر وزیراعظم ،صدراوردیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں اوران کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے،وزیراعظم نے کہا ہےکہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ ہیں

  • قائداعظم ٹرافی کا پیر سے دوبارہ آغاز

    اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد قائداعظم ٹرافی کے دوسرے مرحلے کا آغاز پیر سے ہوگا ، جہاں پانچویں راؤنڈ کے میچز 28 اکتوبر سے کوئٹہ ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں کھیلے جائیں گے

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی اور بین الاقوامی کرکٹ میں ربط برقرار رکھنے کیلئے قائداعظم ٹرافی کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا، پہلے مرحلے کے 4 راؤنڈز مکمل ہونے کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا روانگی سے قبل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا انعقاد کیا گیا، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز نومبر کے پہلے ہفتے میں کھیلی جائے گی ،

    اسی طرح پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں آسٹریلیا کیخلاف 2 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے، نومبر کے وسط میں شروع ہونے والی سیریز میں شامل قومی ٹیسٹ کرکٹرز قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں شرکت کے بعد برسبین روانہ ہو ں گے ، سیریز سے قبل قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرکٹرز پیر سے شروع ہونے والے راؤنڈ کی صورت میں آخری بار قائداعظم ٹرافی میں شرکت کرین گے،

    مزید پڑھیں
    بھارت نے پاکستان کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

  • سیلینا نے بتایا کہ جسٹن بیبر کے ساتھ ان کا ریلیشن کیسا تھا

    جب کہ ہر کوئی یہ قیاس آرائیاں کرنے میں مصروف رہا ہے کہ سیل کے دو نئے سنگلز جسٹن بیبر کے بارے میں ہیں یا نہیں (اور وہ واقعتا واقعتا ایسا لگتا ہے جیسے وہ ہیں!)، سیلینا یہاں اپنے نئے میوزک کے لئے پریس کرتی رہی ہے اور بغیر اپنی محبت کی زندگی کے بارے میں کھل رہی ہے۔ نام بتانا۔ زچ سانگ شو میں اپنے حالیہ انٹرویو میں ، سیلینا وہاں گئی اور اس کے بارے میں بات کی کہ ان کی پہلی محبت (* کھانسی * جسٹن * کھانسی *) "تھوڑا سا زہریلا” تھا۔ کہتی تھی:

    آپ زندگی کے ایک ایسے مرحلے میں ہیں جہاں آپ کو پہلی بار محبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ صرف تھوڑا سا زہریلا ہوسکتا ہے۔ آپ کے پاس یہ فطری اعتبار ہے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ محبت ہے اور پھر آپ کو ایک دوسرے کے ساتھ جذبے اور مایوسی کا نشہ ہے جس کے بارے میں آپ سوچتے ہیں، "اوہ، وہ پیار ہے” یا یہ سب کچھ لڑ رہے ہیں یا کر رہے ہیں، ‘اوہ وہ پیار ہے،’ اور مجھے یقین ہے کہ ایک طویل وقت کے لئے.

    اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ "دو سالوں سے” سپر، سپر سنگل "رہی ہیں اور اب وہ جانتی ہے کہ وہ اپنے اگلے رشتے سے کیا چاہتی ہے۔ اس نے کہا "میں چاہتی ہوں کہ یہ حقیقت ہو اور میں نہیں چاہتا ہوں کہ یہ خود پر منحصر ہو یا گندا ہو یا مواصلات کی کمی ہو۔ میں سمجھتی ہوں کہ جب آپ بڑے ہوجاتے ہیں تو آپ کو معلوم ہوتا ہے آپ کو ایسے افراد ملتے ہیں جو در حقیقت آپ کے لئے صحیح ہیں، حقیقت میں وہی طول موج۔ ” اور ان سطور کے درمیان پڑھنے سے جو یہ معلوم ہوتا ہے کہ شاید اس کے ماضی کے تعلقات میں سے کچھ میں یہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن یہ محض ایک نظریہ ہے!

    ان سب نے جو کچھ بھی کہا، اس کی توقع نہ کریں کہ جلد ہی کسی بھی وقت سیلینا کو جوڑتے ہوئے دیکھیں گے ابھی کے لئے، وہ سنگل ہونے پر خوش ہیں۔ اس نے مزید کہا، "میں ابھی چلین ہوں ، تم لوگ۔ سچ میں، "ڈیٹنگ” بہت دباؤ والا ہے لہذا مجھے اپنے طور پر بہت زیادہ مزہ آرہا ہے۔ اس نے پہلے سال چوس لیا ، میں اس طرح کی تھی،” میں بس پھنسنا چاہتی ہوں، میں صرف کچھ دیکھنا چاہتی ہوں اور پیار ہونا چاہتی ہوں۔ ‘اب یہ اچھا محسوس ہورہا ہے۔ اب یہ بہت اچھا لگتا ہے۔ "

  • دھرنا سیاست مسترد،میزبانوں نے ملک وقوم کے خلاف فتنہ قراردے دیا

    اسلام آباد:دھرنا کریسی مسترد رتے ہیں یہ ملک وقوم کے خلاف ایک گہری سازش ہے، کس نے مولانا سے درخواست کی کہ وہ اسلام آباد آکرلوگوں کی زندگیوں کو مشکل میں ڈالیں اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں نے دھرنا سیاست مسترد کردی، تاجروں نے بھی دھرنا کاروباری سرگرمیوں کے لیے تباہ کن قرار دے دیا۔

    ایک کھرب دس ارب ڈالر کا مالک ،بیوی کو خوش نہ کرسکا

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیتاجر برادری نے بھی کاروباری سرگرمیوں کے لیے دھرنے کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کا آزادی مارچ شہریوں کے لیے عذاب بن گیا ہے۔دوسری جانب کراچی، حیدرآباد ہائی وے پر آزادی مارچ کے شرکا کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار ہے، شہری پھنس گئے، پابندی کے باوجود انصار الاسلام کے کارکن ریلیوں میں شریک ہیں، باوردی کارکنوں کو دندناتا دیکھ کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی صحت کےلیے دعاگواورعلاج کے لیے دواچاہتے ہیں

    گوجرانوالا میں ن لیگ اور جے یو آئی کی ریلی میں ڈنڈا برداروں کی جانب سے کیمرہ مینوں پر تشدد کیا گیا، صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سی پی او نے ن لیگ اور جے یو آئی کی غنڈا گردی کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے، سی پی او کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    25 ہزارآنسوگیس شیل، 3 ہزار آنسو گیس بندوقیں، 40 ہزار ہیلمٹس، ایک لاکھ 5 ہزار ڈنڈے

  • جے یو آئی رہنما اکرم درانی کی گرفتاری سے متعلق کیا ہیں اطلاعات؟ بڑی خبر آ گئی

    جے یو آئی رہنما اکرم درانی کی گرفتاری سے متعلق کیا ہیں اطلاعات؟ بڑی خبر آ گئی

    جمعیت علماء اسلام کے رہنما محمد اکرم درانی کی سوشل میڈیا پر گرفتاری کی خبریں گردش میں ہیں،

    نام نہاد بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو گیا، عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایک طرف مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ شروع ہو گیا ہے تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس امر کا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما محمد اکرم درانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم جمعیت علماء اسلام ف کے لیڈر نے اپنی گرفتاری کی خبروں کی تردید کر دی ہے، جے یو آئی لیڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری کی خبروں کے بعد انہیں بہت لوگوں کی فون کالز آرہی ہیں، چونکہ آزادی مارچ کا انتظام ان کے ہاتھوں میں ہے اس لیے گرفتاری کی افواہ اڑنے کے بعد کارکنوں اور علاقائی منتظمین کے بھی بہت زیادہ فون آرہے ہیں،

    اکرم درانی نے اپنے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی حکومت کی طرف سے کسی کارکن کو کوئی تکلیف ہو تو میرے نمبر پر رابطہ کریں، پورے ملک کے کارکنوں کی ذمہ داری میری ہے، حکومت اگر معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گی تو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، ادھر جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما مولانا عطاءالرحمان نے بھی کہا ہےکہ حکومت نےحافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخ اور مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، اس لئے ہم بھی اب ریڈ زون میں داخل نہ ہونے سے متعلق کئے گئے دعویٰ کے پابند نہیں رہے،

  • کشمیریوں کی جنگ آزادی ہم نے خود لڑنی ہے، سینیٹر سراج الحق

    گجرات :یہ بات تو طئے ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی جنگ پاکستان ہی نے لڑنی ہے، دکھ اس بات کا ہے کہ دنیاکس منہ سے انسانی حقوق کی بات کرتی ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے،

    مقبوضہ کشمیر کو عملا ایک جیل میں تبدیل کردیا گیاہے، شاہ محمودقریشی.

    گجرات میں آزاد ی کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کو جیل بنے ہوئے 85 دن گزر گئے،اقوام متحدہ اورعالمی برادری زبانی مذمت سے آگےنہیں بڑھی.دنیاانسانی حقوق پرشورتوکرتی ہےمگر کشمیر پر نظر نہیں، کشمیر کےلیے جنگ ہم نےخودلڑنی ہے، سینٹ اورہرپلیٹ فورم پرکشمیری عوام کی آوازاٹھائیں گے۔

    ہمارے تمام ہندو شہریوں کو دیوالی کی خوشیاں مبارک۔وزہراعظم عمران خان

    ان کاکہنا تھا کہ کشمیر کی لڑائی پاکستان کی بقا،سلامتی اور تحفظ کی لڑائی ہے،یہ جنگ ہمیں کسی کےبھروسے پر نہیں،اپنے زور بازو پر لڑنی ہے، سابقہ حکمران کشمیر یوں سے بے وفائی نہ کرتے تو انہیں راستے بند کرکے خندقیں نہ کھودنا پڑتیں ،شہداء کے خون سے بے وفائی اور جہاد سے منہ موڑ نے کی سزا ہے کہ حکمرانو ں کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ چکاہے ۔

    10 لاکھ سے زائد افراد کا حکومت مخالف احتجاج، کابینہ برطرف

    آزاد ی کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اگر واقعی کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں تو انہیں محمود غزنوی اور احمد شاہ ابدالی بننا پڑے گا ، اقوام متحدہ اور عالم کفر سے کوئی امید لگانا خود فریبی کے سوا کچھ نہیں۔ اقوام متحدہ نے مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کو کاٹ کر نئے ملک بنائے مگر کشمیر چونکہ مسلمانوں کا مسئلہ ہے اس لیے 72 سالوں سے اقوام متحدہ اندھی گونگی اور بہری بنی ہوئی ہے، ہمیں ملت کفر سے نہیں عالم اسلام سے گلہ ہے۔

  • چند شکست خوردہ گروہ سیاست میں طلاطم برپا کرنے کے خواہاں ہیں، غلام سرور خان

    چند شکست خوردہ گروہ سیاست میں طلاطم برپا کرنے کے خواہاں ہیں، غلام سرور خان

    وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ حکومت میں آنے کے بعد بھی جماعتی سطح پرتحریک انصاف بھرپور منظم اور متحرک ہے،

    نام نہاد بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو گیا، عمران خان

    راولپنڈی ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ حکومت میں آنے کے بعد بھی جماعتی سطح پرتحریک انصاف بھرپور منظم اور متحرک ہے، مرکزی سیکرٹریٹ میں عوام کی آمد و رفت تحریک انصاف کی مقبولیت اور عوام کے اعتماد کی مظہر ہے، رابطہِ عوام میں کوئی جماعت تحریک انصاف کی برابری نہ کرسکے گی ،چند شکست خوردہ گروہ ذاتی ایجنڈے کیلئے سیاست میں طلاطم برپا کرنے کے خواہاں ہیں،عوام انتشار والوں کے نہیںبلکہ کلی طور پر تعمیر کیلئے کوشاں تحریک انصاف کیساتھ ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر انہوں نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی، مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی, مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی اور مرکزی سیکرٹری مالیات سردار اظہر طارق سے ملاقات کی اور مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی کو بطور ایڈمنسٹریٹر مرکزی سیکرٹریٹ ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباددی اورنیک تمناوں اور خواہشات کا اظہارکیا ،

    اس موقع پر چیف آرگنائزر پاکستان تحریکِ انصاف سیف اللہ خان نیازی نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کی محنت بارآور ثابت ہونا شروع ہو گئی ہے، کاروبار میں آسانی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی 28 درجے بہتری یقیناً انتہائی محنت کا ثمر ہے۔کرنٹ اکاونٹ، زرمبادلہ کے ذخائر اور درمدات و برآمدات سمیت بیشتر معاشی اشاریے معیشت میں بتدریج کی خبر دے رہے ہیں۔مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریکِ انصاف عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ سیاست میں تشدد کی آمیزش جمہوریت کیلئے تباہ کن ثابت ہوتی ہے، جمہوریت کی بقاء و سلامتی کا کافی دار و مدار اہل سیاست کے رویوں اور طرز عمل پر ہے، تحریک انصاف کے مینڈیٹ سے انکار جمہور کے مینڈیٹ کی توہین اور آئین و جمہوریت سے فرار کے مترادف ہے۔

  • شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے کروڑوں کے منصوبے شروع کئے ہیں، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

    پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مفادات کو ترجیح دیتی ہے،

    ملتان ۔ 27 اکتوبر(اے پی پی)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مفادات کو ترجیح دیتی ہے، کروڑوں کے ترقیاتی منصوبوں سے شہریوں کو ریلیف دلایا جارہا ہے ، ملتان کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج کا ہے محلہ داؤد جہانیاں میں 80 لاکھ روپے کی لاگت سے ایک کلومیٹر سیوریج لائن ڈالنے کا افتتا ح اِسی مسئلہ کو حل کرنے کی کاوش ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار محلہ داؤد جہانیاں میں سیوریج لائن کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم ڈی واسا راؤ قاسم ، زاہد کھوکھر،صبغت اللہ انصاری اور اہل علاقہ بھی موجود تھے۔محمد ندیم قریشی نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں میں خراب سیوریج لائنوں کی رپورٹس تیار کرلی گئی ہیں،ماسٹر پلان کے تحت بوسیدہ لائنوں کی جگہ نئی لائینیں ڈالی جائیں گی،

    انہوں نے کہا کے سیوریج لائنیں بوسیدہ ہونے کی وجہ سے عوامی مشکلات محلہ داؤد جہانیاں میں ناقابل بیان تھیں۔ 80 لاکھ کی لاگت سے ایک کلو میٹر کی نئی لائن سے اس علاقے کی مشکلات ختم ہو جائیں گی۔ہماری حکومت پسند ونا پسند سے بالاتر ہوکر ترقیاتی کام کرا رہی ہے اور اہل علاقہ کو تعمیراتی کام کی نگرانی کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج لائن ڈالنے کے بعد اس محلہ میں پچاس لاکھ کی لاگت سے ٹف ٹائلزکا کام بھی شروع کردیا جائے گا۔