Baaghi TV

Author: +9251

  • اینکرز بولیں گے توپھرہوگی پیمرا کی زبان ، ورنہ نہیں بن سکیں گے،میزبان یا مہمان

    لاہور:پیمرا نے بھی اینکرز کو پٹیاں پڑھانا شروع کردیں‌،انکارپرسخت پابندیاں سنادیں‌،یہ ہے تبدیلی اور یہ ہے نیا پاکستان جہاں اب بولا جائے گا تو پیمرا کی زبان میں تولا جائےگا پیمرا کی کسوٹی میں ، عجیب اور آمرانہ حکم نے سب کو حیران کردیا

    ذرائع کے مطابق پیمرا نے صحافیوں‌اور سنیئرتجزیہ نگاروں‌کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کرتے ہوئے بڑی عجیب سی ہدایات دی ہیں جنہیں‌ہر ذی شعور نے حماقت قرار دیا ہے،پیمرا کی طرف سے جاری کوڈ آف کنڈکٹ کے پیراگراف نمبر6 کی ذیلی دفعہ د کے تحت پیمرانے بڑی سخت شرائط عائد کرتے ہوئے صحافیوں ، تجزیہ نگاروں‌پر دو طرز کی پابندیاں عائد کی ہیں

    پیمرا کے کوڈ آف کنڈکٹ کے پیراگراف 6 کی ذیلی دفعہ د میں پیمرا نے کہاہے کہ اینکرز اپنے پروگراموں میں‌ایسے لوگوں کو بحث کے لیے بلایا کریں‌گے جو صاحب علم اورفہم رکھنے والے ہیں ، غیرجانبدرانہ تجزیے کرتے ہوں ،پیمرا کی زبان سمجھتےہوں ، جس موضوع پر گفتگوہورہی ہو اس کا ادراک رکھتے ہوں‌

    اسی پیرامیں‌مزید لکھا ہے کہ اینکرز اگر ایک پروگرام میں میزبان ہیں‌تووہ کسی دوسرے پروگرام میں مہمان نہ بنیں‌،یعنی وہ کسی دوسرے چینل پر جاکر تجزیہ نہیں کرسکیں‌ گے ، تبصرے کی اجازت نہیں ہوگی ، پیمرانے آگے چل کر مزید حکم دیا ہے کہ ایسا نہ کرنے والوں کو پروگرام کرنے میں مشکلات کا سامنے ہوسکتا ہے ، دوسری طرف پاکستان کی تمام صحافی برادری نے پیمرا کے اس حکم نامے کو مسترد کرتے ہوئے ڈکٹیشن لینے سے انکار کردیا ہے ،

  • کیا اقراء عزیز کی پہلے بھی منگنی ہو چکی تھی؟

    اقرا عزیز حال ہی میں ایک اننٹرویو میں نمودار ہوئی جس میں ان سے ان کی ذاتی اور شوبز زندگی پر کئی سالات کیے گئے جن کے اقرا نے جوابات دیے.

    انٹرویو میں اقرا کو ان کی ایک تصویر دکھائی گئی جس میں ان کی منگنی ہو رہی ہے اور ان سے پوچھا گیا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ آپ کی پہلے بھی منگنی ہو چکی ہے.

    اس پر اقرا عزیز بہت ہنسی اور کہا "جی ہاں میں نے بھی اس تصویر پر لوگوں کے کئی تبصرے پڑھے ہیں” اقرا نے بتایا کہ یہ شوٹ کی تصویر ہے اور کیا بھلا ایسا ہو سکتا ہے کہ شوٹ کے دوران منگنی ہو.

    اقرا عزیز نے اس غلط فہمی اور افواہوں کو ختم کر دیا.
    واضح رہے اقرا عزیز اور ان جے منگیتر یاسر جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں.

  • مرنے سے پہلے بغدادی نے اپنے ہی 3 بچے ماردیئے ، ٹرمپ کا نیا دعویٰ سامنے آگیا

    واشنگٹن: شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی جسے امریکی فوج پہلے بھی کئی مرتبہ مارچکی ہے آج پھر دعویٰ کیا کہ ابوبکرالبغدادی کو پھر ماردیا گیا ہے ، یہ تو کل امریکہ نے کہہ دیا تھا مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک عجیب سا بیان پھر داغ دیا ہے کہ ابوبکر البغدادی نے خودکش حملے میں اپنے 3 بچوں کو بھی مارا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی ایس سربراہ ابوبکر البغدادی مارا گیا ہے، اس کے ساتھ کئی دہشت گرد بھی مارے گئے۔امریکی صدر نے کہا کہ آپریشن کے دوران کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے، ابوبکر البغدادی شام میں ایک سرنگ میں موجود تھا، آپریشن کے دوران وہ خودکش دھماکے میں مارا گیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ البغدادی کی لاش مسخ ہوچکی ہے، ڈی این اے سے شناخت ہوگئی ہے، ابوبکر البغدادی بیمار ذہنیت کا انسان تھا۔انہوں نے کہا کہ ابوبکر البغدادی نے خودکش حملے میں اپنے تین بچوں کو بھی مارا ہے، البغدادی بیمار ذہنیت کا انسان تھا۔یاد رہےکہ یہ امریکی کی طرف سے 5 ویں‌بار دعویٰ‌کیا گیا ہے ،

  • ابوبکر بغدادی کو ہلاک کرنے میں کن ملکوں نے تعاون کیا؟ ٹرمپ نے بتا دیا

    ابوبکر بغدادی کو ہلاک کرنے میں کن ملکوں نے تعاون کیا؟ ٹرمپ نے بتا دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ داعش کے باقی ماندہ دہشتگردوں کا پیچھا کرتا رہے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا نمبرون دہشت گرد ابوبکر بغدادی امریکی فوج کے آپریشن میں مارا گیا، آپریشن میں کوئی امریکی ہلاک نہیں ہوا، آپریشن میں بغدادی کے ساتھی بھی مارے گئے، بغدادی نے خودکش دھماکہ کرکے اپنے بچوں کو بھی اڑایا، آپریشن میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا، شام میں ابوبکربغدادی ایک سرنگ میں چھپا ہوا تھا،

    مودی پاکستانی فضائی حدود پار نہیں کرسکتے ،بھارتی درخواست ایک بار پھر مسترد

    امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ داعش کےباقی کارندوں کابھی یہی انجام ہوگا، مشن کی تکمیل میں روس ،ترکی اور شام کاشکریہ اداکرتاہوں، امریکہ داعش کے باقی ماندہ دہشتگردوں کا پیچھا کرتا رہے گا، واضح رہے کہ آج ہی امریکی وزرات دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں ایک خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے، نیوز ویک جریدے نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکی فوج نے ایک ہفتہ قبل صدر ٹرمپ کی منظوری کے بعد شام میں داعش کے گڑھ پر بمباری کی، اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ یہ بڑ ا کیا ہونے والا ہے،

    کشمیری منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں‌ ، ہتھیار اٹھانے کامشورہ دینے والے دشمنی کررہے ہیں ،وزیراعظم

  • صدرنےملک میں احتجاج کی وجہ سے کابینہ کوفارغ کردیا

    اسلام اباد:ملک میں جاری سیاسی ابتر صورت حال کی وجہ سے کابینہ برطرف کردی گئی ، اطلاعات کے مطابق چلی کےصدرسباستيان پانيئرانےملک ميں جاری احتجاج اورمظاہروں کےبعد اپنی پوری کابينہ کوفارغ کردیاہے۔ چلی کےصدرپانيئرانےہفتےکے روزاعلان کیاہےکہ اب نئی حکومت کاقيام عمل ميں آئےگااورسماجی اصلاحات متعارف کرائی جائيں گی۔

    27 اکتوبر یوم سیاہ اور اقوام متحدہ کا کردار—از–صالح عبداللہ جتوئی

    مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق چلی کے صدرصدر پانيئرا کامزيدکہناتھا کہ کئی شہروں ميں کرفيوبھی ختم کياجارہا ہے۔ چلی کےدارالحکومت سينٹياگو ميں جمعہ کےروزحکومت مخالف مظاہرےمیں لگ بھگ بارہ لاکھ افرادنےشرکت کی تھی۔

    مودی پاکستانی فضائی حدود پار نہیں کرسکتے ،بھارتی درخواست ایک بار پھر مسترد

    چلی کےدارالحکومت سانتیاگومیں تقرییاًایک ملین افرادنے پرامن مارچ کیا،اس کےعلاوہ ملک کےتمام بڑےشہروں میں احتجاجی مظاہرےکیےگئےتھے ۔یہ مظاہرےدر اصل مہنگائی اورکرایوں میں اضافےپرشروع ہوئےتھےتاہم اب یہ وسیع تر احتجاجی تحریک کی شکل اختیارکرچکے ہیں۔

    کشمیری منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں‌ ، ہتھیار اٹھانے کامشورہ دینے والے دشمنی کررہے ہیں

    چلی کاشمار لاطینی امریکاکےسب سےزیادہ مستحکم ممالک میں ہوتاہےلیکن مظاہرین کا تقاضا تھاکہ اشیائےضرورت کی قیمتیں ان کی بساط سےباہرہوچکی ہیں اس کےساتھ ہی ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں بھی بہت اضافہ کردیاگیا۔ مظاہرین ٹیکسوں میں کمی لانےکابھی مطالبہ کررہے تھےاوران کامطالبہ تھاکہ پنشن میں بھی اضافہ کیاجائے۔

  • کشمیری منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں‌ ، ہتھیار اٹھانے کامشورہ دینے والے دشمنی کررہے ہیں ،وزیراعظم

    اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہےکہ تحریک آزادی بڑی حکمت و دانائی سے اپنی منزل کی طرف بڑھارہے ہیں ، بھارتی فوجی قبضے کے باوجود کشمیر ہاتھ سے نکل رہا ہے ، دنیا بھی یہ مان چکی ہے کہ یہ کشمیریوں کی اپنی تحریک ہے ، پھر ان حالات میں جوہتھیاراٹھانے کا مشورہ دیتے ہیں‌ وہ کشمیریوں‌سے دشمنی کررہے ہیں‌

    مودی پاکستانی فضائی حدود پار نہیں کرسکتے ،بھارتی درخواست ایک بار پھر مسترد

    یوم سیاہ کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘آج وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے اپنی افواج کشمیر میں اتاریں، مقبوضہ کشمیر کے عوام سے دھوکا کیا گیا’۔وزیراعظم نے کہا کہ نریندر مودی نے کشمیر کے لوگوں کی خوشحالی کا دعویٰ کرکے 5 اگست کا اقدام کیا مگر کشمیر کی تمام جماعتوں نے بھارتی فیصلے کا بائیکاٹ کیا۔

    27 اکتوبر یوم سیاہ اور اقوام متحدہ کا کردار—از–صالح عبداللہ جتوئی

    وزیراعظم  نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیر میں 9 لاکھ فوج کشمیریوں میں دہشت پھیلانے کے لیے رکھی ہیں اور ان کا مقصد ہے کہ وہ انہیں اتنا دبائیں کہ اپنی آزادی کی تحریک سے پیچھے ہٹ جائیں جو اقوام متحدہ ان کو حق دیتا ہے۔

  • کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پرعزم ہیں، سپیکر قومی اسمبلی

    کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پرعزم ہیں، سپیکر قومی اسمبلی

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی افواج کا غاصبانہ قبضہ تاریخ کا ایک سیا ہ باب ہے،

    کشمیر، یوم سیاہ، وزیراعظم عمران خان کا دنیا کے نام اہم پیغام

    اسلام آباد ۔27اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک فلیش پوائنٹ ہے اور نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے، عالمی برادری پر اس مسئلے کے فوری حل اور مقبوضہ وادی میں بھارتی سیکورٹی کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہارمقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوزسلوک کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا جو ہر سال 27اکتوبر کو بھارتی افواج کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف بطور احتجاج دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ کشمیری بھائیوں سے ہمارا رشتہ صرف مذہب ،تہذیب اور انسانی بنیادوں پر استوار نہیں بلکہ سر حد کے دونوں جانب کے عوام کے مابین خون کارشتہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قر ار دادوں کے تحت کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکے پر امن حل کے لیے پر عزم ہے،

    بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟ بلاول جواب دیں؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    بلاول نے اگر یہ…. نہ کیا تو اسکا کیا حشر ہو گا؟ فواد چودھری نے یہ کیا کہہ دیا

    انہوں نے کشمیری عوام کو تمام علاقائی اور عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک پاکستان کی طر ف سے ان کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا، انہوں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی طر ف سے غیرمسلح اجتماعات پر بلااشتعال پلیٹ گن کا استعمال ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ،جنازوں کی بے حرمتی ،بچوں کو پلیٹ گن سے نابینا بنانے کے واقعات ،خواتین کی عصمت دری ،کشمیری قیادت کو پابند سلا سل بنانے اور کر فیو کے نفاذپر افسوس کااظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کو بندوق کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا، انہوں نے اس اعتماد کا اظہارکیا کہ کشمیری عوام کی جانب سے حق خودارادیت کے لیے دی جانے والی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سپیکر نے وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر کے مقدمے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھرپور انداز میں پیش کیا ہے،

    انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بعد پارلیمنٹ کے دو مشترکہ اجلاس منعقد کرائے گئے جن میں سب جماعتوں نے متفقہ طور پر بھارتی اقدام کی مذمت کی اور متفقہ قراردادیں منظور کیں۔ پاکستان کی تمام سیاسی قیادت کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کی سختی سے مذمت اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے،

  • کشمیر کے معاملہ پر عالمی برادری دوہرا معیار ترک کرے، چیئرمین سینیٹ

    کشمیر کے معاملہ پر عالمی برادری دوہرا معیار ترک کرے، چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بھارتی افواج 72 سالوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں،

    آزادی مارچ یا کچھ اور، عمران خان نے اہم اسلامی ملک کا دورہ کیوں منسوخ‌ کیا؟ بڑی خبر

    اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بھارتی افواج 72 سالوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں، مقبوضہ کشمیر میں7 دہائیوں سے ظلم و جبر ہو رہا ہے، ہم امن کی بات کرتے ہیں جبکہ بھارت خطے کو آگ میں دھکیل رہا ہے، مودی سرکار نے 5 اگست کا یک طرفہ اقدام کرکے عالمی قوانین کو پیروں تلے روند ڈالا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر اتوار کو اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو تشدد اور دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، بھارت کو خطے کی ترقی اور اس میں پاکستان کے کردار سے تکلیف ہو رہی ہے،پاکستان خطے میں امن کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا،

    کشمیر، یوم سیاہ، وزیراعظم عمران خان کا دنیا کے نام اہم پیغام

    انھوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی اس وقت کھلی جیل کا منظر پیش کر رہی ہے، جا برانہ حراست اور کرفیو کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی براداری بھی دوہرا معیار ترک کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے تحت مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

  • کشمیر میں بھارتی دہشت گردی سے خطہ کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں، فردوس عاشق اعوان

    کشمیر میں بھارتی دہشت گردی سے خطہ کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کے عوام کشمیریوں کو ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد میں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،

    حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی کیخلاف ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، بڑا قدم اٹھا لیا

    اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی)آج جب کہ کشمیر کے عوام اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری بھارتی فوج کے کشمیر میں داخل ہونے کے حوالے سے یوم سیاہ منا رہے ہیںکیونکہ بھارتی افواج آزادی کے ایکٹ، تقسیم کے پلان اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر کے کشمیر کی سر زمین میں داخل ہوئی تھیں ۔ اس دن کے موقع پر پاکستانی قوم ان کشمیریوں کے کاز کے ساتھ مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتی ہے اور ہر قسم کے حالات میں ہر صورت کشمیریوں کا بھر پور ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔27اکتوبر 2019ء کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کے عوام کشمیریوں کو ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد میں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے جو کہ اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرار دادوں میں دیئے گئے اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارتی بربریت اور بہیمانہ مظالم سے بھر پور کہانی ہے کیونکہ بد قسمتی سے بڑے افسوس کی بات ہے کہ بھارت نے اپنے وعدے پورے کرنے یا ان کی تجدید نو کی بجائے و ادی بھر میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے، معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے 1989ء میں جب اپنی تحریک آزادی شروع کی تو اس وقت سے لے کر اب تک مقبوضہ کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی گئی ہے،

    کشمیر، یوم سیاہ، وزیراعظم عمران خان کا دنیا کے نام اہم پیغام

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی آنے والی تمام حکومتیں بندوق کی نوک پر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کرتی رہی ہیں تاہم مودی کی حکومت نے بھارتی آئین کا آرٹیکل 370اور 35اے منسوخ کر دیا جس میں کشمیر کو خصوصی حیثیت دی گئی تھی اس طرح مودی حکومت مظالم میں مزید آگے چلی گئی ہے، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ یکطرفہ اقدام درحقیقت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی نفی ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کے تنازعہ کو حل کرنے کے لئے ہونے والے دو طرفہ معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے اور یہ عالمی برادری کے ضمیر کا بھی امتحان ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں 5اگست کے اقدام کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال پر بڑی تشویش ہے جہاں پر 80لاکھ کشمیریوں کو محاصرہ میں رکھا گیا ہے اور مواصلاتی روابط مکمل طور پر منقطع ہونے کے باوجود وہاں سے بہیمانہ اور وحشیانہ مظالم کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جو بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے مل رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خوراک ، روز مرہ کی اشیائے خورد و نوش اور حتی کہ بچوں کے لئے دودھ تک دستیاب نہیں ہے تاہم بھارتی قیادت آر ایس ایس کے فاشسٹ نظریہ کی متوالی بنی ہوئی ہے اور اسے کشمیری عوام کے مصائب اور مشکلات کا ذرا بھر بھی احساس نہیں، مقبوضہ کشمیر کی اس جاری صورتحال سے خطہ بھر کے امن اور سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں جبکہ وزیرا عظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور عالمی برادری سے خطاب میں اقوام متحدہ اور عالمی رہنمائوں کو بھی اس تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا،

  • بھارت نے پاکستان کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

    اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2019 میں بھارت نے پاکستان کو7 وکٹوں سے شکست دے دی، نیوی گراؤنڈ کولمبو میں پاکستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ،

    ایشین کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کیمطابق قومی ویمنز ایمرجنگ کرکٹ ٹیم کی کپتان رامین شمیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہو سکا ، پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بیٹر لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور پوری ٹیم 46.5 اوورز میں 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، طوبیٰ حسین 32 اور کپتان رامین شمیم 31 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں، قومی ویمنز ایمرجنگ ٹیم کی 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکیں، بھارت کی جانب سے دیویکا نے 4 اور سشری نے 3 وکٹیں حاصل کیں،

    جواب میں بھارتی ویمنز ایمرجنگ ٹیم نے مطلونہ ہدف 30 اوورز میں با آسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، حریف ٹیم کی جانب سے نزہت پروین 44 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں، پاکستان کی جانب سے فاطمہ خان، سیدہ عروب شاہ اور نشرہ سندھو نے 1،1 کھلاڑی لو آؤٹ کیا ،