Baaghi TV

Author: +9251

  • ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے کیا پالیسی اختیار کی ہے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے کیا پالیسی اختیار کی ہے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کے تمام افسرا ن میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں،

    مودی پاکستانی فضائی حدود پار نہیں کرسکتے ،بھارتی درخواست ایک بار پھر مسترد

    اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کے تمام افسرا ن میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں، نیب کو 2018ء کے مقابلہ میں 2019ء میں دوگنا شکایات موصول ہوئی ہیں، پاکستان جنوبی ایشیائی ممالک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان سارک ممالک کے اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے۔ ان خیالات کا اظہار قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم نے مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو 2018ء کے مقابلہ میں 2019ء میں دوگنا شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیائی ممالک کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان سارک ممالک کے اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے، نیب کی کوششوں سے یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ آپریشن پراسیکیوشن، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، آگاہی و تدارک سمیت نیب کے تمام شعبوں کی ادارہ جاتی خامیوں کے تجزیہ کے بعد ان میں اصلاحات کی گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہر شخص بدعنوانی کا خاتمہ چاہتا ہے لیکن کہتا ہے کہ اس سے کوئی سوال نہ پوچھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے نیب نے شخصیت کے بجائے کیس کو دیکھنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ایک موثر مانیٹرنگ اینڈ ایلیویشن نظام بنایا ہے جس کے تحت تمام شکایات کوجلد نمٹانے کیلئے انفراسٹرکچراورکام کرنے کے طریقہ کار میں جہاں بہتری لائی وہاں شکایات کی تصدیق سے انکوائری اور انکوائری سے لے کر انویسٹی گیشن اوراحتساب عدا لت میںقانون کے مطابق ریفرنس دائر کرنے کے لئے دس ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے، سٹیزن فرینڈلی نیب کا بنیادی مقصد نہ صرف شکایت کنندہ کو احسن انداز میں اپنی شکایت سے متعلق پیشرفت پر آگاہی فراہم کرنا ہے بلکہ اس سے نیب میں شکایت کنندہ کے ساتھ رابطہ کے تناظر میں شفافیت اور ذمہ داری پیدا ہو گی ۔جس سے نیب پر اعتماد سازی میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہقومی احتساب بیورو نے نیب میں عصرِ حاضر کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پراسیکوشن ڈویژن میں نئے لا افسروں کی تعیناتی عمل میں لائی۔ آپریشن ڈویژن میں نئے تحقیقاتی افسروں اور پراسیکوشن ڈویژن میں نئے لا افسروں کی تعیناتی سے دونوں ڈویژن مزید متحرک ہو گئے ہیں۔

  • کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں خصوصی تقریب اور شجرکاری کا اہتمام

    خیبرپختونخوا کی حکومت کی طرف سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے طور پر منایا گیا،

    مودی پاکستانی فضائی حدود پار نہیں کرسکتے ،بھارتی درخواست ایک بار پھر مسترد

    پشاور۔27اکتوبر(اے پی پی)خیبرپختونخوا کی حکومت کی طرف سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے طور پر منایا گیا، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں خصوصی تقریب اور شجرکاری کا اہتمام کیا گیا، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ” کشمیر فریڈم ٹری ” کے نام سے موسوم پودے لگا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔اْنہوں نے اس موقع پر نہتے کشمیری عوام کی بھارتی ظلم و بربریت سے نجات ، مقبوضہ کشمیر کی آزادی سمیت مجموعی طور پر اْمت مسلمہ کی خیر و عافیت اور کامیابی کیلئے خصوصی دْعا بھی کی، وزیراعلیٰ نے کشمیری مسلمانوں کے نام خصوصی پیغام دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہم نہتے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی ظلم و تشدد کی بھر پور مذمت کر تے ہیں۔ہم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے تھے ، آج بھی کھڑے ہیں اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی تک کھڑے رہیں گے۔ 5 اگست کے اقدام نے کشمیریوں کے آبادیاتی ڈھانچے،شناخت کو تبدیل کر دیا ہے جسے پاکستان سمیت کشمیریوں اور مسلم اْمہ نے مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3ماہ سے بھارتی افوج نے نہتے کشمیریوں پر کرفیو نافذ کر کے پورے مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا ہے جوکہ عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے،

    بعدازاں گورنر اور وزیراعلیٰ نے اراکین صوبائی اسمبلی کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہائوس سے گورنر ہائو س تک یکجہتی کشمیر واک بھی کی، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر،وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے آئی ٹی کامران بنگش، اراکین صوبائی اسمبلی آصف خان ، فہیم خان ، پیر فدا ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے،

  • کرینہ نے بتایا کہ انہیں فلم "لال سنگھ چڈھا” کے لیے آڈیشن کیوں دینا پڑا تھا

    بالی ووڈاداکارہ کرینہ کپور جو آنے والی فلم لال سنگھ چدھا میں عامر خان کے ساتھ کام کر رہی ہیں، نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں خاتون مرکزی کردار کے لئے آڈیشن دینا پڑا کیونکہ عامر ‘سو فیصد یقینی بننا چاہتے ہیں۔’ رندھیر کپور اور ببیتا کی بیٹی کرینہ کپور نے بھی انکشاف کیا کہ یہ پہلا موقع تھا جب اس نے اپنے 19 سالہ طویل کیریئر میں کسی کردار کے لئے آڈیشن دیا تھا۔ کرینہ نے کہا، "جس طرح سے وہ جانتے ہیں ، مجھے لگتا ہے کہ وہ سو فیصد یقینی بننا چاہتے تھے۔ اتنے بے ترتیب، نیلے رنگوں سے مجھے عامر کا فون آیا۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ یہ فلم سنیں، یہ اور وہ اور میں اس کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔ لہذا یہ صرف بہت ہی جسمانی طور پر ہوا۔ میں نے اس لمحے کی طرح اس طرح سنا جس وقت اس نے مجھے بلایا اور وہ بالکل ایسے ہی تھے جیسے کچھ مناظر پڑھتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ کچھ مناظر پڑھیں، لہذا میں ہاں کی طرح تھا، میں نے کبھی کچھ نہیں کیا۔ میں نے یہ سوچا کہ کیا بات ہے۔ میں خود کو دیکھنا چاہتا ہوں اگر میں یہ کرنا چاہتا ہوں یا نہیں اور آپ جانتے ہو کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

    اپنے پہلے آڈیشن کے بارے میں کرینہ کپور نے کہا "میرے خیال میں وقت بدل رہے ہیں اور اگر میں تیار نہیں ہوئی اور میں ایسا سلوک کرتی ہوں کہ میں کچھ دیوانی ہوں یا یہ مجھ سے ماورا ہے … اور سیف (ان کے اداکار شوہر سیف علی خان) وہی شخص تھا جس نے مجھے بتایا ‘آپ میں کیا خرابی ہے؟ یہاں تک کہ ایک ال پیکینو بھی اس حصے کا امتحان دے گا۔ کچھ بھی غلط نہیں ہے، ہم سب کو اداکاروں اور فنکاروں کی حیثیت سے اس بات کا یقین رکھنا ہوگا۔ ”

    واضح رہے کرینہ کپور اور عامر خان نے "تالاش” اور "3 ایڈیٹس” جیسی فلموں میں شریک اداکاری کی تھی۔ دریں اثنا لال سنگھ چڈھا ٹام ہینکس کے فورسٹ گمپ کا ہندی ری میک ہے اور باکس آفس پر دھوم دھام کے بعد عامر کی یہ پہلی ریلیز ہوگی۔

  • مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں کسی صورت امن قائم نہیں‌ ہو سکتا، گورنر پنجاب

    مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں کسی صورت امن قائم نہیں‌ ہو سکتا، گورنر پنجاب

    گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کشمیر میں کر فیو کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا تنازع کشمیرکی سنگینی کو سمجھے ورنہ لاکھوں کشمیریوں پر جاری مظالم بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے،

    کشمیری منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں‌ ، ہتھیار اٹھانے کامشورہ دینے والے دشمنی کررہے ہیں ،وزیراعظم

    لاہور۔27 اکتوبر(اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے لاکھوں کشمیری بچے یتیم ہورہے ہیں، دنیا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے شر مناک بھارتی منصوبے کا نوٹس لے، ہم کشمیر یوںکو 72سالہ جدوجہد آزادی پر سلام پیش کرتے ہیں اور مر تے دم تک انکے ساتھ کھڑے ہیں‘ بھارت نے لاکھوں کشمیریوں کے انسانی حقوق غصب کرکے محصورکر دیا ہے، وہ بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پرآزادکشمیر سے سجاد حسین جرال،امین علی جرال اور مختار احمد لون کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے،

    گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی کر فیو کی وجہ سے کشمیریوں کو خوراک، ادویات، بنیادی ضروریات اورسہولیات میسر نہیں ہیں’بد قسمتی سے اقوام متحدہ سمیت دیگر اداروں کو مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی مظالم کے خاتمے کیلئے جو کردار ادا کر نا چاہیے وہ نہیں کر رہے جسکی وجہ سے آج لاکھوں کشمیری بھارتی مظالم کا شکار ہیں ‘س میں کوئی شک نہیں کہ اگر دنیا اسی طر ح خاموش رہے گی تو خطے میں امن ایک خواب بن جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں صرف 3دہائیوں میں 1 لاکھ شہادتیں،11ہزار خواتین کی عصمت دری ، 22 ہزار خواتین بیوہ ہوچکیں ہیں مگر اسکے باوجود کشمیر یوں کے جذبہ اور تحر یک آزادی میں کوئی نرمی نہیں آئی،

    انہوں نے کہا کہ ہم آج کے دن اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ کشمیر یوں کی آزادی کیلئے ہر قر بانی دینے کو تیارہیں اور کشمیریوںکو 72سالہ جدوجہد آزادی پر سلام پیش کرتے ہیں انکے ساتھ جینے مر نے کا عہد کرتے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے کشمیر کی آزادی کیلئے جو آواز بلند کی ہے ماضی میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا خطے میں امن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اُنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو کل نہیں آج ہی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کر نا ہوگا۔

  • تحریک انصاف نظام تعلیم کی بہتری کیلئے کیا کر رہی ہے؟ محمود الرشید نے بتا دیا

    وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ حکومتی ترجیحات میں سہر فہرست ہے،

    مودی پاکستانی فضائی حدود پار نہیں کرسکتے ،بھارتی درخواست ایک بار پھر مسترد

    لاہور۔27 اکتوبر(اے پی پی )وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے کہاہے کہ تحریک انصاف نظام تعلیم کی بہتری اور طالب علموں کوبہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کیلئے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ـ وہ گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائر سکینڈری سکول وحدت روڈ میں پوزیشن ہولڈرطالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ـمیاں محمودالرشید نے کہاکہ انسانی وسائل کی ترقی ہی معاشرے کی کامیابی کی ضمانت ہے ‘ تعلیم کے شعبے کی ترقی اور طالب عملوں کو اعلی ترین سہولیات کی فراہمی سے ہی مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے،

    انہو ں نے پوزیشن ہولڈرطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنے تعلیمی سفر میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گی ـ انہو ں نے کہاکہ حکومت آؤٹ آف سکول بچو ںکی تعلیمی دھارے میں شمولیت کیلئے جامع اقدامات کررہی ہے تاکہ شرح خواندگی میں اضافہ کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاجاسکے ـ بعد ازاں میاں محمود الرشید نے پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں میں سولر پینل اور انعامات تقسیم کئے،

  • شاہ رخ بیٹی سوہانا کے بوائے فرینڈ پر برس پڑے

    بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک مشہور چیٹ شو میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔ ‘بالی ووڈ کے بادشاہ’ نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی بیٹی سوہنا کے بوائے فرینڈ کے معاملات میں کسی خاص آدمی کے لئے تحفہ منتخب کرنے میں مدد دینے سے کتنا نفرت کرتی ہے۔ ایک سخت والد نے ثابت کیا کہ وہ ایک حفاظتی والد ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سوہانا ‘شخص کو باہر سے نکال دے’ اور اسے اس لڑکے سے کہے کہ وہ اچھا نہیں ہے لیکن اپنی بیٹی کو اس کی وضاحت کرنے سے نفرت کرتا ہے۔

    واضح رہے کام کے محاذ پر شاہ رخ خان کو آخری بار فلم ’’ زیرو ‘‘ میں دیکھا گیا تھا.

  • بھارت طاقت کے نشے میں مبتلا، اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری ادا کرے، علی امین گنڈا پور

    بھارت طاقت کے نشے میں مبتلا، اقوام متحدہ اپنی ذمہ داری ادا کرے، علی امین گنڈا پور

    وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو کبھی بھی تسلیم نہیں کیا،

    اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے قبضے کے خلاف کشمیریوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، لاکھوں لوگ ذہنی اذیت میں زندگی گزار رہے ہیں، وہ اتوار کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے قبضے کے خلاف یوم سیاہ کے سلسلے میں مظفر آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبرنے بھی خطاب کیا۔ علی امین گنڈاپور نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کو بھارت نے ایک بار پھر تاریخ دہرانے کی کوشش کی ہے ، کشمیری بڑے عزم سے بھارتی مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں ، بھارت ایک طاقت کے نشے میں مبتلا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ، وزیر اعظم عمران خان نے بڑے موثر انداز میں مسلہ کشمیر کو اجاگر کیا، دو ایٹمی ممالک کا تصادم باقی دنیا کے لیے بھی نقصان دہ ہو گا،

    وزیر امور کشمیر نے کہا کہ ہم اسی دور حکومت میں کشمیریوں کو آزادی دلوا کے رہیں گے، ہم متحرک سفارتکاری پر عمل پیرا ہیں ،کشمیریوں کو حق خوداردیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی تمام قیادت قید ہے ، بیماروں کو ادویات تک رساء ممکن نہیں ہے ،مسلم ممالک کو کشمیریوں کی حمایت میں بھرپور انداز میں آگے آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے ، اہم ممالک اور انسانی حقوق کے ادارے کشمیریوں کے حقوق کی آواز اٹھانا شروع ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر مظاہرین نے سیاہ جھنڈے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ ایک بڑی تعداد میں کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی،

  • کنٹینر پھنسنے پر سینیٹر فیصل جاوید نے دیا ایسا مشورہ کہ مولانا کی آنکھیں کھلی رہ گئیں

    کنٹینر پھنسنے پر سینیٹر فیصل جاوید نے دیا ایسا مشورہ کہ مولانا کی آنکھیں کھلی رہ گئیں

    مولانا فضل الرحمن کا کنٹینر پل کے نیچے پھنس گیا جس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں،

    مودی پاکستانی فضائی حدود پار نہیں کرسکتے ،بھارتی درخواست ایک بار پھر مسترد

    اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا کنٹینر پل میں پھنس گیا،مولانا ہمارا کنٹینر لیتے تو اچھا تھا کیونکہ ہم نے پورے پاکستان میں موجود پلوں کی پیمائش مدنظر رکھ کر کنٹیر تیار کیا تھا۔ اتوار کو سینٹر فیصل جاوید نے دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا کنٹینر پورے پاکستان سے ہر جگہ سے گزر سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خیر مولانا اب اس کو تھوڑا سا بہتر کریں، سب اچھا ہو۔ انہوں نے کہا کہ مولاناکہتے ہیں عمران خان گھر جائیں۔ انہوں نے مولانا کو جواب دیا کہ وہ (عمران خان) تو روز گھر جاتے ہیں، اور اپنے گھر جاتے ہیں۔ عمران خان مولانا کے “جرم کے شراکت داروں” کی طرح وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہتے،

    انہوں نے کہا کہ عمران خان بطور وزیراعظم بھی اپنے گھر کا خرچہ خود ہی اٹھاتے ہیں، عمران خان نے اپنی رہائش گاہ کے گرد باڑ بھی اپنے خرچے سے لگوائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے گھر کے باہر سڑک کا کام بھی اپنے خرچے سے کروایا، عمران خان مولانا اینڈ کمپنی کی طرح عوام کے پیسے پر عیاشیاں نہیں کرتے،

    واضح‌ رہے کہ مولانا فضل الرحمن کا کنٹینر آزادی مارچ کے دوران ہائی وے پر بنے پل کے نیچے پھنس گیا تھا،

  • ایگی ازالیہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی انسٹاگرام تصاویر کیوں ڈیلیٹ کی ہیں

    انہوں نے کارڈی بی کے ساتھ جھگڑے کی افواہوں کے درمیان گذشتہ ہفتے انسٹاگرام کی اپنی تمام پوسٹیں حذف کرنے کے بعد مداحوں کو چونکا دیا۔

    اور 29 سالہ آسٹریلیائی ریپر ایگی ایزیلیہ نے بالآخر ٹویٹر پر شائقین کو اپنی خاموشی توڑ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مقبول فیڈ کو حذف کرنے کی اصل وجہ ہے۔

    میں نے انہیں آرکائیو کیا، حذف نہیں کیا۔ فینسی ریپر نے ایک پرستار کے جواب میں ٹویٹ کیا اگر میں نے اپنے تمام شریر ہونٹوں کی چیزیں کر لینے کے بعد انہیں واپس لاؤں گا۔

    29 29 سالہ ایگی ایزلیہ نے اس اصلی وجہ کا انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اس ہفتے کے شروع میں اپنی پوری انسٹاگرام فیڈ کو حذف کرنے کی کیا وجہ ہے

    ایک اور ٹویٹ میں ایگی نے وضاحت کی کہ وہ محض ‘ایک ہفتہ میں ایک نیا دور شروع کرنے’ کی تیاری کر رہی تھی جب اس نے اپنی فیڈ کو حذف کر دیا اور اس کے آنے والے ای پی وکڈ ہونٹوں کا حوالہ دیا.

    اگی – جو ایک زبردست 13.3 ملین پیروکاروں پر فخر کرتا ہے – نے اس ہفتے کے شروع میں انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ہر پوسٹ کو ہٹا دیا اور یقینی بنایا کہ وہ کسی کی پیروی نہیں کررہی ہے۔

    رواں سال سوشل میڈیا پر اس نے یہ دوسرا سخت اقدام کیا ہے جیسا کہ مئی کے مہینے میں ہی اس نے ایک میگزین شوٹ سے عریاں فوٹو لیک ہونے کے بعد اپنے اکاؤنٹس کو حذف کردیا تھا۔

    اگی کا تازہ ترین انکشاف اس وقت ہوا جب اس نے ٹویٹر پر ساتھی خواتین ریپر کارڈی بی کو ناپسند کیا۔

    افواہ ‘جھگڑا’ اس کے بعد کارڈی کے اشارہ کرنے کے بعد ہی شروع ہوا تھا جس نے ٹیڈل کے ریپ ریڈار پوڈ کاسٹ پر چیٹ کے دوران ایک سے زیادہ خواتین ریپر کو کامیاب ہونا ممکن بنایا تھا۔

    انہوں نے کہا، مجھے لگتا ہے میرے بعد، میں یہ کہوں گا کہ ان خواتین فنکاروں کی بہتات کے لئے یہ آسان ہے۔

    مجھ سے پہلے کوئی خاتون ریپر نہیں تھی جس پر کسی لیبل پر دستخط کیے گئے تھے – ٹھیک ہے، آپ کو وہی پتا ہے جو پہلے ہی قائم ہوچکی ہے۔ کوئی ان پر دستخط نہیں کر رہا تھا۔

  • 27 اکتوبر یوم سیاہ، شیخ رشید کا ہر فورم پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا پیغام

    27 اکتوبر یوم سیاہ، شیخ رشید کا ہر فورم پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا پیغام

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 72سال سے مظلوم کشمیری بین الاقوامی برادری کا ضمیرجاگنے کی منتظر ہے،

    مودی پاکستانی فضائی حدود پار نہیں کرسکتے ،بھارتی درخواست ایک بار پھر مسترد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے مقبوضہ کشمیر کے یوم سیاہ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں‌ کہا کہ 5اگست کو ہٹلر مودی کے ہندوستان نے کشمیرپردروباہ قبضہ کیا، مودی حکومت نے ایک کروڑ کشمیریوں کوعملاً قید کیا ہوا ہے، 72سال سے مظلوم کشمیری بین الاقوامی برادری کے ضمیرجاگنے کی منتظر ہے، عالمی برادری اپنی اخلاقی اورانسانی ذمے داریاں پوری کرے، عالمی برادری کشمیر پر ہندوستانی قبضہ ختم کرائے، پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہرفورم پرکشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،