فیصل آباد() وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو مردوں کے برابر حقوق حاصل ہیں۔خواتین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن خواتین حالات کا سامنا کرنا جانتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورے فیصل آباد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ خواتین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن خواتین حالات کا سامنا کرنا جانتی ہیں۔ مجھے خواجہ آصف نے اسمبلی میں گالیاں دیں، لیکن میں نے حالات کا مقابلہ کیا انہوں نے بات کرتے ھوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اگر احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو کریں کوئی پابندی نہیں اور اگر اپوزیشن بھی احتجاج کرنا چاہتی ہے تو پریڈ گراؤنڈ میں احتجاج کریں ہماپوزیشن کو لاک ڈاؤن کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کنٹرینرز تو ہر حکومت میں احتجاج کو روکنے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن سے مذاکرات کے راستے کھلے ہیں۔ حکومتی ٹیمیں اپوزیشن سے مذاکرات بھی کررہی ہیں۔ انہوں نے نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ھوئے کہا نواز شریف کی ضمانت کے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم عدالت فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔
Author: +9251
-
پی ایس ایل 2020 کا پاکستان میں بہترین سہولیات کیساتھ انعقاد کریں گے، وسیم خان
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہےکہ ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی تجدید کا عمل مکمل ہونے سے ایک سنگ میل عبور کرلیا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تمام 41 میچوں کا انعقاد پاکستان میں کیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہاکہ دنیا بھر میں ٹی ٹونٹی لیگز کے انعقاد سے پاکستان سپر لیگ ایک مطلوب لیگ شمار کی جاتی ہے اور اس کا آئندہ ایڈیشن اسے اور شانداربنادے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم پی ایس ایل کے مداحوں کو دنیا بھر کے نامور کھلاڑی اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلتےہوئے دیکھائی دیں گے،آئندہ سال فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ کے دوران اسٹیڈیم میں بہترین سہولیات کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ تمام میچوں کی براڈ کاسٹنگ بھی اعلیٰ معیار کے مطابق کی جائے گی۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فائنل میں بلوچستان پر جرمانہ عائد
علاوہ ازیں آئندہ ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی تجدید کے عمل میں کھلاڑیوں کی گذشتہ ایڈیشنز سمیت قومی اور بین الاقومی کرکٹ میں کارکردگی اور کرکٹر کی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں مقبولیت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی بنیادی کٹیگری گولڈ مقرر کی گئی ہے۔ نئے قوانین کے مطابق ہر ٹیم گذشتہ ایڈیشن میں شامل زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو آئندہ
ایڈیشن کے لیے برقرار رکھ سکےگی۔ کٹیگری مرحلے کے مکمل ہونے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے والے 24 سال
سے کم عمر کھلاڑی ایمرجنگ کٹیگری کا حصہ نہیں ہوں گے۔اس کے علاوہ 24 سال سے کم عمر کھلاڑی 2 سال سے زائد عرصہ ایمرجنگ کٹیگری کا حصہ نہیں رہ سکتےتاہم 2 سالوں میں 4 یا اس سے کم میچ کھیلنے والے کھلاڑی ایمرجنگ کٹیگری میں برقرار رہ سکتے ہیں۔ ریٹینشن کے عمل کے مکمل ہونے سے قبل تمام ٹیموں کے پاس کھلاڑیوں کوریلیگیٹ کرنے کی درخواست کرنے کا حق محفوظ ہوگا۔ اگر کسی ٹیم کی جانب سے کھلاڑی کو
ریلیگیٹ کرنے کی درخواست کی جاتی ہے تو ہر ٹیم کے پاس اس کھلاڑی کو بنیادی قیمت پر اٹھانے کا حق حاصل ہوگا۔اگر کوئی بھی ٹیم اس کھلاڑی کو بنیادی قیمت پر نہ اٹھائے تو اس کھلاڑی کی کٹیگری میں تنزلی کردی جائے گی۔پی ایس ایل سیزن 5 ، بیشتر قومی کھلاڑی کی کیٹیگریز کو تبدیل کر دیا گیا
کھلاڑی کو ریلیگیٹ کرنے کی درخواست اس کی رضامندی کے بعد ہی کرنے کی اجازت ہوگی۔ جو مقامی کھلاڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں شامل نہیں تھے ان کی فہرست بعد میں جاری کی جائے گی۔
-
کشمیر اور امت مسلمہ ——از–علی حسن اصغر
آج کشمیر میں کرفیو کا 82 واں دن ہے اس المناک واقعے پر اس سے بڑا سانحہ یہ ہے کہ ابھی تک اقوام عالم اس پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اس کی بڑی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ کہ بھارت ایک بڑی عالمی منڈی ہے جس کی وجہ سے دوسرے ممالک کو اس کے ساتھ تعلقات قائم رکھنا ناگزیر ہے لیکن ایسا کہنے والوں سے کوئی یہ پوچھے کہ کیا انسانی جان کی قیمت اتنی ہی کم ہے کہ اسے محض تجارت کے باعث ضائع ہونے دیا جائے؟
کیا دنیا میں کوئی ایسی طاقت ہے جو اربوں کھربوں روپے کے بدلے کسی ایک کو زندگی دے سکے؟ بلکہ یہ مسلمہ حقیقت ہم سبھی جانتے ہیں کہ ایسا ہرگز ممکن نہیں تو پھر اس معمولی تجارت کو اہمیت دے کر ہزاروں جانوں کے زیاں پر اقوام عالم خاموش کیوں ہے؟کیا کشمیریوں کے بہتے لہو پر ہمیشہ اقوام عالم خاموش رہیں گی؟ درحقیقت اس میں غلطی ہماری بھی ہے پاکستان کو آزاد ہوئے 72 سال گزر چکے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم ابھی تک ذہنی طور پر آزاد نہیں ہوئے اور اس طرف ہماری حکومتوں نے بھی خاص توجہ نہیں دی
آج بھی جب کوئی انڈین فلم ،گانا یا کوئی بھی مواد ریلیز ہوتا ہے تو سینما اور تھیٹر اس کے تماشائیوں سے بھر جاتے ہیں یہی لوگ بعد میں یہ کہتے ہوئے بھی ملتے ہیں کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے ایسا ہرگز نہیں کہ یہ لوگ پاکستان اور کشمیر کے ساتھ مخلص نہیں بلکہ یہ سب محب وطن ہیں لیکن یہ اس بات کو نہیں سمجھتے کہ وہ ایک مواد جو وہ سینما میں دیکھ کر آرہے ہیں اس سے بھارت کو کتنا فائدہ حاصل ہوتا ہے اور اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوتا ہے پھر جب وہی روپے جو آپ انہیں اس مواد کو دیکھنے کے دے کر آتے ہیں اور وہ اس روپے سے ہتھیار خرید کر کشمیریوں پر استعمال کرتے ہیں تو پھر ہمارا لہو کھول اٹھتا ہے
اس جرم میں آپ میں ہم سب برابر کے شریک ہیں ہیں تو خدارا ان عناصر سے بچیں اور اگر آپ کو کوئی اس کی ترغیب دے تو اسے بھی سمجھائیں میں جانتا ہوں کے یہ ایک کٹھن سفر ہے آپ کو مختلف مزاحمتوں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا کچھ لوگ یہ بھی کہیں گے کہ صرف تمہارے کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ لیکن قطرہ قطرہ ملکر دریا بنتا ہے ہم سب جانتے ہیں کہ بھارت کی آمدنی کا بڑا ذریعہ بالی وڈ کی فلمیں ہیں ۔تو اپنے آپ سے شروع کریں کریں اور لوگوں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں آئیں پاکستان کو ان عناصر سے پاک بنائیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں خدا تعالی سے دعا ہے کہ وہ کشمیریوں کی مشکلات کو آسان فرمائے( آمین)
کشمیر کو سب ارباب جہاں کہتے ہیں جنت جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گیعلی حسن اصغر

-

ایف اے ٹی ایف سے پاکستان کا نام کیوں نہیں نکالا جارہا، وزیراعظم نے سب کو حاضر کرلیا
اسلام آباد :پاکستان نے تمام تر ممکنہ حد تک اقدامات بھی کیے پھر بھی پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ، وزیراعظم عمران خان نے ایف اےٹی ایف معاملے پراہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شریک ٹیم وزیراعظم کو بریفنگ دے گی، پاکستان کا نام فروری دو ہزاربیس تک گرے لسٹ میں ہی ر ہے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فناشنل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نہ نکلنے پر اجلاس اہم طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شریک ٹیم وزیراعظم کو بریفنگ دے گی۔حماد اظہروزیراعظم کو اس سارے معاملے سے آگاہ کریں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کوایف اےٹی ایف کےحالیہ اجلاس میں پیشرفت پرآگاہ کیا جائے گا، اب تک کن شرائط پر عمل ہوچکا ؟ کن پرمزید کام باقی ہے،بریفنگ دی جائے گی جبکہ ایف اے ٹی ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا۔
-
پی ایس ایل سیزن 5 ، بیشتر قومی کھلاڑی کی کیٹیگریز کو تبدیل کر دیا گیا
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کٹیگریزکی تجدید کا عمل مکمل کر لیا گیا،
2 مرحلوں پر مشتمل تجدید کے عمل میں تمام فرنچائنز کےنمائندگان کی شمولیت کی ، قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور عماد وسیم دیگر 14 مقامی کھلاڑیوں کے ہمراہ پلاٹینم کٹیگری کا حصہ ہونگے، امام الحق، حارث سہیل اور آصف علی ڈائمنڈ کٹیگری میں شامل کر دئے گئے، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا انعقاد پاکستان میں ہوگا، شاندار ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں ملک بھر کے بہترین کھلاڑی شرکت کریں گے، اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گذشتہ ایڈیشن میں شامل مقامی کھلاڑیوں کی کٹیگریزکی تجدید کا عمل مکمل کرلیا ہے۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فائنل میں بلوچستان پر جرمانہ عائد
پلاٹینم کٹیگری میں سرفہرست نام قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ہے۔ نئی فہرست کے مطابق شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم، گذشتہ ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر حسن علی اور شاداب خان کو بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی پلاٹینم کٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اس عمل کے مکمل ہوتے ہی آئندہ ایڈیشن کے لیےتمام ٹیموں میں کھلاڑیوں کی
ریکروٹمنٹ کا عمل شروع ہوگیاہے۔اس عمل میں تمام فرنچائنززکی جانب سے ایک ایک نمائندے نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ کسی فرنچائزکواپنی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے حق میں ووٹ دینے کی اجازت نہیں تھی۔اس عمل کے اختتام پر تمام ٹیموں کو ری ویو کے لیے درخواست پیش
کرنے کا حق حاصل تھا، جس کے بعد پلیئر ایکوزیشن اور منیجمنٹ کے سربراہ عمران احمد خان اور قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹرندیم خان نےفہرست کوحتمی شکل دی۔ -
دشمن موقع کے تلاش میں،آزادی مارچ ہدف ہوسکتا ہے، سیکورٹی اداروں کی رپورٹ
اسلام آباد :دشمن ملک کی ایجنیساں اس تلاش میں ہیں کہ پاکستان کو کسی نہ کسی طریقے سے دہشت گردی کانشانہ بنایا جائے ، وزارت داخلہ نےحساس معلومات کی بنیاد پر الرٹ جاری کیا ہے ،سیکورٹی اداروں کو ایسی رپورٹس ملی ہیں کہ دشمن ایجنسیوں نے ایک ملین ڈالردہشت گردوں میں مولانافضل الرحمان اوردیگرقائدین کونشانہ بنانے کیلئے تقسیم کئے ہیں۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق آزادی مارچ سےملک کی اندرونی سیکیورٹی کومنفی اثرات لاحق ہیں ، آزادی مارچ کےاعلان سےعدم استحکام کی صورتحال پیداہوگئی ہے، عدم استحکام کی صورتحال کےباعث ملک دشمن عناصرفائدہ اٹھاسکتےہیں۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا دہشت گردتنظیمیں عوامی اجتماعات پرحملہ کرسکتی ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی آزادی مارچ کو نشانہ بناسکتی ہے اور مارچ میں شامل ہوکر تخریب کاری کرسکتی ہے۔
وزارت داخلہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال کے باعث بھارت نےایل اوسی پرکشیدگی بڑھادی ہے ، بھارت کی جانب سےفالس فلیگ آپریشن بھی کیاجاسکتاہے۔یہ بھی اطلاعات ہیںکہ بھارت میں اس وقت مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے اور بھارتی حکومت کی تمام ہمدردیاں اس آزادی مارچ کے ساتھ ہیں
-
تیل بردار گاڑیاں کو راستہ نہیں دیا تو کیا ہوجائیگا۔
پنجگور میں روکے گئے تیل بردار چھوٹی گاڑیوں کو راستہ نہیں دیا گیا تو سی پیک پر دھرنا ہوگا صوبائی وزیر میراسداللہ بلوچ چیف سکریٹری بلوچستان مسلے کا کوئی حل نکالیں ہمارا روزگار ایرانی تیل سے وابستہ ہے لاکھوں گھروں کے چولہے ایرانی بارڈر اور تیل پر چلتے ہیں دس دنوں سے سیکنڑوں ڈرائیور پنجگور میں محصور ہیں بھوک اور پیاس کی شدت سے اب وہ نڈھال ہوچکے ہیں اگر کسی کو کچھ ہوگیا تو ذمہ دار کوں ہوگا انجمن تاجران کمیٹی کے صدر حاجی خلیل دہانی چیرمین سمیع اللہ جنرل سکریٹری حاجی عمر کشانی محمد اشرف ریکی فیاض احمد نے قلات حادثے کے بعد پنجگور میں روکے گئے چھوٹی گاڑی مالکان اور دیگر سینکڑوں گاڑی ڈرائیوروں کے ہمراہ سی پیک روڑ دارو ہوٹل میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیل بردارچھوٹی گاڑیوں سے ہزاروں غریبوں کا روزگار وابستہ ہے قلات حادثے کے بعد سے لیکر آج تک تیل بردار چھوٹی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے وجہ سے ہزاروں ڈرائیورز جو بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں پنجگور میں پھنس کر رہ گئے ہیں اور دس دنوں سے وہ بھوک اور پیاس کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں اب نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ ان پھنسے ہوئے لوگوں کے پاس پیسے بھی موجود نہیں کہ وہ اپنے لیے کھانے پینے کی اشیاء کا بندوبست کرسکیں انہوں نے کہا کہ حادثات قدرت کی طرف سےآتے ہیں اگر ان حادثات کو بنیاد بناکر لوگوں کے روزگار پر قدغن لگایا جائے تو اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے اور اس بات کا کوئی منطق بھی نہیں ہوگا کہ کسی حادثے پر گاڑیوں کو جبرا روک کر لوگوں کو اذیت میں مبتلا کیا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں روزگار کے دوسرے ذرائع موجود نہیں روزگار کا واحد ذریعہ بارڈر اور ایرانی تیل ہےپھنسے ہوئے ڈرائیور مشکلات کا شکار ہیں اگر گاڑیوں کو اجازت نہیں دی گئی تو سی پیک پر دھرنا دے کر روڑ بلاک کردیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر میراسداللہ اور چیف سکریٹری مسلے کو حل کرائیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حادثات کی بڑی وجہ سڑکوں کی تنگی ہے اگر سڑکیں ڈبل اور کشادہ ہوتیں توحادثات میں کمی آتی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی معیشت کا درمدار ایران بارڈر سے وابستہ ہے بلوچستان کے نوجوان متبادل ذرائع موجود نہ ہونے کی وجہ سے ایران بارڈر پر زلیل و خوار ہورہے ہیں کسی کو شوق نہیں ہے کہ وہ مصیبتیں جھیل کر خود کو منہ کے منہ میں دھکیل دیں بارڈر کی بندش اور چھوٹی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر بلوچستان کے لوگ معاشی بدحالی سے دوچار ہونگے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہے کہ بڑی گاڑیوں اور آئل ٹینکر کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ تیل لے جائیں وہ بھی یہاں کے لوگ ہیں ہمیں بھی زندہ رہنے کا حق دیا جائے ہمارے بھی چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جب کام نہیں کریں گے تو کھائیں گے کہاں سے روزی کا واحد ذریعہ بارڈر اور ایرانی تیل ہے اس پر پابندی اور گاڑیوں کو روکنا ظلم ہے.
-
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فائنل میں بلوچستان پر جرمانہ عائد
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلواوور ریٹ کے باعث بلوچستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے فائنل میچ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت سے 2 اوورز کم کیے ۔ قوانین کے مطابق بلوچستان کرکٹ ٹیم پر 22 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آن فیلڈ امپائرز احمد شہاب اور آصف یعقوب نے بلوچستان کرکٹ ٹیم کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 24. کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔ میچ کے اختتام پر ریفری محمد جاوید نے بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حارث سہیل کو فیصلے سے آگاہ کیا۔
حارث سہیل کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری نے بلوچستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا۔ -
سرکاری ہسپتال میں نواز شریف کا علاج کن پیسوں سے ہو رہا ہے؟
شہباز اکمل جندران۔۔۔۔
باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔۔
سرکاری ہسپتال میں نواز شریف کا علاج کن پیسوں سے ہو رہا ہے؟

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو لاہور کے سروسز ہسپتال میں علاج زکواۃ فنڈ سے کیا جارہا ہے۔جمعہ کے روز لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے چودھری شوگر ملز میں طبی بنیادوں پر ان کی ضمانت منظور کرلی۔لیکن جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ العزیزیہ ریفرنس میں ان کی سزا کو معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور نہیں کرتی تب تک وہ رہا نہیں ہوسکتے۔اور جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ انہیں بیرون ملک علاج کی اجازت دیتے ہوئے ای سی ایل سے ان کا نام خار ج کرنے کا حکم جاری نہیں کرتی تب تک وہ ملک سے باہر بھی نہیں جاسکتے۔جس کے لیے میاں شہباز شریف نے درخواست دائر کررکھی ہے۔

لیکن جب تک وہ ملک میں ہیں اور قید کی حالت میں ہیں تو ان کا علاج اسی طرح سرکاری سطح پر جاری رہیگا۔اور یہ علاج اسی فنڈ سے ہوگا جس سے سرکاری ہسپتالوں میں عام شہری کا علاج ہوتا ہے۔گزشتہ چند دنوں کے دوران میاں نواز شریف کے علاج پر مجموعی طورپر لاکھوں روپے خرچ ہوچکے ہیں۔انہیں پلیٹ لیٹس کے کئی بیگ لگائے جاچکے ہیں۔ان کے علاج کے لیے قابل ترین ٹراکٹرز کا بورڈ قائم کی گیا ہے۔اور انہیں بورڈ کی تجویز کردہ ادویات اور ٹریٹمنٹ دیا جارہا ہے۔یہی نہیں بلکہ انہیں علاج کے لیے سروسز ہسپتال کے وی وی آئی پی سوئٹ میں رکھا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ، جیل حکام۔نیب یا وفاقی و صوبائی حکومتوں کی طرف سے میاں نواز شریف کے علاج کے لیے سروسز ہسپتال لاہور کو فنڈز دیئے گئے ہیں۔نہ ہی دیئے جانے کا امکان ہے۔اور نہ شریف فیملی کی طرف سے ایسی کوئی آفر سامنے آئی ہے کہ نوازشریف کے علاج پر آنے والے اخراجات خود ادا کرنے چاہتے ہیں۔حالانکہ نواز شریف کے علاج معالجے پر خرچ ہونے والے تمام ترفنڈز سے بیسیوں غریب مریضوں کا علاج کیا جاسکتا تھا۔