Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیرلاک ڈاون کا 82 واں‌دن:نمازجمعہ کے بعد بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج جاری

    سری نگر :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا آج 82 واں دن ہے اورآزادی کی جنگ جاری ہے ، مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ کے بعد بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج جاری ہے، قابض انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو مظاہرے سے روکنے کیلئے وادی میں سخت پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں اور ہر طرف فوج ہی فوج نظر آرہی ہے،کشمیرکا ہر چوک ہر بازار اور ہر موڑ اس وقت بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرتا نظرآرہا ہے ،

    تفصیلات کے مطابق جنت نظیروادی کشمیر کو بھارتی فورسز نے قیدخانے میں تبدیل کردیا ہے، مسلسل بیاسی روز سے اسی لاکھ افراد کرفیو تلے زندگی گزارنے پر مجبورہیں، قابض بھارتی فورسزکی کشمیریوں پر ہر گزرتے دن کیساتھ سختیاں اور مظالم بڑھتے جارہے ہیں، نہ بچے اسکول جاسکتے ہیں اور نہ ہی مریض اسپتال۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کی تعیناتی کے خوف اور غیر یقینیت کا ماحول اور رات گئے چھاپوں، ظلم و تشدد اور گرفتاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، دفعہ 144کے تحت سخت پابندیوں کا نفاذ اورانٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائیل فون سروسز بھی بدستور معطل ہیں۔

    مقبوضہ علاقے میں صورتحال کو معمول پر لانے کی قابض انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود کشمیری بھارتی تسلط اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے مودی حکومت کے 5اگست کے غیر قانونی اقدام کیخلاف سول نافرمانی کی پر امن تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    دکانیں اور کاروباری مراکز دن بھر بیشتر وقت بند رہتی ہیں جبکہ سڑکوں پرکوئی پبلک ٹرانسپورٹ مشکل ہی نظر آتی ہے، آبادیوں میں جعلی آپریشن ہورہے ہیں، رہنماؤں سمیت گیارہ ہزار کشمیری جیلوں میں قید ہیں، ڈھائی ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ ادا کرنے نہیں دی جارہی ہے، بھارتی مظالم کیخلاف نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا جائے گا۔

    قابض انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو آج نماز جمعہ کے بعد بھارت مخالف مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے وادی کشمیر سخت پابندیاں نافذ کرنے کا خدشہ ہے، قابض انتظامیہ نے 05 اگست کے بعد سے مقبوضہ علاقے کی تمام بڑی مساجد اور درگاہوں میں نمازجمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے اضافہ ہوا تھا۔

    ملکی تاریخی میں پہلی بار 200 ارب مالیت کے انرجی سکوک بانڈز کا اجراء
    2019 میں ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا.
    2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    ماہر معیشت کے مطابق ڈالر لی حالیہ کمی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ہے.جب کہ حکومت پاکستان کو روپے کو مستحکم کرنے کے لیے کاروباری سرگرمیوں کا عام کرنا ہوگا اور تاجروں کے لیے آسانی پیدا کرنی ہوگی.سرمایا کاروں کے اعتماد کو بحال کرنا ہو گا. تاکہ سرمایہ کاری بڑھے اور منجمد تجارتی سرگرمیاں بحال رہیں.
    2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔

    ہنڈائی موٹرز موبلٹی ٹیکنالوجی پر کتنے بلین ڈالر خرچ کرے گی؟ خبر آ گئی

    جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا

  • موٹروے پر تمام داخلی اور خارجی راستے بند

    فیصل آباد آزادی مارچ روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی حرکت میں آگئی موٹروے کمالپور انٹرچینج پر کنٹینرز پہنچادیئے گئے

    موٹروے پر تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے

  • امریکا نے ایرانی وفد کو اہم ترین بین الاقوامی اجلاس میں شرکت سے روک دیا

    ایرانی میڈیا کے مطابق تہران حکومت کے وزیر معیشت اور ان کے وفد کا امریکا کا اہم دورہ ویزا نہ ملنے کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ایرانی وزیر اور ان کا وفد عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جا رہا تھا۔

    ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق ایرانی وزیر فرہاد دژپسند نے جمعرات کے روز عالمی بینک کے سربراہ کو ایک خط ارسال کیا جس میں امریکی حکومت کی جانب سے ایرانی وفد کو ویزا جاری نہ کرنے پر سخت الفاظ میں احتجاج کیا۔

    آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

    مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

    واضح رہےکہ سعودی آئل تنصیبات پر حملے کے بعد ایران اور سعودی عرب سمیت امریکا و یورپ کے درمیان کشیدگی کافی عروج پر ہے جس وجہ سے دونوں ممالک جنگی تیاریاں کرنے اور اسلحے کے حصول کے لیے کوشاں ہیں.
    یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے مابین ان دنوں‌سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوں‌طرف سے جارحانہ بیان بازی کی جارہی ہے. ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے ڈالر کو سڑکوں‌پر آگ لگانے کا بیان بھی اسی تناظر میں دیا گیا ہے.

  • وزیراعظم عمران خان 28 اکتوبرکوکیا اہم مشن سرانجام دے سکتے ہیں، خبرآگئی

    اسلام آباد :پاکستان اگلے ہفتے اہم بین الاقوامی سرگرمیوں کا مرکز بننے جارہا ہے،اطلاعات کے مطابق اس اہم مشن کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان 28 اکتوبر کو ننکانہ صاحب پہنچ رہے ہیں ،وزیراعظم عمران خان ننکانہ میں‌ باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    تفصیلات کے مطابق کرتارپورراہداری کے افتتاح سے پہلے باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ، وزیراعظم عمران خان28 اکتوبر کی صبح11 بجے یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کی تقریب کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق 28 اکتوبرکا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک اور تاریخ رقم کرنے جارہا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب، وفاقی ، صوبائی وزرا اور غیر ملکی سفیر شرکت کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ تقریب کے مہمانوں کا استقبال کریں گے۔

  • منشیات فروش، جواری اوربدکاری کے اڈوں سمیت دیگرسماج دشمن عناصر کو چوبیس گھنٹے کے اندر شہر چھوڑنے کی ہدایت

    رحیم یارخان( )ڈی ایس پی سٹی سرکل کی جانب سے منشیات فروش، جواری اوربدکاری کے اڈوں سمیت دیگرسماج دشمن عناصر کو چوبیس گھنٹے کے اندر شہر چھوڑنے کی ہدایت، مساجدمیں اعلانات کروائے جانے لگے، چوبیس گھنٹے بعد سرکل بھرمیں گرینڈ آپریشن کیاجائے گا، تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی جاوید جتوئی کی جانب سے امن کمیٹی ممبران کا اجلاس منعقدہوا، اجلاس میں مرکزی صدر شیعہ سپریم کونسل بابر زمان،علامہ عبدالرؤف ربانی، ریاض نوری، عمر اویسی، مرکزی جنرل سیکریٹری شیعہ سپریم کونسل مرتضی حیدر قاضی خلیل الرحمٰن، عامرسجاد سومرو،آصف نقوی، مجید حسن زیدی، وسیم عباس شامل تھے۔اجلاس میں ڈی ایس پی جاوید جتوئی نے معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چور ڈاکو جواری، قحبہ خانے، اور ہر معاشرتی برائی کروانے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، 24گھنٹے کا وقت دیاجاتاہے ایسے افراد اپنے آپ کو درست کرلیں وگرنہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، انہوں نے علما کرام سے کہا کہ مساجد میں اعلان کروائیں اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے امن کمیٹی ان کاساتھ دے،انہوں نے کہا کہ رات دن میرا نمبر عوام کے لیے کھلا ہے، مجھے انفارمیشن دیں کاروائی ہوگی،اور ملک و قوم کا تشخص بحال ہوگا۔

  • کرتارپورراہداری امریکہ نے اہم بیان دے کرحیران کردیا

    واشنگٹن :پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات کی تعریف امریکی حکام بھی کرنے پر مجبورہوگئے ، اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کرتارپورراہداری کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبرمیں راہداری کے باضابطہ کھلنے کے منتظر ہیں،

    مکینک خودہی اپنی موت کا حکم دے بیٹھا ، دردناک واقعہ غم ناک سانحہ

    امریکی محکمہ خارجہ کے ساؤتھ اورسینڑل ایشیا بیورو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتارپورراہداری کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کرتارپورراہداری کھلنے سے سکھ یاتری گردوارہ کرتارپورصاحب کا دورہ کرسکیں گے، نومبر میں راہداری کے باضابطہ کھلنے کے منتظرہیں، پڑوسیوں کے درمیان عوامی رابطوں کا بننا اچھی خبر ہے

    دھرنے سے پھرتبدیلی آئے گی ،عمران خان نئے روپ میں آسکتے ہیں 

    یاد رہے گذشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور رہداری کے معاہدہ پر دستخط ہوئے تھے ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ آج بڑی خوشی کا دن ہے ، وزیراعظم کے وعدے کے مطابق آج معاہدہ پر دستخط کردئیے۔ معاہدہ دین اسلام کی دیگر مذاہب سے احترام کی تعلیمات پر مبنی خارجہ پالیسی کامظہر ہے، وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح نو نومبر کو کریں گے۔

    حکومت سے نوازشریف کی ڈیل?علاج کے بہانے ملک سے باہرتونہیں جارہے!

  • بغداد میں ایران اور اس کے کمانڈر کے خلاف نعرے لگ گئے.

    بغداد میں ایران اور اس کے کمانڈر کے خلاف نعرے لگ گئے.

    عراقی دارالحکومت بغداد میں جمعرات کے روز التحریر اسکوائر پر ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں احتجاج کنندگان نے ایرانی نظام اور اس کے زیر انتظام القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے عراق کی قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض سے اپیل کرتے ہوئے لوٹی ہوئی دولت کے بارے میں سوال کیا۔عراق میں ابتر معاشی حالات کے خلاف احتجاج کے لیے آج جمعے کے روز بھی ملک کے کئی شہروں میں مظاہروں کا انعقاد متوقع ہے۔

    عراقی دارالحکومت میں تحریراسکوائر میں سیکڑوں مظاہرین جمع ہوئے۔ انہوں نے جب انہوں نے ” سب چور ” کے نعرے لگائے
    واضح رہے کہ عراق میں مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ پہلے بھی سٹرکوں پر نکلے تھے اور اس کے نتیجے میں سنکڑوں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں. یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہا . اب یہ احتجاج گرین زون تک جانا کافی تشویش ناک امر ہے .

    عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی

    مہنگائی سب کو کھاگئی ، امیر اور غریب ممالک سب متاثر ، عراق میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد مظاہرے

  • 42 ننھےبچے بیمار،ہسپتال داخل،صورتحال انتہائی پچیدہ

    حیدرآباد:ناقص خوراک اور کھانے نے 42 طالب علم سخت بیمار ہوکرہسپتال پہنچ گئے ، اطلاعات کے مطابق ہالہ ناکہ کے قریب ناشتہ کرنے سے سکول کے 42 بچوں کی حالت خراب ہوئی جنہیںہ سپتال منتقل کر دیا گیا۔تمام بچے مدرسے کے طالبعلم ہیں جن کی عمریں 4 سال سے 8 کے درمیان ہیں۔

    مکینک خودہی اپنی موت کا حکم دے بیٹھا ، دردناک واقعہ غم ناک سانحہ

    میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مبین میمن کا کہنا تھا کہ بچوں نے ڈبل روٹی اور انڈا کھایا جس کے تین گھنٹے کے بعد الٹیاں شروع ہوگئیں۔ ہوسکتا ہے کچھ کھانے پینے میں کوئی زہریلی چیز شامل ہو لیکن ہم نے حیدرآباد انتظامیہ کو رپورٹ کر دی ہے۔

    دھرنے سے پھرتبدیلی آئے گی ،عمران خان نئے روپ میں آسکتے ہیں 

    ہالہ ناکہ کے نجی اسکول کے ایڈمن کہتے ہیں کہ بچوں کو ناشتہ کرنے کے بعد الٹیاں ہوئی تھیں لیکن اب بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دو تین بچوں کی طبعیت خراب ہوئی تھی جب کہ باقی بچوں کو ہم احتیاط کے طور پر لائے ہیں بہرحال ایسی کوئی بات نہیں۔

    حکومت سے نوازشریف کی ڈیل?علاج کے بہانے ملک سے باہرتونہیں جارہے!

  • دنیا کی سب سے بڑی جنگی مشقوں میں شریک ہوگا اہم مسلم ملک

    سعودی وزارت دفاع نے امریکا کے زیر قیادت کثیر القومی بحری مشقوں میں اپنی شرکت کا اعلان کیا ہے۔ مشقوں کا مقصد خلیج میں جہاز رانی اور سمندری تجارت کی آزادی کو درپیش خطرات دور کرنا ہے۔

    سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی رائل نیوی 27 اکتوبر سے شروع ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی بحری مشقوں میں شریک ہو رہی ہے۔ یہ امریکی مرکزی بحریہ کی قیادت میں منعقد ہونے والی کثیر القومی بین الاقوامی بحری مشق(IMX 19) ہے۔ خلیجِ عربی کے شمال، خلیجِ عمان، بحرِ عرب، جیبوتی کے ساحل اور خلیجِ عقبہ میں ہونے والی مشقوں میں 56 ممالک اور 6 بین الاقوامی تنظیمیں شریک ہوں گی۔
    پچھلے دنوں لیفٹیننٹ جنرل احمد بن حارث النبھانی نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔چیف آف دی نیول اسٹاف نے کثیر الملکی میری ٹائم فورس میں پاک بحریہ کی شرکت اور خطے میں میری ٹائم سیکورٹی میں معاونت کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول(RMSP) جیسے اقدامات کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔

    نواز شریف کے داماد کو رات گئے کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران

    مریم جیل میں اور کیپٹن ر صفدر کہاں؟ ن لیگی جان کر ہو جائیں حیران

    پاک بحریہ نے 33 ویں قومی کھیلوں 2019 کی مشعل تھام لی