Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر، پال ملک نے بھی دی پاکستان کو سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی

    مقبوضہ کشمیر، پال ملک نے بھی دی پاکستان کو سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی

    مقبوضہ جموں و کشمیر کے کٹھ پتلی گورنر ستیہ پال ملک نے پاکستان کو ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دی ہے اور کہا کہ یکم نومبر سے نیا کشمیر ہو گا۔

    اصلی سرجیکل اسٹرائیک نہ سہی، فرضی ویڈیو ہی بنا ڈالی

    بھارتی میڈیا کے مطابق ستیہ پال ملک نے پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر اپنا رویہ درست نہیں کیا تو پھر گولہ باری کی جائے گی’۔

    گورنر ملک نے پاکستان کو ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستان کو اچھا برتاو کرنا چاہئے۔ اگر پاکستان ایسا نہیں کرتا تو ہم پھر وہی کریں گے جو ہم نے کل کیا تھا۔ ہم ’دہشت گردوں‘ کے کیمپوں کو تباہ کردیں گے اور اگر وہ اچھا برتاو¿ نہیں کرتے تو ہم وہاں جاکر تباہ کردیں گے۔’

    پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک، یوپی کے وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

    واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھدوریا نے سالانہ ’ایئر فورس ڈے‘ کے موقع پر ایک فرضی ویڈیو جاری کی جس میں پاکستان کے شہر بالاکوٹ میں کی گئی سرجیکل اسٹرائیک کی کہانی بیان کی ہے۔

    مودی نے ایک بار پھر کی سرجیکل اسٹرائیک کی بات

    ویڈیو کے مطابق پلوامہ میں سی آر پی ایف قافلہ پر حملہ کے بعد ملک بھر میں شدید غم و غصہ تھا۔ حملہ کے جواب میں بھارتی فضائیہ نے بالاکوٹ میں سرجیکل اسٹرائیک کا منصوبہ تیار کیا۔بعدازاں فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بالاکوٹ میں واقع جیش محمد کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے انہیں تباہ کر دیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سرجیکل سٹرائیک کے اگلے دن پاکستان نے (27 فروری) کو بھارتی فضائی حدود میں گھسنے کی کوشش کی لیکن بھارتیوں نے ان کو باہر کر دیا۔

    واضح رہے کہ بھارت نے رواں سال فروری کے مہینے میں بھی پاکستانی شہر بالاکوٹ پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی کیا تھا جسے پوری دنیا نے جھٹلا دیا تھا۔ بھارت نے مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے دوران ایک جہادی کیمپ اور 300نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کا دعوی کیا تھا لیکن بھارت اپنے اس دعوی کے ثبوت میں ایک بھی تصویر تک پیش نہیں کر سکا۔ بھارت نے اس حملہ کے دوران بالاکوٹ میں کچھ درختوں کو تباہ کر دیا تھا۔ تاہم پاکستان نے 27فروری کو بھارت کے دو طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو زندہ گرفتار کیا تھا۔

  • اسرائیل فلسطین کا تشخص ختم کرنے کے درپے، عرب لیگ

    اسرائیل فلسطین کا تشخص ختم کرنے کے درپے، عرب لیگ

    عرب لیگ نے کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک منظم اور طے شدہ منصوبے کے تحت فلسطینی قوم کا تشخص ختم کرنے اور فلسطینیوں کی بہ حیثیت قوم شناخت مٹانے کی کوشش کررہی ہے۔

    اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار دیں

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے ایسے کئی منصوبے شروع کررکھے ہیں جن کا مقصد فلسطینی قوم کے تشخص اور ان کی شناخت کو ختم کرنا ہے۔ اسرائیل اپنی مرضی کاتیار کردہ نصاب تعلیم فلسطینی قوم پرمسلط کررہا ہے۔

    دوسری جانب عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معاون خصوصی برائے فلسطین سعید ابو علی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی قوم کے خلاف نصاب تعلیم کو ایک ہتھیار کے طور پراستعمال کررہا ہے۔ تعلیمی نصاب کے ذریعے فلسطینی قوم کی شناخت ختم کی رہی ہے۔

    اسرائیلی فورسز کی پرامن فلسطینیوں پر فائرنگ، کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟

    سعید ابوعلی نے مزید کہا کہ یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پرحملہ کی اجازت دینا اور اسرائیلی فوج اور پولیس کے ذریعے یہودی آبادکاروں کو تحفظ فراہم کرنا قبلہ اول کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔

    فلسطین، اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، نہتے شہریوں پر حملے

  • گولڈ میڈلسٹ قومی ریسلرمحمد انعام بٹ لاہور پریس کلب کے ممبر بن گئے

    گولڈ میڈلسٹ قومی ریسلرمحمد انعام بٹ لاہور پریس کلب کے ممبر بن گئے

    لاہور :قطر میں ورلڈ بیچ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے والے قومی ہیرو محمد انعام بٹ نے لاہور پریس کلب کے پروگرام” میٹ دی پریس "میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ اور محمد احمد رضا نے معززمہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔

    میں اپنے بیٹوں کو مرنے نہیں دوں گا ، طیب اردوان

    ذرائع کےمطابق محمد انعام بٹ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ میرے لئے انتہائی فخرکا باعث ہے کہ میں مادرملت کی سربلندی کا باعث بناہوں، میں اس کامیابی پر اپنے والدین، اساتذہ اور ان تمام افراد کا مشکورہوں جنھوںنے مجھے سپورٹ کیا اور میری حوصلہ افزائی کی اور خاص طورپر میڈیاکابھرپورساتھ دینے پر مشکورہوں اور میڈیاکے توسط سے حکام کی توجہ اس جانب مبذول کراناچاہتاہوں کہ پاکستان میں بہت کھیلوں کا ٹیلنٹ ہے،

    آج بلاول بھی ابو کے پاس اڈیالہ پہنچ جائیں‌گے ، اہم خبر نے ہلچل مچادی

    انعام بٹ نے کہا کہ اگر حکومتی سطح پر اقدامات کئے جائیں تو دنیاکے بہترین ایتھلیٹس ملک و ملت کانام روشن کر سکتے ہیں ،صرف ایک ماہ بعد جاپان میں ایشین گیمزمنعقد ہو رہی ہیں لیکن کسی بھی سپورٹس کا کیمپ تاحال لگایا نہیں گیا جس کی جانب ارباب اختیارکوفوری توجہ دینی چاہیے۔ انعام بٹ نے رنگ آٹ پاکستان کو امید کی کرن قراردیا کہ جہنوں نے 2018 میں اسلام آبادمیں انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے کرائے جس میں 20 سے زائد ممالک کے نامور ریسلرزنے شرکت کی اور بہت جلد لاہور میں میگا ریسلنگ ایونٹ منعقد کیاجارہا ہے جس میں دنیابھر کے ورلڈچیمپئن ریسلرزشرکت کریں گے۔

    بیٹری سے چلنے والیں بسیں اور فواد چوہدری

    انھوںنے مزید کہاکہ ہم کھیلاڑیوں کی صلاحیتوں کے ساتھ ان کی تعلیم پر بھی بھرپورتوجہ دیتے ہیں اور ایسے طلباءکی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جو تعلیم کے ساتھ کھیلوںمیں بھی حصہ لیتے ہیں۔

    صدر ارشد انصاری نے محمد انعام بٹ کو قومی اثاثہ اور قومی فخر قراردیتے ہوئے کہاکہ انھوںنے ملک پاکستان کا نام ساری دنیامیں روشن کیاہے، ہمارافرض ہے کہ ایسے ہیروزکا احترام کریں، تمام میڈیا ان کے ساتھ ہے کیونکہ یہ وہ قومی سرمایہ ہیں جن سے ملک کا سافٹ امیج ساری دنیامیں جاتاہے لہذاتمام میڈیاملکی سطح پر بڑھ چڑھ کر ان ہیروزکی اہمیت کواجاگر کریں تاکہ نوجوانوںمیں ملک کی خاطر کچھ کرنے گزرنے کا جذبہ فروغ پائے۔انھوںنے محمد انعام بٹ کوشاندارکارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کی جانب سے اعزازی ممبرشپ دینے کا بھی اعلان کیا۔

  • بھارت کو چیلنج ، دہشت گردوں کے ٹھکانے ثابت کردکھائے

    بھارت کو چیلنج ، دہشت گردوں کے ٹھکانے ثابت کردکھائے

    اسلام آباد:پاکستان کا بھارت کو آزاد کشمیر میں دہشگردوں کے ٹھکانے ثابت کرنیکا چیلنج کر دیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق پاکستان نے کہا کہ بھارت آزاد کشمیر میں دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں کی نشاندہی کرے۔ اسلام آباد میں موجود سفیروں اور عالمی میڈیا کو بھی لائن آف کنٹرول کا دورہ کروایا جائے گا۔

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 78 واں دن،بھارتی مظالم ، کشمیریوں کی جنگ آزادی جاری

    سفارتی ذرائع کے مطابق غیر ملکی سفیروں کو 22 اکتوبر کو شاہ کوٹ، نوسیری اور جوڑا سیکٹر کا دورہ کروایا جائے گا اور انہیں ایل او سی پر بھارتی جارحیت سے متعلق حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان نے بھارتی ناظم الامور سے کہا ہے کہ بھارت آزاد کشمیرمیں دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے دنیا کے سامنے اپنا جھوٹا اور بے بنیاد دعویٰ سچ ثابت کرے۔

    بھارتی آرمی چیف کاآزاد کشمیر میں کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ افسوسناک ہے، ترجمان

    اس مقصد کے لیے پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو ایل او سی پر لے جانے کی پیشکش بھی کر دی ہے۔ بھارت بزدل ، کھل کر سامنے آئے ، پاکستان نے دو ٹوک پیغام دیا کہ اگر بھارت جارحیت سے باز نہ آیا تو اس کے لئے صورتحال ناقابل برداشت ہو جائے گی اور اسے بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق عالمی میڈیا کو بھی کنٹرول لائن پر لے جا کر زمینی حقائق سامنے رکھے جائیں گے۔اس حوالے سے عالمی ذرائع ابلاغ کو کل مذکورہ علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا اور پھر بھارتی مکاری کو دنیا کے سامنے پیش بھی کیا جائے گیا

  • بھارت جھوٹا، آرمی چیف جھوٹا ، پھر چیلنج کرتے ہیں ، میجر آصف غفور کا پیغام

    بھارت جھوٹا، آرمی چیف جھوٹا ، پھر چیلنج کرتے ہیں ، میجر آصف غفور کا پیغام

    راولپنڈی :انڈیا جھوٹا ، آرمی چیف جھوٹا ، ہم نے کل سے چیلنج کررکھا ہےکہ اگر بھارت نے پاکستان میں کیمپ تباہ کیے ہیں تو ثابت کردے ،لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا،بھارت کے نام یہ پیغام پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے پہنچا دیا ہے

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 78 واں دن،بھارتی مظالم ، کشمیریوں کی جنگ آزادی جاری

    ذرائع کےمطابق گزشتہ رات کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے کی جانے فائرنگ کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے 9 سے زائد فوجی افسروں سمیت ہلاک کردیئے تھے جس کے بعد سے اب تک بھارت اپنی خفت مٹانے اور شکست چھپانے کے لیے طرح طرح کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے ،https://twitter.com/OfficialDGISPR?ref_src=twsrc%5Egoogle%7Ctwcamp%5Eserp%7Ctwgr%5Eauthor

    بھارتی ڈراموں کے جواب میں آج پھر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ پیغام میں بھارت کو چیلنج کیا ہےکہ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ بھارتی فوج کاآرمی چیف جھوٹ بول رہا ہے، میجر جنرل آصف غفور نے پھر چیلنج کیا کہ اگر ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں تو ہمارے ساتھ معلومات شئر کرے تاکہ ہم بھی دنیا کو بتا سکیں کہ سچا کون اور جھوٹا کون ہے

    بھارتی آرمی چیف کاآزاد کشمیر میں کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ افسوسناک ہے، ترجمان 

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہےکہ ہم پھر بھارت کو پیشکش کرتے ہیں کہ وہ معلومات پاکستانی دفتر خارجہ سے شیئر کرلے ، اگر پھر بھی بھارت ہٹ دھرمی اختیار کرتا ہے تو کل جب عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندے وہاں پہنچے گیں تو پھر حقیقت کھل ہی جائے گیا

  • پاک بھارت کشیدگی، امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل آ گیا

    پاک بھارت کشیدگی، امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل آ گیا

    امریکی محکمہ خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی پر اہم بیان دے دیا ہے۔

    بھارتی آرمی چیف کاآزاد کشمیر میں کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ افسوسناک ہے، ترجمان پاک فوج

    امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک سے سرحد پر امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے دونوں ممالک سے کہا کہ ایل او سی پر امن و امان برقرار رکھا جائے تاکہ دونوں ممالک عسکری سرگرمیوں سے نجات حاصل کر سکیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر اور دیگر امور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

    پاک فوج کے شہید جوان لانس نائیک زائد حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ معمول کی بات ہے۔ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ شہری آبادی پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فوجی جوان سمیت پانچ شہری شہید ہوئے، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارت کے کئی بنکرز تباہ کیے اور 9 بھارتی فوجیوں کو ٹھکانے لگایا۔

    ملک کے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے، دبنگ اعلان ہو گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹا اور افسوسناک ہے، جب آزاد کشمیرمیں کوئی کیمپ ہی نہیں تو کارروائی کیسی؟

  • پرتعیش مصنوعات کی درآمدات پر پابندی ناگزیر ہے ، صدر پاک ایران ٹریڈ فیڈریشن

    پرتعیش مصنوعات کی درآمدات پر پابندی ناگزیر ہے ، صدر پاک ایران ٹریڈ فیڈریشن

    ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے منگوائی جانے والی پرتعیش مصنوعات پر پابندی عائد کیے بغیر معیشت کو بہتر نہیں کیا جا سکتا،

    حکومت معاشی اصلاحات سے ملک میں پیداواری صلاحیت کو وسیع اور ترقی کی رفتار کو بڑھا سکتی ہے، مہنگی بجلی اور گیس معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ، صنعتی شعبے کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی و گیس سستی اور روپے کی قدر کو بہتر بنانا ہو گا ، ان خیالات ک اظہار انہوں نے خانیوال چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کیا ،
    انہوں نے کہا کہ حکومت کرنٹ اکاونٹ خسارہ اور تجارتی خسارہ کم نہیں کر سکی جس کی وجہ سے روپے کی قیمت مستحکم نہیں ہو سکی، ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے عفریت نے غریب عوام کا جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، مشینری کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے جبکہ امپورٹرز کو اربوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

  • بھارتی ریاست بہار میں الرٹ جاری کر دیا گیا

    بھارتی ریاست بہار میں الرٹ جاری کر دیا گیا

    بھارتی ریاست بہار میں ریلوے پولیس سمیت تمام سیکورٹی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خفیہ اداروں نے بہار میں اسلامی تنظیموں کے ذریعہ عوامی مقامات ، سیکورٹی فورسز اور اداروں اور دفاتر پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔خدشہ کے بعد بہارکے کم از کم 15 اضلاع میں پولس اور سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کے دفاتر اور کیمپوں پر خصوصی نگرانی جبکہ بڑے ریلوے اسٹیشنوں اور رش والے علاقوں میں تلاشی مہم جاری ہے۔

    دوسری طرف پٹنہ (ریل) کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سجیت کمار نے کہا کہ ”تہوار کے موقع پر بہارآنے والے مسافروں کی تعداد کافی بڑھ جاتی ہے۔ اسی کے پیش نظر تمام ریلوے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے لے کر تھانہ انچارج کو سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ “

    بھارت میں ریڈ الرٹ : آئی جی آئی ہوائی اڈے کو بم سے اڑانے کی دھمکی

    پولس ذرائع کے مطابق ریاست کے مختلف اضلاع پٹنہ، نالندہ، جہان آباد، گیا، روہتاس، کیمور، بکسر، آرہ، اورنگ آباد، نوادہ اور مظفر پور میں سیکورٹی زیادہ سخت کی گئی ہے۔ اسی طرح ریاست کے کئی علاقوں میں آنے جانے والی گاڑیوں کو سختی کے ساتھ چیک بھی کیا گیا۔

    بھارت نے اچانک ہندوستانی بحریہ کو کیوں‌ ہائی الرٹ کر دیا؟ اصل حقیقت سامنے آ گئی

    واضح رہے کہ این آئی اے نے 14 اکتوبر کو بنگال سے لے کر پنجاب اور کشمیر سے لے کر کیرالہ تک دہشت گردحملوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا ۔

  • ترکی نے 9دنوں میں کتنا علاقہ واگزار کیا؟ اہم خبر آ گئی

    ترکی نے 9دنوں میں کتنا علاقہ واگزار کیا؟ اہم خبر آ گئی

    ترک صدر رجب طیب اردگان نے استبول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک فوج کے آپریشن کے بارے میں اہم معلومات شیئر کی ہیں۔

    اینٹ کا جواب پتھر،بدتمیزی برداشت نہیں‌،طیب اردوان نے ناقابل یقین کام کردیا

    ترک صدر نے کہا کہ ہم نے شام کے شمال میں آپریشن امن کے ذریعے 9 دنوںمیں 1500 مربع کلو میٹر علاقے کوکنٹرول میں لیا ہے۔ اس دوران 765دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ ترکی نے راس العین اور تل ابیض سمیت کل 111 رہائشی علاقوں پر قبضہ کیا ہے۔اس تمام علاقے میں مقیم بھائیوں کو کسی قسم کی تکلیف سے بچانے کے لئے تمام ضروری تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ امدادی تنظیموں جیسے ہلال احمر، وزارت آفات و ہنگامی حالات، وزارت صحت اور سول سوسائٹیوں نے علاقے میں امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے”۔

    روک سکتے ہوتو روک لو،طیب اردوان نے بھی پی ٹی آئی والی بات کہہ دی

    ترکی اور امریکہ کے مابین 17اکتوبر کو طے پا جانے والے معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدرکا کہنا تھاکہ اگر اس سمجھوتے پر عمل درآمد ہوتا ہے تو اچھی بات ہے وگرنہ 120 گھنٹوں کی مہلت ختم ہوتے ہی ہم آپریشن امن کو اسی جگہ سے دوبارہ شروع کر دیں گے”۔ اردگان کے مطابق ہم نے دہشتگرد تنظیم کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا امریکہ سے کیا ہے۔

    36 لاکھ شامیوں‌ کو کن ملکوں میں بھیجاجائے گا ، طیب اردوان نے بتادیا

    صدر رجب طیب ایردوان نے مزید کہا کہ ترکی نے آپریشن چشمہ امن کے ذریعے اس دہشت گردی کوریڈور پر مہلک حملہ کیا ہے کہ جسے شام کے سرحد پر قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

  • 35 میں سے صرف 3 پاکستانی کھلاڑیوں کی بولی

    35 میں سے صرف 3 پاکستانی کھلاڑیوں کی بولی

    لندن : 35 میں سے صرف 3 پاکستانی کھلاڑیوں کی بولی لگ سکی باقی بیچارے خالی ہاتھ رہ گئے انگلینڈ میں آئندہ سال ہونے والی نئی طرز کی کرکٹ لیگ”دی ہنڈریڈ “میں صرف تین پاکستانی کھلاڑی فرنچائزز کی توجہ حاصل کر سکے۔دی ہنڈریڈ کے لیے 8ٹیموں نے کھلاڑیوں کی بولی گزشتہ شب لگائی اور زیادہ ٹیموں کی پسند انگلش یا آسٹریلین کھلاڑی رہے۔

    لاہورمیں 30 ہزار سیکورٹی اہلکار، 94 ہزار293 واقعات،عوام سوال کرتی ہے !

    حیرت انگیز طور پر کسی بھی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 22 سنچریاں اسکور کرنے والے کرس گیل کو خریدنے میں دلچسپی نہ لی جب کہ سری لنکا کے لستھ ملنگا، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا، فاف ڈوپلسی، شین واٹسن اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن بھی ٹیموں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔

    لاہورمیں بھی دھرنے کی دھمکی دے دی گئی

    "دی ہنڈرڈ” کے پلیئرز ڈرافٹ میں مجموعی طور پر 35 پاکستانی کھلاڑیوں کے نام شامل تھے مگر ان میں سے صرف 3 کھلاڑیوں محمد عامر ، شاداب خان اور شاہین آفریدی کو 3 مختلف ٹیموں نے خریدا۔پاکستان کے محمد عامر کو لندن اسپرٹ نے، شاداب کو سدرن بریو اور شاہین آفریدی کو برمنگھم فینکس نے خریدا۔

    پہلے حکومت کرنے دی جائے ، مذہبی جماعت کا مطالبہ سامنے آگیا