Baaghi TV

Author: +9251

  • مولانافضل الرحمن کی ذاتی فوج” تنظیم انصار الاسلام” کالعدم قرار

    مولانافضل الرحمن کی ذاتی فوج” تنظیم انصار الاسلام” کالعدم قرار

    اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن کی ذاتی فوج ، تنظیم انصارالاسلام کو حکومت نے کالعدم قرار دے دیا۔ کابینہ نے جے یو آئی (ف) کی ذیلی مسلح تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کی منظوری دے دی ہے۔مولانا فضل الرحمن اپنی ذاتی فوج سے بالکل اسی طرح سلامی لیتے ہیں ، جسطرح دنیا بھرکے کے ممالک کے سربراہان کسی خاص موقعع پر سلامی لیتے ہیں

    لاہورمیں 30 ہزار سیکورٹی اہلکار، 94 ہزار293 واقعات،عوام سوال کرتی ہے !

    اس اہم فیصلے سے متعلق اسلام آباد ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی 3 صفحات پر مبنی سمری 18 اکتوبر کو کابینہ ارکان کو بھیجی گئی تھی، جس کی منظوری اب وفاقی کابینہ نے سرکولیشن پر دی ہے۔

    لاہورمیں بھی دھرنے کی دھمکی دے دی گئی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی سطح پر انصارالاسلام کو کالعدم قرار دینےکا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بارے میں وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

    پہلے حکومت کرنے دی جائے ، مذہبی جماعت کا مطالبہ سامنے آگیا

    خیال رہے کہ چند روز قبل جے یو آئی (ف) کے باوردی محافظ دستے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان محافظ دستے سے سلامی لے رہے ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جے یو آئی ف کے محافظ دستے کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔

  • اٹک پل بند،کنٹینرز پہنچا دیےگئے، ہلچل مچ گئی

    اٹک پل بند،کنٹینرز پہنچا دیےگئے، ہلچل مچ گئی

    اٹک :اسلام آباد نہیں آنے دیں گے ، اگر آگئے تو پھر جانے نہیں دیں گے ، وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا ، اطلاعات کےمطابق وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے آزادی مارچ کو اسلام آباد انتظامیہ کے ذریعے روکنے پر کام شروع کردیا۔

    لاہورمیں 30 ہزار سیکورٹی اہلکار، 94 ہزار293 واقعات،عوام سوال کرتی ہے !

    دوسری طرف وفاقی حکومت کی طرف سے جاری احکامات میں کہا گیا ہےکہ وفاقی دارالحکومت میں آزاد کشمیر، پنجاب اور بلوچستان سے اضافی پولیس نفری طلب کرلی گئی ہے جنہیں ٹھہرانے کیلئے اسلام آباد کی سرکاری عمارتیں خالی کرانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

    لاہورمیں بھی دھرنے کی دھمکی دے دی گئی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی پولیس نفری کو نیشنل لائبریری، اسپورٹس کمپلیکس، کمیونٹی سینٹرز اور اسکولوں میں رہائش دی جائے گی جبکہ وزارت داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو نفری کے قیام اور طعام کیلئے فنڈز بھی جاری کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

    دوسری جانب دریائے سندھ پر پنجاب اور خیبرپختونخوا کو ملانے والے اٹک پل پر کنٹینرز پہنچادیے گئے ہیں اور پُل کو بند کرنے کیلئے وزارت داخلہ کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے، پل پر کنٹینرز لگانے کا کام جاری ہے تاہم ٹریفک کیلئے ابھی ایک لین کھلی ہے۔

    پہلے حکومت کرنے دی جائے ، مذہبی جماعت کا مطالبہ سامنے آگیا

    دوسری طرف پنجاب پولیس حکام کے مطابق وزارت داخلہ کا حکم ملتے ہی اٹک پل کو مکمل بند کردیا جائے گا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے پیش نظر پشاور سے لاہور جی ٹی روڈ بھی بند کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ میں کنٹرول روم بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس سے پنجاب، وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا کو کنٹرول کیا جائے، کنٹرول روم سے پنجاب، خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹریز اور چیف کشمنر اسلام آباد رابطے میں رہیں گے جبکہ تینوں آئی جیز کنٹرول روم کے احکامات پر عمل کریں گے۔

  • برطانوی شاہی خاندان میں اختلافات سامنے آگئے

    برطانوی شاہی خاندان میں اختلافات سامنے آگئے

    لندن : قدیم روایات کا حامل دنیا میں شاہی نظام توڑپھوڑ کا شکار ہونے لگا، اطلاعات کےمطابق برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنے بڑے بھائی شہزادہ ولیم سے تعلقات میں دراڑ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں بھائی الگ راستوں پر چل رہے ہیں۔

    لاہورمیں 30 ہزار سیکورٹی اہلکار، 94 ہزار293 واقعات،عوام سوال کرتی ہے !

    برطانوی شہزادے ہیری کی جانب سے یہ اعتراف ایک برطانوی ٹی وی کے دستاویزی فلم کے دوران دیے گئے انٹرویو میں کیا گیا۔یہ انٹرویو شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے گذشتہ ماہ دورہ افریقا کے دوران دیا گیا تھا۔

    لاہورمیں بھی دھرنے کی دھمکی دے دی گئی

    شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ بھائیوں میں اچھے برے دن آتے رہتے ہیں،فی الوقت دونوں کے راستے الگ ہیں تاہم وقت پڑنے پروہ ہمیشہ شہزادہ ولیم کی مدد کیلئے موجود ہوں گے اور انہیں معلوم ہے کہ شہزادہ ولیم بھی ایسا ہی کریں گے۔

    پہلے حکومت کرنے دی جائے ، مذہبی جماعت کا مطالبہ سامنے آگیا

    برطانوی شہزادے کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کا حصہ ہونے کی حیثیت سے اپنا کردار اور ذمہ داریاں نبھانے کے دوران نہ چاہتے ہوئے بھی بہت سی چیزیں ہوجاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں بھائی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، دونوں اب بہت مصروف ہیں ، ولیم سے اتنی ملاقات نہیں ہوتی جنتا ہم پہلے ملا کرتے تھے لیکن اپنے بھائی سے وہ بہت پیار کرتے ہیں۔

  • کارپارکنگ ، شہری پریشان،بے حس مالکان ، انتظامیہ حرکت میں آگئی

    کارپارکنگ ، شہری پریشان،بے حس مالکان ، انتظامیہ حرکت میں آگئی

    لاہور:قانون کا احترام ، کسی پر حلال تو کسی پر حرام ،لاہور میں ایکطرف ٹریفک پولیس تنگ تو دوسری طرف شہری پریشان ، تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقے میں شہریوں کیلئے وبال جان بننے والے رینٹ اے کار کیخلاف کارروائی کی گئی۔

    لاہورمیں 30 ہزار سیکورٹی اہلکار، 94 ہزار293 واقعات،عوام سوال کرتی ہے !

    ذرائع کےمطابق لاہور میں رینٹ اے کار کو ٹریفک پولیس کی طرف سے متعدد بار وارننگ دی گئی تھی لیکن وارننگ کے باوجود غلط پارکنگ سے اجتناب نہ کیا گیا جس پر ٹریفک پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ شاد باغ میں مقدمہ درج کروایا گیا۔

    لاہورمیں بھی دھرنے کی دھمکی دے دی گئی

    دوسری جانب سی ٹی او لاہور نے پٹرولنگ آفیسرعرفان قریشی کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماراکام شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔سی ٹی او لاہور نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ شہریوں کو ممکن حد سکون ، آرام اور سہولیات فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے

    پہلے حکومت کرنے دی جائے ، مذہبی جماعت کا مطالبہ سامنے آگیا

  • مقبوضہ کشمیر، تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کیوں؟

    مقبوضہ کشمیر، تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کیوں؟

    مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ اڑھائی ماہ سے زائد عرصہ سے کرفیو نافذ ہے۔ اس دوران مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی مفلوج ہیں۔ تعلیمی ادارے بند ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، طلبہ کی مشکلات میں مزید اضافہ کیسے

    اب کچھ عرصہ قبل قابض انتظامیہ نے کالج سطح تک تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلانات تو کیے ہیں لیکن نجی تعلیمی اداروں کی طرف سے طلبا کو تعلیمی اداروں میں آنے کی بجائے سلیبس حاصل کرنے کے لئے مقامی اخبارات میں اشتہارات دیے جا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کی مطابق تعلیمی اداروں میں عملہ توموجودہوتا ہے لیکن طلبا نہیں آتے ۔

    محمد رئیس نامی ایک والد کے مطابق روزانہ مقامی اخبارات میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو اسکول بھیجنے کے بجائے سلیبس حاصل کرنے کے اشتہارات شائع ہوتے ہیں۔ محمد رئیس کے بقول ‘مقبوضہ وادی کی انتظامیہ نے اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے لیکن اسکولوں کی انتظامیہ کی طرف سے اشتہارات میں والدین کو مقررہ اسکول اوقات میں طلباءکو اسکول بھیجنے کی بجائے صبح دس بجے تک اسکول پہنچنے کی ہدایات ہوتی ہیں’۔

    مقبوضہ کشمیر، مسلسل دسویں جمعہ کو نماز جمعہ نہ ہو سکا

    اسی طرح ایک طالب علم مقتدیٰ مہدی کے بقول ‘جب انتظامیہ نے اسکول کھولنے کا اعلان کیا تھا تو میں پریشان ہوا ۔بعد ازاں جب اگلے دن اپنے اسکول انتظامیہ کی طرف سے اشتہار دیکھا جس میں تدریس کے لیے اسکول آنے کی بجائے سلیبس حاصل کرنے کو کہا گیا تھا تو میں خوش ہوا کیونکہ کم سے کم اسکول نہیں جانا تھا’۔

    مقبوضہ کشمیر، کرفیو کے ڈھائی ماہ، مسجدوں کے منبرو محراب خاموش

    یاد رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں گذشتہ دو ماہ سے زائد عرصہ سے کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ وادی کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔ طلبہ اس دوران کچھ بھی پڑھ نہیں سکے جس کی وجہ سے ان کا آدھے سے زیادہ نصاب رہ گیا ہے۔

    ان تمام حالات کے باوجود جموں کشمیر بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔
    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیٹ شیٹ کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات 29اکتوبر سے لے کر 16نومبر جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات 30اکتوبر سے لے کر 28نومبر تک جاری رہیں گے۔

  • ڈیزل و پٹرول کی درآمد و کھپت میں بڑا اضافہ

    ڈیزل و پٹرول کی درآمد و کھپت میں بڑا اضافہ

    ملک میں ڈیزل و پٹرول کی بڑھتی درآمد کیساتھ ساتھ کھپت میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے ، گزشتہ ماہ ستمبر میں ڈیزل کی کھپت میں 32 فیصد جبکہ پٹرول کی کھپت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،

    انڈسٹری زرائع کیمطابق ستمبر میں ڈیزل کی کھپت 5 لاکھ 51 ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ اگست میں ڈیزل کی کھپت 4 لاکھ 18 ہزار ٹن سے زائد رہی تھی، پٹرول ،کی کھپت گزشتہ ماہ 2 فیصد اضافے سے 6 لاکھ 61 ہزار ٹن 628 ٹن کی بلند ترین ماہانہ سطح پر رہی جبکہ اگست کے مہنے میں پٹرول کی کھپت 6 لاکھ 52 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی،

    بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے فرنس آئل کی کھپت میں 18 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 66 ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی،موسم سرما کی آمد اور قدرتی گیس کے پیش نظر آئندہ چند ماہ کے دوران شمالی علاقہ جات اور پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تیل کی کھپت میں اضآفے کی قوی امکانات موجود ہیں، اسی طرح جیٹ فیول اور ہائی اوکٹین کی کھپت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا

    امریکہ ممنوعہ میزائل کو بحرالکاہل میں نصب کر سکتا ہے، ایسا کس نے کہا

  • آسٹریلوی اخبارات کے صفحات سیاہ کیوں پرنٹ ہوئے؟

    آسٹریلوی اخبارات کے صفحات سیاہ کیوں پرنٹ ہوئے؟

    آج آسٹریلیا کے اکثر اخبارات کے صفحات سیاہ شائع ہوئے یعنی اخبارات میں خبریں شائع نہیں کی گئی بلکہ انہیں سیاہ کر دیا گیا تھا۔

    پاک بحریہ کے سربراہ کی آسٹریلیا میں منعقدہ سی پاور کانفرنس2019 میں شرکت

    واضح رہے کہ آسٹریلوی اخبارات نے آزادی صحافت کے لیے ایک خاص مہم شروع کی ہے۔آزادی صحافت کے لیے شروع کی گئی مہم کو ’رائٹ ٹو نو ‘ یعنی معلومات کے حق کے نام سے چلائی گئی ہے۔اس مہم کے تحت آج آسٹریلیاکے تمام اخبارات کے صفحات سیاہ تھے۔

    یہ مہم ملک میں آزادی صحافت کو محدود کرنے والی قانون سازی ‘نیشنل سیکورٹی لا’ کے خلاف احتجاج کے طور پر شروع کی گئی ہے۔ مہم کا مقصد آسٹریلیا میں رازداری کی فضا کو فروغ دینا اور رپورٹنگ کو محدود کرنا ہے۔

    آسٹریلیا سے اعلیٰ نسل کی مکھیاں درآمد کر نے کا اعلان کر دیا گیا

    دریں اثنا ء’دی ایج‘ نامی نیوز ویب سائٹ کے مطابق اس مہم میں ’نیوز کور‘، ’دی اے بی سی‘،’ نائن‘، ’ایس بی ایس‘، ’دی گارجین‘ اور صحافتی تنظیم ’دی میڈیا‘، ’انٹرٹینمنٹ اینڈ آرٹس الائنس‘ شامل ہیں۔

    اسقاط حمل، آسٹریلیا میں نیا قانون پاس ہو گیا

    یادرہے کہ یہ مہم رواں برس جون میں آسٹریلین فیڈرل پولیس کی جانب سے ‘ اے بی سی’ کے دفاتر پر چھاپوں اور ’نیوز کور‘ کی خاتون صحافی انیکا سمیتھرسٹ کے گھر پر چھاپے کے بعد شروع کی گئی تھی۔

  • حمزہ کی طرح قرار دینے پر یاسر عمار نے کیا رد عمل ظاہر کیا؟

    حمزہ کی طرح قرار دینے پر یاسر عمار نے کیا رد عمل ظاہر کیا؟

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ چرچہ رہا ہے کہ یاسر عمار حمزہ علی عباسی کی طرح دکھتے اور بولتے ہیں جس پر یاسر عمار نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے.

    میانوالی کے رہائشی یاسر عمار، پچھلے دو سالوں سے شوبز انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔ وہ "ہم ٹی وی” کے "لوگ کیا کہیں گے” میں سپورٹنگ رول میں نظر آ چکے ہیں اور ٹیلی مووی "حقیقت” میں ایک مرکزی کردار کے ادا کر چکے ہیں.

    پیر کو سماء ٹی وی کے مارننگ شو "نیا دن” میں گفتگو کرتے ہوئے یاسر نے کہا، "مجھے لوگوں کی جانب سے ایک تعداد میں منفی تبصرے حال ہوئے ہیں۔” لوگوں کا کہنا ہے کہ میں حمزہ علی عباسی کی اور ان کی آواز کو کاپی کر رہا ہوں۔

    "میں صرف یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں اس میں سے کچھ بھی کاپی نہیں کر رہا ہوں۔ یہ صرف لوگوں کا کہنا ہے کہ میں یہ کر رہا ہوں۔

    اداکار نے دعوی کیا کہ صرف حمزہ ہی نہیں لوگ ان کا موازنہ کئی اور اداکاروں کے ساتھ بھی کرتے ہیں. تاہم حمزہ ایک اچھے اداکار ہیں اور میں ان کے کام کو سراہتا ہوں لیکن لوگوں کا کہنا غلط ہے کہ میں ان کو کاپی کر رہا ہوں.

  • اوپر سے مولانا کے ساتھ ہیں‌، قمرزمان کائرہ نے سچ کہہ دیا

    اوپر سے مولانا کے ساتھ ہیں‌، قمرزمان کائرہ نے سچ کہہ دیا

    لاہور: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے ایک جی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تحفظات ہیں، جو بھی فیصلہ ہو رہبر کمیٹی کو کرنا چاہیے، تحریکیں ایک دم نہیں چلا کرتیں۔ ہم حکومت کیخلاف اکٹھے ہوئے ہیں۔ یہ مولانا کی تحریک ہے، ہم ان کوسپورٹ کریں گے۔

    قرضہ لیکر بیٹی کیلئے سڑک بنوادی

    نجی ٹی وی میں گفتگوکرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کاکہنا تھا کہ سارے مارچ کو جے یو آئی (ف) آرگنائز کر رہی ہے۔ پاٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر ساری جماعتوں کی لیڈرشپ شرکت کرے گی تو وہ بھی موجود ہوں گے۔

    بھارت نے کرتارپور پر اہم اعلان کردیا ، پاکستان کی جیت

    انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے، اگر کامیاب ہوتے ہیں تو ان کی کامیابی ہوگی، اگر ناکامی ہوگی تو سب کی ہوگی۔ مولانا جہاں کہیں گے شرکت کریںگے۔ ہم نے کسی کے ساتھ الائنس نہیں کیا نیشنل کاز پر اکٹھے ہیں۔

    اگر کرپشن پر قابونہ پایاتو!وزیراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجادی

  • ڈپٹی کمشنر لاہور کےلیے کس کان قرعہ میں نکل آیا ؟

    ڈپٹی کمشنر لاہور کےلیے کس کان قرعہ میں نکل آیا ؟

    لاہور:دیرآئید درست آئید ، لاہورکے ہے حکومت کااچھا تحفہ ، اطلاعات کےمطابق لاہور کی انتظامی کمان کا فیصلہ ہو گیا، ایک ماہ بعد شہر کو نیا سربراہ مل گیا۔ دانش افضال کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

    بھارت نے کرتارپور پر اہم اعلان کردیا ، پاکستان کی جیت

    دانش افضال ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری کےعہدہ پر فرائض سر انجام دے رہے تھے۔دانش افضال کے بارے میں اچھی رپورٹس ہیں کہ وہ بہت ایماندار ، محب وطن اور محنت کے دھنی ہیں ، دانش افضال کی منظوری وزیراعظم کی طرف سے رضامندی کے بعد ہوئی

    اگر کرپشن پر قابونہ پایاتو!وزیراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    نئے ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی اصغر جوئیہ بطور قائم مقام ڈپٹی کمشنر تعینات تھے۔ یاد رہے 21 ستمبر کو ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کوعہدے سے ہٹایا گیا تھا۔