Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکہ ممنوعہ میزائل کو بحرالکاہل میں نصب کر سکتا ہے، ایسا کس نے کہا

    امریکہ ممنوعہ میزائل کو بحرالکاہل میں نصب کر سکتا ہے، ایسا کس نے کہا

    امریکہ آئی این ایف کے تحت ممنوعہ کم اور درمیانی رینج تک مار کرنے کی صلاحیت والے میزائل کو بحرالکاہل کے خطہ میں نصب کرسکتا ہے اور اس اقدام سے علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

    امریکی میزائل ٹیسٹ، روس کی طرف سے بڑا ردعمل سامنے آگیا

    یہ بات روسی وزیر دفاع سرگئی شیگاو نے کہی۔

    یاد رہے کہ امریکہ نے دو اگست کو اس معاہدہ کو چھوڑ دیا تھا او راس کی وجہ اس نے روسی خلاف ورزی بتائی تھی ۔امریکہ کے اس فیصلے کی روس اور دیگر ملکوں نے زبردست مذمت کی تھی۔

    امریکی میزائل سسٹم کی ایشیا میں تنصیب، روس نے بڑا بیان دے دیا

    بعدازاں اگست کے دوسرے عشرے میں امریکہ نے ایک ایسے درمیانی فاصلہ مار کرنے والے کروزمیزائل کا تجربہ کیا تھا جو جوہری معاہدے کی ممنوعہ فہرست میں شامل تھا۔پینٹاگون کے مطابق ، اس میزائل کی رینج 500 کلومیٹر تھی جس کا تجربہ ریاست کیلوفورنیا کے جزیرے سان نکولس میں کیا گیا۔

    امریکہ کا کروز میزائل سسٹم کا تجربہ

  • فواد چودھری کی کوشش رنگ لے آئی، چین نے بڑا اعلان کر دیا

    فواد چودھری کی کوشش رنگ لے آئی، چین نے بڑا اعلان کر دیا

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی کوشش رنگ لے آئی، چین نے بڑا اعلان کر دیا

    اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چین کی متعدد کمپنیز کے نمائندوں سمیت اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی، انہوں نے کہا ہے کہ چین کے اشتراک سے پاکستان میں ایک ہائی پاورڈ کمیشن قائم کرنے  پر اتفاق ہوا ہے، اس کمیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں ہائی پاورڈ ٹیکنالوجی انڈسٹری کو قائم کیا جائے گا.

    وفاقی وزیرچین کے چھ روزہ دورہ پرہیں۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر سائنس فواد چوہدری نے کہا کہ اس اشتراک کا مقصد دونوں ممالک کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین رابطوں اور تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا۔

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے کے لئے ماڈرن ٹیکنالوجی کی صنعتیں  اہمیت کی حامل ہیں۔ یہ صنعتیں پاکستان کی تجارت کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہونگی۔ دونوں وزراء کے درمیان نینو ٹیکنالوجی اور پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی پارک کے قیام پر بھی تبادلہ خیال ہواہے۔

    چینی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وانگ ژی گینگ نے پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے فواد چوہدری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں کی تکمیل میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ چینی وزیر سائنس نے پاکستان میں ہائی ٹیکنالوجی کی پیداوار اور اسکی درآمد میں بھی معاونت کا اعادہ کیا۔

  • سندھ اسمبلی نے وزیراعظم کو خط لکھنے کافیصلہ کرلیا

    سندھ اسمبلی نے وزیراعظم کو خط لکھنے کافیصلہ کرلیا

    کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو سیاسی رنگ دینے کی کوششیں جاری ہیں اور سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی اور ایشونہ ہونےکی وجہ سے کرکٹ کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید متنازعہ کردیا ،

    ہائی کورٹ میں ایئرکوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کا قیام

    اطلاعات کےمطابق آج سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم اور جے ڈی اے کے ارکان نے سرفراز احمد کے حق میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی۔ سرفراز احمد کو واپس لانے کے لیے سندھ حکومت نے بھی وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

    لاہورمیں 30 ہزار سیکورٹی اہلکار، 94 ہزار293 واقعات،عوام سوال کرتی ہے !

    سرفراز احمد کو پہلے کپتانی اور اب سکواڈ سے باہر کرنے کے فیصلے پر سابق کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سیاستدان بھی پھٹ پڑے ہیں۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی جس پر جے ڈی اے ارکان نے بھی دستخط کیے۔

    لاہورمیں بھی دھرنے کی دھمکی دے دی گئی

    دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی اس سازشی کھیل میں حصہ لیتے ہوئے اپنا حصہ ڈال دیا ہے ،سرفراز کی برطرفی پر سندھ حکومت بھی فرنٹ فٹ پر آ گئی ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جہاں فیصلے کو زیادتی قرار دیا، وہیں وہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی پر تنقید کرنا نہ بھولے۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان تقریب سے خطاب۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان متبادل ذرائع سے توانائی کی پیداوار کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، گڈانی میں 1320میگاواٹ بجلی کا پیداواری منصوبہ اہم پیشرفت ہے، چینی سرمایہ کار ماہی گیری، زراعت، معدنیات اور بلوچستان کے دیگر شعبوں میں بھی منافع بخش سرمایہ کاری کریں، سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے لسبیلہ میں اکنامک زون کا قیام عمل میں لایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڈانی میں 1320میگاواٹ پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ چائنا پاور حب جنریشن کمپنی لمیٹڈ کا یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے اور سی پیک میں فلیگ شپ منصوبے کی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پورا کرنے میں موثر کردار ادا کرے گا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک کے ترجیحی منصوبوں میں بلوچستان کے صرف دو منصوبے شامل تھے جن میں سے ایک کا افتتاح ہورہا ہے، بدقسمتی سے سی پیک کے آغاز میں بلوچستان کو وہ اہمیت نہ مل سکی جس کا وہ مستحق تھا تاہم ہمیں یہ یقین ہے کہ وزیراعظم اس کمی کو پورا کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار اداکریں گے کیونکہ بلوچستان کی ترقی وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اور اقتصادی استحکام کے لئے وزیراعظم کا وژن، پالیسیاں اور اقدامات کسی سے ڈھکے چھے نہیں، وزیراعظم نے ملک کو ورثہ میں ملنے والے معاشی اور اقتصادی چیلنجز کا جرا¿ت اور کامیابی سے مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، غربت کے خاتمے، ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے، ماحولیاتی مسائل کے حل، بدعنوانی کے تدارک، مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف، کامیاب خارجہ اور معاشی پالیسی اور درست فیصلوں سے آئندہ چند برسوں میں پاکستان بحرانوں سے نکل آئے گا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان ملک کے معاشی اور اقتصادی استحکام کے لئے بھرپور کردار کا حامل صوبہ ہے اور ہم بلوچستان کے وسائل کو صوبے اور ملک کی ترقی کے لئے بروئے کار لانے کے لئے پرعزم ہیں، خاص طور سے شمسی اور دیگر متبادل ذرائع کوبروئے کارلاکر ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان آئندہ چند برسوں میں سرمایہ کاری کا مرکز بننے جارہا ہے، جہاں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہوگی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان بھی توانائی کے شعبے کی ترقی کی جانب خصوصی توجہ دے رہی ہے، رواں مالی سال کے بجٹ میں متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کے لئے 1220ملین روپے جبکہ دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کے لئے 4226ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، صوبائی حکومت نے اسکولوں، زرعی اور آبپاشی کے ٹیوب ویلوں اور اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبوں کا آغاز کیا ہے جن کی تکمیل سے ہماری توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی اور صوبہ سماجی اور معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے گا۔ تقریب میں وفاقی اور صوبائی وزرائ، چینی سفیر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

  • خورشید شاہ…….نیا کیس، نئی تحقیقات، نیب متحرک

    خورشید شاہ…….نیا کیس، نئی تحقیقات، نیب متحرک

    نیب نے خورشید شاہ کے خلاف نیا کیس کھول دیا، اب کس کیس میں تحقیقات کا آغاز کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف نیا کیس کھول دیا ،نیب نے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کی ریگولرائزیشن پرتحقیقات کا آغازکر دیا ہے،اس حوالہ سے نیب نےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا .

    نیب نے گریڈایک سے15تک کے ملازمین کی خلاف ضابطہ بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کیاہے،نیب کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے فیصلوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے،

     

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    خورشید شاہ کو نیب سکھر نے گرفتار کیا ہے وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، خورشید شاہ نے نیب سیل میں اسلامی اور سیاسی کتب منگوالیں .

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    خورشید شاہ نے شہید بے نظیر بھٹو اورذوالفقار بھٹو کی زندگی پر لکھی گئی کتاب منگوائی ہے،خورشید شاہ نے شہید ذوالفقار بھٹو کی کتاب”اگر مجھے قتل کیا جاتا ہے”بھی منگوائی ہے ،خورشید شاہ کو تفسیرقرآن کریم اوراحادیث کی کتابیں بھی فراہم کی گئیں ہیں،

    نیب نے خورشید شاہ کو اے سی دینے کا فیصلہ کیا ہے، خورشید شاہ کوعارضی طور پرسہولیات دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب حکام کے مطابق نیب آفس سکھر میں خورشید شاہ کے لیے علیٰحدہ سیل تیارکیا گیا ہے، خورشید شاہ کو سیل میں ائیرکنڈیشنڈ کی سہولت دی جائے گی

  • نمرہ خان نے اپنی دکھ بھری کہانی سنائی

    نمرہ خان نے اپنی دکھ بھری کہانی سنائی

    ٹیلی وژن شو "ود ثمینہ پیرزادہ” جس کی ہوسٹ ثمینہ پیرزادہ ہیں اور وہ مختلف مشہور شخصیات کو اپنے شو پر آنے کی دعوت دیتی ہیں تاکہ ان کے مداح ان کے بارے میں جان سکیں.

    اس ہفتے شو کی مہمان نمرہ خان تھی اور انہوں نے اپنی دکھ بھری کہانی سنائی.

    نمرہ خان نے بتایا کہ ان کی والدہ کو بیٹے کی خواہش تھی لیکن میں پیدا ہو گئی. اس پر میری والدہ خوش نہیں ہوئی اور انہوں نے نام بھی بیٹے کا سوچا ہوا تھا تاہم جب انہوں نے مجھے دیکھا تو قبول کر لیا.

    اس کے بعد کئی سالوں تک میری ماں نے مجھے بیٹا بنا کر رکھا اور میرے بال بھی کٹوا دیتی تھی. مجھے پتہ تک نہیں تھا کہ میں ایک لڑکی ہوں.

    کافی عرصہ بعد میری ماں کو احساس ہوا اور انہوں نے مجھے بڑے بال رکھنے کا کہا لیکن میں راضی نہ تھی. پھر میری بہن نے مجھے سمجھایا کہ میں ایک لڑکی ہوں جس پر میں بہت حیران ہوئی. پھر مجھے کو اسکول سے نکال کر لڑکیوں کے اسکول میں ڈالا گیا جہاں پر مجھے شروع میں بہت مشکل ہوئی لیکن کچھ عرصہ بعد سب ٹھیک ہو گیا.

  • ملک کے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے، دبنگ اعلان ہو گیا

    ملک کے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے، دبنگ اعلان ہو گیا

    پاکستانی قوم جذبہ ایمانی سے سرشار ہے ، ملک کے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے،اعلان ہو گیا

    اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ستر سال کی بھارتی جارحیت کشمیریوں کے عزم کو پست کرنے میں ناکام رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج اور آزاد کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، ایل او سی پر حالیہ بھارتی جارحیت کا جواب بھارت کے لیے سبق آموز ہے، مولانا فضل الرحمن کے منفی عزائم سے پوری قوم آگاہ ہے۔

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    پیر کو وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی جاری بیان کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ستر سال کی بھارتی جارحیت کشمیریوں کے عزم کو پست کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج اور آزاد کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت خود بھارت کا شیرازہ بکھیرنے پر تلی ہے ۔ فوجی اور سفارتی محاذ سمیت ہر محاذ پر بھارت کو پسپائی ہو رہی ہے۔

    بھارت بھول جائے کہ طاقت کے نشے میں کشمیر پر قبضہ کر لے گا،سابق ایئر چیف

    کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ایل او سی پر حالیہ بھارتی جارحیت کا جواب بھارت کے لیے سبق آموز ہے ۔ اپنے عمل سے واضح کیا کہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے پروپیگنڈے سے بھارت دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ پاکستانی قوم جذبہ ایمانی سے سرشار ہے ، ملک کے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے لازوال قربانیوں سے ملک کو مضبوط بنایا ہےْ۔ مولانا فضل الرحمن کے منفی عزائم سے پوری قوم آگاہ ہے۔ ذاتی مفادات کی تکمیل کے لیے سازشیں کرنا، دشمن کے ہاتھوں میں کھلینے کے مترادف ہے۔

  • بلاول بھٹونےمارشل لاءکی پشین گوئی کردی

    بلاول بھٹونےمارشل لاءکی پشین گوئی کردی

    راولپنڈی : ابا حضور کو ملنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک ایسا بیان داغ دیا ہےکہ ہوسکتا ہے کہ مولانا کی ہٹ دھرمی سے ملک میں پھر سے مارشل لا کا خطرہ پیدا ہوگیا

    بیٹری سے چلنے والیں بسیں اور فواد چوہدری

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹونے یہ گفتگو اڈیالہ جیل سے واپس آنے پر کی ، بلاول کی اس گفتگو سے یہی اندازہ ہوتا ہےکہ یہ بلاول نہیں بلکہ سابق صدر آصف علی زرداری کا بیان ہےجو بلاول کے ذریعے پہنچایا گیا ہے،

    72 گھنٹوں میں 1لاکھ 90 ہزار درخواستیں موصول

    اڈیالہ جیل میں اپنے ابا حضور سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں احتجاج کریں لیکن ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے تیسری قوت کو موقع ملے۔

    آج بلاول بھی ابو کے پاس اڈیالہ پہنچ جائیں‌گے ، اہم خبر نے ہلچل مچادی

    بلاول بھٹو زرداری کا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عدالتی حکم میں آصف زرداری کو میڈیکل سہولتیں دینے کا کہا گیا تھا لیکن آج تک اِس عدالتی حکم پر عمل نہیں ہوا، آصف زرداری کی عدالت میں پیشی پر یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

  • آزادی مارچ میں شمولیت کے لئے بلاول نے شرط رکھ دی،اپوزیشن پریشان

    آزادی مارچ میں شمولیت کے لئے بلاول نے شرط رکھ دی،اپوزیشن پریشان

    بلاول زرداری مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں کس صورت میں شریک ہوں گے؟ ایسی خبر آئی کہ مولانا بھی پریشان ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تحفظات  ہیں جوبھی فیصلہ ہورہبر کمیٹی کوکرناچاہیے، تحریکیں اچانک نہیں چلا کرتیں، یہ مولاناکی تحریک ہے ہم ان کوسپورٹ کریں گے،

    آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

    مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

    قمرالزمان کائرہ نے مزید کہا کہ آزادی مارچ کوجے یوآئی(ف)آرگنائزکررہی ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں کی قیادت شرکت کرے گی توبلاول بھی کریں گے،مولانافضل الرحمان نے آزادی مارچ کااعلان کیا، اگرکامیاب ہوتے ہیں تومولانا کی کامیابی ہوگی،اگرآزادی مارچ میں ناکامی ہوگی توسب کی ہوگی،ہم نےکسی کےساتھ اتحاد نہیں کیا، ہم سب ملکی مفاد کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، میراخیال ہےمعاملہ مذاکرات سےحل نہیں ہوگا،

    آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

  • مسجد کے سامنے رنگ،ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو نے معافی مانگ لی

    مسجد کے سامنے رنگ،ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو نے معافی مانگ لی

    ہانگ کانگ: مظاہرین کی جانب سے مسجد کے سامنے رنگ پھینکنے کا معاملہ شدت اختیارکرگیا ، دوسری طرف ہانگ کانگ میں گزشتہ کئی روز سے جاری مظاہروں کے دوران ایک مسجد کے سامنے آبی توپ سے نیلا رنگ پھینکے جانے پر ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو نے معذرت کرلی۔

    بیٹری سے چلنے والیں بسیں اور فواد چوہدری

    ہانگ کانگ میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے واٹر کینن کے ذریعے نیلا رنگ پھینکا جارہا تھا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دوران واٹر کینن کی زد میں مسجد بھی آ گئی جس کے باعث مسجد کے دروازے کے علاوہ، دیواریں اور سیڑھیاں نیلی ہوگئیں۔

    ہم جنگوں میں‌امریکہ کا ساتھ نہیں دے سکتے . یورپی یونین

    واقعے کے بعد ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام نے مسجد کا دورہ کیا اور اور امام مسجد سے ملاقات کے دوران واقعے پر معذرت کی۔چیف ایگزیکٹوکیری لام نے آئندہ ایسے واقعہ نہ ہونے کی یقین دہانی بھی کرادی اس موقع پر چیف امام محمد ارشد نے معذرت قبول کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مسلمان برادری ہانگ کانگ میں امن سے ساتھ رہے گی۔

    آج بلاول بھی ابو کے پاس اڈیالہ پہنچ جائیں‌گے ، اہم خبر نے ہلچل مچادی