Baaghi TV

Author: +9251

  • اب لاڑکانہ میں شہیدوں کے نام پر سیاست نہیں ہو گی، یہ اعلان کس نے کر دیا

    اب لاڑکانہ میں شہیدوں کے نام پر سیاست نہیں ہو گی، یہ اعلان کس نے کر دیا

    اب لاڑکانہ میں شہیدوں کے نام پر سیاست نہیں ہو گی، یہ اعلان کس نے کر دیا

    اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) لاڑکانہ سے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے عوام نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور ان کے اتحادیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی کیوں ہاری؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ بلاول بھی……..

    ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری کامیابی لاڑکانہ کے عوام کی کامیابی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں مجھے مبارکباد دی اور میرے مطالبہ پر اندرون سندھ کے اضلاع کیلئے بہت جلد پیکیج دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے اس پیکیج کے نتیجہ میں سندھ میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

    لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا

    معظم علی عباسی نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام نے موجودہ نام نہاد پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کو تمام تر لالچ اور دبائو کے باوجود مسترد کر دیا ہے اور یہ نتیجہ سندھ میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں مجھے سندھ حکومت کی اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل تھی، جی ڈی اے جس سے میرا تعلق ہے وہ وفاق میں پی ٹی اے کا اتحادی ہے اس طرح لاڑکانہ کے عوام نے جی ڈی اے اور وفاقی حکومت پر اعتماد کیا ہے اور میں مسلسل دوسری دفعہ سوا سال کے عرصہ میں بلاول بھٹو زرداری کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 200 کے نیچے کی صوبائی نشست پر کامیاب ہوا ہوں۔

    مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں بلاول کو شکست دے دی

    انہوں نے کہا کہ اب سندھ میں شہیدوں کی سیاست دفن ہو چکی ہے، عوام باشعور ہیں اور کارکردگی پر کسی کی حمایت یا مخالفت کا فیصلہ آئندہ بھی کریں گے۔ بلاول اور آصفہ زرداری نے دو ہفتے حلقہ میں گزارے لیکن لاڑکانہ کے عوام نے انہیں مسترد کر دیا کیونکہ گذشتہ 11، 12 سالوں کی سندھ حکومت کی انتہائی ناقص کارکردگی حلقہ کے عوام کے سامنے تھی۔

    انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس 11 کے عوام کا اس پر شکرگزار ہیں۔

  • کس ملک کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان  کی دعوت دی جا رہی ہے اور کیوں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    کس ملک کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جا رہی ہے اور کیوں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    کس ملک کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جا رہی ہے اور کیوں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے نجی شعبہ کو آگے لانے کیلئے فری ٹریک پالیسی کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 1800 کلومیٹر ٹریک بنانے کے بڑے منصوبے ایم ایل ون کا پی سی ون بدھ کو وزارت منصوبہ بندی کو ارسال کیا جائے گا، ضروری اقدامات مکمل کرنے کے بعد مارچ میں اس منصوبہ کا آغاز کیا جائے گا،

    شیخ رشید بھی مولانا کی منتوں پر اتر آئے، کیا کہا؟

    چین کے وزیراعظم اور وزیر ٹرانسپورٹ کو اس منصوبہ کی افتتاحی تقریب کیلئے مدعو کیا جائے گا، ایم ایل ون منصوبہ میں ایک لاکھ جوانوں کو نوکریاں فراہم کی جائیں گی، پاکستان ریلوے پولیس کے 7 ہزار ملازمین کی تنخواہیں سول آرمڈ فورسز کے مساوی کر دی گئی ہیں، 138 مسافر ٹرینیں اور 16 مال گاڑیاں چلانے کے باوجود 17 لاکھ گیلن تیل بچایا گیا ہے، عدالت کی جانب سے حکم امتناعی کے بعد ریلوے کے ٹی ایل اے ملازمین کی کنفرمیشن روک دی گئی ہے، ایم ایل ون منصوبہ مکمل ہونے کے بعد 20 لاکھ اضافی مسافر اٹھا سکے گی۔

    آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

    مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

    وہ پیر کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2010ء میں پاکستان ریلوے کے سات ہزار ملازمین کو 50 فیصد الائونس کم دیا جا رہا ہے، پاکستان ریلوے نے موجودہ حکومت کے دور میں ریونیو کی مد میں 600 ملین اضافی حاصل کئے تھے جن کو استعمال کرتے ہوئے ریلوے پولیس کے ملازمین کی تنخواہیں سول آرمڈ فورسز، موٹروے پولیس، نیشنل ہائی پولیس کے مساوی کی گئی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس وقت 138 مسافر ٹرینیں اور 16 مال گاڑیاں چل رہی ہیں، مسافر گاڑیوں نے 80 لاکھ اضافی مسافر اٹھائے ہیں، اب ہمارے پاس مزید انجن اور کوچز نہیں ہیں اس لئے پاکستان ریلوے نے پہلی مرتبہ فری ٹریک پالیسی متعارف کرائی ہے جس کے تحت پرائیویٹ سیکٹر اپنے انجن اور کوچز کے ذریعے تجارت، آئل، ڈیزل اور دیگر خام مال منگوا سکیں گے، پاکستان ریلوے کو صرف ٹریک کا کرایہ ادا کرنا ہو گا۔ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ پہلے مرحلہ میں 5 مال گاڑیاں پرائیویٹ سیکٹر کو دی گئی ہیں، ان مال گاڑیوں سے 80 سے 85 ہزار وصول ہوتا تھا، ہم نے شفاف طریقہ سے ٹینڈر کیا جس میں فی ٹرین ایک لاکھ 60 ہزار میں ٹھیکہ پر دی گئی ہے، پاکستان ریلوے کی اس نئی پالیسی سے کرپشن کا خاتمہ ہو سکے گا۔

  • قرضہ لیکر بیٹی کیلئے سڑک بنوادی

    قرضہ لیکر بیٹی کیلئے سڑک بنوادی

    انقرہ: ماں باپ کی اپنی اولاد سے محبت کی بھی کوئی انتہا نہیں ہوتی ، والدین مال ہی نہیں اپنی عزت، جائیداد اور انا بھی قربان کردیتے ہیں ، جیسے ترکی کے ایک دور دراز دیہات میں رہنے والے باپ نے اپنی بیٹی کو اسکول پہنچانے کیلئے قرض لیکر 4 کلومیٹر سڑک بنادی۔

    72 گھنٹوں میں 1لاکھ 90 ہزار درخواستیں موصول

    ترک میڈیا ’ٹی آر ٹی ورلڈ‘ کی رپورٹ کے مطابق رمضان نامی شخص نے اپنی بیٹی کی خاطر پوری زندگی کی جمع پونچی خرچ کرکے روڈ بنانے کی کوشش کی مگر پیسے کم پڑ گئے جس پر اس نے 42 ہزار ترک لیرا ( 7 ہزار امریکی ڈالر) قرض لیکر مشنری کرایہ پر لائی اور 4 دن کے اندر روڈ کو بہتر بنایا۔

    بیٹری سے چلنے والیں بسیں اور فواد چوہدری

    رمضان ایک پہاڑ علاقے میں رہتا ہے جہاں اسکول دور اور سڑکیں خراب ہیں جس کے باعث وہ اپنی بیٹی کو ٹریکٹر میں روزانہ اسکول لیکر آتے جاتے ہیں۔

    شہری نے ٹی آر ٹی ورلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تمام بچوں کو پڑھائی میں سپورٹ کرنا چاہیے اور خاص طور پر ان لڑکیوں کو جو مواقع نہ ہونے کے باعث حصول تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں۔

    آج بلاول بھی ابو کے پاس اڈیالہ پہنچ جائیں‌گے ، اہم خبر نے ہلچل مچادی

  • کائلی جینر نے بتایا کہ وہ خوبصورت دکھنے کے لیے کتنی دیر میک اپ کرتی ہیں

    کائلی جینر نے بتایا کہ وہ خوبصورت دکھنے کے لیے کتنی دیر میک اپ کرتی ہیں

    بیوٹی اسٹار نے ایک نئے یوٹیوب ویڈیو میں بتایا کہ وہ اپنا میک اپ معمول کے مطابق اپنا وقت کس طرح لیتی تھی لیکن چونکہ اس کی بیٹی اسٹورمی کو اپنے سابقہ ​​ساتھی ٹریوس اسکاٹ کے ساتھ رکھنے کے بعد اسے اپنے معمولات کو تیز کرنا پڑتا ہے اور اس نے پوری چیز حاصل کرلی ہے۔ ایک خوبصورت متاثر کن دس منٹ میں.

    اس نے کہا: ‘مجھے اپنا معمول بہت کم کرنا پڑا۔ یہ معمول واقعتا مجھے 10 منٹ کی طرح زیادہ وقت نہیں لگتا ہے۔

    22 سالہ کاروباری خاتون اس لمحے کا مزہ چکھنا پسند کرتی ہے کیونکہ وہ اپنا میک اپ واقعی طور پر ‘علاج معالجہ’ کرتی ہوئی محسوس کرتی ہے اور موسیقی سننے اور شراب یا کافی پیتے ہوئے اسے میک اپ کرنے میں خوشی محسوس کرتی ہے۔

    اس نے انکشاف کیا: ‘میرا میک اپ کرنے کے بارے میں میرا پسندیدہ حصہ یہ ہے ، یہ میرے لئے علاج معالجے کی طرح ہے۔

    میں اپنی موسیقی کو آن کرتی ہوں، اگر میں رات کو تیار ہوجاتی ہوں تو میرے پاس شراب کا گلاس ہوگا۔ یا اگر میں صبح کر رہی ہوں تو میرے پاس کافی ہوگی۔

    ایسا لگتا ہے جیسے میکلیٹ کے لئے کیلی کی محبت نے بیٹی اسٹورمی کو پہلے ہی متاثر کیا ہے کیونکہ چھوٹی بچی پہلے ہی "سوپر ان” کاسمیٹکس میں ہے۔

  • ایس ایچ او رانا اشرف کی تعیناتی کے بعد شہری غیر محفوظ ہوگئے

    ایس ایچ او رانا اشرف کی تعیناتی کے بعد شہری غیر محفوظ ہوگئے

    رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدودمیں چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں ایس ایچ او رانا اشرف کی تعیناتی کے بعد شہری غیر محفوظ ہوگئے۔ جبکہ تھانہ سٹی اے ڈویژن میں چٹی دلالوں کا راج سر چڑھ کر بولنے لگا‘ ماڈل تھانہ سٹی اے ڈویژن کرپشن کی آماجگاہ بن گیا۔ایس ایچ او رانا اشرف کی تعیناتی کے بعد تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود سے درجنوں موٹر سائیکل چوری جن کے مقدمات بھی درج نہ ہوسکے۔ایس پی انوسٹی گیشن کے معاملات علم میں ہونے کے باوجود نہ تو مقدمات درج ہوسکے اور نہ ہی موصوف ایس ایچ او کو تبدیل کیاجاسکا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن کی عدم دلچسپی کے باعث شہری غیر محفوظ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں ہونے لگیں جبکہ مقدمات کے اندراج کیلئے آنے والے سائلین کو ایس ایچ او رانا اشرف کا صاف انکار‘ سائلین دوہری اذیت میں مبتلا ہوکر رہ گئے۔باوثوق ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن کی آشیر باد سے تھانہ کی حدود میں منشیات کا کاروبار بھی عروج پر پہنچ گیا۔ نوجوان نسل تباہ ہونے لگی ایس ایچ او رانا اشرف کی اعلیٰ حکام کو سب اچھے کی رپورٹ دینے کا انکشاف‘ شہریوں کی جانب سے سب انسپکٹر /ایس ایچ او رانا اشرف کو فوری ماڈل تھانہ سٹی اے ڈویژن کے ایس ایچ او رانا اشرف کو تبدیل کرکے انسپکٹر لیول کا ایس ایچ او تعینات کرنے کا مطالبہ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ‘آئی جی پنجاب‘ آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او رحیم یارخان سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کے خلاف اعلیٰ حکام کا گھیراؤ تنگ ضلع بدر کرنے کا امکان

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کے خلاف اعلیٰ حکام کا گھیراؤ تنگ ضلع بدر کرنے کا امکان

    رحیم یارخان( )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کے خلاف اعلیٰ حکام کا گھیراؤ تنگ ضلع بدر کرنے کا امکان‘ شہریوں نے سٹیزن پورٹل پر بھی شکایات کے انبار لگا دیئے‘ سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب عرصہ پندرہ سال سے غیر قانونی طور پر ایک ہی سیٹ پر تعینات ہیں۔تفصیل کے مطابق لوکل گورنمنٹ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی ہونے والے ملازم عبدالوہاب جوکہ غیر قانونی طو رپر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے آفس میں بطور سپریٹنڈنٹ عرصہ پندرہ سال سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ہے‘موصوف بااثر ہونے کی وجہ سے خود کو ڈی سی آفس کا بادشاہ سمجھتا ہے‘ مبینہ اطلاعات کے مطابق موصوف نے کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے رشوت دینے والے کا کام فوری کردیا جاتا اور رشوت کی رقم نہ دینے والوں کو اعتراضات کی بارش کرکے ذلیل وخوار کردیا جاتا ہے سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب پر سینکڑوں ملازمین کی پرموشن روکنے کا بھی الزام ہے جبکہ موصوف سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کے خلاف کمشنر آفس بہاولپور میں کئے اہم انکوائریاں بھی ٹھپ ہیں جس میں سابق ڈپٹی کمشنر ودیگر افسران کے آرڈرز کو تبدیل کرنے جیسی انکوائریاں بھی ردی کی ٹوکری کی نذر ہیں میڈیا نے معاملہ اُٹھایا تو حکام بالا کو ہوش آیا خبریں نشر ہونے کے بعد اعلیٰ حکام کی جانب سے سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا باوثوق ذرائع کے مطابق کمشنر آفس بہاولپور کے ملازمین کے ساتھ ملکر سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب نے اپنے خلاف شہریوں کی جانب سے دی جانیوالی درخواستیں اور اہم انکوائریاں مبینہ طو رپر لاکھوں روپے رشوت دیکر ٹھپ کروارکھی ہیں جوکہ عرصہ دو سال گزرنے کے باوجود تاحال سماعت نہ ہوسکی۔ شہری کی جانب سے سپریٹنڈنٹ عبدالوہاب کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹری لوکل گورنمنٹ‘جیف سیکرٹری پنجاب‘کمشنر بہاولپور ودیگر اعلیٰ حکام کو کاروائی کیلئے درخواستیں دیدی گئیں۔

  • بھارت نے کرتارپور پر اہم اعلان کردیا ، پاکستان کی جیت

    بھارت نے کرتارپور پر اہم اعلان کردیا ، پاکستان کی جیت

    کرتارپور راہداری منصوبہ، بھارت پاکستان کے مسودے پر رضامند ہوگیا.بھارت نے بالآخر پاکستان کے مسودے پر اتفاق کر لیا.پاکستان اور بھارت کا 23اکتوبر کو کرتارپور راہداری معاہدے پر دستخط کا امکان.بھارت نے 20ڈالرز فی یاتری سروس فیس کی وصولی کے پاکستان کے فیصلہ کو تسلیم کرلیا.

    بیٹری سے چلنے والیں بسیں اور فواد چوہدری

    پاکستان کی طرف سے ڈی جی برائے جنوبی ایشیا و ترجمانُ ڈاکٹر فیصل معاہدے پر دستخط کریں گے.دونوں جانب سے مسودے پر دستخط فوکل پرسنز کریں گے.کرتارپور راہداری جیسے خیرسگالی اقدام کی مثال دنیا میں کہیں نہیں، پاکستان نے بھارت پر واضح کردیا.

    حکومتی اصلاحات نامنظور، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری

    بھارت کی طرف سے یاتریوں کے اعدادوشمار اور تفصیلات کی پاکستان کو فراہمی کی آزمائشی مشق کی گئی.بھارت کے متعلقہ حکام نے کرتارپور گراؤنڈ زیرو پر آزمائشی طور پر تفصیلات سے پاکستان کو آگاہ کیا

    72 گھنٹوں میں 1لاکھ 90 ہزار درخواستیں موصول

  • کراچی پورٹ پر 2 جہاز ٹکرا گئے

    کراچی پورٹ پر 2 جہاز ٹکرا گئے

    کراچی:دوجہاز کراچی پورٹ پر آپس میں ٹکرا گئے ہیں ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حکام نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں اور آخری وقت تک یہی اطلاعات تھیں کہ چینی جنرل کارگو جہاز برتھ نمبر 25 سے ٹکرا گیا

    کراچی والے اڈیالہ اور اسلام اباد والے کراچی پہنچ گئے اہم ملاقاتیں ، اہم فیصلے

    کراچی سے پورٹ حکام نے اطلاعات دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ جہاز برتھ سے ٹکرا کر جہاز برتھ نمبر 26 پر ایم وی دیالا جہاز سے ٹکرایا ، دوسری طرف کراچی پورٹ اتھارٹی نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں

    اللہ کا شکر ہے کہ ڈینگی جارہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے عجیب بات کہہ دی

    کراچی سے ذرائع کےمطابق اس ٹکر کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ اور ادائیگی پی اینڈ آئی کلب کرے گا، ترجمان کے پی ٹی کے مطابق اس بات کا جائزہ لیا جارہا ہےکہ اس واقعے میں غلطی کس ہے اور ذمہ دار کون ہے،

    حکومتی اصلاحات نامنظور، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری

  • اگر کرپشن پر قابونہ پایاتو!وزیراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    اگر کرپشن پر قابونہ پایاتو!وزیراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    حب: دورہ کراچی کےبعدوزیراعظم عمران خان اس وقت حب کے علاقے میں ہیں کچھ دیر پہلے وزیراعظم نے 1320 میگاواٹ چائنہ حب پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا ہے ، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک کرپشن پر قابو نہیں پاتے تب تک باہر سے سرمایہ کاری نہیں آتی ہے، تھر میں 185 ارب ٹن کا کوئلہ موجود ہے، تھر کے کوئلے سے 100 سال تک بجلی دے سکتے ہیں۔

    پہلے حکومت کرنے دی جائے ، مذہبی جماعت کا مطالبہ سامنے آگیا

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منصوبے کے لیے 20 فیصد کوئلہ تھر سے لانے کی گزارش کرتا ہوں، یہ سی پیک کا پہلا جوائنٹ منصوبہ ہے افتتاح پر خوش ہوں۔اس موقع پر وزیراعطم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،

    اللہ کا شکر ہے کہ ڈینگی جارہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے عجیب بات کہہ دی

    پاورپلانٹ کے افتتاح کے موقع پروزیراعظم نےکہا کہ بلوچستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر دنیا میں سب سے بہتر ہیں، ریکوڈک میں باہر سے بڑی کمپنیاں کام کرنے آئی تھیں، کمپنیوں نے باہر جاکر پاکستان کے خلاف مقدمہ جیت لیا، 6 ارب ڈالر کا جرمانہ ہوا۔

    کراچی والے اڈیالہ اور اسلام اباد والے کراچی پہنچ گئے اہم ملاقاتیں ، اہم فیصلے

    وزیراعظم نے کہا کہ چین کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں، سی پیک کے تحت مشترکہ منصوبے خوش آئند ہیں، پاکستان میں پانی سے بجلی بنانے کے مواقع ہیں۔بہت جلد پاکستان میں توانائی کےحوالےسے سرمایہ کاری ہوگی، جس کےبعد ملک میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے

    حب میں پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، ڈالر مہنگا ہوتا ہے تو بجلی کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، ماضی میں گیس سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام نہیں ہوا۔

  • بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی دوبارہ کاروائیوں کا آغاز۔

    بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ناقص ،غیر معیاری ومضر صحت اشیاء خوردونوش کی تیاری و فروخت کے خلاف دوبارہ کاروائیوں کا آغاز۔

    بلوچستان یونیورسٹی میں قائم مختلف کینٹینز فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت پر تین کینٹینز و فوڈ پوائنٹس سیل ،دیگرکو وارننگ نوٹسزجاری بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے ناقص و غیر معیاری اشیاء خوردنوش کی تیاری و فروخت کے خلاف دوبارہ کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ ڈائریکٹر آپریشنز بی ایف اے غلام مرتضٰی کی سربراہی میں پیر کے روز کی جانے والی کارروائی کے دوران معائنہ ٹیم نے بلوچستان یونیورسٹی میں قائم مختلف فوڈ پوائنٹس، کینٹینزاورجنرل ا سٹورز میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔کارروائی کے دوران ایک کینٹین اور ایک فوڈ پوائنٹ کو صفائی کی ناقص صورتحال، کھانے پینے کی اشیاء ڈھکی ہوئی و ان پر لیبلنگ نہ ہونے اور زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی، ایک اور کینٹین و جنرل ا سٹور کو گندگی،مضر صحت اشیاء اور گٹکا پان پراگ کی موجودگی وفروخت پر سیل کر دیا گیا جبکہ ان کھانے پینے کے مراکز سے برآمد ہونے والی مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔۔علاوہ ازیں فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے یونیورسٹی میں قائم دیگرکینٹینز و فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ ان مراکز کے مالکان اور عملے کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی تیاری و فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ انہیں بی ایف اے کے وضع کردہ اسٹینڈرڈز سے متعلق خصوصی ہدایات نامے بھی دیے گئے.