Baaghi TV

Author: +9251

  • ہائی کورٹ میں ایئرکوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کا قیام

    ہائی کورٹ میں ایئرکوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کا قیام

    لاہور: حکومت کے ساتھ ساتھ دوسرے اداروں نے بھی سموگ کا مقابلہ کرنے اور اس سے آگاہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ، اطلاعات کےمطابق اس سلسلےمیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے ہائی کورٹ میں ایئرکوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کا افتتاح کر دیا۔ ڈیسک چوبیس اکتوبر تک قائم رہے گا، سینئر ججز بھی دورہ کریں گے۔

    پہلے حکومت کرنے دی جائے ، مذہبی جماعت کا مطالبہ سامنے آگیا

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کی ایئر کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کے حوالے سے ہائیکورٹ بار پہنچے۔ صدر ہائیکورٹ بار حافظ الرحمان چوہدری نے چیف جسٹس کا استقبال کیا۔ چیف جسٹس نے وکلا سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈی جی ماحولیات تنویر وڑائچ بھی ہمراہ تھے۔

    ولاناسورہے تھے،پاسبان سرحدوں کی حفاظت کررہے تھے، پھربھی دشمنی،درخواست دائر

    لاہور ہائی کورٹ سے ذرائع کےمطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے پاسپورٹ آفس کے ساتھ کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کا افتتاح کیا، چیف جسٹس نے ڈیسک پر بیٹھ کر معلومات لیں اور ایئر کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

    اللہ کا شکر ہے کہ ڈینگی جارہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے عجیب بات کہہ دی

    اس موقع پر چیئرمین ماحولیاتی کمیٹی اشفاق کھرل نے کہا کہ یہ ڈیسک 24 اکتوبر تک قائم رہےگا، لوگوں کو سموگ کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی جبکہ سینئر ججز بھی ڈیسک کا دورہ کریں گے۔
    ڈیسک پر آنے والے وکلاء اور شہریوں کو سموگ سے بچاؤ کے لیے معلومات فراہم جائیں گی اور ڈاکیومنٹری بھی دکھائی جائے گی۔

  • کار سوار شہری کی جرات مندی نے خود کو بڑے نقصان سے بچا لیا

    گوجرانوالہ. تھانہ صدر وزیراباد کے علاقہ میں دوران ڈکیتی کار سوار شہری نے جان بچاتے ہوئے فائرنگ کردی،

    پولیس کے مطابق دوران ڈکیتی کار سوار شہری نے جان بچاتے ہوئے فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو مارا گیا، جبکہ دو ڈاکو لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد کے علاقہ میں تین موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے شہری کی کار کو ڈکیتی کے لیے روکا تھا، شہری نے
    جان بچاتے ہوئے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اور مارے گئے ڈاکو کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

  • سری لنکا میں ڈینگی سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں، اہم خبر

    سری لنکا میں ڈینگی سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں، اہم خبر

    سری لنکا کے سرکاری شعبہ اطلاعات نے ڈینگی کے مریضوں کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کر دیے ہیں۔

    کب اور کیسے ڈینگی نے قہرام برپا کیا ، رپورٹ نے ہلچل مچادی

    اعدادو شمار کے مطابق رواں سال اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک سری لنکا میں 74 افرادہلاک جبکہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 55 ہزارسے زیادہ ہو گئی ہے۔

    رواں سال 18 اکتوبر تک ، ڈینگی کے مجموعی طور پر55,894 واقعات درج ہوئے ۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ڈینگی متاثرین کی سب سے زیادہ ہے جو کہ 11,854بنتی ہے۔ اسی طرح کولمبوکے مضافاتی اضلاع گامپاہا اور کالوترا میں یہ تعداد بالترتیب 8,976اور 5,456ہے ۔

    انسداد ڈینگی پر سیمینار ۔ٹرانسپورٹرز بس اڈوں میں صفائی کاخیال رکھیں۔مشیر وزیر اعلیٰ برائے ہارٹیکلچرآصف محمود

    ڈینگی کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں کولمبو ، گامپاہا ، گالے ، کالوتارا اور رتناپورہ شامل ہیں۔

    ریسکیو 1122کے زیر اہتمام ڈینگی سے متعلق سیمینار کا انعقاد

    طبی ماہرین نے رواں سال ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد کو تشویشناک قرار دیاہے۔ ماہرین وبائی ماہرین کے مطابق ، "رواں برس کے دس ماہ میں ڈینگی کی اموات ایک تشویشناک شرح ہے۔ پورے پچھلے سال میں ، ڈینگی سے صرف 58 اموات ہوئیں۔”

    طبی ماہرین نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ تیز بخار ،قے ، پیٹ درد ، چکر آنا اور پیشاب میں کمی کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔اسی طرح بخار کے پہلے دن حاملہ خواتین کو فوری طور پر اسپتال میں داخلہ لینا چاہیے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال سری لنکا میںڈیینگی سے 48ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے ،جبکہ 58افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

  • ہم بھی آسٹریلیا کی طرح جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے ۔ مصباح الحق

    ہم بھی آسٹریلیا کی طرح جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے ۔ مصباح الحق

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرو ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا اور اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم اپنے جارحانہ انداز کرکٹ کی وجہ سے خریف کو زیر کرنے کی کوشش کرتی ہے ، ہم بھی آسٹریلیا کا مقابلہ جارخانہ انداز سے کرکٹ کھیل کر کریں گے،

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود نے اچھا پرفارم کیا تھا ۔ عابدعلی اور امام الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کیا ہے اس لیے ان کھلاڑیوں کو قومی سکواڈ میں جگہ دی ہے، مصباح الحق نے عثمان قادر کی سلیکشن کے متعلق سوال پر کہا کہ عثمان قادر اس وقت ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اچھا پرفارم کررہے ہیں اور ستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے عثمان قادر کو موقع دیا ہے اس کیساتھ ہم شاداب خان کے ساتھ کام کررہے ہیں اور اس کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے، نوجوان کھلاڑیوں کی سلیکشن پر مصباح الحق نے کہا کہ ہم نے بیک اپ پر توجہ نہیں دی جس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں

    دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز کا اعلان

    فخر زمان اور آصف علی کی ڈومیسٹک میں غیر متاثر کن کارکردگی کے باوجود سلیکشن کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ ڈومیسٹیک کرکٹ میں آصف علی اور فخرزمان کے علاوہ کسی بلے اسٹرائیک ریٹ140 کا نہیں ہے، محمد حفیظ اور شعیب ملک سمیت کسی بھی کھلاڑی کے لئے ٹیم کے دروازے بند نہیں ہیں ، بیک اپ وکٹ کیپر کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا مختصر ہے اس لئے رضوان کے ساتھ دوسرا وکٹ کیپر نہیں لیا البتہ بیک اپ وکٹ کیپر ہمارے پاس موجود ہے،

    سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کاٹ کر اپنی فارم کی بحالی میں مصروف کرکٹر سلمان بٹ سے متعلق سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ اس وقت تمام انٹر نیشنل اوپنرز پرفارم کررہے ہیں اس لئے سلمان بٹ کی جگہ نہیں بن پارہی ۔

    بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم پاکستان کے میدان آباد کرنے کو تیار

  • عاطف اسلم کی اتنی بڑی کامیابی قوم کے لیے فخر ہے

    عاطف اسلم کی اتنی بڑی کامیابی قوم کے لیے فخر ہے

    پاکستان کے نامور گلوکار جنہوں نے پاکستان اور بھارت سمیتھ دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو چلایا ہے اور مداحوں کے پسندیدہ آواز ہیں.

    عاطف اسلم مے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شیئر کیا کہ انہوں نے دبئی اسٹار کا بڑا ایوارڈ حاصل کیا ہے اور پاکستان کے بہترین گلوکار کا اعزاز حاصل کر لیا ہے.

    عاطف اسلم نے اپننی کامیابی کی تصاویر بھی شیئر کی جس میں انہوں نے دبئی اسٹار کا شکریہ ادا کیا اور اس کے ساتھ مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا.

    عاطف نے مزید لکھا کہ اس ایوینٹ کی مزید تصاویر بھی شیئر کریں گے.

    https://www.instagram.com/p/B322drmFmrN/?igshid=1p3lvj52ypzwk

  • مزید چار اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف۔

    سول سنڈیمن اسپتال سے ایڈمن و ٹیکنیکل اسٹاف سمیت مزید چار اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا نوٹیفکیشن جاری برطرف ملازمین عادی غیر حاضر تھے جو اسلام آباد، لاہور اور دیگر شہروں میں گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرتے رہے برطرفی سے قبل بارہا مرتبہ تحریری و زبانی تنبیہ اور نوٹس اظہار وجوہ کے باوجود غیر حاضری سے باز نہیں آئے برطرف ملازمین میں پیسنگ لیب ٹیکنیشن شہریار ،الیکٹریشن محمد قاسم، الیکٹرو میڈیکل ٹیکنیشن مشتاق، اور جونئیر کلرک عمران خان شامل ہیں ایمرجنسی سروسز میں غیر حاضری اور فرائض میں غفلت قابل برداشت نہیں بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں گے اہلکار گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرتے رہیں جبکہ مریض دھکے کھاتے پھریں ایسا عمل قطعی برداشت نہیں کرسکتے تنخواہیں لینی ہیں تو ڈیوٹی بھی کرنی ہوگی جو اہلکار ڈیوٹی نہیں کرسکتے ریٹائرمنٹ لے لیں غریب مریضوں کی بددعائیں نہ لیں ایم ایس سول سنڈیمن اسپتال ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو ۔

  • لاہورمیں 30 ہزار سیکورٹی اہلکار، 94 ہزار293 واقعات،عوام سوال کرتی ہے !

    لاہورمیں 30 ہزار سیکورٹی اہلکار، 94 ہزار293 واقعات،عوام سوال کرتی ہے !

    لاہور: شہر میں جتنے زیادہ سیکورٹی اہلکار اتنے زیادہ جرائم، شہری امن کو ترس گئے ، اطلاعات کےمطابق لاہور شہرمیں پولیس کی30 ہزارفورس، شہری پھربھی بے یارو مددگار، رواں سال کے 10 ماہ کےدوران کرائم کی شرح میں 30فیصد اضافہ، رواں سال جرائم کے94 ہزار293 جبکہ گزشتہ سال 69 ہزار476 واقعات رپورٹ ہوئے، پولیس کے اپنے اعداد و شمار نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

    اللہ کا شکر ہے کہ ڈینگی جارہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے عجیب بات کہہ دی

    تفصیلات کے مطابق لاہورپولیس کی عدم توجہ کےباعث ڈکیتی ، چوری سمیت دیگرسنگین جرائم کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہا ہے۔2018 کے پہلے دس ماہ میں ڈکیتی کی32 اور رواں سال 42 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ نقب زنی کےگزشتہ برس2485 جبکہ رواں سال 2947مقدمات درج ہوئے۔

    ذرائع کے حوالے سے بڑی اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں جن کےمطابق رواں سال گاڑی چوری کےواقعات میں 33فیصداضافہ ہوا، 2018میں4ہزار572جبکہ رواں سال 6ہزار606گاڑیاں، موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔ ڈولفن پولیس کے باوجود2018میں 745جبکہ رواں سال1057شہری گلی کوچوں میں لٹ گئے۔

    کراچی والے اڈیالہ اور اسلام اباد والے کراچی پہنچ گئے اہم ملاقاتیں ، اہم فیصلے

    پنجاب پولیس کیطرف سے جاری کیے گئے اس ڈیٹا میں ریپ کے حوالے سے بھی بڑی پریشان کن خبریں سننے کو ملی ہیں‌، اطلاعات کےمطابق اس سال زیادتی کے کیسز میں بھی خوفناک حدتک ضافہ ہوا۔ 2018میں 89 اور رواں سال 338ریپ کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں سال جانوروں کی چوری کی وارداتوں میں95 فیصد اضافہ ہوا۔ 2018میں 253 جبکہ رواں سال 495جانوروں کی چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

    جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما گرفتار،سنگین الزامات ، مارچ کے نام پر بھتہ

    ذرائع کے مطابق لاہور کے تھانوں میں ہزاروں درخواستیں تاحال التواء کا شکار ہیں۔ چند روز قبل آئی جی نے اپنے شکایات سیل سے درخواستوں کی لسٹ لاہورپولیس کوبھجوائی تھی جس پر ہدایات کے باوجود مقدمات درج نہیں کیے گئے جبکہ 3روز قبل 6ایس ڈی پی اوز کو مقدمات درج نہ کرنے پر مراسلہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

  • بھارت، ہجومی تشدد میں ایک مزدور کی جان کیوں لی گئی؟

    بھارت، ہجومی تشدد میں ایک مزدور کی جان کیوں لی گئی؟

    بھارتی ریاست بہار میں ہجومی تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس میں ایک مزدور کی جان لے لی گئی ہے۔

    بھارت، دلت بچے بھی ہجومی تشدد کا ہو گئے شکار

    یہ واقعہ بھاگلپور میں پیش آیاجہاں 36سالہ افشار انصاری کو مار مار کر قتل کر دیا گیا۔ جگدیش پور تھانہ حلقہ واقع چک فاطمہ کے قریب لوگوں کے ہجوم نے افشار کو بچہ چور سمجھ کرشدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق افشار دیہاڑی دار مزدور تھا اور ہفتہ کی شام جب وہ اپنے گھر واپس جارہا تھا تو کچھ لوگوں نے اسے بچہ چور سمجھ کر پیٹنا شروع کر دیا اور نیم مردہ حالت میں ندی کے کنارے پھینک کر چلے گئے ۔ شدید زخمی افشارنے وہاں تڑپ تڑپ کر اپنی جان دے دی۔

    بھارت ، بیمار بچے کے ماں باپ بھی ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئے

    واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدہ پھیل گئی ۔ افشار کے گھر والوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

    حیدرآباد، ہجومی تشدد نے ایک شخص کو جادوگر ہونے کے شبہ میں مار دیا

  • بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم پاکستان کے میدان آباد کرنے کو تیار

    بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم پاکستان کے میدان آباد کرنے کو تیار

    بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم پاکستان کے میدان آباد کرنے کو تیار ہے ، بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم 22 اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گی، مہمان ٹیم دورے کے دوران 2 تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش سیریز کے تمام میچز کے آر ایل گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،پہلا تین روزہ میچ 25 سے 27 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا تین روزہ میچ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا، پہلا ایک روزہ میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 6 نومبر اورتیسرا ایک روزہ میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا، عالیان محمود دونوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی اور محمد وقاص نائب کپتانی کریں گے

    دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز کا اعلان

    بنگلہ دیش کیخلاف تین روزہ سیریز میں شرکت کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، 16 رکنی اسکواڈ میں محمد شہزاد، علی حسن، اسیر مغل اور رضوان محمود شامل ہیں ، خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، ابرار افضل اور فرہاد خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں ، ایاز شاہ، افضل منظور، حسیب عمران اور محمد سکندر بھی قومی تین روزہ انڈر 16 کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں،

    ایک روزہ سیریز میں شرکت کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا، محمد شہزاد، علی حسن، زین انور اور رضوان محمود اور 16 رکنی ایک روزہ اسکواڈ میں شامل ہیں،خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، اسیر مغل اور اسماعیل خان بھی ایک روزہ ٹیم کا حصہ ہیں، منیب واصف، زبیر شنواری، حسین اور ابتسام رحمٰن کو قومی ایک روزہ انڈر 16 ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے

    سجل اور احد کے نئےڈرامے کے ٹیزر پر سخت تنقید

    سیریز کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، اعجاز احمد بطور ہیڈ کوچ اور منیجر جبکہ عبدالمجید اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، صبور احمد (ٹرینر)، حافظ نعیم الرسول (فزیوتھراپسٹ) اور عثمان ہاشمی (ٹیم اینالسٹ) بھی ٹیم منیجمنٹ میں شامل ہیں ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے کہا ہے کہ انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھجوانے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں اور یہ سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل میچوں کے کامیاب انعقاد کی ضامن ہوگی،

  • لاہورمیں بھی دھرنے کی دھمکی دے دی گئی

    لاہورمیں بھی دھرنے کی دھمکی دے دی گئی

    لاہور:ایک طرف اسلام آباد میں دھرنے کی تیاریاں عروج پر تودوسری طرف لاہور میں بھی دھرنے کی دھمکی دے دی گئی ، اطلاعات کےمطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے لیے 4 نومبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔ ان کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ، سروس سٹرکچر سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ کیے تو پنجاب بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین اپنے حق میں مطالبات منوانے کے لیے آج چوتھی بار لاہور سمیت پنجاب بھر کے 152 اراضی ریکارڈ سنٹرز نے محکمانہ کاموں کی تالا بندی کی اور شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ملازمین کا کہنا ہے کہ 15 ماہ بعد ہونیوالے بورڈ کے اجلاس میں ملازمین کے مطالبات پورے نہ ہونے کی وجہ سے احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔

    اللہ کا شکر ہے کہ ڈینگی جارہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے عجیب بات کہہ دی

    پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے تمام ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھی اور تمام ڈویژنز کے ملازمین نے اپنی اپنی ڈویژن میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کی تالا بندی کر کے احتجاجی مظاہرے کیے۔ لاہور ڈویژن کے تمام ملازمین سٹی اراضی ریکارڈ سنٹر پر جمع ہو ئے اوراحتجاج ریکارڈ کرایا۔یاد رہےکہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں 3000 ملازمین مطالبات منظور نہ ہونے پر دھرنادیں گے

    پہلے حکومت کرنے دی جائے ، مذہبی جماعت کا مطالبہ سامنے آگیا

    صدر لینڈ ریکارڈ اتھارٹی یونین میاں شاہد کا کہنا ہے کہہیں۔ پی ایل آر اے ملازمین کی تنخواہوں میں گزشتہ تین سال سے اضافہ نہیں کیا گیا۔ تمام سٹاف کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ 4 نومبر تک ہر پیر کے روز قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی اور اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 4 نومبر کو پنجاب بھر میں احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔

    مولاناسورہے تھے،پاسبان سرحدوں کی حفاظت کررہے تھے، پھربھی دشمنی،درخواست دائر