Baaghi TV

Author: +9251

  • اللہ کا شکر ہے کہ ڈینگی جارہا  ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے عجیب بات کہہ دی

    اللہ کا شکر ہے کہ ڈینگی جارہا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے عجیب بات کہہ دی

    اسلام آباد: جس طرح قاتل ڈینگی نے پاکستانی قوم کی دھجیاں بکھیری ہیں اور جس طرح قوم کو پریشان کیا ہے اس کے بعد اگر کسی طرف سے کوئی اچھی خبر آتی ہے تو وہ غنیمت سے کم نہیں جیسے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اب ڈینگی جارہا ہے اور اس کے جانے کے بعد کیسز میں کمی آ رہی ہے، کیس رسپانس کے ذریعے فوگنگ اور اسپرے کا عمل جاری ہے۔

    امریکہ پھر افغان طالبان کے منتیں کرنے لگا

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت ڈینگی کنٹرول کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت حکام، اسپتال سربراہان، جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے شرکت کی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس اہم اجلاس میں ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت اجلاس میں ڈینگی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    توہین آمیز پوسٹ کیخلاف احتجاج، پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے راولپنڈی اور اسلام آبادمیں کیے گئے اقدامات سے متلق آگاہ کرے ہوئے کہا کہ اب صورت حال بہتر ہے، کیس رسپانس کے ذریعے فوگنگ اور اسپرے کا عمل جاری ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ اگلے سال کی منصوبہ بندی ابھی سے کی جا رہی ہے، انسداد ڈینگی کے لئے قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔

    کھانے سے پہلے غور ضرور کریں، پلاسٹک سے بنے پکڑے گئے

  • وزیراعظم جب پہنچے کراچی  تو استقبال کے لیے کون سی اہم شخصیت غائب تھی ؟

    وزیراعظم جب پہنچے کراچی تو استقبال کے لیے کون سی اہم شخصیت غائب تھی ؟

    وزیرا عظم کراچی پہنچے تو کس نے استقبال کیا اور کسے نظرانداز کیا گیا .
    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے.ایئرپورٹ پرگورنرسندھ عمران اسماعیل نےوزیر اعظم کااستقبال کیا.عمران خان ہیلی کاپٹرکےزریعےگورنرہاؤس روانہ ہوں گےسندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا.وزیراعظم کے استقبال کیلیے وزیراعلیٰ سندھ کو مدعو نہیں کیا گیا،اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا چوتھا دورہ کراچی ہے لیکن سندھ حکومت کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا۔ عمران خان ایم کیو ایم اور جی ڈی اے اراکین اسمبلی سے بھی ملیں گے۔

    شیڈول کی کاپی وزیراعلیٰ ہاؤس کو بھی بھجوا دی گئی لیکن وزیراعلیٰ سمیت سندھ کے کسی حکومتی نمائندے سے ملاقات طے نہیں کی گئی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی وزیر اعظم کے دورہ کراچی پر وزیر اعلی سندھ کو مدعو نہ کیے جانے کی تصدیق کر دی۔

    کراچی میں وزیراعظم کی کیا ہوں گی مصروفیات فردوس عاشق نے بتایا

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم بننے کے بعد عمران خان نے کراچی کا اپنا پہلا ایک روزہ دورہ 16 ستمبر کو کیا تھا، انھوں نے دورے کا آغاز مزارِ قائد پر حاضری سے کیا، انھوں نے مزارِ قائد پر فاتحہ خوانی کی اور گل دستہ بھی رکھا جب کہ انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے تھے

    وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی، اہم فیصلے متوقع

    کل کراچی کااہم دورہ،پیپلزپارٹی پریشان ، کیاکرےگاخان

  • حمزہ اور نیمل کے ہنی مون کی خوبصورت تصاویر

    حمزہ اور نیمل کے ہنی مون کی خوبصورت تصاویر

    حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور شادی کے بعد سے ہی مداحوں کو پسند ہیں. پاکستانی شوبز کا واحد جوڑا ہے جسے کوئی بھی نفرت نہیں کرتا ہے.

    حمزہ اور نیمل نے اپنی تصاویر ایک ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیں ، اور ہم ان کو اپنی نظروں سے نہیں دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے قریبی دوستوں اور کنبہ کے ساتھ ایک عام شادی کی ایک عمدہ مثال قائم کی۔ لوگ ان کے اس بڑے اقدام کی تعریف کر رہے ہیں۔

    پروجیکٹوں کی تکمیل کے بعد ، حمزہ نے اپنی پیاری بیوی کو ہنی مون لے کر جانے کے لئے اپنے کام سے وقفہ لیا۔ انہوں نے حال ہی میں اسپین سے پوری طرح اپنی تصاویر شیئر کیں۔ جوڑے ایک ساتھ معیار کا وقت گزار رہے ہیں۔

  • کراچی : دھرنے کےلیے جے یو آئی والے کیا کچھ کرنے لگے ،جان کر حیران ہو جائیں.

    کراچی : دھرنے کےلیے جے یو آئی والے کیا کچھ کرنے لگے ،جان کر حیران ہو جائیں.

    دھرنے کےلیے جے یو آئی والے کیا کچھ کرنے لگے ،جان کر حیران ہو جائیں.
    کراچی،اسلام آباددھرنے کیلئےمبینہ طورپربھتہ طلب کرنےکاانکشاف ہوا ہے. جمعیت علمائےاسلام ف کےعہدیداروں کےخلاف کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا.جمعیت علمائےاسلام ف کےعہدیداروں کےخلاف کراچی میں مقدمہ درج ہو گیا.لانڈھی کےمقامی رہنماصابراشرفی سمیت دیگر عہدیداروں کیخلا ف مقدمہ درج کیا گیا.پولیس کےمطابق سلام آباد میں دھرنے کیلیے50 ہزار روپے کا تقاضہ کیا گیا .مقدمہ کاشف نظامی نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا،
    جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما گرفتار،سنگین الزامات ، مارچ کے نام پر بھتہا

    دھر جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما مولانا شفیق الرحمان اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ان دونوں رہنماوں کوعوام الناس کو ریاست کے خلاف اکسانے اور قانون کا کو پامال کرنے کے مشورے دینے پر گرفتار کیا گیا ہے

    عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو کھری کھری سنا دیں

  • کراچی والے اڈیالہ اور اسلام اباد والے کراچی پہنچ گئے اہم ملاقاتیں ، اہم فیصلے

    کراچی والے اڈیالہ اور اسلام اباد والے کراچی پہنچ گئے اہم ملاقاتیں ، اہم فیصلے

    اسلام آباد:پاکستان کی سیاسی صورت حال بھی اس وقت بڑی دلچسپ دکھائی دے رہی ہے ، آج وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئےتو دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنے ابا حضور کو ملنے اڈیالہ پہنچ رہے ہیں‌، کراچی میں آج وزیراعظم پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    کراچی سے ذرائع کےمطابق ایئرپورٹ پر چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی، خسرو بختیار، فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر، اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔یہ بھی رپورٹس مل رہی ہیں کہ آج وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم ارکان اسمبلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کے دوران وفاق کے زیر انتظام کراچی میں جاری منصوبوں پر پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے گی اور وزیراعظم کو کراچی پیکج کے تحت تجویز کردہ اسکیمز کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے شہرحب جائیں گے، وزیراعظم گڈانی میں 1320میگاواٹ پاور پلانٹ کا افتتاح بھی کریں گے، یہ پاور اسٹیشن چین کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان طے شدہ پروگرام کے تحت سہہ پہر چار بجے کراچی سے روانہ ہوجائیں گے۔

    دوسری طرف وزیراعظم کا کہنا ہےکہ وہ کراچی کو پھر سے چمکتا دمکتا شہربنائیں گے اور کراچی کے باسیوں کے لیے اسے امن کا گہوارہ بنا دیں‌گے، اس سے قبل کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس میں انہوں نے وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی تھی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، ماضی کی بد انتظامی، غفلت کا خمیازہ اس شہر کے عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ یہاں صحت کے معاملے میں شدید خطرات لاحق ہیں۔

  • سندھ میں کتنے لوگوں کو سانب نےڈسا ، خبر آگئی

    سندھ میں کتنے لوگوں کو سانب نےڈسا ، خبر آگئی

    سندھ میں کتنے لوگوں کو سانب نےڈسا ، خبر آگئی
    باغی ٹی وی رپورٹ : محکمہ صحت نے سندھ میں سانپ کے کاٹنے کے واقعات کے اعداد و شمار جاری کردیئے.اگست تک سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں5ہزار525افراد کو اسپتال لایا گیا.سانپ کے کاٹنے سے سب سے زیادہ افراد بدین میں متاثر ہوئے.بدین میں 964 افراد کو سانپ نے کاٹا.تھرپارکر 623 ، خیرپور 471 اور قمبر میں 383 افراد کو سانپ نے کاٹا.کراچی کے ضلع ملیر سے سانپ کے کاٹنے کے 9 کیسز سامنے آئے.
    موسمی نزلہ زکام دور رکھنے میں مددگار غذائیں

    کب اور کیسے ڈینگی نے قہرام برپا کیا ، رپورٹ نے ہلچل مچادی

     

  • عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو کھری کھری سنا دیں

    عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو کھری کھری سنا دیں

    عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو کھری کھری سنا دیں
    تفصیلات کے مطابق : پاکستان ریلوے عملے کی یونیفارم خریدار ی خورد برد کیس کی سماعت ہوئی.سپریم کورٹ نے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن افسرعابد علی کے خلاف نیب کی اپیل خارج کردی.عدالت نے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن افسرعابد علی کو بری کر دیا.چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہےکہ نیب بڑے افسروں کو ملزم نہیں بناتا، بڑے افسروں کی رضامندی کے بغیر کچھ بھی نہیں ہو سکتا.ڈویژنل سپریٹنڈنٹ کو کیوں نیب نے ملوث نہیں کیا؟کیس میں بدنیتی تو نیب کی بھی نظر آرہی ہے، ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن افسربہتری کے لیے کام کرتے ہوئے خود پھنس گیا، نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نے ایک سال میں2 بار ٹرانزیکشنز کروائیں،جس کےجواب میں چیف جسٹس صاحب نےکہا کہ ملزم کے حوالے سے نیب کے پاس کوئی واضح ثبوت موجود نہیں ہے،
    آصف علی زرداری پر نیب کا خوف طاری ، اہم پیش رفت

    نیب آرڈینینس میں ترمیم،بڑوں بڑوں کو بی سے سی کلاس

     

  • میونسپل کارپوریشن گجرات بھی حرکت میں آگئی صفائی کا کام زور و شور سے جاری!

    میونسپل کارپوریشن گجرات بھی حرکت میں آگئی صفائی کا کام زور و شور سے جاری!

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے گجرات کو صاف ستھرا شہر بنانے کا عوام الناس سے وعدہ کر دیا۔ جس جس بندے کو شکایات ہیں بتائے۔ گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے حیات پورہ میں جو مسلہ درکار تھا اس کا فوری نوٹس لیا اور فوری کام شروع کروا دیا۔ اب گجرات میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔۔۔۔۔

  • عمران خان نے اپنے انٹرویو میں کہیں ڈیانا بارے اہم باتیں

    عمران خان نے اپنے انٹرویو میں کہیں ڈیانا بارے اہم باتیں

    عمران خان نے اپنے انٹرویو میں کہیں ڈیانا بارے اہم باتیں
    وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتےہوئے کہا ہےکہ شہزادے ولیم کو ملاقات میں بتایا کہ شہزادی ڈیانا کو پاکستان میں کتنا پیار ملا تھا،ڈیانا کی ہلاکت کی خبر پاکستان کے دیہی علاقوں میں بھی صدمے کا سبب بنی،ولیم اور ہیری سے اس وقت ملا تھا جب وہ والدہ کے ساتھ سابقہ ساس کے گھر آئے تھے.23سال قبل پارٹی بنائی تھی اور سیاسی تحریک شروع کی .انہوں نےکہا کہ مجھے لگا کہ لوگ مجھے ووٹ دیں گے لیکن مجھے وزیراعظم بننے کیلئے بہت محنت کرنا پڑی.مجھے اپنی جدوجہد میں2 مافیا کا سامنا کرنا پڑا.دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں کے رہنما مافیا ہے جو اس وقت جیل میں ہیں.دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں کے رہنما مافیا ہیں جو اس وقت جیل میں ہیں.
    کراچی میں وزیراعظم کی کیا ہوں گی مصروفیات فردوس عاشق نے بتایا
    ڈیانا خان کی سابقہ اہلیہ ، جیمیما گولڈسمتھ کے اہل خانہ سے قریب تھیں۔ ڈیانا اپنے نوجوان بیٹوں کو اکثر جنوب مغربی لندن ، پتوں والے رچمنڈ پارک میں واقع گولڈسمتھ فیملی کے گھر باغ میں کھیلنے کے لئے لے جاتی تھیں۔ جمائما کی والدہ ، انابیل گولڈسمتھ ، ڈیانا کے لئے ماں کی مانند تھیں.
    آنجہانی شہزادی اپنی وفات سے پچھلے سالوں میں متعدد مواقع پر پاکستان کا دورہ کرتی تھی۔ یہاں تک کہ 1996 میں اسپتال کے ایک منصوبے کے لئے فنڈ جمع کرنے میں اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر کام کیا۔
    اس کے بعد کی دہائیوں میں ، یہ منصوبہ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر بن گیا ہے – جو جمعرات کو پاکستان کے شاہی دورے پر ایک اور اسٹاپ بن گیا۔

    وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی، اہم فیصلے متوقع

  • جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما گرفتار،سنگین الزامات ، مارچ کے نام پر بھتہ

    جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما گرفتار،سنگین الزامات ، مارچ کے نام پر بھتہ

    اسلام آباد:اور پھر وہی ہوا جس کی امید کی جارہی تھی ، اسلام آباد میں بیٹھ کر حکومت اورریاست کے خلاف پراپیگنڈہ اور سازشوں کی وجہ سے پولیس نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے 2 رہنما کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

    اسلام آباد سے باغی ٹی وی کے نمائندے کے مطابق جے یو آئی (ف) کے 2 رہنما مولانا شفیق الرحمان اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ان دونوں رہنماوں کوعوام الناس کو ریاست کے خلاف اکسانے اور قانون کا کو پامال کرنے کے مشورے دینے پر گرفتار کیا گیا ہے

    جہاں انسانوں کے لیےہاسپٹل نہیں وہاں جانوروں کا ہاسٹل بنانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا، ملزمان کے پاس سے بینرز برآمد ہوئے ہیں اور وہ لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں یہ گروہ جان بوجھ کر شرپسندی پھیلارہاتھا جس کی وجہ سے ان کو گرفتار کیا گیا ہے

    دوسری جانب کراچی سے بھی کچھ ایسی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ جن علاقوں میں اس گروہ کی اکثریت ہے وہاں بھی لوگوں کو زبردستی مجبور کیا جارہا ہےکہ یا تو وہ مارچ میں شرکت کریں یا پھر مارچ کے لیے ایک ایک گاڑی کے اخراجات کا بندوبست کریں ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ لوگوں نے پولیس کو شکایات پہنچائی ہیں‌کہ جے یو آئی ف کے کارندے انہیں خوف زدہ کررہے ہیں

    موسمی نزلہ زکام دور رکھنے میں مددگار غذائیں

    ادھر کراچی سے ایک خبر آئی ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے لانڈھی کےعہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں صابر اشرفی، حنیف اور سلیم نامی عہدیداروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہےکہ ملزمان نے اسلام آباد میں دھرنے کیلئے 50 ہزار روپے کا تقاضہ کیا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

    کھانے سے پہلے غور ضرور کریں، پلاسٹک سے بنے پکڑے گئے