Baaghi TV

Author: +9251

  • گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا نقلابی قدم!

    گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا نقلابی قدم!

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ہم ایڈمنسٹریٹر محترمہ ڈاکٹر حفصہ رانی کنول چیف آفیسرز محمود اقبالؔ گوندل ایم او ایف جناب جیند بشیر صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے ذاتی دلچسپی لے کر گورنمینٹ آف پنجاب کے نئے ریٹ کے مطابق ملازمیں کی تنخواہ کا نوٹفیکشن جاری کیا ہم تمام ملازمین کی طرف سے ایڈمنسٹریٹر محترمہ ڈاکٹر حفصہ رانی کنول صاحبہ چیف آفیسرز محمود اقبال گوندل ایم او جیند بشیر کو اخراج تحیسن پیش کرتے ہیں

  • گجرات کو ایک پاک صاف شہر بنایا جائے گا میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا دعوی!

    گجرات کو ایک پاک صاف شہر بنایا جائے گا میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا دعوی!

    گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے)کچرا اٹھاو اور شہر کو خوبصورت بناو شادمان کالونی میں کام کی نگرانی۔ یو سی 1 میں نشاندہی کریں بعداور اس کے بعد یوسی 2 کی صفائی شروع کی جاے گی۔ایڈمنسٹرٹیر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا کہنا کہ ہمارا اپنے شہریوں سے وعدہ کہ گجرات میں انشاءاللہ کام نظر آئیں گے۔ صفائی کا خاص خیال رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اور جو شہریوں کو ہم سے شکایات اور سوالات ہیں ہم ان کا جواب بھی دیں گے اور لوگوں کو گجرات شہر میں کام ہوتا نظر بھی آئے گا۔ آج میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے پورے شہر میں صفائی کرنے والے ورکز کی نگرانی کی اور ان کو بریفنگ دی ۔۔

  • حکومتی اصلاحات نامنظور، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری

    حکومتی اصلاحات نامنظور، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری

    لاہور: حسب سابق آج بھی گرینڈ ہیلتھ الائنس کی طرف سے مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز اور دیگر عملے نے لاہور کے معروف گنگا رام ہسپتال کے سامنے احتجاج شروع کررکھا ہے، ادھر اطلاعات کےمطابق ابھی تک لاہور کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں میں کام بند ہے۔

    امریکہ پھر افغان طالبان کے منتیں کرنے لگا

    ذرائع کے مطابق اسی احتجاج کی وجہ سے جناح ہسپتال،میو ہسپتال اور گنگارام ہسپتال میں بھی عملے نے او پی ڈیزمیں کام روک دیا ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام بند کروادیا ہے۔ ہڑتال کے باعث سروسز ہسپتال، جنرل ہسپتال، شیخ زید ہسپتال کی اوپی ڈیز بند ہیں۔

    اسٹریٹ کرائم کے بارے میں ڈی جی رینجرز کا بیان سب حیران

    ہڑتال کے دوران ینگ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس اسٹاف ڈیوٹیوں سے غائب ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا موقف ہے کہ بل اسمبلی میں پیش ہونے تک او پی ڈیز بند رہیں گی،ایم ٹی آئی بل اسمبلی میں منظور ہوا تو ہسپتالوں کی ایمرجنسی، او پی ڈیز بند کردی جائیں گی۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کے باعث سرکاری ہسپتال آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مریضوں نے حکومت سے ہسپتالوں کی او پی ڈیز بحال کروانے کی اپیل کی ہے۔

    وزیراعظم نے یو این سیکریٹری جنرل سے کیا مطالبہ کردیا ؟

  • کراچی میں وزیراعظم کی کیا ہوں گی مصروفیات فردوس عاشق نے بتایا

    کراچی میں وزیراعظم کی کیا ہوں گی مصروفیات فردوس عاشق نے بتایا

    کراچی میں وزیر اعظم کی کیا ہو گی مصروفیات فردوس عاشق نے بتایا

    تفصیلات : معاون خصوصی برئے اطلاعات فردوش عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم گورنر ہاؤس میں اراکین اسمبلی اور اتحادیوں سے ملاقات کریں گے. اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کامرس کالج کا دورہ کریں گے، وزیرا عظم کے ہاتھوں سے حب بلوچستان میں1320 میگاواٹ پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح ہو گا. فردوش عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے.سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں.
    ذرائع کے مطابق سندھ میں وفاق کے تعاون سے جاری منصوبوں پر بھی وزیراعظم عمران خان بریفنگ لیں گے۔ اور بزنس کمیونٹی سمیت پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سے علیحدہ ملاقات بھی کرینگے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم کراچی کو صاف ستھرا شہربنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اہم اعلان کریں گے.
    وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی، اہم فیصلے متوقع
    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم بننے کے بعد عمران خان نے کراچی کا اپنا پہلا ایک روزہ دورہ 16 ستمبر کو کیا تھا، انھوں نے دورے کا آغاز مزارِ قائد پر حاضری سے کیا، انھوں نے مزارِ قائد پر فاتحہ خوانی کی اور گل دستہ بھی رکھا جب کہ انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے تھے

    ابھی ایمانداری زندہ ہے،کراچی ایئرپورٹ کا دلچسپ واقعہ

    کل کراچی کااہم دورہ،پیپلزپارٹی پریشان ، کیاکرےگاخان

     

  • بیٹری سے چلنے والیں بسیں اور فواد چوہدری

    بیٹری سے چلنے والیں بسیں اور فواد چوہدری

    اسلام آباد:آج کل پھر فواد چوہدری میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں ، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹکنالوجی فواد چوہدری نے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان میں بہت جلد بیٹری سے چلنے والی بسیں چلیں گیں،وفاقی وزیرنے پاکستان میں سولر انرجی کے‌حوالے سے بھی کہا ہےکہ کئی ممالک پاکستان میں‌سرمایہ کاری کرکے اس کے پیداواری یونٹ بھی لگانا چاہتے ہیں‌

    کھانے سے پہلے غور ضرور کریں، پلاسٹک سے بنے پکڑے گئے

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چائنہ مشنری انجینئرنگ کارپوریشن کے حکام سے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان میں سولر پینلزمینوفیکچرنگ، بیٹری پرچلنے والی بسوں کا یونٹ لگانے پر اتفاق کیا گیا۔جس کے بارے میں دونوں ملکوں‌کے درمیان مشاورت ہورہی ہے اور کسی بھی وقت پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آسکتی ہے

    خبردار: موٹے افراد کے پھیپھڑوں میں چربی جمع ہونے کا انکشاف

    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سولر پینلز انرجی میں پاکستان کا مستقبل ہے، ایک نہیں 3 کمپنیاں پاکستان میں یونٹس لگانے پر تیار ہیں۔وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی نے کہا کہ کمپنیاں پاکستان کے اشتراک سے سولر پینلزمینوفیکچرنگ پرکام کریں گے، چین کی بس مینوفیکچررکمپنیوں کے حکام سے بھی رابطہ ہوا ہے۔

    امریکہ پھر افغان طالبان کے منتیں کرنے لگا

  • 72 گھنٹوں میں 1لاکھ 90 ہزار درخواستیں موصول

    72 گھنٹوں میں 1لاکھ 90 ہزار درخواستیں موصول

    اسلام آباد: نوجوانوں کی طرف سے وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کو جو پزیرائی ملی ہے اس سے حوصلے بڑھے ہیں‌ ہیں‌، اسی حوالے سے بات کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں نے کامیاب جوان پروگرام کا زبردست خیرمقدم کیا ہے، جدید نظام کے تحت نوجوان گھر بیٹھے 5 منٹ میں اپلائی کرسکتے ہیں۔

    خبردار: موٹے افراد کے پھیپھڑوں میں چربی جمع ہونے کا انکشاف

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کو ملک بھر میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے، لانچنگ کے 72 گھنٹوں میں 18 لاکھ نوجوان نے ویب سائٹ وزٹ کیا، کامیاب جوان پروگرام کے تحت اب تک 1 لاکھ 90 ہزار آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

    توہین آمیز پوسٹ کیخلاف احتجاج، پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

    کامیاب جوان پروگرام نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ، سابق دور میں مریم نواز کی جانب سے شروع کیا گیا پروگرام بھی پیچھے رہ گیا، لیگی حکومت کے یوتھ پروگرام کے5 سال میں 90 ہزاردرخواستیں موصول ہوئی تھیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں نے کامیاب جوان پروگرام کا زبردست خیرمقدم کیا ہے، جدید نظام کے تحت نوجوان گھر بیٹھے 5 منٹ میں اپلائی کرسکتے ہیں۔

    کھانے سے پہلے غور ضرور کریں، پلاسٹک سے بنے پکڑے گئے

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ماضی کے منصوبوں میں تکنیکی رکاوٹیں زیادہ تھیں، درخواست گزاروں میں بڑی تعداد طلبا اور فارغ التحصیل جوانوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام سے متعلق معلومات کے لیے KamyabJawan.gov.pk وزٹ کریں۔

  • دھرنےکے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

    دھرنےکے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

    مولانافضل الرحمان مارچ کیخلاف لاہورہائی کورٹ میں درخواست سماعت کیلیےمقرر ہو گئی.،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کودھرنےسےروکاجائے. درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ مولانا فضل الرحمان نےمارچ کی حفاظت کےنام پرپرائیویٹ آرمی بنالی ہے، ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی گئی.جسٹس امیربھٹی کل مارچ روکنےسےمتعلق درخواست کی سماعت کریں گے.
    اپوزیشن فضل الرحمان کے ساتھ نہیں،ن لیگ جلسے میں شریک ہونے کا ڈرامہ کررہی ہے،اعجازاحمدچوہدری

    آزادی مارچ کے نام پر مولانا فضل الرحمان نے کونسا غیر قانونی کام شروع کر دیا

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

  • ہم جنگوں میں‌امریکہ کا ساتھ نہیں دے سکتے . یورپی یونین کے بیان نے امریکہ پر بجلیاں گرادیں

    ہم جنگوں میں‌امریکہ کا ساتھ نہیں دے سکتے . یورپی یونین کے بیان نے امریکہ پر بجلیاں گرادیں

    برسلز:ہم جنگوں میں‌امریکہ کا ساتھ نہیں دے سکتے . یورپی یونین کے بیان نے امریکہ پر بجلیاں گرادیں، خواہ مخواہ اپنے
    آپ کو جنگ میں دھکیلنا کوئی عقلمندی کی بات نہیں ، اطلاعات کے مطابق امریکی جنگوں سے تنک یورپی اتحادیوں نے امریکہ کی جنگوں میں حمایت کرنے سے معذوری ظاہر کرنے کا اشارہ دے دیا

    موسمی نزلہ زکام دور رکھنے میں مددگار غذائیں

    ذرائع کے مطابق اسی حوالے سے افغانستان میں قیام امن کے لیے یورپی یونین نے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے جنگ بندی کی جائے۔موجودہ سنگین صورت حال کے باعث یورپین یونین نے زور دیا ہے کہ فریقین ایک بار پھر مذاکرات کی راہ اپنائیں، اور نئے سرے سے بات چیت کا آغاز کریں۔

    یورپی یونین کے سفیر رولینڈ کوبیا کا کہنا تھا کہ مذاکرات تو ناکام ہوگئے لیکن اب جنگ بندی پر غور کرنا چاہیے تاکہ دوبارہ بات چیت کے لیے راہیں ہموار ہوسکیں۔رولینڈ کوبیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ افغان طالبان سے بات چیت کے لیے اہم کردار ادا کریں۔

    کھانے سے پہلے غور ضرور کریں، پلاسٹک سے بنے پکڑے گئے

    ادھر امريکی وزير دفاع مارک ايسپر افغانستان کے دورے پر ہیں، جہاں وہ کابل میں افغان صدر اشرف غنی سمیت دیگر حکومتی اہلکاروں سے ملاقاتیں کررہے ہیں جس کا مقصد خطے میں قیام امن کے لیے معاہدہ طے کرنا ہے۔دوسری طرف افغان طالبان نے ابھی تک امریکی درخواست کا جواب نہیں‌دیا

    خبردار: موٹے افراد کے پھیپھڑوں میں چربی جمع ہونے کا انکشاف

    یاد رہے کہ مطابق چند ہفتے قبل افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے تھے کہ اچانک صدر ٹرمپ نے بات چیت منسوخ کردی۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات منسوخ کیے جانے کے بعد افغانستان میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    کابل: سفارتی ع

  • آج بلاول بھی ابو کے  پاس اڈیالہ پہنچ جائیں‌گے ، اہم خبر نے ہلچل مچادی

    آج بلاول بھی ابو کے پاس اڈیالہ پہنچ جائیں‌گے ، اہم خبر نے ہلچل مچادی

    اسلام آباد:آج بلاول بھٹو بھی اپنے ابا حضور سابق صدر کے ساتھ اڈیالہ میں نظر آئیں‌گے ، اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوآج سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے ، جس میں لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کی شکست اور جےیوآئی کے آزادی مارچ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

    میں اپنے بیٹوں کو مرنے نہیں دوں گا ، طیب اردوان

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری آج اڈیالہ جیل میں ملاقات میں باہمی امور، لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوارکی شکست سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔دونوں رہنما اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر اور شرکت کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

    جہاں انسانوں کے لیے ہوسٹل نہیں وہاں جانوروں کا ہاسٹل بنانے کا فیصلہ

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بلاول بھٹوسندھ میں اہم تبدیلیوں کے حوالےسے بھی اپنے ابا حضور سے مشاورت کریں گے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ بلاول اور آصف علی زرداری کی ملاقات میں آزادی مارچ میں شرکت نہ کرنے کا بھی فیصلہ ہوجائے اور یا پھر جزوی شرکت کا مشورہ سامنے آئے تاکہ مولانا بھی راضی ہوجائیں اور سیاست بھی بچ جائے

    موسمی نزلہ زکام دور رکھنے میں مددگار غذائیں

  • وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی، اہم فیصلے متوقع

    وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی، اہم فیصلے متوقع

    وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ ، وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات شیڈول ہے، عمران خان ایم کیو ایم اور جی ڈی اے اراکین اسمبلی سے بھی ملیں گے۔
    اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا چوتھا دورہ کراچی ہے لیکن سندھ حکومت کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، شیڈول کی کاپی وزیراعلیٰ ہاؤس کو بھی بھجوا دی گئی لیکن وزیراعلیٰ سمیت سندھ کے کسی حکومتی نمائندے سے ملاقات طے نہیں کی گئی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی وزیر اعظم کے دورہ کراچی پر وزیر اعلی سندھ کو مدعو نہ کیے جانے کی تصدیق کر دی۔
    کل کراچی کااہم دورہ،پیپلزپارٹی پریشان ، کیاکرےگاخان

    ذرائع کے مطابق سندھ میں وفاق کے تعاون سے جاری منصوبوں پر بھی وزیراعظم عمران خان بریفنگ لیں گے۔ اور بزنس کمیونٹی سمیت پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سے علیحدہ ملاقات بھی کرینگے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم کراچی کو صاف ستھرا شہربنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اہم اعلان کریں گے.
    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم بننے کے بعد عمران خان نے کراچی کا اپنا پہلا ایک روزہ دورہ 16 ستمبر کو کیا تھا، انھوں نے دورے کا آغاز مزارِ قائد پر حاضری سے کیا، انھوں نے مزارِ قائد پر فاتحہ خوانی کی اور گل دستہ بھی رکھا جب کہ انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے تھے

    ابھی ایمانداری زندہ ہے،کراچی ایئرپورٹ کا دلچسپ واقعہ

    کراچی پولیس نے ایک انوکھا شخص گرفتار کرلیا