Baaghi TV

Author: +9251

  • مریض کو بچانے والے  خود نہ بچ سکے ، حادثے کا شکار، 9 جاں بحق

    مریض کو بچانے والے خود نہ بچ سکے ، حادثے کا شکار، 9 جاں بحق

    میانوالی: تقدیر تدبیر پر غالب آگئی ، مریض کو ایمبولینس میں ڈال کر ہسپتال لے جانے والے لواحقین خود چل بسے ، اطلاعات کے مطابق میانوالی کے قریب ایم ایم روڈ پر ایمبولینس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔بد قسمت ایمبولینس بھکر سے مریض اور اس کے لواحقین کو لے کر راولپنڈی جا رہی تھی۔

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 78 واں دن،بھارتی مظالم ، کشمیریوں کی جنگ آزادی جاری

    حادثے کے بعد ایمبولینس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے ایمبولینس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔میانوالی کے قریب ایم ایم روڈ پر ہیڈ پکہ کے مقام پر ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

    میں اپنے بیٹوں کو مرنے نہیں دوں گا ، طیب اردوان

    ایمبولینس ٹریلر کے نیچے دبے ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو لاشیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ریسکیوحکام کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے

    جہاں انسانوں کے لیے ہوسٹل نہیں وہاں جانوروں کا ہاسٹل بنانے کا فیصلہ

  • میں اپنے بیٹوں کو مرنے نہیں دوں گا ، طیب اردوان

    میں اپنے بیٹوں کو مرنے نہیں دوں گا ، طیب اردوان

    استنبول:یہ ہوہی نہیں سکتا کہ طیب اردوان اپنی قوم کے نونہالوں کو کسی ایسی کام کی اجازت دے جن سے ان کی زندگیوں کو خطرہ ہو،میں اپنے نوجوانوں کو نشے کی لت میں نہیں پڑنے دوں گا،ان خیالات کا اظہارترکی کے صدر طیب اردوان نے قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا،

    ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی الیکٹرانک (ای) سگریٹ کی کمپنی کو اجازت نہیں دوں گا کہ وہ اپنی مصنوعات ترکی میں فروخت کریں۔ استنبول میں تمباکو نوشی کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ میں نے وزیر تجارت کو حکم دیا ہے کہ ترکی میں الیکٹرانک سگریٹ کی اجازت نہیں دینی کیوں کہ اس زہر سے تمباکو کی کمپنیاں امیر ہوتی جا رہیں تھیں۔

    عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 2016 میں ترکی کی آبادی کے 27 فیصد 15 سالہ نوجوان سگریٹ پیتے تھے جبکہ 2010 میں 31 فیصد نوجوان تمباکو نوشی کرتے تھے۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ متقی مسلمان کو شراب اور سگریٹ ناپسند ہے۔ انہوں نے ترک عوام پر زور دیا کہ سگریٹ نوشی اور شراب پینا چھوڑ دیں

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ  میں مندی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز منفی زون میں ہوا ہے۔

    پیر کے روز کاروبار کا آغاز 33 ہزار 870 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 48 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
    اس سےپہلے اسٹاک مارکیٹ کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 31 ہزار 658 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز کے 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 31 ہزار 578 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام سے دو گھنٹے قبل تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان موجود رہا۔
    جاپان کی کمپنی انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی

     

  • چل پھر کے ماریں گے ،شام سے نکلنے والی امریکی فوج عراق جائے گی، سربراہ پینٹاگون

    چل پھر کے ماریں گے ،شام سے نکلنے والی امریکی فوج عراق جائے گی، سربراہ پینٹاگون

    واشنگٹن : امریکی فوج دہشت گردوں کو نہیں چھوڑے گی ، جہاں بھی جانا پڑا جائیں گے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شام سے فوج کو واپس گھر بلانے کے دعوے کے بر خلاف پینٹاگون کے صدر کا کہنا ہے کہ شام سے نکل کر امریکی فوج عراق جائے گی اور داعش کے خلاف فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

    ھانے سے پہلے غور ضرور کریں، پلاسٹک سے بنے پکڑے گئے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے افغانستان پہنچنے سے قبل کہا کہ ‘ہماری فوج گھر نہیں آرہی اور امریکا مشکلات کے شکار مشرق وسطیٰ کو نہیں چھوڑ رہا’۔

    مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی

    ان کا کہنا تھا کہ ‘موجودہ منصوبوں کے مطابق داعش کے خلاف کرد اتحادیوں کے ساتھ شام میں امریکا کی جنگ کو اب امریکی فورسز پڑوسی ملک عراق سے جاری رکھیں گے’۔

    کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا، وزیراعظم حکم دیں مکمل کردیں گے ، علی محمد خان

    ان کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کی جانب سے امریکی فوج کا عراق سے شام میں انسداد دہشتگردی کے آپریشنز کیے جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس بارے میں وقت کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا۔

  • بھارت کو پا کستان فوبیا ہوگیا،الزام تراشی وطیرہ بن گیا، مسترد کرتے ہیں ، دفتر خارجہ

    بھارت کو پا کستان فوبیا ہوگیا،الزام تراشی وطیرہ بن گیا، مسترد کرتے ہیں ، دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے انتخابات میں پاکستان مخالف بیانیہ کو مسترد کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے ایک بیان مین کہا کہ بی جے پی راہنماؤں کی جانب سے ہریانہ اور مہاراشٹریہ کے انتخابات کے تناظر میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

    ھانے سے پہلے غور ضرور کریں، پلاسٹک سے بنے پکڑے گئے

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں بی جے پی کی جانب سے بار بار پاکستان کو گھسیٹا جا رہا ہے اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی حمایت، منشیات کی اسمگلنگ اور دریاؤں کے پانی کا رخ پاکستان کی جانب موڑنےکی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی

    ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہم میں بے جے پی نے پاکستان کی طرف سے کرتارپور راہداری کھولنے کے فیصلے جیسے تاریخی اقدامات کا کریڈٹ بھی لینے کی مذموم کو شش کی گئی۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا تھا کہ حیرت انگیز طور پر بے جے پی کی موجود قیادت کے پاس انتخابات میں پاکستان دشمنی کے علاوہ پیش کرنے کے لئے کوئی اور چیز نہیں ہے جبکہ ہم نے بار بار زور دیا ہے کہ بھارت میں اپنے ملکی سیاسی فوائد اور انتخابات جیتنے کے لئے پاکستان کے نام کا استعمال اب ختم ہونا چائیے۔

    کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا، وزیراعظم حکم دیں مکمل کردیں گے ، علی محمد خان

    واضح رہے اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نےبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی پرپاکستان کی جانب سے شدید احتجاج رکارڈ کرایا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو باور کرایا کہ بھارتی افواج نےجورا، شاہ کوٹ،نوسہری سیکٹرز پر 19 اور 20 اکتوبر کو بلااشتعال فائرنگ کی، بھارت کی جانب سےمسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیاں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، قابض فوج خلاف کی اشتعال انگیزی بین الاقوامی قوانین کے برخلاف ہے اور قابل مذمت ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 78 واں دن،بھارتی مظالم ، کشمیریوں کی جنگ آزادی جاری

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 78 واں دن،بھارتی مظالم ، کشمیریوں کی جنگ آزادی جاری

    سری نگر: بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 78واں روز ہے، وادی میں تاحال زندگی مفلوج ہے۔11 ہفتے سے مسلسل لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ادھر آج وفاقی دارالحکومت میں کشمیر ملین مارچ میں لاکھوں لوگوں نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرکے ان کے حوصلے بلند کردیئے ، کشمیر ملین مارچ میں 5 کلومیٹر کشمیری پرچم لہراکر ریکارڈ بھی قائم کیا

    ھانے سے پہلے غور ضرور کریں، پلاسٹک سے بنے پکڑے گئے

    جدید اسلحے سے لیس بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں سے خوفزدہ ہیں۔ قابض فوج نے سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں بلٹ پروف بنکرز تعمیر کرلیے۔ مختلف سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا۔

    مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی

    مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھارت کے مختلف تعلیمی اداروں کے 132 طلبا اور اساتذہ نے مودی سرکار کو مقبوضہ وادی سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کے لیے خط لکھا تھا۔لیکن مودی کی ظالم سرکار نے ان کی درخواست سننےکی بجائے اسے رد ی کی ٹوکری میں ڈال دیا

    خط میں کہا گیا تھا کہ تقریباََ 80 لاکھ کشمیری 2 ماہ سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں اور ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، موبائل فون اور انٹرنیت سروس بھی بند ہے۔عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،عالمی برادری تاحال کشمیریوں کو جینے کا حق دلوانے میں ناکام ہے، کشمیری پانچ اگست سے اپنے گھروں میں قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

    کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا، وزیراعظم حکم دیں مکمل کردیں گے ، علی محمد خان

    محصور کشمیری کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور ضروریات زندگی کی ہر شے سے محروم ہیں۔ ہسپتالوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہےکشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو ماہ میں معیشت کو 8ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ وادی میں کئی جگہ کرفیو کے باوجود کشمیری مظاہروں کےلیے باہر نکلتے ہیں، بھارتی فوج نے اب تک ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے باعث دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں۔ کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔بھارتی فوج نے نو سال کے کم عمر بچوں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرٹیکل تین سو ستر کے خاتمے سے اب تک گرفتار افراد کی تعداد چالیس ہزار ہو سکتی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تشدد کو تین ماہ ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی کے رہائشیوں کی تکالیف میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔پیلٹ گن سے زخمی کشمیری نوجوان گرفتاری کے خوف سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ مودی سرکار نے وادی میں چپے چپے پر فوج تعینات کررکھی ہے۔بھارتی فوج گھر سے نکلنے والے کشمیریوں کو گولی مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ کشمیری ہسپتال، سکول اور کام پر نہیں جا سکتے۔ وادی میں زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ اسی لاکھ لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا گیا ہے۔

    شاندارمہمان نوازی ، شکریہ پاکستان ، شاہی محل سے شاہی فرمان جاری

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرے کرنے والے کشمیریوں کو شاٹ گن سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ زخمی کشمیری گرفتاری کے ڈر سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ بھارتی فوج نے ہزاروں افراد کو بلاوجہ گرفتار کیا ہے۔قابض فوج گرفتار کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی انتظامیہ وادی میں حالات نارمل ہونےکے بارے میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے۔

    بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی کے باعث تین اور نوجوان شہید ہوچکے ہیں‌، ستمبر کے دوران 16 نوجوان شہید ہوئے، بھارتی خفیہ ایجنسی حریت رہنماؤں کا عزم توڑنے کیلئے مزید دباؤ بڑھانے لگی، وادی میں مکمل لاک ڈاؤن کا تسلسل جاری ہے،

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نےکارروائیوں کے دوران پچھلے چار دنوں میں‌ 7 نوجوانوں کو شہید کیا۔ شہید ہونے والوں میں نوجوانوں کو گھروں میں تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی ریسرچ کے مطابق بھارتی قابض فوج کی طرف سے ریاستی دہشتگردی کے دوران زیر حراست نام نہاد ان کاؤنٹر کے ذریعے 7 نوجوانوں کو شہید کیا گیا، 480 کے قریب زخمی ہوئے، ان زخمیوں میں زیادہ تر افراد ان لوگوں کی ہے جنہیں پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے ذریعے زخمی کیا جو پر امن احتجاج کر رہے تھے۔ حریت رہنماؤں کے 213 کے قریب لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ 32 گھروں سمیت سمیت قیمتی اشیاء کو آتش گیر مواد کے ذریعے تباہ کیا گیا، 6 خواتین کو بیوہ کیا، 25 بچے یتیم ہوئے، 9 خواتین کے ریپ کے کیسز سامنے آئے۔

    دریں اثناء وادی بھر میں ہو کا عالم ہے، انٹر نیٹ، لینڈ لائن سمیت دیگر سہولیات ناپید ہیں، ہسپتال ویران ہیں، سڑکیں سنسان ہیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، میڈیکل سٹوروں پر ادویات کا سٹاک ختم ہو گیا ہے، انسانی بحران سر اٹھاتا نظر آ رہا ہے،78 ویں روز بھی والدین اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیج رہے، ہر گلی، ہر نکڑ پر بھارتی فوج موجود ہے جس کے بعد پوری وادی فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے۔ تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بزنس بالکل بند ہو کر رہ گیا ہے۔

     

  • جہاں انسانوں کے لیےہاسپٹل نہیں وہاں جانوروں کا ہاسٹل بنانے کا فیصلہ

    جہاں انسانوں کے لیےہاسپٹل نہیں وہاں جانوروں کا ہاسٹل بنانے کا فیصلہ

    کراچی: حکومت سندھ نے کراچی میں جانوروں کی پناہ گاہ کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے، جانوروں کی پناہ گاہ میں پالتو، جنگلی اور آوارہ جانور رکھے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق صورت حال اس کے بالکل مختلف ہے ، حقیقت یہ ہےکہ وہاں انسانوں کے رہنے والوں کے لیے ہاسٹل نہیں‌تو جانوروں کے لیے اعلان کرکے انسانو ں سے مذاق کیا گیا

    وزیراعظم کا پاک فوج کی جرأت کو سلام

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے جانوروں کے لیے ایک پناہ گاہ بنانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، پناہ گاہ کا بڑا حصہ ہاسٹل کے لیے مختص ہوگا، جس میں جانوروں کو عارضی اور کل وقتی رکھا جا سکے گا۔

    بھارتی ناظم الامور حاضر ہوجائے، دفتر خارجہ طلبی

    اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے اپنے پالتو جانور اس ہاسٹل میں رکھوا سکیں گے، محکمہ بلدیات جانوروں کی پناہ گاہ کا نگراں ہوگا، 20 ایکڑ پر مشتمل پناہ گاہ میں جانوروں کا اسپتال اور موبائل یونٹ بھی ہوگا جہاں تشدد سے متاثرہ اور دیگر وجوہ پر زخمی جانوروں کا علاج کیا جائے گا۔

    ائیر پورٹ سے نشہ آور ادویات برآمد

     

  • بھارتی آرمی چیف کاآزاد کشمیر میں کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ افسوسناک ہے، ترجمان پاک فوج

    بھارتی آرمی چیف کاآزاد کشمیر میں کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ افسوسناک ہے، ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے آزاد کشمیر میں تین مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ جھوٹا اور افسوسناک ہے، جب آزاد کشمیرمیں کوئی کیمپ ہی نہیں تو کارروائی کیسی؟

    کشمیر ملین مارچ:لاکھوں افراد نے 5 کلومیٹر طویل کشمیرکا پرچم لہراکرعالمی ریکارڈ…

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے جاری پیغام میں کہی، تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ایک بار پھر بھارت کو آئینہ دکھا تے ہوئے اس کے جھوٹ کا پردہ فاش کردیا۔

    اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا تین کیمپ تباہ کرنےکا دعویٰ افسوسناک ہے، بھارتی آرمی چیف بہت اہم عہدے پر فائز ہیں، بھارتی عسکری قیادت کے اس طرح کے جھوٹے دعوے خطے کیلئےخطرہ ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آزاد کشمیرمیں کوئی کیمپ ہی نہیں تو کارروائی کیسی؟ بھارتی سفارت خانہ غیرملکی سفیروں اور میڈیا کے ساتھ دورہ کرلے اور اپنے آرمی چیف کا دعویٰ ثابت کرکے دکھائے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی سینئر فوجی افسران پلوامہ حملے کے بعد سے مسلسل جھوٹے دعوے کررہے ہیں، بھارتی فوج کے جھوٹےدعوے مقامی مفاد پرست عناصرکو تقویت دے رہے ہیں، جھوٹے دعوے پیشہ ورانہ فوجی اخلاقیات کے خلاف ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی

    یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ شہری آبادی پر گزشتہ شب بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فوجی جوان سمیت پانچ شہری شہید ہوئے، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارت کے کئی بنکرز تباہ کیے اور 9 بھارتی فوجیوں کو ٹھکانے لگایا۔

    وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان و شہریوں کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔عمران خان نے بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور انہیں مؤثر انداز سے بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کی جرأت و بہادری کو سلام بھی پیش کیا۔

    وزیراعظم کا پاک فوج کی جرأت کو سلام

  • موسمی نزلہ زکام دور رکھنے میں مددگار غذائیں

    موسمی نزلہ زکام دور رکھنے میں مددگار غذائیں

    موسم سرما کے ساتھ ہی نزلہ زکام، فلو اور بخار کا سیزن بھی شروع ہوجاتا ہے اور لوگ بہت تیزی سے ادویات اور سیرپ وغیرہ خریدنا شروع کردیتے ہیں۔

    مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچن میں موجود چند چیزیں اس حوالے سے ادویات سے زیادہ موثر فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور مضر اثرات کا امکان بھی نہیں ہوتا۔

    ویسے تو سوپ کا استعمال بھی فائدہ پہنچا سکتا ہے مگر کچھ سبزیاں، پھل اور مشروبات آپ کو موسم سرما میں بھی ان عام بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔

    جڑوں والی سبزیاں
    وٹامن سی وہ اہم غذائی جز ہے جو سرد موسم میں موسمی نزلہ زکام کا دورانیہ کم کرنے کے ساتھ حالت کو بھی بہتر بناتا ہے، مالٹے اس کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے مگر جڑوں والی سبزیاں جیسے چقندر، گاجریں اور دیگر بھی یہ فائدہ پہنچاتی ہیں، گاجر کو تو آپ ایسے بھی کھاسکتے ہیں، ورنہ سالن یا سوپ میں ان کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

    سبزچائے
    سبز چائے سردیوں کے لیے بہترین گرم مشروب ہے، یہ ایسے منرلز اور وٹامنز فراہم کرتا ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سبز چائے دیگر کیفین والی چائے کے مقابلے میں صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے، اس میں موجود ایک اینٹی آکسائیڈنٹس وائرس کو مارتا ہے۔

    جو کا دلیہ
    جو کا دلیہ سردیوں کے لیے ایک صحت بخش انتخاب ثابت ہوسکتا ہے، اس میں زنک اور حل پذیر فائبر ہوتا ہے، زنک سے مدافعتی نظام کو مدد ملتی ہے جبکہ فائبر جسم کو گرمائش کا احساس دینے کے ساتھ پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتا ہے۔

    انار
    سردیوں کا یہ پھل بہت کم عرصے تک ہی دستیاب ہوتا ہے اور اس کو چھیلنا کافی مشکل لگ سکتا ہے، یہ پھل اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش ہوتا ہے جو نزلہ زکام کو دور رکھنے میں مدد دیتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ دل کو تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔

    آلو
    سردیوں میں جسم گرمائش مانتا ہے اور آلو جسم کو گرمی فراہم کرسکتے ہیں، آلو کھانے سے دوران خون کا نظام بہتر ہوتا ہے اور جسمانی کاموں کے لیے ایندھن بھی ملتا ہے۔

    میٹھا کدو
    نارنجی رنگ کا یہ کدو بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اور فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ بھی ہے جو سردیوں کی طویل راتوں میں بے وقت منہ چلانے کی عادت کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتا ہے جبکہ موسمی نزلہ زکام سے بھی تحفظ ملتا ہے۔

    لہسن
    جراثیم کش خاصیت سے بھرپور یہ سبزی موسم سرما کے مخصوص بیکٹریا اور وائرسز وغیرہ کے خلاف بھرپور مزاحمت کرتی ہے۔ اس میں شامل جز الیسین انفیکشنز کو بلاک کرتا ہے اور چکن سوپ کے ساتھ اسے استعمال کریں آپ کو اس کے فوائد یقیناً حیران کرکے رکھ دیں گے۔

    نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

  • پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے ، کشمیر ملین مارچ سےقائدین کاخطاب

    پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے ، کشمیر ملین مارچ سےقائدین کاخطاب

    اسلام آباد:کشمیر ملین مارچ کے شرکاءسے وفاقی وزرائ، اراکین پارلیمنٹ، سیاسی ،مذہبی و کشمیر ی جماعتوں کے رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ملین مارچ کی کامیابی نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔لاکھوں شہداءکا لہو رنگ لائے گا اور مظلوم کشمیری جلد ان شاءاللہ آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔

    بھارت کشمیریوں کو آزادی دے ،پاکستانی خواتین بھی کشمیریوں پرہونے والے مظالم کے خلاف میدان میں آ چکی ہیں۔ مودی ہمیں دھمکیاں نہ دو ہمیں ہزاروں سال پہلے غزوہ ہند کی نوید ملی ہے،عمران خان صاحب جب آپ اعلان کریں گے تو صرف پاک فوج ہی نہیں بلکہ بائیس کروڑ عوام نکلے گی۔مودی کو پیغام دینا چاہتے ہیں کشمیریوں کو آزادی کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔

    ان خیالات کااظہار جموں کشمیر سالیڈیریٹی موومنٹ کی چیئرپرسن عظمیٰ گل،وفاقی وزیر علی محمد خان، سینیٹر طلحہ محمود، کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، سردار عتیق احمد خان، سردار انور،غلام محمد صفی، جنرل ر امجد شعیب، مولانا فضل الرحمان خلیل،سعد ارسلان صادق،نورین فاروق، ڈاکٹر سعدیہ خان،امتیاز نسیم،سردار پرویز اختر، چوھدری سعید گجر، چوھدری ذوالفقار کمبوہ،زاہد رفیق،مہتاب ملک، راجہ آزاد خان،شہیر سیالوی، ریحان زیب خان، کاشف ظہیر کمبوہ ،سردار عثمان عتیق و دیگر نے کشمیر ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ملین مارچ کا انعقاد جموں کشمیر سالیڈیریٹی موومنٹ، کشمیر یوتھ الائنس اور مسلم کانفرنس کی طرف سے کیا گیاجبکہ پروگرام دیگر سیاسی، سماجی و کشمیری جماعتوں کے کارکنان سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے شرکت کی اور پانچ کلومیٹر طویل کشمیر کا پرچم لہرایا جو کہ ایک عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔

    جموں کشمیر سالیڈیریٹی موومنٹ کی چیئرمین عظمیٰ گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میری زندگی کا اہم دن ہے ،کل میری والدہ کی وفات ہوئی، والدہ کی آج تدفین ہے، میں والدہ کی میت چھوڑ کر اپنی کشمیری بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آئی ہوں ،اپنے غم کو کشمیریوں کے غم پر ترجیح دیتی ہوں،خواتین سے امید کرتی ہوں آپ اپنے کی تربیت کریں گی کہ وہ کشمیر کی آزادی کیلئے کردار ادا کریں،مسئلہ کشمیر کو حل ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہوں،انہوں نے کہاکہ آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے،تحریک آزادی میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے،مسلم خواتین اپنے بیٹوں بچوں کو قربانی دینا سکھاتی ہیں،کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی،دنیا کا طویل ترین پرچم لہرانے کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر پر مبذول کروانا ہے،عظمیٰ گل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کشمیر کیلئے مضبوط سٹینڈ لیں،میری والدہ کیلئے خصوصی دعا فرمائیں،کشمیر ملین مارچ میری والدہ کا مشن ہے۔

    وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ سری نگر پر ا ن شاءاللہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرائیں گے،آسیہ اندرابی بہادر خاتون ہیں،نوجوانوں کا سوشل میڈیا پر کردار مثالی ہے،قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔مسلمان موت سے نہیں ڈرتا، مسلمان کیلئے بہترین موت اپنے ملک کیلئے قربان ہونا ہے۔علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ مودی ہمیں دھمکیاں نہ دو ہمیں ہزاروں سال پہلے غزوہ ہند کی نوید ملی ہے،عمران خان صاحب جب آپ اعلان کریں گے تو صرف پاک فوج ہی نہیں بلکہ بائیس کروڑ عوام نکلے گی،مودی تم سرینگر کو بھارت کا اٹوٹ انگ کہتے ہے تو ہمارے قائد کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا،علی گیلانی کا نعرہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے،برہان جیسے نوجوان پاکستان کے پرچم میں لپٹ کر دفن ہو رہے ہیں۔

    جمعیت علماءاسلام ف کے سینیٹر طلحہ محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ٹوٹے گا بھارت کے ٹکڑے ہوجائینگے ،بھارت کشمیر کو جھکا نہیں سکے گا،مقبوضہ کشمیر میں اڑھائی ماہ کرفیو کو ہوگئے دنیا سو رہی ہے ، کشمیر بہت جلد آزاد ہوگا، بھارت کے تمام عزائم خاک میں مل جائیں گے۔تاریخی پروگرام کے انعقاد پر عظمیٰ گل صاحبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،دنیا کا طویل ترین کشمیر کا پرچم اٹھانا دنیا کی توجہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر مبذول کروانا ہے،طلحہ محمود نے مزید کہا کہ مشرقی تیمور کا مسئلہ تو حل ہو گیامسلمانوں کے مسئلے کو دہشتگردی کو جوڑنا عالمی ایجنڈا ہے،ہمیں عالمی دنیا کے اس پلان کو سمجھنے کی ضرورت ہے،پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔

    کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹرسیدمجاہد گیلانی نے کہا کہ کشمیر ملین مارچ کی کامیابی نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔لاکھوں شہداءکا لہو رنگ لائے گا اور مظلوم کشمیری جلد ان شاءاللہ آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔ بین الاقوامی دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ظلم و بربریت کا نوٹس لیں۔ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملنا چاہیے۔ اگر کشمیر کے لوگ پاکستان کے پرچم کو سینے پر لگا کر جانیں قربان کر رہے ہیں اور سبز ہلالی پرچم میں ہیں دفن ہو رہے ہیں تو دنیا کا طویل ترین کشمیر کا پرچم لہرا کر اہل کشمیر سے محبت کا اظہارکیا گیا ہے۔کشمیر ملین مارچ میں تمام طبقات کو ناصرف شامل کیا گیا بلکہ طبقات کی بنیاد پر پانچ مختلف اسٹیج بنائے گئے۔

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کشمیر ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد سے نہ صرف کشمیریوں بلکہ عالمی دنیا کو بھی پیغام گیا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے،کشمیر کو بانی پاکستا ن نے شہہ رگ تھا اس شہہ روگ کو دشمن کے پنجے سے چھڑانے کی ضرورت ہے، سردار عتیق نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر کے ساتھ ساتھ ایل او سی کی بھی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ہم بھارت کو باور کرواناچاہتے ہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شابہ بشانہ بھارت سے ٹکرانے کو تیار ہے۔ہم کشمیر کے آر پار ہونیوالے تمام مظالم کا انتقام مودی سرکار سے لیں گے۔

    سابق صدر آزاد کشمیرسردار انور نے کہا کہ آج مجھے خوشی ہوئی کہ نوجوانان پاکستان نے ایک تاریخ رقم کردی ہے اور ثابت کیا کہ آپ نے اقبال کے شاہین بن کر ستاروں پر کمند ڈالی ہے ،آج جو کام آپ نے کیا ہے اس پر ر±ک نہیں جانا اس سے آگے اور بھی بہت سے کام ہیں،ہم جب ایسا کوئی ایونٹ کرتے ہیں تو کشمیریوں کے مورال بڑھتا ہے ،مودی کو پیغام دینا چاہتے ہیں ہم جھنڈے کے ساتھ ساتھ ڈنڈا بھی استعمال کرنا جانتے ہیں

    حریت رہنما غلام محمد صفی نے کہا کہ ہم پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اقدام کو سراہتے ہیں، ایسے اقدامات سے کشمیریوں کو حوصلہ ملتا ہے۔ کشمیری پاکستان کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں ،سات دہائیاں گزر چکیں کشمیری میدان میں ہیں اور استحکام پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی دنیا بھی کشمیریوں کی آواز اٹھائے۔

    دختران ملت مقبوضہ کشمیر کی چیئرپرسن سیدہ آسیہ اندرابی کے صاحبزادے احمد بن قاسم نے کشمیر ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہندوستان کی غلامی ہرگز منظور نہیں، کشمیری پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں، مجھے اپنی والدہ سے بات کرنے کی اجازت نہیں۔میری والدہ پچھلے تین سال سے قید میں ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،کشمیر میں بچے سکول بیگ سے زیادہ تابوت اپنے کندھوں پر اٹھاتے ہیں۔

    تحریک انصاف آزادکشمیر کی رہنما ڈاکٹر سعدیہ خان نے کہا کہ انیس سو سینتالیس میں اکثریتی آبادی ہونے کے سبب کشمیر کو پاکستان کا حصہ بننا تھا،ہندو بنیا نے کبھی اپنے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی، ہندوستان میں اٹھنے والی ہر آواز کو دبا دیا جاتا ہے، کشمیری عوام بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، پاکستان کو عملی اقدامات کرنے ہونگے۔

    رکن قومی اسمبلی و ممبر کشمیر کمیٹی نورین فاروق، امتیاز نسیم،سردار پرویز اختر، چوھدری سعید گجر، چوھدری ذوالفقار کمبوہ،زاہد رفیق،مہتاب ملک، راجہ آزاد خان،شہیر سیالوی، ریحان زیب خان، کاشف ظہیر کمبوہ ،سردار عثمان عتیق و دیگر نے کہاکہ کشمیر ملین مارچ سے مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو حوصلہ ملا ہے جو قربانیاں دے رہے ہیں، کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ سردار ابراہیم کے گھر میں کیا گیا ،کشمیر میں وہی حالات ہیں جو 1947 میں تھے اس وقت ڈوگرہ راج تھا آج مودی راج ہے ،کشمیری عوام کسی صورت بھارت کی غلامی قبول نہیں کریں گے ۔