Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیر ملین مارچ:لاکھوں افراد نے 5 کلومیٹر طویل کشمیرکا پرچم لہراکرعالمی ریکارڈ قائم دیا

    کشمیر ملین مارچ:لاکھوں افراد نے 5 کلومیٹر طویل کشمیرکا پرچم لہراکرعالمی ریکارڈ قائم دیا

    اسلام آباد:کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے اسلام آباد میں انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امڈ آیا۔کشمیر ملین مارچ کے دوران لاکھوں افراد نے پانچ کلومیٹرطویل کشمیر کا پرچم لہرا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ جموں کشمیر سالیڈیریٹی موومنٹ اور کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام ہونے والے اس تاریخی اور منفرد نوعیت کے مارچ میں جڑواں شہروں اور گردونواح سے آنے والے عوام نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ اس موقع پروفاقی دارالحکومت کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتا رہا۔

    پانچ کلومیٹر کا طویل ترین کشمیر کا پرچم ڈی چوک سے ایف نائن تک لہرایا گیا،ملین مارچ کے دوران شرکا میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔جڑواں شہروں کی عوام مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے اسلام آباد کی سڑکوں پر نکلی تو عوام کابہت بڑا جم غفیر دیکھنے میں آیا۔ شہر بھر سے خواتین، تاجر، طلبا ،علما، وکلا، سمیت تمام تر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پانچ کلو میٹر طویل ترین کشمیری پرچم لہرا کر دنیا کو بتا دیا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ تھی، ہے اور رہے گی،

    جموں کشمیر سالیڈیریٹی موومنٹ کی چیئرمین ،جنرل حمید گل مرحوم کی بیٹی عظمیٰ گل اور کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر مجاہد گیلانی کی قیادت میں کشمیر ملین مارچ میںبڑے قافلوں نے شرکت کی۔ کشمیر ملین کا مارچ کا آغاز دن ڈھائی بجے ہونا تھا تا ہم شہری ایک بجے سے ہی ڈی چوک اور دوسرے اسٹیج پر پہنچنا شروع ہو گئے۔ شرکاءمیں کشمیر کے حوالہ سے زبردست جوش و جذبہ دیکھنے میں آیا۔


    کشمیر ملین مارچ کے شرکاءنے پرچم لہرانے کا آغاز ڈی چوک سے کیاگیا۔ ڈی چوک سے ایف نائن پارک تک پانچ سٹیج بنائے گئے تھے۔ ڈی چوک پر بنائے گئے سٹیج پر جڑواں شہروں سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، خواتین کے سٹیج پر اراکین اسمبلی اورانسانی حقوق کی سرگرم خواتین رہنماﺅں نے خطابات کیے۔دوسرا سٹیج بلیو ایریا کے قریب بنایا گیا جس پر شہر بھر سے کاروباری لوگ، تاجر،یونینز،مزدور نمائندے شریک تھے۔

    تیسر ا سٹیج طلبا کا تھا ،چوتھا سٹیج سینٹورس مال کے قریب بنایا گیا تھا جس میں حریت رہنماﺅں سمیت کشمیری قیادت شریک تھی۔پانچویں اور آخری سٹیج پرسول سوسائٹی، یوتھ تنظیموں اور اقلیتی برادری کے نمائندگان شریک تھے،پانچوں سٹیجوں کے شرکاءکشمیریوں کے حق میں نعرے لگاتے رہے اور خطابات بھی کرتے رہے۔کشمیر ملین مارچ میں ڈی چوک پر خواتین کے اسٹیج پر سب سے پہلے جموں کشمیر سالیڈیریٹی موومنٹ کی چیئرمین عظمیٰ گل اورکشمیر کمیٹی کی رکن اور ممبر قومی اسمبلی نورین فاروق پہنچیں۔

    اسی طرح چیئرمین کشمیر یوتھ الائنس ارسلان صادق، صدر ڈاکٹر مجاہد گیلانی سمیت ہندوکمیونٹی کے نوجوان راہنما اور فاٹا یوتھ کے راہنما بھی ابتداءمیں اسٹیج پر پہنچے۔ مسلم کانفرنس آزاد کشمیر یوتھ کے صدر سردار عثمان عتیق، سٹیٹ یوتھ کے صدر شہیر سیالوی ہزاروں نوجوانوں کے ہمراہ پنڈال پہنچے۔شرکاءکے قافلوں کا بھرپور نعروں سے استقبال کیا جاتا رہا۔ مسلم کانفرنس کے رہنما سردار عثمان عتیق ہزاروں افراد کے ساتھ سٹیج 5 والے پنڈال میں پہنچے۔

  • کھانے سے پہلے غور ضرور کریں، پلاسٹک سے بنے پکڑے گئے

    کھانے سے پہلے غور ضرور کریں، پلاسٹک سے بنے پکڑے گئے

    کراچی : اللہ ہدایت دے ، مجرم پیشہ لوگوں کو پلاسٹک کے بنے انڈے کھلاکربیمار کرنےلگے ، اطلاعات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے عوامی شکایت پر کلفٹن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک سے بنے انڈے فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے انڈوں کے ایک سو دو کریٹ برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن میں پلاسٹک سے بنے انڈے فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، سندھ فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ساتھ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں کارروائی کی۔سندھ فوڈ اتھارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک فیملی کی شکایت موصول ہونے کے بعد کارروائی کی گئی، پلاسٹک سے بنے انڈوں کی فروخت کی شکایت پر دکان پر چھاپہ مارا گیا۔

    دکان سے پلاسٹک کے انڈوں کے دو کریٹ برآمد ہوئے اور2افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق انڈے پلاسٹک مٹیریل سے بنائے گئے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ افراد دوسال سے یہی کام کررہے تھے

    انڈوں کی مزید جانچ کیلئے انہیں لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے، سندھ فوڈاتھارٹی کے مطابق انڈے سپلائی کرنے والی گاڑی سے بھی سو سے زائد کریٹ برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار ملزمان نےپولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا ہے کہ مذکورہ انڈے گھارو سے کراچی لاکر سپلائی کئے جاتے ہیں۔

  • خبردار: موٹے افراد کے پھیپھڑوں میں چربی جمع ہونے کا انکشاف

    خبردار: موٹے افراد کے پھیپھڑوں میں چربی جمع ہونے کا انکشاف

    سڈنی : ماہرین طب نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،موٹاپے کے شکار افراد میں ذیابیطس، امراض قلب اور دیگر متعدد بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے مگر اب انکشاف ہوا کہ اس کے نتیجے میں پھیپھڑوں میں چربی جمع ہونے لگتی ہے جو سانس لینا بھی مشکل بنادیتی ہے۔یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

    اس سے پہلے یہ بات تو سامنے آئی تھی کہ موٹاپے کے شکار افراد میں نظام تنفس کے مسائل جیسے دمہ وغیرہ کا امکان زیادہ ہوتا ہے مگر اس کی وجہ واضح نہیں تھی، مگر یہ پہلی بار ہے جب دریافت کیا گیا کہ چربی کے ذرات پھیپھڑوں میں سانس کی نالی کو بند کرکے جسم کو آکسیجن کی فراہمی محدود کردیتے ہیں۔

    ویسٹرن آسٹریلیا یونیورسٹی اور سر چارلس گرینڈر ہاسپٹل کی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جسمانی چربی کی اضافی مقدار جمع ہونے سے سانس کی نالی کی دیواریں سوج کر موٹی ہوجاتی ہیں جس سے ورم چڑھ جاتا ہے۔

    تحقیق کے دوران 52 افراد کے مرجانے کے بعد پھیپھڑوں کا تجزیہ کیا گیا جن میں سے 15 افراد ایسے تھے جو دمہ کا شکار نہیں تھے، 21 کو دمہ تھا مگر موت کی وجہ مختلف تھی جبکہ 16 کی موت دمہ سے ہوئی۔

    محققین نے 1373 ہوا کی نالیوں کا تجزیہ کیا اور یہ دیکھا گیا کہ وہ کسی قسم کے چربی کے ٹشوز سے متاثر ہوئے ہیں یا نہیں اور پھر اس کا موازنہ جسمانی وزن سے کیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جسمانی وزن اور پھیپھڑوں میں چربی کے اکٹھا ہونے کے درمیان تعلق موجود ہے اور جو افراد دمہ کا شکار ہوئے ان کی شریانوں میں بھی چربی جمع ہوگئی تھی۔

    صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر، نوٹی فکیشن جاری

    محققین کا کہنا تھا کہ چربی جمع ہونے سے سانس کی نالیوں کے معمول کی ساخت بھی متاثر ہوسکتی ہے جبکہ ان کے بلاک ہونے سے پھیپھڑوں میں ورم بھی ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں دمہ اور دیگر نظام تنفس کے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

    توہین آمیز پوسٹ کیخلاف احتجاج، پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

    انہوں نے کہا کہ محققین اس سے پہلے عندیہ دے چکے تھے کہ اضافی وزن سے پھیپھڑوں پر دباﺅ بڑھ جاتا ہے یا اضافی وزن سے ورم بڑھتا ہے اور اس تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک اور میکنزم بھی اس حوالے سے کردار ادا کرتا ہے۔

    امریکہ پھر افغان طالبان کے منتیں کرنے لگا ،

    خیال رہے کہ یہ بھی عام دیکھا گیا کہ موٹاپے کے شکار افراد کی سانس بھی تھوڑی جسمانی سرگرمی کے نتیجے میں پھول جاتی ہے اور ممکنہ طور پر اس کے پیچھے بھی یہی وجہ چھپی ہوتی ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے یورپین Respiratory جرنل میں شائع ہوئے۔

  • توہین آمیز پوسٹ کیخلاف احتجاج، پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

    توہین آمیز پوسٹ کیخلاف احتجاج، پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

    ڈھاکہ : سوشل میڈیا پر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مواد پھر پوسٹ ہونے لگا، اطلاعات کے مطابق بنگلا دیش میں فیس بک پر توہین آمیز پوسٹ کے خلاف مظاہرے میں پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    وزیراعظم نے یو این سیکریٹری جنرل سے کیا مطالبہ کردیا ؟

    بنگلادیشی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ملک کے سب سے بڑے جزیرے بھولا کے علاقے برہان الدین میں پیش آیا جہاں ہزاروں افراد فیس بک پر ایک صارف کی جانب سے توہین رسالت ﷺ پر مبنی مبینہ پوسٹ کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

    ایک کروڑ پنجابی ہیپاٹائٹس کے مریض‌

    بنگلادیشی اخبار ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے ربڑ کی گولیاں فائر کی گئیں جس پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔جواب میں پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    شاندارمہمان نوازی ، شکریہ پاکستان ، شاہی محل سے شاہی فرمان جاری

    پولیس فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا،ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ دوسری طرف بنگالی پولیس کا کہنا ہےکہ اس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی ہے جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں مزید پولیس اہلکار اور نیم فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

  • پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور واپس آئے گی ، سنگا کارا

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور واپس آئے گی ، سنگا کارا

    سابق سری لنکن کپتان اور ایم سی سی کے اولین غیر برطانوی صدر کمار سنگا کارا کو امید ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضررو واپس آئے گی اور اگر انہیں موقع ملا تو وہ بھی اس حوالے سے اپنا کردار کرنا چاہیں گے،

    پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کماراسنگا کارا کا کہنا تھا کہ انہیں حال ہی میں سری لنکن ٹیم کے پاکستان ٹور کی بہت زیادہ خوشی ہوئی اور انہیں قوی امید ہے کہ اس ملک میں ایک روز انٹرنیشنل کرکٹ کو مکمل طور پر واپس آنا ہے، واضع رہے کہ مارچ دو ہزار نو میں جب لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملہ ہوا تھا تو کمار سنگا کارا بھی سری لنکن سکواڈ کا حصہ تھے ،

    قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ

  • امریکہ پھر افغان طالبان کے منتیں کرنے لگا ،

    امریکہ پھر افغان طالبان کے منتیں کرنے لگا ،

    واشنگٹن :امریکہ جلد ہی اپنی باتوں سے پھر گیا اور پھر سےافغان طالبان کی منتیں کرنے لگا، اطلاعات کے مطابق امریکا کے سیکریٹری دفاع مارک ایسپر 18 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے افغان طالبان کے ساتھ اچانک معطل ہونے والے مذاکرات کی بحالی کے لیے افغانستان پہنچ گئے۔

    اسٹریٹ کرائم کے بارے میں ڈی جی رینجرز کا بیان سب حیران

    ذرائع کے مطابق امریکی سیکرٹر ی دفاع مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ ‘مقصد اب بھی یہی ہے کہ کسی نکتے پر امن معاہد یا سیاسی معاہدہ ہوجائے جو آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے’۔امریکی سیکریٹری دفاع اس دورے میں افغان صدر اشرف غنی اور افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں سے ملاقات کریں گے۔

    ایک کروڑ پنجابی ہیپاٹائٹس کے مریض‌

    امریکی سیکرٹری دفاع کہتے ہیں کہ ‘مجھے امید ہے کہ ہم ایک سیاسی معاہدے کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں جو ہماری واپسی اور جو مقاصد ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں، اس کے مطابق ہوگا’۔انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کرنا اسٹیٹ ڈپارٹنمنٹ کا کام ہے۔

    وزیراعظم نے یو این سیکریٹری جنرل سے کیا مطالبہ کردیا ؟

    افغانستان سے فوج کی دستبرداری کےحوالے سے کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی توامریکا، افغانستان میں اپنی فوج کی موجودہ تعداد کو 14 ہزار سے کم کرکے 8 ہزار 600 تک لاسکتا ہے جس سے انسداد دہشت گردی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

  • اسٹریٹ کرائم کے بارے میں ڈی جی رینجرز کا بیان سب حیران

    اسٹریٹ کرائم کے بارے میں ڈی جی رینجرز کا بیان سب حیران

    کراچی:حقائق پر مبنی رپورٹنگ ہی موثر ہوتی ہے اور اگر اس میں تضاد یا مبالغہ آرائی شامل ہوتو معاملات ٹھیک نہیں بلکہ خراب ہوجاتے ہیں،اسی حواے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے کہا ہے کہ شہر میں ہونے والے اسٹریٹ کرائمز کے اعداد و شمار بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

    صف علی زرداری پر نیب کا خوف طاری ، اہم پیش رفت

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز چہلم جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کم ہیں مگر اعدادشمار میں انہیں بڑھاکر بتایا جارہاہے۔سوشل میڈیا پر پچھلے واقعات کو کوڈ کرکےایسے تاثر دیا جاتا ہے کہ جیسے یہ واقعہ ابھی ہوا اور شاید کراچی میں امن نہیں ہے ، حالانکہ ایسا نہیں ہے

    نیب کی لندن میں کارروائیاں ، 30 کروڑ برامد کرلیئے

    اُن کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعتوں کو شہرمیں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہرمیں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے، اسٹریٹ کرائم میں مزید کمی کریں گے۔بس ہرکوئی کوشش کرے کہ وہ مبالغہ آرائی سے بچے گا

    قاتل مچھرکی تلاش،جس نے نوجوان کی جان لے لی

  • قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ

    قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ

    قومی ہاکی ٹیم اتوار کو علی الصبح اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے رضوان سنیئر کی زیر قیادت ہالینڈ کے شہر ایمسٹلوین روانہ ہو گئی

    جہاں اسے 26 اور 27 اکتوبر کو میزبان ملک کیخلاف ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلنا ہیں جن میں کامیابی پاکستان کو اولمپکس میں جگہ دلا سکتی ہے، گول کیپرز وقار اور امجد علی کے علاوہ پاکستانی ٹیم میں نائب کپتان عماد بٹ، مبشر علی، رضوان علی، ابو بکر محمود، معین شکیل، تصور عباس، اظفر یعقوب، راشد محمود، علی شان، اعجاز احمد، عمر بھٹہ، رانا سہیل، رانا وحید، غضنفر علی، حماد انجم اور عرفان سینئر بھی شامل ہیں واضع رہے کہ پاکستانی ٹیم اولمپک کولیفائرز سے قبل 22 اور 23 اکتوبر کو جرمنی کیخلاف بھی دو میچز کھیلے گی،

    مزید پڑھیں
    قومی ٹی ٹوئنٹی سیکنڈ الیون دلچسپ مرحلے میں داخل

  • ایک کروڑ پنجابی ہیپاٹائٹس کے مریض‌

    ایک کروڑ پنجابی ہیپاٹائٹس کے مریض‌

    لاہور:گورنر پنجاب چوہدری سرور نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ افراد ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں ۔گورنر ہاؤس لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےچوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے مرض میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ پینے کا گندا پانی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی

    انہوں نے کہا کہ 2020 تک پنجاب کے 2 کروڑ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے،پینے کا صاف پانی نہ ہونے کے باعث ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 2 ہفتے پہلے ایک شہر کے 60 فیصد لوگ ہیپاٹائٹس کے مریض پائے گئے۔

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سب سے بڑا چلنج یہ ہےکہ ہماری درآمدات، برآمدات سے 3 ارب ڈالر زیادہ ہے، کوئی ہمارے خلاف لکھے تو ہم اسے مخالف سمجھتے ہیں ہمیں اس سوچ کو بھی بدلنا ہوگا۔

    سپین کے سفیر بھی لاہوری نکلے

    واضح رہے کہ 11 کروڑ سے زائد آبادی والے صوبے میں ایک کروڑ لوگوں کا ہیپاٹائٹس جیسے مرض سے متاثر ہونا سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے حوالے سے ہونے والے ایک سروے میں پنجاب کی 8 اعشاریہ 9 فیصد آبادی کے ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

    صف علی زرداری پر نیب کا خوف طاری ، اہم پیش رفت

    ڈاکٹروں کے مطابق ہیپاٹائٹس کی علامات میں بھوک نہ لگنا، اسہال، تھکاوٹ، جِلد اور آنکھوں میں پیلاہٹ اور پٹھوں، جوڑوں و معدے میں درد شامل ہے، دیہی علاقوں کے لوگ ہیپا ٹائٹس میں زیادہ مبتلا ہورہے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ علاج کیلئے اتائیوں کے پاس جانے والے اوراسپتالوں میں دیر سے آنے والے ہیپاٹائٹس کے مریض مصیبت میں پڑ سکتے ہیں، اس حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

  • اگر آپ دوسروں کے لئے نہیں چمک سکتے تو آپ ایک اسٹار نہیں ہیں، علی ظفر

    اگر آپ دوسروں کے لئے نہیں چمک سکتے تو آپ ایک اسٹار نہیں ہیں، علی ظفر

    علی ظفر نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” میں نے ہمیشہ سے ہی اس بات پر یقین کیا ہے کہ اگر آپ دوسروں کے لئے چمک نہیں سکتے تو آپ ایک اسٹار نہیں ہیں”۔

    علی ظفر نے لکھا کہ "لیلیٰ لیلیٰ” گانے کے بعد ، میں اپنی نوجوان صلاحیتوں کے ساتھ پاکستان کے دیگر حصوں کو دکھانے کے لئے مزید کام کرنا چاہتا ہوں۔ آپ سب کا پشتو گانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟

    علی ظفر نے مزید لکھا کہ مجھے اس گانا کا لنک بھیجیں جو آپ چاہتے ہیں کہ میں گاؤں. انہوں نے ہیش ٹیگ میں "پشتو” بھی لکھا.

    واضح رہے چند دن پہلے ہی علی ظفر نے "لیلیٰ لیلیٰ” گانا گایا تھا جس کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں.اب علی ظفر ایک پشتو گانا گانا چاہتے ہیں اور پاکستان کے مختلف مقامات اس میں دکھانا چاہتے ہیں.