Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہور کی سڑکوں پر اندھیرا یا روشنی اہم فیصلہ آگیا

    لاہور کی سڑکوں پر اندھیرا یا روشنی اہم فیصلہ آگیا

    ل اہور: اب لاہورکی سڑکوں پر اندھیرانہیں بلکہ روشنی ہوگی اس سلسلے میں اہم فیصلے سامنے آگئے ہیں .اطلاعات کے مطابق چیف آفیسر سید علی عباس بخاری کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد، شہر کی 27 ماڈل شاہراہوں جبکہ مجموعی طور پر 214 سڑکوں کی اسٹریٹ لائٹس کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    پی آئی اے کی پرواز میں خاتون کو انجیکشن لگا کرچپ کیوں کرادیا گیا؟

    کمشنر لاہور وایڈمنسٹریٹر آصف بلال لودھی کی ہدایت پر ہنگامی اجلاس کا انعقاد ہوا، ایم او انفراسٹرکچر انور جاوید نے ابتدائی طور پر 27 ماڈل شاہراہوں کی لائٹس کو سو فیصد روشن کرنے کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

    ڈینگی کے بعد اب پولیو؛3 نئے کیسز سامنے آ گئے

    اجلاس میں زونل آفیسر انفراسٹرکچر داتا گنج بخش زون شیخ محمد طاہر، ایس ڈی او اسٹریٹ لائٹ محمد زاہد، اے ایم او آئی عامر بٹ، زونل آفیسر انفراسٹرکچر قیوم خان نیازی اور زونل آفیسر انفراسٹرکچر گلبرگ زون ندیم باجوہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

    مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی

  • امیتابھ بچن نے آخرکار اپنی صحت سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    امیتابھ بچن نے آخرکار اپنی صحت سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    کئی مداح اپنے پسندیدہ سپر اسٹار کی صحت کی حالت سے پریشان ہیں اور امیتابھ کی جلد صحت یابی کی خواہش کر رہے ہیں۔ جگر کی حالت کی وجہ سے مسٹر بچن کے ہسپتال میں داخل ہونے کی اطلاعات آنا شروع ہوگئیں اور اپنے مداحوں کو پریشان کردیا۔ تاہم گزشتہ رات امیتابھ بچن کو ہسپتال چھوڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور انھیں پیپرازی نے اچھال لیا تھا۔ ان کے ہمراہ جیا بچن اور ابھیشیک بچن بھی موجود تھے۔

    بعد میں امیتابھ نے اپنے بلاگ پر ان کی صحت کی حالت کے بارے میں اطلاعات اور افواہوں کے بارے میں لکھا۔ امیتابھ بچن نے تمام افواہوں کو بند کردیا اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ کسی کی صحت کی صورتحال کو کمرشل نہیں بنائیں۔ میگاسٹر نے یہ بھی بتایا کہ صحت سے متعلق امور کسی کا رازداری کا حق ہیں اور تجارتی مقاصد کے لئے اس کا استحصال نہیں کیا جانا چاہئے۔ بگ بی نے اپنے مداحوں کو اس کے لئے سوشل میڈیا پر ڈالنے والی محبت اور تشویش کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کے بہت سارے مداحوں نے امیتابھ بچن کی جلد صحت یابی کی خواہش کے لئے پیغامات پوسٹ کیے تھے۔

    بگ بی نے لکھا "پیشہ ورانہ دستاویزات کے کوڈ کو نہ توڑیں بیماریوں اور طبی حالات کا رازداری انفرادی حق ہے. اس کا استحصال اور اس کی کوشش کی جانے والی تجارت ایک معاشرتی غیر قانونی کام ہے. اس کا احترام کریں اور اس کو مطلوبہ تفہیم دیں .. سبھی فروخت کی دنیا میں نہیں .. "امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں سے محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا” میرا پیار .. اور سب کے لئے میرا شکریہ. دیکھ بھال پر غور کرنے والے سب کے لیے جو میرے لئے دعا پر غور کرتے ہیں اور دعا مانگتے ہیں۔ ” 11 اکتوبر ، امیتابھ بچن 77 سال کے ہوگئے اور اس موقع پر انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ منایا۔ کون بنےگا کروپتی 11 کے سیٹ پر انہیں حیرت بھی ملی۔ ان کے بہت سے مداحوں نے بھی انہیں سوشل میڈیا پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی اطلاعات کے باوجود بدلا اداکار سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ کاروا چوتھ کے موقع پر امیتابھ بچن نے بھی ٹویٹر پر اپنی اہلیہ جیا کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

  • پی آئی اے کی پرواز میں خاتون کو انجیکشن لگا کرچپ کیوں کرادیا گیا؟

    پی آئی اے کی پرواز میں خاتون کو انجیکشن لگا کرچپ کیوں کرادیا گیا؟

    اسلام آباد :پی آئی اے کی پرواز میں خاتون کو انجیکشن لگا کرکیوں خاموش کردیا گیا؟اس خبر نے سب کو حیران کردیا ، اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کی بیرون ملک پرواز میں ذہنی مریضہ نے اپنی مشکوک اور احمقانہ حرکتوں سے مسافروں اور عملے کو پریشان کردیا، ایک مسافر نے ذہنی سکون کا انجکشن لگا کر حالات کو قابو میں کیا۔

    مسلم ہولوکاسٹ جموں 1947—از….انشال راؤ

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں ذہنی مریضہ نے مسافروں میں کھلبلی مچا دی، اس حوالے سے پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں خاتون مسافر کو دوران پرواز اچانک نفسیاتی پن کے دورے پڑنا شروع ہوگئے ۔

    مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی

    شازیہ نامی مسافر خاتون نے دوران پرواز الٹی سیدھی اور احمقانہ حرکتیں شروع کردیں، فضائی میزبان مسافر خاتون کو بار بار سمجھاتے رہے لیکن مسافر خاتون نے کسی کی نہ سنی۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی آئی اے کے عملے نے فلائٹ میں موجود ایک مسافر ڈاکٹر کی معاونت سے خاتون مسافر کو ذہنی سکون کا انجکشن لگایا جس کے بعد صورتحال کنٹرول میں آئی۔

    سپین کے سفیر بھی لاہوری نکلے

    اس حوالے سے پی آئی اے کے سینئر پرسن نے مانچسٹر کے ٹریفک کے عملے کے خلاف لاگ بک میں شکایت درج کردی ہےکہ اگر مسافر ذہنی مریضہ تھی یا بیمار تھی تو اسے بورڈنگ پاس کیسے جاری کیا گیا اور اگر مریضہ بیمار تھی تو فضائی میزبان کو اس بارے میں آگاہ کیوں نہ کیا گیا۔

  • ڈینگی کے بعد اب پولیو؛3 نئے کیسز سامنے آ گئے

    ڈینگی کے بعد اب پولیو؛3 نئے کیسز سامنے آ گئے

    اسلام آباد:ملک میں ایک طرف ڈینگی سے جان چھوٹ نہیں رہی تھی تو دوسری طرف پولیوسے متعلق نئ خبر نے پھر غمگین کردیا ، اطلاعات کےمطابق ملک میں پولیو کے تین نئے کیسز سامنے آ گئے، جس کے بعد رواں برس کے مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 76 ہو گئی ہے۔

    مسلم ہولوکاسٹ جموں 1947—از….انشال راؤ

    تفصیلات کے مطابق تین نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے، لکی مروت کی یو سی سلمان خیل کی 7 ماہ کی بچی، پہاڑ خیل ٹھل کا 21 ماہ کا بچہ اور بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی۔

    دوسری طرف ان پولیوکیسز کے حوالےسے محکمہ صحت کی طرف سے ایک وضاحت بھی پیش کی گئی ہے جس کے مطابق بچی کے والدین پولیو ویکسین پلانے سے انکاری تھے، پولیو ٹیسٹ کے لیے نمونے لینے سے قبل سات ماہ کی بچی انتقال کر گئی تھی،

    مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی

    محکمہ صحت کی طرف سے مزید رپورٹ جو سامنے آئی ہے اس کے مطابق لکی مروت کی یو سی پہاڑ خیل ٹھل کا 21 ماہ کا بچہ بھی پولیو وائرس کا شکار ہوا، جس کا تعلق افغانستان کے صوبہ پکتیکا سے ہے، بچے کی ایک بار پولیو ویکسینیشن کی گئی تھی۔

    سپین کے سفیر بھی لاہوری نکلے

    بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے گیارہ ماہ کے بچے کا تعلق یو سی شاہرگ رورل وَن سے ہے، پولیو کے شکار بچے کی ایک بار پولیو ویکسینیشن ہوئی ہے۔ جامشورو کی تحصیل کوٹری کے 31 ماہ کے بچے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی

    مقبوضہ کشمیر ، بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی

    سری نگر: بھارتی مظالم کی کہانی بھارتی صحافی کی زبانی ، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت، خوف اور دھمکیوں کی کہانی جاری ہے، بھارتی صحافی اشوک سوائین مزید چشم کشا حقائق سامنے لے آئے۔

    مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے اشوک سوائین نے اخبار دی ہندو میں رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جوانوں، بزرگوں، بچوں پر تشدد اور گرفتاریاں روز کا معمول بن گئی ہیں۔

    قاتل مچھرکی تلاش،جس نے نوجوان کی جان لے لی

    بھارتی صحافی اشوک سوائین نے اپنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں کو دھمکیاں بھی دے رہے ہیں، اگر کسی نے بھی میڈیا سے بات کی تو اس کا برا حشر کیا جائے گا، بھارتی سرکار نے عوام سے تشدد اور بربریت کی شکایت کا حق بھی چھین لیا، کشمیری عوام کو میڈیا سے دور رکھنے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق جنوبی کشمیر میں وامہ، شوپیاں کے عوام بھارتی فوج کا نشانہ ہیں، شمالی کشمیر میں باندی پورا، سوپور میں بھی صورت حال مختلف نہیں، تشدد اور دباؤ کے نت نئے طریقے متعارف کرائے جا رہے ہیں، شوپیاں میں گرفتار 26 سالہ نوجوان کو جیپ سے باندھ کر گھسیٹا گیا، راشٹریہ رائفل کیمپ میں نوجوان کو برہنہ کر کے یخ بستہ پانی میں غوطے دیے گئے، اس کے بعد اسے ایک بد بودار سیال مادہ پینے پر بھی مجبور کیا گیا۔

    اشوک سوائن نے رپورٹ میں لکھا ایک نوجوان کو بجلی کے کھمبے سے باندھا گیا، نوجوان کو تشدد کے ساتھ کرنٹ بھی لگایا جاتا رہا، چیل پورہ، ترن کے علاقوں میں بھی ایسی کہانیاں عام ہیں، دوسری طرف لوگوں نے خوف کے مارے اپنے لب سی رکھے ہیں، پنجورا نامی گاؤں میں لوگوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، لوگ ذہنی مریض بن رہے ہیں۔

    وزیراعظم کا پاک فوج کی جرأت کو سلام

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پلواما میں تاجر بھی میڈیا سے بات کرنے سے ڈرتے ہیں، ہمیں بھی دھمکی دی گئی کہ اگر میڈیا سے بات کی تو تمھارے بچوں کو ہزار کلو میٹر دور عقوبت خانوں میں بھیج دیا جائے گا، تاجروں نے کہا کہ یہ دھمکیاں پبلک سیفٹی جیسے ڈریکونئین قانون کے نام پر دی جاتی ہیں، پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلائے بغیر 6 ماہ سے 2 سال قید رکھا جا سکتا ہے۔

    ائیر پورٹ سے نشہ آور ادویات برآمد

    اشوک سوائن کے مطابق نئی دہلی نے اپنے انڈر کور ایجنٹ علاقے میں داخل کر دیے ہیں، کشمیری عوام بھارتی ایجنٹس کے ڈر سے سیاست پر بات ہی نہیں کر سکتے۔ بھارتی صحافی اشوک سوائین نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کردیا ہے کہ اس کے باوجود کشمیریوں کا ایک ہی مطالبہ ہے اور وہ ہے کہ انہیں آزادی دی جائے ،

  • کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا، وزیراعظم حکم دیں مکمل کردیں گے ، علی محمد خان

    کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا، وزیراعظم حکم دیں مکمل کردیں گے ، علی محمد خان

    اسلام آباد:کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا، وزیراعظم حکم دیں مکمل کردیں گے ، وزیرمملکت علی محمد خان نے اہم موقع پر اہم بات کہہ کر بھارت کو پیغام دے دیا ، اطلاعات کےمطابق آج وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے، پوری قوم وزیراعظم کے اعلان کی منتظر ہے۔

    وزیراعظم کا پاک فوج کی جرأت کو سلام

    اسلام آباد میں منعقدہ کشمیر ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے ایک اہم موڑ سے گزر رہا ہے، ایسے وقت میں نریندر مودی پاکستانیوں کو ڈرانے کی کوشش نہ کرے۔وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ دنیا یاد رکھے کشمیر کے الحاق تک پاکستان ادھورا ہے۔

    بھارتی ناظم الامور حاضر ہوجائے، دفتر خارجہ طلبی

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا بہترین مقدمہ لڑا، پاکستان قیام امن کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے، خطے کو جنگ سے بچانے کی ذمہ داری اقوام عالم پر عائد ہوتی ہے۔

    ائیر پورٹ سے نشہ آور ادویات برآمد

  • قومی ٹی ٹوئنٹی سیکنڈ الیون دلچسپ مرحلے میں داخل

    قومی ٹی ٹوئنٹی سیکنڈ الیون دلچسپ مرحلے میں داخل

    کراچی: پی سی بی کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ،
    چھے ٹیموں کے درمیان جاری ایونٹ میں سدرن پنجاب کی ٹیم اپنے چاروں میچز جیت کر سیمی فائنل میں رسائی پانے میں کامیاب ہو گئی ہے، سندھ کی ٹیم نے بھی اپنے چار میں سے تین میچز میں فتحیاب ہو کر فائنل فور میں جگہ بنا لی، خیبر پختونخوا کی ٹیم 4 میں سے 2 میچز جیتنے میں کامیاب رہی ہے، بلوچستان، سینٹرل پنجاب اور نادرن کی ٹیمیں صرف ایک ایک بار فتحیاب ہوئیں،

    سیمی فائنلمیں نشست کنفرم کرنے والی سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں پیر کو رسمی مقابلہ میں شرکت کریں گی، سدرن پہلے ہی چاروں فتوحات کیساتھ فائنل فور میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئی ہے، اگلے روز کے پی کے کا سنٹرل پنجاب سے مقابلہ ہو گا جبکہ بلوچستان کا ٹکراؤ نادرن سے ہو گا، دیگر دونوں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے تعین کے بعد 23 اکتوبر کو فائنل فور مقابلے ہونگے

    لیگ مقابلوں کی ٹاپ ٹیم کا مقابلہ چوتھی پوزیشن پرآنے والی ٹیم سے ہوگا جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن کی حامل ٹیمیں فائنل میں رسائی کے لیے ایک دوسرے کوزیرکرنے کی کوشش کریں گی، فائنل 24 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

  • آہ ! مولانا کو بڑا دھچکا، پاکستان علما کونسل نے آزادی مارچ کو انتشار قرار دیا

    آہ ! مولانا کو بڑا دھچکا، پاکستان علما کونسل نے آزادی مارچ کو انتشار قرار دیا

    گوجرانوالہ:آہ!مولانا فضل الرحمن کو سخت دھچکہ ، پاکستان علماکونسل نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کو غلام ذہنوں کی عکاسی قراردیتے ہوئے اس کو ملک وقوم کے لیے انتشار قرار دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مساجد اور مدارس کسی بھی انتشار اور فساد کی حمایت نہیں کریں گے

    دھواں چھوڑنے والے ہوجائیں تیار ، وارننگ اور نوٹس ہیں تیار

    ذرائع کےمطابق آج گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مدارس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، مسجد اور مدرسے ماضی میں کسی انتشار اور فساد میں شامل ہوئے اور نہ مستقبل میں ایسا ہوگا۔ اور نہ ہی آزادی مارچ کے لیے کسی طالب علم یا استاد کو کوئی چھٹی دی جائے گی۔

    بلوچستان یونیورسٹی کےوائس چانسلراپنا عہدہ چھوڑ کرچلےگئے

    پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کوئی بچوں کو زبردستی مارچ میں شریک نہیں کرسکتا ہے۔مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ انتشارپھیلانےوالوں کوعوام کے ساتھ مل کر روکیں گے اور 27 اکتوبر کو بھارت کےخلاف ملکی سطح پر یوم سیاہ منایا جائے گا۔

    وزیراعظم کا پاک فوج کی جرأت کو سلام

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جامعہ بنوریہ نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مخالفت کا اعلان کیا، مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ دینی طلبہ کو سیاست میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کے بارے میں انکشاف ہوا ہےکہ وہ ابھی تک ان کوششوں میں لگے ہوئے کہ یہ آزادی مارچ منسوخ ہوجائے کیونکہ ان کو ڈر ہے کہ اگرآزادی مارچ ناکام ہوا تو سب کی سیاست کابیڑا غرق کردے گا

  • سپین کے سفیر بھی لاہوری نکلے

    سپین کے سفیر بھی لاہوری نکلے

    لاہور: پاکستان میں سپین کے سفیر بھی بالکل لاہوریوں کیطرح لاہور کے طرز زندگی کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں ، اطلاعات کے مطابق سپین کے سفیر مینول دورین لاہور کی خوبصورتی کے دلدادہ نکلے، پاکستانیوں کو ہسپانوی زبان سیکھنے کی دعوت دے ڈالی۔

    نیب کی لندن میں کارروائیاں ، 30 کروڑ برامد کرلیئے

    ذرائع کے مطابق آج ہسپانوی سفیر نے دورہ لاہور کے دوران بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے ہسپانوی سفیر کو بادشاہی مسجد کی تاریخ بارے آگاہ کیا اور بادشاہی کی تاریخ پر لکھی کتاب پیش کی۔

    کل کراچی کااہم دورہ،پیپلزپارٹی پریشان،کیاکرےگاخان

    ذرائع کےمطابق پاکسان میں سپین کےسفیر نے میاں یوسف صلاح الدین کی حویلی کا دورہ بھی کیا۔ اپنے دورے کے دوران سپین کے سفیر نے ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بادشاہی مسجد اور میاں سلی حویلی قابل تعریف اور قابل دید ہے، لاہور کی خوبصورتی دیکھنے کیلئے جلد تفریحی دورہ کرونگا۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر سپین کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سپین کے درمیان دو طرفہ امور پر کام کر رہے ہیں، آئندہ سال دونوں ممالک کے درمیان صوفی فیوژن میوزک پر کام کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو سپیشن زبان سیکھنی چاہیئے کیونکہ اس کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

    دھواں چھوڑنے والے ہوجائیں تیار ، وارننگ اور نوٹس ہیں تیار

    دوسری طرف پاکستان میں سپین کے سفیر نے سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار بھی کیا ،ہسپانوی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر سٹورز کھولنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جس سے کاروباری تعلقات میں بہتری آئے گی۔

  • 24 سالہ نوجوان ، پتنگ بازوں کے ہاتھوں قربان ، حکمران بے حس ، عوام پریشان

    24 سالہ نوجوان ، پتنگ بازوں کے ہاتھوں قربان ، حکمران بے حس ، عوام پریشان

    لاہور:24 سالہ نوجوان ، پتنگ بازوں کے ہاتھوں قربان ، حکمران بے حس ، عوام پریشان اطلاعات کےمطابق آج ساندہ میں ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق، 24 سالہ نوجوان گلے میں ڈور پھرنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔

    ریسکیوحکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار نوجوان گھر کا راشن لینے جارہا تھا کہ گلے میں ڈور پھرنے سے 24 سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو نے نوجوان کی لاش پولیس کے حوالے کردی۔دوسری طرف والدین اور دیگر شہریوں کا احتجاج جاری ہے اور عوام الناس نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرے

    دوسری جانب مبینہ طور پر ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار کے جاں بحق ہونے کےمعاملہ پر ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اجمل سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔