Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی ناظم الامور حاضر ہوجائے، دفتر خارجہ طلبی

    بھارتی ناظم الامور حاضر ہوجائے، دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد:بھارت پھر شرارت سے باز نہیں آرہا ، پاک فوج نے شرارت کی سزا بھی دے اور دوسری طرف بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے بھارتی ناظم امور کو دفترخارجہ طلب کرلیا۔

    اسلام آباد سے ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا، بھارتی فائرنگ سے بےگناہ شہریوں کی شہادت پر پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔پاکستان نے بھارت کو پیغام بھی بھیج دیا ہے کہ وہ آئندہ ایسی کسی شرانگیزی سے باز رہے

    دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کا بھرپورجواب دیا جاتا رہے گا۔ اس قبل بھی متعدد بار بھارتی حکام پاکستان دفترخارجہ طلب کیے جاچکے ہیں، تاہم اس کے باوجود بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    بھارتی شرانگیزی کے ردعمل میں جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شاہ کوٹ، نوسیری اور جوڑا سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 9 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک کردیے۔

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اس جوابی کارروائی میں دو بھارتی بنکرز تباہ اور کئی بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ جبکہ بھارتی فائرنگ سے ایک جوان لانس نائیک زاہد اور 5شہری شہید گئے

  • گجرات پولیس کی بڑی کارروائی موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری کرنے والا خطرناک گینگ گرفتار ۔۔۔۔

    گجرات پولیس کی بڑی کارروائی موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری کرنے والا خطرناک گینگ گرفتار ۔۔۔۔

    گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے) پولیس کی بڑی کارروائی،موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ گرفتار تھانہ اے ڈویژن پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار رکنی گینگ گرفتار کرکے 8موٹر سائیکل اور 15موبائل فونزبرآمد کرلئے۔۔۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید توصیف حیدر نے سٹی ایریا میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سٹی سرکل رضا حسنین اعوان کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن انسپکٹر اسلم کدھراور دیگر پولیس افسران شامل ہیں۔پولیس ٹیم نے شب وروز محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سٹی ایریا میں موٹرسائیکل چوری کرنے والاچار رکنی گینگ ٹریس کرکے چار ملزمان گرفتار کرلیے۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ دکانوں کے باہر کھڑے ہو جاتے اور جونہی کوئی شخص موٹر سائیکل کھڑی کر کے خریداری کیلئے اندر جاتا تو ہم ماسٹر چابی لگا کر موٹر سائیکل لے کر فرار ہو جاتے۔ملزمان کے قبضہ سے8موٹر سائیکل جبکہ مختلف جگہوں سے چوری کیے ہوئے15قیمتی موبائل فونزبھی برآمد ہوئے جبکہ گینگ کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

  • حماس کے وفد کی روسی نائب وزیرخارجہ سے ملاقات

    حماس کے وفد کی روسی نائب وزیرخارجہ سے ملاقات

    فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر ممبر موسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں حماس کے وفد نے روسی نائب وزیرخارجہ میخائل بوگدانوف سے ملاقات کی۔ قطر میں ملاقات ہونے والی روسی سفیر نور محمد خولوف بھی موجود تھے۔

    حماس نے قطرسے ناراضگی کا اظہار کر دیا

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبہ کے سینئر رکن عزت الرشق نے کہا کہ بوگدانوف کے ساتھ ہونےوالی ملاقات میں مسئلہ فلسطین کی موجودہ صورت حال اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    حماس رہ نما کے مطابق ملاقات میں فلسطین میں قومی مصالحت کے حوالے سے 8 فلسطینی جماعتوں کے مصالحتی فارمولے اور فلسطینیوں کے درمیان اختلافات کوختم کرنے کے لیے ہونے والی بات چیت بھی زیر بحث آئی ۔

    حماس نے غزہ میں ایک اور اسرائیلی ڈرون مارگرایا

    حماس کے وفد اور روسی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین میں مجوزہ انتخابات اور دیگر امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    حماس کا اسرائیل کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم

    دریں اثناء دونوں وفود کے مابین غزہ کی معاشی صورت حال، حق واپسی تحریک اور غزہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر بھی بحث کی گئی۔

  • مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھارت میں بھی احتجاجی مظاہرہ

    مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھارت میں بھی احتجاجی مظاہرہ

    مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 اور 35 اے منسوخ کیے ہوئے اڑھائی ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے لیکن وہاں کے معمولات زندگی آج بھی مفلوج ہیں۔

    ٹورنٹو کے کوئین پارک میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی

    بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پہلی مرتبہ احمدآباد میں کشمیریوں کے حق میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ کا اہتمام احمدآباد کے مشہور ادارے آئی آئی ایم کے باہر کیا گیا تھا۔ مظاہرہ میں ریاست سے مختلف تنظیموں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی

    مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور موم بتی لے کر کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور مظلوم کشمیریوں سے ہونے والی نا انصافی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    آرٹیکل 370نہیں تو کشمیر کے بھارت سے رشتے بھی ختم، بھارت نواز کشمیری کا بڑا اعلان

    اس موقع پر مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنوینر مجاہد نفیس نے کہا کہ ‘تمام لوگوں کے دلوں میں کشمیریوں کے لئے درد ہے، دو ماہ سے زائدعرصہ ہونے کے باوجود وہاں کی عوام پریشان حال ہے۔ ان حالات میں گجرات کے تمام لوگ ان کے ساتھ ہیں اور جمہوریت کو بچانے کا مطالبہ کر رہے ہیں’۔

    مقبوضہ کشمیر، کرفیو کے ڈھائی ماہ، مسجدوں کے منبرو محراب خاموش

    اس موقع پر احمدآباد کی تمام انصاف پسند تنظیموں سے منسلک افراد نے حصہ لے کر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی۔ گجرات ہائی کورٹ کے وکیل شمشاد خان پٹھان کے مطابق ‘حکومت کشمیر میں سب ٹھیک ہونے کا دعویٰ کررہی ہے، لیکن وہاں کچھ بھی ٹھیک نظر نہیں آ رہا’۔ ایسے میں حکومت کو چاہئے کہ کشمیر میں امن بحال کرے اور حالات معمول کے مطابق کرے۔

    ویلفیئر پارٹی آف انڈیا گجرات کے صدر اکرام بیگ مرزا نے کشمیریوں پر ہورہے ظلم و ستم پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ‘آرٹیکل 370 ہی کشمیر کو بھارت سے جوڑتی تھی، لیکن حکومت نے اسے ہی ختم کردیا، حکومت کشمیریوں کے حقوق کو تلف کرنے کی سازش کررہی ہے، جس کے خلاف آج احمدآباد کے لوگ سڑکوں پر ہیں’۔

  • برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین کے صدر کو خط میں کیا لکھا؟

    برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین کے صدر کو خط میں کیا لکھا؟

    برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے یورپی یونین کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹسک کو ایک خط لکھا ہے۔

    بورس جانسن نے بریگزٹ کے متعلق بڑا اعلان کر دیا

    برطانوی وزیراعظم نے خط میںاستدعا کی کہ بریگزٹ کی تاریخ کو بڑھا کر اگلے سال 31 جنوری تک کر دی جائے۔

    مسٹر جانسن نے خط میں لکھا ہے کہ وہ یہ خط یورپی یونین کو آگاہ کرنے کے لئے لکھ رہے ہیں۔ جانسن کے بقول وہ یورپی یونین معاہدہ کے آرٹیکل 50 (3) کے تحت برطانیہ کو بریگزٹ سے الگ ہونے کے لئے دی گئی مدت کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    میں برطانوی قوم سے بریگزٹ تقسیم پر معافی مانگتا ہوں، ڈیوڈ کیمرون کی اعلیٰ ظرفی نے حیران کردیا

    مسٹر جانسن نے خط میں تاریخ کو اگلے سال 31 جنوری تک موخر کرنے کی درخواست کی ہے۔

    نو ڈیل بریگزٹ ، بورس جانسن کا اقدام ، غیر قانونی ، برطانیہ میں بغاوت کی سی کیفیت

    یاد رہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے لئے بریگزٹ کے اجلاس کی تاریخ فی الحال 31 اکتوبر ہے جسے آگے بڑھانے کے لئے برطانیہ نے درخواست کی ہے۔دوسری طرف یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے بھی بریگزٹ ملتوی کرنے کے لئے برطانیہ کی درخواست کی تصدیق کی ہے۔

  • گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا یوتھ نوجوانوں کے ساتھ شجر کاری مہم میں حصہ ۔۔۔۔۔

    گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا یوتھ نوجوانوں کے ساتھ شجر کاری مہم میں حصہ ۔۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)اتوار کا دن گجرات کے نوجوانوں کے نام۔گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا کہنا کے نوجوانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت شجرکاری کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ اور میں ان کو تہہ دل سے ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں ویلڈن یوتھ آف گجرات۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہر نوجوان اپنے شہر کو بہتر بنانے کا سوچ لے تو گجرات شہر دوسرے شہروں سے بہتر بنانے سکتا۔ اس لیے ہر نوجوان کو چاہیے کہ صفائی کا خاص خیال رکھے۔اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے بھی نوجوانوں کے ساتھ پودے لگائے ۔۔۔۔

  • حکومت سے مذاکرات، جے یو آئی ف نے اہم اعلان کر دیا

    حکومت سے مذاکرات، جے یو آئی ف نے اہم اعلان کر دیا

    جمعیت علمائے اسلام ف نے حکومت کے ساتھ آج ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمن مان گئے؟ اہم خبر آگئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی ف نے حکومت کے ساتھ آج ہونے والے مذاکرات اب منسوخ کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات کا اختیار رہبر کمیٹی کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماوَں سے مشاورت کر کے مذاکرات کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    جے یو آئی ف نے 22اکتوبر کو رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

    سابق بھارتی فوجی مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے کیوں پریشان ہوئے؟

    آزادی مارچ کو ناکامیاں ملنی شروع ہوگئیں ، مصدقہ اطلاعات کے مطابق چوہدری برادران کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کے موقف کی حمایت اور آزادی مارچ میں شرکت سے صاف جواب ہوگیا ہے ،اور صاف جواب لیے مولانا فضل الرحمن خالی ہاتھ واپس لوٹ آئے

    مولانا فضل الرحمن کو صاف جواب ، پریشان ہو کر واپس لوٹ آئے

  • ہیلی بیبر نے اپنے شادی کے جوڑے میں چھپی ہوئی خفیہ تفصیلات بتا دی

    ہیلی بیبر نے اپنے شادی کے جوڑے میں چھپی ہوئی خفیہ تفصیلات بتا دی

    ہیلی بیبر نے اپنے ایک حیرت انگیز آف وائٹ شادی کا جوڑا ایک نئے انٹرویو میں کھولا ہے۔

    ہیلی کے پردے کو "ٹیل ڈیٹ ڈو یو ایس پارٹ” کے الفاظ سے کندہ کیا گیا تھا اور اس گاؤن میں خود کچھ اور خاص زینت بنی تھی۔

    دلہن کی درخواست پر اس گاؤن میں آف وائٹ علامت (لوگو) نیز ڈیزائنر ورجل ابلو کے دستخطی فونٹ اور اسٹائل میں موتیوں میں نکالی گئی "شادی کا جوڑا” کے الفاظ شامل تھے۔

    اشتہار – نیچے پڑھنا جاری رکھیں

    ہیلی بیئبر (نی بالڈون) کی جسٹن بیبر سے شادی حیرت انگیز نہیں تھی اور ہم ابھی بھی اس دن کے بارے میں کچھ خاص اور مباشرت کی تفصیلات تلاش کر رہے ہیں۔

    ایک نئے انٹرویو میں ہیلی نے مداحوں کو اس کے جبڑے گرنے والے گاؤن پر مزید گہری نظر دی جسے وہ برانڈ میں خواتین کی ہیڈ ڈیزائنر سبرینا مینڈیلی کے ساتھ آف وائٹ کے ورجل ابلو کی طرف دیکھنے کے ل. گئیں۔

    جب کہ ہیلی کا پردہ پہلے ہی افسانوی ہے ، اس کی تمام CAPS کڑھائی ("TILL DeATH DOS PART”) کی بدولت پتہ چلا کہ دلہن کے گاؤن میں بھی کچھ پوشیدہ پیغامات شامل ہیں۔ الفاظ "شادی کا جوڑا” موتیوں میں گاؤن کے پچھلے حصے میں ٹانکے ہوئے تھے ، جب کہ لباس خود بخود آف وائٹ ایرو علامت (لوگو) کے ساتھ کڑھائی کر رہا تھا۔

    https://www.instagram.com/p/B3xl32WhMjR/?igshid=zhhn5mn6q5vg

    ہیلی نے اس سے قبل اسلوب کا خوبصورت بیسپوک گاؤن بنانے کے لئے اس کا شکریہ ادا کیا ، جیسا کہ انسٹاگرام پر انہوں نے لکھا ، "ویرجیلبلوہ میرے وژن کو زندہ کرنے اور میرا پسندیدہ لباس بنانے کے لئے آپ کا شکریہ۔” "آپ اور آپ کی ٹیم ناقابل یقین ہے اور میں ہمیشہ کے لئے شکر گزار ہوں کہ مجھے آپ کی خوبصورت تخلیق پہننا پڑی۔

  • ائیر پورٹ سے نشہ آور ادویات برآمد

    ائیر پورٹ سے نشہ آور ادویات برآمد

    لاہور: مشیات کی سمگلنگ چوری چھپے یا انڈرسٹینڈنگ ،لاہور سے بیرون ملک بڑی مقدار میں کیٹامائن ڈرگز، نشہ آوراورنیند کی گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔حکام کے مطابق وہ اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں

    برگرڈاکو،نیا سٹائل ،سنسنی خیز انکشافات ، کراچی سے لاہورتک

    لاہورائیر پورٹ پر بڑے پیمانے پر پکڑی جانے والی منشیات کے بارے میں کہا گیا ہےکہائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کسٹمز حکام نے کوالالمپور جانیوالے 2 مسافروں کے سامان سے دوران تلاشی نشہ آور غیر ممنوعہ ادویات برآمد کر لیں، کراچی کے رہائشی نذیر علی اور جواد بلال کے سامان سے 195 کلو کیٹامائن ڈرگز اور 5 لاکھ نیند کی گولیاں برآمد ہوئیں، کیٹامائن ڈرگ خشک دودھ کے پیکٹوں میں بند کی گئی تھی،

    کرتارپورراہداری، من موہن سنگھ کی آمد اورعمران خان کااعلان

    ائیرپورٹ سیکورٹی حکام کے مطابق دونوں مسافر ملینڈو ائیر کی پرواز او ڈی 132 کے ذریعے لاہور سے کوالالمپور جا رہے تھے، دوران امیگریشن کسٹمزحکام کی جانب سے مسافروں کے سامان کی تلاشی سےممنوعہ اشیاء برآمد ہوئیں جس پردونوں مسافروں کوآف لوڈ کردیاگیا کسٹمزحکام نے کاغذی کارروائی پوری کرنے کے بعد دونوں مسافروں کو مزید تفتیش کیلئےپولیس کے حوالے کر دیا۔

    آج آخری دن

  • آج آخری دن

    آج آخری دن

    لاہور:لاہور آج عظیم روحانی شخصیت حضرت عثمان بن علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 976 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آج آخری روز ہے ،دربار پر درود و سلام، حمد و ثناءاور نعت خوانی کی محفلیں جاری ہیں۔

    ابھی ایمانداری زندہ ہے،کراچی ایئرپورٹ کا دلچسپ واقعہ

    ذرائع کے مطابق 976ویں عرس کی تقریبات کے تیسرے اور آخری روزبھی زائرین کی دربارشریف پرحاضری کاسلسلہ جاری ہے، جہاں پرنور ماحول میں محفل سماع‘ محفل نعت رسول مقبول ﷺ کے ساتھ ساتھ عقیدت مند ٹولیوں کی شکل میں منقبت و سلام کا نذرانہ بھی پیش کر رہے ہیں، ملک اوربیرون ملک سےلاکھوں کی تعدادمیں زائرین اپنی منتیں پوری ہونےکی آس دل میں لئےدربارپرحاضری دے رہے ہیں،

    داتا دربار انتظامیہ کی جانب سے عقیدت مندوں کیلئے دیسی گھی میں مٹن قورمہ، مٹن حلیم، بریانی اور زردے کا اہتمام کیا گیا،دودھ کی روایتی سبیل بھی لگائی گئی ہے جس کا افتتاح کل صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کیا تھا، بیرون شہر سے آنے والوں کے قیام کیلئے سینٹرل ماڈل سکول میں خصوصی کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا، عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک

    وزیر مذہبی امورسید سعید الحسن سمیت دیگر منتظمین نےگورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی داتا دربار آمد پر استقبال کیا، چودھری محمد سرور نے داتا دربار پر حاضری دی اور نوافل اداکیے ، انہوں نے ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔

    کرتارپورراہداری، من موہن سنگھ کی آمد اورعمران خان کااعلان