Baaghi TV

Author: +9251

  • آصف علی زرداری پر نیب کا خوف طاری ، اہم پیش رفت

    آصف علی زرداری پر نیب کا خوف طاری ، اہم پیش رفت

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے دکھ اور تکلیف کی اور گھڑی قریب آنے کو ہے جب نیب کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب ایک اہم کیس کا ٹرائیل کرنے جارہی ہے، اطلاعات کےمطابق نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں آصف زرداری کیخلاف ٹرائل کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

    37 اضلاع میں 36 وبائی امراض‌، نیا فیصلہ آگیا

    اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق آصف علی زرداری کے خلاف قومی احتساب بیوروذرائع کے مطابق 6 جعلی اکاؤنٹس ریفرنسز کے ٹرائل کے لئے پراسیکیوشن ٹیم بنائی گئی ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی کو اس 6 رکنی نیب ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

    کل کراچی کااہم دورہ،پیپلزپارٹی پریشان،کیاکرےگاخان

    دوسری طرف سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف کیا ہونے جارہا ہے اس کے بارے میں نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں مدثر نقوی، فلاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں سہیل عارف، وسیم جاوید کو پنک ریذیڈنسی ریفرنس، عرفان احمد کو ہریش کمپنی ریفرنس اور مرزا عثمان مقصود کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ریفرنس میں پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ سردار مظفر عباسی کو نیب ہیڈ کوارٹرز کو پیشرفت سے آگاہ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    نیب کی لندن میں کارروائیاں ، 30 کروڑ برامد کرلیئے

  • کل کراچی کااہم دورہ،پیپلزپارٹی پریشان ، کیاکرےگاخان

    کل کراچی کااہم دورہ،پیپلزپارٹی پریشان ، کیاکرےگاخان

    کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی وزیراعظم کے کل کے دورہ کراچی سے بہت پریشان دکھائی دے رہی ہی ، وزیراعظم کے دورہ میں اہم فیصلوں سے پیپلرپارٹی کو کیا دھچکے لگیں گے پہلے ہی سوچنا شروع کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کراچی آ مد کے بعد گورنر ہائوس میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو کا 77 واں دن،مظالم رکے نہیں، کشمیری تھکے نہیں،آزادی کی جنگ جاری

    ذرائع کے مطابق سندھ میں وفاق کے تعاون سے جاری منصوبوں پر بھی وزیراعظم عمران خان بریفنگ لیں گے۔ اور بزنس کمیونٹی سمیت پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سے علیحدہ ملاقات بھی کرینگے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم کراچی کو صاف ستھرا شہربنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اہم اعلان کریں گے

    اگرآپ کو رونا نہیں‌آتا تو پھرماں کی محبت کا یہ واقعہ ضرور پڑھ لیں‌

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم بننے کے بعد عمران خان نے کراچی کا اپنا پہلا ایک روزہ دورہ 16 ستمبر کو کیا تھا، انھوں نے دورے کا آغاز مزارِ قائد پر حاضری سے کیا، انھوں نے مزارِ قائد پر فاتحہ خوانی کی اور گل دستہ بھی رکھا جب کہ انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے تھے۔

    37 اضلاع میں 36 وبائی امراض‌، نیا فیصلہ آگیا

  • نیب کی لندن میں کارروائیاں ، 30 کروڑ برامد کرلیئے

    نیب کی لندن میں کارروائیاں ، 30 کروڑ برامد کرلیئے

    لندن: برطانیہ اور پاکستان نے فراڈ کے ملزمان کے خلاف مشترکہ کاروائیاں شروع کر دیں۔ دونوں ممالک میں خورد برد کرنے والے ملزم نثار افضل سے لندن میں 30 کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے۔

    حکومت مدت پوری کرپائے گی؟بلاول نے بتادیا

    برطانیہ میں کروڑوں روپے کا فراڈ کرکے پاکستان آنے والے نثار افضل نے اپنے ملک میں بھی دھوکا دہی جاری رکھی۔ نیب نے تحقیقات کے لیے برطانوی حکام کو خط لکھا جس پر برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے نثار افضل کی فیملی سے 30 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔

    وزیراعظم کا پاک فوج کی جرأت کو سلام

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملزم کے خلاف انکوائری کو باقاعدہ تحقیقات میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے، اب گرفتاریاں ہوں گی۔نیب کے اس اقدام نے ان تمام کرپٹ افرادکے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جو ابھی تک بیرون ملک بیٹھ کر نیب کی دسترس سے دور تھے

    ائیر پورٹ سے نشہ آور ادویات برآمد

  • مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی

    مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی

    رحیم یارخان( )پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر میاں خالد شاہین نے کہا ہے کہ آزادی مارچ نا اہل حکومت کے خاتمے کا باعث بنے گا۔مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی۔مرکزی قیادت کی ہدایت پر ضلع بھر میں تنظیم سازی مکمل کرنے کے لئے مشاورت شروع کردی ہے ۔تمام خالی عہدے چندروز میں مکمل کر کے مرکز کو بھجوا دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی آفس میں منعقد ہونےووالے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران انتقام کے نشے میں جو ہماری قیادت کے ساتھ ظلم اور زیادتیاں کر رہی ہے اسکا انہیں حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کارکن تمام تر اختلافاف بھلا کرپارٹی کی مضبوطی کے لئے جدوجہد کریں تاکہ نا اہل حکومت سے چھٹکارہ حاصل کر کہ دوبارہ نواز شریف کو اقتدار میں لایا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی صدر میں محمد شہباز شریف جس طرح متحرک ہو کر پارٹی کو متحد کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔کارکنوں کو بھی اسی طرح کام کرنا ہوگا۔اجلاس میں میاں عمر منیر، رانا عبدالشکور،لیلارام سمیت ضلع بھر سے آئے ہوئے عہدیداران اور کرکنان شریک تھے۔

  • قاتل مچھرکی تلاش،جس نے نوجوان کی جان لے لی

    قاتل مچھرکی تلاش،جس نے نوجوان کی جان لے لی

    لاہور: تدبیراں دے چارے نئیں چلدے جدوں تیر وجے تقدیراں دا، ڈینگی کے خلاف حکومتی کوششیں بے اثر ، دوسری طرف خوشاب کا نوجوان ڈینگی مچھر کے کاٹنے کے سبب جہان فانی سے کوچ کرگیا ،

    ائیر پورٹ سے نشہ آور ادویات برآمد

    خوشاب سے ذرائع کےمطابق ڈینگی سے جاں بحق خوشاب کے رہائشی 27 سالہ وقاص کے ورثا نے ہسپتال انتظامیہ پر بروقت علاج نہ کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔ خوشاب میں اب تک پچاس افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نایاب ہیں۔

    وزیراعظم کا پاک فوج کی جرأت کو سلام

    یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے تمام تر توانائیاں صرف کردی ہیں لیکن اس کے باوجودڈینگی ڈنگ مارنے سے باز نہیں آرہا . محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہےکہ چند تک ڈینگی کا معاملہ اور حملے ختم ہوجائیں گے جس کے لیے تمام تدبیریں لڑائی جارہی ہیں

    حکومت مدت پوری کرپائے گی؟بلاول نے بتادیا

  • دھواں چھوڑنے والے ہوجائیں تیار ، وارننگ اور نوٹس ہیں تیار

    دھواں چھوڑنے والے ہوجائیں تیار ، وارننگ اور نوٹس ہیں تیار

    لاہور :سردیاں شروع ہوتے ہیں اس بات کا خوف اور امکان پیدا ہوگیا ہےکہ حسب سابق اس مرتبہ بھی کہیں سموگ پاکستانیوں کے گھیراونہ کرلے ، اسی ڈر کی وجہ سے محکمہ ماحولیات کی اینٹی سموگ کارروائیاں جاری ہیں، دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے،

    مختلف علاقوں میں چھ فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز اور علی رضا نے ٹیموں کے ہمراہ فیکٹریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مومن پورہ روڈ، بند روڈ اور گجومتہ کے علاقوں میں 6 سٹیل ملز اور فیکٹریوں کو سیل کیا جبکہ 8 فیکٹریوں کو وارننگ نوٹسز جا ری کیے۔

    بند کی گئی فیکٹریوں میں اسماعیل لیڈ، عظیم سٹیل ملز، بلیک گولڈ انڈسٹریز، ذیشان سٹیل، لیاقت پلاسٹک ملز اور اللہ وسایا ملزشامل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز کا کہنا تھا کہ ممکنہ سموگ کی وجہ سے پورے لاہور میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

  • بلوچستان یونیورسٹی کےوائس چانسلراپنا عہدہ چھوڑ کرچلےگئے

    بلوچستان یونیورسٹی کےوائس چانسلراپنا عہدہ چھوڑ کرچلےگئے

    کوئٹہ :بالآخر احتجاج رنگ لے آیا اور اسی احتجاج کی وجہ سے بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اقبال ہراسگی کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے دستبردارہونا پڑا ہے

    بھارتی ناظم الامور حاضر ہوجائے، دفتر خارجہ طلبی

    ذرائع کے مطابق گورنر سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق سابق وائس چانسلر جامعہ بلوچستان کی جانب سے یونیورسٹی کے چانسلر گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کو درخواست کی گئی تھی کہ وہ معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے دستبردار ہونا چاہتے ہیں جس پر پروفیسر کی دستبرداری کی درخواست قبول کرلی گئی۔دوسری طرف طالبعلموں کا کہنا ہےکہ ایسا ہرگز نہیں بلکہ یہ احتجاج کے بعد وائس چانسلر نے مجبورا عہدہ جھوڑا ہے

    ائیر پورٹ سے نشہ آور ادویات برآمد

    دوسری طرف یہ بھی سنا جارہا ہےکہ پروفیسر جاوید اقبال ایف آئی اے کی جانب سے یونیورسٹی ہراسگی کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے دستبر دار رہیں گے، پروفیسر کی دستبرداری کے بعد پروفیسر محمد انور پانیزئی کو قائم مقام وی سی جامعہ بلوچستان تعینات کر دیا گیا ہے۔

    پروفیسر جاوید اقبال نے اپنے عہدے سے دستبرداری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں ہراسگی کیس کی تحقیقات شفاف انداز میں ہوں۔ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا اسے قبول کریں گے۔

    آج آخری دن

  • حکومت مدت پوری کرپائے گی؟بلاول نے بتادیا

    حکومت مدت پوری کرپائے گی؟بلاول نے بتادیا

    کراچی: کراچی میں اپنے ہی ساتھیوں کی موجودگی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہہ دیا ہےکہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ حکومت مدت پوری کرپائے گی ، بلاول یہ بتانا بھول گئے کہ وہ سندھ حکومت کی بات کررہے ہیں یا وفاقی حکومت کی

    ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال کا دورہ کرتے وقت میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا سندھ میں مفت ہسپتال چل رہے ہیں، غریب کا علاج ہو رہا ہے، کم وسائل کے باوجود نجی سیکٹرز سے مل کر سہولتیں مہیا کر رہے ہیں۔

    پی پی چیئرمین کا کہنا تھا ہم سب نے مل کر عوام کے مسائل حل کرنے ہیں، سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل پارلیمان سے حل کرنا چاہتی ہیں، وفاقی حکومت کو سمجھنا چاہیے یہ کرکٹ کا میچ نہیں، وزیر اعظم پر فرض ہے کہ عوام میں اتحاد پیدا کریں۔

  • وزیراعظم کا پاک فوج کی جرأت کو سلام

    وزیراعظم کا پاک فوج کی جرأت کو سلام

    اسلام آباد:قوم کو خوش کردیا ایسے شرپسندوں کو یہی جواب دینے چاہیے جو پاک فوج کے جوانوں نے دے دیا ہے، میں پاک فوج کی جراتوں کو سلام کرتا ہوں ، وزیراعظم عمران خان نے بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

    بھارتی ناظم الامور حاضر ہوجائے، دفتر خارجہ طلبی

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی کا زبردست انداز سے جواب دیا گیا، وزیر اعظم نے بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی اور پاک فوج کے جوانوں شہریوں کی شہادت پر مرحومین کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

    ائیر پورٹ سے نشہ آور ادویات برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ شب درمیانی وقت میں بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہ کوٹ، نوسیری، جوڑا سیکٹر کی شہری آبادی پر شدید فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 1 فوجی جوان سمیت 6 افراد شہید ہوئے۔

    آج آخری دن

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک کیے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دو بنکرز تباہ اور کئی بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

    Comments

  • پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے خواہ ہاں ہیں، مصری سفیر

    پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے خواہ ہاں ہیں، مصری سفیر

    پاکستان میں تعینات مصری سفیر احمد فضل یعقوب نے کہا ہے کہ مصر ہاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا خواہ ہاں ہے اور مصری کمپنیاں پاکستان میں فارما سیوٹیکل ، زراعت، لائیو سٹاک، سیاحت اور تعمیراتی شعبے میں محفوظ سرمایہ لگانے میں دلچسپی رکھتی ہیں،

    پاکستان اور مصر کے درمیان تجارتی حجم 260 ملین ڈالر کے قریب ہے، پاکستان اور مصر کے نجی شعبے کے درمیان روابط مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر کیا، سفیر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ فریم ورک کو آگے لے کے جانے کی ضرورت ہے، باہمی تجارت اگلے پانچ سال میں ایک ارب ڈالر تک بڑھائی جا سکتی ہے،

    مصری سفیر نے مزید کہا کہ مصر اور پاکسستان کے درمیان چیمر آف کامرس کی سطح پر تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، وزارت کامرس کی جوائنٹ سیکرٹری ماریہ قاضی نے اس موقع پر کہا کہ مصر پہلا افریقی ملک ہے جس کا پاکستان کے ساتھ پہلا جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے، گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ حلال فوڈ اہم مارکیٹ ہے اس میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کیے جائیں

    بھارتی ناظم الامور حاضر ہوجائے، دفتر خارجہ طلبی