Baaghi TV

Author: +9251

  • برگرڈاکو،نیا سٹائل ،سنسنی خیز انکشافات ، کراچی سے لاہورتک

    برگرڈاکو،نیا سٹائل ،سنسنی خیز انکشافات ، کراچی سے لاہورتک

    کراچی:برگرڈاکو،نیا سٹائل ،سنسنی خیز انکشافات ، کراچی سے لاہورتک مشہوریاں ، اطلاعات کےمطابق پولیس نے ایک گروہ پکڑا ہے جس کے نہ صرف ہاتھ ہی لمبے ہیں بلکہ وہ لمبے لمبے سفر کرکے لوٹتے بھی ہیں، اطلاعات کے مطابق تین شہروں کی پولیس کو مطلوب ڈکیتی میں ملوث شاہد برگر گروپ کو بلآخر کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان نے صرف کراچی میں 30 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے 5 سو 20 تولے سونا لوٹا۔

    کرتارپورراہداری، من موہن سنگھ کی آمد اورعمران خان کااعلان

    اس گمنام گروہ کے متعلق کراچی پولیس کی طرف سے دی گئی تفصیلات کے مطابق شاہد برگر گروپ کراچی کے علاوہ لاہور اور ملتان میں بھی بڑی وارداتیں کی، جس پر تینوں شہروں کی پولیس ملزمان کی تلاش میں تھی، شاہد برگر گینگ کراچی، لاہور اور ملتان پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

    بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک

    انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق شاہد برگر گروپ نے 80 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی لوٹی، اپنے کیرئیر کی سب سے بڑی واردات اکتوبر 2018 گذری میں کی، بنگلے سے ڈھائی سو تولے سونا اور ساڑھے چار لاکھ لوٹے۔ دوسری بڑی واردات ہل پارک کے قریب کی جہاں سے 35 تولے سونا لوٹا، ہر گھر سے سونا، نقدی، غیرملکی کرنسی، پرائزبونڈ اور موبائل فون لوٹے، تمام وارداتیں اپریل 2018 سے اگست 2019 تک کی گئیں۔ وارداتیں ڈیفنس، کورنگی، گلستان جوہر اور کے ڈی اے میں کی گئیں۔

    ابھی ایمانداری زندہ ہے،کراچی ایئرپورٹ کا دلچسپ واقعہ

    شاہد برگر نے اعتراف کیا کہ مارٹن کواٹر، فیروزآباد، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں بھی وارداتیں کیں، کراچی کے علاوہ لاہور اور ملتان میں بھی بڑی وارداتیں کیں، ڈکیت گروہ 13 ساتھیوں پر مشتمل تھا، صرف اسی گھر میں ڈکیتی مارتے جس کا دروازہ کھلا ہوتا۔ملزم کا اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ لوہے کا ایک خصوصی اسکیل مخصوص دروزاے کے لیے تیار کروایا تھا، ڈکیت کمیونٹی میں ایماندار گروپ کے نام سے شہرت کمائی، لوٹا ہوا مال منصفانہ طریقے سے برابر تقسیم ہوتا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزمان سے ایک 222 رائفل دو 30 بور رائفل ایک بے بی گن برآمد ہوئی، چار آوان گولے اور ایک 30 بور پستول بھی برآمد کیا، 31 لاکھ روپے کیش دس تولہ سونا ایک گاڑی بھی برآمد کی گئی، لوٹی ہوئی رقم سے 90 لاکھ روپے کی دو جائیدادیں بھی خریدی۔

  • ورزش نوجوانوں کے لیے فائدہ مند تو بوڑھوں کے لیے نقصان دہ

    ورزش نوجوانوں کے لیے فائدہ مند تو بوڑھوں کے لیے نقصان دہ

    لندن: طبی امور کے حامل سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق پیش کرکے بہت سے دلائل کو کمزور کردیا ہے ، ویسے کسی معاشرے میں یہی تصور ہے کہ ورزش ضروری ہے اور پھر دیکھا دیکھی بچے بوڑھے جوان سب ورزش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ،مگر برطانوی طبی ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں کچھ نئی اور انوکھی چیزیں پیش کردی ہیں ، ماہرین کے مطابق 36 ہزار عمر رسیدہ افراد کے مشاہدے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ بڑی عمر کے افراد کے خود کو فٹ رکھنے کے لیے غیر محتاط ورزش کا معمول ان کی صحت کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

    بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک

    ورز ش کے متعلق نئے حقائق پیش کرنے والے برطانوی تحقیقی جریدے میں شائع ہونے والے مقالے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نوجوانی کی عمر میں ورزش کو معمول بنا لینا چاہیئے اس سے صحت مند رہا جا سکتا ہے اور لمبی عمر بھی پائی جا سکتی ہے تاہم غفلت میں گزاری جوانی کے بعد بڑی عمر میں خود پر ورزش کے بوجھ لاد لینے سے مثبت کے بجائے منفی نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ بزرگوں کو ورزش کے لیے مستند اور ماہر انسٹرکٹر یا ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد ورزش کرنی چاہیئے۔

    کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر دنیا امن کو ترسے گی ، لندن کی فضاوں میں اعلان

    امریکی اور برطانوی تحقیق کاروں نے وزن میں اضافے اور عمر بڑھنے کے ساتھ موت کے تعلق کا مشاہدہ کیا اور نتائج کے طور پر وزن کم کرنے سے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں اور قبل از وقت موت کے خدشے کو بیان کیا گیا ہے جس میں سب سے زیادہ امراض قلب میں مبتلا افراد کو غیر محتاط ورزش کے باعث قبل از وقت اموات کے خطرے کا سامنا رہتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق طبی ماہر پروفیسر آن پین کا کہنا تھا کہ وہ افراد جو عمر بھر موٹے رہے ہوتے ہیں ایسے افراد کی قبل از وقت موت کے امکانات بھی کئی گنا زیادہ ہوتے ہیں، اسی طرح 20 سال کی عمر کے بعد وزن بڑھنے اور درمیانی عمر تک یہی کیفیت رہنے سے ان افراد کی موت کے امکانات ان لوگوں کے مقابلے میں بڑھ جاتے ہیں جن کا وزن کم یا متوازن ہوتا ہے۔

    ابھی ایمانداری زندہ ہے،کراچی ایئرپورٹ کا دلچسپ واقعہ

    پروفیسر آن پین نے مزید بتایا کہ عمر کے درمیانی حصے یا اس کے بعد غیر ارادی طور پر وزن کا کم ہونا کسی مرض کی علامت بھی ہو سکتا ہے کیوں کہ عمومی طور پر ذیابطیس یا سرطان کے باعث لوگوں کا وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔ اس لیے بہتر ہوگا کہ ورزش کو بچپن سے ہی معمول بنایا جائے اور نوجوانی میں زیادہ اور بھرپور ورزش کی جائے تاہم ڈھلتی عمر کے ساتھ ورزش کو کم اور آسان کیا جائے۔

  • کرتارپورراہداری، من موہن سنگھ کی آمد اورعمران خان کااعلان

    کرتارپورراہداری، من موہن سنگھ کی آمد اورعمران خان کااعلان

    اسلام آباد:کرتارپورراہداری ہی نہیں بلکہ بھارت کی طرف ایک ایسا گیٹ وے کھلے گا کہ بھارت دیکھتاہی رہ جائے گا، بھارت کی مجبوری کہ وہ سکھوں کی پاکستان سے محبت کو ختم بھی نہیں کرسکتا اور کم بھی نہیں کرسکتا ، اسی تناظر میں انہیں مقاصد کے تحت وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری کا ہر کام آخری مرحلے میں ہے، کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھول دیں گے۔

    بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھول دیں گے، بھارت سمیت دیگرملکوں سے سکھ سب سے بڑے گوردوارہ کی یاترا کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹریولنگ، مذہبی ٹورازم، مہمانداری میں بڑے پیمانے پرملازمتیں پیدا ہوں گی، بدھ مت کے پیروکار بھی پاکستان میں مذہبی مقامات پر آتے رہے ہیں۔https://www.facebook.com/ImranKhanOfficial/posts/3948967678478956

    کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر دنیا امن کو ترسے گی ، لندن کی فضاوں میں اعلان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا افتتاح حسب وعدہ 9 نومبر کو کریں گے اور وہ راہداری کھول دی جائے گی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم توقع کر رہےہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار سکھ یاتری یہان تشریف لائیں گے۔

    ابھی ایمانداری زندہ ہے،کراچی ایئرپورٹ کا دلچسپ واقعہ

     

  • بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک

    بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک

    راولپنڈی:بھارت کی شرارت کا منہ توڑ جواب ، پاکستان نی افواج نے وہ کردکھایا جس کی امید تھی ، اطلاعات کےمطابق لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، 9 بھارتی فوجی مارے گئے۔https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1185824960889180161?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geo.tv%2Flatest%2F251940-nine-indian-soldiers-killed-as-pakistan-army-responds-to-cross-loc-firing-ispr

    لائن آف کنٹرول پر ہونے والی اس جھڑپ سے متعلق تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے شاہ کوٹ، نوسیری اور جوڑا سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 9 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک کردیے۔https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1185831308964126720?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geo.tv%2Flatest%2F251940-nine-indian-soldiers-killed-as-pakistan-army-responds-to-cross-loc-firing-ispr

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اس جوابی کارروائی میں دو بھارتی بنکرز تباہ اور کئی بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ جبکہ بھارتی فائرنگ سے ایک جوان لانس نائیک زاہد اور 3شہری شہید گئے۔پاکستانی افواج کی طرف سے جوابی کارروائی نے بھارت کے چھکے چھڑادیئے

    پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا، جوانوں نے ایل او سی پر بھارتی مورچوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1185836163690647552?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.geo.tv%2Flatest%2F251940-nine-indian-soldiers-killed-as-pakistan-army-responds-to-cross-loc-firing-ispr

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ سے 2جوان اور 5 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، بھارت مبینہ دہشت گرد کیمپس کا جواز بنا کر آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارتی فائرنگ سے زخمی شہریوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

    میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا کہ بھارتی فوج کو ہر سیز فائر خلاف ورزی کا مؤثر جواب دیا جائے گا، پاک فوج ایل اوسی پر شہری آبادی کا تحفظ یقینی بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم بے فکر رہے اس ملک کے پاسبان جاگ رہے ہیں‌

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہراشتعال انگیزی پر بھارتی فوج کو کاری ضرب پہنچاتے رہیں گے، یواین مبصر فوجی گروپ کا کوئی بھی رکن آزاد کشمیر میں کہیں بھی جاسکتا ہے، مقامی وغیرملکی میڈیا بھی آزادکشمیر میں کہیں بھی جاسکتا ہے، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کسی کو جانے کی آزادی نہیں ہے۔

  • گجرات کی عوام کو سیاست دانوں اور بیوروکریسی نے لوگوں کو جاہل بنا رکھا ہے عوام پینے کے صاف پانی کو ترستی ۔۔۔۔۔

    گجرات کی عوام کو سیاست دانوں اور بیوروکریسی نے لوگوں کو جاہل بنا رکھا ہے عوام پینے کے صاف پانی کو ترستی ۔۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)کی عوام کو سیاست دانوں اور بیوروکریسی نے لوگوں کو جاہل بنا رکھا ہے ہر بار ہر الیکشن پر اور ہر نٸی ضلعی انتظامیہ ایک دو کام جو پکے رٹے ہوٸے ہیں کے نام پر عوام کو پھدو بنا لیتے ہیں.پینے کا صاف پانی کی فراہمی نیۓ فلٹریشن پلانٹ کی منظوری.نکاسی آب کا مسٸلہ۔۔یہ دو ایسے کام ہیں جن سے ہر نیا آنیوالا ایم پی اے ،ایم این اے اور ضلعی انتظامیہ۔۔۔۔کرپشن کرتے ہیں اور ساتھ ان کاموں کے نام پر اپنی اپنی سیاست چمکاتے ہیں نعرے لگواتے ہیں ان کاموں کو اپنے خطاب اور اخبارات کی زینت کا سبب بناتے ہیں اور اصل میں گجرات کی عوام پھدو لگاتے ہیں ۔۔۔۔۔اکثر جگہوں پر لگاۓ گۓ واٹر فلٹریشن پلانٹ جو پہلے لگاۓ گے تھے دیکھ بھال اور انکی منٹینس نہ کرنے کیوجہ سے ناکارہ ہوگٸے ہیں نٸے لگانے کی بجاۓ انکی دیکھ بھال کی جاتی تو عوام کوکم سے کم چھ چھ میل دور پانی بھرنے نہ جانا پڑتا مدینہ چوک،کانواوالہ موڑ،محلہ علی پورہ سمیت دیگر محلوں میں لگاۓ گۓ واٹر فلٹریشن پلانٹ دیکھ بھال نہ کرنے کیوجہ سے ناکارہ ہوگٸے ہیں۔جو کہ ان تمام ایم پی اے ،ایم این اے،اور ضلعی انتظامیہ کی عوام دوستی اور کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔۔۔۔۔نہ جانے کتنے سال مزید صاف پانی فراہم کرنے کے نام پر ان لوگوں نے سیاست چمکا کر عوام کو پھدو بنانا ہے۔۔۔اور نکاسی آب کے مسٸلہ کے حل کے لیۓ سابقہ میٸر نے کٸی بار نیا منصوبہ لایا کبھی تو فوارہ چوک تا اڈا سڑک کی اکھاڑ پچھاڑ کر کے بڑی پاٸپ لاٸن پچھاٸی۔۔۔تو کبھی کہچری چوک جیل چوک پر پٹا پٹاٸی کی لیکن نتيجہ صفر۔۔۔۔۔خداراہ گجرات کی عوام پر رحم کھاٸیں کرپشن کریں نعرے لگواٸیں لیکن کم از کم پینے کے صاف پانی کے لیے کچھ کریں موجودہ ایم این اے۔ایم پی اے۔اور ضلعی انتظامیہ اس پر نوٹس لیں۔

  • اسپین میں پرتشدد مظاہرہ جاری

    اسپین میں پرتشدد مظاہرہ جاری

    اسپین میں9جمہوری رہنماﺅں کو غداری کے الزام میں 9 سے 13 سال قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف پر تشدد احتجاج جاری ہے۔

    امریکہ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں88 افراد ہلاک و زخمی

    مظاہرین نے نیشنل پولیس کے دفتر کے پاس ہفتہ کو دیرگئے شام کے وقت تختوں، کچرے کے تھیلوں اور آرائشی درختوں کو جمع کرکے اس میں آگ لگا دی، بعد ازاں فائر بریگیڈ کے عملہ نے آگ کو بجھایا۔

    دریں اثنا مشتعل مظاہرین نے مقامی وقت کے مطابق آدھی رات کو فائر بریگیڈ کے ایک عملہ پر حملہ کر دیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا جس پر مظاہرین وہاں سے پیچھے ہٹے۔ بعدازاںفائر بریگیڈ کے عملے نے سڑک کے درمیان لگی آگ پر قابو پایا۔

    بغداد پھر خون میں نہا گیا مظاہرین کی ہلاکتیں اور بڑھ گئیں

    واضح رہے کہ بارسلونا پولس پر تشدد مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے ربڑ کی گولیاں اور ایک خاص قسم کے حربے کا استعمال کر رہی ہے۔

    چین مشکلات میں گھرنےلگا ، ہانگ کانگ ایئر پورٹ پر مظاہرین کا قبضہ ، تمام پروازیں منسوخ

    یاد رہے کہ 2017 میں آزادانہ ریفرنڈم کرانے کے الزام میں اسپین کی عدالت نے 9جمہوریت نواز سیاستدانوں کو غداری کا ملزم قرار دیاہے اور 9 سے 13 سال کی سزا سنائی ہے۔ عدالتی فیصلہ کے خلاف گزشتہ پیر سے اسپین کے مختلف علاقوں میں لوگ مظاہرے کر رہے ہیں۔ ان مظاہروں میں اب تک 180 افراد زخمی ، جبکہ پولس نے 80 سے زائد افراد کو گرفتار کیاہے۔

  • چین، فیکٹری میں آتشزدگی سے کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟

    چین، فیکٹری میں آتشزدگی سے کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟

    چین کے صوبہ فیوجیان میں صبح کے وقت ایک فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

    چین: فیکٹری میں آتشزدگی، 19 افراد ہلاک

    ننان شہر کی مقامی انتظامیہ کے مطابق آگ اتوار کی صبح تقریباً ڈھائی بجے سنیٹری مصنوعات کے پلانٹ میں لگی۔آگ کی اطلاع ملنے کے بعد متعلقہ محکمے کا عملہ موقع پر پہنچا اور لوگوں کوپلانٹ سے باہر نکالا۔

    آگ لگنے سے چار افراد ہلاک جبکہ 3کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کوہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے۔

    بھارت: ہلدیہ پیٹرو کیمیکلز لمیٹڈ میں آتشزدگی، 15 مزدور جھلس گئے

    واضح رہے کہ پلانٹ ایک سات منزلہ عمارت کی پانچویں منزل پر واقع تھا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔

    الجیریا، ہسپتال میں آتشزدگی ، 8بچے جاں بحق

    یاد رہے کہ چینی صوبے جیانگ کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 19ہلاک جبکہ 3زخمی ہو گئے۔ مقامی افسران کے مطابق ننگہائی کاونٹی میں واقع فیکٹری میں دوپہر آگ لگی۔ فائر بریگیڈ شام چاربجے آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوا۔

  • لندن، برطانوی سابق جنرل کا پاکستان کے حوالے سے مضمون

    لندن، برطانوی سابق جنرل کا پاکستان کے حوالے سے مضمون

    برطانوی فوج کے سابق جنرل جوناتھن شانے پاکستان اور برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مضمون لکھا ہے۔

    ایران سعودیہ محاذآرائی ، برف پگھلنے لگی، اہم خبر

    اپنے مضمون میں جوناتھن شا نے آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ افغانستان میں امن عمل اور سعودیہ ایران کشیدگی کم کرنے میں آرمی چیف نے کلیدی کرداراداکیا۔ سابق برطانوی جنرل کے بقول جنرل قمرجاوید باجوہ نے علاقائی تنازعات کے خاتمے میں اہم کردارادا کیا۔

    جوناتھن شا نے مزید لکھا کہ پاکستان نے بڑی تعدادمیں افغان مہاجرین کوپناہ دی۔ بین الاقوامی برادری کوپاکستان کی کاوشوں کااحترام کرنا چاہیے۔ اب وقت آگیاہے پاکستان کوڈومورکہنے کے بجائے مدد کی جائے۔

    پاکستان ، سعودیہ اور ایران بارے کہی فردوس عاشق اعوان نے اہم بات

    واضح‌ رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر حسن روحانی، آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں سے خصوصی ملاقاتیں کی تھیں، ایرانی وزیرخارجہ کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے،

    وزیراعظم کی سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں، دورہ ایران سے متعلق کیا بات ہوئی؟ بڑی خبر

    بعد ازاں‌ وہ سعودی عرب پہنچے ، ان کے دورہ کا بڑا مقصد سعودی عرب اور ایران کے مابین پائی جانے والی کشیدگی ختم کرنے کیلئے مصآلحتی کردار ادا کرنا تھا، وزیراعظم عمران خان نے ثالثی مشن پر سعودی عرب کے دورہ کے دوران خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں مسئلہ کشمیر اور دورہ ایران سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقاتوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر دنیا امن کو ترسے گی ، لندن کی فضاوں میں اعلان

    کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر دنیا امن کو ترسے گی ، لندن کی فضاوں میں اعلان

    لندن : کشمیرکے مسئلہ کا حل نہ ہوا تو پھر دنیا امن کو ترسے گی ، لندن میں کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، عالمی برادری کشمیر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔

    مسلم ہولوکاسٹ جموں 1947—از….انشال راؤ

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر علاقائی امن کے لیے مستقل خطرہ ہے۔سردار مسعود خان نے کہا کہ برطانیہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ کشمیر کے تنازعے کو عالمی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔

    صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر، نوٹی فکیشن جاری

    صدر آزاد کشمیر نے کہ عالمی ذرائع ابلاغ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کے باوجود کشمیریوں نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کی یکطرفہ منسوخی کو مسترد کرتے ہوئے سول نافرمانی کی تحریک شروع کردی ہے۔

    مولانا فضل الرحمن مان گئے؟ اہم خبر آگئی

  • ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے

    ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے

    کراچی : ملک بھر میں‌آج شہدائے کربلا کا چہلم ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔ جلوسوں اور مجالس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔راستے محفوظ اور لوگ دھڑا دھڑ ان مجالس میں شرکت کررہے ہیں، کراچی اور لاہور مٰیں اس وقت بہت بڑے جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے

    مولانا فضل الرحمن مان گئے؟ اہم خبر آگئی

    تفصیلات کے مطابق حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ساتھیوں کا چہلم ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں چہلم کے جلوس برآمد ہوں گے اور مجالس منعقد ہوں گی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    صادق سنجرانی صدر مملکت مقرر، نوٹی فکیشن جاری

    لاہور میں چہلم حضرت امام حسینؓ کی سیکیورٹی کے حوالے سے 15 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ زائرین کو چار سطحی سیکیورٹی حصار سے گزارا جائے گا۔موبائل سروس جزوی طور پر بندکی گئی ہے اور لوگوں کی آمدورفت کے لیے متبال راستوں کی نشاندہی بھی کردی گئی ہے

    کراچی میں مرکزی جلوس دوپہر 1 بجے نشتر پارک سے بر آمد ہوگا۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے بوتراب اسکاؤٹس کی زیر قیادت بر آمد ہوگا۔ جلوس کے شرکا نماز ظہرین ایم اے جناح روڈ پر ادا کریں گے۔

    مسلم ہولوکاسٹ جموں 1947—از….انشال راؤ

    شہرقائد میں جلوس کی گزر گاہوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیکنگ کروائی جائے گی جبکہ اہم و بلند عمارتوں کے اوپر شارپ شوٹرز بھی تعینات رہیں گے۔پولیس و رینجرز کی بھاری نفری جلوس کے ہمراہ موجود رہے گی جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی جلوس کی گزرگاہوں کو چیک کیا جائے گا۔ جلوس کے راستے میں آنے والی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔