بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ فتح شاہ 49کے بی ڈاکووں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار.
فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق ڈاکووں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار اور فائر نگ سے محمد ناصر خان کھچی زخمی
زخمی کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا
ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر 8افراد کو لوٹ لیا اور فرار ہوگے.پولیس مصروف تفتیش ہے
Author: +9251
-
بورے والا : عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگی
-
بورے والا : صوبائی حکومت کا رقبہ واگزار کروا لیا گیا
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) اینٹی کرپشن نے رقبہ واگزار کروا لیا
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ملتان نے صوبائی حکومت کا 5 کنال 8 مرلے کمرشل رقبہ مالیتی1ارب 8 کروڑ واقع بوریوالا شہر واگزار کروا لیا یہ رقبہ 12 سال کے لیے برائےپٹرول پمپ صرف 1500 روپے فی مرلہ سالانہ لیز پر دیا گیا تھا لیز ختم ہونے کے باوجود بھی قبضہ برقرار تھا اور پٹرول پمپ چلایا جا رہا تھا.
-
وہاڑی : میاں بیوی حادثے میں جاں بحق
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) خانیوال روڈ چھب چوکی کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر
تفصیلات کے مطابق چھب کلاں چوکی کے قریب حادثہ میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے ہیں
دونوں میاں بیوی حاجرہ بی بی اور منظور 24 ڈبلیو بی وہاڑی کے رہائشی تھے.حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر امدادی کارروائی کی
-

فلسطین، اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، نہتے شہریوں پر حملے
فلسطین کے علاقے نابلس میں قابض اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے فلسطینیوں پر حملے کر دیے۔جس میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟ اہم خبر
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امدادی کارکنوں نے نابلس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والے درجنوں فلسطینیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے 3 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ 14 فلسطینی ربڑ کی گولیاں لگنے اور 34 آنسوگیس کی شیلنگ کے دوران میں زخمی ہوئے۔ اس دوران ان فورسز نے گولیوں اور گیس کے بموں سے فائر کیا جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے والے مجرم کے لیے اعزاز ، اسرائیلی فوج میں بھرتی
مرکز اطلاعات فلسطین نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ ستمبر کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 10 خواتین اور 81 بچوں سمیت 514 فلسطینی گرفتار ہوئے۔
فلسطین، اسرائیلی فوج نے آج کتنے فلسطینیوں کو گرفتار کیا
رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے سب سے زیادہ 175 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ رام اللہ اور البیرہ سے 54، الخلیل سے 100، جنین سے 25، بیت لحم سے 25،نابلس سے 45، قلقیلیہ، طوباس سے 5،سلفیت سے 8، اریحا سے 10 اور غزہ کی پٹی سے 11 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
-

بھارت، کانگریسی رہنما چدمبرم کے خلاف نئی چارج شیٹ داخل
سی بی آئی نے آئی این ایکس میڈیا بدعنوانی معاملے میں بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور کانگریس رہنما پی چدمبرم کے خلاف دہلی کی ایک عدالت میں نئی چارج شیٹ پیش کر دی ہے۔
سابق بھارتی وزیرداخلہ چدمبرم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر کیا کہا
سی بی آئی کی اس نئی چارج شیٹ میں مسٹر چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتک چدمبرم کے علاوہ پیٹر مکھرجی اور اندرانی مکھرجی سمیت 13 دیگر لوگوں کے نام بھی شامل ہیں۔
قبل ازیں بھارتی سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں پی چدمبرم کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔ جسٹس آر بھانومتی کی صدارت میں بنچ نے درخواست گزار اور مرکزی تفتیشی بیورو کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔
بھارت: سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے شائننگ انڈیا کی قلعی کھول دی
مسٹر چدمبرم کی طرف سے سینئروکیل کپل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے اور سی بی آئی کی طرف سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے دلائل پیش کیے۔ چدمبرم نے ضمانت کی درخواست خارج کیے جانے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔
بھارت، عدالت نے کانگریس کے سینئر رہنما کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی
واضح رہے کہ سابق ہندوستانی وزیر خزانہ پی چدمبرم میڈیا بدعنوانی معاملے میں 5 ستمبر سے تہاڑ جیل میں قید ہیں، سابق مرکزی وزیر پر متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے دور میں اپنے منصب کا غلط استعمال کرنے اور آئی این ایکس میڈیا کو غیرضروری فوائد پہنچانے کا الزام ہے، کانگریس کے سینئر رہنما چدمبرم کو 21 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔
-

مقبوضہ بیت المقدس سے کتنی خواتین کو گرفتار کیا گیا؟
قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کو مقبوضہ بیت المقدس میں باب السلسلہ کے سامنے ایک کارروائی کے دوران فلسطینی خواتین نمازیوں اور قبلہ اول کی مرابطات کو گرفتار کر لیا۔
فلسطین، اسرائیلی فوج نے آج کتنے فلسطینیوں کو گرفتار کیا
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گرفتار خواتین کی تعداد چار بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ مرابطین ان شہریوں کو کہا جاتا ہے جو اپنا زیادہ تر وقت قبلہ اول میں عبادت میں صرف کرتے اور یہودی آباد کاروں کے حملوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے تقریبا تمام فلسطینی مردوخواتین مرابطین یا مرابطات ہیں اور ان کی مسجد اقصیٰ سے گرفتاری کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد جاری رہتا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی مظالم جاری ، اسرائیل نے فسلطینی وزیر کو گرفتار کر لیا
مقامی ذرائع کے مطابق جن چار فلسطینی مرابطات کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی شناخت ھنادی الحلوانی ، خدیجہ خویص ، میڈلین عیسیٰ اور عایدہ الصیداوی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس:چھ ماہ میں صہیونی فوج کے ہاتھوں 2600 فلسطینی گرفتار
-

مقبوضہ کشمیر، کرفیو کی وجہ سے کتنی فیکٹریز بند ہیں؟ اہم خبر
مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ ڈھائی ماہ سے کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے کشمیریوں کے معمولات زندگی متاثر ہیں۔
مقبوضہ کشمیر، کرفیو کے ڈھائی ماہ، مسجدوں کے منبرو محراب خاموش
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پلوامہ کے کھنموہ انڈسٹریل ایریا میں300سے زائد فیکٹریز بند ہیں جس کی وجہ سے فیکٹری مالکان کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ مودی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد عام کشمیریوں کے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ اسی طرح اکثر فیکٹریز بند پڑی ہوئی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر، مزاحمتی یوتھ لیگ نے احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا
انڈسٹریل ایریا کھنموہ کے صدر ظہیر احمد نے کہا کہ ‘فیکٹریاں بند رہنے کی وجہ سے انہیں روزانہ تقریباً تین کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ان فیکٹریوں میں کام کر نے والے ہزاروں مزدور اور کاریگر بھی بے روزگار ہیں’۔
مقبوضہ کشمیر، موبائل فون سروس کی بحالی کے بعد ہی اہم سروس بند
زبیر احمد کے بقول ‘نامساعد حالات کی وجہ سے ہوئے نقصان کی تلافی بہت مشکل ہے۔ نقصانات برداشت کرنے کے علاوہ اکثر کارخانہ دار اور فیکٹری مالکان مختلف بینکوں سے سودی قرض کے بوجھ تلے دب رہے ہیں۔ فیکٹریاں بند ہونے کی وجہ سے ان کو کوئی آمدن نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے وہ بینکوں کی قسطیں ادا کرنے سے قاصر ہیں۔
-

پتنگ باز کھلاڑی ، قانون کی دھجیاں اڑادیں
فیصل آباد:جب پتہ بھی ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی ہے اور یہ ایک جرم ہے تو پھر پاکستانی کھلاڑی یہ جرم اتنی بہادری سے کیوں کرتے ہیں ، یہ بحث اس وقت سوشل میڈیا پر جاری ہے، اطلاعات کےمطابق سینٹرل پنجاب کے کپتان اور ٹی ٹوینٹی کپتان منتخب ہونے والے بابر اعظم، فہیم اشرف اور عمر اکمل نے اسٹیڈیم میں موج مستیاں شروع کردیں۔
ڈومور:فروری 2020 تک پھر تلوارلٹک گئی ایف اے ٹی ایف ناخوش
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں بابراعظم، فہیم اشرف اور عمر اکمل اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں پتنگ بازی کرتے رہے، ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت پتنگ بازی پر پابندی لگا رکھی ہے۔سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں
اصل سے نقل بہتر ، ایک اور حمزہ علی عباسی کا ظہور
ذرائع کے مطابق بارش کے باعث سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ نہیں ہوسکا تھا، میچ نہ ہونے کے فیصلے کے بعد تینوں کھلاڑی پتنگ بازی سے لطف اٹھاتے رہے۔نئے قومی کپتان کو پتنگ بازی کرتے دیکھ کر شائقین نے خوشی سے نعرے لگائے۔
سینیٹرمشاہداللہ سیاست کریں شرارت نہیں،فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں ،پی سی بی
-

مولانا فضل الرحمن کو صاف جواب ، پریشان ہو کر واپس لوٹ آئے
لاہور:آزادی مارچ کو ناکامیاں ملنی شروع ہوگئیں ، مصدقہ اطلاعات کے مطابق چوہدری برادران کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کے موقف کی حمایت اور آزادی مارچ میں شرکت سے صاف جواب ہوگیا ہے ،اور صاف جواب لیے مولانا فضل الرحمن خالی ہاتھ واپس لوٹ آئے
سینیٹرمشاہداللہ سیاست کریں شرارت نہیں،فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں ،پی سی بی
ذرائع کےمطابق اسی سلسلے میں امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے اہم ملاقات کی ہے۔
چودھری برادران سے ہونے والی ملاقات اس لحاظ سے خاصی اہمیت کی حامل قرار دی جارہی ہے کہ ق لیگ موجودہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی ہے وگرنہ مولانا فضل الرحمان اس وقت ملک کی مختلف سیاسی، مذہبی اوردیگر جماعتوں سے تسلسل کے ساتھ ملاقاتیں کررہے ہیں اور انہیں آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔
ڈومور:فروری 2020 تک پھر تلوارلٹک گئی ایف اے ٹی ایف ناخوش
چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور حالات و واقعات کا بغور جائزہ لیا گیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چوہدری برادران نے مولانا فضل الرحمن کو سمجھایا ہے کہ وہ سیاست ضرور کریں مگر کسی کے کہنے پر شرارت نہ کریں
اصل سے نقل بہتر ، ایک اور حمزہ علی عباسی کا ظہور
-

مولانا ناکام ہوئےتو ہمیںبھی لےڈوبیں گے، شہبازشریف
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور پارٹی قائد میاں نواز شریف کو امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا اہم پیغام پہنچا دیا۔ انہوں نے یہ پیغام نیب دفتر لاہور میں ہونے والی ملاقات میں دیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف کی پھر منت کی وہ مولانا کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں اگر وہ ناکام ہوا تو ہمیں بھی لے ڈوبے گا ، شہباز شریف نے یہ بھی سمجھایا کہ ملک کا پڑھالکھا طبقہ مولانا کے اقدامات کو پسند نہیں کرتا ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے نیازی حکومت کے خلاف ہر اقدام کی حمایت کروں گا
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے کی اجازت چیئرمین نیب کی جانب سے ملنے والی منظوری کے بعد دی گئی تھی۔شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کو اس حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا جو پارٹی آزادی مارچ کے حوالے سے اپنائے گی۔
سینیٹرمشاہداللہ سیاست کریں شرارت نہیں،فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں ،پی سی بی
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی کو نہ صرف ضروری ہدایات دیں بلکہ ان پر واضح کیا کہ مولانا فضل الرحمان کا مکمل ساتھ دیں اور بھرپور تعاون کریں۔نواز شریف نے شہباز شریف کو سختی سے کہا کہ وہ پیچھے نہیں ہٹیں
ڈومور:فروری 2020 تک پھر تلوارلٹک گئی ایف اے ٹی ایف ناخوش
دوسری طرف جب مولانا فضل الرحمن میڈیا سے بات چیت کررہے تھے تو شہباز شریف کی طبیعت اور چہرے کے اثار یہی بتارہےتھے کہ وہ چکی کے دو پاٹوں میں پھنس گئے ہیں ، سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کریں
اصل سے نقل بہتر ، ایک اور حمزہ علی عباسی کا ظہور