سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے تھانہ سٹی میں ریڈ کر کے اے ایس آئی کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے تھانہ سٹی میں رشوت کا بازار گرم کیا ہوا تھا کوئی بھی کام بغیر رشوت لیے نہیں کرتا تھا۔محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نیحکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اپنی کاروائیاں تیز کرتے ہوئے محمد حیاتASIکو 5 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم نے مقدمہ درج کرنے کے لیے 10ہزار روپے رشوت مانگی تھی۔
مجسٹریٹ کی موجودگی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے ریڈ کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
Author: +9251
-

محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی ،اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
-

کراچی پولیس نے ایک انوکھا شخص گرفتار کرلیا
کراچی :دنیا میں عجیب طبیعتوں اور مزاجوں کے انسان رہتے ہیں اس لیے ان کے کام بھی انوکھے ہی ہوتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ زیارت کے ایک رہائشی کا ہے جو پیروں سے گاڑی چلاتا ہے ، پھر یہی شخص پولیس کی حراست میں بھی آجاتا ہے ، اطلاعات کے مطابق زیارت میں پیروں سے گاڑی چلانے والے شخص کو کراچی میں گرفتار کر لیا گیا۔
ٹرمپ اور اردوان میٹھی میٹھی باتیں کرنے لگے
کراچی کے علاقے لیاری میراں ناکہ کا رہائشی ملزم یوسف عیسیٰ کو پولیس نے سی ویو کے قریب سے گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یوسف عیسیٰ کی پیروں سےکار چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جو بچوں کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا کر پیروں سے گاڑی چلا رہا تھا۔
پتنگ باز کھلاڑی ، قانون کی دھجیاں اڑادیں
میرا نام یوسف عیسیٰ ہے مگر آجکل لوگ مجھے ٹرپل ایٹ کٹ کہتے ہیں، تین سال سے ایسے ہی گاڑی چلارہا ہوں لیکن کبھی حادثہ نہیں ہوا، اس انداز میں گاڑی چلانا خداداد صلاحیت ہے۔ملزم کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اپنی گاڑیوں سے مجھے ٹکر بھی ماری ہے، پہلے میں معذور تھا مگر اب صحت مند ہوں۔ پولیس کی جانب سے ملزم سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔
بھارتی خفیہ ایجنسیاں کشمیری رہنماوں کو غائب کرنے لگیں
-

گلوکارہ اورمداح کا اکٹھا سٹیج سے گرنا،ایشوبن گیا
لاس ویگاس : امریکن گلوگارہ کا اپنے چاہنے والے کے ساتھ سٹیج سے نیچے گرنے سے بھی ایک ہنگامہ برپا ہوگیا ہے ، اطلاعات کے مطابق امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا پرفارمنس کے دوران اسٹیج سے نیچے آگریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیڈی گاگا کا لاس ویگاس میں کنسرٹ جاری تھا کہ اس دوران انہوں نے ایک مداح کو اسٹیج پر مدعو کیا
https://twitter.com/LGMonsterFacts/status/1185061028905783297?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F206799-
اس حوالے سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اسٹیج پر آنے والے شخص نے لیڈی گاگا کو گود میں اٹھایا اور اچھل کود کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران گلوکارہ اور ان کا مداح دونوں ہی اپنا توازن کھو بیٹھے اور اسٹیج کے کنارے عوام میں جاگرے۔ جس نے گلوکارہ کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ اس دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور لیڈی گاگا کو لے کر اسٹیج سے نیچے گر گیا۔
پتنگ باز کھلاڑی ، قانون کی دھجیاں اڑادیں
میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد گلوکارہ کے کندھے کے پٹھوں میں تکلیف ہوگئی تاہم وہ واقعے کے فوری بعد دوبارہ اسٹیج پر آگئیں۔حادثے سے متعلق بات کرتے ہوئے لیڈی گاگا نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور یہ پہلی بار نہیں کہ وہ اسٹیج سے گری ہیں۔
بھارتی خفیہ ایجنسیاں کشمیری رہنماوں کو غائب کرنے لگیں
-

جسٹس قاضی عیسیٰ فائزکیس اہم موڑ پرآگیا
اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس میں دائرہ اختیار سے تجاوز پر سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل(ایس جے سی) سے وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان بار کونسل نے حالیہ درخواست میں استدعا کی کہ فل کورٹ، سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کو کم از کم تمام ریفرنسز دائر کرنے، سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخوں اور ہر ریفرنس میں ملنے والی شواہد سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کرے۔
پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ می درخواست دائر کی تھی جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کو چیلنج کیا گیا تھا۔درخواست میں کہا گیا کہ ان میں سے کوئی بھی تفصیلات سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی میں رازداری کے لیے محفوظ نہیں کی گئں تھیں۔
عدالت عظمیٰ میں سپریم کورٹ رولز 1980 کے تحت 2 صفحات پر مشتمل درخواست میں پاکستان بار کونسل نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی سے متعلق بنیادی سوالات اٹھائے ہیں۔
-

گجرات ضلع کونسل کو گجرات میں ختم کئے جانے کے بعد ضلع گجرات میں تین تحصیل کونسلز قائم کر دی گئی…..
گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے) ضلع کونسل کو گجرات میں ختم کئے جانے کے بعد ضلع گجرات میں تین تحصیل کونسلز قائم کر دی گئی ھیں تحصیل کونسل گجرات 396 دیہاتوں پر مشتمل ھوگی جبکہ تحصیل کونسل کی آبادی 6 لاکھ 71 ھزار 80 افراد پر مشتمل ھو گی نئی مردم شماری کے نعد نئی تحصیل کونسل میں یونین کونسلز کی تعداد بھی بڑھ جائے گی تحصیل کونسل کو میٹروپولیٹن کا درجہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ھے تحصیل کونسل میں سٹی گجرات کی میونسپل کارپوریشن اور نئی میونسپل کمیٹی منگووال سمیت کنجاہ میونسپل کمیٹی اور جلالپورجٹاں میونسپل کمیٹی بھی شامل کر لی گئی ھیں.. اس کے علاوہ 396 دیہات الگ تحصیل کونسل گجرات میں شامل ھونگے 2017 کی مردم شماری کے مطابق 396 دیہاتوں کی آبادی 6 لالھ 71 ھزار 810 افراد درج کی گئی ھے تحصیل کونسل کے 396 دیہاتوں کی نئی حلقہ بندی کی فہرست کے مطابق تحصیل کونسل کا دیہات نمبر ایک دولت نگر جبکہ دیہات نمبر 396 آخری گاوں سیدہ رکھا گیا ھے نئی تحصیل کونسل گجرات میں 2 نئے تھانے بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ھے منگووال چوکی کو بھی تھانے کا درجہ مل چکا ھے جبکہ نئے بننے والے تھانہ شاھین کی نئی بلڈنگ گاوں نارووالی یا شاھین چوک میں بنائی جائے گی جلالپورجٹاں کی نئی حلقہ بندی میں بھی درجن سے زائد دیہات شامل کر لئے گئے ھیں ان دیہاتوں کو سٹی جلالپورجٹاں میونسپل کمیٹی میں شامل کئے جانے کے خلاف ن لیگی اور پیپلز پارٹی کے متوقع امیدواروں کی طرف سے کمشنر گوجرانوالہ کو اعتراضات داخل کرا دئے گئے ھیں جلالپورجٹاں میونسپل کمیٹی کنجاہ میونسپل کمیٹی اور گجرات میونسپل کاروریشن میں 70 سے زائد دیہات شامل کئے جانے کا معاملہ ھائیکورٹ تک جانے کا امکان ھے شہری امیداواروں نے الزام لگایا ھے ھمیں بلدیاتی اور جنرل لیکشن میں ھرانے کے لئے یہ سیاسی چال چلی گئی ھے جسے ھم ناکام بنائیں گے.
-

گجرات ڈی پی او سید توصیف حیدر کا صحافیوں کے لیے ایک اچھا فیصلہ۔۔۔۔۔
گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے )ڈی پی او سید توصیف حیدر کا صحافیوں کے لیے ایک اچھا فیصلہ۔۔۔۔۔ضلع بھر کی صحافی برادری اور پولیس کے روابطہ کے لیے ایک پی آر او جانا پہچانا نام اسد گجر کا تھا لیکن صحافیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ، پولیس اور صحافی برادری کے تعلق کو مزید بہتر کرنے کے لیے سرکل سطح پر بھی اسسٹنٹ پی آر او تعنیات کرنے کا فیصلہ کیا گیا بلکہ اس کو مزید تھانہ لیول پر کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ایک اچھا فیصلہ ہے کیونکہ پولیس اور صحافی دونوں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں بلکہ ایک کا کام جرائم کی نشان دہی تو دوسرے کاکام جرائم پیشہ کے خلاف کارواٸی کرنا ہے اس حوالہ سے پولیس اور صحافی کا چولی دامن کا ساتھ ہے ضلع گجرات کے پہلے اسسٹنٹ پی آر او سٹی سرکل بلال اقبال کو مقرر کر دیا گیا ہے ہم بلال اقبال کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ اپنے سینٸر اسد گجر کی طرح صحافی برادری اور پولیس کے درمیان ایک پل کی حثیت کا کردار ادا کرتے ہوۓ مزید بہتری لانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے
-

بھارتی طالب علموں کی نقل کے دنیا بھر میں چرچے
کرناٹک:بھارتی طالب علموں کی نقل مشہور،محکمہ تعلیم نے امتحانی سینٹروں میں نقل کی روک تھام کےلیے انوکھا طریقہ اخذ کرلیا ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں یونیورسٹی کالج آف کرناٹک میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا ہےکہ جس نے بھارتی نظام تعلیم کی حقیقت کھول کر رکھ دی ہے
بھائی جان من جاو ورنہ مولانا بالکل مروا دین گے ، شہباز شریف
خلیج ٹائمز کے مطابق کرناٹک میں اکنامکس اور کیمسٹری کے امتحانات میں 50 کے قریب طالب علموں کو امتحانی سینٹر میں نقل سےروکنے کے لیے ان کےسروں کو ڈبوں سے ڈھانپ دیا گیا تاکہ وہ نقل نہ اتارسکیں
پتنگ باز کھلاڑی ، قانون کی دھجیاں اڑادیں
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک اسنٹرکٹر کے مطابق یہ حقیقت ہے کہ کرناٹک کےاس کالج کے طالب علم نقل سے باز نہیںآرہے تھے ، جس کی وجہ سے ان کو یہ پابند کردیا گیا کہ وہ سروں کو ڈبوں سے ڈھانپ دیا جائے تاکہ وہ ایک دوسرے کے نقل نہ اتارسکیں
بھارتی خفیہ ایجنسیاں کشمیری رہنماوں کو غائب کرنے لگیں
-

بنگلہ دیشی فوج کابھارت کو کرارا جواب
ڈھاکہ :بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان فاصلے بڑھنے لگے ، دوسری طرف بنگالی فوج نے تنگ آکر بھارتی افواج کو سبق سکھانا شروع کردیا ہے، بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان یہ بڑھتے ہوئے فاصلے بھارت کے لیے اچھے خیال نہیں کیے جارہے،اطلاعات ہیں کہ بنگلہ دیش کی جانب سے بھارتی ماہی گیر کو گرفتار کرنے کے معاملے پر دونوں ممالک کی سرحدی فورسز میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بھارت کا ایک گارڈ ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش بارڈر گارڈ (بی جی بی) کا کہنا تھا کہ بھارت کے بارڈر گارڈز نے زیر حراست ماہی گیر کو ہمارے قبضے سے چھڑانے کے لیے فائرنگ کی، جس پر ہم نے اپنے دفاع میں فائر کیا۔بھارتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے بھارت کا ایک گارڈ زخمی بھی ہوگیا ہے۔
بنگالی حکام کے مطابق بھارتی ماہی گیر کو اس لیے گرفتار کیا گیا تھا کہ کیونکہ وہ سرحد کے قریب دریائے پدما میں شکار کررہے تھے جہاں بنگلہ دیش نے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کررکھی ہے۔بنگلہ دیشی فورسز کے ترجمان شریف الاسلام کا کہنا تھا کہ ‘سرحد پر جمعہ کو صورت حال معمول کے مطابق تھی اور ہمارے اہلکاروں کو کسی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے الرٹ کردیا گیا ہے’۔
بنگلہ دیشی عہدیداروں کا کہنا تھا دونوں فریقین معاملے پر تفتیش کے لیے متفق ہوچکی ہیں اور زیرحراست ماہی گیر کو ملاقات کے دوران رہا کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور حال ہی میں جب بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نئی دہلی کے دورے پر آئی تھیں تو کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے تھے۔
-

بھارتی خفیہ ایجنسیاں کشمیری رہنماوں کو غائب کرنے لگیں
سری نگر: بھارتی خفیہ ایجنسیاں کشمیری رہنماوں کو غائب کرنے لگیں ، اطلاعات کے مطابق بھارتی افواج کی طرف سے کشمیری حریت رہنماوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر پہنچاکر خوف و ہراس پھیلارہی ہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انڈین سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے حریت رہنما جاوید احمد میر کو سری نگر سے گرفتار کرلیا جبکہ جامع مسجد میں مسلسل گیارھویں ہفتے بھی نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق سی بی آئی نے جاوید احمد میر کو گھر میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا اور مقبوضہ وادی سے لے کر گئے۔سی بی آئی نے جاوید احمد میر کو 25 جنوری 1990 کو سری نگر کے مضافات میں ایک حملے میں بھارتی فضائیہ کے 4 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے ایک جعلی مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ‘جاوید احمد میر کو آئی اے ایف اہلکار کے قتل میں گرفتار کرلیا گیا ہے اور انہیں جموں کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے’جاوید میر کے علاوہ کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو متعدد جعلی مقدمات میں بھارتی قابض فورسز نے نئی دہلی کے تہاڑ جیل میں قید کر رکھا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی بی آئی کی درخواست پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے ہائی کورٹ نے رواں برس 13 مارچ کو مذکورہ مقدمے کے علاوہ 8 دسمبر 1989 کو اس وقت کے وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کے اغوا کے مقدمے کو منتقل کرنے کی اجازت دی تھی۔
خیال رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست کو بھارتی اقدامات کے ساتھ ہی پوری سیاسی قیادت کو غیر قانونی طور پر گرفتار یا نظر بند رکھا گیا ہے جس میں سابق وزرا اعلیٰ فاروق عبداللہ، ان کے بیٹے عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے علاوہ حریت رہنما بھی شامل ہیں۔
سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کے علاوہ حریت کانفرنس کے ہزاروں کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن میں سیکڑوں بچے بھی شامل ہیں۔یہ بھی معلوم ہواہےکہ دوردراز علاقوں سے بھی کشمیری نوجوانوں کی گرفتار کیا جارہا ہے
-
وہاڑی : چہلم کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر حسین نے چہلم حضرت امام حسین کی آمد کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئےامام بارگاہ حیدریہ وہاڑی کا وزٹ کیا.
اس دوران ان کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید, انچارج سکیورٹی, امن کمیٹی کے ممبران اور تاجران بھی موجود تھے.
ڈی پی او وہاڑی نے پیدل تمام جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا اور انتظامات چیک کئے. جبکہ سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی دیں.