Baaghi TV

Author: +9251

  • سرفراز احمد کا مستقبل بچانے کے لیے ٹیم سے نکالا، احسان مانی کی عجیب منطق

    سرفراز احمد کا مستقبل بچانے کے لیے ٹیم سے نکالا، احسان مانی کی عجیب منطق

    لاہور:سرفراز احمد کا مستقبل بچانے کے لیے ٹیم سے نکالا، احسان مانی کی عجیب منطق سامنے آگئی ، اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ سرفراز کو باہر کرنے کا فیصلہ ٹیم کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ سرفراز کی فارم اور اعتماد میں کمی صاف دکھائی دیتی ہے ، انھیں پچھلی کچھ سیریز میں خراب پرفارمنس کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری انھیں موقع فراہم کرے گی کہ وہ اپنی فارم اور ٹیم میں جگہ دوبارہ حاصل کرسکیں۔

    سینیٹرمشاہداللہ سیاست کریں شرارت نہیں‌،فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں‌ ،پی سی بی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے خراب پرفارمنس پر سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹا کر اظہر علی اور بابر اعظم کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان یہ کہہ کر نہیں کیا گیا کہ ون ڈے سیریز اگلے برس جولائی میں نیدر لینڈز کے خلاف شیڈول ہے

    ڈومور:فروری 2020 تک پھر تلوارلٹک گئی ایف اے ٹی ایف ناخوش

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا، سرفراز احمد نے بطور کھلاڑی اور کپتان عمدہ کارکردگی دکھائی تاہم ان کی حالیہ ناقص کارکردگی اوراعتماد میں کمی کے باعث یہ فیصلہ ٹیم کی بہتری کیلئے کیا گیا ہے۔

    اصل سے نقل بہتر ، ایک اور حمزہ علی عباسی کا ظہور

  • ٹرمپ اور اردوان میٹھی میٹھی باتیں کرنے لگے

    ٹرمپ اور اردوان میٹھی میٹھی باتیں کرنے لگے

    واشنگٹن:شام میں کردوں کے خلاف کارروائی پر امریکہ کی طرف سے ترک صدر طیب اردوان کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے سخت اور تلخ جملوں کے جواب میں ترکی کے صدر طیب اردوان کی طرف سے بھرپورجواب کے بعد دونوں ملکوں کی فضا بہت خراب ہوگئی تھی ، تاہم اب صورت حال سنھبلنے لگی ہے

    اصل سے نقل بہتر ، ایک اور حمزہ علی عباسی کا ظہور

    ذرائع کےمطابق معاملات بگڑنے کے بعد اب ٹرمپ اور اردوان میٹھی میٹھی باتیں کرنے لگے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی شام میں معمولی مارٹر گولے اور اسنائپر کی جھڑپ تھی جو ختم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اردون نے بھی جنگ بندی یا لڑائی روکنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، کردوں نے بھی رجب اردوان جیسی خواہش کا اظہار کیا۔https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1185219642668867585?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1185219643432230913&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fus-president-trump-twit-about-erdogan%2F

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افسوس ایسی سوچ سالوں پہلے سے نہیں تھی، ماضی میں ایسی صورت حال سے مصنوعی طریقوں سے نمٹا گیا، دونوں جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، کامیابی کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1185219641972539392?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1185219642668867585&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fus-president-trump-twit-about-erdogan%2F

    انہوں نے لکھا کہ دولت اسلامیہ کردوں اور ترک دونوں جانب سے گھیرے میں ہیں، پہلی بار یورپی ممالک دولت اسلامیہ میں شامل اپنے شہریوں کے واپسی کے لیے تیار ہیں، واپسی پہلے ہی ہوجانی چاہئے تھی جب جنگجو ہمارے قبضے میں تھے۔

    .https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1185219641972539392?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1185219641972539392&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fus-president-trump-twit-about-erdogan%2F

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بہرحال اس معاملے میں اچھی پیش قدمی ہوئی ہے۔

    ترک امریکا تعلقات کی بنیاد مضبوط اور جڑیں گہری ہیں، ترک صدر اردوان نے ٹرمپ کے جواب میں خوبصورت جواب دے کر سب کو حیران کردیا

    ڈومور:فروری 2020 تک پھر تلوارلٹک گئی ایف اے ٹی ایف ناخوش

    دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی اور امریکا تعلقات کی بنیاد مضبوط اور جڑیں گہری ہیں۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ باہمی تعلق کی مضبوطی کے لیے جو اقدامات کیے گئے ان سے مطمئن ہوں، باہمی کوششیں خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام برقرار رکھیں گی۔

    سینیٹرمشاہداللہ سیاست کریں شرارت نہیں‌،فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں‌ ،پی سی بی

    Comments

  • افغانستان، صدارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان کب ہو گا؟

    افغانستان، صدارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان کب ہو گا؟

    افغانستان میں گذشتہ ماہ صدر کے عہدہ کے الیکشن ہوئے تھے،کسی بھی قسم کی دھاندلی سے بچنے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم اپلائی کیا گیا تھا۔ اب الیکشن کمیشن کے سیکرٹری حبیب الرحمان نے الیکشن کے نتائج کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔

    افغانستان، مئی میں امریکی فضائی حملوں میں کتنے شہری نشانہ بنے

    حبیب الرحمان نے بتایا کہ بائیو میٹرک ووٹنگ شناختی نظام میں کمی کی وجہ سے اب نتائج کا اعلان مقررہ تاریخ یعنی ض 19اکتوبر کو نہیں کیا جا سکے گا۔

    افغانستان، تعلیم بھی شدت پسندوں کے نشانے پر
    یاد رہے کہ افغانستان میں گذشتہ ماہ کی 28تاریخ کو صدر کے عہدے کے لئے ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس میں ووٹنگ کے لئے 95 لاکھ ووٹروں نے اندراج کرایا تھا۔

    افغانستان، بم دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 100ہو گئی

  • میجر جنرل آصف غفور کا ترکی کے ٹی وی چینل کا دورہ

    میجر جنرل آصف غفور کا ترکی کے ٹی وی چینل کا دورہ

    پاکستان کے آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کی ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے استنبول میں ترکی کے نیوز ٹی وی نیٹ ورک ٹی آر ٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور ابلاغ عامہ کے شعبہ میں انتہائی قابلیت اور مہارت سے کام کرنے والے میڈیا پرسنز کو مبارکباد پیش کی،

    میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا "آج ٹی آر ٹی نیوز نیٹ ورک کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور ٹی آر ٹی کے چئیرمین ابراہیم اور چیف ایڈیٹر سردر کرگوز نے ٹی آر ٹی کے کام کے متعلق معلوماتی بریفنگ دی جس پر میں ان لوگوں کا مشکور ہوں، اور ٹی آر ٹی ہر شعبے میں اعلی معیار کا کام کر رہا ہے اور کچھ زہین پاکستانی اس نیٹ ورک کو شروع کرنے والے سٹاف میں بھی شامل ہیں”
    https://twitter.com/peaceforchange/status/1185235658731859968

  • تجارتی خسارہ کم سے کم ہونے لگا ، اسٹیٹ بینک کا دعویٰ‌

    تجارتی خسارہ کم سے کم ہونے لگا ، اسٹیٹ بینک کا دعویٰ‌

    کراچی :پاکستان کی معاشی صورت حال بہتر ہونے لگی ہے، حکومتی اقدامات نے بھی رنگ دکھانے شروع کردیئے ہیں ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی سہ ماہی رپورٹ میں کہا ہے کہ ستمبر2019میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ25 کروڑ ڈالر رہا جو اگست2019سے35کروڑ ڈالر کم ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ستمبر2019میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ25 کروڑڈالررہا، ماہ ستمبر کا خسارہ اگست سے35کروڑ ڈالرکم رہا۔مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ1.54ارب رہا جبکہ مالی سال19 کی پہلی سہ ماہی کاخسارہ4.28ارب ڈالر تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ63 فیصد کم ہے، تین ماہ میں تجارتی خسارہ تقریباً4.99ارب ڈالر ہے۔

    یہ تجارتی خسارہ سوا 3ارب ڈالر کم ہوا ہے، تین ماہ میں خدمات کاخسارہ1.20ارب ڈالر رہا،اسٹیٹ بینک کے مطابق تین ماہ میں آمدن کا خسارہ1.48ارب ڈالر رہا،جس میں تجارت، خدمات اور آمدن کاخسارہ7.68ارب ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق سیکنڈری آمدن کے کھاتوں میں6 ارب 13کروڑ ڈالر آئے اور خسارے کی فنانسنگ کے لئے1.44ارب ڈالر قرض لیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیر، کرفیو کے ڈھائی ماہ، مسجدوں کے منبرو محراب خاموش

    مقبوضہ کشمیر، کرفیو کے ڈھائی ماہ، مسجدوں کے منبرو محراب خاموش

    مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کے دن کرفیو کے ڈھائی ماہ پورے ہوگئے ہیں۔مسلسل ڈھائی ماہ سے پائین شہر کے نوہٹہ میں واقع 6 سو سالہ پرانی اور مقبوضہ وادی کی سب سے بڑی تاریخی جامع مسجد کے منبر ومحراب خاموش ہیں ۔ہزاروں فرزندان توحید نماز جمعہ کی ادائیگی اور خطبہ جمعہ کے فیض سے محروم ہورہے ہیں۔ دوسری طرف حکام نے پائین شہر کے بعض علاقوں بشمول نوہٹہ میں پابندیاں عائد کر کے لوگوں کو تاریخی جامع مسجد کی طرف جانے سے روک دیا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر، مزاحمتی یوتھ لیگ نے احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کے دن تاریخی جامع مسجد کے اردگرد سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا تھا اور جامع مسجد کے اندر اور باہر بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ کوئی بھی نمازی مسجد کی طرف نہ آ سکے۔ اسی طرح جامع مسجد کے اردگرد کی سڑکوںکو بھی خاردار تار اور چوکوں پر سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں سے سیل کیا گیا تھا۔اس طرح لوگوں کی آزادانہ نقل وحمل کو محدود کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ جامع مسجد کے خطیب حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق پانچ اگست سے نظر بند ہیں۔ میر واعظ کو پانچ اگست کو گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں انہیں اپنی رہائش گاہ پر ہی خانہ نظر بند رکھا گیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، خواتین مظاہرہ کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    دوسری طرف مقبوضہ وادی میں مسلسل 75 ویں دن بھی معمولات زندگی متاثر رہے، بازار بند اور سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب تھی۔ وادی میں ٹرینیں بھی گزشتہ ڈھائی ماہ سے مسلسل بند ہیں۔ متعلقہ حکام کے مطابق ریلوے کی سروس کو پولیس و مقامی انتظامیہ کی طرف سے موصولہ ہدایات کے پیش نظر معطل کیا گیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، موبائل فون سروس کی بحالی کے بعد ہی اہم سروس بند

    مقبوضہ وادی کے تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کی سرگرمیاںمسلسل معطل ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے اعلانات کے باوجود تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کا عمل شروع نہیں ہوسکا کیونکہ اکثر اداروں میں سیکورٹی فورسز کے قبضہ میں ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، مسلسل دسویں جمعہ کو نماز جمعہ نہ ہو سکا

    اگرچہ پیر کے روز سے پوسٹ پیڈ موبائل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعدازاں یہ بھی ایک اعلان ہی ثابت ہوا۔اس سے اگلے روز ہی ایس ایم ایس سروس بند کر دی گئی ۔موبائل کی پری پیڈ سروس اور انٹرنیٹ سروس بھی ابھی تک بحال نہیں ہو سکی۔انٹرنیٹ سروس کی بند ش سے مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صحافی اور طلبا سب سے زیادہ متاثرہ ہوئے ہیں۔

    اسی طرح قابض انتظامیہ نے حریت قائدین کے ساتھ ساتھ بھارت نواز سیاستدانوں کو بھی اس بار نہیں بخشا۔بھارت نواز سیاستدان بھی نظربند یا قید ہیں۔ ریاست کے تین سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی گرفتارہیں جبکہ نیشنل کانفرنس کے صدر اور تین بار وزیر اعلیٰ بننے والے ڈاکٹر فاروق عبداللہ پرپی ایس اے کا قانون لاگو کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ مودی حکومت نے پانچ اگست کو مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم اورآرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کردیا تھا۔ اس اعلان سے ایک دن قبل ہی مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی تھی۔

  • کشمیر ملین مارچ کی تیاریاں عروج پر, کثیر تعداد میں مختلف تنظیموں نے حمایت کا اعلان کردیا

    کشمیر ملین مارچ کی تیاریاں عروج پر, کثیر تعداد میں مختلف تنظیموں نے حمایت کا اعلان کردیا

    اسلام آباد :کشمیر ملین مارچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کشمیر یوتھ الائنس کا اجلاس ہوا ,جس میں اسلام آباد کی تمام یوتھ آرگنائزیشنز کے سربراہان نے شرکت کی۔ تنظیموں کے نمائندگان نے اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا اور کشمیر ملین مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ ملین مارچ کی اجلاس کمیٹی کا اجلاس وحید شریف صاحب کی سربراہی میں ہوا۔ جبکہ کشمیر یوتھ الائنس کے وائس چئیرمین کاشف ظہیر کمبوہ نے اجلاس کے بنیادی مقاصد کا احاطہ کرتے ہوئے تمام تنظیموں کے سربراہان کو اعتماد میں لیا اور جدوجہد مزید تیز کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔ کشمیریوں کی آواز ہر لبیک کہنے جارہے ہیں۔ ہر تنظیم گھر گھر پہنچے اور کشمیر ملین مارچ کا پیغام ہہنچائیں۔

  • مہاراشٹر اسمبلی، امیدواروں کے متعلق اہم معلومات سامنے آ گئیں

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات میں چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔ امیدواروں کے متعلق دلچسپ معلومات سامنے آ گئی ہیں۔

    مہاراشٹر الیکشن، شیوسینا کو زبردست جھٹکا

    بھارتی میڈیا کے مطابق انتخابات لڑنے والوں میں 1007امیدوار کروڑ پتی ہیں تو 916امیدواروں کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ اس سلسلے میں ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر)نے 3112امیدواروں کے حلف ناموں کا تجزیہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ریاستی انتخابات میں 2336 امیدواروں میں سے 978امیدواروں پر مقدمات درج تھے۔

    اگر پارٹی کی بنیاد پر بھی امیدواروں کے خلاف مقدمات کی بات کی جائے تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے162 میں سے 96 (59فیصد) امیدواروں کے مجرمانہ مقدمات قائم ہیں۔ اسی طرح کانگریس کے 147 میں سے 83 (57فیصد)، شیوسینا کے 124 میں سے 75 (61 فیصد)، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)کے116 میں سے 73 (63فیصد)، مہاراشٹرنونرمان سینا (ایم این ایس)کے 99 میں سے52 (49فیصد)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے 246 میں سے 52 (21فیصد)اور1359 آزاد امیدواروں میں سے 280 (21فیصد) نے اپنے حلف نامے میں درج مجرمانہ مقدمات کی فراہم کی ہیں۔

    مہاراشٹرانتخابات، کیا بی جے پی شیوسینا کے درمیان سب ٹھیک چل رہا؟

    دریں اثناءالیکشن لڑنے والے 67 امیدواروں پر خواتین کے خلاف مجرمانہ مقدمات ، چار امیدواروں کے خلاف جنسی زیادتی (ریپ) کا معاملہ درج ہے۔ اسی طرح 19 امیدواروں پر قتل کے مقدمات جبکہ 27 امیدواروں کو مختلف مقدمات کے تحت سزاسنائی جا چکی ہے۔

    بھارت، مہاراشٹر میں بی جے پی ، شیوسینا اتحاد ہو گیا

    واضح رہے کہ مہاراشٹر میں الیکشن لڑنے والے امیدواروں میں سے 1007 کروڑپتی ہیںجبکہ گذشتہ الیکشن میں یہی تعداد 1059 تھی۔ کروڑپتی امیدواروں میں بھی سب سے زیادہ بی جے پی کی طرف سے ہیں۔ جبکہ کانگریس کے 147، شیوسینا کے 116، این سی پی کے 101 اور ایم این ایس کے 52 امیدوار کروڑپتی ہیں۔

    یاد رہے کہ مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات 21اکتوبر کو ہو رہے ہیں۔

  • جدیدٹیکنالوجی اپنی جگہ،فٹنس،تربیت اور پیشہ ورہونا سب سے بہتر ہے،آرمی چیف

    جدیدٹیکنالوجی اپنی جگہ،فٹنس،تربیت اور پیشہ ورہونا سب سے بہتر ہے،آرمی چیف

    کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جدید عسکری ٹیکنالوجی کے باوجود سپاہیانہ مہارتیں اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ سپاہیانہ مہارتوں کے لیے تربیت اور فزیکل فٹنس انتہائی اہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج بہترین تربیت اورفزیکل فٹنس کی حامل ہے۔

    پاک فوج کے سربراہ نے یہ بات کراچی میں پیسز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کی بہترین تربیت اور فزیکل فٹنس کے معیار پر فخر ہے۔

    جے یو آئی کا دھرنا اور پولیس کے انوکھے فیصلے

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے دورہ کراچی میں پی اے سی ای ایس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور گیریژن افسران سے خطاب بھی کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہارتوں کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔

    کام ، نام پھر مقام ، قطرے سے جہان —از —انعام الرحمن طاہر

    آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز پاک فوج کے سربراہ کے ہمراہ تھے۔ گوجرانوالہ کور کی ٹیم نے چیمپئن شپ جیتی جب کہ انجینئر سینٹر کی ٹیم نے نوجوان سپاہیوں کی چیمپئن شپ جیتی۔

    28 ارب روپےکسے کم نہ آئے،نااہلی آڑے آگئی

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر تربیتی مشقوں کے میکانکی فارمیشن کا جائزہ لیا اور افسران سے جنگی ماحول، چیلنجز اور ردعمل پر تفصیلی گفتگو کی۔

  • چانسلر نے اہم فیصلے کردیئے

    چانسلر نے اہم فیصلے کردیئے

    لاہور:چانسلر نے پنجاب کی یونیورسٹیوں میں اہم تعیناتیاں کردیں ،۔سرکاری اعلامیے کے مطابق شبر عتیق وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات کو پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

    سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

    اس ضمن میں نامزد اساتذہ میں پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی،پروفیسر ڈاکٹر صائقہ امتیاز آصف، خورشید احمد ملک اور ڈاکٹر راحیل قمر شامل ہیں۔لاہور کالج برائے خواتین یونیرسٹی میں سنڈیکیٹ ممبرز کی تعیناتیاں بھی کردی گئی ہیں ۔

    وکلاسے تکرار ، جیل لے گیا

    گورنر پنجاب نے پروفیسر حسن امیر شاہ وائس چانسلرگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کو نجی دورہ جاپان کے لئے پانچ یوم چھٹی کی منظوری دے دی ہے۔ گورنر پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر وائس چانسلر جامعہ پنجاب لاہور کو بھی نجی دورہ برطانیہ کے لئے چھ یوم کی رخصت کی منظوری دی۔

    28 ارب روپےکسے کم نہ آئے،نااہلی آڑے آگئی

    چوہدری محمد سروربطورگورنر پنجاب میجر ریٹائرڈ محمد اشرف تبسم، ممبر پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور کو دورہ آسٹریلیا کے لئے بائیس یوم چھٹی کی منظوری بھی دے دی۔