Baaghi TV

Author: +9251

  • بینظیرمر کر ہمی جینا سکھا گئیں۔،بلاول بھٹو

    بینظیرمر کر ہمی جینا سکھا گئیں۔،بلاول بھٹو

    کراچی:بینظیر بھٹو نے جان دے دی لیکن کسی آمر کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٗرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہدا کو کبھی نہیں بھول سکتے۔کراچی کے علاقے کارساز کے شہدا کی یاد میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ پاکستان ہے جس کیلیے ہمارے پیاروں نے قربانیاں دی۔

    28 ارب روپےکسے کم نہ آئے،نااہلی آڑے آگئی

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا سفر بھٹو کی سوچ اور فلسفے سے شروع ہوا۔ سلیکٹڈ حکومت کبھی عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی۔ سی پیک پرکام رک گیا ہے۔ حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

    کام ، نام پھر مقام ، قطرے سے جہان —از —انعام الرحمن طاہر

    انہوں نے کہا کہ 50 سال کے سفرمیں پیپلزپارٹی نے بہت سے اتارچڑھاؤ دیکھے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھربھیجنے کیلیے فیصلہ کن سیاست کی جائے۔

    سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

  • پاکستانیوں نے بہت محبت دی ،برطانوی شہزادی کیٹ

    پاکستانیوں نے بہت محبت دی ،برطانوی شہزادی کیٹ

    اسلام آباد: پاکستانیوں نے بہت زیادہ محبت دی ، کبھی بھی بھول نہیں پاوں گی ، اطلاعات کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے واپس برطانیہ پہنچ کر پاکستان میں گزارے ہوئے لمحات بیان کیے ،برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے کہا ہے کہ ان کا اپنے شوہر شہزادہ ولیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ انتہائی شاندار اور یادگار رہا۔

    کام ، نام پھر مقام ، قطرے سے جہان —از —انعام الرحمن طاہر

    برطانیہ واپس پہنچ کر شہزادی کیٹ میڈلٹن نے کہا کہ پاکستانی لوگوں کی مہمان نوازی، ثقافت اور جغرافیہ نے برطانوی شاہی جوڑے کو بہت زیادہ متاثر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان کا دورہ بہت اچھا رہا، ہم نے بہت سارا پاکستان دیکھا، بڑی قسم کی چیزیں دیکھیں اور اس کی جغرافیہ دیکھ کر حیرت ہوئی۔

    وکلاسے تکرار ، جیل لے گیا

    ان کا کہنا تھا کہ ان کا لاہور میں ایس او ایس ویلیج کا دورہ بہت زیادہ خاص رہا۔ کیٹ میڈلٹن کا کہنا تھا کہ وہ اور شہزادہ ولیم کو اسطرح کے ایس او ایس ویلیج دیکھنے کی بڑی خواہش تھی۔لاہور میں ایس او ایس ویلیج میں برطانوی شاہی جوڑے نے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور تین بچوں کی سالگرہ بھی منائی۔

    ایس او ایس ویلیج میں کیٹ میڈلٹن نے اپنی پہلی تقریر بھی کی اور اردو میں اپنی تقریر کے ابتدائی کلمات سے مجمع کو متاثر کیا۔ذرائع کے مطابق ایس او ایس ویلیج نے برطانوی جوڑے کو اتنا متاثر کیا کہ انہوں نے اپنے دورہ لاہور کے دوران اس کا دوبار دورہ کیا۔

    سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

  • سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

    سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

    کراچی : امن وامان کو بحال رکھنے اور کسی بھی بدنظمی سے بچنے کے لیے سندھ حکومت نے اہم فیصلے کرلیے ، اطلاع کے مطابق حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی اور اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سوار پر بھی پابندی ہوگی۔

    کفالہ نظام ختم کرنے کا اعلان ، پاکستانی خوش ہوگئے

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 20 اکتوبر کو چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہو گا۔چہلم کے موقع پر اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی جبکہ 5 اور زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی ۔

    صبح صبح غم ناک خبر آگئی

    چہلم حضرت امام حسين کے موقع پرسيکيورٹی کيلئے پابندی عائد کی گئی، پابندی کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا۔دوسری جانب بلوچستان شیعہ کانفرنس کے مطابق جلوس اتوار کو علمدار روڈ سے برآمد ہو کر بہشت زینب قبرستان پہنچ کر ختم ہوگا اور اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظام کیے جائیں گے۔

    وکلاسے تکرار ، جیل لے گیا

     

  • وکلاسے تکرار ، جیل لے گیا

    وکلاسے تکرار ، جیل لے گیا

    ٹوبہ ٹیک سنگھ :ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دو ملازمین ہیومین ریسورس آفیسر عدیل اور آئی ٹی آفیسر بشارت کو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران نے ہتھکڑیوں میں جکڑ کر وکلاء کے سامنے پیش کیا ۔

    دونوں ملازمین سے کچھ دن پہلے ہسپتال میں وکلاء سے جھگڑا ہوا جس میں وکلاء قصور وار تھے ۔
    ملازمین کو پیش کرنے والوں میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنر اور چھوٹے افسران شامل تھے۔

    ملک کا کون سا قانون اس طرح لوگوں کو ہتھکڑیوں میں جکڑ کر وکلاء کے سامنے پیش کرتا ہے؟
    پولیس کے اعلی افسران کے پاس ایسا کون سا قانون ہے جس کی تبدیلی سرکار نے اجازت دی ہوئی یے؟

    سول سوسائیٹی چیف آف آرمی سٹاف،ڈائریکٹر آئی ایس آئی ،ڈی جی ملاتری انٹیلی جینس ،وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلی عثمان بزدار ،آئی جی پنجاب،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان،چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور سے ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

    کیا تبدیلی سرکار میں انصاف کے یہی تقاضے رہ گئے ہیں کہ لوگوں کو ہتھکڑیوں میں جکڑ کر اس طرح معافی مانگنے پر مجبور کیا جائے گا؟کیا آئندہ یہی سمجھا جائے کہ اس ملک میں جس کو جو جی چاہے کرے؟تبدیلی سرکار وکلاء کو سدھارنے کے لیئے اصلاحات کب لائے گی؟

  • 28 ارب روپےکسے کم نہ آئے،نااہلی آڑے آگئی

    28 ارب روپےکسے کم نہ آئے،نااہلی آڑے آگئی

    کراچی :نااہلی یا سستی ، بے خبری یا ہٹ دھرمی ، سندھ حکومت کی قانونی ٹیم کی نااہلی کے باعث ٹیکس وصولی کی مد میں صوبائی حکومت کے 28 ارب روپے پھنس گئے۔۔ مختلف کمپنیز اور افراد نے ٹیکس نوٹس پر عدالتوں سے اسٹے آرڈر لے لیا۔

    اپنےآپ کو خودکش دھماکے میں اڑانے والے کون تھے ؟

    سب سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے کی دعویدار سندھ حکومت کی قانونی ٹیم کی نا اہلی بے نقاب ہوگئی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں ٹیکس نوٹسز کیخلاف 200 سے زیادہ مقدمات لٹک گئے جس کے باعث ٹیکس وصولی کی مد میں سندھ حکومت کے 28 ارب روپے پھنس گئے۔ سندھ حکومت نے جن افراد اور کمپنیوں کو نوٹسز بھیجے انہوں نے عدالتوں سے اسٹے آرڈر لے لیا۔

    نیب آرڈینینس میں ترمیم،بڑوں بڑوں کو بی سے سی کلاس

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف شادی ہالز کے ذمہ 5 ارب کے ٹیکس واجب الادا ہیں جبکہ ٹرمینل آپریٹرز اور ٹیلی کام کمپنیز نے ڈھائی ڈھائی ارب ٹیکس کے خلاف اسٹے لے رکھا ہےکنسٹرکشن کمپنیز کے ٹیکس نوٹسز کی مد میں سب سے زیادہ 6 ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں۔ لیزنگ، کلبز، بینکنگ، انشورنس اور دیگر کمپنیز نے بھی اسٹے لے رکھا ہے۔

    ماڈل کورٹس ، زبردست کارکردگی،شاندارانعامات

  • بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان کے سکیورٹی انتظامات سے کتنا مطمئن ہے ؟

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان کے سکیورٹی انتظامات سے کتنا مطمئن ہے ؟

    پاک بنگلہ دیش کرکٹ سيريز کي سیکورٹی کے جائزہ کے ليے چار رکني وفد کو سندہ کے ہوم ڈپارٹمنٹ کي بريفنگ۔ وفد دوسرے مرحلے ميں انيس اکتوبر کو لاہور ميں بريفنگ دي جاے گي۔

    کرنل عتیق زمان، کمانڈر محمد حسین، محمد شریف اور راسل رانا پر مشتمل چار رکنی وفد کے کراچي پہنچنے پر ڈائريکٹر انٹرنيشنل کرکٹ پي سي بي ذاکر خان نے استقبال کيا۔ وفد نے اپنے دورے کے پہلے مرحلے ميں کراچی کے نيشنل اسٹيڈيم میں انتظامات کا جائزہ ليا ۔ جبکہ ٹيم کي سيکورٹي کے حوالے سے ہوم منسٹري ميں بريفنگ دي گئي اور انہیں اس دوران سری لنکا کے دورہ پاکستان کے دوران کیے گئے فول پروف انتظامات کی بھی تفصیلات بتائی گئيں۔ بنگلہ دیشي وفد 19 اکتوبر کو اپنے دورہ کے دوسرے مرحلے ميں لاہور کے قذافي سٹيڈيم کا دورہ کرے گا۔

    ٹی ٹین لیگ میں کون کون پاکستانی کھلاڑی ہوگا ان ایکشن ؟

    وفد کو سيف سٹي پروجيکٹ ميں ٹيم کي آمد کے انتظامات اور سيکورٹي کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔ 20 اکتوبر کو بنگلہ دیش کا سیکورٹی وفد اسلام آباد اور راولپنڈی جائے گا اور وفد کو وزرات خارجہ ميں سيکورٹي پر بريفنگ دي جاے گي۔ واضع رہے کہ بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے اس ماہ کے آخر ميں میچز راولپنڈی میں اور ويمن ٹيم کے ميچيز اکتوبر کے تيسرے ہفتے ميں لاہور ميں کرئے جاہيں گے۔ جبکہ بنگلہ ديش کي قومي ٹيم جنوري ميں پاکستان کا دورہ کرے گي ۔ بنگلہ ديشي سیکورٹی وفد اپنے کے بعد اپني رپورٹ اعلي حکام کو ديں گے جس کے بعد سنئیر ٹیم ، ویمن ٹیم اور انڈر 16 ٹیم کے ٹورز کا فيصلہ کيا جاے گا۔

    وقار یونس نے نئے بالرز کو تیار کرنے کیلئے کمر کس لی

  • وہاڑی : پولیس اسٹیشنوں میں فوکل پرسن تعینات

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) فرنٹ ڈیسک کی افادیت کو مزید بہتر کرنے اور ریکارڈ کی تکمیل کے لئے ہر تھانہ میں اے ایس آئی لیول کا آفیسر بطور فوکل پرسن تعینات

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی اختر فاروق نے فرنٹ ڈیسک کی افادیت کو مزید بہتر بنانے اور تکمیل ریکارڈکو یقینی بنانےاور پنڈنسی کو ختم کے لئے ضلع کے ہر تھانہ میں اے ایس آئی لیول کے آفیسر کو بطورفوکل پرسن تعینات کر دیا ہے. فول پرسن پولیس سٹیشن اسسٹنٹ اور تفتیشی افسران کے درمیان ایک پل کا کام کرے گا اور زیر تفتیش, عدم پتہ, اور خارج مقدمات, چالان, روڈ سرٹیفکیٹ, تکیمل رجسٹر ہائے کے علاوہ تمام پینڈنسی کو ختم کرنے کے لئے تفتیشی افسران سے دستاویزات لے کر فرنٹ ڈیسک پر مہیا کرے گا تاکہ پولیس ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں آن لائن اندراج کو یقینی بنایا جا سکے.

  • ٹی ٹین لیگ میں کون کون پاکستانی کھلاڑی ہوگا ان ایکشن ؟

    ٹی ٹین لیگ میں کون کون پاکستانی کھلاڑی ہوگا ان ایکشن ؟

    کرکٹ کے بڑے ستارے ابوظبی میں چمکنے کو تیار ہیں۔ ٹیمیں نے اپنے کھلاڑی چن لئے ہیں جن میں کئی نامور پاکستانی کرکٹر بھی شامل ہیں۔ ابوظبی ٹی 10 لیگ میں پاکستانی ستاروں نے نمایاں جگہ بنائی ہے جن سرفہرست شاہد آفریدی ، وہاب ریاض، محمدعامر، محمد حفیط ، شعیب ملک ، عماد وسیم اور فہیم اشرف ہیں

    اس کے علاوہ دنیا کے نامور ستارے بھی میدان میں نظرآئیں گے۔ ٹی 10 لیگ کی دفاعی چیمپیئن نادرن وارئیر ہے جس نے ڈیرن سیمی کو ٹیم آئیکون کے طور پر چنا ہے، ساتھ ہی آندرے رسل اور پاکستانی ٹاپ کلاس بالر وہاب ریاض کو بھی جگہ دی ہے۔ ابوظبی ٹی 10 میں ٹیم ابوظبی نیا اضافہ ہے۔ جس کے آئیکون معین علی ہیں ٹیم نے پاکستانی بالر محمد عامر کونمایاں جگہ دی ہے ساتھ ہی سری لنکن نیروشان اور کیوی آل راؤنڈر اینڈرسن بھی شامل ہیں۔ بات کریں مراٹھا عریبین کی تو اس کے آئیکون کرس لینن ہیں جبکہ ٹیم میں ملنگا، ڈیوان براوو اور کیڈوک والٹن شامل ہیں۔

    وقار یونس نے نئے بالرز کو تیار کرنے کیلئے کمر کس لی

    دکن گلیڈئیٹرز نے کیرن پولاڈ کو چنا ہے ٹیم آئیکون شین واٹسن ہوں گے۔ اس کے علاوہ فواد خان، اور ظہورخان بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔ دہلی بلز کی قیادت عالمی کپ کی فاتح انگلینڈ کے آئن مورگن ہوں گے جو ٹیم کے آئیکون کھلاڑی بھی ہیں ٹیم نے سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک اور عماریاسین کو بھی چنا ہے ۔ اس کے علاوہ عادل رشید، محمد نبی اور کیسل پریرا بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔

    ٹیم قلندر کے آئیکون شاہد آفریدی ہیں ان کے ساتھ پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ، عماد وسیم اور فہیم اشرف بھی نظرآئیں گے۔ کرس جارڈن بھی ٹیم قلندر کا حصہ ہوں گے۔ بنگال ٹائیگرز ٹیم نے تھیسرا پریرا کو کپتان اور آئیکون کھلاڑی کے طورپر چنا ہے۔ اس کے علاوہ آندرے فلیچر، اور کولن انگرام بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ کرناٹک نے نامور کھلاڑی ہاشم آملہ کو چنا ہے۔ ٹیم میں نیپالی کھلاڑی سندیپ، انگلش کرکٹر پٹ براؤن اور اماراتی کھلاڑی احمد رضا بھی شامل ہیں۔

    ٹیسٹ ٹیم کے نو منتخب کپتان اظہرعلی کی پریس کانفرنس میں اہم باتیں

  • بلوچستان اسمبلی اجلاس

    کوئٹہ میں آئے روز ٹریفک حادثات سے ہماری قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہے حکومت اس سلسلے میں سنجیدگی کیساتھ اقدامات کریں اور سڑکوں کی حالت کو بہتر کرنے کیلئے وفاق بلوچستان کا ساتھ دیں ایرانی پیٹرول کے کاروبار کو بند کرنے پر سب سے زیادہ اپوزیشن شور شرابا تو کرتے ہیں اپوزیشن اچھے تجاویز دیں ہم ساتھ دینگے،میر ضیاء لانگو

    دنیا میں کوئی ایسا معاملہ نہیں جسکا حل نہ نکلےآئے روز حادثات کے تدارک کیلئے حل نکالا جائے،ملک سکندر ایڈووکیٹ

    ویڈیو اسکینڈل پورے بلوچستان کا مسئلہ ہے کمیٹی نے ایک پورا دن ضائع کردیا اور وقت ضائع کرنا افسوسناک ہے،اسپیکر بابر موسی خیل

    صوبائی وزیر زراعت کے بیان کیخلاف صحافیوں کا اجلاس سے بائیکاٹ کر دیا جس کے بعد صحافیوں نے احتجاجا اجلاس کی کوریج روک دی۔

  • کام ، نام پھر مقام ، قطرے سے جہان —از —انعام الرحمن طاہر

    کام ، نام پھر مقام ، قطرے سے جہان —از —انعام الرحمن طاہر

    آپ لوگوں نے جہاز کو ائیرپورٹ کی حدود میں ٹیکسی کرتے عموماً دیکھا ہوگا۔ اس وقت جہاز کی رفتار بہت مدھم اور سست ہوتی ہے۔ کیونکہ اس وقت جہاز اپنے انجنوں کی پوری قوت استعمال نہیں کررہا ہوتا

    جہاز سست رفتاری سے رینگتا ہوا مین رن وے کے شروعاتی پوائنٹ تک پہنچتا ہے، اپنی سمت کو درست کرتا ہے اور اسکے بعد بھرپور طاقت سے اپنے انجن کو اسٹارٹ کرکے ٹیک آف اسپیڈ پکڑتا ہے۔ یہ رفتار اور طاقت کچھ ہی سیکنڈز بعد اسے آسمان کی بلندیوں تک لے جاتی ہے۔

    کاروبار کی بھی بلکل یہی مثال ہے۔۔۔

    کاروبار کی شروعات سست ہوتی ہے۔ کیش فلو بہت کم ہوتا ہے، منافع کی دھار ہلکے ہلکے بن رہی ہوتی ہے۔ آپ دھیرے دھیرے قدم جما رہے ہوتے ہیں۔ لمبی اڑان (بڑے منافع) کے لیے رن وے (صحیح سمت اور موقع) پر آرہے ہوتے ہیں۔

    کاروبار کے رن وے پر کامیابی سے پہنچنے کے بعد آپ کو "انجن” پوری طاقت کے ساتھ اسٹارٹ کرنا ہوتا ہے۔۔۔

    بہت سے کاروباری، کامیابی سے رن وے تک پہنچنے کے باوجود "انجن” کو اسٹارٹ نہیں کرپاتے۔ یہ رن وے پر بھی سست رفتار سے دوڑتے رہتے ہیں۔ جب کہ اسمارٹ اور زہین کاروباری، رن وے پکڑتے ہی، انجن اسٹارٹ کرکے آسمانوں کی بلندیوں پر نکل جاتے ہیں

    کیا آپ جانتے ہیں کہ کاروبار کی اصطلاح میں، انجن اسٹارٹ کرنے سے کیا مراد ہے؟

    نہیں جانتے؟

    میں آپ کو بتاتا ہوں۔۔۔

    کاروباری اصطلاح میں، انجن اسٹارٹ کرنے سے مراد ہے،

    کاروبار کے مختلف پراسسز کو delegate کرنا۔۔۔

    آسان الفاظ میں، اپنے کام خود کرنے کی بجائے، دوسروں سے کروانا

    مثال کے طور پر، مائیکروسافٹ کے شروعاتی دور میں، بل گیٹس اپنے سافٹ ویئر خود کوڈ کرتا تھا لیکن مائیکروسافٹ کے جہاز کے رن وے پر چڑھتے ہی اس نے developers ہائیر کرنا شروع کئیے جو مائیکروسافٹ کی پروڈکٹس کو کوڈ کرتے اور بل گیٹس کی ساری توجہ بزنس گروتھ پر لگنے لگی۔

    کے ایف سی کے فاؤنڈر، کرنل سینڈرز خود فرائیڈ چکن بنایا کرتے تھے، لیکن پھر انھوں نے کاروبار کے پھیلتے ہی ورکرز رکھنے شروع کئیے اور خود کو بزنس کی گروتھ کے لیے وقف کرلیا۔

    پاکستانی چیف جسٹس کوویزا جاری نہیں کریں گے، امریکہ

    آپ Elon Musk کو دیکھ لیجیے۔ وہ صرف گروتھ اور نت نئے بزنس آئیڈیاز پر کام کرتا ہے، باقی ہر کام کے لیے اس نے ٹیمیں تشکیل دی ہوئی ہیں۔

    یہ تو بلین ڈالر کمپنیوں کی مثالیں تھیں۔ چھوٹے بزنس اس کو کیسے اپلائی کرسکتے ہیں؟

    مثال کے طور پر، آپ نے چھوٹے پیمانے اور کم بجٹ سے ای کامرس میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بجٹ محدود ہونے کی بناء پر، سارے کام آپ کو خود کرنے پڑتے ہیں۔

    آپ ہول سیل پر پراڈکٹ خرید کر لاتے ہیں، پھر انھیں پیک کرتے ہیں، کسٹمر کی کالز اور میسجز کو خود مینج کرتے ہیں، پیک کرکے ڈیلیوری کمپنی تک پہنچاتے ہیں۔ باقی فیس بک پیج یا ویب سائٹ بھی آپ مینج کررہے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔

    شروع میں یہ سب کچھ آپ ہی کو مینج کرنا پڑے گا۔ لیکن، کچھ عرصے پرافٹ میں چلنے کے بعد آپ کو ان تمام پراسس ورک کے لیے کسی کو ہائیر کرنا ضروری ہے تاکہ آپ اپنا "تمام” فوکس بزنس گروتھ اور ڈیویلپمنٹ پر لگاسکیں۔

    اپنےآپ کو خودکش دھماکے میں اڑانے والے کون تھے ؟

    جتنا بھی ممکن ہوسکے، ہر شعبے کے لیے ہیلپر یا ماہر افراد رکھتے جائیے۔ اگر کسی کام کے لیے فل ٹائم بندہ ہائیر نہیں کرسکتے تو پارٹ پوزیشن آفر کیجیے۔ یہ بھی مشکل لگتا ہے تو آؤٹ سورسنگ کی طرف جائیے۔ اسکے علاوہ کسی کو پارٹنر بنا کر یا اسٹیک آفر کیجیے اور اپنے کام میں ساتھ ملا لیجیے۔

    دھیرے دھیرے ٹیم ڈیویلپ کرنا، پراسسز کو delegate کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اسکے بناء آپ بڑا کاروبار نہیں کھڑا کرسکتے۔

    یاد رکھئیے، چھوٹا بزنس delegation، مطلب کے دوسروں کو کام سونپنے سے ہی بڑا بنتا ہے یعنی کے ٹیک آف کرپاتا ہے۔ اگر آپ صرف پیسے بچانے کے لیے سارے کام خود سے کرنے پر لگے رہیں گے تو کئی سالوں بعد بھی رن وے پر ہی رینگ رہے ہوں گے۔۔۔!!!

    کام ، نام پھر مقام ، قطرے سے جہان —از —انعام الرحمن طاہر