Baaghi TV

Author: +9251

  • زرداری کی طرح جیل میں رکھا جائے، نونی قیدیوں نے عجیب مطالبہ کردیا

    زرداری کی طرح جیل میں رکھا جائے، نونی قیدیوں نے عجیب مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : نونی قیدیوں نے جنونی قیدی کی طرح جیل میں سلوک کا تقاضا کردیا ، اطلاعات کے مطابق پانامہ کیس، جعلی اکاؤنٹس کیس، منشیات ٹرسٹ ڈیڈ اور ایل این جی اسکینڈل کیسز میں کس کو جیل میں سہولیات ملیں اور کون محروم رہا، سینیٹ کہ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں سب کچھ سامنے آگیا۔

    صبح صبح غم ناک خبر آگئی

    جیل میں ملنے والی سہولیات کے حوالے سے سینیٹ کمیٹی میں معاملہ زیرغورآیا،نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، آصف زرداری سابق وزرائے اعظم اور صدر سمیت ٹیکس دہندگان بھی ہیں۔ اس کے علاوہ فریال تالپور اور مفتاح اسماعیل بھی رکن پارلیمنٹ رہے جبکہ مریم نواز نہ تو رکن پارلیمنٹ اور نہ ہی ٹیکس دہندہ جبکہ رانا ثناءاللہ منشیات اسمگلنگ کے کیس میں ملوث ہیں، ایسے تمام ملزمان کو جیل میں سہولیات نہیں دی جاتیں۔

    بلوچستان سےغم ناک خبر نے مزید غم ناک کردیا

    سینیٹ کی مذکورہ کمیٹی کے چیئرمین حاجی مصطفی نواز کھوکھر نے جیل سے متعلق ہدایات پرعمل نہ کرنے کا شکوہ کردیا۔ پاکستانی جیلوں میں سزا پوری کرنے کے باوجود بھی بڑی تعداد میں قیدیوں کی عدم رہائی پر رکن کمیٹی کامران مائیکل نےاظہار برہمی کیا اور کہا کہ صرف ملکی ہی نہیں غیر ملکی قیدی بھی سزائیں پوری کرنے کے باوجود جیلوں سے رہا نہیں کیے گئے۔

    نوبیاہتا دلہن کی لاش فلیٹ سے برآمد

    چیئرمین کمیٹی نے وزارت جیل خانہ جات کو سزائیں پوری کرنے والے قیدیوں کی رہائی کی ہدایت کردی۔ چئیرمین پیمرا کی عدم موجودگی پر بھی کمیٹی ارکان نےاظہارِ برہمی کیا اور انھیں آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔اس کے علاوہ سینیٹ کمیٹی قیدیوں کو ملنے والی سہولتوں کا جائزہ بھی لے گی

  • ڈومور:فروری 2020 تک پھر تلوارلٹک گئی ایف اے ٹی ایف ناخوش

    ڈومور:فروری 2020 تک پھر تلوارلٹک گئی ایف اے ٹی ایف ناخوش

    پیرس : وہ کبھی بھی آپ سے خوش نہیں یہ فرمان اللہ کا ہے اور قرآن مجید نے موجودہ صورت حال کو آج سے ساڑھے چودہ سوسال پہلے ہی بتا دیا تھا ، پھر وہی ہوا جو قران مجید میں اللہ نے بیان فرمایا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کی تمام تر مخلصانہ کوششوں کے باوجود ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے انکار کردیا ہے اور مزید اگلے سال فروری تک یہ تلوار پھر لٹکا دی ہے ،
    https://twitter.com/Wabbasi007/status/1185197778156347392?s=08

    ساتھ ہی ایف ایے ٹی ایف نے پاکستان کو دہشت گردی کے لیے مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مکمل خاتمے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔گزشتہ روز پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میںمنی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معاونت پر قابو پانے سے متعلق پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    تاہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کو آئندہ 4 ماہ میں دہشت گردی کے لیے مالی معاونت اور منی لانٖڈرنگ کے خاتمے سے متعلق مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی ’گرے لسٹ‘ سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے جسے گزشتہ برس انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خاتمے میں غیر مطمئن اقدامات کی وجہ سے شامل کیا گیا تھا۔ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں حالیہ پیش رفت سے متعلق باضابطہ اعلان رواں برس 18 اکتوبر کو کیا جائےگا۔

  • 17 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری ، مراد علی شاہ چھاگئے

    17 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری ، مراد علی شاہ چھاگئے

    لاہور: مراد علی شاہ نے تو کمال ہی کردیا ، سندھ کے لیے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا ، اطلاعات کے مطابق ایمبولینس سروس کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کی 17 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کرنے کی ہدایت کردی

    ترک صدرکی منتیں‌ کیں‌ اور وہ مان گئے ، امریکی نائب صدر کا دعویٰ‌

    یہ فیصلہ اس تناظر میں کیا گیا ہےکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خزانہ کو سنگین معاشی بحران کا شکار امن فاؤنڈیشن کے لیے 17 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’حکومت کو ایمبولینس سروس کو آئندہ بدھ تک فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے‘۔

    بلوچستان سےغم ناک خبر نے مزید غم ناک کردیا

    یاد رہے کہ اس سے قبل امن فاؤنڈیشن ایمبولینس سروس عطیات کی بل بوتے پر چلائی جاتی تھی لیکن اب یہ صوبائی حکومت کی فنڈنگ پر انحصار کرتی ہے۔جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ’وزیراعلیٰ ایک ایسا نظام تشکیل دے رہے ہیں جس کے تحت امن فاؤنڈیشن کو وقت پر اس کے فنڈز مل جائیں گے‘۔

    صبح صبح غم ناک خبر آگئی

    اسی حوالے سے سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ فنڈز کے لیے وزیراعلیٰ کو سمری فراہم کردی گئی ہے اور ان کی منظوری کے فوراً بعد فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ’یہ شہریوں کے لیے بہترین سروس ہے‘ اور سندھ حکومت چاہتی ہے کہ فاؤنڈیشن شہریوں کو سہولت فراہم کرتی رہے۔

  • میچ سے کیا ہارا جان سے بھی ہار گیا

    میچ سے کیا ہارا جان سے بھی ہار گیا

    میچ سے کیا ہارا جان سے بھی ہار گیا.
    27 سالہ امریکی باکسر پیٹرک ڈے بدھ کی شب ہسپتال میں چل بسا۔ پیٹرک ہفتے کے روز سپر ویلٹر ویٹ مقابلے کے 10 ویں راؤنڈ میں اپنے مد مقابل چارلس کونوئل کے ہاتھوں سر پر تابر توڑ مکے کھانے کے بعد ناک آؤٹ ہو گیا تھا۔

    پیٹرک ڈے کا فوری طور پر دماغ کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد چار روز تک وہ بے ہوش رہا اور 16 اکتوبر کو جان کی بازی ہار گیا۔
    سرفراز احمد کپتانی سے فارغ
    پیٹرک ڈے 2013 میں پروفیشنل باکسر کے طور پر ابھرا اور پھر مڈل ویٹ مقابلوں کا ایک اہم ترین نام بن گیا۔ اس نے 2017 میں WBC Continental Americas championship کا ٹائٹل جیتا اور پھر 2019 میں انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
    باکسنگ میں ایسی حالت عموما پیش آتی ہے جب ہارنے والا اور ناک آؤٹ ہونے والا کھلاڑی سنگین زخمی ہو جاتا ہے.

    پاکستان نہ آنےوالے 4 انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی ٹیم سے باہر

    ڈاکٹراورسیکورٹی گارڈزگتھم گتھا،ذمہ دار کون؟

  • سائنس اور ٹیکنالوجی کا کمال ،جوڑوں کے درد سننے والا مائیکروفون

    سائنس اور ٹیکنالوجی کا کمال ،جوڑوں کے درد سننے والا مائیکروفون

    لندن:سائنس اور ٹیکنالوجی نے ملکر انسانی زندگی بہت آسان کردی ہے ، انہیں علوم کے ذریعے انسان بہت سے خفیہ رازوں تک پہنچ گیا ہے ، بیماریوں کی تشخیص بہتر سے بہتر ہونے لگی ہے ، ایسی ہی ایک ٹیکنالو جی مائیکروفون ہے ، پوری دنیا میں پلوں اور تعمیرات میں ٹوٹ پھوٹ نوٹ کرنے والے مائیکروفون عام استعمال ہوتے ہیں۔ یہ چھوٹے مائیکروفون کسی بھی قسم کی شکست و ریخت کو نوٹ کرتے ہیں۔

    نوبیاہتا دلہن کی لاش فلیٹ سے برآمد

    اب برطانوی ماہرین نے دعویٰ کیا ہےکہ عین اسی ٹیکنالوجی سے ہڈیوں کے جوڑوں کی ٹوٹ پھوٹ کا جائزہ لیا جاسکتا ہے کیونکہ ہڈیوں اور گٹھیا کے مرض کے شکار افراد سے اس فری کوئنسی کی آواز خارج ہوتی ہے جو سنائی نہیں دیتی لیکن دیگر آلات سے انہیں محسوس کیا جاسکتا ہے۔

    لنکاسٹر یونیورسٹی کے پروفیسر جان گڈایسر اور ان کے ساتھیوں نے پلوں پر لگنے والا مائیکروفون مریض کے گٹھنے پر لگایا ہے اور اندر کی آواز بتاتے ہیں کہ اندر کے جوڑوں میں اینٹھن ہے یا پھر سوجن موجود ہے۔

    کفالہ نظام ختم کرنے کا اعلان ، پاکستانی خوش ہوگئے

    اسی بنیاد پر انہوں نے گٹھیا اور جوڑوں کے درد کی شناخت کے لیے اسے استعمال بھی کیا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ خصوصاً گھٹنوں پر نرم کرکی ہڈی رگڑ کر خراب ہوجاتی ہے اور اس کے بعد وہاں سوزش اور درد شروع ہوجاتا ہے۔ اس عمل میں جوڑوں سے آوازیں بھی خارج ہوتی ہیں اور خود ایسی فری کوئنسی والی آوازیں بھی نکلتی ہیں جو ہمیں سنائی نہیں دیتیں۔

    ترک صدرکی منتیں‌ کیں‌ اور وہ مان گئے ، امریکی نائب صدر کا دعویٰ‌

    اسی لیے گھٹنوں پر حساس مائیکروفون لگا کر اس کا جائزہ لیا گا اور اس وقت گٹھیا کے دیگر ماہرین بھی موجود تھے۔ اس عمل میں 89 کے قریب مریضوں کے گھٹنوں پر مائیکروفون لگا کر ان کی آوازوں کو جمع کرکے اس کا کمپیوٹر سے جائزہ لیا گیا۔ مریضوں کو پہلے کھڑا کیا گیا اور اس کے بعد انہیں بٹھایا گیا ۔ اس طرح ہاتھ اور پیر ہلانے کے دوران آوازوں کو نوٹ کیا گیا۔

    اس طرح تجزیہ کرنے میں بہت آسانی ہوئی کہ کونسا مریض جوڑوں کے درد کی کس شدت میں مبتلا ہے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس نئی تکنیک کو ایکس رے کے ساتھ ملاکرمرض کی مزید بہتر تشخیص کی جاسکتی ہے۔

  • اصل سے نقل بہتر ، ایک اور حمزہ علی عباسی کا ظہور

    اصل سے نقل بہتر ، ایک اور حمزہ علی عباسی کا ظہور

    کراچی:اللہ تعالیٰ کی کمال قدرت کے شاہکارکرشمے، ہم شکل ، ہم آواز مگر ہیں‌یہ دو شخصیتیں ، اطلاعات کےمطابق پاکستان کے معروف اداکارو میزبان حمزہ علی عباسی کے ہم شکل نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی ہے اورلوگ دونوں میں بے انتہا مشابہت دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے ہیں۔

    بلوچستان سےغم ناک خبر نے مزید غم ناک کردیا

    میانوالی سے تعلق رکھنے والے یاسرعمار نامی شخص کی حمزہ علی عباسی سے حیرت انگیزمشابہت نے لوگوں کو دنگ کردیا ہے۔یاسر عمار کی نہ صرف شکل حمزہ علی عباسی سے ملتی ہے بلکہ ان کی آواز اوران کے بات کرنے کا انداز بھی بالکل حمزہ علی عباسی جیسا ہے۔

    صبح صبح غم ناک خبر آگئی

    میانوالی میں پیدا ہونے والے یاسر عمار حمزہ علی عباسی کی ہی طرح اداکاری کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ وہ ہم ٹی وی کے ڈرامے’’لوگ کیا کہیں گے‘‘ میں اداکاری کے جوہردکھا چکے ہیں۔یاسرعمار نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ بالکل حمزہ علی عباسی کی کاپی نظر آرہے ہیں۔

    نوبیاہتا دلہن کی لاش فلیٹ سے برآمد

     

  • کشمیر ملین مارچ آخر کیوں؟ ، از قلم:- محمد عبداللہ گل

    کشمیر ملین مارچ آخر کیوں؟ ، از قلم:- محمد عبداللہ گل

    کشمیر ملین مارچ آخر کیوں؟
    از قلم:- محمد عبداللہ گل
    آج جمعہ کا دن ہے 18 اکتوبر اور آج کا دن وہ دن ہے جب سب مسلمان نماز جمعہ ادا کریں گئے اور اپنے پروردگار کو راضی کرے گئے لیکن ہماری شہ رگ کشمیر میں کرفیو کا سماں ہو گا وہاں 80 لاکھ مسلمانوں پر پابندی عائد ہو گئی کہ تم نے جمعہ کا عظیم فریضہ نہیں سرانجام دینا ۔اچھا صاحب !آخر کیوں ہمارا قصور کیا ہے۔قصور یہ کہ تمہارا نعرہ ہے
    لے کے رہے گے آزادی ہے
    ہے مقصد ہمارا آزادی
    اس نعرہ کی پاداش میں تم پر یہ پابندی عائد کر دی گئی ہے۔وہ 80 لاکھ کشمیری جن کے 1947 سے کے کر اب تک دل پاکستان کے لیے ڈھرکتے ہیں۔وہ کشمیر جس کے بارے میرے قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا
    :کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے:
    اے پاکستانیوں!اگر شہ رگ ظلم و ستم کا شکار ہو گئی تو تم کیسے بچ سکتے ہوں۔
    مولانا ظفر علی خان یوں فرماتے ہیں ؛-
    *کوئی دن جاتا ہے پیدا ہوگی اک دنیا نئی
    خون مسلم صرف تعمیر جہاں ہو جائے گا*
    کشمیر پر ظلم ہو رہا ہے۔کشمیری عوام کو خطرناک کیمائی اسلحوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کشمیریوں کا خون بہ رہا ہے۔اب تک لاکھوں کشمیری لقمہ اجل بن گئے ہیں۔لیکن صورت حال یہ ہے کہ ہر کشمیری گولی کا نشانہ بن کر بھی کہتا ہے
    پاکستان سے رشتہ کیا؟
    لا الہ الا اللہ محمد رسول
    مسلمان بہنوں کی عزتیں پامال ہو رہی ہے۔ماوں کی عصمتوں کو پامال کیا جارہا ہے۔بوڑھے مردوں کی ڈاڑھیاں نوچی جا رہی ہے۔جیلوں میں قید مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ان کو زبردستی پکڑ کر ان کے اجسام اطہر پر اوم کا نشان بنایا جا رہا ہے۔لیکن پھر بھی کشمیریوں کے جذبات پاکستان سے الحاق کے لیےدھڑک رہے ہیں۔لیکن معذرت کے ساتھ ہم نے کشمیر کے لیے کیا کیا ؟اگر ہم اپنے گریبان میں دیکھے تو ہم نے کیا سرانجام دیا؟مسلسل ادھر کشمیر میں ظلم ہوتا ہے ہمارے عوام فلموں، گانوں میں مصروف ہوتے ہیں۔جیسا کہ اتوار کے دن 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں کشمیر ملین مارچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔یہ یقینا کشمیریوں سے یکجہتی کا موقع ہے۔کشمیری بھی پاکستان سے الحاق کا جذبہ لیے احتجاج اور جلسے کرتے ہیں۔ادھر کشمیر میں تو 10 لاکھ سے زائد انڈین آرمی بھی مسلط ہے وہ تب بھی نعرہ لگاتے ہیں لے کے رہے گے آزادی۔لیکن کیا ہم۔لوگ ملک پاکستان میں ایک دن بھی کشمیر کے نام نہیں کر سکتے۔اس سے کشمیریوں کو حوصلہ پہنچے گا ہم اکیلے نہیں ہیں ملک پاکستان ہمارے ساتھ ہیں
    نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :-
    "تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہے”
    کشمیری بھی تو مسلمان ہیں۔آج ان پر ظلم ہو رہا ہے ہمارا فرض اول ہے کہ ہم ان کی مدد کرے کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم اس مارچ میں ہی شریک ہو جائے۔ایک یہ بھی سوال ہوتا ہے اس مظاہرے سے کیا ہو گا ادھر تو ظلم ہوتا رہے گا۔ہر گز ایسا نہیں ہے ملین مارچ میں جب لاکھوں افراد شریک ہو گئے تو ایک اقوام متحدہ اور دوسرے دشمن ممالک کو پیغام جائے گا کہ پاکستان کشمیر کے لیے سنجیدہ ہے۔جب حضرت ابراھیم علیہ السلام کو آگ میں پھینکا گیا تو ایک پرندہ اپنی چونچ سے پانی پھینک رہا تھا اس کے پانی پھینکنے سے کیا ابراھیم علیہ السلام کو راحت پہنچ رہی تھی۔لیکن اللہ تعالی کو اس پرندہ کا یہ عمل بہت پسند آیا۔اسی طرح جب ہم اس ملین مارچ میں شریک ہوگئے تو اللہ ہم سے خوش ہو گا۔کشمیر میں خون بہ رہا ہے۔بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان فرمائے ہیں:-
    ہم کو سودا ہے غلامی کا ،کہ آزادی کی دھن
    چند ہی دن میں، ہمارا امتحان ہو جائے گا
    اگر کشمیر غلامی میں ہے تو یہ ہمارا امتحان ہے کہ ہم ان کی مدد کرتے ہیں یا نہیں۔اس لیے میری درخواست ہیں کہ سب اہل پاکستان کو چاہیے کہ کشمیریوں سےمحبت کا ثبوت دے اور اس کشمیر ملین مارچ میں شریک ہو ۔
    میرے جیسے ہوں گے پیدا،سینکڑوں اہل سخن
    نکتہ نکتہ جن کا آزادی کی جان ہو جائے گا

  • سرفراز احمد  کپتانی سے فارغ

    سرفراز احمد کپتانی سے فارغ

    پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل سرفراز احمد سے قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی واپس لئے لی گئی۔

    ‏پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اظہرعلی کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے، وہ آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    جبکہ بابراعظم کو قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا، وہ آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔پی سی بی کے مطابق سرفرازاحمد کو دونوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر کپتانی سے ہٹایا گیا۔

    ‏آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائے گا۔‏اظہر علی کو ٹیسٹ چیمپئین شپ کے سیزن 2019-20 کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ‏بابر اعظم کو آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 تک کپتان مقرر کیا گیا ہے
    پی سی بی کے نئے فیصلے کے مطابق اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بابر اعظم کو قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے، بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ سرفراز احمد کو دونوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر کپتانی سے ہٹایا گیا۔

    سیریز کے لیے نائب کپتان کا تقرر جلد کردیا جائے گا، ‏آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ ‏اظہر علی کو ٹیسٹ چیمپئین شپ کے سیزن 2019-20 کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے
    یاد رہے کہ سری لنکا کیخلاف سریز میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ ریکنگ میں پہلے نمبر پرموجود پاکستانی ٹیم کو کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث سرفراز کو بہت زیادہ تنقید کا بھی سامنا تھا ۔
    سینیٹرمشاہداللہ سیاست کریں شرارت نہیں‌،فیصلے میرٹ پر ہوتے ہیں‌ ،پی سی بی

    آج 16-اکتوبرہے ،67 سال پہلے پاکستان کا پہلا ٹیسٹ

  • شام: جنگ بندی کے باوجود گولہ باری

    شام: جنگ بندی کے باوجود گولہ باری

    شام: جنگ بندی کے باوجود گولہ باری

    ترکی اور امریکا کے بیچ سمجھوتے کے باوجود جمعے کے روز شمالی شام کے علاقے راس العین میں گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    ادھر شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد نے بتایا ہے کہ جنگ بندی کے سمجھوتے کے باوجود راس العین اور عین عیسی کے علاقوں میں جھڑپوں اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
    ایک اور یورپی ملک نے ترکی پر پابندی عائد کر دی

    یاد رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ شمالی شام کی صورت حال کے حوالے سے امریکا اور ترکی کے درمیان ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے۔ انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے اندر گفتگو کرتے ہوئے پینس نے باور کرایا کہ واشنگٹن اور ترکی شام میں فائر بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔

    ٹرمپ نے ترکی کے ساتھ کیسا حشر کرنے کی دھمکی دے دی

    روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

  • شام نے امریکا اور ترک حکومت کا ہونے والا معاہدہ مسترد کر دیا ہے .

    شام نے امریکا اور ترک حکومت کا ہونے والا معاہدہ مسترد کر دیا ہے .

    امریکا نے شام اور ترک حکومت کا ہونے والا معاہدہ مسترد کر دیا ہے .

    شام میں کرد فورسز کے خلاف ترکی کے آپریشن روکنے کے لیے امریکا اور ترکی کے درمیان طے پائے معاہدے کو شامی حکومت نے مسترد کردیا ہے۔

    مطابق شامی حکومت کی مشیر برائے سیاسی و ابلاغی امور بثنیہ شعبان نے جمعرات کے روز کہا کہ امریکا اور ترکی کا اعلان کردہ معاہدہ مبہم ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن اور انقرہ کے مابین جو معاہدہ ہوا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ روس اور شام اس پر متفق ہوجائیں گے۔ اگر ترکی مدد نہ کرتا تو ہزاروں دہشت گرد شام میں داخل نہ ہوسکتے۔

    شعبان نے مزید کہا کہ شام میں سیف زون کی اصطلاح درست نہیں ہے کیونکہ یہ ایک مقبوضہ علاقہ ہوگا۔ انہوں نے توجہ دلائی کی پوری دنیا شام میں ترکی کی جارحیت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔
    ٹرمپ نے ترکی کے ساتھ کیسا حشر کرنے کی دھمکی دے دی

    واضح رہے یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔

    ایک اور یورپی ملک نے ترکی پر پابندی عائد کر دی