Baaghi TV

Author: +9251

  • سعودی عرب اور فلسطین کے مابین نیا معاہدہ

    سعودی عرب اور فلسطین کے مابین نیا معاہدہ

    سعودی عرب اور فلسطین نے آپس میں نیا معادہ کر لیا. سعودی عرب اور فلسطینی اتھارٹی کے مابین مشترکہ بزنس پرا تفاق کیا گیا ہے.
    اس سلسے میں‌فلسطینی صدر محمود عباس اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فلسطینی صدر محمود عباس نے اقتصادی کمیٹی اور مشترکہ بزنس کونسل کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

    فلسطین، مسجد ابراہیمی کتنے دن بند اور کتنی بار نماز نہ ہو سکی؟ اہم خبر
    یہ معاہدہ شہزادہ محمد بن سلمان اور فلسطینی صدر محمود عباس کے مابین سرکاری بات چیت کے دوران ہوا ہے۔اس ملاقات کے دوران انہوں نے فلسطین میں ہونے والی پیش رفت اور مشرقی بیت المقدس کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کی کوششوں اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو یقینی بنانے کی ان کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

    ادھر گذشتہ ماہ پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں107 یہودیوں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودیوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

    فلسطین، مسجد ابراہیمی کتنے دن بند اور کتنی بار نماز نہ ہو سکی؟ اہم خبر

  • بلوچستان سےغم ناک خبر نے مزید غم ناک کردیا

    بلوچستان سےغم ناک خبر نے مزید غم ناک کردیا

    قلات:جب بھی بلوچستان کا نام میڈیا پر آتا ہے تو سب سے پہلے خیر کا لفظ منہ سے نکلتا ہےکہ اللہ خیر ہی کرے ، کیوںکہ بلوچستان کے حالات کی وجہ سے بہت بری خبریں ہی آتی ہیں ، ایسے ہی آج صبح صبح ایک ایسی خبر سننے کو ملی جس نے دہل دہلا دیئے ،

    ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں قومی شاہراہ پر گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جھلس کر3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

    لیویز کے مطابق قلات سے 50 کلومیٹر دور بینچہ کے قریب قومی شاہراہ پر پنجگور سے تیل لے جانیوالے تیل بردار گاڑی مخالف سمت سے آنے والے گاڑی سے ٹکرا گئی ۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں جھلس جانے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہوگئی ہیں جنہیں ڈی ایچ کیواسپتال قلات کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔لیویز نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

  • مودی کا بھارت بھوک اور افلاس میں سب کو پیچھے چھوڑ گیا

    مودی کا بھارت بھوک اور افلاس میں سب کو پیچھے چھوڑ گیا

    بھارت میں بھوک اور افلاس کی صورت حال تشویشناک صورت حال اختیار کر گئی.بھارت ان افریقی ممالک کی لائن میں کھڑا ہے جو معاشی طور پر اب تک بہت پیچھے ہیں.
    بھوک کی شدت کے معاملے میں بھارت کو 117 ممالک میں سے 102 مقام ملا ہے۔ 117 رینک پر بھوک کا سب سے مشکل مسئلہ رکھنے والا ملک وسطی افریقی جمہوریہ ہے۔ مودی جب پہلے دفعہ بھارت کا وزیر اعظم بنا تو اس وقت بھارت کا مقام 55 نمبر پر تھا، مودی کی حکومت میں 100 پر گیا اور اب مزید ابتر ہوگیا.بھارت اب 102 پر ہے . اب بھارت افریفی ملک نائیجر اور سیرا لیون کے برابر ہے. بھارت سے صرف چند افریقی ملک ہی نیچھے ہیں.

    عالمی سطح پر ، بھوک کی سطح میں کمی واقع ہوئی ہے اور عالمی اشارے ‘سنجیدہ’ سے ‘اعتدال پسند اور سنجیدہ’ کی حیثیت سے تبدیل ہوچکے ہیں۔ انڈیکس کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی 1999 سے 2015 تک غربت کی سطح میں عالمی سطح پر کمی کے ساتھ ملتی ہے ، اور اس کا حوالہ دیتے ہیں۔

    اسرائیلی جیلوں میں 100فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کردی

    اسلام آباد میں اب یہ کام نہیں ہو سکتا…آزادی مارچ سے قبل حکومت نے لگائی بڑی پابندی

    برطانوی شاہی جوڑی کی لاہورآمد،رنگ برنگے،حسین لمحات کے ہرسو چرچے

     

  • صبح صبح غم ناک خبر آگئی

    صبح صبح غم ناک خبر آگئی

    کندھ کوٹ:صبح صبح غم ناک خبر نے مزید غم ناک کردیا ، پاکستان کی قومی شاہراہ پر تیزرفتاری کی وجہ سے ٹرک الٹنے سےکارسوار4 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں‌، ہائی وے پولیس کے مطابق یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کارسوار موقع پر جانبحق ہوگئے

    قومی شاہراہ پرتیزرفتاری کے باعث ٹرک بے قابوہوکرکارپرالٹ گيا۔ حادثے کے نتيجے ميں کارميں سوار4 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔پوليس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ايل) کے ملازم تھے ۔

    واقعے کے بعد ڈرائيورموقع سے فرارہوگيا۔ ریسکیوٹیم نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ريسکيوحکام کاکہناہے کہ حادثہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث پيش آيا۔ حادثے کے بعد ہيوی مشين سے ٹرک کو گاڑی سے ہٹا ديا گيا۔

  • اسٹاک مارکیت میں مندی کا رجحان

    اسٹاک مارکیت میں مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارمیں مندی کا رجحان ہے.اس دوران کاروبار100انڈیکس میں 60پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جبکہ کاروبارکےدوران انڈیکس33ہزار837پرٹریڈکرتےدیکھاگیا ہے.
    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
    اس سےپہلے اسٹاک مارکیٹ کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 31 ہزار 658 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز کے 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 31 ہزار 578 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام سے دو گھنٹے قبل تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان موجود رہا۔
    اسٹاک مارکیٹ کی بہتری کا سفری جاری

    پنجاب سیڈ کونسل نے 31 اقسام کے بیجوں کی منظوری دے دی

    پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی

  • امریکا طیب اردوان اوراس کے خاندان کے خلاف کیا کرنے  جارہا اہم خبر

    امریکا طیب اردوان اوراس کے خاندان کے خلاف کیا کرنے جارہا اہم خبر

    امریکا طیب اردوان اورا س کے خاندان کے خلاف کیا کرنے جارہا اہم خبر

    شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کے بعد امریکا نے ترک حکومت اور صدر طیب ایردوآن کے خلاف مزید اقدامات پرعمل درآمد شروع کیا ہے۔ مطالبہ کیا گیا ہے ترک صدر طیب ایردوآن اور ان کے خاندان کے اثاثوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ کے بعد پابندیوں کا سوچا رہا ہے.

    اس بل میں روس ، ایران اور ترکی کے لیے شام میں تیل پیدا کرنے والی کسی بھی غیر گروپ پر پابندیوں کے علاوہ ترکی کے خلق بینک پر پابندیوں کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
    ایک اور یورپی ملک نے ترکی پر پابندی عائد کر دی

    واضح رہے یورپ اور امریکا مبینہ طور پر کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔

    شام میں ایک اور فورس لڑنے آرہی ترکی افواج کے خلاف

    شام کے اندر ترکی کا آپریشن خودمختاری کی توہین ہے ، عرب لیگ

  • عراق کے بعدایک اور عرب ملک کے عوام  سڑکوں پر

    عراق کے بعدایک اور عرب ملک کے عوام سڑکوں پر

     

    لبنان میں جمعرات کے روز دارالحکومت بیروت اور دیگر شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں ٹیکسوں اور ابتر معاشی حالات کے خلاف پرتشدد مظاہرے شروع کیے۔عراق کے بعد لبنان میں بھی عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے سڑکو ں پر نکل آئی.

    لبنانی دارالحکومت بیروت کے مرکز میں بڑی تعداد میں لوگ ‘حکومت گرانے’ کے نعرے کے ساتھ سڑکوں پرآگئے۔ لبنان کے وزیر مواصلات محمد شقیر نے مظاہروں اور عوامی احتجاج کو مسترد کردیا اور کہا کہ یہ سب مظاہرے نہیں فسادات ہیں جن کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔
    واضح رہے کہ عراق میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جاری احتجاج مزید خون ریز ہو گیا تھا اور یہ سلسلہ عراق کے مختلف شہروں میں کئ روز جاری رہا. احتجاجی مظاہروں کے دوران میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور جھڑپوں میں مرنے والے مظاہرین کی تعداد کم سے کم سینکڑوں میں‌ ہوگئی تھی ؛
    عراق کی صورت حال مزید خون خرابے کی طرف

    عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی

    مہنگائی سب کو کھاگئی ، امیر اور غریب ممالک سب متاثر ، عراق میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد مظاہرے

  • بارش سے موسم سرما کی نوید ساتھ مسائل بھی

    بارش سے موسم سرما کی نوید ساتھ مسائل بھی

    بارش سے موسم سرما کی نوید ساتھ مسائل بھی

    لاہور سمیت پنجاب اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بادل برسنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
    بالائی پنجاب کے میدانی اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری نے موسم سرما کا پیغام دے دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں مزید بادل برسنے اورپہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔سیالکوٹ میں رات سےوقفےوقفےسےموسلادھاربارش ہوئی.پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے.بارش کےباعث متعددفیڈرٹرپ،شہرکابڑاحصہ بجلی سےمحروم ہو گیا.
    غزہ میں کس کا ڈرون طیارہ تباہ ہوا

  • غزہ میں کس کا ڈرون طیارہ تباہ ہوا

    غزہ میں کس کا ڈرون طیارہ تباہ ہوا

    اسرائیلی فوج نے غزہ میں ڈرون طیارہ مارنے کا دعوی کیا ہے.یہ ڈرون کس کا تھا اہم خبر

    اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر یک ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ‘ٹویٹر’ پر پر پوسٹ کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی جنوبی سیکیورٹی باڑ کے قریب ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔
    فلسطین، اسرائیلی فوج نے آج کتنے فلسطینیوں کو گرفتار کیا
    پچھلے مہینے اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی تھی جس میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی پر یہ بمباری فلسطینیوں کے میزائل اور راکٹ حملوں کے جواب میں کیے ہیں۔
    دوسری جانب مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں بیت عنبتا کے مقام پر تلاشی کے دوران جامعہ کے طالب علم یوسف الفقہاءکو گرفتار کیا گیا، اسی طرح علی الصباح قلقیلیہ شہر میں اسرائیلی فوج نے 13 سالہ خالد سلیمان غنام نامی ایک بچے کو بھی گرفتار کیا ۔

    اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟ اہم خبر

    فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے والے مجرم کے لیے اعزاز ، اسرائیلی فوج میں بھرتی