Baaghi TV

Author: +9251

  • ظلم کی بھی کوئی حدہوتی ہے،تیزاب نہ پھینکتے گولی ماردیتے ، سریم کورٹ

    ظلم کی بھی کوئی حدہوتی ہے،تیزاب نہ پھینکتے گولی ماردیتے ، سریم کورٹ

    اسلام آباد :ظلم کی بھی کوئی حدہوتی ہے،تیزاب نہ پھینکتے گولی ماردیتے ، سریم کورٹ ظلم کے اس واقعہ کو برداشت نہ کرسکی تو پھرسخت اور ناقابل بیان ریمارکس دے دیئے ، سپریم کورٹ نے خاتون پر تیزاب پھینکنے والے مجرم کی سزا برقراررکھی

    "خداپاکستان کی حفاظت کرے”وزیراعظم شہید کردیئے گئے ، کب اور کہاں‌؟

    ذرائع کےمطابق آج سپريم کورٹ نے خاتون پر تیزاب پھینکنے والے مجرم کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔خاتون پر تیزاب پھینکنے کے مجرم علی اعوان کی بریت کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس منظور ملک نے ريمارکس ديے کیوں نہ مجرم کی سزا بڑھا دیں کيونکہ عورت پر تیزاب پھینکنے کا جرم انتہائی اذیت ناک ہے۔

    رینجرز طلب ، احتجاج ختم، موٹروے ٹریفک کیلئے بحال،

    جسٹس منظور نے ریمارکس دیے کہ خاتون کا چہرہ ضائع ہو جائے تو پھر اس کی باقی زندگی کیا ہے۔ وہ خاتون ہی نہيں رہتی۔ عورت پر تیزاب پھینکنے سے بہتر گولی مار دی جائے۔عدالت نے تيزاب گرد مجرم کی بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے 10 سال سزا کا فیصلہ برقرار رکھا۔یاد رہےکہ مجرم علی اعوان نے 2010 میں اسلام آباد میں شکیلہ نامی خاتون کے چہرے پر گھر میں داخل ہو کر تیزاب پھینک دیا

    بھٹوکی نگری میں عام تعطیل،پی ٹی آئی اورجے یوآئی کی صلح ہوگئی

  • ڈاکٹراورسیکورٹی گارڈزگتھم گتھا،ذمہ دار کون؟

    ڈاکٹراورسیکورٹی گارڈزگتھم گتھا،ذمہ دار کون؟

    پشاور:عدم برداشت ہی ختم ہوگئی ، ہرکوئی چھوٹی چھوٹی بات پر انتقام پر اترآتا ہے، پہلے تو طاقت ورکمزوروں‌پر جھپٹتے تھے مگر اب کمزور طاقتوروں پر جھپٹ رہے ہیں ، حالت ہی مختلف ہی گئی ہے ،اسی قسم کا ایک واقعہ کے پی میں پیش آیا جہاں‌پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹراورسکیورٹی گارڈ گتھم گتھا ہوگئے۔

    "خداپاکستان کی حفاظت کرے”وزیراعظم شہید کردیئے گئے ، کب اور کہاں‌؟

    جمعرات کی صبح ہونے والی اس لڑائی میں ڈاکٹروں نے الزام لگایا کہ انہیں ہسپتال میں داخل نہیں ہونے دیاجارہا تھا۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق ہڑتالی ڈاکٹر ڈیوٹی کرنے والے دیگر ڈاکٹروں کو کام کرنے سے روک رہے تھے۔انھوں نے مزید بتایا کہ کام کرنے والے ڈاکٹروں کو تنگ کیا جارہا تھا۔کشیدہ صورتحال کے باعث اسپتال میں موجود لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    رینجرز طلب ، احتجاج ختم، موٹروے ٹریفک کیلئے بحال،

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی گارڈز نے ڈاکٹرز کے خلاف ایک محاذ بنا رکھا ہے اور وہ ڈاکٹرز سے اپنے مطالبات منوانا چاہتے ہیں ، بہر کیف اس بات کی تصدیق تو نہیں ہوسکی یہ ضرور ہے کہ اس واقعہ کے بعد پشاور کے اس ہسپتال کی انتظامیہ نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے

    بھٹوکی نگری میں عام تعطیل،پی ٹی آئی اورجے یوآئی کی صلح ہوگئی

  • تین روزہ اے سی سی لیول 1 ویمن کوچنگ کورس کا آغاز

    تین روزہ اے سی سی لیول 1 ویمن کوچنگ کورس کا آغاز

    تین روزہ اے سی سی لیول 1 ویمن کوچنگ کورس کا آغاز ہو گیا .4 پاکستانی خواتین نے اے سی سی لیول 1 ویمن کوچنگ کورس میں شرکت کی

    قومی کرکٹر فریحہ محمود، گلگت سے تعلق رکھنے والی تسلیم بانو، ایبٹ آباد کی رہائشی عاتکہ صابر خان اور راولپنڈی کی شہلا بی بی کورس میں شامل ہیں
    آج 16-اکتوبرہے ،67 سال پہلے پاکستان کا پہلا ٹیسٹ
    نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز علی ضیاء، شاہد اسلم اور راحت عباس کورس میں شریک خواتین کو لیکچرز دیں گے
    کورس میں 11 ممالک کی 16 خواتین شرکت کررہی ہیں.17 سے 19 اکتوبر تک جاری رہنے والے کورس میں افغانستان، بحرین، ہانگ کانگ اور ایران کی خواتین شریک ہیں

    ورلڈ بیچ گیمز ، پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا

    کویت، ملائشیا، مالدیپ، بھوٹان، اومان اور متحدہ عرب امارات کی خواتین بھی کورس میں شامل ہیں.

    ورلڈ بیچ گیمز: پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت کرکشمریوں کے نام کردیا

  • ترکی بارے ٹرمپ کا لہجہ کیسے بدلہ

    ترکی بارے ٹرمپ کا لہجہ کیسے بدلہ

    ترکی کے ساتھ روس کے کھڑ ے ہونے کے بعد امریکی صدر کا لہجہ بدل گیا، وہی ٹرمپ ترکی کو سبق سکھانے کی باتیں کرتا تھا جب سے روس نے کھل کر ترکی حمایت کی ہے.امریکا کے تیور بھی بدلے ہیں. اور کرد ملیشیا کو داعش سے زیادہ خطرناک قرار دے دیاہے.
    باغی ٹی وی : ٹرمپ نے کہا کرد ملیشیا داعش سے زیادہ خطر ناک ہے ۔ادھرترکی نے کردوں اور شامی فوج کے معاہدے کوگندی ڈیل قرار دیدیا۔اردوان نے جنگ بندی کا امریکی مطالبہ مسترد کر تے شمالی شام میں حملے بند کرنے سے انکار کر دیا۔دوسری طرف فرانس ،جرمنی ،ہالینڈ اور برطانیہ کے بعد کینیڈا نے بھی ترکی کو ہتھیار وں کی فراہمی روک دی.
    ترکی کے دفاع میں اہم ملک بول پڑا
    واضح رہے یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔

    نیول چیف سے ترکی کے سفیر کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

  • بتوں کی سرزمین میں عاطف اسلم نے توحید کا پیغام پہنچا دیا ،

    بتوں کی سرزمین میں عاطف اسلم نے توحید کا پیغام پہنچا دیا ،

    کراچی :بتوں کی سرزمین میں اللہ وحدہ کی کی یکتائی عاطف اسلم کا توحیدی پیغام پورے بھارت میں پھیل گیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکارعاطف اسلم کی کوک سٹوڈیو میں حمد وہی خدا ہے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی مقبول ہوگئی۔

    16-اکتوبر،تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما کے سفر کی داستان

    عاطف اسلم کو سوشل میڈیا پر حمد باری تعالی پڑھنے پرجہاں پاکستانی اور دنیا بھر سے مداح سراہ رہے ہیں وہیں لاتعداد کمنٹس اور تبصرے بھارتیوں کے بھی ہیں جو سرحدوں کی بندش کے باوجود خود کو عاطف اسلم کی آواز سننے سے روک نہیں پارہے۔ بھارتی صارفین نے عاطف اسلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کرکے ایسے ہی گاتے رہیں

    امریکہ کا اگلا پڑاو اور ہندوتوا کا خواب—-از– انشال راؤ

    خوبصورت آواز ہندوستان کی ہو یا پاکستان کی اس سے احساس ہوتا ہے کہ ہم ابھی بھی انسان ہیں، کاش یہ نفرت ختم ہوجائے۔جہاں بھارتیوں نے عاطف اسلم کی حمد وہی تو خدا ہے کو بہت زیادہ پسند کیا وہاں یہ تجویز بھی دی کہ عاطف اسلم جلد ہی بالی ووڈ کے لیے گانے گانا بھی شروع کریں ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔

    "خداپاکستان کی حفاظت کرے”وزیراعظم شہید کردیئے گئے ، کب اور کہاں‌؟

  • ترکی کے دفاع میں اہم ملک بول پڑا

    ترکی کے دفاع میں اہم ملک بول پڑا

    ترکی کے دفاع میں قطر بول پڑا. قطر کے وزیر دفاع خالد بن محمد العطیہ کا کہنا ہے کہ "ترکی کا خود کو دہشت گرد گروپوں سے بچانے کے لیے کام کرنا کوئی جرم نہیں”۔

    ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کے مطابق قطری وزیر نے کہا کہ ترکی اس وقت 40 لاکھ کے قریب پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ اگر اس کا برتاؤ خراب ہوتا تو یورپ پناہ گزینوں کے سیلاب میں ڈوب چکا ہوتا !

    اس سے قبل قطر کے وزیر خارجہ شيخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے ترکی کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی شام میں انقرہ کے فوجی حملے کا مقصد "نزدیک آتے خطرے” کو ختم کرنا ہے۔
    ٹرمپ نے ترکی کے ساتھ کیسا حشر کرنے کی دھمکی دے دی

    ترکی کی افواج کی جانب سے پہلے سے قبضہ کی گئی شامی اراضی اور اس کے شہروں کو بھی آزاد کرا لیا جائے۔ ان میں حلب کے شمال مغرب میں واقع عفرین کا علاقہ شامل ہے۔واضح رہے کہ عفرین کے علاقے کے متعلق شام اور ترکی کے درمیان اختلاف ہے عفرین کا علاقہ ترکی کے کنٹرول میں‌ ہے جبکہ شام کا دعوی ہے کہ یہ اس کا علاقہ ہے اور ترکی نے اس پر قبضہ کر رکھا ہے.

    شام میں ایک اور فورس لڑنے آرہی ترکی افواج کے خلاف

    یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔

    ترکی شام میں کہاں تک اندر جا کر کارروائی کرنا چاہتا ہے ، خبر آگئی

     

  • لاہورہائی کورٹ ججز روسٹرپھر تبدیل،بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ

    لاہورہائی کورٹ ججز روسٹرپھر تبدیل،بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ

    لاہور:تبدیلی ہر جگہ آنے لگی ،ہائی کورٹ کی طرف سے روسٹرز میں ترمیم بہت اہم قرار دی جارہی ہے، اطلاعات یہی ہیں‌کہ لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر میں پھر ترمیم کر دی گئی۔جبکہ یہ 13واں روسٹرہے جوسامنے آیا ہے

    بھٹوکی نگری میں عام تعطیل،پی ٹی آئی اورجے یوآئی کی صلح ہوگئی

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد تیرہواں ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق پرنسپل سیٹ پر تیرہ ڈویژن اور بتیس سنگل بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ جسٹس محمد قاسم خان سمیت چارججز صرف18 اکتوبر کو ملتان بنچ میں سماعت کریں گے، جسٹس سید شہبازعلی رضوی، جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگرسمیت دیگرشامل ہیں، چاروں ججزپنجاب بار کونسل کی جانب سے ملتان میں دی گئی دعوت میں بھی شریک ہوں گے۔

    مدینہ منورہ جاتے ہوئے 37 مسافر حادثے میں جانبحق ،

    جسٹس محمد قاسم خان سمیت چاروں ججز 21 اکتوبر سے پھر پرنسپل سیٹ پرسماعت کریں گے، جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ 21 اکتوبر سے نیب کیسز کی سماعت کا آغاز کرے گا، جسٹس جواد حسن 28 اکتوبر سے پرنسپل سیٹ پرمقدمات کی سماعت کا آغاز کریں گے۔

    بھٹوکی نگری میں عام تعطیل،پی ٹی آئی اورجے یوآئی کی صلح ہوگئی

  • گجرات تلاش گمشدگی زیب النساء نامی خاتون کل سے لاپتہ ۔۔۔

    گجرات تلاش گمشدگی زیب النساء نامی خاتون کل سے لاپتہ ۔۔۔

    گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات کے علاقہ مدنیہ کی رہائشی زیب النساء نامی خاتون جو کہ کل سے لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ گمشدہ ایک خاتون زیب النساء آٹھ ماہ کے بچے کے ساتھ کل دن گیارہ بجے سے مدینہ سیدوں سے لاپتہ ہے۔ جس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے جس کسی کو اس کے بارے اطلاع ہو وہ برائے مہربانی درج ذیل نمبر پر اطلاع کر کے مشکور فرمائیں ۔ گھر والے کافی پریشان ہیں۔ شعیب شاہ 03338406894۔ اس کو صدقہ جاریہ سمجھ کر شئیر کریں ۔۔

  • ٹرمپ نے اردوان کوشام کاروائی نہ روکنے پر کیا دھمکی دے دی؟

    ٹرمپ نے اردوان کوشام کاروائی نہ روکنے پر کیا دھمکی دے دی؟

    شام جنگ کی وجہ سے امریکی صدر ٹرمپ نے ترک صدر کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی حماقت کی وجہ سے ترکی کی معیشت کو تباہ نہ کریں.
    باغی ٹی وی : امریکی وزیرخزانہ سکریٹری اسٹیو منوچن نے بدھ کے روز کہا کہ اگر ترک افواج شمالی شام میں اپنی کارروائی روکنے پر راضی نہیں ہوئی تو امریکا انقرہ پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ترکی کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر جنگ بندی نہ کی گئی تو ترکی اضافی پابندیوں کا سامان کرنے کے لیے تیار رہے۔ انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوآن اور امریکی نائب صدر مائیک پینس کے مابین ملاقات کام نہیں کرتی ہے تو ترکی پر پابندیاں عائد کی جائیں گے۔
    واضح رہے کہ ترکی نے شمالی شام پر حملے کرنے کا آغاز کر رکھا ہے اور جس وجہ سے امریکا یورپ کی طرف سے ترکی پر سخت تنقید کی جارہی ہے .اس سے پہلے امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی پر شمال مشرقی شام میں کرد فورسز کے خلاف فوجی کارروائی پرترکی کی دو وزارتون اور تین وزراء پراقتصادی پابندیاں عاید کردی ہیں۔
    روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

    وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی کے خلاف پابندیوں میں وزارت دفاع ، وزارت برائے توانائی اور داخلہ شامل ہیں۔ ان تینوں محکمون کے ترک وزراء کوامریکا میں داخلے پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔ امریکا میں ان کے تمام اثاثے منجمد کردیئے ہیں اور ان کے ساتھ لین دین پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔

    فرانس اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے خطرے میں‌؟

     

  • مدینہ منورہ جاتے ہوئے 37 مسافر حادثے میں جانبحق ،

    مدینہ منورہ جاتے ہوئے 37 مسافر حادثے میں جانبحق ،

    مدینہ منورہ : سعودی عرب سے ایک غم ناک خبر نے مزید غم ناک کردیا ، اطلاعات کےمطابق مدینہ منورہ جاتے ہوئے 37 مسافر حادثے میں جانبحق ہوگئے ہیں‌، اس بس میں زائرین مکہ سے مدینہ کی طرف زیارت کے لیے جارہے تھے،

    رینجرز طلب ، احتجاج ختم، موٹروے ٹریفک کیلئے بحال،

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ مدینہ منورہ سے 170 کلو میٹر دور الاخل گاؤں کے قریب ہجرہ روڈ پر پیش آیا۔زائرين کو مدينہ لے جانی والی مسافر بس سامان سے لَدے ايک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے بعد بس ميں آگ بھڑک اٹھی۔ بس ميں 39 مسافر سوار تھے۔جن میں سے 37 مسافر جاں بحق ہوگئے ، بس ڈرائیور اورمعاون کے بارے میں بھی یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ ان کی حالت بھی خطرے میں ہے

    بھٹوکی نگری میں عام تعطیل،پی ٹی آئی اورجے یوآئی کی صلح ہوگئی

    زخميوں کو فوری طور پر الحمنہ اسپتال منتقل کيا گيا۔ جاں بحق اور زخميوں ميں ايشيائی اور عرب باشندے شامل ہيں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حادثہ بہت شدید تھا بس ٹرک سے ٹکراتے ہی آگ کی لپیٹ میں اگئی اور زخمی مسافر آگ میں‌ہی جھلس کر موت کی وادی میں‌چلے گئے