Baaghi TV

Author: +9251

  • برطانوی شاہی جوڑے کی آج لاہور آمد، کہاں کہاں جائیں گے ، جانیےتفصیلات میں

    برطانوی شاہی جوڑے کی آج لاہور آمد، کہاں کہاں جائیں گے ، جانیےتفصیلات میں

    برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن آج لاہور پہنچیں گے۔ شاہی مہمان گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔
    تفصیل کے مطابق : شیڈول کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شاہی جوڑے کا لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔ شاہی مہمان گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کریں۔ رائل جوڑا بے سہارا بچوں سے ملنے ایس او ایس ولیج بھی جائے گا۔

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن بادشاہی مسجد میں مذہبی برداشت کے موضوع پرمنعقد تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ پلان کے مطابق شاہی مہمان علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن شوکت خانم ہسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔
    اس سے پہلے وہ اسلام آباد ، شمالی علاقہ جات سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کر چکے ہیں .صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈیوک و ڈچز آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے منگل کو یہاں ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو، پرنسپل پرائیویٹ سیکرٹری سائمن کیس اور ڈیوک و ڈچز کے کمیونیکیشن سیکرٹری کرسٹین جونز بھی موجود تھے، صدر مملکت اور خاتون اول نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا، صدر مملکت نے ذہنی صحت، موسمیاتی تبدیلی اور غربت سے خاتمے کے لئے شعور اجاگر کرنے کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا، ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم نے اپنا اور اپنے وفد کے ارکان کا گرم جوشی سے استقبال کرنے اور میزبانی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا، وزیر عظم سے بھی ان کی ملاقات ہوئی تھی.
    شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کی صدر مملکت سے ملاقات، شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا

    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال پہنچ گئے

  • بی ایس ایوننگ کلاسز کا اجراء

    بی ایس ایوننگ کلاسز کا اجراء

    کمالیہ پی ایس ٹی کالج کمالیہ میں بی ایس ایوننگ کلاسز کا اجراء ایم این اے ریاض فتیانہ اور صوبائی وزیر آشفہ ریاض کی خصوصی کاوشوں سے گورنمنٹ پی ایس ٹی کالج کمالیہ میں بی ایس ایوننگ کلاسز کا اجراء ہو گیا ہے جو کہ اہل کمالیہ کیلئے تعلیمی میدان میں ایک بڑی کامیابی ہے جس سے کمالیہ کے طلبہ و طالبات حصول علم کیلئے کسی بڑے شہر کا رخ کرنے کی بجائے اپنے ہی شہر میں تعلیم حاصل کر سکیں گے اس اقدام پر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے ایم این اے ریاض فتیانہ اور صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ کو مبارکباد دی جا رہی ہے اور اس اقدام کو سراہا گیا

  • بھٹوکی نگری میں عام تعطیل،پی ٹی آئی اورجے یوآئی کی صلح ہوگئی

    بھٹوکی نگری میں عام تعطیل،پی ٹی آئی اورجے یوآئی کی صلح ہوگئی

    لاڑکانہ : بھٹوکی نگری میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے اور آج کا دن لاڑکانہ کی سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،دوسری طرف اطلاعات یہ ہیں‌کہ لاڑکانہ میں مولانا فضل الرحمن اور عمران خان کے چاہنے والوں کی آپس میں‌صلح ہوگئی ہے .لاڑکانہ ميں صوبائی اسمبلی کےحلقہ پی ایس 11 کے ضمنی انتخاب کے ليے پولنگ جاری ہے۔ پي ايس 11 لاڑکانہ میں ضمنی انتخاب کےليے پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

    16-اکتوبر،تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما کے سفر کی داستان

    لاڑکانہ سے گرم گرم سیاسی درجہ حرارت بھی تیز ہورہا ہے ، ایک طرف چيئرمين پی پی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹيکل سيکريٹری جميل سومرو اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوارمعظم عباسی کے درميان کانٹے دارمقابلے کی توقع ہے۔ معظم عباسی کو تحريک انصاف اور جے يو آئی دونوں جماعتوں کی حمايت حاصل ہے ۔

    "خداپاکستان کی حفاظت کرے”وزیراعظم شہید کردیئے گئے ، کب اور کہاں‌؟

    الیکشن کمیشن ذرائع کےمطابق اس حلقے میں 138 پولنگ اسٹيشن قائم کیے گئے ہيں جن ميں سے 20 کوانتہائی حساس جبکہ 50 کو حساس قرار ديا گيا ہے ۔ حلقہ پی 11 میں رجسٹرڈ ايک لاکھ 52 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کريں گے ۔

    وہ کبھی بھی آپ سے خوش نہیں‌ہوں گے،قرآن کا فرمان اور ایف اے ٹی ایف کااعلان

    یادرہے کہ اس نشست پر عام انتخابات ميں جی ڈی اے کے معظم عباسی نے نثار کھوڑو کی صاحبزادی ندا کھوڑو کو 12 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔ بعد ازاں سپريم کورٹ نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر معظم عباسی کو ڈی سيٹ کردیاتھا۔

  • رینجرز طلب ، احتجاج ختم، موٹروے ٹریفک کیلئے بحال،

    رینجرز طلب ، احتجاج ختم، موٹروے ٹریفک کیلئے بحال،

    کراچی :کہیں سیاسی صورت حال کی وجہ سے ہڑتالیں‌تو کہیں‌ کسی مجبوری کی وجہ سے ہڑتالیں‌، کراچی سے حيدرآباد جانے والی ايم نائن موٹروے پر کاٹھور موڑ کے قريب فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کےخلاف گڈز ٹرانسپوٹرز کا احتجاج ختم ہوگيا۔مذاکرات کامياب ہونے پر موٹروے کو ٹريفک کے ليے کھول ديا گيا جب کہ وزيراعلیٰ سندھ نے ايڈشنل آئی جی کو مقدمے کے اندراج کی ہدايت کر دی۔

    گزشتہ روز موٹر وے ايم 9 کے لنک روڈ پر مظاہرين پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے موٹر وے 9 گھنٹے تک بند رکھی۔پولیس کے مطابق ٹرانسپوٹرز مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے تھے کہ گولیاں چل گئیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں 40 سالہ نیاز علی، 36 سالہ ایوب اور تیسرے جاں بحق شخص کی شناخت رسول خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں ميں شامل ولی اور حمید خان کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ سے واقعے کی رپوٹ طلب کرتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ رینجرز کو اس معاملے کو سنبھالنے کے لیے طلب کیا گیا تھا ، تب جا کر معاملات ٹھیک ہوئے

  • مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کی بس کو آگ لگ گئ، بھاری جانی نقصان

    مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کی بس کو آگ لگ گئ، بھاری جانی نقصان

    مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کی بس آگ لگ گئ، بھاری جانی نقصان
    باغی ٹی وی : مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کی بس میں آتشزدگی،35افرادجاں بحق،3زخمی ہو گئے.آگ لگنے کا واقعہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان المنورہ کے مقام پر پیش آیا.جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی زائرین بھی ہونے کا خدشہ ہے. زائرین میں پاکستانی ، بنگلہ دیشی اور خلیجی ممالک بھی شامل ہیں.عمرہ زائرین کی بس میں آگ لگنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ ٹریفک حادثہ الھجرہ روڈ کلو 170 پر پیش آیا۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے مدینہ منورہ پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا بدھ کی رات 7 بجے مدینہ منورہ کے قریب ایک نجی بس اور ہیوی لوڈر کے درمیان تصادم میں 35 افراد جاں بحق ہوئے
    اب تعلیم ٹیکسٹ بک کے بجائے کس چیز پر ہوگی صدرمملکت نےبتا دیا

    کرپشن کی کینسر کی سرجری کا وقت آگیا، چیئرمین کا بڑا علان

  • امریکہ کا اگلا پڑاو اور ہندوتوا کا خواب—-از– انشال راؤ

    امریکہ کا اگلا پڑاو اور ہندوتوا کا خواب—-از– انشال راؤ

    دنیا کی دو بڑی طاقتوں امریکہ اور چین کے مابین سرد جنگ اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، سوویت یونین کے خاتمے کے بعد امریکہ واحد سپر پاور کی حیثیت سے دنیا پہ راج کر رہا تھا جسے اب روس سے زیادہ چین کی بڑھتی ہوئی معاشی، حربی، ٹیکنالوجیکل طاقت اور پھیلتے ہوے اثر رسوخ سے خطرہ ہے، معروف مصنف پراگ کھنہ کہتے ہیں کہ "جس رفتار سے چین ترقی کر رہا ہے اس حساب سے چین 2030 تک امریکہ کو بہت پیچھے چھوڑ چکا ہوگا اور دنیا کا واحد سپر پاور ہوگا”

    امریکی تھنک ٹینکس کی رپورٹ بھی یہی کچھ کہہ رہی ہیں جس کے پیش نظر امریکہ نے چین کو کمزور کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کردئیے ہیں، اس ضمن میں امریکہ چین کو کمزور کرنے کے لیے بھارت کو چین کے متبادل لانے کے ایجنڈے پہ عمل پیرا ہے، چین کی ترقی میں سب سے اہم کردار اس کے مین پاور کا ہے دوسرا وہاں لیبر کوسٹ مغربی ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے یہی وجہ ہے کہ امریکہ سمیت مغرب کی بڑی بڑی الیکٹرونکس و کمینیکیشن کمپنیوں کی ساری پراڈکشن چین سے ہی ہورہی ہے، امریکہ چین سے ناخوش ہے کہ چین ان کی ٹیکنالوجی بھی لے لیتا ہے اور انٹیلیکچول پراپرٹی رائٹس کا بھی احترام نہیں کرتا،

    دوسری اہم وجہ یہ ہے کہ امریکہ کا چین کیساتھ Trade deficit بہت زیادہ ہے، حال ہی میں امریکہ نے چینی مصنوعات پر ٹیرف بھی لگادئیے ہیں اور چینی کمپنیوں کے لیے سخت پالیسیاں بنارہا ہے اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ نے چینی وزرا و آفیشلز پر ویزا پابندی کا بھی اعلان کیا، مائیک پومپیو نے چین پر تنقید کرتے ہوے الزام عائد کیا ہے کہ "چین انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہے” جسے چین نے سختی سے مسترد کرتے ہوے داخلی معاملات میں دخل اندازی قرار دیا ہے، بھارت اس صورتحال سے فائدہ اٹھا کر ایشین ٹائیگر بننے کے خواب دیکھ رہا ہے، بھارت نے اپنی خارجہ پالیسی میں BIMSTEC کو فعال کرنے پہ زور لگا رکھا ہے اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے تعلقات کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے،

    حالیہ G-7 سمٹ میں چین کو نظرانداز کیا گیا جبکہ بھارت کو مدعو کیا گیا اس کے علاوہ متعدد بار ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت 1.2 بلین آبادی کا ملک ہے اور ہمارا دوست ملک ہے درحقیقت اب امریکہ و اتحادی بھارت کو چین کے متبادل کے طور پر دیکھ رہے ہیں کیونکہ بھارت میں ان ممالک کو سستی لیبر اور اپنی مرضی کی شرائط کی امید ہے، سستی لیبر کی وجہ سے امریکہ و دیگر مغربی ممالک کی بڑی بڑی کمپنیوں کے پلانٹ چین میں لگے ہوے ہیں جوکہ اب یہ ممالک چین سے بھارت منتقل کرنے جارہے ہیں جس سے چین کے لیے بہت مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں، دوسری طرف چین اپنی بحری طاقت میں اضافہ کررہا ہے اس ضمن میں چین ہارن آف افریقہ میں اپنا نیول بیس اور سری لنکا کی اہم بندرگاہ کو اسٹیبلش کرنے کے بعد CPEC کے زریعے گوادر پورٹ کو اپنی تجارت کا مرکز بنارہا ہے جس کے پیش نظر امریکہ، بھارت و دیگر قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، امریکہ و مغربی ممالک بھارت کی بزنس مارکیٹ کی وجہ سے اس کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جارحیت پہ آنکھیں بند کیے ہوے ہیں،

    نریندر مودی جیسے سفاک دہشتگرد کو ریڈ کارپٹ پروٹوکول اور ایوارڈوں سے نوازنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اب چین کے لیے یہ لازم ہے کہ وہ بھارت گردی پر نظر رکھنے سے دو قدم آگے آکر سخت اقدامات اٹھائے اگر بھارت کے مذموم مقاصد کو فی الفور نہ روکا تو چین کے لیے بہت سی مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں، ہندوتوا حکومت کی مکاری کا یہ حال ہے کہ ایک طرف وہ چین و روس کیساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھا رہا ہے جبکہ دوسری طرف چین و روس کی جڑیں کاٹنے میں لگا ہے، ہندوتواگرد ایشیا پہ حکومت کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں اور یہ بدمست ہاتھی اس نشے میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پہ ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ہندوتوا گردی کی مکاری اب زیادہ عرصے نہیں چلنے والی، چینی صدر کے دورے کے بعد اب بھارت کے پاس ایک ہی آپشن ہے یا تو وہ ہندوتواگردی سے باز رہے یا سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔

    عنوان: امریکہ کا اگلا پڑاو اور ہندوتوا کا خواب—-از– انشال راؤ

  • میپکو مظفرگڑھ سرکل کی حدود میں 8 روز کے دوران 124بجلی چورے پکڑے گئے 98کے خلاف مقدمات درج

    سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب نےکاکہنا ہے کہ مظفرگڑ میں بجلی چوروں کےخلاف میپکو کی خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کی کاروائیاں جاری ہیں صرف ماہ اکتوبرکے 8دنوں میں 124بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ میپکوسرکل مظفرگڑھ کی حدود میں پکڑے گئے ان بجلی چوروں کو198357یونٹ بجلی چوری کرنے پر32 لاکھ60 ہزار روپے جرمانہ کیا گیاہے اور98بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات بھی درج کروائے گئے ہیں۔میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے اقدامات مزیدسخت کئے جارہے ہیں۔

    سپرنٹنڈنگ انجینئرکا کہناتھا کہ بجلی چور ملک اور قوم کے ہی نہیں بلکہ میپکوصارفین کے بھی دشمن ہیں آئیں مل کر ان قومی مجرموں کا محاسبہ کریں اورصارفین میپکو سرکل مظفرگڑھ کی طرف سے بنائی گئی خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاہے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔

  • مظفرگڑھ میں مضرصحت دال کھانے سے بچوں سمیت 5افراد کی حالت غیر!

    علی پور میں مبینہ طور پر مضرصحت دال کھانے کے بعد 5 افراد کی حالت غیر ہوگئی.متاثرہ افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں.مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں مضرصحت کھانا کھانے کے بعد 5 افراد کی حالت غیر ہوگئی.پولیس کیمطابق تمام افراد نے کھانے میں مبینہ طور پر دال کھائی تھی جس کے بعد انکی حالت غیر ہونے لگی.متاثرہ افراد میں 4 بچے اور خاتون شامل ہیں،بچوں کی عمریں 2 سے 7 سال کے درمیان ہیں.متاثرین کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کردیا گیا جہاں 2 بچوں 2 سالہ سائرہ اور 3 سالہ عثمان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.پولیس نے بھی قانونی کاروائی شروع کردی ہے.

  • پولیس مقابلہ ،چار ڈاکو ہلاک

    پولیس مقابلہ ،چار ڈاکو ہلاک

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقہ چک نمبر 13 ایم آر تھانہ مخدوم رشید کی حدود میں پولیس مقابلہ ہوا ۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کی حدود میں واقع چکنمبر 13 ایم آر کی نہر کے پل پر چار ڈاکو ناکہ لگا کر مسافروں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اطلاع پر پولیس نے ریڈ کیا اور ڈاکووں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق چاروں ڈاکووں کا تعلق تھانہ مخدوم رشید کے مختلف چکوک سے ہے اور یہ لوگ پہلے بھی ڈکیتی ،چوری اور اغوا کی وارداتوں میں ملوث تھے اور پولیس کو مطلوب تھے۔پولیس مقابلہ میں تھانہ مخدوم رشید اور تھانہ بستی ملوک کو پولیس ٹیموں نے حصہ لیا اور مذکورہ دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز خود اس مقابلے میں شریک رہے۔

  • لودہراں : علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شوکت علی اعجاز کو ہدایت کی ہے کہ وہ علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آؤٹ ڈور مریضوں کو بھی ہر قسم کے ٹیسٹ کی سہو لیات دیں مریضوں اور لواحقین سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران کہی اس مو قع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر چوہدری محمد اکرم، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف بھی ا ن کے ہمراہ تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جائے اور مریضوں کو ادویات کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ آؤٹ ڈور میں رش کی صورت میں مزید کاؤنٹر کھولے جائیں۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ہیپاٹائٹس سنٹر کا بھی دورہ کیا اس موقع پر انچارج سنٹر ڈاکٹر نوید اقبال کھنڈ نے انہیں سنٹر سے دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوگوں میں ہیپا ٹائٹس کے علاج کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اس مر ض سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا جائے اور آگاہی لٹر یچر بھی سنٹر میں آنے والوں میں مسلسل تقسیم کیاجاتا رہے۔