Baaghi TV

Author: +9251

  • وہاڑی : عوام الناس کے مسائل حل کرنے کیلئے اہم اقدام

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) عوام الناس کے مسائل کے فوری حل کے لئے وہاڑی پولیس کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد–ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے تمام شہریوں کے پاس خود جا جا کر مسائل سنے

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے دفتر پولیس کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اوراپنے مسائل /شکایات سے آگاہ کیا۔ ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے کھلی کچہری میں موجود تمام شہریوں کے پاس خود جا جا کر مسائل سننے کے بعد متعلقہ افسران کو ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے

    اور سختی سے ہدایت کی کہ شہریوں کو در پیش مسائل اور شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کر کے رپورٹ بجھوائی جائے۔ ڈی پی او وہاڑی نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقادکا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان حائل خلیج کو دور کرتے ہو ئے فوری میرٹ پر انصاف مہیا کرنا ہے۔

    شہری بغیر کسی سفارش کے براہ راست مجھ سے مل سکتے ہیں۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

  • وہاڑی : موثر اقدامات کیلیے اہم میٹنگ

    وہاڑی(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی اختر فاروق نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین ؑ کے سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ سٹریٹ کرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے موثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    عام آدمی کو بلا تفریق و بلا رکاوٹ100فیصد انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں، اسلحہ ناجائز اور قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے۔نیک نیتی،ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ اگر آپ حق پر ہیں تو مجھے آپ اپنے ساتھ پائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کے دوران کیا۔
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پولیس لائنز وہاڑی کے کانفرنس روم کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔

    کرائم میٹنگ میں ایس پی انوسٹی کوثر پروین، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم روبینہ عباس، ڈی ایس پی صدر خالد جاوید، ڈی ایس پی میلسی اعجاز حسین، ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوزبھی موجود تھے۔

    کرائم میٹنگ کے دوران ڈی پی او وہاڑی نے تھانہ وائز کرائم کا الگ الگ جائزہ لیا اور مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات اور زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور ان مقدمات کی جلد از جلد یکسوئی کے لئے احکامات جاری کیے۔

    انہوں نے کہا کہ ناجائز اسلحہ، منشیات فروشوں اورسماجی برائیوں جیسا کہ قحبہ خانہ، پرچی جواء میں میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔چہلم حضرت امام حسینؑ کے دورام جلوس روٹس، امام بار گاہوں اور مجالس کی نگرانی اور سیکورٹی کوفول پروف بنایا جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونمانہ ہوسکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران بالخصوص ایس۔ ایچ۔ اوزاپنے رویوں میں بہتری لا کر عام آدمی کوریلیف فراہم کریں۔اپنے ٹرن آؤٹ اور تھانہ کی حالت کا بہتر رکھیں۔ کرائم کی بیخ کنی اور روک تھام کے لئے سنیپ چیکنگ اور موثر پٹرولنگ سمیت موثر اقدامات کئے جائیں

    جبکہ کرائم ہونے کی صورت میں بلاتفریق میرٹ پر مقدمہ کا اندراج یقینی بنایا جائے۔8787، چیف منسٹر، پرائم منسٹر پورٹل سمیت دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی کمپلینٹس کو ترجیحی بنیادوں پر مقررہ وقت کے اندراندر حل کیا جائے۔ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس برداشت کی جائے گی۔

  • بورے والا : جعلی پیر کے تشدد سے بچے کی حالت تشویشناک

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) جعلی پیر کا جن نکالنے کے بہانے 13 سالہ بچے پر وحشیانہ تشدد

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کا وقوعہ پرسختی سے نوٹس..جعلی پیر گرفتار مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا
    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی بوریوالا کو درخواست موصول ہوئی کہ عزیز محمد اپنے بیٹے کو حافظ محمد وسیم جو کہ بیمار تھا کو دم کرانے کے لیے شاہ زکریا قبرستان میں بیٹھے جعلی پیر بابا عنایت شاہ کے پاس لے گیا

    پیر نے اس کے بیٹے پر تشدد کیا اور کہا اس میں جن چڑیل گھس گئی ہے میں اس کو ماروں گا اور چڑیل بھاگ جائے گی اور پھر بچے پر تشدد کیا اس کے بعد کہا مجھے پیسے دو اور اپنا بیٹا لے جاؤ اگر پیسے نہ دیئے تو میں آپ کا نقصان کر دوں گا.

    اس دوران بچے کی حالت مزید خراب ہو گئی جس کا بوریوالا اور پھر وہاڑی سے علاج کروایا جا رہا ہے. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کے نوٹس میں بات آئی تو انہوں نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی بوریوالا انسپکٹر محمد ذوالفقار کو جعلی پیر کے خلاف سخت قانونی کاروائی اور غریب خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے.

    ایس ایچ او سٹی بوریوالا نے جعلی پیر کو خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمارا معاشرہ افراتفری کا شکارہے. امراض کے علاج اور مسائل کے حل کیلئے ہسپتال قائم ہیں لیکن تعلیم و شعور کی کمی کی وجہ سے لوگ جعلی پیر اور عامل لوگوں کے پاس جا کر تشدد کا سامنا اور بھاری رقم ضائع کر دیتے ہیں.

    وہاڑی پولیس ایسے عناصر کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے کوشاں ہے لیکن قانون کا نفاذ اپنی جگہ مگر ہم سب پر بھی کچھ اخلاقی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ ہم اپنے گھر محلے گاؤں کی سطح پر لوگوں میں شعور بیدار کریں تاکہ ان جعلی پیر اورعاملوں کے متعلق عقائد نظریات میں بدلاؤ ممکن ہو سکے.

  • جمشید دستی کا اپنی شادی کے حوالے سے بڑا اعلان!

    عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق ممبرقومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنی شادی کے اعلان کو مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے مشروط کردیا،جمشیددستی کا کہنا ہے کہ وہ آزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کریں گے.جمشید دستی کا اپنی شادی سے متعلق جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کا اعلان کریں گے.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی خوشی کی تیاری کرتے ہیں،کوئی مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے،،اب تو لوگ کہتے ہیں آپ بھی شیخ رشید بنتے جارہے ہیں.جمشیددستی کا کہنا تھا کہ وہ 2020ء میں سادگی سے شادی کرلیں گے،انھوں نے دعا کی کہ اللہ حکمرانوں کو بھی وعدوں کی تکمیل کی ہدایت دے.

  • سائلین سے پولیس اہلکاروں کا نارواں سلوک کسی صورت برداشت نہیں،آرپی اور ڈیرہ غازی خان

    ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کا کہناہے کہ سائلیں سے پولیس کا نارواں رویہ کسی صورت قبول نہیں،جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔مظفرگڑھ پولیس لائن میں ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ صادق ڈوگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کا کہنا تھا کہ پولیس کے مثبت رویہ کی وجہ سے مظفرگڑھ میں جرائم کی شرح میں کمی آئی۔تھانہ کلچر میں بہتری اولین ترجیح ہے ۔ان کا مزید کہناتھا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہے سائلین سے زیادتی کسی صورت قبول نہیں ایسا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔اس موقع پر آرپی او ڈیرہ غازی خان نے سائلین سے ان کی شکایات بھی سنیئں اور موقع پر ان کا ازالہ کیا بعدازاں مظفرگڑھ کے مختلف تھانوں کی حدود سے ملزمان سے برآمد ہونے والا مال مسروقہ موٹر سائیکل اور نقدی مالکان کے حوالے کیا

  • مظفرگڑھ میں شارٹ سرکٹ کے باعث سکول وین میں آگ بھڑک اٹھی!

    مظفرگڑھ میں سکول وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی،وین میں طلباء وطالبات سوار نہ ہونے کے باعث خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.مظفرگڑھ میں جیل روڈ پر ضلعی انتظامیہ کے تحت چلنے والے سردار کوڑا خان سکول کی وین میں آگ لگ گئی.ریسکیو کیمطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا.ریسکیو کیمطابق سکول کے طلباءوطالبات نے کچھ دیر میں وین میں سوار ہونا تھا،سواریاں موجود نہ ہونے سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.آتشزدگی کے واقعے کے بعد سکول کے طلباء وطالبات کو پولیس موبائل وین پر انکے گھروں کو روانہ کیا گیا.

  • مظفرگڑھ کی میونسپل کمیٹی خانگڑھ کاکنٹرول حکمران جماعت کےایم پی اےکےکوارڈینیٹرکےپاس!

    مظفرگڑھ میں بلدیاتی اداروں کا چارج غیرقانونی طور پر غیرمنتخب افراد نے سنبھال لیا۔تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان کے کوآرڈینیٹر کی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خانگڑھ کی جگہ اجلاس کی صدارت کرنے اور عملے کو ہدایات دینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں.مظفرگڑھ کی میونسپل کمیٹی خانگڑھ کا چارج غیرقانونی طور پر غیرمنتخب افراد نے سنبھال لیا،تحریک انصاف کے ایم پی اے نوابزادہ منصور احمد خان کے کوآرڈینیٹر وقاص ہمایوں کی میونسپل کمیٹی خانگڑھ میں میٹنگ کی صدارت کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں.وقاص ہمایوں خان نے غیرقانونی طور پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خانگڑھ کے دفتر میں انہی کی نشست پر بیٹھ کر اجلاس کی صدارت کی اور عملے کو ہدایات بھی جاری کیں.ممبرصوبائی اسمبلی کے کوآرڈینیٹر صفائی کے لیے آنے والے رکشے بھی عملے میں تقسیم کرتے رہے.دوسری جانب معاملے پر موقف دیتے ہوئے وقاص ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ انھیں ایم پی اے نوابزادہ منصور احمد نے میونسپل کمیٹی خانگڑھ میں کرپشن ختم کرنے کے لیے اختیارات دئیے ہیں.

  • وہاڑی : نئے ڈی پی او نے چارج سنبھال لیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کا چارج لینے کے بعد ڈی پی او آفس آمد
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوآفس آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرجوش سلامی پیش کی. اس موقع پر ڈی ایس پی میلسی اعجاز حسین, ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے.

    سلامی کے بعد ڈی پی او اختر فاروق نے دفتر پولیس کی بلڈنگ کا سکیورٹی کے حوالے سے جائزہ بھی لیا امن و امان اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا. کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے جائے گی.

    عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی, ترجیحی بنیادوں پر مسائل کا حل اور کرائم کی لہر کو کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہو گی. کمیونٹی پولیسنگ پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام شہریوں کے ساتھ مل کر مسائل کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے.میرے دروازے تمام شہریوں اورپولیس ملازمان کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں. اختر فاروق ڈی پی او

  • لودہراں : امن کمیٹی کا اجلاس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہا ہے کہ ضلع میں امن کے استحکام کے لئے سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور مسلکی مسائل باہمی رابطوں سے حل کئے جائیں انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ اور ضلعی امن کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    اس مو قع پر اے ڈی سی جی عبد الطیف خان بلوچ،انتظامی افسران، مختلف مسالک کے نمائندہ علمائے کرام مولانا محمد میاں، ڈاکٹر شیر محمد اعوان، متحدہ انجمن تاجران کے صدر چو ہدری محمد سلیم، مرکزی انجمن تاجران کے صدر تاصم مسعود بٹ، ضلعی ناظم جماعت اہل سنت حافظ محمد اکرم کانجو، ڈاکٹر جعفر رضا، ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی نواب عمر اورنگ زیب ایڈووکیٹ، عابد منگلا، نواب عبدالرحمن اور اقلیتی ممبر جیکب آفتاب اور دیگر ممبرز مو جود تھے۔ اجلاس میں مولانا محمد میاں نے کہا کہ رابطہ کاری سے ضلع لودھراں ڈویژن کا پُر امن مثالی ضلع ہے۔ چوہدری سلیم نے کہا کہ متحدہ انجمن تاجران امن کے قیام و استحکام کے انتظامیہ کے ساتھ ہے۔ تاصم مسعود بٹ نے بھی تاجر برادری کی طرف سے ضلع کے امن کے لئے انتظامیہ سے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

    ڈاکٹر جعفر رضا نے کہا ہے ہمارے کوئی باہمی اختلافات نہیں ہم شیعہ سنی اپنے ضلع میں امن کے لئے متحد اور سینہ سپر ہیں۔ اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین ؑ کے انتظامات اور سیکیورٹی بارے امن کمیٹی ممبرز کو بھی بریف کیا گیا۔

  • 16-اکتوبر،تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما کے سفر کی داستان

    16-اکتوبر،تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما کے سفر کی داستان

    لاہور:16-اکتوبر پاکستان کی تاریخ‌کا اہم ترین دن ہے اور اکتوبرکا سارا مہینہ بڑے بڑے واقعات سے بھرا پڑا ہے ، اسی دی تحریک پاکستان کے اہم اور سرگرم رہنما سید غلام بھیک اس دنیا فانی کو چھوڑ کر اگلے جہان کے سفر پر روانہ ہوئے،وہ ایک ادیب بھی تھے جس کی وجہ سے ادبی دنیا میں بھی ان کو احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے

    شاہد آفریدی وزیراعظم کے مشیر! پہلا مشورہ کیا دیا ؟

    سید غلام بھیک نیرنگ دورانہ ضلع انبالہ میں26 ستمبر 1876ءکو پیدا ہوئے تھے۔ ۔وہ گورنمنٹ کالج لاہور کے فارغ التحصیل تھے۔ انہوں نے تحریک خلافت، تحریک موالات اور آل انڈیا مسلم لیگ میں فعال کردار ادا کیا۔1936ء میں مرکزی مجلس قانون ساز کے رکن منتخب ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کے رکن بھی رہے۔

    انتشارکی سیاست؟عثمان بزدار نے خطرے سے آگاہ کردیا

    تاریخ‌بتاتی ہے کہ وہ ایک معروف ادیب بھی تھے اور اردو کے ادبی ماہنامے مخزن کے ادارتی امور میں شیخ عبدالقادر کی معاونت کیا کرتے تھے۔16 اکتوبر 1952ء کو سید غلام بھیک نیرنگ لاہور میں وفات پاگئے۔

    وہ کبھی بھی آپ سے خوش نہیں‌ہوں گے،قرآن کا فرمان اور ایف اے ٹی ایف کااعلان