Baaghi TV

Author: +9251

  • بابری مسجد کیس، ہندو فریق کے وکیل کے دلائل

    بابری مسجد کیس، ہندو فریق کے وکیل کے دلائل

    بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد معاملے کی سماعت کا آج 39ویں دن کی سماعت کے دوران ہندو فریق کے ذریعے ثبوت دینے کی بجائے ایک عجیب بات کہہ دی۔

    بابری مسجد کیس ، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اہم اعلان کر دیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق آج کی سماعت کے دوران ہندو فریق نے ثبوت دینے کی بجائے کہا کہ ایودھیا میں 50 سے 60 مساجد اور بھی ہیں، مسلمان کہیں اور بھی جا کر نماز پڑھ سکتے ہیں۔

    ہندو فریق کے وکیل کے پراسرن کے مطابق نماز کہیں بھی ادا کی جا سکتی ہے، لیکن یہ رام کی جائے پیدائش ہے، اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

    بابری مسجد کیس، ہندوﺅں کے پاس صرف چبوترے کا حق

    ہندو وکیل نے کہا کہ کسی کو بھی ہندوستان کی تاریخ کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ عدالت کو تاریخ کی غلطی کو ٹھیک کرنا چاہئے۔ ایک غیر ملکی ہندوستان میں آکر اپنے قانون لاگو نہیں کر سکتا ہے۔

    بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کیس میں ملزمان کا ٹرائل نو ماہ کے اندر کرنے کا حکم

    دریں اثنا ہندو فریق کے وکیل نے مندر کے ثبوت کے طور پر کچھ دستاویز آئینی بینچ کو دینے کی درخواست بھی کی۔ جس پر عدالت نے مذکورہ دستاویز رجسٹری کو دینے کو کہا ۔

    عدالت کی طرف سے ہدایت کے بعد وکیل وی پی شرما نے قرآن کے انگریزی ترجمے کی کاپی رجسٹری کو دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندو اور سکھ مذہب کی بھی گرنتھ رجسٹری کودی جائیں گی۔

  • وزیراعظم کی سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں، دورہ ایران سے متعلق کیا بات ہوئی؟ بڑی خبر

    وزیراعظم کی سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں، دورہ ایران سے متعلق کیا بات ہوئی؟ بڑی خبر

    وزیراعظم عمران خان اس وقت ثالثی مشن پر سعودی عرب کے دورہ پر ہیں اور ان کی خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں‌ ہوئی ہیں جن میں مسئلہ کشمیر اور دورہ ایران سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے،

    خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے سعودی قیادت کو دورہ ایران کے دوران ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان کی گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر سے بھی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں رہنماوَں کی دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم کی طرف سے خطے میں اختلافات اور تنازعات کے سیاسی اور سفارتکاری کے ذریعے حل پر زور دیا گیا، وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا، ملاقات میں شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی ذوالفقار بخاری اور سینئر افسران شریک ہوئے، قبل ازیں وزیراعظم جب ریاض‌ پہنچے تو شاہ خالد ایئرپورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض نے پر تپاک استقبال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورہ پر ریاض پہنچے ہیں جہاں پر گورنر ریاض فيصل بن بندر بن عبد العزيز آل سعود اور وزیر مملکت اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے انکا والہانہ استقبال کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سیّد ذوالفقار بخاری بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں، ریاض پہنچنے پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز، سعودی حکام اور سفارت خانے کے دیگر افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے،

    مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا

    بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر دیا ترجمان وزارت خارجہ نے منہ توڑ جواب

    واضح‌ رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر حسن روحانی، آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں سے خصوصی ملاقاتیں کی تھیں، بعد ازاں‌ وہ آج سعودی عرب پہنچے ہیں، ان کے دورہ کا بڑا مقصد سعودی عرب اور ایران کے مابین پائی جانے والی کشیدگی ختم کرنے کیلئے مصآلحتی کردار ادا کرنا ہے، ایرانی وزیرخارجہ کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے،

  • سکھ تنظیم ’اکال تخت‘کا آرایس ایس کے حوالے سے بڑا مطالبہ

    سکھ تنظیم ’اکال تخت‘کا آرایس ایس کے حوالے سے بڑا مطالبہ

    پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے بعد بھارت کی سکھ تنظیم ’اکال تخت‘نے بھی آرایس ایس کے حوالے سے بڑا مطالبہ کر دیا ہے۔ اکال تخت کے مطابق آرایس ایس ملک کو توڑنے کا کام کر رہی ہے۔

    مدنی صاحبان آر ایس ایس کے معترف کیوں ؟ تحریر بھارتی صحافی ادتیہ مینن

    بھارتی میڈیا کے مطابق اکال تخت کے سربراہ ہرپریت سنگھ نے کہا کہہ آر ایس ایس جس طریقے سے کام کر رہی ہے، اس سے تو یہ لگتا ہے کہ وہ ملک کو تقسیم کر دے گی۔ آر ایس ایس رہنماﺅں کے بیانات کسی بھی طرح ملک کے مفاد میں نہیں ہیں۔ہرپریت سنگھ نے آرایس ایس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ہرپریت کے بقول بھارت میں سبھی مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔ یہاں سکھ، عیسائی، یہودی اور پارسی بھی رہتے ہیں۔ بہت ساری زبانیں بولی جاتی ہیں۔ یہ کہنا کہ اس ملک کو ہندو راشٹر بنانا ہے، یہ غلط ہے۔ یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

    19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کر دی ، بھارت نے ایسا کیوں کیا ؟ خبر نے مسلمانوں کو شدید غصہ دلا دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ناگپور ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہ ایک تقریب کے دوران آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ ہندوستان کی شناخت ہمیشہ سے ایک ہندو راشٹر کی رہی ہے۔ بھارت ہندوستان ہے، ایک ہندو راشٹر ہے۔ اس بیان کے بعد موہن بھاگوت کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    وزیرا عظم نے آر ایس ایس کی اصلیت بتادی… ہندو مائنڈ سیٹ بارے اہم بات کہہ دی،ٹویٹ سے بھارت کو آگ لگ گئی

  • دنیاپور : ملزم کو سخت ترین سزا کا مطالبہ زور پکڑ گیا

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) ملزم راؤ عابد نے ساتھی عابدہ خاتون کی مدد سے 14 سالہ پروین کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنالی۔
    دنیاپور میں گزشتہ دنوں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی حمایت میں دنیاپور کے مرکزی کاظمی چوک میں مقامی سوشل ورکرز خواتین اور شہریوں نے احتجاج کیا۔

    احتجاج کے دوران خواتین نے اس بات کا مطالبہ کیا کہ ملزم کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے ملزم اس اچھے سلوک مستحق نہیں ہے

    یاد رہے کہ ملزم راؤ عابد نے دنیاپور میں سٹی پریس کلب کے نام سے اپنا علیحدہ پریس کلب بنا رکھا تھا اور ہمیشہ سے اس کا صدر بنا ہوا تھا راؤ عابد کی حقیقت واضح ہونے کے بعد اس کے پریس کلب سے وابستہ صحافیوں نے تحصیل پریس کلب دنیاپور میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی

    متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے نڈر اور بے باک صحافی ریاض خان بلوچ اور عزیز خان بلوچ نے نمایاں کردار ادا کیا ہے اور ملزم کی طرف سے دھمکے ملنے کے باوجود بھی یہ صحافی متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں

  • سیٹھوں کی ہڑتال —-از…حفیظ اللہ سعید

    سیٹھوں کی ہڑتال —-از…حفیظ اللہ سعید

    آج فیصل آباد کے آٹھوں بازاروں میں ہڑتال تھی۔تقریبا 90 % کاروبار بند تھا۔ہڑتال کلچر عالمی طور پہ تسلیم شدہ و پر اثر کلچر ہے۔ہڑتال کے زریعے افراد تنظمیں و گروہ اپنے مطالبات منواتے ہیں ارباب اختیار سے۔ہمارے ہاں بھی یہ کلچر اپنی پوری ہشر سامانی کے ساتھ رائج ہے۔ڈاکٹرز تک اپنے جائز و نا جائز مطالبات منوانے کے لیے مریضوں کو موت کے رستے پہ کامزن کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہی کرتے جبکہ یہی ڈاکٹرز پرائیوٹ کلینکس و ہاسپٹلز میں ہڑتال کے دنوں میں ہی دونوں ہاتھوں سے دولت بھی سمیٹ رہے ہوتے ہیں

    آج کی ہڑتال کو ایک ٹائیٹل یا نام دیا جاۓ تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ یہ سیٹھوں کی ہڑتال تھی۔بڑا سیٹھ ، تاجر ، مینوفکچرر جو بھی چیز بناتا یا بیچتا ہے اس پہ حکومتی شرح کے مطابق بذریعہ چھوٹے تاجر و دوکاندار عوام سے ٹیکس وصول کرتا ہے اور اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف گورنمنٹ کو دیکر باقی سارا ٹیکس چوری کرکے اپنے پیٹ کی دوزخ کو بھرتا چلا جاتا ہے اور ہل من مزید کا نعرہ مار کے اپنے ڈھیٹ پنے کا ثبوت بھی دیتا ہے

    موجودہ دور حکومت سے پہلے بھی ہر چیز پہ 18 % سیلز ٹیکس عوام سے لے رہا تھا نام نہاد اشرافیہ کا ٹولہ۔تمام کاروباری اداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے و کاروباری ڈاکومیٹشن کے موجودہ حکومتی عزم کو دیکھتے ہوۓ سیٹھوں نے قیمتوں کو 17% مزید ٹیکس ایڈ کرتے ہوۓ بڑھا دیا جبکہ حکومت کو دیا کچھ بھی نہی پچھلے چند ماہ سے۔عام آدمی و حکومت کے لیے لمحہ فکریہ تو یہ ہے کہ ٹیکس 18 + 17 = 35 % کی شرح سے وصول تو کیا جا رہا ہے

    عوام الناس سے لیکن گورنمنٹ کو مل بہت تھوڑا رہا ہے۔اور سارا ٹیکس بلیک منی و بے نامی جائیدادوں میں ڈھلتا چلا جا رہا ہے۔اب وقت آ چکا ہے کہ عام آدمی ان معاشی مگرمچھوں کی ملک و عوام دشمنی کو جان جائے اور اپنے حقوق کے لیے حکومتی اقدامات کا ساتھ دے۔عوام کا دیا ٹیکس سیٹھوں کے اندھے کنوؤں کی مانند پیٹوں میں دفن ہونے کے بجاۓ ریاست کو ملنے لگ گیا تو ریاستی معاشی حالت سنبھلنا شروع ہو جاۓ گی ان شاءاللہ

    سیٹھوں کی ہڑتال —-از…حفیظ اللہ سعید

  • گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی گجرات آمد…..

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی گجرات آمد…..

    گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی گجرات آمد اس موقع پر ڈی پی او گجرات کی سید توصیف حیدر بھی ہمراہ اور سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 69 چوہدری علیم اللہ وڑائچ سے خصوص ملاقات کی اور گجرات شہر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ اور گجرات کو بہتر سے بہتر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے اور اس موقع پر چوہدری وقاص الیاس بھی انکے ہمراہ تھے۔۔۔

  • پنجاب سیڈ کونسل نے 31 اقسام کے بیجوں کی منظوری دے دی

    پنجاب سیڈ کونسل نے 31 اقسام کے بیجوں کی منظوری دے دی

    لاہور: محکمہ زراعت آفس میں صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال کی زیر صدارت میں پنجاب سیڈ کونسل کا 52 واں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مجموعی طور پر بیجوں کی 31 اقسام کی منظوری دی گئی جن میں آلو کی 3، شوگر کین کی 4، آئل سیڈ کی 2، چاول کی 2، پیاز کی 2، پھولوں کی 3، مٹر کی 1، جئی کی 2، انکیر کی 1، انگور کی 3، ہائبرڈ چاول کی 1 اور مسعر کی 1 بیج کی منظوری دی گئی،

    محکمہ زراعت ہیڈ آفس ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر عابد اور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن مسعود قریشی اور سیڈ کونسل کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں زراعت کی ترقی کیلئے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،

    سی فوڈ کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

  • سفیرکشمیر، وزیراعظم عمران خان اہم مشن پر ریاض پہنچ گئے

    سفیرکشمیر، وزیراعظم عمران خان اہم مشن پر ریاض پہنچ گئے

    اسلام آباد:سفیرکشمیر، وزیراعظم عمران خان اہم مشن پر ریاض پہنچ گئے، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحت کے سلسلے میں ایک روزہ دورے پر سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ،مسلم دنیا کے دو بڑے ملکوں ایران اور سعودی عرب میں مصالحت کی کوششیں تیزسے تیز تر ہونے لگیں‌

    "ٹک ٹاک” کا رکشہ اورشہزادی ہوئی شہزادے کی ہمسفر

    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچنے پر گورنر فيصل بن بندر اور وزیرمملکت و نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر مساعد بن محمد نے ان کا استقبال کیا۔ عمران خان دورے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا رواں سال سعودی عرب کا تیسرا دورہ ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ اور دیگر حکام وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

    اس سے قبل اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے ایران کا ایک روزہ دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے صدرحسن روحانی اور ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقاتیں کیں تھیں۔وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحت کے سلسلے میں ایک روزہ دورے پر سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔

    پیاراندھا ہوتا ہے،نوکری گئی مگرچس آگئی،جیالوں کے بوسوں نے تہلکہ مچادیا ،

    وزیراعظم عمران خان نے مسلم دنیا کے دو بڑے ملکوں ایران اور سعودی عرب میں مصالحت کی کوششیں تیز کردی ہیں اور اسی حوالے سے وہ ایران کے بعد اب سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچنے پر گورنر فيصل بن بندر اور وزیرمملکت و نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر مساعد بن محمد نے ان کا استقبال کیا۔

    عمران خان دورے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا رواں سال سعودی عرب کا تیسرا دورہ ہے۔اس سے قبل اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے ایران کا ایک روزہ دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے صدرحسن روحانی اور ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

    لیڈی ڈیانا نےکیسےعزت پائی؟ وزیر اعظم نے شہزادہ ولیم کا بتادیا

  • مقبوضہ کشمیر، احتجاج کے دوران کتنی خواتین کو گرفتار کیا گیا؟

    مقبوضہ کشمیر، احتجاج کے دوران کتنی خواتین کو گرفتار کیا گیا؟

    مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے سول لائنز کے علاقے میں خواتین کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ پولیس نے پرامن احتجاج کے دوران متعد د خواتین کو گرفتار کر لیا۔

    مقبوضہ کشمیر، مظاہرہ کے دوران سابق وزیراعلیٰ کی بہن اور بیٹی بھی گرفتار

    بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر میں سول سوسائٹی کی جانب سے سول لائنز کے علاقے میں احتجاج کیا گیا ۔ احتجاج مقبوضہ جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے خلاف کیا گیا ۔احتجاج میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، جن میں مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی ہمشیرہ ثریا متو اور اور بیٹی صفیہ عبداللہ نے بھی شرکت کی۔

    اس دوران پولیس نے فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی سمیت 13خواتین کو گرفتار کر کے سنٹرل جیل منتقل کر دیا ۔گرفتا رہونے والی خواتین میں سماجی کارکن سشوبھا بروے بھی شامل ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، پیلٹ گن کے چھروں سے زخمی نوجوان شہید ہو گیا، کشمیریوں‌ کا شدید احتجاج

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ کے مطابق خواتین کو نقص امن میں رخنہ ڈالنے اور امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق سرینگر میں خواتین کا ایک گروپ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کیے جانے کے خلاف پر امن احتجاج کر رہا تھا۔ مظاہرین میں خواتین کارکن اور معروف ماہرین تعلیم بھی شامل تھیں۔

    مقبوضہ کشمیر، آرٹیکل 370کو ختم کرنے کے خلاف احتجاج جاری، 6افراد زخمی

    یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ 5 اگست سے سرینگر میں نظر بند ہیں، ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا تھا، اب پہلی بار حکومت نے واضح کیا ہے کہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو بھی اسی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

  • "ٹک ٹاک” کا رکشہ اورشہزادی ہوئی شہزادے کی ہمسفر

    "ٹک ٹاک” کا رکشہ اورشہزادی ہوئی شہزادے کی ہمسفر

    اسلام آباد:”ٹک ٹاک” کا رکشہ اورشہزادی ہوئی شہزادے کی ہمسفر، برطانوی شہزادے ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے پاکستان کے ثقافتی رکشے میں سفر کر کے سب کے دل جیت لیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خصوصی دورے پر آیا برطانوی شاہی جوڑا برطانوی سفارت خانے کی جانب سے منعقد تقریب ’’پاکستان مونومنٹ‘‘ میں شرکت کے لیے رکشے میں پہنچا۔

    شاہی جوڑے کی رکشے میں آمد ہوئی اور وہاں روایتی موسیقی کے ساتھ دونوں کا استقبال کیا گیا، شہزادہ ولیم نے اس موقع پر شیروانی اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن سبز رنگ کا مشرقی شلوار قمیص زیب تن کیا ہوا تھا۔
    https://twitter.com/hashtag/RoyaltourPakistan?src=hashtag_click

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہی جوڑے کے رکشے میں سفر کرنے کے اقدام کو بہت زیادہ سراہا گیا۔ اسلام آباد کے مغربی علاقے شکرپڑیاں میں 2004 کو تعمیر ہونے والی ثقافتی عمارت پاکستان میں اتحاد کی علمبرداری کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

    یاد رہے کہ برطانیہ کا شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچا ہے، شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ کا اسلام آباد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھر انہوں نے صدر و وزیر اعظم سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ شاہی جوڑا اسلام آباد کے اسکول بھی کیا جہاں دونوں طالب علموں کے ساتھ گھل مل گئے تھے۔