Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم عمران خان کی  روضہ رسولﷺ پر حاضری

    وزیراعظم عمران خان کی روضہ رسولﷺ پر حاضری

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان ریاض سے مدینہ منورہ پہنچےاور وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺپر حاضری دی.وزیراعظم کا مدینہ ایئرپورٹ پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے استقبال کیا.
    وزیراعظم نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں.اسلام آباد کےلیے واپسی سے قبل وزیراعظم نے روضہ رسول ﷺپر حاضر ی دی. عمران خان وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺپر حاضری دی انہوں نےمسجد نبوی ﷺمیں نوافل بھی اد کیے. وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے’ایئرپورٹ پر اعلیٰ سعودی حکام اور پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے وزیراعظم کو رخصت کیا اس کے علاوہ مدینہ ایئرپورٹ پر اعلیٰ سعودی حکام اور پاکستانی سفیر بھی وقت رخصت موجود تھے.

    وزیراعظم کی سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں، دورہ ایران سے متعلق کیا بات ہوئی؟ بڑی خبر

    خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا


    واضح‌ رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ایران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر حسن روحانی، آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں سے خصوصی ملاقاتیں کی تھیں، بعد ازاں‌ وہ آج سعودی عرب پہنچے ہیں، ان کے دورہ کا بڑا مقصد سعودی عرب اور ایران کے مابین پائی جانے والی کشیدگی ختم کرنے کیلئے مصآلحتی کردار ادا کرنا ہے، ایرانی وزیرخارجہ کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے،

    شہزادہ ولیم نے بھی پاکستان کی قربانیاں کو تسلیم کر لیا

  • شام جنگ کے بعد ترک صدر کس اہم ترین ملک کا دورہ کر رہے

    شام جنگ کے بعد ترک صدر کس اہم ترین ملک کا دورہ کر رہے

    شام جنگ کے بعد ترک صدر کس اہم ترین ملک کا دورہ کر رہے
    باغی ٹی وی : ولادی میر پیوٹن نےترکی کے صدر طیب اردوان کو فون کیا.روسی صدر کی ترک ہم منصب کو دورہ ماسکو کی دعوت دی. صدر اردوان نے روس کےدورے کی دعوت قبول کرلی.ترک صدر آئندہ چند روز میں روس کا دورہ کریں گے.

    امریکا نے ترکی کے کتنے وزراء پر پابندی لگا دی، خبر آگئی


    واضح رہے کہ شمالی شام میں جاری ترکی کے آپریشن کے دوران شامی فوج اور ترک فوج کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کرد ملیشیا سے معاہدے کے بعد شام کی سرکاری افواج ترک سرحد کے قریبی علاقے عین العیسا اور تلتمیر میں داخل ہوگئی ہیں۔

    امریکا نے ترکی کے کتنے وزراء پر پابندی لگا دی، خبر آگئی

    نیول چیف سے ترکی کے سفیر کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

  • شہزادہ ولیم نے بھی پاکستان کی قربانیاں کو تسلیم کر لیا

    شہزادہ ولیم نے بھی پاکستان کی قربانیاں کو تسلیم کر لیا

    شہزادہ ولیم نے بھی پاکستان کی قربانیاں کو تسلیم کر لیا
    پاکستان کےدورے پر آئے برطانوی شہزادے نے تسلیم کرتےہوئےکہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور نفرت کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں، میری دادی نے نصف صدی قبل اسلام آباد کا دورہ کیا، اس وقت یقینا ًمختلف منظرنظرآتا ہوگا، پاکستان کی تعمیر کیلیےقربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، شہزادہ ویلیم نے مزید کہاکہ
    پاکستان نے دہشت گردی اور نفرت کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں، برطانیہ پاکستان میں سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے، برطانیہ میں 15لاکھ پاکستانی نژاد شہری ہیں،تعلیم پاکستان کے مستقبل کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے،
    ا سکول کے بچوں سے آج ملاقات کی اور انہیں تعلیم حاصل کرتے دیکھا،پاکستان کی نصف آبادی 24سال سے کم عمر ہے،پاکستان دنیا کی نوجوان ترین آبادی کے ممالک میں سے ایک ہےکم عمر ترین نوبل انعام یافتہ کا تعلق بھی پاکستان سے ہے،

    شہزادہ ولیمبرطانوی شاہی جوڑا پاکستان کے دورے پر ہے اور وہ پاکستان میں پاکستانیوں کی محبت اور خوش دلی کو سمیٹ رہے ہیں، اہل پاکستان بھی ان کی ایسی اداؤں سے خوش ہیں اور نیک جزبات کے خواہاں ہیں .

    اس سے قبل وزیر اعظم نے شاہی جوڑے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا شہزادی ڈیانا کے لیے پاکستانی عوام کے دلوں میں پیار اور خلوص ہے، انھیں انسانی ہم دردی اور خیراتی کاموں سے عزت ملی۔زلفی بخاری نے بتا یا کہ وزیراعظم عمران خان جب شہزادہ ولیم سے آخری بار ملے تھے تو ان کی عمر 11سال تھی ،عمران خان نے 11سالہ شہزادہ ولیم کو بتا یا تھا کہ میں پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا ۔زلفی بخاری نے کہا کہ آج عمران خان نے برطانوی شاہی جوڑے کی وزیراعظم کی حیثیت سے مہمان نواز ی کی ۔

    لیڈی ڈیانا نےکیسےعزت پائی؟ وزیر اعظم نے شہزادہ ولیم کا بتادیا

    شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کی صدر مملکت سے ملاقات، شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا

  • سرگودہا کے مقامی ہوٹل میں فیشن شو کا انعقاد

    سرگودہا کے مقامی ہوٹل میں فیشن شو کا انعقاد

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا کے مقامی ہوٹل میں فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں خوبصورت انداز میں سجی سنوری ہوئی ماڈلز نے ریمپ پر واک کی تو دیکھنے والے انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ سکے، فیشن شو سے قبل بیوٹیشن ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا،سرگودھا کے مقامی ہوٹل میں سجا رنگوں اور خوشبوؤں کا میلہ، اس میلہ کے دوران میک اپ سے سجی، خوشبوؤں میں رچی بسی خوبصورت انداز تیار ماڈلز نے برائیڈل ملبوسات زیب تن کئے ریمپ پر واک کے لیے اتریں، موسیقی کی تال پر جب ماڈلز وا ک کے لیے آئیں تو ان کی اداؤں اور خوبصورتی کو شو کے شرکاء داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
    شو سے قبل بیوٹی ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں لاہور سے آئے ہوئے ایکسپرٹس نے میک اپ اور فیشن کے جدید کے حوالے سے شو کے شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔ ورکشاپ کے دوران ہیئر اسٹائلنگ کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ بھی دی گئی۔
    شو میں شریک ماڈلز کا کہناتھا کہ اس طرح کے فیشن شوز مستقل بنیادوں پر منعقد ہونے چاہیں، یہاں آ کر انہیں سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے،

  • سرگودہا جم خانہ کلب میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز

    سرگودہا جم خانہ کلب میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا جم خانہ کلب میں آج سے دوسرا بیڈمنٹن ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے جس میں 25 ٹیمیں ڈبل جبکہ 11 ٹیمیں سنگل حصہ لے رہی ہیں
    ہر ٹیم کو دوسری ٹیم سے مقابلہ جات کرنے ہوں گے
    سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلنے کی حق دار ہونگی ،میچ روزانہ دوپہر 3 سے رات 10 بجے تک کھیلے جائیں گئے
    ٹورنامنٹ میں جم خانہ کلب کے ممبران ہی حصہ لے سکیں گے
    ,ڈبل اور سنگل کے ناموں کی سکورٹنی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے

  • یونیورسٹی آف سرگودہا، کروڑوں کی خرد برد کرنے والا ایڈمن آفیسر گرفتار

    یونیورسٹی آف سرگودہا، کروڑوں کی خرد برد کرنے والا ایڈمن آفیسر گرفتار

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا یونیورسٹی کروڑوں روپے کی خرد برد کرنے والےسات سال سے اشتہاری ملزم کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا, تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا کے سابق ایڈمن آفیسر اور اشتہاری ملزم عثمان حمید کو گرفتار کر لیاگیا ۔گرفتار ملزم عثمان حمید کے ساتھی ملزم عمران جلال کو اینٹی کرپشن پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ عمران جلال پہ بھی کرپشن کا الزام ہے
    ملزمان نے سرگودھا یونیورسٹی کے1.7ملین روپے خردبرد کیے تھے۔عثمان حمید 7سال سے روپوش تھا,جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہاولپور سے گرفتار کیا گیا۔یونیورسٹی کو 1.7ملین کا ٹیکہ لگانے والا ایڈمن آفیسر کو جدید ٹیکنالوجی کےذریعے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا

  • ڈکیٹی کی واردات ،پولیس نے کاروائی کر کے ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا

    ڈکیٹی کی واردات ،پولیس نے کاروائی کر کے ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا

    سرگودہا،مڈھ رانجھا(نمائندہ باغی ٹی وی )محنت کش کے گھر میں ڈکیتی کی واردات،پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزما ن کو گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق
    محنت کش کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے بعد ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ۔مڈھ رانجھا کے رہائشی شاہد اسرار کے گھر میں رات کو 5ڈکیت گھس آئے اوراسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر زبردستی نقدی رقم و طلائی زیورات مالیت مبلغ 10لاکھ 95ہزارروپے چھین لیئے۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا محمد عظمت جوئیہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا اور اُن کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ایس ایچ او عظمت جوئیہ کے موقع واردات پر پہنچے اور بروقت کاروائی کرنے پر مڈھ رانجھا کے رہائشیوں نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کے حق میں ایک ریلی نکالی جس میں پولیس کی طرف سے عوام کو تحفظ دینے پر شکریہ کا اظہار کیا گیا۔

  • کیا آئی ایم ایف ایک بار پھر حکومت کو ٹیکسز بڑھانے کا کہے گا ؟

    کیا آئی ایم ایف ایک بار پھر حکومت کو ٹیکسز بڑھانے کا کہے گا ؟

    عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے ٹیکنیکل مشن نے پاکستان کے زوال پذیر ٹیکس نظام کے جائزے کے لیے مذاکرات کا آغاز کردیا۔

    گزشتہ روز شروع ہونے والے مذاکرات میں ٹیکس سسٹم کے جائزے پر گفت و شنید ہوگی جو رواں برس اضافی ٹیکسوں کی مد میں 734 ارب کی لیوی کے باوجود خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھاسکا۔ آئی ایم ایف مشن خاص طور سے ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کو زیر غور لائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر ٹیکس سے استثنیٰ وزیراعظم کے ڈیٹ انکوائری کمیشن کے ریڈار پر بھی ہے۔

    کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی ( 2008-13 ) اور پاکستان مسلم لیگ ( ن ) ( 2013-18) کے گذشتہ ادوار میں دیے گئے استثنیٰ کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کے مطابق پہلے روز آئی ایم مشن نے ایف بی آر کے ساتھ اجلاس میں سیلزٹیکس اور کارپورٹی انکم ٹیکس کے معملات پر تفصیلی گفتگوکی۔ آئی ایم ایف مشن پاکستان میں 2 ہفتے تک قیام کرے گا اور اس دوران وفاقی اور صوبائی ٹیکس حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

    ٹیکینکل اسسٹنس ٹیم کی ملاقاتیں 29 نومبر کو ختم ہوں گی اور اسی تاریخ کو آئی ایم ایف کا جائزہ مشن جولائی تا ستمبر کے عرصے کے دوران 6 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کے تحت پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا ٹیکنیکل مشن سیلزٹیکس سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔ واضح رہے کہ مجموعی ٹیکس محصولات میں سیلز ٹیکس کا حصہ 40 فیصد ہے۔ مشن کی توجہ سیلز ٹیکس اخراجات، استثنیات، اور گنجائش کے مقابلے میں کم محصولات جمع ہونے پر مرکوز رہے گی۔

    سروے آف پاکستان کے مطابق گذشتہ مالی سال میں ٹیکس استثنیٰ سے 972.4 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا جو گذشتہ سے پیوستہ مالی سال کے 431 ارب روپے کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ ہے۔ اس نقصان میں انکم ٹیکس استثنیات کا حصہ 141.6 ارب روپے تھا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کارپوریٹ ٹیکس اور بڑی فرموں کو دیے جانے والے استثنیٰ کا بھی جائزہ لے گی۔ ٹیم انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکنڈ شیڈول کو بھی تفصیلاً زیربحث لائے گی جو ٹیکس استثنیٰ سے پُر ہے اور جس میں بڑے کاروباروں، ججوں، جرنیلوں اور بیوروکریٹس کو رعایتیں دی گئی ہیں۔ ٹیم کسٹم ڈیوٹی اسٹرکچر اور کم محصولاتی آمدنی کی وجوہ کا بھی جائزہ لے گی۔

  • بھارت، زبردست سڑک حادثہ، کتنے افراد ہلاک ہوئے

    بھارت، زبردست سڑک حادثہ، کتنے افراد ہلاک ہوئے

    بھارتی ریاست آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں سڑک پر ایک زبردست حادثہ ہوا ہے۔حادثہ کے دوران بس کھائی میں جا گری۔

    بھارت، زبردست بس حادثہ، 21افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیاجب سیاحوں کو لے جانے والی بس کا ڈرائیور بس کا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور بس گہری کھائی میں جا گری۔ حادثہ میں 7افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے ہی یہ حادثہ پیش آیاہے

    بھارت، جیپ کی بس سے ٹکر، 5ہلاک

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں مذہبی مقام امباجی کے قریب ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس سے کم سے کم 21 افراد ہلاک اور 50زخمی ہو گئے ۔

    بھارت، ہریانہ میں ٹینکر کی آٹو سے ٹکر، 10نوجوان ہلاک

  • بستی ملوک گورنمنٹ ہائی کےفرسٹ انے والے طلبہ کے اعزاز  میں خوبصورت  تقریب کا انعقاد

    بستی ملوک گورنمنٹ ہائی کےفرسٹ انے والے طلبہ کے اعزاز میں خوبصورت تقریب کا انعقاد

    بستی ملوک(نمائند ہ باغی ٹی وی )آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے ریجنل وائس چیئرمین چوہدری شبیر گجر نے سالانہ امتحانات فرسٹ ایئر میں گورنمنٹ ہائی سکول بستی ملوک کے استاد نصراللہ کے صاحبزادے احمد حذیفہ کو پری میڈیکل میں 480/500نمبر حاصل کرتے ہوئے علاقہ بھر میں فسٹ پوزیشن جبکہ دیگر محنتی طلباء وطالبات جن میں عروج یونس 476،مدثر اسلم471،عمر رشید470،محمد مجاہد توفیق 468،محمد زوہیب 467،فرحت عزیز466شامل ہیں کو نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر مبارباد دیتے ہوئے کہا کہ بستی ملوک کے ہونہار طلباء وطالبات نے ہر امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے علاقے،سکولز اور والدین کا سر بھی فخرسے بلند کیا جس پر میں اپنے مستقبل کے معماروں کو سلام پیش کرتا ہوں رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد