Baaghi TV

Author: +9251

  • گجرات ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی ضلع بھر میں صفائی کو بہتر بنانے کے اہم اقدامات…..

    گجرات ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی ضلع بھر میں صفائی کو بہتر بنانے کے اہم اقدامات…..

    گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے) میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے گجرات بھر کے دورے شروع کر دیئے۔ ورکز کی بڑی تعداد کو گجرات کو کلین اینڈ گرین بنانے کا عوام الناس سے وعدہ۔ضلع بھر کے نالوں کی صفائی ۔ جن میں جی ٹی روڈ، رحمان شہید روڈ، قمر سیالوی روڈ وغیرہ ۔ جلد از جلد تمام نالے صاف ہو جائیں گے ۔۔

  • گجرات میونسپل کارپوریشن بھی حرکت میں آگئی۔۔

    گجرات میونسپل کارپوریشن بھی حرکت میں آگئی۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کی ہدایت پر پودوں کی بیوٹیشن کرنے کا کام زور و شور سے جاری ۔ ان کا مزید کہنا کہ میرا ویژن کے مطابق گجرات کو ایک پاک صاف شہر بنایا جائے گا۔ اور جگہ جگہ جو گندگی ہے اس کا پراپر حل نکالا جائے گا۔۔۔

  • ایک اور کشمیری صحافی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    ایک اور کشمیری صحافی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    بھارت کے نئی دہلی ایئرپورٹ پرایک اور کشمیری صحافی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ اس سے پہلے گوہر گیلانی اور شاہ فیصل کو ملک سے باہر جانے نہیں دیا گیا تھا۔

    بھارتی پولیس نے کشمیری صحافی کو گرفتار کرلیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیری صحافی بلال احمد بھٹ نے دعوی کیا ہے کہ ان کو دہلی ایئرپورٹ پر ملائشیا جانے والے طیارے میں سوار ہونے نہیں دیا گیا۔

    بلال احمد بھٹ کے مطابق انہیں بغیر کسی وجہ کے حکام نے ملیشیا جانے سے روک دیاگیا۔ان کے بقول جب انہیں ایئرپورٹ پر روکا گیا تو وہ اپنے آپ کو ایک مجرم کی طرح محسوس کر رہے تھے۔

    کشمیریوں کی کوئی عید نہیں ، شاہ فیصل کے بیان نے دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل کشمیری صحافی اور قلمکار گوہر گیلانی کو جرمنی جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔گوہر جرمنی کی میڈیا سروس ڈچ ویلی کے ایک پروگرام میں شامل ہونے کے لیے جرمنی جارہے تھے۔

    کشمیری رہنما شاہ فیصل بھی گرفتار، حالات کشیدہ ہوگئے

    اسی طرح کہ رواں ستمبر کے آغاز میں جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کے سربرا شاہ فیصل کو بھی ملک سے باہر جانے نہیں دیا گیا۔فیصل کو امریکہ کے شہر بوسٹن جانا تھا لیکن ان کوایئرپورٹ پر ہی روک دیا گیا۔

    یاد رہے کہ وادی میں 5اگست سے کرفیو نافذ ہے ۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی گذشتہ دو ماہ سے بند ہے۔ مقبوضہ وادی میں تمام بھارت نواز سیاستدان بھی گذشتہ دو ماہ سے نظر بند یا قید ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کیا گیا ہے۔ فاروق عبداللہ اپنے ہی گھر میں نظربند ہیں۔

  • پیاراندھا ہوتا ہے،نوکری گئی مگرچس آگئی،جیالوں کے بوسوں نے تہلکہ مچادیا ،

    پیاراندھا ہوتا ہے،نوکری گئی مگرچس آگئی،جیالوں کے بوسوں نے تہلکہ مچادیا ،

    سکھر : پیاراندھا ہوتا ہے،نوکری گئی مگرچس آگئی،جیالوں کے بوسوں نے تہلکہ مچادیا ، اطلاعات کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا ہاتھ چومنے والے پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا۔سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے مطابق انسپکٹر شاہ نواز نے دوران ڈیوٹی احتساب عدالت کے باہر خورشید شاہ کا ہاتھ چوما۔

    ذرائع کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت میں آج خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب حکام نے پی پی رہنما کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 6 روز کی توسیع کردی۔

    اس سے قبل یکم جولائی 2018 کو روہڑی میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے میں ایک پرستار نے سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا چہرہ چوم لیا تھا۔خورشید شاہ اس شخص سے بچنے کی کوشش کرتے رہے تاہم ان کا پرستار اصرار کرتا رہا، سابق اپوزیشن لیڈر نے بمشکل پرستار سے جان چھڑائی اور یہ دلچسپ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔

    اسی طرح 30 جون 2018 کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی جہاں ایک شخص نے ان کا بوسہ لینے کی کوشش کی تھی۔بلاول بھٹو زرداری نے لیاری میں انتخابی مہم کے آغاز سے قبل عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

  • گجرات لاری اڈہ جگا ٹیکس۔اڈہ فیس 60 روپے کی بجائے من مانے ریٹ

    گجرات لاری اڈہ جگا ٹیکس۔اڈہ فیس 60 روپے کی بجائے من مانے ریٹ

    گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے )لاری اڈہ جگا ٹیکس کیس۔الفتح سنز کے چوہدری رفعت محمود،چوہدری ہمایوں سرور ساکنائے خونی چک،منشی مسعود اختر،ملک رضوان،محبوب،رفیع عرف اعجاز ججی کے خلاف فردجرم عائد۔سنیئر سول جج گجرات محمد شعیب عدیل نے کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کے تمام گواہان کو طلب کرلیا۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اڈہ فیس فی گاڑی سرکاری ریٹ 60 روپے کی بجائے 350/600 روپے تک وصول کرتے رہے ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں خرم شہزاد ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 105/19درج ہے۔مزید تفتیش جاری۔۔۔

  • لیڈی ڈیانا نےکیسےعزت پائی؟ وزیر اعظم نے شہزادہ ولیم کا بتادیا

    لیڈی ڈیانا نےکیسےعزت پائی؟ وزیر اعظم نے شہزادہ ولیم کا بتادیا

    اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی شاہی جوڑے نے آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، وزیر اعظم نے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن سے گفتگو میں کہا کہ لیڈی ڈیانا نے انسانی ہمدردی اور خیراتی کاموں سے عزت پائی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی شاہی جوڑے کا پرتپاک استقبال کیا، ملاقات کے بعد جاری ہونے والے سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہی جوڑے نے پرتپاک خیر مقدم کرنے اور شان دار مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا، شاہی جوڑے کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے لیے بہت اہم ملک ہے۔

    وزیر اعظم نے شاہی جوڑے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا شہزادی ڈیانا کے لیے پاکستانی عوام کے دلوں میں پیار اور خلوص ہے، انھیں انسانی ہم دردی اور خیراتی کاموں سے عزت ملی۔

  • احمد شہزاد ویرات کوہلی کے برابر آگئے

    احمد شہزاد ویرات کوہلی کے برابر آگئے

    احمد شہزاد ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 5 سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی اور تیسرے ایشائی کھلاڑی بن گئے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے کامران اکمل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پانچ سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے جبکہ ایشیاء کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ احمد شہزاد ویراٹ کوہلی کے برابر آگئے جو کہ پانچ سنچریاں سکور کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔ روہت شرما 6 سنچریاں کرکے ایشیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔ احمد شہزاد نے فیصل آباد میں جاری ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے نادرن ٹیم کیخلاف 63 گیندوں پر 111 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

    پاک بحریہ نے 33 ویں قومی کھیلوں 2019 کی مشعل تھام لی

  • محکمہ تعلیم کااعلیٰ‌افسرقتل، ہزاروں لوگ گھروں سے باہر نکل ائے

    محکمہ تعلیم کااعلیٰ‌افسرقتل، ہزاروں لوگ گھروں سے باہر نکل ائے

    کوہستان : مالاکنڈ کے علاقے میں‌ کے پی محکمہ تعلیم کے اعلیٰ‌افسر کو قتل کرنے کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے ، اطلاعات کے مطابق ضلع کوہستان میں ایجوکیشن آفیسر کے قتل کے خلاف مالاکنڈ میں ہزاروں اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے اوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری اور ایجوکیشن آفیسرز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

    یورپی یونین سےعلیحدگی، سمجھ نہیں آرہی کیا کریں‌، ملکہ ایلزبیتھ

    مالاکنڈ کے مرکزی شہر بٹ خیلہ میں مختلف سرکاری اسکولوں کے پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرزاور سینئر اساتذہ نے کوہستان میں ضلعی ایجوکیشن آفیسر نواب علی کے بیہمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پریس کلب تک ریلی نکالی۔ اساتذہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر ایجوکیشن آفیسر قتل کے خلاف نعرے درج تھے۔

    بدتمیزی برداشت نہیں‌، صحافی کا اقبال اسٹیڈیم میں داخلہ بند ،

    مظاہرین نے کہا کہ ایجوکیشن آفیسرز کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں تاہم حکومت نے تاحال کسی بهی ضلع ميں محکمه ايجوکيشن کو سيکيورٹی فراهم نہیں کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے انہیں نشان عبرت بنایاجائے

    بلاول کو بھٹو دوسرا نوٹس جاری ، اب کیا بنے گا

  • پاک بحریہ نے 33 ویں قومی کھیلوں 2019 کی مشعل تھام لی

    پاک بحریہ نے 33 ویں قومی کھیلوں 2019 کی مشعل تھام لی

    اسلام آباد (15 اکتوبر 2019): فیصل مسجد اسلام آباد کے نزدیک مشعل منتقلی کی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاک بحریہ کے ایتھلیٹس نے مشعل تھامے فیصل مسجد سے فیصل چوک تک کا سفر طے کیا اور پاکستان آرمی کے ایتھلیٹس کومشعل منتقل کی۔

    نیول چیف کی مختلف ممالک کے بحری سربراہان سے ملاقاتیں

    تقریب کے دوران کمانڈرنارتھ کموڈور حامد حسین نے پاک فضائیہ کے ایتھلیٹ سے مشعل وصول کی اور پاک بحریہ کے سابق اولمپئن محمد اکرم کے حوالے کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں کمانڈر نارتھ نے قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

    قومی کھیل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر نگرانی منعقد ہونے والے اعلی ترین کھیلوں کے مقابلے ہیں۔33 ویں قومی کھیلوں 2019کا آغاز 26 اکتوبر سے پشاور میں ہو رہا ہے جو یکم نومبر تک کھیلے جائیں گے۔ پاک بحریہ کے کھیلوں کا دستہ 290 ایتھلیٹس پر مشتمل ہے جو مختلف کھیلوں میں شرکت کرے گا۔

    پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2019 کے اختتامی اجلاس کا انعقاد

    مشعل منتقلی کی تقریب میں مسلح افواج پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن کے حکام نے شرکت کی.