Baaghi TV

Author: +9251

  • دیفٹیریا کی وبا، میڈیکل کیمپ قائم، یہ بیماری کیا ہے ،ضرورجانیئے

    دیفٹیریا کی وبا، میڈیکل کیمپ قائم، یہ بیماری کیا ہے ،ضرورجانیئے

    کوئٹہ : ملک میں‌ایک طرف ڈینگی کے وائرس نے تباہی مچادی ہے تو دوسری طرف ایک عجیب بیماری نے سراٹھالیا ہے ، اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں مہلک بیماری ’دیفٹیریا ممپس‘ نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے جس میں اب تک 9 بچے متاثر ہوئے ہیں

    ’تعلیم ہوگی عام، ہربیٹی کے نام‘‘اس مقدس مشن کا کس نے کیا اعلان ؟

    دکی کے علاقے میں قائم کیے گئے میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹٰیم نے وبائی مرض دیفٹریا ممپس کے شبے میں 444 بچوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔ڈی سی دکی قربان علی مگسی نے وبائی مرض سے متاثرہ علاقے کلی اندڑ آباد کا دورہ کرکے طبی کیمپ کا معائنہ کیا۔

    امریکہ کی سڑکوں پر زومبیز کا راج، شہری خوفزدہ،دنیا جان حیران

    محکمہ صحت کی 6 ٹیمیں یونین کونسل کے مختلف علاقوں میں ویکسینیشن کر رہی ہیں جبکہ طبی کیمپ میں بھی سات ڈاکٹرز، 20 سے زائد ویکسی نیٹرز اور کمپاؤڈرز حصہ لے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وبائی مرض سے متاثرہ 9 بچوں کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کیا جا چکا ہے اور وبائی مرض پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    یورپی یونین سےعلیحدگی، سمجھ نہیں آرہی کیا کریں‌، ملکہ ایلزبیتھ

    یاد رہے کہ دیفتیریا ناک اور گلے کا بیکٹیریل انفکشن ہے۔ اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا گیا تو مہلک ثابت ہوسکتی ہے اور اس کا شکار بچے ہوتے ہیں۔اس سے پہلے بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یہ وبا پھیل چکی ہے

  • سی فوڈ کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

    سی فوڈ کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

    سی فوڈ کی برآمدات میں ریکارڈ اضافے کے باعث اگست 2019 کے دوران سی فوڈ کی برآمدات کا کل حجم ایک کروڑ 88 ڈالر تک پہنچ گیا، گزشتہ سال کی اسی مدت میں برآمدات کا حجم ایک کروڑ 77 لاکھ ڈالر تھا، پی بی ایس
    دنیا بھر میں پاکستان کی سی فوڈ کی طلب میں بتدریج اضافے کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ اگست2019 کے دوران عالمی منڈیوں میں پاکستانی سی فوڈ کی برآمدات 6.2 فیصد بڑھ گئیں جس میں مزید اضافہ متوقع ہے،

    ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں کتنا ہوا اضافہ؟ خبر آ گئی

  • شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمن کے بارے میں بہت بڑا دعویٰ‌ کردیا

    شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمن کے بارے میں بہت بڑا دعویٰ‌ کردیا

    لاہور:سیاسی نجومی اورموجودہ حکومت کے جارحانہ کھلاڑی شیخ رشید احمد نے حسب سابق پھر ایک بہت بڑا دعویٰ‌کردیا ہے ، یہ دعویٰ اتنا اہم ہے کہ کسی کو یقین تک نہیں‌ آرہا ، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور فضل الرحمان ميں بات چيت جاری ہے، اميد ہے مولانا دھرنا نہيں ديں گے،

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ دھرنے والوں کو خوامخواہ لفٹ کرادی، شہباز شريف فيصلہ نہيں کر پا رہے اور نواز شريف اکيلے رہ گئے، عمران خان کبھی ڈیل نہیں کرینگے، وہ بدعنوانوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے۔

    انہوں نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فضل الرحمان ميں بات چيت جاری ہے، اُمید ہے فضل الرحمان دھرنا نہيں ديں گے، کچھ باتیں پردے کے پیچھے ہوتی ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری مولويوں سے ڈرے ہوئے ہيں۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق 26 اکتوبر کو فائنل خبر دوں گا، مولانا صورتحال سے نکلنے کیلئے محفوظ راستہ چاہتے ہیں۔

  • ’’تعلیم ہوگی عام، ہربیٹی کے نام‘‘اس مقدس مشن کا کس نے کیا اعلان ؟

    ’’تعلیم ہوگی عام، ہربیٹی کے نام‘‘اس مقدس مشن کا کس نے کیا اعلان ؟

    کراچی : پاکستان کے ایک عظیم کرکٹر نے تعلیمی انقلاب کا اعلان کردیا ، یہ تعلیمی منصوبہ بہت جلد شروع کرنے کا اعلان کردیا ، اطلاعات کے مطابق تعلیم ہوگی عام ہر بیٹی کے نام، شاہد آفریدی نے فروغ تعلیم کيلئے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔یہ اعلان پاکستان کے کرکٹر شاہد آفریدی نے کیا ہے ،

    ذرائع کے مطابق پاکستان معروف کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹیاں بھی فروغ تعلیم میں والد کا ساتھ دینے میدان میں نکل آئیں۔سابق ٹیسٹ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فروغ تعلیم کیلئے مہم ’’تعلیم ہوگی عام، ہر بیٹی کے نام‘‘ کا آغاز کیا، اس موقع پر بین الاقوامی اسکواش کھلاڑی جہانگیر خان اور شاہد آفریدی کی بیٹیاں بھی موجود تھیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ تعليم کے بغير کوئی بھی ملک ترقی نہيں کرسکتا، 21 اکتوبر سے ملک بھر ميں تعليم کے فروغ کيلئے نکلوں گا۔شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی نے کہا کہ تعليم لڑکوں کی طرح لڑکيوں کيلئے بھی ضروری ہے، لڑکی کو پڑھانے سے پوری نسل کو فائدہ ہوتا ہے۔دوسری طرف پاکستان میں‌ تعلیمی بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فنڈز کہاں جاتے ہیں حکومتوں سے سوال تو ہوگا؟، اگر پاکستان کو چلانا ہے تو کراچی سے متعلق سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

    دوسری طرف پاکستان میں‌تعلیم کے سلسلے میں ہونے والے اس اہم پروگرام میں‌ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے تعلیم کو ہر بیٹی کا حق قرار دیا، کہا کہ تعليم کے فروغ کيلئے سب کو کردار ادا کرنا چاہئے۔کرکٹ کے نئے ڈومیسٹک سسٹم سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے سے کچھ کرکٹرز بیروزگار بھی ہوئے تاہم میں نئے سسٹم کو سپورٹ کرتا ہوں۔

  • گجرات باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن یونیورسٹی آف لاہور گجرات کیمپس جو کہ صفائی اور ڈینگئ لاروا ہونے کی وجہ سے سیل کردیاگیا۔ وہاں سپرے شروع کر دیا گیا۔

    گجرات باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن یونیورسٹی آف لاہور گجرات کیمپس جو کہ صفائی اور ڈینگئ لاروا ہونے کی وجہ سے سیل کردیاگیا۔ وہاں سپرے شروع کر دیا گیا۔

    گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے) باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر محمد جمیل نے ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر یونیورسٹی آف لاہور گجرات کیمپس میں صفائی اور ڈینگئ 🧜🏽‍♂ لاروا کی نشاندہی پر سیلکردیاگیا۔ انتظامیہ حرکت میں آگئی۔لاہور یونیورسٹی گجرات کیمپس مزید 4 روز بند رہے گا۔ہنگامی بنیادوں پر سپرے شروع
    ٹیچرز،سٹاف، طلباء وطالبات کی بڑی تعداد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے ۔۔۔۔

  • ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں کتنا ہوا اضافہ؟ خبر آ گئی

    ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں کتنا ہوا اضافہ؟ خبر آ گئی

    ملائیشیا میں مقیم پاکستانیو ں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ دیکھنے میں‌ آیا ہے،

    خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا

    اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) ملائیشیا میں مقیم پاکستانیو ں کی جانب سے ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 2.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر ستمبر تک ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 405.11 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 2.50 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 395.11 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا تھا، مالی سال 2017-18ء کے اسی عرصہ میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 256.58 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا، اعداد وشمار کے مطابق ماہ ستمبر میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 121.58 ملین ڈالر کی ترسیلات زر کیں،

    مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا

    بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر دیا ترجمان وزارت خارجہ نے منہ توڑ جواب

    گزشتہ سال ستمبر میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 123.17 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ موجودہ حکومت نے قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں جس کے نتیجے میںگزشتہ مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مالی سال 2017-18ء کے مقابلہ میں9.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،

  • پولیس تشدد سے جاں‌ بحق صلاح الدین کے والد نے بیٹے کا قتل کیوں‌ معاف کیا؟ اہم خبر

    پولیس کے ہاتھوں‌ قتل ہونے والے ذہنی معذور صلاح الدین کے والد نے بیٹے کا قتل کیوں‌ معاف کیا؟ اس کی وجہ انہوں نے مسجد میں کھڑے ہو کر بیان کر دی،

    مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق صلاح الدین کے والد محمد افضال نے کہا کہ وہ اللہ رب العزت کی رضا کی خاطر رحیم یار خان پولیس کو بیٹے کا خون معاف کر رہے ہیں، ولیس تشدد سے جاں بحق ہونیوالے صلاح الدین کے والد نے مقدمہ واپس لے لیا ہے اور ڈپٹی کمشنر کی موجود گی میں رحیم یار خان پولیس کو معاف کرنے کا اعلان کیا، مدعی کی طرف سے تین پولیس اہلکاروں کو معاف کرنے کی تقریب گاﺅں گورالی کی مسجد میں ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر، اسٹنٹ کمشنر اور دیگر افراد نے شرکت کی، میڈیا رپورٹس میں‌ بتایا گیا ہے کہ مقتول صلاح الدین کے والد نے دو مطالبا ت منظور ہونے کے عوض پولیس سے صلح کرکے معاف کردیا، تقریب کے دوران حکومت کی جانب سے مقتول صلاح الدین کے والد کے تین مطالبات میں سے دو مطالبات تسلیم کرلئے گئے جن میں ایک چارکلومیٹر سڑک کی تعمیر اور دوسرا گاﺅں کوگیس کی فراہمی شامل ہے،

    بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر دیا ترجمان وزارت خارجہ نے منہ توڑ جواب

    خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا

    واضح رہے کہ صلاح الدین ذہنی طور پر معذور تھا اور اسے مبینہ طور پر اے ٹی ایم مشین توڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں وہ پولیس اہلکاروں کی زیر حراست قتل ہو گیا تھا،

  • باچا خان یونیورسٹی میں سیف نے کام شروع کردیا

    باچا خان یونیورسٹی میں سیف نے کام شروع کردیا

    سٹڈی ایڈ فاؤنڈیشن فار ایکسیلینس ملک بھر میں طلباء کیلئے کام کرتا ہے
    چارسدہ ( نمائندہ باغی ٹی وی) تفصیلات کے مطابق سیف نے چاچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں طلباء کے مسائل حل کرنے اور ان کی راہنمائی کیلئے اپنا کوآرڈینیٹر مقرر کرلیا ہے ۔
    اس ضمن میں سیف سوسائٹی چارسدہ کے ڈائیریکٹر پیر عمیر خان اور ڈپٹی ڈائیرکٹر نسیم الرحمان نے یونیورسٹی میں طلباء کے ایک اجلاس کے دوران سوشیالوجی کے طالب علم  عںبد اللہ ساجد کو بقیہ سیشن 2018-19 کیلئے یونیورسٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کیاہے۔
    پیر عمیر کا کہنا تھا کہ سیف ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے تگ ودو کرتی ہے۔ سکالرشپ شپس، داخلے،سٹڈی سرکلز اور ٹوؤر پر کام کرتے ہیں

  • شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات کب اور کہاں ہو گی؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات کب اور کہاں ہو گی؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے مابین جلد اہم ملاقات ہو گی،

    کوئٹہ میں زوردار دھماکہ، کتنے افراد شہید و زخمی ہوئے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملاقات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس ماڈل ٹاؤن لاہورمیں شام ساڑھے7 بجے ہو گی، شہبازشریف اورفضل الرحمان 18 اکتوبرکو مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، اپوزیشن جماعتوں کی مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پرمشاورت بھی ہو گی، آزادی مارچ اور جلسے کے حوالے سےاہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا،

    خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا

    ترجمان ن لیگ نے کہا کہ ملکی معیشت کی تباہی اوراس کےاثرات کاجائزہ لیا جائے گا،

    مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا

    بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر دیا ترجمان وزارت خارجہ نے منہ توڑ جواب