کوئٹہ:- صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو ڈبل روڈ پولیس کی گاڑی پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ان کی تمام تر ہمدردیاں بم دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے طبی امداد میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے دھماکے کی رپورٹ فوری طور پر طلب صوبے میں بدامنی پھیلانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی مزید سخت کریں نہتے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن ہے، پاک فوج، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کو شکست سے دوچار کر رکھا ہے ، صوبائی وزیر داخلہ
Author: +9251
-

کوئٹہ میں زوردار دھماکہ، کتنے افراد شہید و زخمی ہوئے؟ اہم خبر
کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا ہے،
خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ ڈبل روڈ پرپولیس کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، دھماکےمیں ایک پولیس اہلکارشہید ، سات زخمی ہوئے ہیں، دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں،
مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا
بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر دیا ترجمان وزارت خارجہ نے منہ توڑ جواب
دھماکہ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،
-

عمران خان کی بڑی کامیابی، ہانگ کانگ کی کمپنی نے کیا بڑی سرمایہ کاری کا اعلان
وزیراعظم عمران خان سے ہانگ کانگ کی پورٹ آپریٹنگ کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے،
خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سفیربرائے بیرون ملک سرمایہ کاری علی جہانگیرصدیقی بھی ملاقات میں شریک ہوئے، ہانگ کانگ کی پورٹ ہولڈنگ کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کااعلان کردیا، ہچی سن پورٹ ہولڈنگ کمپنی کا پاکستان میں240 ملین ڈالرسرمایہ کاری کااعلان کیا، ملاقات کے حوالہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہچی سن پورٹ ہولڈنگ کراچی پورٹ پرٹرمینل کی استعداد میں اضافہ کرے گی، ہانگ کانگ کی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کوایک ارب ڈالر تک لے جائے گی، نئی سرمایہ کاری سے 3 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی، ہچی سن پورٹ ہولڈنگ کےوفد نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں سہولت کاری کاعزم ظاہر کیا ہے، کمپنی کراچی پورٹ کوایشیاکی تجارت کامرکزبنانےمیں سہولت فراہم کرےگی،
مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا
بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر دیا ترجمان وزارت خارجہ نے منہ توڑ جواب
علی جہانگیرصدیقی کی کوشش سےپاکستان کےشپنگ سیکٹرمیں سرمایہ کاری شروع ہوئی، علی جہانگیر صدیقی نے کہا ہے کہ کرنسی کی قیمت کے باعث برآمدی یونٹ کی مقدار میں اضافہ ہورہا ہے، موجودہ صورتحال کے پیش نظر اضافی کنٹینر ٹرمینل کی ضرورت ہے،قومی خزانہ اورکراچی پورٹ ٹرسٹ دونوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، ملاقات کے دوران وزیر اعظم کا سرمایہ کاری اور ملکی معاشی خوشحالی کے عزم کا خیر مقدم کیا گیا، وزیراعظم نےسرمایہ کاری اورکاروبارمیں آسانیوں کےلیےحکومتی اقدامات سےآگاہ کیا، وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی نمواورروزگارکی فراہمی کےلیےسرمایہ کاروں کوہرممکن مددفراہم کریں گے،
-
نیشنل انٹر ڈویژنل بوائز باسکٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد
فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے نیشنل انٹر ڈویژنل بوائز باسکٹ بال چیمپئن شپ جیتنے پر فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم،ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اورآفیشلز کو مبارکباد دی اورتوقع کی ہے کہ ٹیم آئندہ بھی اس محنت سے کامیابی حاصل کرکے ڈویژن کانام روشن کرے گی۔ڈویژنل سپورٹس آفیسرطارق نذیراورڈویژنل صدر باسکٹ بال ایسوسی ایشن منوراحمدنے ڈویژنل کمشنر کو ونرٹرافی پیش کی۔ڈویژنل کمشنر نے سرگودھا میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی عمدہ پروفارمنس اور ان کی بہترین تربیت پر کوچز ودیگر آفیشلز کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں کھیلوں کے مقابلے تسلسل سے منعقد کرائے جارہے ہیں تاکہ کھلاڑی بھرپور تیاری سے قومی مقابلوں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے بھرپور سرپرستی پر ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ فائنل مقابلہ میں فیصل آباد نے لاہور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 76-80پوائنٹ سے شکست دی۔فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم میں محمد اسرار،حسن خضر،عثمان طالب،حافظ عمر اور حسن طارق نے چیمپئن شپ میں عمدہ کھیل پیش کیا۔
-

نیب لاہور نے طلب کردہ ملزمان اور گرفتاریوں کی تازہ تفصیلات جاری کر دیں
نیب لاہور نے کرپشن و بدعنوانی کے مختلف مقدمات میں تحقیقات کیلئے پیش ہونیوالےافراد کے اعدادوشمار فراہم کردیے،
خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے مجموعی طور پر طلب کئے گئے اور گرفتار ہوئے ملزمان کا موازنہ جاری کر دیا، نیب لاہور کے مطابق 2017 سے تاحال نیب لاہور میں کم و بیش 1 لاکھ افراد کوتحقیقات کیلئے نیب لاہور طلب کیا گیا، ڈھائی سالوں میں دوران تحقیقات ٹھوس شواہد کی بنیاد پر 859 ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے جن پر عملدرآمد کیا گیا، نیب لاہور کے قیام (1999) سے 2016 تک تقریبا 7 لاکھ افراد کو مختلف نوعیت کے مقدمات میں طلب کیا گیا، 17 سالوں کے دوران 7 لاکھ میں سے کل 1532 ملزمان کی گرفتاری پر عمل درآمد کیا گیا، نیب لاہور کی طرف سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس تاثر کی نفی کی جاتی ہے کہ نیب میں ملزمان کو طلب کر کے بٹھا لیا جاتا ہے، نیب ایک قومی ادارہ ہے جسکے تمام اقدامات قانون اور آئین کی روشنی میں سرانجام پاتے ہیں، نیب میں ماورائے آئین کسی نوعیت کے اقدام کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا
مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا
بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر دیا ترجمان وزارت خارجہ نے منہ توڑ جواب
نیب لاہور کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری مروجہ قوانین کے مطابق اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی عمل میں لائی جاتی ہے، دوران تحقیقات متعدد افراد کو معاونت کیلئے بھی طلب کیا جاتا ہے جنکی گرفتاری مقصود نہیں ہوتی،
-
ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے زیرتربیت افسران کی ملاقات
فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی سے ان کے آفس میں فیصل آباد کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے زیرتربیت افسران نے ملاقات کی۔ایڈیشنل کمشنر محبوب احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عفیفہ شاجیہ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ماریہ طارق اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے زیر تربیت افسران کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خطہ کی تاریخی وثقافتی اہمیت،زرعی وصنعتی امور،جغرافیائی پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں افسران کی ذمہ داریاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور جہد مسلسل ونیک نیتی سے محکمانہ امور انجام دیکر مطلوبہ اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر جمعہ کو کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ اوپن ڈور پالیسی پر بھی روزانہ کی بنیاد پر عملدرآمدجاری ہے۔انہوں نے پلانٹ فار پاکستان مہم،انسداد تجاوزات مہم،انسداد ڈینگی اقدامات اوردیگر حکومتی ترجیحات کاذکر کرتے ہوئے تعلیم وصحت کے شعبوں میں جاری اقدامات کی تفصیلات بھی بتائیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد سپورٹس کی نرسری ہے اور یہاں سے مختلف کھیلوں کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد کرائے جارہے ہیں جس سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کینال روڈ پرٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے کشمیر پل انڈر پاس کی تعمیر جبکہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ انتظامی معاملات کی جانچ پڑتال کے لئے فیلڈ وزٹس ترجیح ہے جس کی بدولت نہ صرف محکمانہ سروس کے بارے میں عوامی اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ عوام سے براہ راست رابطہ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے ٹیم کے ارکان کی طرف سے پبلک سکولوں کے کردار سمیت دیگر مختلف شعبوں سے متعلق کئے گئے سوالوں کے بھی جواب دئیے۔افسران کی ٹیم نے مفید معلومات کی فراہمی پر ڈویژنل کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
-
فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے مہم
فیصل آباد( )فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لئے خواتین میں پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین اور جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کاشف فاروق نے ہسپتال کے مختلف ویٹنگ ایریازمیں مریضوں کے ساتھ آئی ہوئیں خواتین میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے۔میڈم عاصمہ مزمل اور دیگر بھی موجود تھے۔میڈیکل سوشل آفیسر نے کہا کہ بریسٹ کینسر(چھاتی کا سرطان)خواتین میں پائی جانے والی سب سے عام کینسر کی بیماری ہے جس سے بچاؤ کے لئے احتیاط ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین علامات کی صورت میں اپنا فوری طبی معائنہ اور بالخصوص 40سال سے زائد عمر خواتین فوراً میموگرافی کرائیں۔جنرل سیکرٹری نے کہا کہ چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے لئے احتیاط لازم ہے اور بروقت علاج سے اس بیماری سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی طرف سے مختلف بیماریوں کے علاج معالجہ کے لئے طبی وسائل فراہم کئے جارہے ہیں جس کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ چھاتی میں درد،چھاتی میں گلٹی یارسولی،سوجن اور چھاتی کسی حصے سے خون یا رطوبت آنے کی صورت میں فورا متعلقہ ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔
-

خورشید قصوری نے پاک فوج کے متعلق ایسی کی بات کہ قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا
سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون ہے،
مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برملا کہتا ہوں کہ جنگ مسئلےکاحل نہیں ہے، پاک فوج کی وجہ سے ہم نے اپنے سے بڑے ملک کو روک رکھا ہے، بھارت میں جواقلیتوں کےساتھ ہورہاہےاس کا ایک دن ردعمل سامنے آئے گا، بھارت اورپاکستان کے معاشی حالات ایک جیسے ہیں، کشمیرکامسئلہ کشمیریوں نے زندہ رکھا ہے،ان کے پیچھے پاکستان کھڑا ہے،
میٹھے مشروبات کے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی گئی
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد رنگ لائے گی، بھارت کو کشمیر پر سے غآصبانہ قبضہ ختم کرنا پڑے گا،
-
پاکستان کا انوکھا شہر
پاکستان کو بنے ہوئے 72 سال گزر گئے مگر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصل کمالیہ کی عوام کے لئے لاری اڈا نہ بن سکا ۔عوام کے کروڑوں روپے سے خرید کی گئی زمین بنجر پڑی ہےکمالیہ کی عوام بھی ہر چیز خریدتے وقت اور دیگر گورنمنٹ کے تمام ٹیکسز ادا کرتی ہے مگر کمالیہ کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بنیادی سہولت سے محروم رکھا گیا ہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ اب تک عوام کے کروڑوں روپے لاری اڈا کمالیہ کی مد میں خرچ کئیے جا چکے ہیں مگر عوام کو سوائے ذلت اور رسوائی کے کچھ بھی حاصل نہیں۔
