فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر کبڈی ٹورنامنٹ چک 198ر ب منیانوالہ میں کھیلا گیا جس میں مختلف کلبز کی ٹیموں کے مابین میچز کھیلے گئے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال،ملک اشتیاق،ملک غلام مصطفی،مہر اشرف،مہر عرفان اور عمر شہزاد کے علاوہ دیگر آفیشلز اورشائقین کبڈی بھی موجود تھے۔کبڈی ٹورنامنٹ میں منڈا پینڈ،مکوانہ،کشمیر کبڈی کلب،گڈیا،پکا جنڈیالہ،چک 204،جوہل بگہ،مرزا کبڈی کلب،جڑانوالہ کبڈی کلب،ڈھڈی والا،نشاط آباد،لوکھا کبڈی کلب اور فخر آباد کبڈی کلب کی ٹیموں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔اس موقع پر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
Author: +9251
-
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں تربیتی سیشن برائے کلینکل سائیالوجسٹ کا انعقاد
فیصل آباد( نمائندہ باغی ٹی وی)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ میں فیملی ہیلتھ کلینک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کے زیراہتمام تربیتی سیشن برائے کلینکل سائیالوجسٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں طالبات کو اڈولسنٹ ہیلتھ کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ہیلتھ سنٹر کی ٹیم نے بتایا کہ ماہر نفسیات کی طرف سے تولیدی صحت سے متعلق معلومات بلامعاوضہ فراہم کی جاتی ہے جبکہ بچوں اورنوجوانوں سے متعلقہ تمام نفسیاتی،جسمانی،ذہنی اور جذباتی مسائل سے بھی آگاہ کیا جارہا ہے۔پرنسپل کالج ڈاکٹر سائرہ خانم نے فیملی ہیلتھ کلینک کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مفید ومعلوماتی پروگرامز سے صحت کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں جن کا آئندہ بھی انعقاد کیا جائے گا۔
-

پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پنجاب حکومت نے پچھلے سال کی نسبت 44 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کر کے باقی صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا،
وسائل کے وفاقی تقسیم کے تدارک میں صوبوں کے لئے حصہ لینے کے لئے وفاقی حکومت کی سخت شرائط کے باوجود ، گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پنجاب کے ٹیکس وصولی میں 44 فیصد اضافے سے 77 ارب روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جوان بخت نے پیر کو محکمہ خزانہ کے جائزہ اجلاس میں اس کا انکشاف کیا۔ہنڈائی موٹرز موبلٹی ٹیکنالوجی پر کتنے بلین ڈالر خرچ کرے گی؟ خبر آ گئی
اجلاس کو بتایا گیا کہ سابقہ حکومت کے مالی اعداد وشمار کے باوجود موجودہ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) قرض پروگرام کی شرائط کی تعمیل کے لئے وفاقی حکومت کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 233 ارب روپے کا فاضل بجٹ دیا، اجلاس کے شرکاء نے نوٹ کیا کہ رواں مالی سال 2019۔20 کے لئے پنجاب کے لئے 388 ارب روپے کے محصولات جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ، جو پچھلے مالی سال سے 44 فیصد زیادہ تھا۔
-

گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کتنی کمی ریکارڈ کی گئی؟ اہم خبر
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 10 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مشترکہ گروپ کیلئے مہنگائی کی شرح میں پیوستہ ہفتہ کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،
میٹھے مشروبات کے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی گئی
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.44 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 10 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مشترکہ گروپ کیلئے مہنگائی کی شرح میں پیوستہ ہفتہ کے مقابلے میں 0.44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مشترکہ گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 126.47 پوائنٹس ریکارڈ کیاگیا، پیوستہ ہفتے میں اس گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 127.03 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا، 17ہزار732 روپے ماہانہ آمدنی والے گروپ کیلئے گزشتہ ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 129.68 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا، پیوستہ ہفتے میں اس گروپ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 129.68 پوائنٹس ریکارڈ کیاگیا تھا۔ اعددوشمارکے مطابق 17 ہز ار733 روپے سے لیکر22888 روپے ماہانہ آمدنی، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے ، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اور44175 روپے سے زائد ماہانی آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے مہنگائی کی شرح میں بالترتیب 0.41 فیصد، 0.42 فیصد، 0.46 فیصد اور0.44 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،
مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا
ہفتہ کے دوران 4 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی، 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور25 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ان میں مرغی، ٹماٹر، کیلا اورگڑ شامل ہیں۔ ہفتہ کے دوران انڈا، پیاز، ایل پی جی سلنڈر، انرجی سیور، ماچس، دال مسور، دال مونگ، پکی بیف، لہسن، بناسپتی گھی، ٹوٹاچاول، مٹن ،کوکنگ آئل، آٹا، دال ماش، چینی، تازہ دودھ اوراری 6 چاول شامل ہیں،
-

اسلاموفوبیا جیسے تصورات کیوں پروان چڑھ رہے ہیں؟ جنرل زبیر محمود حیات نے وجہ بتا دی
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا ہے کہ عالمی گورننس ترقی کے مراحل طے کر رہی ہے،
آرمی چیف سےعمان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال توجہ کی طلبگار ہے، عالمی گورننس اورمعیشت ترقی کی مراحل طے کر رہی ہے، دنیا کی معاشی ترقی کےباعث پاکستان اوردنیا کےدرمیان تفاوت بڑھ رہا ہے، معاشی تنزلی کے باعث اسلاموفوبیا جیسے تصورات پروان چڑھ رہے ہیں، بھارت دنیا میں ہتھیاروں کی دوڑمیں اضافہ کررہاہے، بھارتی معاشرہ انتہاپسندی کی طرف جارہا ہے، بھارت نےکشمیرمیں ظلم و ستم کابازارگرم کررکھاہے،
میٹھے مشروبات کے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی گئی
مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ جنوبی ایشیاکےامن واستحکام کونئےچیلنجزدرپیش ہیں،
-

ہنڈائی موٹرز موبلٹی ٹیکنالوجی پر کتنے بلین ڈالر خرچ کرے گی؟ خبر آ گئی
ہنڈائی موٹرز 2025 تک موبلٹی ٹیکنالوجی اور سٹریجک سرمایہ کاری پر خطیر رقم خرچ کرے گی،
میٹھے مشروبات کے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی گئی
سیئول۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)ہنڈائی موٹرز 2025 تک موبلٹی ٹیکنالوجی اور سٹریجک سرمایہ کاری پر41 ٹریلین وون (34.65 بلین ڈالر) خرچ کرے گا، ہنڈائی موٹرز نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ اپنی تمام تر توجہ سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں کی پیداوار بڑھانے پر مرکوز کر رہا ہے، ہنڈائی کے مطابق موبلٹی ٹیکنالوجی اور سٹریجک سرمایہ کاری ( خودکار،الیکٹرک ،ڈیجیٹلائزڈ اور اڑنے والی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی) پر 2025 تک 41 ٹریلین وون خرچ کیئے جائیں گے اور اسی میں خود کار، کنیکٹڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کے لئے امریکی ٹیک فرم ایپٹیو کے ساتھ مشترکہ پیداوار پر 1.6 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، اس کے علاوہ ہنڈائی سے جاری بیان کے مطابق جنوبی کوریا کی حکومت بھی ان کی خودکار وہیکلز ٹیکنالوجی پر 2021 سے 2027 کے دوران پر 1.7 ٹریلین وون کی سرمایہ کرے گی،
مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا
جنوبی کوریا میں 2024 تک ہنڈائی موٹرز مکمل خودکار گاڑیوں کی سروسلانچ کر دے گا ۔ ہنڈائی موٹرز 2025 تک اڑنے والی گاڑیوں کو بھی لانچ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے،
-

شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کی صدر مملکت سے ملاقات، شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈیوک و ڈچز آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے منگل کو ملاقات کی ہے،
ناسا کے ماہرین نے اہم کامیابی حاصل کر لی، اب کیا چیز ممکن ہو سکے گی؟ بڑی خبر
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈیوک و ڈچز آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے منگل کو یہاں ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو، پرنسپل پرائیویٹ سیکرٹری سائمن کیس اور ڈیوک و ڈچز کے کمیونیکیشن سیکرٹری کرسٹین جونز بھی موجود تھے، صدر مملکت اور خاتون اول نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا، صدر مملکت نے ذہنی صحت، موسمیاتی تبدیلی اور غربت سے خاتمے کے لئے شعور اجاگر کرنے کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا، ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم نے اپنا اور اپنے وفد کے ارکان کا گرم جوشی سے استقبال کرنے اور میزبانی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا،
مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا
شاہی جوڑے نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور غربت کے خاتمے کے لئے حکومت پاکستان سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ ڈیوک و ڈچز آف کیمبرج پاکستان کے 5 روزہ دورے پر ہیں اور وہ اسلام آباد، لاہور اور شمالی علاقہ جات دورہ کریں گے۔
-

میٹھے مشروبات کے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی گئی
انسداد ذیابیطس کی ایک بڑی مہم کے دوران چینی پر مشتمل مشروبات کے اشتہاروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،
مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا
سنگاپور ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) سنگاپور میں انسداد ذیابیطس کی ایک بڑی مہم کے دوران سخت حکومتی فیصلے کے ذریعہ بڑی مقدار میں چینی پر مشتمل مشروبات کے اشتہاروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔وزارت صحت کے ایک بیان کے مطابق پبلسٹی پر پابندی کا اطلاق سافٹ ڈرنکس ، جوس ، دہی اور کافی پر ہوتا ہے۔مشروبات کے اشتہار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ تمام اشتہاری میڈیا پر لاگو ہوگا۔ریاستی سیکریٹری برائے صحت ایڈون ٹونگ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ فیصلہ عوامی مشاورت کے بعد کیا گیا،
وزارت صحت نے انکشاف کیا کہ وہ ذیابیطس سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کا اعلان کرنے سے پہلے اگلے چند مہینوں میں صارفین اور صنعت کاروں کا سروے جاری رکھے گی۔اس کے علاوہ وزارت نے کہا کہ وہ میٹھے مشروبات کے مینوفیکچروں سے بوتلوں پر چینی کی صحیح مقدار کو واضح کرنے کے احکامات جاری کرے گی،
-

دنیا کی منفرد معلق مسجد کی تعمیر جاری، کتنے افراد نماز ادا کر سکیں گے؟ اہم خبر
دنیا کی بلند و بالا منفرد معلق مسجد کی تعمیر کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں،
مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا
ریاض ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب میں مکہ معظمہ میں خانہ کعبہ سے کچھ فاصلے پر ایک بلند وبالا عمارت پر معلق مسجد تعمیر کی جا رہی ہے جو نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کی منفرد مسجد ہوگی، یہ مسجد مسجد حرام سے 161 میٹر بلند اور 400 مربع میٹر پرمحیط ہوگی جس میں 200 افراد نماز ادا کرسکیں گے۔ معلق مسجد کو براہ راست حرم مکی کے آڈیو اور ویڈیوسسٹم کے ساتھ مربوط کیا جائے گا، شاہ عبدالعزیز ہائی وے پر مسجد حرام سے کچھ فاصلے پردو جڑواں ٹاور بنائے گئے ہیں۔ ان دونوں کثیر منزلہ عمارتوں کو باہم مربوط کرنے کے لیے ایک مسجد نما پل بنایا گیا ہے، اس کا ڈیزائن اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ اس پل کا 50 فی صد نماز اور باقی پچاس فی صد دیگر سروسز کے لیے استعمال کیا جائے گا،
مکہ میں منفرد معلق مسجد کی ذمہ دار تعمیراتی فرم کے ڈیزائن ڈویلپمنٹ کنسلٹنٹ اور مکہ چیمبر میں رئیل سٹیٹ کمیٹی کے چیئرمین انجینئرانس صیرفی نے بتایا کہ یہ منصوبہ فی الحال زیرتکمیل ہے جو چھ ماہ کے اندر مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ اس پل پر آب و ہوا اور قدرتی مناظر، خانہ کعبہ ، حرم مکی اور مکہ معظمہ کے ایک وسیع علاقے کو دیکھنے اور مناظر سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا،
-

دینی طلبااور مدرسوں کے امیج بارے شیخ رشید نے کیا بات کہہ دی
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےکہاہےکہ کراچی لاہور راولپنڈی اسٹیشنوں پر ایک روپیہ خرچ نہیں کیاہم نے اربوں روپے ناروال ساہی وال رائیونڈ اسٹیڈنوں پر لگائے لاہور پر ایک روپیہ نہیں لگایا.
ایم ایل ون بننے کے بعد سات گھنٹے میں کراچی پہنچے گی ۔۔۔۔ چین کے تعاون سے اسٹیشنوں پر فوڈ اسٹریٹ بنانے جا رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ایم ایل ون پر ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دینگے ۔۔۔۔۔ نواز شریف تنہا رہ گیا ہے شہباز فیصلہ نہیں کر پا رہے ۔۔ احسن اقبال رانا تنویر ایازصادق اچھے آدمی ہیں ۔۔۔۔ خدا کے لیے دینی طلبا کو دنیا میں یوں نہ دیکھائیں. پہلے ہی عالمی سطح پر مدرسوں کا امیج ٹھیک نہیں ۔۔۔۔۔رابطے جاری ہیں ساری مصیبتیں انہوں نے خود لی ہیں مریم نے انہیں یہاں تک پہنچایا ہے ۔۔۔۔۔۔ ن لیگ مارچ پر بات کر سکتی ہے یہ دھرنے میں نہیں جائیں گے ۔۔۔۔۔ عمران خان سے کہا ہے کہ 4 آدمیوں کو چھوڑ دیں گند جانیں دیں لیکن وہ نہیں مان رہے۔
بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی پر دیا ترجمان وزارت خارجہ نے منہ توڑ جواب