گجرات (طارق محمود سے)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، مگر یہ وقت دھرنوں اور مارچ کیلئے مناسب نہیں، اس وقت پوری قوم کی توجہ کشمیر کاز پر ہونی چاہیے اور سب کو متحد ہو کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں ں ے المدثر ٹرسٹ کھاریاں میں سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ارکان اسمبلی سید فیض الحسن شاہ، تاشفین صفدر، میاں اختر حیات، چوہدری ارشد، چوہدری الیاس، تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد، المدثر ٹرسٹ کے سربراہ سید محمد مدثر، اساتذہ و طلبہ و طالبات بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے چوہدری ارشد داد کی سربراہی میں چلنے والی ہنرفاؤنڈیشن کا بھی دورہ کیا اور المدثر ٹرسٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کا اعلان کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت نے پانچ اگست سے کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں، ہزاروں نوجوانوں اور بچوں کو گرفتار، تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، قابض بھارتی افواج بربریت کی داستانیں رقم کر رہے ہیں ان حالات میں ہمیں متحد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں جہالت، غربت کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں اپنا تعلیمی نظام، صحت کا نظام، عدل کا نظام بہتر بنانا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ ملک کی 50فیصد آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، ملک میں پچاس فیصد اموات پانی سے بیماریوں کیوجہ سے ہو رہی ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبے میں آب پاک اتھارٹی قائم کر دی ہے اور آئندہ چار سال میں ہر شہر، قصبہ اور گاؤں میں پینے کیلئے صاف پانی فراہم کر دیا جائے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں پنچابی کلچر کے فروغ کیلئے پرعزم ہے بہت جلد گورنر ہاؤ س میں پنجابی کلچر ڈے منایا جائے گا جہاں پرفارمنس کیلئے المدثر ٹرسٹ کے بچوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔ گورنر پنجاب نے المدثر ٹرسٹ کے تحت چلنے والے سپیشل بچوں کے ادارے کو زبردست سراہا اور کہا کہ یہ سکول بین الااقوامی معیار کا ہے اور حکومتی مشینری کے لئے ایسے ادارے مثال ہیں، جبکہ یہاں بچوں کو بہترین تعلیم دینے والے اساتذہ کرام بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
Author: +9251
-

ناسا کے ماہرین نے اہم کامیابی حاصل کر لی، اب کیا چیز ممکن ہو سکے گی؟ بڑی خبر
خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے ماہرین فلکیات نے اہم کامیابی حاصل کی ہے،
مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا
واشنگٹن ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے ماہرین فلکیات بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر نصب جدید ترین کیمرے سے دس ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہمارے سورج سے سات گنا بڑے حجم کے بلیک ہول کی وڈیو بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، ناسا کے ماہرین کے مطابق ہماری کہکشاں ملکی وے میں موجود اس بلیک ہول کے آس پاس خلا انتہائی روشن ہے اور یہ روشنی ہمارے سورج جیسے ایک سو ستاروں کی روشنی کے برابر ہے، اس بے حد زیادہ روشنی کی وجہ بلیک ہول میں تبدیل ہونے والے ستارے کے مادے پر انتہائی رگڑ، مقناطیسی اور کشش ثقل کی قوتوں کے اثرات ہیں،
وڈیو میں ایم اے ایکس آئی۔ جے 1820+070 نامی یہ بلیک ہول اپنے قریب واقع ایک ستارے کو انتہائی تیزی سے اپنے اندر جذب کرتا دکھائی دے رہا ہے اور اس عمل کے دوران ستارے سے بہت زیادہ مقدار میں ایکس ریز اور تابکاری کا اخراج نظر آرہا ہے، ماہرین کا اندازہ ہے کہ وڈیو سے حاصل ہونے والی معلومات سے خلا میں پلازما کی تخلیق اور اس کی موجودگی کی وضاحت ہو سکے گی،
-

مہاتیر محمد نے بھارت سے تجارت کے متعلق اہم اعلان کر دیا
ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ بھارت ملایشیاء کو بھی بہت کچھ برآمد کر رہا ہے
آرمی چیف سےعمان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات
کوالالمپور ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ ان کی حکومت بھارتی اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے،انھوں نے کہا کہ بھارت ملایشیاء کو بھی بہت کچھ برآمد کر رہا ہے اور ہمارے درمیان تجارت یک طرفہ نہیں بلکہ دو طرفہ ہے، ملائشین پام آئل بورڈ کے مطابق بھارت رواں سال کے پہلے نو ماہ میں 3.9 ملین ٹن پام آئل ملائیشیا سے درآمد کیا ہے جبکہ ملائیشیا بھارت سے پٹرولیم مصنوعات، مویشی، گوشت، دھاتیں، کیمیکلز اور کیمیکلز پراڈکٹ درآمد کرتا ہے،
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرنے سے ناراض ہو کر بھارت نے ملائیشیا سے پام آئل کی درآمد میں کمی کر دی ہے،
-

قمر زمان کائرہ کیوں نیب پر برس پڑے
قمر زمان کائرہ کیوں نیب پر برس پڑے
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نےکہا ہےکہ نیب ٹیم نے تین بینک اکاوَنٹس کا ذکرکیاتھا جس کےجوابات تحریری طور پر دیے جا چکے ہیں. نیب کے الزامات 500ارب سے اب ایک گھر پر رک گئے ہیں،ہم نیب کے قوانین کوختم نہیں کرناچاہتے،ترمیم چاہتے ہیں جو پیسہ2010میں ریلیف کے لیےخرچ ہوا اس سے متعلق پوچھا گیا ہے.
انہوں نے کہا کہ وہ جائیداد جو ایف بی آر کو ڈیکلیئر کرچکے ان کے بارے میں بھی پوچھا جارہاہے.خورشید شاہ کا یہ قصور ہے ،
خورشید شاہ نے قبضہ مافیاسےزمینیں واگزار کراکے یونیورسٹی اوراسپتال بنائے.خورشید شاہ اپنے اثاثوں میں جائیدادیں ظاہر کرچکےہیں،قمرزمان کائرہانہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کی سیاسی شخصیت کو مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تمام جماعتیں خورشیدشاہ کی خدمات کی معترف ہیں،
خورشیدشاہ پرایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں ہے،قمرزمان کائرہآج پھر 1970سے2012تک کے سوالات پوچھے جارہےہیں، اب 500ارب ہے نہ ہی 5ارب کے الزامات ہیں.
انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ سے پوچھا گیا ان اکاوَنٹس کا پیسہ کہاں گیا؟ساری اسمبلی خورشیدشاہ پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے،نیب ٹیم نے تین بینک اکاوَنٹس کا ذکرکیا.ایک اکاوَنٹ خورشیدشاہ کا تھا،2پارلیمنٹ کے تھے .دونوں اکاوَنٹس پارلیمنٹ کی منظوری سے کھلے.نیب کےسوالات کاتحریری جوابات دیاجاچکاہے.
آزادی مارچ میں یقینی طور پر”ماحول” خراب ہو گا….ایسا کس نے کس کہہ دیا
-

اینٹی کرپشن کی پنجاب بھر میں قبضہ مافیاسے کتنی زمین واگزار ، اہم خبر
اینٹی کرپشن کی پنجاب بھر میں قبضہ مافیاسے کتنی زمین واگزار ، اہم خبر آ گئی
باغی ٹی وی رپورٹ : اینٹی کرپشن کی پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ۔اینٹی کرپشن بہاولپورنےبہاولنگر اور رحیم یار خان میں کارروائی کرتے ہوئے 7 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی 1112کنال سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرو لی ناجائز قابضین عرصہ دراز سے سرکاری زمین پر قابض تھے
اینٹی کرپشن سرگودہا نے 51 لاکھ 22ہزار 3سو 62 روپے ریکور کر کے خزانے میں جمع کرا دیےاینٹی کرپشن ٹیم کا فرید کورٹ ہاؤس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس پر چھاپہ، اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا
-
لودہراں : لاکھوں روپے مالیت کے بکرے چوری
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ملتان روڈ عبداللہ پور میں دو کاروں میں سوار 6 ڈاکوؤں کی مسلح واردات
تفصیلات کے مطابق لودھراں عبدالرازاق نامی زمیندار کے باڑے سے دو کاروں میں سوار 6 ڈاکوؤں 10 لاکھ روپے مالیت کے 30 بکرے لے گئے۔
واردات رات 2 بجے کے قریب ہوئی، موقع دیکھ کر کارروائی کررہے ہیں، پولیس ترجمان
-
بورے والا : ڈکیتیوں کا سلسلہ عروج پر
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
تفصیلات کے مطابق بورےوالا نواحی علاقہ 189 ای بی کے قریب ڈکیتی کی واردات۔
ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہو گیا زخمی شخص کو رورل ہیلتھ سنٹر گگو منتقل کر دیا گیا۔
زخمی شخص کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی۔بورے والا اور گرد و نواح میں ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر ہیں پولیس کسی گروہ کو پکڑنے میں ناکام نظر آ رہی ہے
-

پیپلز پارٹی جے یو آئی سے کیوں نالاں ؟
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے لاڑکانہ (پی ایس 11) کے صوبائی ضمنی انتخاب میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے اپنے حریف امیدوار کی حمایت کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان سے متعلق ، پیپلز پارٹی سے سینئر رہنما نثار احمد کھوڑو نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اپنا موقف واضح کرنے کو کہا۔ کھوڑو نے سیدھے کیمرے میں گھورتے ہوئے کہا ، "میں یہ سوال کرنے کی جرت کر رہا ہوں ،” کیا آپ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ ہیں یا اس کے خلاف ہیں؟
واضح رہے کہ انتخابات میں ، پی پی پی کے امیدوار جمیل سومرو کا مقابلہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور لاڑکانہ عوامی اتحاد (ایل اے آئی) کے مشترکہ امیدوار معظم علی عباس کے خلاف ہوگا ، جس کو پی ٹی آئی اور جے یو آئی-ایف کی حمایت حاصل ہے۔عباس نے 2018 کے انتخابات میں صوبائی الیکشن جیت لیا تھا ، لیکن بعد میں سپریم کورٹ نے اپنے مالی اثاثوں کا اعلان کرنے میں ناکام ہونے پر اسے نااہل کردیا تھا۔
شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی
وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب
-

کیا وجہ کہ بلاول کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا
لاڑکانہ کے پی ایس 11 میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ریلی کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، صوبائی وزرا سہیل انور سیال ، سید ناصر شاہ ، نثار احمد کڈھو ، شرجیل میمن اور گہور اسرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نوٹس طلب کیا ہے کہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ پی ایس 11 میں کم عمر ہیں۔ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے باوجود ، ریلی نے الیکشن کمیشن کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے ، اگر آپ نوٹس موصول ہونے کے بعد کچھ دن میں جواب داخل نہیں کرتے ہیں تو آپ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی
وزیراعظم کا ویژن نواز شریف کا اے سی بند کرنا ہے ،مریم اورنگزیب
-

آرمی چیف سےعمان کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےعمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ملکوں کے مابین دفاعی تعاون سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔
عمان کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد بن حارث النبھانی نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کرنے والے جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لئے جاری کوششوں کو سراہا۔
قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر ، آنے والے معززین کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آئے ہوئے جنرل نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گار شہدا میں پھولوں کی چادر چڑھائی.
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےعمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے ملاقات کی جس کے دوران دونوں ملکوں کے مابین دفاعی تعاون سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔
