Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم کا سب چور مقابلہ کیسے کرسکتے ہیں‌!جہانگیرترین نے بتادیا

    وزیراعظم کا سب چور مقابلہ کیسے کرسکتے ہیں‌!جہانگیرترین نے بتادیا

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مخالفین اکٹھے ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، سب اکھٹے ہو جائیں عمران خان سب کا مقابلہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے پشاور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ بڑی پارٹیوں کے لیڈر پیسا بنانے سیاست میں آتے تھے، عمران خان نے آ کر لوٹ مار بند کر دی ہے۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا مجھے پتا ہے مہنگائی کا مسئلہ ہے، تھوڑا صبر کرنے کی ضرورت ہے، چھ ماہ سے ایک سال میں حالات بدلنا شروع ہو جائیں گے، پھر پاکستان پائیدار ترقی کرے گا۔انھوں نے کہا ملک میں اوپر کی سطح پر معیشت میں استحکام آ رہا ہے، عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی نئے پروجیکٹس پر کام شروع کر دیا جس سے ملک آگے بڑھے گا اور لوگوں میں خوش حالی آئے گی۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں کو پیسا دینے کی بجائے انھیں خود مختار بنانے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نے یہ کام شروع کیا، لوگ اگر مرغی اور چوزے پالیں تو معیشت بہتر ہو سکتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ حالات نہ بگاڑے جائیں، پانچ سال انتظار کریں، اگلے چار سال پی ٹی آئی کے ہیں جو ہم ضرور گزاریں گے۔

  • ویرات کوہلی اور اسٹیو اسمتھ آمنے سامنے

    ویرات کوہلی اور اسٹیو اسمتھ آمنے سامنے

    آئی سی سی نے ٹیسٹ کی ٹیم اور پلیر رینکنگ جاری کر دی، تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بھارت بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، اور ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ سے صرف ایک پوائنٹ کمی کے باعث دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں،

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ حتم ہونے کے بعد جاری کی ، ویرات کوہلی نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف 254 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی بدولت وہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر موجود اسٹیو اسمتھ سے پوائنٹس میں صرف ایک پوئنٹ کی کمی کی بدولت دوسرے نمبر پرآگئے ہیں،

    مزید پڑھیں
    شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ سے متعلق اہم خبر، کہاں جائیں‌ گے

  • 2424 افراد قتل کردیئے گئے ، کیوں اور کیسے قتل ہوئے ،خطرناک رپورٹ آگئی

    2424 افراد قتل کردیئے گئے ، کیوں اور کیسے قتل ہوئے ،خطرناک رپورٹ آگئی

    پنجاب میں غیرت کے نام پر قتل کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، 2011 سے 2018 کے دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 2 ہزار 424 افراد غیرت کی بھینٹ چڑھے۔پنجاب پولیس کی جانب سے مرتب شدہ اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیگ سنگھ اور چنیوٹ کے علاقوں پر مشتمل فیصل آباد ریجن غیرت کے نام پر قتل کی وارداتوں میں سر فہرست رہا جہاں گزشتہ آٹھ سال کے دوران 527 افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    فیصل واڈا کو ترس آگیا

    سرگودھا ریجن میں سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے علاقے شامل ہیں، 338 مقدمات کے ساتھ سرگودھا ریجن دوسرے نمبر پر رہا۔ ملتان، لودھراں، خانیوال اور وہاڑی کے علاقوں پر مشتمل ملتان ریجن میں 271 واقعات رونما ہوئے۔

    اعدادوشمار کے مطابق ملتان ریجن غیرت کے نام پر قتل کی وارداتوں میں تیسرے نمبر پر رہا۔ ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ اور لیہ کے علاقے ڈی جی خان ریجن میں آٹھ برس کے دوران 269 افراد کو فائرنگ، چھریوں اور کلہاڑی کے وار کرکے غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔

    مسنگ پرسن معاملہ حل ہونے کے قریب ، اہم پیش رفت ، 4000افراد کا معاملہ سامنے آگیا

    گوجرانوالہ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ اور نارووال کے علاقوں پر مشتمل گوجرانوالہ ریجن میں غیرت کے نام پر قتل کے 257 واقعات رونما ہوئے۔ لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور پر مشتمل لاہور ریجن میں گزشتہ آٹھ سال کے دوران مجموعی طور پر 239 افراد غیرت کی بھینٹ چڑھے۔ بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یارخان کے علاقوں پر مشتمل بہاولپور ریجن میں 221 جبکہ ساہیوال، پاکپتن اوراوکاڑہ کے علاقوں پر مشتمل ساہیوال ریجن میں بھی غیرت کے نام پر قتل کے 221 مقدمات درج کیے گئے۔

    راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے علاقوں پر مشتمل راولپنڈی ریجن میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات بہت کم ہوئے۔ یہاں گزشتہ آٹھ برس کے دوران اس ریجن میں صرف 81 افراد غیرت کے نام پر قتل ہوئے۔ ماہرین نفسیات اور سماجی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کی زیادہ تر وارداتیں دیہی اور پسماندہ علاقوں میں ہوتی ہیں۔ چونکہ پسماندہ اور دیہی علاقوں میں تعلیم اور بہتر معیار زندگی کا فقدان ہوتا ہے اس لئے لوگ طیش میں جلدی آ جاتے ہیں اور غیرت کے نام پر انسانی جان لینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

    پولیس آفیسر وحشی گجر، بیٹے بھی باپ کے نقش قدم پر ، پھر کیا ہوا، ضرور جانیئے

    ماہرین نفسیات اور سماجی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ معاشرتی اقدار، رسم و رواج، لوگوں کا طرز زندگی اور منفی سوچ ایسے واقعات کا سبب بنتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ لوگوں کو دوسروں کے حقوق کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

  • بھارت کے صوفی مشن کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں کیا سلوک ہوا؟

    بھارت کے صوفی مشن کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں کیا سلوک ہوا؟

    بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں لانچ کیا گیا صوفی مشن مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔ بھارتی میڈیا نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا 71 واں دن،بھارتی فوج کے مظالم ، کشمیریوں کی مزاحمت جاری

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں صوفی رہنماﺅں کا ایک گروپ بھیجا تھا۔ اس گروپ کا کشمیریوں نے بھارت مخالف نعروں سے استقبال کیا۔حضرت بل کی درگاہ پر بھی اس گروپ کوسخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

    کشمیریوں کے مطابق مودی حکومت کشمیریوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کے لئے صوفی کارڈ کھیل رہی ہے۔ 5 اگست کو بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا تھا جس سے کشمیری عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر : کولگام میدان جنگ ، بھارتی مظالم جاری ، تشدد کی انتہا

    عینی شاہدین کے مطابق سینکڑوں لوگوں نے گروپ کی مزار آمد کے موقع آزادی کے حق ، بھارت اور مودی مخالف نعرے لگائے۔
    کشمیریوں نے یہ نعرے لگائے، ”گو انڈیا، گو بیک“، ”ہم کیا چاہتے ،آزادی“ ۔ مظاہرین نے صوفی گروپ کا گھیراﺅ بھی کیا تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ظلم ختم کیا جائے، ترک صدر اردوان

    علاقہ مکینوں نے بتایا کہ صوفی دوپہر کی نماز کے دوران پہنچے تھے۔ ایک بزرگ رہائشی کے بقول، انہوں نے نماز بھی ادا کی لیکن اس کے بعد ، لوگ ان کو دیکھ کر مشتعل ہوگئے ۔

    واضح رہے کہ درگاہ اجمیر شریف کے سید ناصرالدین چشتی کی سربراہی میں آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کا وفد مقبوضہ کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہے۔وفد کے 17 ارکان کا تعلق اجمیر شریف اور نظام الدین سمیت متعدد مزارات سے ہے۔

  • حکومت نے اہم ترقیاتی منصوبوں کیلئے کتنے ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے؟ اہم خبر

    حکومت نے اہم ترقیاتی منصوبوں کیلئے کتنے ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے؟ اہم خبر

    وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے نئے فنڈز جاری کئے ہیں،

    اچانک ایسا کیا ہوا کہ شہباز نے نواز شریف سے مولانا کی شکایت لگانے کا فیصلہ کر لیا؟ اہم خبر

    اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب 60 ارب 58کروڑ 68 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے ہیں،حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 9 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے10سالہ ترقیاتی پلان کے تحت 8 ارب، خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے لئے 4 ارب 34 کروڑ، سکیورٹی میں اضافے کے لئے 26 ارب 78 کروڑ، ایرا کے لئے50 کروڑ45 لاکھ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 3ارب 37کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے5 ارب41 کروڑ، این ایچ اے کے لئے46 ارب 49 کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے3ارب 71کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 15 ارب 81 کروڑ62 لاکھ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے4کروڑ 5 لاکھ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے ایک ارب47کروڑ44 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئے98 کروڑ13 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے 2 ارب70 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کے لئے 4 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لئے ایک ارب 34 کروڑ ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 11کروڑ 63 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے6 کروڑ2 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے4 ارب89 کروڑ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئے2 کروڑ56 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں،

    آزادی مارچ میں یقینی طور پر”ماحول” خراب ہو گا….ایسا کس نے کس کہہ دیا

    آزادی مارچ کا آغاز شہر قائد سے…کیا مولانا مزار قائد بھی جائیں گے؟

    اسی طرح ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے3 ارب 23 کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 2 ارب 40کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے ایک ارب 96 کروڑ 95 لاکھ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے 21کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے ایک 41کروڑ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے46کروڑ86 لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن 9 کروڑ 32 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 2کروڑ85 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 5ارب 73 کروڑ 93 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 2 ارب 56 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے 90کروڑ 93 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 34 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 3 ارب 76 کروڑ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 4 کروڑ 96 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 4 کروڑ 96 لاکھ، کابینہ ڈویژن کے لئے 7 ارب 99 کروڑ 72 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے2کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 48کروڑ 96 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں،

  • کشمیرپرپاکستان اورایران کا ایک موقف ہے ، شاہ محمود قریشی

    کشمیرپرپاکستان اورایران کا ایک موقف ہے ، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: کشمیر پر پاکستان اور ایران کا موقف ایک ہے اورکشمیرسےمتعلق ایران کےرہبرکےموقف پروزیراعظم نےشکریہ اداکیا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے دورہ ایران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورایران دو برادر اسلامی ملک ہیں ان کے بہت سے مفادات سانجھے ہیں‌

    پولیس آفیسر وحشی گجر، بیٹے بھی باپ کے نقش قدم پر ، پھر کیا ہوا، ضرور جانیئے

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی قیادت نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے، دونوں ملکوں‌ کے سربراہان نے ملکر باہمی معاملات حل کرنے پر زوردیا ہے، شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایرانی قیادت نے پاکستان کے کشمیرپر موقف کو سراہا ہے اور پسند بھی کیا ہے

    ان للہ وانا الیہ راجعون ، ڈینگی کی متاثرہ خاتون فوت ہوگئی، بچے یتم ہوگئے

    اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق وزیرخارجہ نے عمران خان کے دورہ ایران کے حوالے سےوضاحت کرتے ہوئے کہاہےکہ اس دورے کےدوران سی پیک پر کسی قسم کی کوئی بات نہیں‌ہوئی ، شاہ محمود قریشی نے یہ بھی بتایا کہ دورہ ایران کے دوران وزیراعظم نے ایرانی قیادت کو حقائق بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بات یاد رکھ لیں کہ خطہ مزیدکسی کشیدگی کامتحمل نہیں ہوسکتا،

    14-اکتوبر1092یوم وفات نظام الملک طوسی—-از— تاریخ کے سنہری اوراق سے

    ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کے عمل کے حوالےسے قریشی کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور یہ دونوں ملک سمجھتے ہیں‌کہ وزیراعظم پاکستان اس اہل ہیں کہ وہ دو برادر اسلامی ملکوں کے باہمی اختلافات حل کراسکیں ، وزیرخارجہ نے مزید کہاکہ وزیراعظم کل سعودی عرب جارہے ہیں اور بہت جلد دونوں‌برادر اسلامی ملکوں کے درمیان مفاہمت کی خوشخبری بھی دیں گے

  • سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا

    سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا

    پاک چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے،

    اجمل خان وزیر نے نواز شریف کے مولانا کو لکھے گئے خط سے متعلق اہم بات کر دی

    اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) پاک چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں 1270 کلومیٹر طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی، راہداری منصوبے کی تکمیل کی راہ میں حائل ہرقسم کی رکاوٹوں کو دور کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر کام تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے، شاہراہوں کا یہ ڈھانچہ گلگت سے چترال اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک تعمیر کیاجائے گا، راہداری منصوبے کی تکمیل کی راہ میں حائل ہرقسم کی رکاوٹ دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے،

    اچانک ایسا کیا ہوا کہ شہباز نے نواز شریف سے مولانا کی شکایت لگانے کا فیصلہ کر لیا؟ اہم خبر

    چین پاکستان اقتصادی راہداری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو فروغ ملے گا، چین، اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے ایک عملی نمونہ ہے،

    آزادی مارچ میں یقینی طور پر”ماحول” خراب ہو گا….ایسا کس نے کس کہہ دیا

    آزادی مارچ کا آغاز شہر قائد سے…کیا مولانا مزار قائد بھی جائیں گے؟

  • اجمل خان وزیر نے نواز شریف کے مولانا کو لکھے گئے خط سے متعلق اہم بات کر دی

    اجمل خان وزیر نے نواز شریف کے مولانا کو لکھے گئے خط سے متعلق اہم بات کر دی

    وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ ہم کسی کے پرامن احتجاج پر پابندی نہیں لگائیں گے،

    اچانک ایسا کیا ہوا کہ شہباز نے نواز شریف سے مولانا کی شکایت لگانے کا فیصلہ کر لیا؟ اہم خبر

    اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعلی خیبر پختونخواکے مشیر اجمل وزیر نے کہا ہے کہ ہم کسی کے پرامن احتجاج پر پابندی نہیں لگائیں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کے پرامن احتجاج کرنا ہرکسی کا آئینی حق ہے لیکن اگرکوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اور ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے گا تو پھر ا س کا بھر پور جواب دیا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں اجمل خان وزیر نے کہا کے مولانا نے آج تک واضح نہیںکیا کہ اُن کے احتجاج کا ایجنڈا کیا ہے،وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ اگر کسی جماعت کو کسی حلقے پر اعتراضات ہیں تو وہ حلقہ ہم کھولنے کے لیے تیار ہیں،

    آزادی مارچ میں یقینی طور پر”ماحول” خراب ہو گا….ایسا کس نے کس کہہ دیا

    آزادی مارچ کا آغاز شہر قائد سے…کیا مولانا مزار قائد بھی جائیں گے؟

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر نے کہا کہ نواز شریف کا جیل سے جے یو آئی (ف) کو جو خط آیا ہے ہم اس کو دیکھ رہے ہیں کہ اس کا متن کیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن کا احتجاج نواز شریف کو سیف سائیڈ دلانے کے لئے ہے تو اس کوکسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) ہر حکومت کا حصہ رہی ہے اور اس نے ہر دور میں وزارتیں لی ہیں،

  • نئی کھچڑی پک گئی، مولانا پرشدید بداعتمادی، ن لیگ تین حصوں میں‌بٹ گئی

    نئی کھچڑی پک گئی، مولانا پرشدید بداعتمادی، ن لیگ تین حصوں میں‌بٹ گئی

    لاہور:ایک طرف پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنمانثاکھوڑو نے مولانا فضل الرحمن پر سنگین الزامات لگا دیئے اوریہاں تک کہہ دیا کہ سیاست میں اگر کسی نے دوچہروں والی کوئی شخصیت دیکھنی ہےتو وہ مولانا فضل الرحمن ہیں‌، وہ اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ ،دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی رہایش گاہ پر آزادی مارچ کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کے بارے میں یہ خدشات سامنے آئے الفاظ نثار کھوڑو کے ہی تھے مگرزبان ن لیگ کی تھی

    تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف کی رہایش گاہ پر ہونے والے تیسرے مشاورتی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان پر کھل کر بد اعتمادی ظاہر کی گئی، شہباز شریف اجلاس کی خبریں لیک ہونے کے خوف کا بھی شکار رہے۔اس موقع پر ایک عجیب کھچڑی پک گئی ، جس کے تذکرے ن لیگی ارکان دبے دبے لفظوں میں اس اجلاس میں کرتے دکھائی دیئے

    فیصل واڈا کو ترس آگیا

    شہباز شریف کے گھر ہونےوالے اس اجلاس شروع ہونے سے قبل شریک قیادت کو موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور تمام لیگی رہنماؤں سے سیل فون باہر ہی رکھوا لیے گئے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ شہباز شریف اپنے ہی رہنماؤں پر شک کرنے لگے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نواز شریف کو شہباز شریف کے اس عمل کی اطلاع دے دی گئی ہے ، اب وہ شہباز شریف سے کیا شکوہ کریں‌گے یہ انکشافات آزادی مارچ کے بعد آئیں‌گے

    مسنگ پرسن معاملہ حل ہونے کے قریب ، اہم پیش رفت ، 4000افراد کا معاملہ سامنے آگیا

    شہباز شریف نے اجلاس میں مشاورت کے بعد نواز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کیا، انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے پلان کو ہم سے مخفی رکھ رہے ہیں، اس صورت حال سے نواز شریف کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔

    مسلم لیگ ن کے آزادی مارچ پر مشاورت کے لیے بلائے گئے تیسرے اجلاس کے بعد لیگی رہنما میڈیا کا سامنا کرنے سے بھی گریزاں نظر آئے، احسن اقبال میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہو گئے۔

    پولیس آفیسر وحشی گجر، بیٹے بھی باپ کے نقش قدم پر ، پھر کیا ہوا، ضرور جانیئے

    رہنمان لیگ جاوید لطیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں جائے گی، شہباز شریف بھی آزادی مارچ میں شرکت کریں گے۔ تاہم، ایک صحافی نے سوال کیا کہ دھرنا دیا گیا تو پھر ن لیگ کی حکمت عملی کیا ہوگی، اس پر جاوید لطیف جواب دیے بغیر روانہ ہو گئے۔