Baaghi TV

Author: +9251

  • مہاراشٹرانتخابات، کیا بی جے پی شیوسینا کے درمیان سب ٹھیک چل رہا؟

    مہاراشٹرانتخابات، کیا بی جے پی شیوسینا کے درمیان سب ٹھیک چل رہا؟

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں اگلے ہفتہ کے دوران ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ ان میں بی جے پی اور شیوسینا مل کر الیکشن لڑ رہی ہے۔ لیکن دونوں جماعتوں کے درمیان کیا سب ٹھیک چل رہا ہے؟

    بھارت، مہاراشٹر میں بی جے پی ، شیوسینا اتحاد ہو گیا

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی جے پی ابھی تک یہ دکھانے کی کوشش کر رہی ہے کہ شیو سینا اور اس کے درمیان سب معاملات ٹھیک ہیں، لیکن ایسی خبریں بھی ہیں ہیں کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا تنازعہ اور پھر سیٹوں کی تقسیم کے بعد دونوں پارٹیوں میںاب بھی رنجشیں ہیں۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان ایک بنیادی جھگڑا وزیراعلیٰ کے عہدہ کا بھی ہے۔

    اب ریاست کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے وزارت اعلیٰ کے حوالے سے بیان کے بعد سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے۔ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیراعلیٰ نے ہا کہ مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیو سینا کا اٹوٹ اتحاد ہے اور دونوں ہی پارٹیاں ساتھ انتخاب لڑ رہی ہیں۔ فڑنویس کے مطابق وہ بی جے پی اور شیو سینا دونوں پارٹیوںکے وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے امیدوار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد اگر شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا جاتا ہے تو انھیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

    الیکشن ٹکٹ کے لیے ہنگامہ، 4رہنما پارٹی سے خارج

    دوسری جانب شیو سینا کی جانب سے بھیآدتیہ ٹھاکرے کو ریاستی وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا مطالبہ ہے۔ شیو سینا کے کچھ لیڈروں کے بقول بالا صاحب ٹھاکرے نے کہا تھا کہ ایک دن شیو سینا کا وزیر اعلیٰ ہوگا۔آدتیہ ٹھاکرے الیکشن لڑ رہے ہیں اور اگر جیتتے ہیں تو کیوں نہ انھیں وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔

    مہاراشٹر الیکشن جیتنے کے لئے مودی سرکار کروا سکتی ہے ایک اور پلوامہ حملہ

    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب اگلے ہفتہ کے دوران یعنی 21 اکتوبر کو ریاست میں ووٹنگ ہونی ہے۔

    واضح رہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق شیو سینا کے اندرابھی تک ناراضگی ہے۔ مہاراشٹر کی 288 سیٹوں میں سے شیو سینا نے نصف سیٹیںمانگی تھیں، لیکن بی جے پی نے اسے صرف 125 سیٹوں پرہی ٹرخا دیا۔10 اکتوبر کو پارٹی کے 26 کونسلروں اور تقریباً 300 کارکنان نے استعفیٰ دے دیا۔ ایسے میں اتنی رنجشوںکے باوجود بھی بی جے پی اور شیو سینا یہ دکھانے کی کوشش میں مصروف ہیں کہ ان کے درمیان سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔

  • مولانا فضل الرحمن واضح‌ کریں وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں یا خلاف؟ نثار کھوڑو کے بیان نے کھلبلی مچا دی

    مولانا فضل الرحمن واضح‌ کریں وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں یا خلاف؟ نثار کھوڑو کے بیان نے کھلبلی مچا دی

    پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر آزادی مارچ کیلئے سندھ حکومت شرکاء کو سہولیات دے رہی ہے،

    آزادی مارچ میں یقینی طور پر”ماحول” خراب ہو گا….ایسا کس نے کس کہہ دیا

    آزادی مارچ کا آغاز شہر قائد سے…کیا مولانا مزار قائد بھی جائیں گے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نثار کھوڑو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان واضح کریں کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں یا خلاف؟ لاڑکانہ میں پی ٹی آئی سے اتحاد اور وفاق میں اختلاف، مولانا فضل الرحمان کی یہ کیسی دہری سیاست ہے؟ فضل الرحمان لاڑکانہ ضمنی انتخابات میں جے یو آئی ف کی پوزیشن کلیئر کریں، جے یو آئی ف سندھ میں حکومتی جماعت کےخلاف انتخابی مہم چلارہی ہے، مولانافضل الرحمان کی دہری سیاسی پالیسی کی وجہ سے جیالے غم وغصے کا شکار ہیں،

    مولانا دیکھتے رہ گئے. نواز شریف کے داماد نے آزادی مارچ کا افتتاح کر دیا

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    نثار کھوڑو نے کہا کہ جے یو آئی ف لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی اتحادی بنی ہوئی ہے،

  • وہاڑی : پولیس لائنز میں جنرل پریڈ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن(ر)عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا.

    جنرل پریڈ کے دوران وہاڑی پولیس کے ساتھ ساتھ ، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے بھی شامل تھے- ڈی ایس پی ٹریفک نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا. اس موقع پر انہوں نے پریڈ سے خطاب کے دوران نظم وضبط اور وقت کی اہمیت پر روشنی ڈالی.

  • چاروں یار حاضر ہوجائیں ، وزیراعظم نے یاد فرمایا ہے

    چاروں یار حاضر ہوجائیں ، وزیراعظم نے یاد فرمایا ہے

    اسلام آباد : ملک میں‌بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوامی ردعمل نے وزیراعظم کو بھی اہم فیصلے کرنے پر مجبورکردیا ہے، اطلاعات کےمطابق اس بحران سے نبٹنے کےلیے چاروں صوبوں‌کے وزرائے اعلیٰ‌ کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے تاکہ مل کر کوئی نہ کوئی حل نکالیں‌

    ڈرامہ ’’پس آئینہ‘‘ ان کے دل کے بہت قریب ہے، روبینہ اشرف دل کی بات کرگئیں

    وزیراعظم عمران خان کے اس فیصلے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے معاون خصوصی برائےاطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہےکہ جمعہ کے دن وزرائے اعلیٰ اسلام آباد پہنچیں‌گے اور ملک میں‌ مہنگائی کے طوفان کو روکنے کے لیے اپنے چاروں وزرائے اعلیٰ‌سے مشاورت بھی کریں‌ گے

    ایف اے ٹی ایف اجلاس پاکستان کے لیے اچھی خبریں آنی شروع ہوگئں

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اس اہم اجلاس میں وزرائےاعلیٰ سےبنیادی اشیاکی قیمتیں مستحکم کرنےسےمتعلق غورکیاجائیگا ، معاون خصوصی نے یہ بھی بتایا کہ اس موقع پر ملک میں اشیائےضروریہ کی پرائس انڈیکس مستحکم کرنےکیلیےپلاننگ منسٹرکوہدایت کی ہے اور جمعہ کے دن ہونے والے اس اہم اجلاس میں وہ یہ تجاویز پیش کریں گے

    طلباء کو بلیک میل کرنے والے یونیورسٹی ملازم گرفتار

    یاد رہے کہ ملک میں‌اس وقت مہنگائی کا بہت بڑا طوفان ہے اور ہر شہری حکومت سے یہ شکوہ کررہا ہےکہ وہ مہنگائی کو کنٹرول نہیں کرپارہی ، عوامی رد عمل بڑھ رہا ہے ، دوسری طرف حکومت کے کہنا کہ وہ کوشش کرے گی کہ بعض نام نہاد سیاسی جماعتیں اسی مہنگائی کی آڑ میں سیاست کے نام پر شرارت کرنا چاہتی ہیں جسے ناکام بنادیا جائے گا

  • بورے والا : سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) چوہدری اصغر علی جاوید اسسٹنٹ کمشنربورے والا رانا اورنگزیب خان نے محکمہ اینٹی کرپشن اور تحصیلدار کے عملہ کی مدد سے اربوں روپے کی سرکاری کمرشل اور زرعی اراضی واگزار کرالی،کمرشل اراضی پر بنایا گیا پیٹرول پمپ بھی سیل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگزیب خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وہاڑی عدنان آصف بھٹہ اور تحصیلدار سید تقی شاہ کے ہمراہ اپنے عملہ کی مدد سے چونگی نمبر 5کے قریب لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک سے ملحقہ کروڑوں روپے مالیت کی چار کینال سے زائد سرکاری کمرشل اراضی واگزار کروالی،اس کمرشل قیمتی اراضی پر سابق وزیر اعلی پنجاب منظور احمد وٹو کے دور میں نواحی گاؤں 505ای بی کے رہائشی سعودی عرب میں مقیم شخصیت چوہدری محمد اسلم تاج نے اپنے ذاتی تعلقات کی بناءچار کنال زائد اراضی 12سالہ لیز پر حاصل کر کے اس پر پٹرول پمپ قائم کرلیا تھا،لیز کی مدت ختم ہونے کے باوجود اس پر کاروبار جاری تھا، جسے اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بورے والا رانا اورنگزیب خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وہاڑی عدنان آصف بھٹہ، تحصیلدار سید تقی شاہ اورشہری پٹواری طاہر نذیر بھٹی محکمہ مال اور بلدیہ کے عملہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے واگزار کروالیا اور وہاں قائم پٹرول پمپ بھی سیل کر دیا دریں اثناءانہوں نے نواحی گاﺅں 451ای بی ڈوگراں والی میں سو کنال سرکاری زرعی اراضی بھی واگزار کروالی.

  • مسلم لیگ ن کے اجلاس کی اندرونی کہانی، پالیسی بیان کتنے عہدیدار دے سکتے ہیں؟ فیصلہ ہو گیا

    مسلم لیگ ن کے اجلاس کی اندرونی کہانی، پالیسی بیان کتنے عہدیدار دے سکتے ہیں؟ فیصلہ ہو گیا

    مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا ہے، صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کی طرف سے اعلان کردہ آزادی مارچ سے متعلق تجاویز لی گئیں،

    مولانا دیکھتے رہ گئے. نواز شریف کے داماد نے آزادی مارچ کا افتتاح کر دیا

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی ہے، اس موقع پر آزادی مارچ میں شرکت کے لیے دی گئی تجاویز پرتفصیلی گفتگو کی گئی، اجلاس میں شریک ہونے والے رہنماﺅں نے تجاویز دیں کہ مسلم لیگ (ن) لیگ سندھ اور سکھر سے آزادی مارچ میں شرکت کرے جبکہ شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، قصور، ننکانہ اور گوجرانوالہ کے کارکنان لاہور میں جمع ہوں، اسی طرح یہ تجویز بھی دی گئی کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان کی قیادت کو کارکنوں کو بھی متحرک کیا جائے،

    آزادی مارچ کا آغاز شہر قائد سے…کیا مولانا مزار قائد بھی جائیں گے؟

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے دوران یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پالیسی بیان صرف تین عہدیدار ہی دیں گے تاہم مذکورہ عہدیداران کے نام نہیں‌ بتائے گئے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے شریک رہنماﺅں کو ہدایت کی کہ اجلاس کی خبر باہر نہ جائے اور بتایا گیا کہ گزشتہ اجلاس میں بھی یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اجلاس کی باتیں باہر نہیں جائیں گی کیونکہ اس سے پارٹی کی ساکھ خراب ہوتی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پالیسی بیان بھی صرف تین عہدیدار ہی دے سکیں گے،

  • نوجوانوں کا حمل ٹیسٹ، معاملہ ہے کیا

    نوجوانوں کا حمل ٹیسٹ، معاملہ ہے کیا

    سرکاری ہسپتال میں 2نوجوان پیٹ درد کی شکایت لے کرپہنچے تو ڈاکٹر نے ان کو حمل ٹیسٹ کا مشورہ دیا

    بھارت، ہسپتال کے وارڈ بوائے کی نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی

    یہ واقعہ بھارتی ریاست جھار کھنڈ کے ایک سرکاری ہسپتال کا ہے۔ جہاںسمریا میں واقع ایک سرکاری ہسپتال میں دو نوجوانوں کے پیٹ کافی دردہو رہا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نوجوانوں کو سمریا ریفرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹر مکیش نے ان کا چیک اپ کیا۔ ڈاکٹر نے ان کو کچھ ٹیسٹ کروانے کے لیے بھی کہا۔ ڈاکٹر نے جو ٹیسٹ لکھ کر دیے ان میں سے ایک اے این سی (اینٹی نیٹل چیک اَپ) تھا جوٹیسٹ حمل کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

    بھارت: 7 سالہ لڑکی کے پیٹ میں درد، ہسپتال میں کیا راز کھلا …. جانیے

    جب یہ نوجوان پرچی لے کر اپنا چیک اپ کرانے کے لیے پہنچے تو پیتھولوجسٹ نے بتایا کہ پرچی میں ٹیسٹ حمل کی جانچ کرانے کے لیے لکھا گیا ہے۔ بعدازاں پیتھولوجسٹ نے باقی ٹیسٹ کردیے لیکن اے این سی کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

    بھارت، زبردست دھماکہ، کتنا نقصان ہوا، اہم خبر

    سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مطابق سمریا کے سرکاری اسپتال کی جانب سے پرچی نمبر 17028 اور 17032 پر ایچ آئی وی، ایچ بی اے (ہیموگلوبین)، ایچ سی سی، سی بی سی (کمپلیٹ بلڈ کاونٹ) اور اے این سی (اینٹی نیٹل چیک اَپ) کرانے کے لیے لکھا گیا۔

    ڈاکٹر مکیش نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ڈاکٹر کے بقول میں نے اے این سی ٹسٹ کرانے کے لیے نہیں کہا۔دونوں ہی پرچی پر اوور رائٹنگ کی گئی ہے۔

  • کشمیریوں پر تشدد کی انتہا، بھارت جھوٹا،مکار اور ظالم ہے ، امریکی اخبار

    کشمیریوں پر تشدد کی انتہا، بھارت جھوٹا،مکار اور ظالم ہے ، امریکی اخبار

    بھارت جھوٹ بول رہا ہے، نہ تو کشمیر میں‌ نرمی کررہا ہے اور نہ ہی کشمیریوں‌کو مارنے سے باز آرہا ہے ، دوسری طرف بھارت یہ تو کہتا ہےکہ کشمیر میں‌ بہت سی پابندیاں‌ختم کردی گئی ہیں‌یہ بھی جھوٹ ہے ،

    یہ اہم اور تازہ ترین صورت حال امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے افشاں کی ہے ، اخبار نے اپنے اداریے میں‌ لکھا ہےکہ بھارتی حکام کشمیرمیں پابندیاں ختم ہونےکا کوئی وقت نہیں بتارہے ، یہ ہی نہیں‌بلکہ بھارتی عدالتوں میں بھی کشمیرکی صورتحال سےمتعلق کیسزالتواکا شکارہیں،

    یف اے ٹی ایف اجلاس پاکستان کے لیے اچھی خبریں آنی شروع ہوگئں

    بھارتی مظالم کی حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے اخبار نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ گرفتارکشمیریوں کوڈنڈوں،سریوں اورالیکٹرک شاک سےتشددکانشانہ بناتےہیں، عارضی قراردی جانےوالی پابندیاں دوماہ سےزائدعرصےسےجاری ہیں، بھارتی حکومت غیرملکی صحافیوں اورآزادمبصرین کووادی میں جانےبھی نہیں دےرہی

    ڈرامہ ’’پس آئینہ‘‘ ان کے دل کے بہت قریب ہے، روبینہ اشرف دل کی بات کرگئیں

    امریکی اخبار نے مزید لکھا ہےکہ بھارت اپنےآپ کوبڑاجمہوری کہتاہےلیکن جمہوری حکومت کےایسےاقدامات نہیں ہوتے ، دوسری طرف اخبار کا یہ بھی کہنا ہےکہ بھارتی حکومت ان باتوں سےانکارکرتی ہے، مودی حکومت نےپابندیوں کوشہری آزادی اورمعاشی ترقی کاضامن قراردیا تھا،وادی سےمسلسل بھارتی فورسزکےکشمیریوں پرمظالم کی خبریں آرہی ہیں

    طلباء کو بلیک میل کرنے والے یونیورسٹی ملازم گرفتار

    مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اورپابندیوں کےدوران انٹرنیٹ،موبائل سروسزبندرکھی گئیں، پابندیوں کےدوران بغیرالزام کےہزاروں کشمیریوں کوقیدرکھاگیا،مودی حکومت نےپابندیاں کوشہری آزادی اورمعاشی ترقی کاضامن قراردیا تھا،
    کشمیرمیں جاری بھارت کی جبری پابندیاں جمہوریت سےہم آہنگ نہیں،

  • ایف بی آر نے اگلے تین ماہ کیلئے بڑا ٹیکس ٹارگٹ سیٹ کر لیا

    ایف بی آر نے اگلے تین ماہ کیلئے بڑا ٹیکس ٹارگٹ سیٹ کر لیا

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کیلے 1295 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنے کا ٹارگٹ سیٹ کر لیا، اور اکتوبر کے ماہ کیلئے ایف بی آر نے 376 ارب روپے کا ٹارگٹ رکھا ہے،

    ایف بی آر نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کیلئے 1100 ارب روپے کا ٹیکس ٹارگٹ رکھا تھا جس میں سے حاصل ہونے والا ٹیکس 1000 ارب روپے تھا، اور اب ٹیکس محصولات کی مد میں ہونے والی کمی کو پورا کرنے کیلئے بڑا پہلے سے بڑا ٹارگٹ سیٹ کر لیا، اس مالی سال کی دوسری سہ ماہی (اکتوبر سے دسمبر) تک انکم ٹیکس کی وصولیوں کا ٹارگٹ 491 ارب روپے جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں وصول کی جانے والی رقم کی ٹارگٹ 499 ارب روپے رکھا گیا ہے، اسی طرح ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ٹیکس ٹارگٹ 84 ارب روپے جبکہ کسٹم ٹیکس کی مد میں ٹیکس ٹارگٹ 219 ارب روپے رکھا گیا ہے،

    مزید پڑھیں
    ہاکی کے 4قومی کھلاڑی سڑک حادثہ میں جاں بحق

  • خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں کتنی ہوئی توسیع؟ اہم خبر

    خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں کتنی ہوئی توسیع؟ اہم خبر

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا معاملہ آج زیر بحث آیا ہے،

    مولانا دیکھتے رہ گئے. نواز شریف کے داماد نے آزادی مارچ کا افتتاح کر دیا

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خورشیدشاہ کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کر دی گئی ہے، خورشید شاہ کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جانا تھا تاہم نیب پراسیکوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ عبداللطیف بھٹائی کےعرس کے موقع پرتعطیل کی وجہ سے پیش نہیں کرسکتے، اس دوران نیب پراسیکوٹر کی طرف سے استدعا کی گئی کہ خورشید شاہ کےریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کر دی جائے جس پر عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے ریمانڈ میں ایک روزکی توسیع کر دی،

    آزادی مارچ کا آغاز شہر قائد سے…کیا مولانا مزار قائد بھی جائیں گے؟

    آزادی مارچ میں یقینی طور پر”ماحول” خراب ہو گا….ایسا کس نے کس کہہ دیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کوکل مزیدریمانڈکےلیے احتساب عدالت پیش کیا جائے گا،