انسداد دہشت گردی عدالت نے زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زیارت میں قائم قائد اعظم ریزیڈنسی حملہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کردیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جسٹس رحیم داد خلجی نے اس کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اے ٹی سی نے فریقین کے تمام دلائل سننے کے بعد ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا بری کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ کیس میں 13 ملزمان نامزد تھے، جس میں سے 10 ملزمان ضمانت پر تھے۔
اس سے قبل کیس میں حربیار مری سمیت 33 ملزموں پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سال 2013 میں زیارت میں دہشت گردوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی آخری قیام گاہ زیارت ریزیڈنسی میں بم سے تباہ کرنے کی کوشش کی، جب کہ آتشزدگی کے باعث لکڑی کی بنی عمارت کا آدھے سے زیادہ حصہ مکمل طور پر جل گیا تھا۔ دہشت گردوں نے ریزیڈنسی میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو بھی فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔
حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم کی جانب سے قبول کی گئی تھی۔ 4 سال قبل بلوچستان کے علاقے سنگان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جن میں ریذیڈنسی حملے میں ملوث کمانڈر اسلم اچھو بھی شامل تھا،12دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
Author: +9251
-
زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس.
-

بہت جلد کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کرلیں گے ، یکجہتی کشمیرکانفرنس سے قائدین کا خطاب
اسلام آباد : ہم سب کشمیری ہیں اور کشمیر ہمارا ہے ، بھارت یہ بھول جائے کہ ہم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا بدلہ نہیں لیں گے ، بہت جلد کشمیر آزاد ہونے والا ہے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام یکجتی کشمیر کانفرنس سے ملی قائدین نےکیا
فیصل واڈا کو ترس آگیا
اسلام آباد میں ہونے والی یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کودبانا چاہتا ہے لیکن وہ نامراد لوٹے گا ، کشمیری کبھی بھی بھارت کی غلامی کو قبول نہیں کریں گے ، سردار فاروق حیدر نے کہا کہ اگر یہی کوششیں پہلے کی ہوتی تو آج تک کشمیر آزاد ہوچکا ہوتا ، وزیراعظم عمران خان نے سفیر کشمیر بن کر پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے
وزیراعلٰی گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے اپنی تقریر میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو ہتھیانے کے بعد گلگت بلتستان کی طرف دیکھ رہا ہے لیکن بھارت کو شاید یہ علم نہیں کہ اس نے کشمیریوں کو آزادی دلانے میں خود ہی ان کی مدد کردی بہت جلد بھارت کشمیر سے رسوا ہوکر نکلے گا
مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا 71 واں دن،بھارتی فوج کے مظالم ، کشمیریوں کی مزاحمت جاری
جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیری اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ساری پاکستانی قوم ان کی آزادی کے لیے کوشاں ہے ، وزیراعظم نے کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرکے بہت اچھا کیا ،ہم کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی مدد جاری رکھیں گے
تحریک نوجوان پاکستان و کشمیر کے چیئرمین عبداللہ گل نے اپنی تقریر میںکہا کہ بھارت بہت جلد کشمیر کو اپنے ہاتھ سےکھودے گا آج سارے کشمیری بھارتی مظالم کےخلاف اکھٹے ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی کوششیںجاری رکھیں قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے ،
14-اکتوبر1092یوم وفات نظام الملک طوسی—-از— تاریخ کے سنہری اوراق سے
یکجہتی کشمیر کانفرنس سے دیگر خطاب کرنے والوں میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد میں یکجہتی کشمیرکانفرنس کل ہوگی ، ،صدرملی یکجہتی کونسل ابوالخیرزبیر،، سید ضیا للہ شاہ بخاری ، علامہ ساجدنقوی ،راجہ ناصرعباس،لیاقت بلوچ ،حافظ عاکف سعید، پیر عبدالرحیم نقشبندی، مولانا عبدالمالک،پیرہارون علی گیلانی،عبدالرشید ترابی، مولانا عبدالغفارروپڑی، سمیت دیگرمذہبی وسیاسی قائدین نے خطاب کیا اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عہد بھی کیا
-

پریانکا چوپڑا نے اچھی زندگی بسر کرنے کی ترکیب شیئر کی
پریانکا چوپڑا اپنی فلم ‘دی اسکائی آئ پنک’ کی تشہیر میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے اور یہاں تک کہ انٹرویوز اور ایونٹس کے دوران اس کی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی کھل گئی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں عالمی سنسنی سے ان کی شادی کے خفیہ راز اور ایک ایسی نوک کے بارے میں پوچھا گیا جو وہ اچھی شادی شدہ زندگی گزاریں گی، پی سی نے جلدی سے کہا کہ کسی کو ناراض نہیں ہونا چاہئے۔
ٹھیک ہے، اس جواب نے یقینی طور پر اس کے مداحوں کو جیت لیا اور ہمیں یہ سوچ کر چھوڑ دیا کہ اس کا شوہر کیا کرتا ہے
نک جونز کے بارے میں کہنا ہے۔ دریں اثنا، یہ جوڑے اپنے مداحوں کے تعلقات کے بارے میں کچھ اہم اہداف دے رہے ہیں جب سے وہ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر سامنے آئے اور گرہ باندھ کر اسے اگلی سطح تک لے گئے۔
بحیثیت فرد وہ اپنے پیشہ ورانہ وعدوں کو پورا کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ انہیں مل کر گزارنے کے لئے کوالٹی وقت معلوم ہوجائے۔
-
زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس: تمام ملزمان بری
انسداد دہشت گردی عدالت نے زیارت ریزیڈنسی حملہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زیارت میں قائم قائد اعظم ریزیڈنسی حملہ کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کردیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جسٹس رحیم داد خلجی نے اس کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اے ٹی سی نے فریقین کے تمام دلائل سننے کے بعد ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا بری کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ کیس میں 13 ملزمان نامزد تھے، جس میں سے 10 ملزمان ضمانت پر تھے۔
اس سے قبل کیس میں حربیار مری سمیت 33 ملزموں پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سال 2013 میں زیارت میں دہشت گردوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی آخری قیام گاہ زیارت ریزیڈنسی میں بم سے تباہ کرنے کی کوشش کی، جب کہ آتشزدگی کے باعث لکڑی کی بنی عمارت کا آدھے سے زیادہ حصہ مکمل طور پر جل گیا تھا۔ دہشت گردوں نے ریزیڈنسی میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو بھی فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔
حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم کی جانب سے قبول کی گئی تھی۔ 4 سال قبل بلوچستان کے علاقے سنگان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جن میں ریذیڈنسی حملے میں ملوث کمانڈر اسلم اچھو بھی شامل تھا،12دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ -

بھانجی ساتھ ہو تو کام پر جانے کا دل نہیں کرتا، منال خان
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران منال خان سے کئی سوالات کیے گئے جن کے انہوں نے جوابات دیے. انٹرویو میں منال سے پوچھا گیا کہ اب آپ خالا بن گئی ہیں تو کیسا لگتا ہے؟ آپ تو بہت سخت ہیں.
منال نے جواب دیا کہ جی میں بہت سخت ہوں لیکن عمل (بھانجی) کے ساتھ بالکل بھی نہیں ہوں. اگلے بچے کے ساتھ ہو جاؤں گی سخت لیکن عمل کے ساتھ بالکل بھی نہیں.

منال نے کہا کہ عمل ساتھ ہو تو کام پر جانے کا دل بھی نہیں کرتا کیونکہ وہ ہے ہی اتنی پیاری جو مجھے خود سے دور جانے نہیں دیتی.
-

اچانک ایسا کیا ہوا کہ شہباز نے نواز شریف سے مولانا کی شکایت لگانے کا فیصلہ کر لیا؟ اہم خبر
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے آج مولانا فضل الرحمن کے خلاف سخت بیان بازی کرتے ہوئے ان سے پی ٹی آئی سے تعلق کے حوالہ سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے تو دوسری جانب مسلم لیگ ن کے اجلاس میں بھی مولانا فضل الرحمن کے حوالہ سے شکوے شکایتیں سننے کو ملی ہیں،
مولانا دیکھتے رہ گئے. نواز شریف کے داماد نے آزادی مارچ کا افتتاح کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی لیڈر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان واضح کریں کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں یا خلاف؟ لاڑکانہ میں پی ٹی آئی سے اتحاد ہے اور وفاق میں اختلاف کیا جارہا ہے یہ کیسی دوہری سیاست ہے؟ ادھر مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شہباز شریف کے حکم پر شرکاء کے موبائل فون باہر رکھوا لئے گئے جس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ اجلاسوں کی خبریں فوری لیک ہو جاتی ہیں، ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے پلان کوہم سے مخفی رکھ رہے ہیں لہٰذا اس معاملہ سے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے،
آزادی مارچ میں یقینی طور پر”ماحول” خراب ہو گا….ایسا کس نے کس کہہ دیا
آزادی مارچ کا آغاز شہر قائد سے…کیا مولانا مزار قائد بھی جائیں گے؟
مسلم لیگ ن کا اجلاس تین گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا جس میں رہنماؤں سے آزادی مارچ میں شرکت کے حوالہ سے تجاویز لی گئیں اور پھر ان پر تفصیلی بحث کی گئی،
-

اسلام آبادمیں کشمیرملین مارچ کا اعلان
اسلام آباد:نوجوان تنظیموں پر مشتمل کشمیر یوتھ الائنس کا اہم مشاورتی اجلاس مقامی ہوٹل میں چیئرمین کشمیر یوتھ الائنس سعد ارسلان صادق اور صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سیدمجاہد گیلانی کی زیرصدارت منعقد ہوا،اجلاس میں 30سے زائد یوتھ تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی،
ایف اے ٹی ایف اجلاس پاکستان کے لیے اچھی خبریں آنی شروع ہوگئں
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بدستور موبائل،انٹرنیٹ سروس کی بندش،کرفیو و پابندیوں اور عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی پر اظہار تشویش کیا گیااور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف طبقات زندگی کا وسیع اتحاد قائم کر کے 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں جناح ایونیو پر کشمیر ملین مارچ کیا جائے جبکہ کشمیر ملین مارچ میں ہزاروں نوجوان کشمیر کا طویل ترین پرچم اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کریں گے۔
معروف اینکرمبشرلقمان کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر مجاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ہر روز چوبیس گھنٹے مسلسل بھی آواز اٹھائیں تو ہم ان لاکھوں قربانیوں کا حق ادا نہیں کر سکتے جو بہتر سال سے کشمیری پاکستان سے محبت میں دے رہے ہیں،راولپنڈی اسلام آباد کے نوجوان طلباء بیس اکتوبر کو اپنے گھروں سے نکلیں اور جناح ایونیو ڈی چوک پر دنیا کا طویل ترین پرچم لہرا کر اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کریں،سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر نے تمام یوتھ تنظیمات کومارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام کسی ایک جماعت یا تنظیم کا نہیں ہے بلکہ یہ قومی شو ہوگا،
طلباء کو بلیک میل کرنے والے یونیورسٹی ملازم گرفتار
کشمیری عوام کو یہ پیغام دیں گے کہ اے اہل کشمیر تم پاکستانی ہو پاکستان تمہارا ہے،اجلاس میں مسلم کانفرنس کی یوتھ ونگ کے صدر سردار عثمان، کشمیر یوتھ الائنس کے قائدین کاشف ظہیر کمبوہ، نوید احمدسمیت مختلف تنظیمات کے صدور و نمائندگان جن میں شہیر سیالوی، فرحان خان ورک،عبداللہ حمید گل،عثمان رضا جولاہا، راشد ملک، سجاد مہر، عامر رضا، عبید قریشی،عامر رضا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر فضل ربی، جلال شیرازی، ڈاکٹر کاشف، ریحان زیب، ڈاکٹر عبداللہ شریک ہوئے۔
-

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ سے متعلق اہم خبر، کہاں جائیں گے
برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن اپنے دورہ پاکستان کے دوران لاہورآئیں گے جہاں وہ نشتر سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی جائیں گے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ،وویمن کرکٹرز اور نوجوان کھلاڑیوں کی سہولت کے لیے قائم نیشنل کرکٹ اکیڈمی ایڈمن بلاک ، پلئیرز بلاک ، باب وولمر ان ڈور سکول ،میوزیم ، لائبریری ، پریکٹس گراؤنڈ اور رہائشی کمروں پر مشتمل ہے ۔۔
ایف اے ٹی ایف اجلاس پاکستان کے لیے اچھی خبریں آنی شروع ہوگئں
اکیڈمی کی تمام راہداریوں پر پاکستان کرکٹ کی تاریخی تصاویر آویزاں ہیں۔۔جس میں قومی ٹیم کے دورہ برطانیہ کی یادیں بھی شامل ہیں ۔۔۔اکیڈمی میں موجود میوزیم میں 1992 کے ورلڈ کپ سمیت تمام ٹرافیوں کو شیشے کے باکس میں سجا کر رکھا ہوا ہے شاہی خاندان کا جوڑا لاہور قیام کے دوران سولہ اکتوبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کرنا ہے
معروف اینکرمبشرلقمان کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو
یاد رہےکہ یہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی پاکستان آمد اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، دوسری طرف شہزادے کی آمد کے حوالے سے بہت زیادہ سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ، پاکستانی بھی اپنے معزز مہمانوں کی آمد پر بڑے خوش دکھائی دے رہےہیں
فنی تعلیم وہ دیں جس کی ضرورت ہو، عارف علوی ماہرتعلیم بن گئے
-

کابینہ اجلاس میں اسلام آباد سے متعلق کیا ہوئے اہم فیصلے؟ بڑی خبر آ گئی
وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کاماسٹر پلان نہ بننے سے بے ہنگم گروتھ ہوئی،
ایف اے ٹی ایف اجلاس پاکستان کے لیے اچھی خبریں آنی شروع ہوگئں
معروف اینکرمبشرلقمان کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس سے متعلق پریس بریفنگ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ کوبتایا گیا کہ 1960 کو اسلام آباد کا ماسٹر پلان بنا، پلاننگ کے بغیر گروتھ تھی اس نےاسلام آباد کے حُسن کو خراب کیا، سیکٹرجی سکس کو پائلٹ پراجیکٹ بنانےکی منظوری دی گئی، کابینہ نےاسلام آباد کے ماسٹر پلان کی منظوری دی، اسلام آبادماسٹرپلان کےبارے میں بین الاقوامی فرم کوہائیر کرنےکی منظوری دی گئی، دو سال میں ڈیٹا بیس پلاننگ کےساتھ ماسٹر پلان کو آگے لے کر جائیں گے، سی ڈی اےکی تنظیم نو کےپلان کی بھی منظوری دی گئی، لنگرخانوں سےمتعلق کابینہ نےپالیسی کی بھی منظوری دی ہے،
طلباء کو بلیک میل کرنے والے یونیورسٹی ملازم گرفتار
فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ مہنگائی کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیر بحث آیا اور جمعہ کے دن وزرائے اعلیٰ اسلام آباد پہنچیں گے اور ملک میں مہنگائی کے طوفان کو روکنے کے لیے اپنے چاروں وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کی جائے گی، کابینہ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ سے بنیادی اشیا کی قیمتیں مستحکم کرنےسےمتعلق غورکیاجائیگا ، فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی بتایا کہ اس موقع پر ملک میں اشیائےضروریہ کی پرائس انڈیکس مستحکم کرنےکیلیے پلاننگ منسٹرکوہدایت کی ہے اور جمعہ کے دن ہونے والے اس اہم اجلاس میں وہ یہ تجاویز پیش کریں گے،
-

بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کی ہراسگی ، چیف جسٹس کا از خود نوٹس
کوئٹہ :بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال مندوخیل نے بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین کی جانب سے طلبہ کو ہراساں کرنے کی شکایات پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
طلباء کو بلیک میل کرنے والے یونیورسٹی ملازم گرفتار
ایف آئی اے نے بلوچستان یونیورسٹی کے تین افسران سے طلبہ کو ہراساں کیے جانے کے حوالے سے تفتیش کی۔ایف آئی اے کے سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے افسرا کے ہاتھوں ہراساں ہونے والے طلبہ میں اکثریت طالبات کی ہے۔بلوچستان ہائی کورٹ کے ازخود نوٹس کی روشنی میں ایف آئی اے نے متعدد مرتبہ چھاپے مارے اور یونیورسٹی کے عہدیداروں سے تفتیش کی۔
معروف اینکرمبشرلقمان کی وزیراعظم سے ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال مندوخیل نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ طلبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات پر تحقیقات کرکے 28 اکتوبر تک رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جائے۔بلوچستان کی صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے شکایات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘کسی کو نہیں بخشا جائے گا’۔
فنی تعلیم وہ دیں جس کی ضرورت ہو، عارف علوی ماہرتعلیم بن گئے
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا ہے اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ایف آئی اے کے افسر کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں طالبات کو ہراساں کرنے کی 12ویڈیوز موصول ہوئی ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے طالبات کو ہراساں کرنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی کے باوجود مزید 6 اضافی کیمرے نصب کردیے تھے۔