Baaghi TV

Author: +9251

  • چین یغورمسلمانوں کے قبرستانوں کو مسمار کرکے نشانات مٹانے لگا

    چین یغورمسلمانوں کے قبرستانوں کو مسمار کرکے نشانات مٹانے لگا

    چین نے یغورمسلمانوں کے قبرستانوں کے مسمار کرکے ان کے نشانات مٹانا شروع کردیئے ،اطلاعات کے مطابق چین قبرستانوں کومسمار کرکے وہاں پارک بنا رہا ہے ، الجزیرہ کے مطابق چین نے یہ کام بڑی منصوبہ بندی سے کیا ہے ، اس سے پہلے یہ خبریں‌بھی گردش کرتی رہی ہیں‌کہ چین یغور مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات سے روکنے اور اسلام چھوڑنے کے لیے دباو ڈال رہا ہے

    36 لاکھ شامیوں‌کو کن ملکوں میں بھیجاجائے گا ، طیب اردوان نے بتادیا

    تفصیلات کے مطابق چینی حکام کی طرف سے یغور مسلمانوں کے قبرستانوں کو مسمار کرنے کی ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، اس ویڈیو میں‌یہ دکھایا گیا ہے ، چینی حکام بلڈوزرز کے ذریعے قبروں کے مسمار کررہے ہیں، سیٹلائیٹ کے ذریعے لی گئی تصاویر بھی اس بات کی نشاندہی کررہی ہیں کہ چین نے یغورمسلمانوں کے اباواجداد اور دیگر فوت شدگان کی قبروں کو مسمار کردیا ہے


    یاد رہے کہ اس سے پہلے چین نے یغور مسلمانوں کو مختلف کیمپوں میں زبردستی روک کر ان کو اسلام سے تائب ہونے یا پھر چینی اقدار اختیار کرنے کی تنبہیہ کی گئی تھی ، جس پر عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کیا تھا ، تازہ واقعہ چین سے متعلق تمام خدشات کی تائید کرتا ہے کہ چین واقعی یغورمسلمانوں کو ختم کرنے کے درپئے ہے

  • جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فہم قرآن کلاس اسلام آباد میں جاری, آخری سیشن اتوار کو ہوگا

    جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فہم قرآن کلاس اسلام آباد میں جاری, آخری سیشن اتوار کو ہوگا

    اسلام آباد :جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام پانچ روز فہم قران وسنت کلاس آج تیسرے روز بھی جی نائن ٹو نزد کمیونٹی سینٹر میں جاری ہے جس میںہزاروں مردو خواتین اور بچے شر یک ہو تے ہیں ،قرآن کلاس کے مدرس معروف مذہبی اسکالر پرو فیسر عرفان احمد نے ہزاروں افرد کو قرآن کر یم کی روشنی میں معاشرتی مسائل کے حل کے حوالے سے درس دیا ،قرآن کلاس کا آخری پرو گرام اتوار کی رات آٹھ بجے ہو گا ۔

  • حکومت نان ایشوز کو ایشو بنا رہی ہے, نائب امیر جماعت اسلامی بول پڑے

    حکومت نان ایشوز کو ایشو بنا رہی ہے, نائب امیر جماعت اسلامی بول پڑے

    اسلام آباد : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی برسر اقتدر آکر ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرے گی، پانچ بڑی بیماریوں کا سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کیا جا ئے گا اور 30ہزار سے کم ماہانہ آمدن والے خاندانوں کو آٹا ، دال ، چائے ، چاول اور چینی کی قیمتوں میں سب سڈی دے گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے شمو لیتی جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پرا میر جماعت اسلامی شما لی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
    میاں محمد اسلم نے کہا حکومت اپنی نااہلی سے توجہ ہٹانے کے لیے نان ایشوز کو ایشو بنارہی ہے، مغرب کے دباﺅ پر دینی مدارس کے خلاف خوف و ہراس کی فضا بنائی جارہی ہے ،مدارس اصلاحات کا مطالبہ عوام کا ہے نہ ہی طلبا اور والدین کا مگر حکو مت مسلسل اصلاحات کے نام پر مدارس پر بھی مغرب کا ایجنڈا مسلط کرناچاہتی ہے ۔انھوں نے کہا عوام مہنگائی ، بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں ۔،تعلیم اور صحت کے مسائل مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔ عدالتوں سے عام آدمی کو انصاف نہیں مل رہا ۔ 80 فیصد شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ، ضرورت اس امر کی تھی کہ حکومت عوام کی پریشانیوں کا حل نکالتی ، حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید تکلیف دے رہے ہیں ۔

  • عائمہ بیگ نے بتایا اپنا کرش

    عائمہ بیگ نے بتایا اپنا کرش

    ٹیلی وژن شو "ود سمینہ.پیرزادہ” میں انٹرویو کے دوران سمینہ نے عائمہ سے کئی سوالات کیے جن کے عائمہ نے جوابات دیے.

    انٹرویو نے دوران سمینہ پیرزادہ نے پوچھا کہ کبھی کسی پر کرش ہوا ہے؟ تو عائمہ نے کہا کہ کرش تو اکثر ہوتا رہتا ہے. سمینہ نے کہا اپنا پہلا کرش بتاؤ تو عائمہ نے بتایا کہ پہلا کرش مجھے دس سال کی عمر میں ہوا تھا اور وہ بھی بھائی کے دوست سے کیونکہ اس کی آنکھیں نیلی تھی اور مجھے بہت اچھی لگی.

    اس کے علاوہ مجھے ہالی ووڈ کے ادکاروں پر اکثر کرش ہو جاتا ہے. سمینہ پیرزادہ نے پوچھا کہ پاکستانی لڑکے اتنے پیارے ہوتے ہیں، ان پر کیوں نہیں توعائمہ نے جواب دیا کہ پاکستانی لڑکے کوئی شک نہیں کہ بہت خوبصورت ہوتے ہیں لیکن اس بات کا احساس مجھے ابھی ہوا ہے.

    عائمہ نے مزید کہا کہ بالی ووڈ اکثر پاکستانی لڑکے لینے کی کوشش کرتا ہے کیونکہ وہ خوبصورت ہوتے ہیں.

  • گجرات پولیس کا عوام الناس کے لیے اہم اقدامات ڈی پی او گجرات کی انصاف کی فوری فراہمی کے لیے کھلی کچہری

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پرضلع بھر کے تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے پولیس لائنز میں تربیتی کورسزکا آغاز کر دیا گی۔ ڈی پی او توصیف حیدر کی ہدائیت پر اقوام متحدہ کے ادارہ UNODCکے تعاون سے گجرات پولیس کے تفتیشی افسران کو جدید فرانزک سائنس اور کرائم سین کے متعلق ٹریننگ کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔اس ٹریننگ کا مقصد گجرات پولیس کے تفتیشی افسران کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان تک پہنچنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتانا ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر سے آئے ہوئے تفتیشی افسران کوپولیس لائنز میں عورتوں اور بچوں پر تشدد سے متعلق تربیتی کورس کروایا گیا۔پولیس افسران کو ماہرٹرینٹر ڈاکٹر ذیشان نعیم اور پولیس افسران نے عورتوں اور بچوں پر تشددکے متعلق خصوصی لیکچرز دیے۔تربیتی کورس کے تمام تر انتظامات لائن آفیسر فرزانہ کوثر اور انچارج کرائم سین یونٹ حسن عسکری نے کئے۔چار روزہ تربیتی کورس کے اختتام پر ڈی پی او توصیف حیدر کی طرف سے تمام تفتیش افسران کو تعریفی اسنادبھی دی گئیں۔

  • مقبوضہ کشمیر، طلبہ کی مشکلات میں مزید اضافہ کیسے

    مقبوضہ کشمیر، طلبہ کی مشکلات میں مزید اضافہ کیسے

    مقبوضہ جموں وکشمیر میں گذشتہ دو ماہ سے زائد عرصہ سے کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ وادی کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔ طلبہ اس دوران کچھ بھی پڑھ نہیں سکے جس کی وجہ سے ان کا آدھے سے زیادہ نصاب رہ گیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر، تین بھارت نواز سیاستدان رہا کر دیے گئے

    ان تمام حالات کے باوجود جموں کشمیر بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔
    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیٹ شیٹ کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات 29اکتوبر سے لے کر 16نومبر جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات 30اکتوبر سے لے کر 28نومبر تک جاری رہیں گے۔

    یاد رہے کہ امسال دسویں جماعت کے امتحان میں 65 ہزار جبکہ بارہوں جماعت کے امتحان میں 48 ہزار طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، مسلسل دسویں جمعہ کو نماز جمعہ نہ ہو سکا

    دوسری طرف کشمیری طلبا اور والدین نے مذکورہ ڈیٹ شیٹوں پر حیرانگی کا اظہار ہے۔ دسویں جماعت کی ایک طالبہ نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی خواہش پربھارتی میڈیا کو بتایا کہ بورڈ ڈیٹ شیٹ جاری کر کے ہماری ذہنی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیربدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 68 واں دن ، ظلم جاری مگر کب تک؟

    طالبہ کے مطابق ہم نے ابھی نصف سے بھی کم نصاب پڑھا ہے، امتحانی پرچے کیسے ہوں گے کتنے نصاب پر مشتمل ہوں گے ہمیں کچھ بھی معلوم نہیں ہے’۔

    ایک اور طالب نے بتایا کہ میں حیران ہوں کہ ہم امتحان کس کا دیں گے اور کس طرح دیں گے۔

  • اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

    اقرا عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

    کراچی : پاکستان کی معروف اداکارہ اقراء عزیز نے اپنا یوٹیوب چینل بنالیا ہے ، اطلاعات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یو می اینڈ یوٹیوب چینل متعارف کیا ہے۔اقرا عزیز کی یوٹیوب چینل ٹیم میں ان کے منگیتر و اداکار یاسر حسین، ساتھی یاسر تاج اور بلال عباسی شامل ہیں۔

    بولڈ ڈانس،کشمیریوں سے بے وفائی ، مگر پھر بھی ایوارڈ ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں

    اقرا عزیز نے بھی دیگر اداکاراؤں کی طرح اپنے چینل پر بیوٹی ٹپس اور ٹوٹکے بتانے کے بجائے اپنی زندگی کے روزمرہ کے معمولات لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے یوٹیوب چینل بنایا ہے۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ اقرا عزیز کے چینل کو اب تک 11 ہزار لوگ سبسکرائب کرچکے ہیں۔

    بہن اورکزن ماں کے کہنے پرقتل،غیرت یا مخاصمت ،قاتل نےخود ہی بتادیا

    انسٹاگرام ویڈیو میں اقرا عزیز نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ مجھے کیا پسند ہے، میں کیا کھاتی ہوں، کیا پیتی ہوں، کہاں جاتی ہوں، کہاں سے آتی ہوں تو میرے چینل کو سبسکرائب کریں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر اور عائشہ عمر نے بھی اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرایا تھا۔

    36 لاکھ شامیوں‌کو کن ملکوں میں بھیجاجائے گا ، طیب اردوان نے بتادیا

  • ٹویوٹا موٹرز نے ٹیسلا کا مقابلہ کرنے کیلئے کونسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ؟

    ٹویوٹا موٹرز نے ٹیسلا کا مقابلہ کرنے کیلئے کونسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ؟

    ٹویوٹا موٹرز کارپوریشن نے جمعہ کے روز ایک مکمل طور پر نئی ڈیزائن شدہ ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والی کار کی رونمائی کردی جس کی امید ہے ٹیسلا کی بنائی ہوئی کاروں کا مقابلہ کر سکے گی اور آٹو موبائل انڈسٹری کے مرکزی دھارے میں شامل ہوجائے گی۔

    24 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹوکیو موٹر شو سے پہلے ، ٹویوٹا نے اسی پلیٹ فارم پر تعمیر کردہ ہائیڈروجن سیڈان کی ایک پروٹو ٹائپ کی نقاب کشائی کی کیونکہ یہ ایک لگژری لیکسس برانڈ کا ایل ایس کے جیسی بھی نظر آتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ماڈل "میرائی” کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ ایندھن کے سیل اسٹیک اور ہائیڈروجن ٹینکوں کے باعث طویل ڈرائیونگ رینج کا حامل ہے۔
    میرائی کار کے چیف انجنئیر یوشی کازو تناکا نے کہا ہے کہ "ہم ایک ایسی کار بنانا چاہتے تھے جو صرف ماحول دوست نہ ہو بلکہ کسٹمر اس کو چلاتے وقت لطف اندوز ہو”
    اس کار میں ایک اور بڑی خصوصیت یہ ہے کہ ایک بار بیٹری چارج کرنے بعد نان سٹاپ 700 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہے جو کہ ٹویوٹا کے اس ماڈل کامیابی تصور کی جا رہی ہے

    مزید پڑھیں
    جرمنی اور پاکستان کے درمیان بڑا معاہدہ طے پاگیا

  • 350 بسیں: مومنہ وحید کا نام سامنے آگیا

    350 بسیں: مومنہ وحید کا نام سامنے آگیا

    لاہور :لاہور میں سفری سہولیات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے 350نئی بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ، اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے یہ قرار ممبر صوبائی اسمبلی مومنہ وحید نے جمع کرائی

    بیت الخلاء میں‌سیلفی لوانعام پاو، نئی سکیم متعارف کروادی گئی

    باغی ٹی وی کے مطابق آج پنجاب اسمبلی میں لاہر میں سفری سہولتیں‌فراہم کرنے کے حوالے ایک اہم معاہدے کی بابت ایک قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور 350نئی بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، مومنہ وحید نے کہا کہ اس سلسلے میں پنجاب حکومت ایشائی ترقیاتی بنک سے قرض لے گی ، قرار میں یہ بتایا گیا کہ یہ نئی بسیں ںشہر کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی

    وزیراعظم کے دورے سے پہلےسعودی عرب نے بہت بڑی خوشخبری سنادی

    ان بسوں کے لیے قرض کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت کی وضاحت کی گئی یہ بتایا گیا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے قرض دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ، دوسری طرف بینک مشن نے پنجاب حکومت کو رضا مندی کا مراسلہ بھی لکھ دیاہے ، مشن نے پنجاب حکومت سے 31دسمبر تک پلاننگ مکمل کرنے کی استدعا کی ہے ، مومنہ وحید نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ لاہور شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لئے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی استعداد کار بھی بڑھائی جائے گی

    پیڈا ایکٹ کی تلوار لٹکنے لگی ،نااہلی اور بے حسی برداشت نہیں‌