Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلامیات کی کتاب پر پابندی ، کیوں لگائی ؟ اہم وجہ سامنے آگئی

    اسلامیات کی کتاب پر پابندی ، کیوں لگائی ؟ اہم وجہ سامنے آگئی

    لاہور : پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تیسری جماعت کی اسلامیات پر پاپندی عائد کر دی ہے۔مذکورہ کتاب کے صفحہ نمبر 58 اور 59 پر قابل اعتراض تصاویر شائع کی گئی ہیں

    ذرائع کے مطابق یہ کتاب پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے ساؤتھ ایشین پبلی کیشنز کی جانب سے شائع کردہ تیسری جماعت کی کتاب پر پاپندی عائد کردی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بورڈ نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے

    مقبوضہ کشمیربدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 68 واں دن ، ظلم جاری مگر کب تک؟

    پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ ذرائع کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر نور الدین اور ایجوکیشن یونیورسٹی ملتان کی پروفیسر صغریٰ خاکوانی نے اساتذہ کی رہنمائی کیلئے تیسری جماعت کی اسلامیات کتاب تحریر کی تھی۔

    کوہستان :23 سکول بند ، طالبات کا مستقبل مخدوش،ذمہ دار کون؟

    پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے یہ بات واضح کی گئی ہےکہ مذکورہ کتاب کے صفحہ نمبر 58 اور 59 پر قابل اعتراض تصاویر شائع کی گئی ہیں مذکورہ کتاب ساؤتھ ایشین پبلی کیشنز اردو بازار سے شائع ہوئی ہے۔ ایم ڈی بورڈ محمد اختر نے کتاب پر پاپندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

    وزیراعظم کے دورے سے پہلےسعودی عرب نے بہت بڑی خوشخبری سنادی

  • سابق ایم ڈی واسا کرپشن کیس میں اہم پیشرفت.

    سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا کرپشن کیس میں ٹھیکدار کی جانب سے اہم بیان سامنے آگیا، ٹھیکدار نورالحق نے ایک کروڑ ستر لاکھ کا ٹھیکہ حاصل کرنے کے عوض سابق ایم ڈی واسا کو 36 لاکھ رشوت دینے کا اعتراف کرلیا ہے، ٹھیکدار کا احتساب عدالت میں بیان قلمبند۔
    احتساب عدالت ون کے جج پزیر بلوچ کی عدالت میں حامد لطیف رانا کرپشن کیس کی کاروائی کے دوران ٹھیکدار نور الحق نے اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے معزز عدالت کو بتایا کہ اسے سرکاری ٹھیکہ حاصل کرنے کے لئے مجبوراً سابق ایم ڈی واسا کو بھاری رقم ادا کرنا پڑی نیب کی جانب سے سینئر پراسیکیوٹر ضمیر احمد پیش ہوئے اور واضح رہے کہ نیب بلوچستان نے سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا سمیت 11ملزمان کے خلاف ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا ہے۔
    نیب کی تحقیقات کے مطابق سابق ایم ڈی واسا نے اپنے عزیز اقرباء اور دوستوں کی معاونت سے دورانِ ملازمت بڑے پیمانے پر کرپشن کرتے ہوئے 35 کروڑ 40 لاکھ کے غیر قانونی اثاثے بنائے اور قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا کو اگست 2017 میں گرفتار کر کے جیل بھیجوا دیاتھا تاہم غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں کچھ مزید شواہد اور معلومات کی روشنی میں مزید اثاثوں کی بھی تحقیقات جاری ہے۔

  • نواز شریف نے  2 ارب سے زائد خرچ کیے مگرکہاں سے، رپورٹ آگئی

    نواز شریف نے 2 ارب سے زائد خرچ کیے مگرکہاں سے، رپورٹ آگئی

    لاہور: نواز شریف کے کھاتے کھلنے لگے ، اطلاعات کےمطابق نیب کی جانب سے نواز شریف کے خلاف پیش کی گئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بطور سابق وزیر خزانہ اور سابق وزیراعظم کے دور میں چوہدری شوگر ملز کے شیئر ہولڈنگ اور منی لانڈرنگ کا انکشاف۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف کے خلاف نیب کی یہ رپورت بڑی طویل اور دلچسپ ہے، جس کے مطابق چوہدری شوگر ملز میں 1992 سے 2016 تک 2 ارب روپے سے زائد مالیت کی انویسٹیمنٹ کی گئی جسکا زرائع نہیں دیا گیا۔

    نیب کی دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ نواز شریف نے 1992 میں 4 کڑوڑ 33 لاکھ کے شیئرز مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز و دیگر کے نام منتقل کیئے جس کے زرائع آمدن فراہم نہ کر سکے۔ بیرون ملک آف شور کمپنی کے سے 1992 میں1 کڑوڑ 55 لاکھ ڈالر کا قرض کی آف شور کمپنی سے حاصل کیا،

    پیڈا ایکٹ کی تلوار لٹکنے لگی ،نااہلی اور بے حسی برداشت نہیں‌

    نوازشریف نے جس کمپنی سے قرض لیا اس آف شور کمپنی کا اصل مالک ظاہر نہیں کیا گیا۔

    نیب کی طرف سے جو چارچ شیٹ پیش کی گئی ہے اس میں کہا گیا ہےکہ نوازشریف نے یوسف عباس اور مریم نواز کی شراکت داری سے 410 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ ملزمان نے جعلی گیارہ ملین کے شیئرز غیر ملکی شخص نصیر عبداللہ کو منتقل کرنے کا دعویٰ کیا۔

    وزن کم کرنے کی جادوئی ترکیب ، مگر اعتدال ضرور

    نیب دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہےکہ غیر ملکی کو ٹرانسفر کئے جانیوالے شیئرز درحقیقت نوازشریف کو 2014 میں واپس کر دئیے گئے تھے، چوہدری شوگر مل کے آغاز کے لئے شریف فیملی نے اپنی ہی 9 کمپنیوں سے قرض لیا جس کی مالیت 20کروڑ 95 لاکھ ہے۔

    وزیراعظم کے دورے سے پہلےسعودی عرب نے بہت بڑی خوشخبری سنادی

  • امریکی سینیٹر کا دورہ آزاد کشمیر، ٹوئٹر پر دیا اہم پیغام

    امریکی سینیٹر کا دورہ آزاد کشمیر، ٹوئٹر پر دیا اہم پیغام

    امریکی سینیٹرزکرس وان ہولین اور میگی حسن نے آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔ دورے کے بعد امریکی سینیٹر میگی حسن نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام دیا۔

    پہلےکشمیر، پھر بات ہوگی باقی امور پر ، وزیراعظم نے امریکی سینیٹرز کو صاف صاف بتادیا

    امریکی سینیٹر نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے راستے تلاش کیے جائیں۔امریکی سینیٹر کے مطابق کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ ایسے راستے ڈھونڈھے جائیں جو دونوں کشیدگی کو ختم کر سکیں۔

    میگی حسن نے مزید کہا ، "میں اب ہندوستان کا سفر کر رہی ہوں جہاں میں حکام سے ملاقات کروںگی ۔”

    مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی حمایت قابل تعریف ہے ، آرمی چیف کی امریکی سینیٹرز ملاقات

    اپنے دورہ کے دوران امریکی سینیٹرزکرس وان ہولین اور میگی حسن نے وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی۔عمران خان سے امریکی سینیٹرزکرس وان ہولین اور میگی حسن نے ملاقات کی ، ملاقات میں امریکی رکن کانگریس طاہر جاوید ،ناظم الامور پال جونز بھی ملاقات میں شریک ہوئے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی موجود تھے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں‌بھارتی مظالم کے خلاف 6 امریکی سینیٹرز کا خط ، حالات سے آگاہ کیا گیا

    امریکی سینیٹرز سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں کشمیر اور کشمیریوں کی بات پہلے کروں گا، باقی امور بعد میں دیکھیں جائیں گے، ایک انچ بھی کشمیر ایشوسے پیچھے نہیں ہٹ سکتا ، کشمیر کے حالات بہتر ہونے تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں بیٹھ سکتے ، دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں،خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں۔

    دریں اثنا امریکی سینیٹرز نے آرمی چیف سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ افغان مفاہمتی عمل اور مسئلہ کشمیر پر بھی بات چیت کی گئی۔

  • جرمنی اور پاکستان کے درمیان بڑا معاہدہ طے پاگیا

    جرمنی اور پاکستان کے درمیان بڑا معاہدہ طے پاگیا

    پاکستان جرمنی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پاکستان اور جرمنی کے درمیان سماجی تحفظ اور لوکل گورنمنٹ کے نظام کو بہتر بنا نے کیلئے 23.4 ملین یورو مالیت کی ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

    اکنامک افیئرز ڈویژن کے سیکرٹری نور احمد اور پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ سٹیفن نے معاہدے پر دستحط کیے، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اکنامک افئیرز حماد اظہر بھی موجود تھے، پاکستان جرمنی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت دونوں باہمی تجارت اور سماجی خوشخالی کے مختلف پروگرام چلائیں گے،
    سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی
    اس معاہدے کے تحت جرمنی کی طرف سے فراہم کردہ ٹیکنیکل سپورٹ کو پاکستان میں فنی تعلیم عام کرنے اور اس میں بہتری لانے، ٹیکسٹائل انڈسڑی میں ٹیکنالوجی متعارف کروانے اور پاکستانی لیبر کیلئے آسانیاں پیدا کرنے جیسے منصوبوں تک بڑھایا جائے گا ،
    وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز حماد اظہر نے جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان شعبوں پر سرمایہ کاری کو ممکن بنایا جن کی نشاندہی حکومت پاکستان کی طرف سے کی گئی تھی،
    کراچی چیمبر کی مشیر تجارت کو کے سی سی آئی کے دورے کی دعوت

  • نیول چیف کی مختلف ممالک کے بحری سربراہان سے ملاقاتیں

    نیول چیف کی مختلف ممالک کے بحری سربراہان سے ملاقاتیں

    اسلام آباد (11 اکتوبر 2019): چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی 08-10 اکتوبر تک آسٹریلیا کے سرکاری دورے پر تھے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے حالیہ دورے کے دوران سڈنی میں منعقد انڈو پیسیفک سی پاور کانفرنس میں شرکت کی اور مختلف ممالک کی بحری افواج کے سربراہان سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفت و شنید کی۔

    پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2019 کے اختتامی اجلاس کا انعقاد

    انڈو پیسیفک سی پاور کانفرنس ایک کثیر الملکی تین روزہ کانفرنس ہے جس میں سات مختلف بین الاقوامی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ یہ کانفرنس ہر دو سال بعد ہونے والی بین الاقوامی میری ٹائم ایکسپوزیشن کے ساتھ منعقد کی جاتی ہے۔ سی پاور کانفرنس کے دوران آسٹریلین ریسرچ انسٹیٹیوٹ ،تھنک ٹینکس اور بین الاقوامی بحری افواج کی جانب سے مقالے بھی پیش کیے گئے۔کانفرنس میں 80 سے زائد ممالک کے وفود نے شرکت کی، جن میں سے 35 وفود میں ان ممالک کی بحریہ کے سربراہان اور سینئر نیول افسران بھی شامل ہیں.

    سی پاور کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے علاوہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سی پاور کانفرنس کے دیگر اجلاسوں میں بھی شرکت کی۔کانفرنس کے دوران نیول چیف نے آسٹریلوی، برونائی اور فلپائنی بحریہ کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتوں کے علاوہ بین الاقوامی بحری افواج کے سربراہان سے بات چیت کی۔

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لئے اسٹیل کٹنگ کی تقریب

    ان ملاقاتوں میں باہمی مفادات اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے کثیر ملکی میری ٹائم فورس میں پاک بحریہ کی شرکت اور خطے میں میری ٹائم سیکورٹی میں معاونت کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول جیسے اقدامات کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔

    نظم و نسق کی وجہ سے تین میجرز کو ملی سزا

    نیول چیف کا حالیہ دورہ بالعموم دونوں ممالک اور بالخصوص دونوں بحریہ کے مابین دوطرفہ معاونت میں اضافے کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔

  • بڑے معرکے سے پہلے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ

    بڑے معرکے سے پہلے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ

    بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 13 اکتوبر سے شروع ہوگا،
    تربیتی کیمپ 23 اکتوبر تک لاہور کنٹری کلب مریدکے میں جاری رہے گا، کیمپ کے لیے طلب کردہ کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ ظفر، ناہیدہ خان اور بسمعہ معروف شامل ہیں ، ڈیانا بیگ، فریحہ محمود، ارم جاوید، جویریہ خان، کائنات امتیاز اور عمیمہ سہیل کو بھی طلب کرلیا گیا، صباء نذیر، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین اور سدرہ نواز کیمپ میں شریک ہونگی
    سری لنکا سے واپسی پر قومی ایمرجنگ خواتین کرکٹرز بھی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گی ،پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز 26 اکتوبر سے شروع ہوگی ، سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے
    یہ بھی پڑھیں
    دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کب ہو گا اور کون سے سینئر کھلاڑی ہوں گے شامل ، اہم خبر

  • جسٹن بیبر نے اپنی اہلیہ سے کیا خواہش ظاہر کر دی؟

    جسٹن بیبر نے اپنی اہلیہ سے کیا خواہش ظاہر کر دی؟

    گذشتہ ستمبر میں جسٹن بیبر نے قانونی طور پر شادی کرنے کے بعد ہیلی بالڈون سے ایک باضابطہ، مذہبی تقریب میں شادی کے بعد ایک ہفتہ سے کچھ زیادہ وقت گزر گیا ہے۔ اور "بیبی” گلوکار دنیا کو یہ جاننا چاہے گا کہ وہ کسی دن والد بننے سے بہت پرجوش ہے۔ بیبس نے کل رات ایک فوٹو اسپام پر جاکر بچوں کی دو ویڈیوز شیئر کیں جن میں اس کی والدینیت کی پیاس کا اعلان کرتے ہوئے کیپشن دیا گیا تھا۔

    "یہ وہ چیز ہے جس کا میں منتظر ہوں” انہوں نے اپنے پیارے، گھماؤ پھراؤ والے بچے کے ساتھ ادھر ادھر جاکر ایک والد کے سر قلم کیا۔

    https://www.instagram.com/p/B3adwCshO3G/?igshid=yzsug927s5sd

    اس کے بعد اس نے ایک چھوٹے بچے کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس کے والد کو اس کے جوابات دیئے گئے کہ اس نے اپنی ماں کی لپ اسٹک پہن کر اور اسمارٹ فون پر کھیلنا کس طرح ختم کیا۔ بائبر نے اپنے مستقبل کے بچوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ، "آپ کے رویہ اور میرے وحشی طرز عمل سے ہم مشکلات کی دنیا میں ہیں۔

    https://www.instagram.com/p/B3bP6TgHCg5/?igshid=3mcmteb9zk10

    یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بیبر نے اپنی اہلیہ کے سامنے سرعام اشارہ کیا ہے کہ وہ کنبہ شروع کرنا چاہتا ہے۔ جون میں انہوں نے یہ بھی تب کیا جب انہوں نے ڈزنی لینڈ میں ان کا ایک انسٹاگرام پوسٹ کیا۔ "آپ کے ساتھ پیار کی تاریخیں ہو بچی .. ایک دن میں والد کی بیٹی کی تاریخیں کروں گا ….. جلد ہی کسی چیز کا اشارہ نہیں کررہا ہوں میں جلدی میں نہیں ہوں۔ میں صرف تھوڑی دیر کے لئے آپ سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں! # ڈزنیورلڈ”

  • سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 447 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 34475 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے اور پچھلے کچھ عرصے میں سٹاک مارکیٹ کی ریکارڈ ہونے والی یہ بلیند ترین سطح ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کار کا اعتماد اور کاروباری حضرات کا کاروبار تیزی سے بحال ہو رہا ہے،
    کل بروز جمعرات سٹاک مارکیٹ میں کمپنیوں کے بکنے والے شئیرز کی تعداد 237,676,960 تھی جبکہ آج کے دن کاروبار کا آغاز ہی تیزی سے ہوا جو کہ احتتام کاروبار تک قائم رہی ، آج کے دن کمپنیوں کے بکنے والے شئیرز کی تعداد 261,561,220 تھی ، 400 کمپنیوں میں سے 247 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ 132 کمپنیوں نے شئیرز کی قیمتوں کو کم کیا، اور 21 کمپنیاں اپنی پرانی قیمتوں پر مستحکم نظر آئیں،
    مزید پڑھیں
    ہیروں سے مزین،کروڑوں روپے کی مالیت کی گھڑی چوری ہوگئی