Baaghi TV

Author: +9251

  • ستمبر میں کتنے فلسطینی گرفتار ہوئے؟ رپورٹ آ گئی

    ستمبر میں کتنے فلسطینی گرفتار ہوئے؟ رپورٹ آ گئی

    اسرائیلی فورسز کی طرف سے فلسطین میں روزانہ کی بنیاد پر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس دوران اسرائیلی فوجی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرتی ہے۔

    اسرائیلی عدالت سے فلسطینی قیدی کو کتنی سزا ہوئی؟ اہم خبر

    مرکز اطلاعات فلسطین نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ ستمبر کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 10 خواتین اور 81 بچوں سمیت 514 فلسطینی گرفتار ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے سب سے زیادہ 175 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

    1993ء کے بعد کتنے فلسطینی گرفتار ہوئے…. لرزہ خیز رپورٹ آگئی

    اس کے علاوہ رام اللہ اور البیرہ سے 54، الخلیل سے 100، جنین سے 25، بیت لحم سے 25،نابلس سے 45، قلقیلیہ، طوباس سے 5،سلفیت سے 8، اریحا سے 10 اور غزہ کی پٹی سے 11 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

    فلسطین، مسجد ابراہیمی کتنے دن بند اور کتنی بار نماز نہ ہو سکی؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ رواں سال اسرائیلی فوجی اب تک 43 خواتین، 200 بچوں سمیت5000 فلسطینیوں کو گرفتار کرچکی ہے۔ اسی طرح رواں سال کے دوران 450 فلسطینیوں سزائیں سنائی گئیں۔

    خیال رہے کہ 1993ء سے لے کر اب تک ایک لاکھ 20ہزار فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ اسرائیل کے دو درجن حراستی مراکز میں 5700 فلسطینی قید ہیں۔ ان میں 220 بچے، 38 خواتین اور 500 انتظامی قیدی ہیں۔

  • سپر مارکیٹ میں مصنوعی گوشت ، تیار خلا میں فروخت زمین پر

    سپر مارکیٹ میں مصنوعی گوشت ، تیار خلا میں فروخت زمین پر

    ماسکو: سپر مارکیٹ میں مصنوعی گوشت ، تیار خلا میں فروخت زمین پر ، اطلاعات کے مطابق روسی ماہرین نے نئی ٹیکنالوجی ایجاد کی جس کے ذریعے مصنوعی گوشت تیار کیا جائے گا اور یہ سپر مارکیٹ میں دستیاب بھی ہوگا۔روسی ماہرین کی طرف سے اس حوالے سے یہ کہا گیا ہےکہ خلا میں کیے جانے والے تجربے کے نتیجے میں خرگوش، مچھلی کے گوشت کی پیداوار تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے کی گئی تھی اور اب اسے زمین پر فروخت کرنے کا ارادہ ہے۔

    مقبوضہ کشمیربدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 68 واں دن ، ظلم جاری مگر کب تک؟

    ایلف فارم کے سربراہ ڈیڈیئر ٹوبیا نے مصنوعی گوشت کے تجربے کے لیے خلیات فراہم کیے، اس سے قبل مصنوعی گوشت سے پہلا برگر ہالینڈ کے سائنسدان نے 2013 میں بنایا تھا۔اس کی لاگت بہت زیادہ بتائی گئی ہے ، اس مصنوعی گوشت کو چکھنے کا کام ہوچکا ہے اور ماہرین کی خواہش ہے کہ جتنا جلد ہوسکے اسے مارکیٹ میں بھیجا جاسکے۔

    ہیروں سے مزین،کروڑوں روپے کی مالیت کی گھڑی چوری ہوگئی

    روسی ادارے کے سی ای او فورک اینڈ گڈی نیا گپتا نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ اسے کس قیمت پر فروخت کرنا چاہیں گے، جس کے جواب میں ماہرین کا کہنا تھا کہ سپر مارکیٹ کے شیلفوں میں تیار گوشت کی آمد مناسب قیمتوں میں ہوگی۔جبکہ اس مصنوعی گوشت پر تبصرہ کرتے ہوئے متعدد مبصرین کا خیال ہے کہ اس میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت پیش آئے گی کیونکہ اس شعبے نے 2018 میں مجموعی طور پر 73 ملین ڈالر میں راغب کیا تھا۔

    بیت الخلاء میں‌سیلفی لوانعام پاو، نئی سکیم متعارف کروادی گئی

  • لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا بدبخت پکڑاگیا ، مقدمہ درج

    لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا بدبخت پکڑاگیا ، مقدمہ درج

    لاہور:لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا بدبخت پکڑاگیا ، اطلاعات کے مطابق لاہور میں مدعیہ ثمیہ فرحت نامی خاتون نے ایف آئی اے کو درخواست دی کہ فرحان خالد بن خالد محمود نامی بدقماش نوجوان نے اس کی بیٹی کی تصویریں اتار کر اسے بلیک میل کرنے کے لیے دھمکیاں دے رہا ہے ،

    مدعیہ ثمینہ فرحت کے درخواست پر ایکش لیتے ہوئے ایف آئی اے لاہور نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی طرف سے تشکیل دی جانے والی ٹیم جس میں ہیڈ کانسٹیبل مبقول احمد ، منصور حسیین کو مس عظمیٰ اسلم کے تابع رہتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا ،پولیس نے اس موقع پر فرحان خالد سے ایک موبائل فون اور قابل اعتراض مواد بھی حاصل کرلیا ، اس کے علاوہ فیس بک ایپلی کیشن جس کے ذریعے ملزم نے یہ حرکت کی وہ بھی تحویل میں لے لی ہے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق قابل اعتراض اور مضبوظ شواہد ملنے کے بعد ملزم فرحان خالد کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا ، ایف آئی اے نے ملز م کا موبائل فون اپن تحویل میں‌لے لیا ہے، اطلاعات کے مطابق ملزم فرحان خالد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، مدعیہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم فرحان خالد سے چند سال قبل ایک گاڑی خریدی تھی جس دوران یہ شخص اسی سلسلے میں ہمارے گھر آیا اور پھر اس قسم کی قبیح حرکت کردکھائی ،

    اطلاعات کے مطابق ملزم فرحان خالد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس اب ملزم سے مزید تفتیش کرے گی اور پتہ لگائے گی کہ یہ ملزم مزید کن کن جرائم میں ملوث ہے

  • پیازکی وجہ سے خواتین ہسپتال اور جیل پہنچ گئیں۔ کیسے؟

    پیازکی وجہ سے خواتین ہسپتال اور جیل پہنچ گئیں۔ کیسے؟

    پیاز کی وجہ سے انسان روتا ہے ، یہ کہاوت توہے ، لیکن یہ پیاز کی وجہ سے کبھی بھی مار بھی پڑ جاتی ہے اور جیل کی سیر بھی ہو سکتی ہے۔

    پیاز نے بھارتی شہریوں کو رونے پر مجبور کر دیا، اہم خبر آ گئی

    پیاز کی وجہ سے مار پڑنے اور جیل جانے کا واقعہ بھارت میں پیش آیاجہاں امروہہ کے گاوں کلاں کھیڑی میں نیہا نامی عورت پیاز بیچنے والی عورت سے پیاز کا بھاﺅ پوچھ رہی تھی اور اس کو پیاز کا ریٹ کم کرنے کیلئے کہہ رہی تھی ، تبھی اس کی پڑوسی دپتی نامی عورت نے پیاز بیچنے والی خاتون سے مزاح کے انداز میں کہا کہ یہ پیاز نہیں خرید سکتی ، تم اپنا وقت ضائع کررہی ہو ، کہیں اور پیاز بیچ لو۔

    نیہا نے دیتی کی اس بات کو اپنی بے عزتی سمجھا اور اس سے گالی گلوچ شروع کر دی۔ بعدازاں دونوں خاندانوں کی مزید خواتین بھی آ گئیں اور آپس میں مارپیٹ شروع کر دی۔ مارپیٹ کی وجہ سے پانچ خواتین زخمی ہوئیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    بھارت، ایک لاکھ روپے کا پیاز چوری

    پولیس نے چھ خواتین کو گرفتار کر کے جمعرات کو عدالت میں پیش کیا ، جہاں سے ان کی ضمانت منظور ہو گئی۔

    انڈیا پاکستان سے پیاز نہیں خریدے گا، بھارتی میڈیا

    واضح رہے کہ پیاز کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ عام آدمی اس کو خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔

  • اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

    اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

    اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔چیف سلیکٹر منظور جونیئر کی فيڈريشن کے عہدے داروں سے طویل مشاورت ۔ رضوان سنئیرکپتان مقررعماد بٹ نائب کپتان ہونگے ۔

    اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کے ليے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے پتے شوکردیئے ۔ چیف سلیکٹر منظور جونیئر نے 19 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا۔ امجد علی اور وقار گول کیپر، مبشر علی، عماد بٹ، رضوان علی فل بیک ہونگےہاف بیکس ميں معین شکیل، تصورعباس راشد محمود، ابوبکر ، اظفر یعقوب ، عمر بھٹہ، اعجاز احمد،رانا سہیل، علی شان، رانا وحید، عماد انجم، غضنفر علی فارورڈ کی ذمہ داری نبھائیں گے محمد عرفان بطور انیسویں کھلاڑی ویزہ مسائل کے باعث ٹیم کوبعد میں جوائن کریں گے۔

    بڑے معرکے سے پہلے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ

    چيف سليکٹر منظور جونئير کا کہنا تھا کہ ميں نے کھلاڑيوں کو کہا ہے کہ ماضي کو بھول کر نئے عظم کے ساتھ ميدان ميں اتريںميں نے ٹيم کي فارميشن ديکھي ہے يہ کسي بھي وقت کلک کرسکتي ہے۔ہيڈ کوچ خواجہ جنيد کا کہنا تھا کہ ہالينڈ کے خلاف جيت کے ليے سخت محنت کرنا ہوگي۔ يہ دونوں ميچ بہت سخت ہيں سات نئے کھلاڑي ٹيم ميں شامل کيے ہيں دونوں ٹيموں کے درميان کوالٹي اور رينکينگ کا بہت بڑا گيپ ہے ہمارے ليے يہ ميچيز ڈ و اينڈ ڈائي ميچيز ہيں۔ ہماري کوشش ہوگي کہ ان کي خامي سے فائيدہ اٹھائيں٘ ۔ پاکستان ہاکی ٹیم 26 اور 27 اکتوبر کو ٹوکیو اولمپکس کے لیے ہالینڈ سے قسمت آزمائی کرے گی

    قومی ٹی ٹونٹی کپ میں شائقین کی نظروں کے محور کھلاڑی کون کون ،جانیے تفصیل میں

  • مقبوضہ کشمیر، مسلسل دسویں جمعہ کو نماز جمعہ نہ ہو سکا

    مقبوضہ کشمیر، مسلسل دسویں جمعہ کو نماز جمعہ نہ ہو سکا

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دسویں جمعہ بھی قابض انتظامیہ نے سری نگر کی جامع مسجد اور دیگر کئی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجاز ت نہیں دی گئی۔ سری نگر کی جامع مسجد 5اگست سے مسلسل بند ہے اورفورسز کی سینکڑوں کی نفری جامع مسجد کے اردگرد تعینات ہیں۔ جامع مسجد کے خطیب حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق گھر میں نظر بند ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر، مسلسل آٹھویں جمعہ نماز جمعہ نہ ہو سکا

    دریں اثناء مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف او ر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے خلاف نماز جمعہ کے بعد زبردست مظاہرے کیے۔

    کشمیری نماز جمعہ کے بعد مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں سری نگر ، بادگام ، گاندربل ، اسلام آباد ، پلوامہ ، کولگام ، شوپیاں ، بانڈی پورہ ، بارہمولہ ، کپواڑہ اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے حق میں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے ۔ فورسز کے تشدد کی وجہ سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

    مقبوضہ کشمیر میں پتھر بازی کے کتنے واقعات ہوئے؟

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 68 ویں روز بھی کرفیو نافذ رہا۔ عام زندگی بری طرح متاثر ہے۔تمام دکانیں ، بازار ، کاروباری ادارے اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ روڈ بند ہے۔مقبوضہ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

    مقبوضہ کشمیر : ہیومن رائٹس واچ ایک بار پھر بھارتی مظالم پر بول پڑا

  • ذرابچ کے رہیئے، خواتین ڈاکووں کے گروہ کا انکشاف، خطرناک عزائم

    ذرابچ کے رہیئے، خواتین ڈاکووں کے گروہ کا انکشاف، خطرناک عزائم

    کراچی،ذرابچ کے رہیئے، خواتین ڈاکووں کے گروہ کا انکشاف، خطرناک عزائم کھل کرسامنے آگئے ، اطلاعات کےمطابق فیڈرل بی ایریا میں خاتون اسٹریٹ کرمنل کا گروہ متحرک، تاجر کو لوٹ کر فرارہونےکے کئی واقعات سامنے آگئے ،شہر قائد میں ڈاکوؤں کے ساتھ خواتین بھی شامل ہوکر وارداتیں کرنے لگیں، فیڈرل بی ایریا میں خاتون اسٹریٹ کرمنل کا گروہ متحرک ہوگیا۔

    وزیراعظم کے دورے سے پہلےسعودی عرب نے بہت بڑی خوشخبری سنادی

    ذرائع کے مطابق کراچی میں وارداتیں کرنے والی خواتین کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں خاتون ڈاکو کو ساتھیوں کے ساتھ تاجر کو لوٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان کے گروہ کو واردات کے بعد فرارہونے کی ویڈیوز بھی منظرعام پر آگئیں ۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ خواتین کا ی گروہ بڑی بڑی وارداتوں میں ملوث ہے

    کوہستان :23 سکول بند ، طالبات کا مستقبل مخدوش،ذمہ دار کون؟

    پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔دوسری جانب ملیر سٹی سے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کی ہے۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے، خاتون ملیر سٹی اور اطراف میں منشیات کی سپلائی کرتی تھی۔

    مقبوضہ کشمیربدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 68 واں دن ، ظلم جاری مگر کب تک؟

  • بڑی دیر کے بعد ٹھنڈی ہوائیں‌آنا شروع ہوگئیں، حکومتی اقدامات درست ثابت ہوئے

    بڑی دیر کے بعد ٹھنڈی ہوائیں‌آنا شروع ہوگئیں، حکومتی اقدامات درست ثابت ہوئے

    اسلام آباد: بڑی دیر کے بعد ٹھنڈی ہوائیں‌آنا شروع ہوگئیں، حکومتی اقدامات درست ثابت ہوئے، اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے معیشت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے۔ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق تجارتی خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، جولائی تا ستمبر خسارہ 5 ارب 72 کروڑ پر پہنچ گیا۔

    کوہستان :23 سکول بند ، طالبات کا مستقبل مخدوش،ذمہ دار کون؟

    ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کی گئی رپورت کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ8ارب79کروڑڈالرتھا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں پونے3 فیصداضافہ ریکارڈ ہوا اور جولائی تاستمبربرآمدات کی مالیت5ارب52کروڑڈالرریکارڈ کی گئی۔ پہلی سہ ماہی میں درآمدات کی مالیت11ارب25کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوئی، ستمبر میں برآمدات 1 ارب 77 کروڑ جبکہ درآمدات کمی کے بعد 3 ارب 78 کروڑ تک پہنچ گئی۔

    وزیراعظم کے دورے سے پہلےسعودی عرب نے بہت بڑی خوشخبری سنادی

  • چینی صدر شی جنپنگ کا دورہ بھارت، کن امور پر بات ہوئی؟

    چینی صدر شی جنپنگ کا دورہ بھارت، کن امور پر بات ہوئی؟

    چینی صدر شی جنپنگ بھارت کے دو روزہ دورے پر بھارتی شہر مہابلی پورم پہنچے جہاں انہوں نے بھارتی وزیراعظم مودی سے ملاقات کی۔

    چینی صدر کا دورہ بھارت، دفترخارجہ نے اہم اعلان کر دیا

    دونوں رہنماﺅں کے درمیان جو امور زیربحث آئے ان میں دہشت گردی، سلامتی اورتجارتی عدم توازن شامل ہیں۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماﺅں نے سرحدی مسئلے کے حل کے لئے نمائندہ خصوصی کی ملاقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    دریں اثناءمودی اورشی جنپنگ نے منادرکا دورہ کیا۔ ان تاریخی منادر میں مختلف اورمنفرد نقش و نگار بنے ہوئے ہیں جن کے ذریعہ مختلف کہانیاں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    چینی صدر کا بیان، کانگریس لیڈر مودی حکومت کیخلاف پھٹ پڑے، بڑا مطالبہ کر دیا

    یاد رہے کہ قبل ازیں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف چینی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، خطے میں قیام امن اور اقتصادی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک چین سدا بہار شراکت داری دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات

    اس سے پہلے چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی .دونوں رہنماوں کی طرف سے مسئلہ کشمیر اور دوطرفہ تجارت بڑھانے جیسے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان اورچینی ہم منصب کے درمیان ملاقات گریٹ ہال بیجنگ میں ہوئی، وزیراعظم عمران خان کو گریٹ ہال آمد پر 19 توپوں کی سلامی دی گئی، چینی وزیراعظم نےسی پیک منصوبےآگے بڑھانے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا، چینی وزیراعظم کی طرف سے پاکستان کے تمام مسائل پر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

  • شریف فیملی کوکرپشن پر ممکنہ سزاسے بچانے کے لیے ن لیگ کا نیا پلان

    شریف فیملی کوکرپشن پر ممکنہ سزاسے بچانے کے لیے ن لیگ کا نیا پلان

    لاہور:شریف فیملی کوکرپشن پر ممکنہ سزاسے بچانے کے لیے ن لیگ کا نیا پلان سامنے آگیا، یہ پلان نواز شریف کے جانی ساتھیوں نے دیا ہے جو اب نواز شریف اس طریقہ واردات کے ذریعے استعمال کریں گے ،اطلاعات یہ ہیں کہ اس مقصد کی تکمیل کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) لیگ کا قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے،

    کوہستان :23 سکول بند ، طالبات کا مستقبل مخدوش،ذمہ دار کون؟

    ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) لیگ نے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سےمستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، (ن) لیگ کے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں اسوقت 70 ممبرز ہیں جن میں سے 61 نے اپنے استعفے سابق سپیکر رانا اقبال کو جمع کرادئیے-

    وزیراعظم کے دورے سے پہلےسعودی عرب نے بہت بڑی خوشخبری سنادی

    پاکستان مسلم لیگ ن کےذرائع کے مطابق یہ فیصلہ شریف فیملی پر بڑھنے والے دباوکے ردعمل میں کیا گیا ہے. پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد علی خان کا کہنا تھا کہ تمام اراکین سے استعفے لے لئے گئے ہیں، جلد سپیکر کو قائمہ کمیٹیوں سے نکلنے کے استعفے دے دیں گے،

    ملک احمد خان نے کہا ہےکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جب تک پی اے سی کا چئیرمین نہیں لگایا جائے گا تب تک سٹینڈنگز کمیٹی کے سربراہی قبول نہیں کریں گے-ملک احمد خان نے کہا کہ پی اے سی ون اپوزیشن کا حق ہے، ضروری ہے کہ چئیرمین اپوزیشن کا ہو۔

    مقبوضہ کشمیربدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 68 واں دن ، ظلم جاری مگر کب تک؟