Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان میں ایم پی اے اور ایم این ایز غریبوں کے حق پر ڈاکا کیسے ڈالتے ہیں۔

    پاکستان میں ایم پی اے اور ایم این ایز غریبوں کے حق پر ڈاکا کیسے ڈالتے ہیں۔

    شہبازاکمل جندران۔۔۔

    انویسٹی گیشن۔۔۔۔

     

    پاکستان میں ایم پی اے اور ایم این ایز غریبوں کے حق پر ڈاکا کیسے ڈالتے ہیں۔

    پنجاب اور پاکستان کے سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کامفت علاج زکواۃ فنڈ سے کیا جاتا ہے۔تاہم بہت سے ایم پی اے اور ایم این ایز بھی سرکاری ہسپتالوں سے علاج کرواتے ہیں۔اور دوران علاج جو اخراجات آتے ہیں۔وہ قومی خزانے سے واپس لے لیتے ہیں۔

    اگر یکم جنوری 2017سے اپریل 2019تک کا پنجاب اسمبلی کا ریکارڈ دیکھیں تو 17مختلف ایم پی ایز نے اس عرصہ کے دوران مجموعی طورپر 60لاکھ 37ہزار 674روپے علاج معالجے اور ادویات کے نام پر قومی خزانے سے حاصل کئے۔
    ان میں۔۔۔۔۔۔۔ایم پی اے فاطمہ فریحہ نے قومی خزانے سے 80ہزار 500روپے،اشرف علی انصاری نے 99ہزار400روپے، انعام اللہ خان نیازی نے ایک لاکھ 67ہزار 193روپے،شمیم اختر عرف شہزادی کبیر نے 30ہزار 429روپے،سعدیہ سہیل رانا نے 4لاکھ 20ہزار 687روپے،

    جعفر علی ہوچا نے ایک لاکھ 16ہزار 250روپے، عارف محمود گل نے 2لاکھ 26ہزار 183روپے، عارف محمود گل نے ہی مزید 33لاکھ 28ہزار 470روپے،سردار شہاب الدین خان نے 11لاکھ 70ہزار روپے، راحیلہ خادم حسین نے ایک لاکھ 68ہزار 329روپے، پیٹر گل نے 23ہزار 167روپے،میاں جلیل احمد نے 19ہزار 825روپے اور ایم پی اے جاوید اختر نے 16ہزار 945روپے قومی خزانے سے حاصل کئے۔

    متذکرہ بالا اراکین پارلیمنٹ نے اس عرصہ کے دوران قومی خزانے سے مجموعی طور پر 60لاکھ 37ہزار674روپے نکلوائے۔یہ پیسے ایسی ادویات کے نام پر حاصل کئے گئے جو سرکاری ہسپتالوں میں موجود نہ تھیں۔حالانکہ اراکین پارلیمنٹ کی اکژیت سرکاری ہسپتالوں پر قطعی اعتبار نہیں کرتی اور نہ ہی ان ہسپتالوں سے علاج کرواتے ہیں۔

     

    بعض پارلیمنٹرین پرائیویٹ علاج کروانے کے بعد سرکاری ہسپتالوں سے ادویات حاصل کرتے ہیں۔اور ہسپتالوں کی انتظامیہ نے جو رقم غریب مریضوں کے لیے لوکل پرچیز کے نام پر مختص کررکھی ہوتی ہے۔اسے استعمال میں لایا جاتا ہے۔جبکہ بعض پارلیمنٹیرین پرائیویٹ ڈاکٹروں سے علاج کرواتے ہیں۔اور ان کے لکھے نسخے کو دوبارہ سے سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر سے لکھوا تے ہیں تاکہ میڈیسن اور علاج معالجے پر آنے والے اخراجات قومی خزانے سے واپس لیئے جاسکیں۔

  • قومی ٹی ٹونٹی کپ میں شائقین کی نظروں کے محور کھلاڑی  کون کون ،جانیے تفصیل میں

    قومی ٹی ٹونٹی کپ میں شائقین کی نظروں کے محور کھلاڑی کون کون ،جانیے تفصیل میں

    قومی ٹی ٹونٹی کپ میں شائقین کی نظروں کے محور کھلاڑی

    • ایونٹ 13 سے 24 اکتوبر تک فیصل آباد میں جاری رہے گا

    لاہور، 11 اکتوبر 2019ء:

    قومی ٹی ٹونٹی کپ نوجوان کھلاڑیوں کو نومبر کے اوائل میں آسٹریلیا کے خلاف شیڈول تین میچوں سمیت ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ڈرافٹنگ میں جگہ بنانے کا بہترین موقع فراہم کررہا ہے۔

    قائداعظم ٹرافی کی طرح 13 سے 24 اکتوبر تک جاری رہنے والا قومی ٹی ٹونٹی کپ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر نمایاں کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

    ایونٹ میں شریک مندرجہ ذیل کھلاڑی شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز رہیں گے:

    دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کب ہو گا اور کون سے سینئر کھلاڑی ہوں گے شامل ، اہم خبر


    عادل امین، خیبرپختونخوا:

    28 سالہ آلراؤنڈر نے حالیہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بیٹنگ اور باؤلنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    عادل امین نے قائداعظم ٹرافی میں 70.33 کی اوسط سے 211 رنز بنائے۔ 4 اننگز میں 3 نصف سنچریاں اسکور کرنے والے آلراؤنڈر نے ایونٹ کے پہلے مرحلے کے دوران ایک اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔

    عادل امین کی خصوصیت اننگز کے وسط میں اپنی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو سہارا دینا ہے۔ خیبرپختونخوا کے اوپنرز فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان کے بعد مڈل آرڈر میں انہیں کپتان محمد رضوان اور افتخار احمد کاساتھ دستیاب ہوگا۔

    گذشتہ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں عادل امین نے فاٹا کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 اننگز میں 105 کے اسٹرائیک ریٹ سے 147 رنز اسکور کیے تھے۔ مجموعی طور پر آلراؤنڈر اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کے دوران 42 میچوں میں111 کی اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 794 رنز بناچکے ہیں۔

    قومی ٹیم میں کم بیک کرنے والے کھلاڑیوں کا سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم


    نسیم شاہ، سنٹرل پنجاب:

    16 سالہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں شیڈول قومی ٹی ٹونٹی کپ میں اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلیں گے۔

    ڈومیسٹک کرکٹ میں اب تک اپنے ٹی ٹونٹی ڈیبیو کے منتظر نسیم شاہ اپنی تیز رفتار باؤلنگ کے باعث اتوار سے شروع ہونے والے ایونٹ میں حریف ٹیموں کے لیے خطرہ ثابت ہوں گے۔

    پی سی بی انڈر 16 ڈویلمپنٹ پروگرام کی دریافت نسیم شاہ نے قائداعظم ٹرافی میں سنٹرل پنجاب کی جانب سے فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی ۔انہوں نے 3 میچوں میں 26 کی اوسط سے 9 وکٹیں حاصل کیں۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گذشتہ ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےابتدائی اسکواڈ میں شامل نوجوان فاسٹ باؤلرانجری کی باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکے تھے تاہم 16 سالہ فاسٹ باؤلر نے انجری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف قومی انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 5 میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔

    نسیم شاہ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے 2میچوں میں بھی 4 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    احسان علی، سندھ:

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گذشتہ ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے خود کو بہترین ٹاپ آرڈر بیٹسمین کی حیثیت سے منوانے والے احسان علی کو قومی ٹی ٹونٹی کپ کے لیے سندھ کی سیکنڈ الیون سے فرسٹ الیون کرکٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم میں کم بیک کرنے والے کھلاڑیوں کا سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم


    25 سالہ کرکٹر نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گذشتہ ایڈیشن کی 8 اننگز میں130 سے زائداسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 178 رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔

    احسان علی نے قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے آخری تین روزہ میچ میں سنٹرل پنجاب کے خلاف سنچری اسکور کرچکے ہیں۔

    حارث رؤف، ناردرن:

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گذشتہ ایڈیشن میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں تیز رفتار باؤلنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو روایتی حریف کےخلاف میچ میں کامیابی دلائی تھی۔10 میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کرنے والے حارث رؤف نےپاکستان کپ کے 4 میچوں میں بھی 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    فیصل آباد میں شیڈول ایونٹ حارث رؤف کا پہلا ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کپ ہوگا۔اس سے قبل نوجوان فاسٹ باؤلر قائداعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے کے 2 میچوں کی 3اننگز میں6 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    حارث رؤف ڈومیسٹک سیزن سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ایمرجنگ کیمپ کا حصہ رہ چکے ہیں۔

    عامر یامین، سدرن پنجاب:

    29 سالہ آلراؤنڈر عامر یامین پاکستان کی جانب سے 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں شرکت کرچکے ہیں۔ آلراؤنڈر نے نومبر 2015 میں اپنے ڈیبیو میچ کی پہلی گیند پر انگلینڈ کے جارحانہ مزاج بلے باز جیسن رائے کوآؤٹ کیا تھا۔انہوں نے اپنا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جنوری 2018 میں کھیلا۔

    قائداعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب فرسٹ الیون ٹیم کی نمائندگی کے دوران عامر یامین بھرپور فارم میں ہیں۔ سندھ کے خلاف 142 رنز کی شاندار اننگز کے بعد 57 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے عامر یامین نےسدرن پنجاب کی ایونٹ میں تاحال واحد جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    عامر یامین نے ایونٹ کے پہلے مرحلے میں 72 سے زائد اوسط کے ساتھ 291 رنز اسکور کیے۔نوجوان آلراؤنڈر ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وہ اب تک اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر میں 51 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    رواں سیزن میں عامر یامین اپنی بیٹنگ اوسط کو بہتر کرنے کے خواہشمند ہیں۔ کرکٹ کے سب سے محدود فارمیٹ میں وہ 17 کی اوسط سے رنز بنارہے ہیں۔

    عماد بٹ، بلوچستان:

    اننگز کے اختتامی 10 اوورز میں بہترین باؤلنگ کرنے والے عماد بٹ بلوچستان کی جانب سے شائقین کرکٹ کی توجہ کا محور ہوں گے۔ تاحال 29 ٹی ٹونٹی میچوں میں وہ 19 کی اوسط سے39وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    دائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر عماد بٹ بیٹنگ میں بھی نمایاں صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5 نصف سنچریاں اسکور کرنے والے آلراؤنڈر نے آخری نصف سنچری قائداعظم ٹرافی 20-2019کے دوسرے راؤنڈ میں سدرن پنجاب کے خلاف اسکور کی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گذشتہ ایڈیشن میں آلراؤنڈر عماد بٹ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 2 میچوں میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    عمر گل جیسے تجربہ کار فاسٹ باؤلر کی موجودگی میں عماد بٹ قومی ٹی ٹونٹی کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کا ارادرہ رکھتے ہیں۔

  • دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کب ہو گا اور کون سے سینئر کھلاڑی ہوں گے شامل ، اہم خبر

    دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کب ہو گا اور کون سے سینئر کھلاڑی ہوں گے شامل ، اہم خبر

    دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کب ہو گا اور کون سے سینئر کھلاڑی ہوں گے شامل ، اہم خبر

    دورہ آسٹریلیا کے لئے قومی ٹیم کا اعلان نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ کے اختتام پر کیا جائے گا سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کا کپتان سرفراز احمد کو ہی ہونا چاہیے، ظہیرعباس


    ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی سونپے جانے کا امکان ہے۔عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ ۔شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی پہلے مرحلے میں کارکردگی سے مشروط ہے ۔

    وسیم اکرم کو قومی ٹیم کا کوچ بنایا جائے، جاوید میانداد نے پی سی بی سے مطالبہ کردیا

    نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کارکردگی دکھانے والے نوجوان کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا.

    قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کی والدہ وفات پا گئیں

  • سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی امریکی وزیر خارجہ سے  ملاقات ،کیا ہوئے امور طے جانیے تفصیل میں‌

    سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات ،کیا ہوئے امور طے جانیے تفصیل میں‌

    سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک اسپر سے ملاقات کی۔


    شہزادہ خالد بن سلمان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‘مجھے امریکی وزیر خارجہ سے مل کر خوشی ہوئی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کی گہرائی پر زور دیا۔ ان کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو برقرار رکھنے، مشترکہ چیلنجوں کا مل کر سامنا کرنے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سعودیہ نے ایران کے خلاف عسکری حصار بڑھا دیا


    اس سے پہلے امریکی جریدے "The National Interest” کے مطابق 14 ستمبر کو سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کے فوری بعد امریکی وزارت دفاع نے مشرق وسطی میں مزید فوجیوں کے علاوہ فضائی دفاعی اور میزائل ہتھیاروں کے تعینات کیے جانے سے متعلق منصوبوں کا اعلان کر دیا۔ ان میں پیٹریاٹ میزائل بیٹری، سینٹینل ریڈار اور 200 فوجی شامل ہیں.سعودی وزارت دفاع کی جانب سے مشرق وسطی میںAN/MPQ-64 Sentinel ریڈار بھی نصب کیا جا رہا ہے جو X-Band پر کام کرتا ہے۔ یہ فضائی دفاعی ریڈار 360 ڈگری کی کوریج کرتا ہے اور اس کا دائرہ کار 75 کلومیٹر تک ہے۔ اسی طرح پینٹاگان نے دو اضافی پیٹریاٹ بیٹریز اور بلند ترین جگہ کو محفوظ بنانے والے تھرمل میزائل سسٹم Thad کی بھی منظوری دی ہے۔

    سعودی عرب نے عمران خان اور مودی کو بلا لیا

    اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ

  • مسلم حکمران کے لے نوبل  امن انعام

    مسلم حکمران کے لے نوبل امن انعام

    مسلم حکمران کے لیے نوبل امن انعام دینے کا اعلان گیا ہے
    افریقی ملک ایتھوپیا کے وزیراعظم آبے احمد کو آج جمعہ کے روز ان کی امن کی کوششوں کے اعتراف میں 2019ء کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ایتھوپیائی وزیراعظم کو پڑوسی ملک اریٹیریا کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوششوں پر یہ کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ایتھوپیا اور اریٹیریانے جولائی سنہ 2018ء میں برسوں کی دشمنی اور 1998ء 2000ء کی سرحدی جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات بحالی کر لیے تھے۔

    وزیراعظم سے ترک،ایران، مصر،ایتھوپیا کے صدر اور اٹلی کے وزیراعظم کی الگ الگ ملاقاتیں


    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے ایتھوپیا کی صدر سہلی ورک زیوڈے نے ملاقات کی تھی ۔ یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی تعاون کے مزید فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

    ایتھوپیا کے آرمی چیف کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا.

    ایتھوپیا میں ایک دن میں اتنے درخت لگائے گئے کہ سب دنگ رہ گئے

  • گجرات میں قبضہ مافیا کا راج، ناصر اعوان کے بعد ایک اور خاتون خودکشی کے لئے تیار

    گجرات میں قبضہ مافیا کا راج، ناصر اعوان کے بعد ایک اور خاتون خودکشی کے لئے تیار

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی ) گجرات میں قبضہ مافیا کا راج ۔۔۔۔۔قبضہ مافیا سے تنگ ناصر اعوان کے بعد بزرگ خاتون صفیہ بیگم بھی خود کشی کرنے کو تیار ۔۔۔تفصیلات کے مطابق لالہ موسی کی رہاٸشی خاتون صفیہ بیگم نے اپنے بیان میں کہا کہ لوگوں کے گھروں میں ساری زندگی برتن دھو کر پاٸی پاٸی جمع کر کے پانچ مرلہ جگہ تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ موضع چک سکندر میں خریدی جس کا فروخت کنندہ سمیت تمام گواہ اور کاغذات بھی موجود ہونے کے باوجود فاروق نامی گروپ مجھے مکان تعمیر کرنے نہیں دے رہے اور مقامی پولیس کو بھی ساتھ ملا رکھا ہے انکے خلاف تھانہ میں درخواست دی تو وہ بھی بغیر کارواٸی کیۓ داخل دفتر کر دی گٸی ڈی پی او صاحب کے پیش ہونے کے لیۓ گٸی تو بغیر پیش کرنے پر ہی باہر بیٹھے عملہ نے واپس بھج دیا گیا اب آٸی جی پنجاب کمپلنٹ سیل میں شکایت درج کروا دی ہے جس پر انھوں نے کارواٸی کرنے کی یقین دہاٸی کراٸی ہے اگر پھر بھی مجھے انصاف نہ ملا تو ڈی پی او آفس گجرات کے سامنے خود کو آگ لگا لوں گی

  • ترکی شام میں کہاں تک اندر جا کر کارروائی کرنا چاہتا ہے ، خبر آگئی

    ترکی شام میں کہاں تک اندر جا کر کارروائی کرنا چاہتا ہے ، خبر آگئی

    ترکی شام میں کہاں تک اندر جا کر کارروائی کرنا چاہتا ہے ، خبر آگئی

    ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے نائب فواد اوقطائی نے شمالی مشرقی شام میں فوجی آپریشن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہمارا ہدف شامی اراضی میں 30 کلو میٹر تک داخل ہو جانا ہے”۔

    امریکا نے ترکی کے لیے تین آپشن کا اعلان کر دیا


    جمعرات کے روز ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل "TRT” کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کی قیادت خود ایردوآن کر رہے ہیں اور وہ آپریشنز روم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

    ترکی نے شام میں اپنی جنگ کے لیے کن گروپوں سے مدد مانگ لی


    یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔

    سلامتی کونسل :شام میں فوجی آپریشن روک دو،ترکی کا صاف جواب

  • عاطف کی آواز میں حمد "وہی خدا ہے” ریلیز، ویڈیو دیکھیں

    عاطف کی آواز میں حمد "وہی خدا ہے” ریلیز، ویڈیو دیکھیں

    کوک سٹوڈیو سیزن 12 میں عاطف اسلم کی آواز میں حمد "وہی خدا ہے” جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا، ریلیز کر دی گئی ہے.

    عاطف اسلم نے کہا کہ میں نے یہ کلام عقیدت سے پڑھا ہے اور جب دل سے پڑھو تو ہی قبول ہوتا ہے. اور جب اللہ کے حضور قبول ہو جائے تو آپ اس فہرست میں شامل ہو جاتے ہو جسے وہ (اللہ تعالی) چاہتا ہے.

    جہاں اللہ کا ذکر آتا ہے وہی ان کے محبوب مُحَمَّدﷺ کا بھی ذکر آتا ہے اور کلام پڑھنے کا مزہ بڑا ہو جاتا ہے.

    عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ وہ یہ حمد اپنے بیٹے کو ڈیڈیکیٹ کرنا چاہتے ہیں جو ابھی 5 سال کا ہے. جب وہ بڑا ہوگا اور سنے سمجھے گا تو اسے خوشی ہوگی کہ یہ کلام اس کے والد نے پڑھا ہے.

    واضح رہے عامر اظہر نے بتایا کہ وہ یہ حمد عاطف اسلم کی آواز میں پڑھوانا چاہتے تھے تاکہ لوگ اسلام کی طرف راغب ہوں.

  • ایرانی جہاز میں دھماکہ

    ایرانی جہاز میں دھماکہ

    بحیرہ احمر میں آئل ٹینکر میں‌ دھماکہ ہوا ہے جس کی وجہ سے تیل کا اخراج ہو رہا ہے.
    بحیرہ احمرمیں ایران کے ایک تیل بردار جہاز میں ہونے والے دھماکے کے بعد خدشہ ہے کہ تیل سمندر میں بہہ سکتا ہے تاہم ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے کے بعد ٹینکر سے تیل کی لیکیج پر قابو پا لیا گیا۔

    ایران نے برطانوی بحری آئل ٹینکر چھوڑنے کا امکان ظاہر کر دیا


    ایران کی نیوز ایجنسی’ایسنا’ نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی آئل ٹینکر میں ایک دھماکا ہوا ہے۔ نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل ایرانی آئل کمپنی کی ملکیت ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں اس میں آگ لگ گئی تھی۔

    تیل ٹینکر میں آگ لگنے سے کتنے لوگ جاں بحق ہو گئے ….جانیے


    اس سے قبل بھی ایران کے ٹینکر کا تنازعہ چل رہا تھا تھا. ایران کےسرکاری ٹی وی کےمطابق قانونی کارروائی کے مکمل ہوتے ہی سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں روکا گیا برطانوی بحری جہاز روانہ کردیا جائے گا۔ اس سےقبل برطانیہ نے بھی ایک ایرانی جہاز کو قبضے میں لیا تھا جسے بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا۔دوسری طرف پاناما نے ایرانی آئل ٹینکر کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے جس کے بعد ایران نے بحری جہاز کو اپنے ملک میں رجسٹر کرکے نیا نام آدریان دریا رکھ دیا ہے۔

    برطانیہ ایرانی آئل ٹینکر کو تحویل میں رکھے گا یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

  • صحافی نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ڈی پی او چارسدہ

    صحافی نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ڈی پی او چارسدہ

    چارسدہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے ایک صحافی نے ڈی پی او پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کو بے جا تنگ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے میں خودکشی کرونگا،
    جس کے ردعمل میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کہ کہنا ہے کہ یہ صحافی عوام کو گمراہ کررہا ہے
    اس کے خلاف کاروائی FIAکی ڈومین اور FIAکی کاروائی ہے چارسدہ پولیس کی نہیں۔
    پولیس کی کوشش ہے کہ وہ مثبت عوام دوست پالیسی اپنائے۔پولیس نے کوئی جانبدارانہ قدم نہیں اٹھایا
    صحافی برادری کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ باسط نے زیر سماعت مقدمہ کے بارے میں غلط حقائق پر مبنی ویڈیو بنائی جو مظلوم لواحقین کے جذبات کو مجروح کرنے کیلئے کافی ہے۔صحافی کی جانبدارانہ رویہ اور غلط رپورٹنگ کی وجہ سے چارسدہ پولیس کی بدنامی ہوئی۔
    ملزم ملائشیاء فرار ہونے پر سوات میں روپوش ہونے کی رپورٹنگ کی۔غلط رپورٹنگ پر FIAکو کاروائی کی درخواست کی گئی۔(ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان)
    چارسدہ:صحافی باسط کو نہ چارسدہ پولیس نے گرفتار، نہ تنگ اور نہ ان کے خلاف کاروائی کی ہے۔