Baaghi TV

Author: +9251

  • آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

    آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر کو بیرون ملک چلے جائیں گے، خبر آنے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حیران رہ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما مفتی عبدالقوی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر کو بیرون ملک چلے جائیں گے، ان کے آزادی مارچ کی خواہش دل میں ہی رہے گی، مولانا چندہ مانگ رہے ہیں جب پیسے جمع ہو جائیں گے تو وہ پہلے بیمار پھر علاج کے بہانے بیرون ملک فرار ہو جائیں گے

    آزادی مارچ، شہباز شریف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف نے سر پکڑ لیا

    آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟

    مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ تحفظ ناموس رسالت کے نام پر بھیک مانگ کر مولانا فضل الرحمان اپنے رومال کی طرح چہرے کو بھی زرد کر رہے ہیں، مفتی عبدالقوی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے نام پر بھیک مانگنے سے مولانا کو دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے،

    آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ مذہبی طبقہ آزادی مارچ کے خلاف خاموش نہیں رہے گا ہم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو جلد تمام سیاسی پارٹیوں سے ملے گی اور انہیں کہے گی کہ مولانا کے جھانسے میں نہ آئیں ،آج مولانا کو کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ اور بنگلہ نمبر 22 دیا جائے تو آزادی مارچ سمند ر میں بہہ جائے گا، بلاول غوطہ لگا کر بھی اسے تلاش کرنے کی کوشش کریں گے تو مولانا پھر ان کو نہیں ملیں گے.

    مولانا کو سو ارب کی فنڈنگ کون کرے گا؟ معروف اینکر مبشر لقمان نے سوال ٹھا دیا

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکیں بلاول حمایت کا اعلان تو کرتے ہیں لیکن مارچ میں شامل نہیں ہوتے مسلم لیگ ن بھی شدید اختلافات کا شکار ہے، نوا زشریف مولانا کو آزادی مارچ میں شرکت کے لئے خط لکھ دیتے ہیں تو شہباز شریف قمر درد کا بہانہ بنا کر نواز شریف سے ملنے جیل نہیں جاتے.

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

    مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں‌ آیا ہے حالانکہ وہ کشمیر کمیٹی کے متعدد مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان کی وزارت پر کروڑوں‌ روپے کے اخراجات آتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کشمیر کیلئے کو کچھ کر نہیں‌ رہے، جمعہ کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن حکومت کے خلاف وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور دھرنا دینے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں،

    مولانا کے آزادی مارچ کو فنڈنگ کون کر رہا ہے؟ ایسا انکشاف ہوا کہ سب حیران رہ گئے

  • پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2019 کے اختتامی اجلاس کا انعقاد

    پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2019 کے اختتامی اجلاس کا انعقاد

    کراچی (10 اکتوبر 2019): پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط2019- کے اختتامی اجلاس کا انعقاد پاکستان نیوی ٹیکٹیکل اسکول ، کراچی میں منعقد ہوا۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر بات کرتے ہوئے وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پاک بحریہ کے لڑاکا یونٹس کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اورکہا کہ مشترکہ آپریشنل مشقیں عصر حاضر کی جدید جنگوں کا مظہر ہیں اور دفاع ِوطن کے لیے ضروری پیشہ ورانہ تربیت اور دفاعی تیاری کے لیے اہم ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے ملک کی سمندری حدود کے دفاع کے لیے افسران و جوانوں کے حوصلے ، تیاری کے درجے اورعزم کی تعریف کی۔

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لئے اسٹیل کٹنگ کی تقریب

    انہوں نے زور دیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن و خوشحالی چاہتا ہے۔ تاہم، کسی بھی جارحیت یا حملے کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے شمالی بحیرہ عرب میں جنگی منصوبوں کا عملی مظاہرہ پیش کرنے والے مشق کے شرکاء کی کاوشوں کو سراہا۔

    پاک بحریہ کے اثاثے اور جوان پاکستان کی سمندری حدود اور اس کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہیں۔ اپنے افسران اور جوانوں کی مہارت کو مزید بہتر کرنے کے لیے پاک بحریہ دیگر دفاعی افواج کے ساتھ مستقبل میں بھی ایسی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کرتی رہے گی۔

    روس کے اسٹیشن میں اچانک ایسا کیا ہوا کہ سب کی دوڑیں لگ گئیں

    رباط مشقوں کا مقصد روایتی اور گرے ہائبرڈ جنگوں سے لاحق کثیر جہتی خطرات کے زیر سایہ پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں کو موثربنانا تھا۔ اس ضمن میں رباط 2019 مشق کی خصوصی توجہ پاک فضائیہ کے شانہ بشانہ پاک بحریہ کے جنگی منصوبوں کا عملی مظاہرہ پیش کرنا تھا تاکہ دونوں فورسز کے مابین اعلیٰ درجے کی ہم آہنگی پیدا کی جائے۔

  • 150ٹرینیں اور 50اسٹیشن ہوں گے اب پرائیویٹ

    150ٹرینیں اور 50اسٹیشن ہوں گے اب پرائیویٹ

    ایک ایکسپریس ٹرین کو پرائیویٹائز کرنے کے بعد اب 150 ٹرینوں اور 50 اسٹیشنوں کو بھی پرائیویٹ کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جس کے لیے ریلوے کے چیئرمین کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

    اورنگ آباد نہیں،سمبھا جی نگر نام ہو گا ریلوے اسٹیشن کا،بھارت میں مسلمان نام بھی زیر عتاب

    بھارت کی مودی حکومت نے ’تیجس ایکسپریس‘ کے بعد اب 150 ٹرینوں اور 50 اسٹیشنوں کو بھی پرائیویٹائز کرنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔

    اس سلسلے میں نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹیو افسر امیتابھ کانت نے ریلوے بورڈ کے چیئرمین وی کے یادو کو ایک خط لکھا ہے ۔ خط کے مطابق پہلے مرحلہ میں 150 ٹرینوں کو پرائیویٹائز کیا جائے ۔

    ریلوے کو دو کروڑ کا نقصان، اہم رپورٹ آ گئی

    چیف ایگزیکٹیو افسر نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ ریلوے کے 400اسٹیشنوں کو عالمی سطح کا اسٹیشن بنایا جانا تھا۔ تاہم کئی سالوں سے یہ کام نہیں ہو سکا۔

    وزیر ریلوے کے گھر میں چوری، اہم دستاویز لیک ہونے کا شک

    چیف ایگزیکٹو افسر کے مطابق وزیر ریل سے میں نے تفصیلی بات چیت کی ہے۔بات چیت میں یہ محسوس ہوا کہ تقریباً 50 اسٹیشنوں پر یہ کام ترجیحی بنیاد پر کیا جانا چاہیے۔

  • لاتوں ، گھونسوکی بارش ، لیڈی ڈینگی ورکرپرتشدد کی انتہا،ایسا کیوں ہوا؟

    لاتوں ، گھونسوکی بارش ، لیڈی ڈینگی ورکرپرتشدد کی انتہا،ایسا کیوں ہوا؟

    لاہور : آپ کون ہوتی ہیں ہمارے گھر سے ڈینگی لاروا کو تلاش کرنے والی ،ہم سکھاتے ہیں تمہیں ڈینگی سے زیادہ تکلیف دہ سبق،اطلاعات کے مطابق ڈینگی سرویلنس کیلئے مصری شاہ کے علاقے میں ایک گھر میں داخل ہونیوالی لیڈی ورکر پر اہلخانہ کا تشدد، لاتوں اور گھونسوں سے پٹائی کے بعد سیڑھیوں سے دھکا دیدیا،

    آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

    محکمہ صحت کے حکام نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لیڈی ڈینگی ورکر طبی امداد کیلئے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں داخل جبکہ ڈینگی ورکرز کا کارروائی نہ ہونے پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج، رات گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

    خود کشی ایک خوفناک المیہ—-از– جویریہ چوہدری

    شہر میں ڈینگی لاروے کو ختم کرنے کی مہم کے سلسلے میں ڈینگی ورکرز کی ٹیم نے مصری شاہ کے علاقے میں سرویلنس کی۔ اس دوران حسن مسعود نامی شخص کے گھر میں داخل ہونے والی لیڈی ڈینگی ورکر شمائلہ کو اہلخانہ نے سرویلنس سے روک دیا اور لاتوں، گھونسوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سیڑھیوں سے دھکا دیدیا جس سے شمائلہ زخمی ہوگئی۔ورکرز کے احتجاج کے بعد رات گئے پولیس نے حسن مسعود نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    کھجوروں کی سرزمین :3 کروڑ 43 لاکھ درخت ، زیتون کے کتنے درخت ، خبر نے حیران کردیا

  • چینلوں پربھارتی مواد ،چیئرمین پیمرا حرکت میں

    چینلوں پربھارتی مواد ،چیئرمین پیمرا حرکت میں

    چینلوں پربھارتی مواد نشر کرنے پر چیئرمین پیمرا حرکت میں آ گئے، اہم فیصلہ کر لیا

    چئیرمین پیمرا کی پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی اور کیبل آپریٹرز کے وفود سے ملاقات ہوئی جس میں انڈین مواد اور اشتہارات کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا گیا

    اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ، انڈین مواد سے متعلق سپریم کورٹ کے تاحال فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر تمام ٹی وی چینلز، کیبل آپریٹرز اور پی اے ایس کے اقدامات کو سراہا۔

    نئے ٹی وی لائسنس کا اجراء ،عدالت نے پیمرا کو بڑا حکم دے دیا
    نئے ٹی وی چینلز کے لائسنس کا معاملہ، عدالت نے ایک بار پھر روک دیا

    وہ جمعرات کو کراچی میں پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی اور کیبل آپریٹرز کے وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو کر رہے تھے۔میٹنگ میں پیمرا کی جانب سے میڈیا انڈسٹری کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا اورشرکاءنے غیر اخلاقی ا نڈین موادا ور اشتہارات کے مکمل خاتمے کیلئے پیمرا کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

    چیئرمین پیمرا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رفاع عامہ کے پیغامات جو معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے میں کارآمد ہیں ،کو زیادہ سے زیادہ نشر کریں تاکہ ایک ذمہ دار معاشرہ عمل میں لایا جا سکے۔ کیبل آپریٹرزکے وفد نے ملاقات کے دوران انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

    کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد پاکستان نے بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے ہیں دوسری جانب پیمرا نے بھی پاکستانی میڈیا کو حکم دیا ہے کہ وہ ٹی وی چینلز پر کسی بھی قسم کا بھارتی مواد نشر نہیں کریں گے.

    اگر پاکستان یہ کام کر لے تو …بھارت کے لئے میزائل حملے سے بھی بڑا حملہ

    پیمرا کی جانب سے جاری نوٹفکیشن مین کہا گیا ہے کہ کسی بھی ٹی وی چینل پر بھارتی گانے، خبریں، کوئی بھی رپورٹ نشر کرنے پر مکمل پابندی ہے، کسی بھی بھارتی شخصیت، صحافی کو کوئی بھی ٹی وی چینل پروگرام میں نہیں بلائے گا، پمیرا کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اگر پاکستانی تمام ٹی وی چینلز پر بھارتی تجزئیے اور گفتگو نشر کرنے پر مکمل پابندی ہو گی.

    کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے حافظ سعید کی رہائی ضروری، ایسی خبر جسے جان کرمودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نوٹفکیشن پر عملدرآمد میں کوتاہی پیمرا ہدایت نامے اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہو گی .

    پیمرا نے ٹی وی چینلز پر ایسی پابندی لگائی کہ جان کرہر پاکستانی خوش ہو جائے

  • فلسطین، مسجد ابراہیمی کتنے دن بند اور کتنی بار نماز نہ ہو سکی؟ اہم خبر

    فلسطین، مسجد ابراہیمی کتنے دن بند اور کتنی بار نماز نہ ہو سکی؟ اہم خبر

    فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امورنے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مسجد ابراہیمی کتنے دن بند رہی اور کتنی بار اس میں اذان اور نماز نہیں ہو سکی۔

    107 یہودیوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

    رپورٹ کے کے مطابق رواں سال اب تک مسجد ابراہیمی اسرائیلی حکومت اور یہودی آباد کاروں کی مداخلت کی وجہ سے 7 دن مکمل طور پر بند رہی جب کہ مسجد میں 443 بار اذان اور نماز کی ادائیگی سے روکا گیاہے۔ اسی طرح مسجد کی 21بار بے حرمتی کی گئی۔

    دریں اثناء فلسطینی وزارت اوقاف کے ترجمان بسام ابو الرب کے مطابق اسرائیلی ریاست مسجد ابراہیمی اور پرانے الخلیل شہر کو یہودیانے کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔ یہودی آباد کار مسجد ابراہیمی کی مسلسل بے حرمتی کرتے آ رہے ہیں۔

    قابض اسرائیلی فوج کافلسطینی شہری پر تشدد، گرفتاری

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں107 یہودیوں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودیوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔

    اسرائیلی فوج کی فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ

  • بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے اموات کا ذمہ دار کون؟ سینیٹر طلحہ نے کیا جواب طلب

    بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے اموات کا ذمہ دار کون؟ سینیٹر طلحہ نے کیا جواب طلب

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمدطلحہ محمود کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر میاں رضاربانی کے ریگولیشن آف جنریشن، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن آف الیکٹرک پاور ترمیمی بل2019، سینیٹر سسی پلیجو کی سی ایس ایس کے امتحان کے سلیبس، پمز کارڈیک سینٹر کے میڈیکل سٹاف کے کنٹریکٹ میں توسیع اور مستقبل کرنے کے معاملات کے علاوہ نیپرا کی طرف سے بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کار کمپنیوں کیلئے حادثات کے کنڑول کیلئے قائم کردہ معیار اور کراچی میں بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے اموات کے حوالے سے نیپرا کی طرف سے متعلقہ ادارے کی ذمہ داری متعین کرنے کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    سینیٹ سے جاری اعیلامیے کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سی ایس ایس کے موجودہ نصاب کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ سی ایس ایس کے نصاب میں 2016 میں اصلاحات لائی گئی تھیں اب ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جو اس کا جائزہ بھی لے رہی ہے۔ ٹاسک فورس کیا کرنا چاہ رہی ہے پارلیمنٹ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر میاں رضاربانی کے دور میں بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے سی ایس ایس کے معاملات پر تفصیلی اجلاس منعقد کیے تھے۔ اس کی رپورٹ پر ہاؤس میں بحث ہونی چاہیے تھی۔

    سینیٹرطلحہ محمود بازی لے گئے، باقی سب دیکھتے رہے

    جس پر سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ سی ایس ایس کا سلیبس دو حصہ پر مشتمل ہوتا ہے۔45 آپشنل مضامین میں سے 600 نمبر کے مضامین سلیکٹ کیے جاتے ہیں اور600 نمبر کے کمپلسری مضامین شامل ہوتے ہیں۔2016 میں جو نصاب بنایا گیا تھا اس میں تمام اکیڈیمیا، ایچ ای سی، مضمون ماہرین اور گروپس کی 12 اکیڈمیاں بھی شامل تھیں۔ ہماری ایک ریسرچ ونگ ہے جو سالانہ رپورٹ میں ہر مضمون کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیتی ہے۔

    سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ جو کمیٹی بنائی گئی تھی اس نے سروس اسٹراکچر، امتحان کا طریقہ کار اور دیگر چیزوں کا جائزہ لیا تھا۔ کمیٹی نے حتمی سفارشات نہیں دی تھیں۔ وزیر پارلیمانی امور سینیٹر محمد اعظم خان سواتی نے کہا کہ بہتر یہی ہے کہ سینیٹ کی طرف سے ماہرین سے مل کر سفارشات تیار کی جائیں۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ ہمیں دیکھنا چاہیے کہ اس وقت کی ضرورت کیا ہے اور ہم کہاں پر کھڑے ہیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پبلک سرونٹ ایک ٹرم ہے مگر افسران باہر کے لوگوں کو اپنا غلام سمجھتے ہیں ان کی تربیت کی ضرورت ہے۔

    کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایف پی ایس سی سول سروس ریفارمز ٹاسک فورس کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے۔آج کے سلیبس میں 2016 سے پہلے کے حساب کو کم کیا گیا ہے۔ مختلف مضامین کے200 نمبرز کو کم کر کے 100کر دیا گیا ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ ٹاسک فورس چار شعبے میں کام کر رہا ہے اورسول سرونٹس کی نفسیاتی جائزہ کے پہلو پر بھی ٹاسک فورس کام کر رہا ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ بہتر یہی ہے کہ پہلے ٹاسک فورس کے سربراہ سے بریفنگ حاصل کر کے پھر اس پر فیصلہ کیا جائے۔

    سینیٹر طلحہ محمود کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، اہم امور کا جائزہ لیا گیا

    کمیٹی اجلاس میں سینیٹر میاں رضا ربانی کے بجلی کی پیداوار،ٹرانسمیشن اور تقسیم سے متعلق ترمیمی بل 2019 کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ میاں رضاربانی نے کہا کہ چھوٹی سی ترمیم ہے جو ریگولیشن ایکٹ کے سیکشن 3 کو ڈیل کرتی ہے جس میں کسی اتھارٹی کے چیئرمین اور ممبران کی تقرری پر قانون سازی کی گئی ہے۔چیئرمین کو وفاق لگاتا ہے جبکہ ممبران کی نامزدگی صوبوں سے آتی ہے اور وفاق کو صوبدید اختیار حاصل ہے کہ وہ اس نام پر دوبارہ غور کیلئے واپس بھی بھیج سکتا ہے۔

    کمیٹی اجلاس میں قائد ایوان سینیٹ سینیٹرسید شبلی فراز کے گزشتہ اجلاس کے دوران پیش کیے گئے بل کا ڈرافٹ بھی پیش کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمدطلحہ محمود نے کہا کہ ڈرافٹ میں وہ چیزیں ڈالی گئی ہیں جس کی کمیٹی نے منظوری نہیں دی تھی۔ڈرافٹ کو سیل کر کے اس کی انکوائری کرائی جائے گی۔ سینیٹر میاں رضاربانی نے کہا کہ ہمیں اس مائینڈ سیٹ سے نکلنا ہو گا کہ صوبوں کے پاس صلاحیت نہیں،صلاحیت صرف وفاق کے پاس ہے۔ممبران کی کولیفکیشن صوبے خود دیکھیں گے۔اگر کوئی مسئلہ درپیش ہوا تو مشترکہ مفادات کونسل موجود ہے۔تنازعات کے حل کیلئے ہی مشترکہ مفادات کونسل موجود ہیں۔400سے زائد دن گزرنے کے باوجود مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہو رہا۔قانون کے مطابق 90 دن کے بعد اجلاس ہونا چاہیے۔

    طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق خاندانوں میں جہیز پیکج کی تقسیم

    انہوں نے کہا کہ تمام اخبارات میں سی ای او پی آئی اے کی تقرری کیلئے اشہارات شائع کروایا۔جس میں سی ای او کیلئے ملٹری سٹاف کالج سے فارغ التحصیل اور ملٹری کا تجربہ ہونا لازم تھا۔جب وفاق اپنے مطابق قانون سازی کر سکتی ہے تو صوبے بھی اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کا حق رکھتے ہیں۔

    سینیٹر روبینہ خالدنے کہا کہ صوبوں کو نامزدگی کے طریقہ کار دیئے جائیں گے تو اس پر عمل ہو گا۔سیکرٹری وزارت توانائی نے کہا کہ صوبائی نمائندگی کا مسئلہ ہے۔ اتھارٹی کا چیئرمین وفاق اور ممبران صوبوں کی مشاورت سے صوبوں سے تعینات کیے جاتے ہیں اور ہمیشہ صوبوں سے نامزدگی حاصل کی جاتی رہی ہے۔چیئرمین کا تقرر تمام قانونی تقاضے پورے کر کے کیا جاتا ہے۔ مگر صوبوں سے ممبران ان تمام قوانین سے گزر کر نہیں آتے۔چیئرمین اور ممبران پبلک سرونٹ ٹریٹ کیے جاتے ہیں۔اگر ممبر کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہو تووفاق دوبارہ غور کرنے کی درخواست کرتا ہے۔

    کمیٹی کو بتایا گیا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی اس حوالے سے رائے آ جائے تو پھر اس پر فیصلہ کیا جائے۔ جس پر چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ اگر وزارت کی طرف سے 17 اکتوبر تک کوئی رائے آئی گئی تو ٹھیک ورنہ اس بل کی اسی دن منظوری دے دی جائے گی۔ کمیٹی اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پر پمز کے ڈاکٹرز کی کنٹریکٹ میں توسیع اور مستقل کرنے کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔کارڈ یک کے ڈاکٹرز نے ایف پی ایس سی امتحانات دیئے ہیں۔کچھ نے ٹیسٹ پاس کئے ہیں اور کچھ نے نہیں۔

    فضول آدمی کی کہیں گنجائش نہیں ہوتی سوائے سرکار کے، سینیٹر طلحہ محمود

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزیر علی محمد خان نے کمیٹی اجلاس میں جو کمٹمنٹ کی تھی ان کے مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ کافی عرصے سے چل رہا ہے۔ کارڈیک سینٹر کے ڈاکٹرز کئی سالوں سے خدمات فراہم کر رہے ہیں مگر انہیں ریگولر نہیں کیا جارہا وہ ڈاکٹر کس طرح 20 سال پہلے کا پڑھا ہوا آج ٹیسٹ دے سکتے ہیں ان کیلئے کمیٹی نے واضح ہدایت کی تھی کہ کوئی درمیانی راستہ نکال کر ان کے مسئلے کو حل کیا جائے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کی حالت زار، کمیٹی میں ہوا انکشاف

    سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تھا کہ کوئی ڈینٹل سرجن پمز کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر نہیں بن سکتا اور ایک ای ڈی کو فارغ بھی کیا گیا تھا۔ مگر موجودہ ای ڈی بھی ڈینٹل سرجن ہے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے پر عمل کیا جارہا ہے اور دوسرے فیصلے کا کیا ہوگا۔ کارڈیک سینیٹر کے ڈاکٹرز نے ہزاروں مریضوں کو نئی زندگی دی ہے ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے ان کے مسئلے کا حل کرنا چاہیے۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ پمز کارڈیک کے ڈاکٹر بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور سپریم کورٹ نے انہیں اضافی نمبر دے کر ایف پی ایس سی کے ذریعے امتحان پاس کر کے ریگولر کرنے کا کہا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کمیٹی کو بتایا کہ اضافی نمبر انٹرویو میں دیے جاتے ہیں تحریری ٹیسٹ پھر کس لیے لیا گیا ہے۔12 ہزار امیدواروں میں سے صرف290 نے پاس کیا ہے۔ ہم 18 سال پہلے کے پڑھے ہوئے کا اب کس طرح ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔جس پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن، ایف پی ایس ای وزیر پارلیمانی امور کے ساتھ مل کر ڈاکٹروں کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کوئی راستہ نکالیں۔

    ملک میں سول مارشل لا ہے، سینیٹر طلحہ محمود نے ایسا کیوں کہا؟

    کمیٹی اجلاس میں ڈی جی نیپرا نے بتایا کہ ایس او پی کے تحت ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو عوام اور ملازمین کے جان و مال کی تحفظ کی ہدایات دیں ہوئی ہیں۔ایس او پی صرف مون سون تک محدود نہیں۔جولائی اور اگست میں کراچی میں شدید بارشوں سے 35لوگ جاں بحق ہو گئے تھے۔ رولز کے مطابق حادثے کی تفصیلات فراہم کرنا ہر ڈسکو پر لازم ہے۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ میری انفارمیشن کے مطابق حکومتی کی کمپنیوں کی طرف سے بے شمار لوگوں کی اموات ہوئی ہیں اس کی رپورٹ ہی نہیں کی گئی۔فیصل آباد، لاہور، کراچی اور دیگر علاقوں میں حیران کن حادثات ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ کے الیکٹرک صحیح تعاون نہیں کر رہا۔

    کمیٹی کو بتایا گیا کہ اگر کمپنیاں خود رپورٹ نہ کریں تو وہ خلاف ورزی کی مرتکب ہیں۔ کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔چیئرمین کے الیکٹرک اکرام سہگل نے کمیٹی کو بتایا کہ 40فیصد کراچی ان پلانڈ ہے۔ کوڑا کی وجہ سے پانی جمع ہوا اور جانوں کا ضیاع ہوا۔کوڑے کی وجہ سے کہیں 6 چھ فٹ پانی کھڑا ہو گیا تھا۔ انٹرنیٹ اور کیبل کی وجہ سے لوگوں کو کرنٹ لگے۔گزشتہ50 سالوں کی نسبت اس سال4 گنا زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔ نیپرا نے بارہا ہماری کارکردگی کو دیگر ڈیسکوز کی نسبت سراہا ہے۔

    چیف ڈسٹر ی بیوٹر کے الیکٹرک نے کمیٹی کو بتایا کہ کے الیکٹرک دو صوبوں 65 ہزار سکویئر کلو میٹر کے علاقے کو کور کرتی ہے۔ بہتری کیلئے ننگے کنڈیکٹر ز کو اے بی سی کیبل تبدیل کیا۔نیپرا نے ایک کمیٹی بنائی تھی جس نے اپنی رپورٹ دی ہے کہ اور 35 اموات میں سے19 اموات کی ذمہ داری کے الیکٹرک پر ڈالی ہم بھی انکوائری کر رہے ہیں ، یہ ہماری ذمہ داری نہیں بنتی۔ 29میں سے15 اموات حادثات کی وجہ سے ہوئیں۔14 کو کرنٹ لگا،8 کرنٹ اموات میں ہمارا سسٹم شامل تھا جبکہ 6 میں شامل ہی نہیں تھا۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ شہر کے اندر 3 سے5 لاکھ کنڈے ہیں۔

    گزشتہ6 ماہ کے دوران2 لاکھ کے جی کنڈے اتارے۔1850 فیڈز ہیں بارش کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے 450 کو بند کرنا پڑا۔بہتر بجلی کی ترسیل کیلئے کے الیکٹرک نے25 ارب اضافی خرچ کیے ہیں۔ جس پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمو دنے کہا کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے حوالے سے مختلف معلومات دی تھیں۔ کمیٹی وہاں کو دورہ کر کے معاملات کا جائزہ لے گی اور نیپرا تین دن کے اندر تمام ڈیسکوز کی بارش کے دوران ہونے والی اموات کی رپورٹ کمیٹی کو فراہم کرکے اور جن ڈیسکوز نے نیپرا کو معلومات فراہم نہیں کی ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

    کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز محمد جاوید عباسی، نجمہ حمید، روبینہ خالد، مشتاق احمد، انور لال دین، مشاہد اللہ خان، ثمینہ سعید، ہدایت اللہ، ڈاکٹر اشوک کمار، میاں رضاربانی اور سسی پلیجو کے علاوہ و فاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی، سیکرٹری صحت، سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، سیکرٹری ایف پی ایس سی،چیئرمین ایف پی ایس سی،سیکرٹری توانائی،چیئرمین کے الیکٹرک دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  • بھارت باز نہ آیا،لائن آف کنٹرول پر گولہ باری سے ایک بچہ شہید، دس افراد زخمی

    بھارت باز نہ آیا،لائن آف کنٹرول پر گولہ باری سے ایک بچہ شہید، دس افراد زخمی

    بھارت باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج مسلسل سول آبادی پر گولہ باری کر رہی ہے، بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک بچہ شہید جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول کے سیکٹر نیلم دودھنیال پر بھارتی فورسز نے گولہ باری کی، مقامی پولیس کے مطابق بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک بچہ شہید اور 9 افراد زخمی ہو گئے، تمام زخمیوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے،

    بھارتی فوج کی جانب سے نیلم میں شاردہ ، دودھنیال اور چانگن میں گولہ باری سے 10 سالہ معصوم بچہ فیضان میر ولد فیاض میر شہید ہو گیا ہے ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے 13 سالہ ظاہرہ 15 سالہ صغریٰ بی بی . 55 سالہ اجمل سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں. زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ہجیرہ منتقل کیا جا رہا ہے

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    قبل ازیں بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے قوم کے بیٹے پاک فوج کے بہادر سپاہی نعمت ولی جام شہادت نوش کرگئے.بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چری کوٹ اور بروہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی وجہ سے سپاہی نعمت ولی نے شہادت کا رتبہ حاصل کیاہے.

    لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

    جبکہ بھارتی افواج کی فائرنگ سے قریبی گاؤں سیریاں میں‌ دو خواتین زخمی ہوئی ہیں جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے. بھارتی فوج کی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے اس کی چوکی کو تباہ کردیا اوردشمن کی کئی ہلاکتوں کی خبریں ہیں.

    بھارتی فوجی کی لاش تیرتی ہوئی پاکستان آئی تو پاک فوج نے کیا کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتا دیا

  • فردوس عاشق اعوان بھی پرویز مشرف کے نقش قدم پر

    فردوس عاشق اعوان بھی پرویز مشرف کے نقش قدم پر

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی سابق صدر پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل پڑیں کہا سیاست اور حکومت بعد میں ہے”پاکستان فرسٹ” اولین ترجیح ہے،سابقہ اداروں میں جان بوجھ کر قوانین اور اداروں کے افراد کے تابع رکھا گیا

    اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بدلے ہوئے پاکستان میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے ،قانون بالادست اور افراد اداروں کے تابع ہیں، بدعنوانی، قومی سلامتی کو داغدار کرنے یا ملک کے امیج کو خراب کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، سیاست اور حکومت بعد میں ہے”پاکستان فرسٹ” اولین ترجیح ہے،سابقہ اداروں میں جان بوجھ کر قوانین اور اداروں کے افراد کے تابع رکھا گیا ،اداروں کو یرغمال بنا کر انھیں کمزور کر کے گھر کی لونڈی بنایا گیا، کسی بھی مہذب جمہوری ملک میں ایسی مثال نہیں ملتی ،

    آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان

    شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

    وہ جمعرات کو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز(نمل) میں ” 21ویں صدی میں میڈیا بطور نرم طاقت ” کے عنوان سے دو روزہ قومی میڈیاکانفرنس2019 سے خطاب کر رہی تھیں ۔نمل یونیورسٹی کے پیٹرن انچیف میجر جنرل (ر) محمد جعفر ، شعبہ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی ،پروفیسر ڈاکٹر عبدالسراج ،یونیورسٹی کے شعہ ماس کمیونیکشن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خالد سلطان کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں کے ماہر ین اور مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم طلباءو طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

    سلامتی کونسل میں سعودی عرب نے کشمیر پر ووٹ دیا یا نہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوجوان ہمارا روشن مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں ،نمل یونیورسٹی جیسے تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو نکھارنے،یوتھ کو ففتھ جنریشن وار اورقومی مفادات کو لاحق چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار کرنے اور نوجوان کی استعداد کار کو بڑھانے میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں ۔

    آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

    عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کا وکیل بن کر بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ہے ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کو حقیقت میں بدلنے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم ،بربریت ، ناانصافیوں ، زیادیتوں کے خاتمے ،اقوام متحدہ کی قرارداووں ،قوانین اور ضابطوں پر عمل درآمد تک پورا پاکستان کشمیر کی آواز بن کر چٹان کی طرح ڈٹا رہے گا ، حکومت نے میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون تسلیم کر لیا ہے ،ہمارا مذہب، ثقافت، تہذیب اور تمدن ہماری طاقت ہے،ہمیں اپنی سماجی، ثقافتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیا سافٹ پاور کو بطور طاقت استعمال کرنا ہے۔

    مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

  • الیکشن ٹکٹ کے لیے ہنگامہ، 4رہنما پارٹی سے خارج

    الیکشن ٹکٹ کے لیے ہنگامہ، 4رہنما پارٹی سے خارج

    ریاستی اسمبلی کے لیے انتخابات قریب آتے ہی حکمران پارٹی کے اندر ٹکٹوں کے حصول کے ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں 4رہنماﺅں کو پارٹی سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

    مہاراشٹر الیکشن جیتنے کے لئے مودی سرکار کروا سکتی ہے ایک اور پلوامہ حملہ

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرکے اسمبلی انتخابات قریب ہیں ۔ بھارتی حکمران پارٹی بی جے پی کے اندر بھی ٹکٹ کے حصول کے لیے جھگڑے شروع ہو گئے ہیں۔ بی جے پی نے ان چاررہنماﺅں کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے جنھوں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیے تھے۔

    مذکورہ سیٹوں پر پہلے سے ہی بی جے پی یا اس کی معاون پارٹی نے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہوا ہے۔

    شیو سینا اور بی جے پی میں چپقلش بڑھنے لگی…. اہم خبر آ گئی

    واضح رہے کہ چرن واگھمارے (تمسر)، گیتا جین (میرا بھیندر)، بالا صاحب اوول (پمپری-چنچواڑ) اور دلیپ دیشمکھ (سمیر پور) کو پارٹی سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

    بھارت، مہاراشٹر میں بی جے پی ، شیوسینا اتحاد ہو گیا

    بھارت، مہاراشٹر میں بی جے پی ، شیوسینا اتحاد ہو گیا