Baaghi TV

Author: +9251

  • تاریخ پھر لوٹ آئی : 10-اکتوبرکو بابا گرونانک وفات پا گئے ، تاریخی کہانی تاریخ کی زبانی

    تاریخ پھر لوٹ آئی : 10-اکتوبرکو بابا گرونانک وفات پا گئے ، تاریخی کہانی تاریخ کی زبانی

    لاہور :نانک نے 15 اپریل 1469ء کو لاہور کے قریب رائے بھوئی کی تلونڈی (موجودہ ننکانہ صاحب، پنجاب، پاکستان) میں جنم لیا۔ ان کے والدین مہتا کالو (مکمل نام کلیان چند داس بیدی) اور ماتا ترپتا تھے، جو مذہباً ہندو تھے اور تاجر ذات سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے والد تلونڈی گاؤں میں فصل کی محصولات کے مقامی پٹواری تھے۔

    اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ

    ان کی ایک بہن تھیں، جن کا نام بی بی نانکی تھا۔ وہ ان سے پانچ سال بڑی تھیں۔ 1475ء میں ان کی شادی ہوئی اور وہ سلطان پور چلی گئیں۔ نانک کو اپنی بہن سے بہت لگاؤ تھا چنانچہ وہ بھی اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ رہنے کے لیے سلطان پور جا پہنچے۔ تقریباً 16 سال کی عمر میں نانک نے دولت خان لودھی کے ماتحت کام کرنا شروع کیا جہاں بی بی نانکی کا شوہر بھی کام کرتا تھا۔ پوراتن جنم سکھی کے مطابق، یہ نانک کی تشکیل کا مرحلہ تھا اور ان کے بھجنوں میں سرکاری ڈھانچے سے متعلق جو حوالے ملتے ہیں، غالب اندازہ یہی ہے کہ ان کا علم اسی عرصے میں حاصل کیا گیا تھا۔

    آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

    سکھ روایات کے مطابق، گرو نانک کی پیدائش کے وقت اور زندگی کے ابتدائی برسوں میں کئی ایسے واقعات رونما ہوئے جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ نانک کو خدا کے فضل و رحمت سے نوازا گیا ہے۔ ان کے سوانح نگاروں کے مطابق، وہ کم عمری ہی سے اس حقیقت سے پوری طرح آگاہ تھے۔ پانچ برس کی عمر میں نانک کو مقدس پیغامات پر مشتمل آوازیں سنائی دینے لگیں۔ سات برس کی عمر میں ان کے والد نے انھیں اس وقت کے رواج کے مطابق گاؤں کے مدرسے میں داخل کروایا۔

    اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا

    روایات کے مطابق، کم عمر نانک نے حروف تہجی کے پہلے حرف میں، جو حساب میں عدد 1 سے مشابہت رکھتا ہے، جس سے خدا کی وحدانیت یا یکتائی ظاہر ہوتی ہے، مضمر رموز بیان کرکے اپنے استاد کو حیران کر دیا۔ ان کے بچپن کی دیگر روایات بھی نانک سے متعلق حیرت انگیز اور معجزانہ واقعات بیان کرتی ہیں، مثلاً رائے بولر سے منقول ایک روایت کے مطابق کم سن نانک جب سوئے ہوئے تھے تو انھیں تیز دھوپ سے بچانے کے لیے ایک درخت یا دوسری روایت کے مطابق، ایک زہریلا ناگ ان پر سایہ کیے رہا۔ انہوں نے سکھ مذہب کی بنیاد رکھی اور 10 اکتوبر 1539ء کو وفات پائی۔

  • شمالی شام میں ترک فوجی آپریشن، کویت کاردعمل

    شمالی شام میں ترک فوجی آپریشن، کویت کاردعمل

    ترکی کی مسلح افواج کی طرف سے شمالی عراق میں آپریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے کویت نے بھی اپنا بیان دے دیا ہے

    ترکی کا شام میں فوجی آپریشن شروع

    کویت نے شمال مشرقی شام میں ترکی کی کارروائی کو خطے میں استحکام اور امن کے لئے براہ راست خطرہ قرار دیا اور اس پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا۔ کویت کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت متعدد عرب ممالک کی اس کارروائی کی مذمت کی۔

    واضح رہے کہ ترکی کی مسلح افواج نے شمالی شام میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پیس سپرنگ آپریشن کا آغاز کر دیاہے۔اس کارروائی کی اطلاع ترک صدر رجب طیب اردگان نے ٹویٹر پردی۔

    شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کی ایران نے مخالفت کردی،حالات مزید خراب

    اردگا ن نے ترکی، انگریزی اور عربی زبان تینوں زبانوں میں پیغام لکھا ہے ۔اردگان کے مطابق ترک مسلح افواج نے شامی فوج کے ہمراہ شمالی شام میں پی کے کے،وائے پی جی اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پیس سپرنگ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

    ترکی شام میں فوجیں‌ کیوں اتارنے والا

    اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔

  • پریانکا جنگی خیالات کی حامل ،حسد کس بات کا ،ارمینہ خان جارحانہ ہوگئیں‌

    پریانکا جنگی خیالات کی حامل ،حسد کس بات کا ،ارمینہ خان جارحانہ ہوگئیں‌

    لندن : پریانکا کے خیالات جنگی ، سوچ انسانیت کے خلاف اور پھر اس میں انسانیت کی کمی ہے ، میرا اور اس کا کیا مقابلہ ہے ، اطلاعات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان نے پریانکا چوپڑا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اداکارہ جنگ کے علاوہ کسی چیز کی حامی نہیں، اُن میں ایسا کچھ نہیں کہ میں حسد کروں۔

    اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے رواں برس فروری میں بھارتی فوج کے حق میں بیان دیا جس کے بعد سے ارمینہ خان نے انہیں‌ اپنی زد پر رکھا ہوا ہے اور وہ مختلف وقتوں میں اظہار بھی کرتی رہتی ہیں۔ایک ٹویٹر صارف کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے ارمینہ خان کا کہنا تھا کہ ’’بھارتی اداکارہ سوائے جنگ کے کسی چیز کی حامی نہیں ہیں‘‘۔خونخوار مگرمچھ نے مچھیرے کو نوالہ بنا ڈالا

    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1181895400401358848?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1181895400401358848&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fpriyanka-chopra-is-not-a-positive-role-model-armeena-khan%2F

    انہوں نے لکھا کہ ’’دوست ، خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتی ہوں کہ کاش کچھ ایسا ہوتا جس کی وجہ سے میں اداکارہ سے حسد کرتی، کاش آپ انجیلنا جولی اور ایشوریا رائے کے بارے میں مجھ سے پوچھتی تو یہ ممکن بھی ہوسکتا تھا‘‘۔ارمینہ خان کا کہنا تھا کہ ’’پریانکا چوپڑا کو رول ماڈل قرار نہیں دیا جاسکتا اور نہ ہی انہیں ایسا کچھ سمجھا جاسکتا ہے‘‘۔

    آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

    یاد رہے کہ ارمینہ خان سمیت دیگر پاکستانی اداکاروں نے بھارت کی کشمیر میں ہونے والی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی اور آرٹیکل 370 کے خاتمے پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ارمینہ خان نے لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مظاہرے میں بھی شرکت کی تھی۔

    اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا

    یاد رہے کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مارچ میں سوشل میڈیا پر پاک بھارت جنگ کو ہوا دینے کی کوشش کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے نےاقوام متحدہ سے مطالبہ کیا تھا کہ اداکارہ کو گُڈ ول ایمبیسڈر ہٹایا جائے۔

  • مگرمچھ نے مچھیرے کو نوالہ بنا ڈالا، دیکھنے والے بھی منظردیکھ نہ سکے

    مگرمچھ نے مچھیرے کو نوالہ بنا ڈالا، دیکھنے والے بھی منظردیکھ نہ سکے

    منیلا: جھوٹ نہیں ، سچ ہے ، افسانہ نہیں‌ حقیقت ہے کہ فلپائن میں مگر مچھ نے مچھیروں کی کشتی پر حملہ کر کے ایک شخص کی جان لے لی۔ 20 سالہ شکاری جونیک حوسین اپنے 32 سالہ مچھیرے دوست ایڈگار کے ہمراہ گزشتہ روز پالاوان کے علاقے میں شکار کے لیے پہنچے۔دونوں شکاری مچھلیاں پکڑںے کے لیے لکڑی کی کشتی میں بیٹھ کر سمندر میں گئے تو ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

    اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ

    پولیس حکام کے مطابق مقامی وقت کے 9 بجے کے قریب دس فٹ لمبار مگر مچھ کشتی کے قریب اُس وقت آیا جب وہ ساحل کے قریب تھے اور اُس نے حملہ کردیا۔مگرمچھ نے کشتی کی لکڑی کو چبایا جس کی وجہ سے اندر بیٹھے مچھیرے پانی میں اور پھر ایک جونیک اُس کی زد میں آئے۔ جونیک ملائشیا کے علاقے سالان گاؤں میں واقع بالابک کے رہائشی تھے۔

    آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

    ساتھی بتاتے ہیں‌کہ پانی میں گرنے کے بعد جونیک کو لمحہ بھر بھی مہلت نہ مل سکی جس کی وجہ سے مگر مچھ نے انہیں نوالہ بنا ڈالا۔ عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے ایک بڑے مگر مچھ کو انسانی گوشت کھاتے بھی دیکھا تو سب نے مل کر اُس پر حملہ کیا۔مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جیسے ہی ساحل پر پہنچی تو مگر مچھ وہاں جونیک کی لاش چھوڑ کر پانی میں فرار ہوا۔

    اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا

  • میاں بیوی سنگسار، کیوں اور کس نے سنگسار کیا ،خبر سے ہلچل مچ گئی

    میاں بیوی سنگسار، کیوں اور کس نے سنگسار کیا ،خبر سے ہلچل مچ گئی

    نئی دہلی:بھارت اب بھی جہالت اور خرافات کا مرکز ، اطلاعات کے مطابق ریاست اڑیسہ پولیس کو ضلع مایوربھان سے تعلق رکھنے والے قبائلی جوڑے کی لاشیں ملیں، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جادو کے چکر میں دونوں کا قتل ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق لاشوں کی شناخت ستارام سنگھ اور اُن کی اہلیہ لیتھ سنگھ کے ناموں سے ہوئی، دونوں سون ڈیم کپٹی پاڈا کے رہائشی تھے۔

    اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ

    پولیس کے مطابق ’’لاشوں کو بھاری پتھروں میں پھنسایا ہوا تھا اور اُن کے اوپر پانی گررہا تھا، میاں بیوی کو کسی گروہ نے قتل کیا تھا‘‘۔ پولیس حکام کے مطابق قتل کے شبہے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

    حراست میں لیے جانے والے شخص نے پولیس کو بتایا کہ اُسے قبائلی جوڑے پر شدید غصہ تھا کیونکہ وہ پوجا کے نام پر کالا جادو کررہے تھے، یہ خبر جب وہاں کے مقامی لوگوں کو معلوم ہوئی تو انہوں نے جوڑے پر حملہ کیا اور پہلے خاتون کو پتھروں سے سنگسار کیا بعد ازاں مرد کو قتل کیا۔

    اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا

    دوسری طرف اہل خانہ کے مطابق دونوں میاں بیوی اتوار کے روز اپنے گھر سے چترامبا گاؤں میں ہونے والے فٹبال میچ کو دیکھنے کا کہہ کر نکلے تھے۔ دونوں کو شام تک گھر پہنچ جانا تھا البتہ جب نہیں پہنچے تو تلاش کا کام شروع کیا گیا۔ پولیس حکام کو تفتیش کے دوران ستارم کی خون آلود شرٹ اور لیتھ سنگھ کی چوڑیاں بھی ملیں۔

  • معمر ترین سیاستدان اورتحریک آزادی کے کارکن اسلم خٹک 10-اکتوبر کو وفات پاگئے

    معمر ترین سیاستدان اورتحریک آزادی کے کارکن اسلم خٹک 10-اکتوبر کو وفات پاگئے

    پشاور: تاریخ ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہے، ویسے تو بڑے بڑے اور بڑی تعداد میں کے پی کے بزرگوں ، نوجوانوں اور بچوں نے تحریک پاکستان میں‌ بھر پور کردار ادا کیا اس پر کسی کو کوئی اختلاف نہیں‌، مگر دوسری طرف تاریخ‌نے کچھ ایسے واقعات اور اوقات محفوظ کرلیئے ہیں‌کہ کہ تاریخ ان کو باربار دہراتی ہے

    اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ

    یہی تاریخ اب پھر دہرارہی ہے 10 اکتوبر کے دن کو ، تفصیلات کے مطابق 10 اکتوبر 2008ء کو پاکستان کے معمر ترین سیاستدان اور تحریک آزادی کے کارکن اسلم خٹک پشاور میں وفات پاگئے اور قبرستان چار سدہ روڈ، پشاور میں آسودۂ خاک ہوئے۔

    آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

    اسلم خٹک 5 اپریل 1908ء کو چترال میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد محمد قلی خان پولیٹیکل ایجنٹ تھے اور انہیں انگریزوں نے خان بہادر کا خطاب عطا کیا تھا۔ اسلم خٹک نے اوکسفرڈ یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ اسی زمانے میں انہیں چوہدری رحمت علی کے مشہور کتابچے ’’نائو آرنیور‘‘ کی تدوین میں ہاتھ بٹانے کا موقع ملا۔ اس کتابچہ میں ہندوستان میں ایک مسلم ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اس کا نام ’’پاک ستان‘‘ تجویز کیا گیا تھا۔

    اسلم خٹک نے اپنے کیریئر کا آغاز سول سروس سے کیا۔ وہ آل انڈیا ریڈیو، پشاور کے پہلے اسٹیشن ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ اس دوران انہیں پشتو زبان کے پہلے ڈرامے دوینو جام لکھنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔قیام پاکستان کے بعد اسلم خٹک افغانستان اور ایران میں پاکستان کے سفیر رہے۔ وہ کئی مرتبہ اسمبلیوں کے رکن منتخب ہوئے اور 70 کی دہائی میں سرحد اسمبلی کے اسپیکر اور اسی صوبے کے گورنر رہے۔

    اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا

    جنرل ضیاء الحق کے دور میں وہ مجلس شوریٰ کے رکن نامزد ہوئے۔ 1985ء میں وہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور محمد خان جونیجو کی ہرکابینہ کے رکن رہے۔ 1988ء میں وہ اوجڑی کیمپ کے سانحے کی تحقیقات کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی کے رکن بنے جس میں انہوں نے اس سانحے میں ملوث فوجی افسران کو بچانے کی بھرپور کوشش کی۔ جنرل ضیاء الحق ان کا یہ احسان نہیں بھولے اور جب انہوں نے وزیراعظم محمد خان جونیجو کی حکومت برطرف کرکے نگراں حکومت قائم کی تو اس میں اسلم خٹک کو سینئر وفاقی وزیر کے طور پر شامل کیا۔

    1988ء کے عام انتخابات میں وہ کامیاب نہیں ہوسکے مگر 1990ء کے عام انتخابات میں وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔ اس کے بعد وہ کسی انتخاب میں کامیاب نہیں ہوئے۔ عمر کا آخری حصہ انہوں نے گوشہ گمنامی میں گزارا۔ انہوں نے اپنی یادداشتیں’’اے پٹھان او ڈیسی‘‘ کے نام سے تحریر کی تھیں۔

  • ’’پاکستان سےمتعلق‘‘سری لنکن کپتان اور کوچ کا آخری بیان

    ’’پاکستان سےمتعلق‘‘سری لنکن کپتان اور کوچ کا آخری بیان

    لاہور: سری لنکا کی ٹیم کے کوچ رمیش رنا ئیکے نے کہا ہے کہ پاکستان آکر کھیلنے میں بہت خوشی ہوئی، یہاں سے ملنی والی محبتوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔میچ کے بعد سری لنکن کوچ رمیش رتنائیکے اور کپتان داش شناکا نے مشترکا پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نےشائقین کرکٹ کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    اب سعودی خواتین سرحدوں کی حفاظت کریں گی ، محمد بن سلمان کا انوکھا فیصلہ

    سری لنکن کوش کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے جتنی محبت دی اُس کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، ہمیں بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی، پاکستان آکر کھیلنے میں بہت خوشی ہوئی۔انہوں‌نے کہا کہ جس طرح پاکستان کی عوام نے ہمیں‌عزت اور محبت دی ہے اسے ہم کبھی بھی بھول نہیں‌سکتے

    آزادی نہیں فسادی مارچ ،توڑ پھوڑ کے منصوبے ، ریاست کے خلاف شرارت ہے ، شوکت یوسفزئی

    اُن کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز میں بہترین کرکٹ کھیلی، ہمارے پول میں 30 سے 40 کھلاڑی شامل ہیں، دورۂ پاکستان کے لیے ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا تھا جو بے خوف ہوکر کرکٹ کھیلیں، نوجوان کھلاڑیوں نے پلان کے مطابق کرکٹ کھیلی اور بہترین کھیل پیش کیا۔

    اقوام متحدہ بھی کنگال، پیسےمک گئے ،سیکرٹری جنرل نے پردہ چاک کردیا

  • مقبوضہ کشمیر، تعینات بھارتی افسروں نے کی بھارتی بیانیہ کی نفی

    مقبوضہ کشمیر، تعینات بھارتی افسروں نے کی بھارتی بیانیہ کی نفی

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات افسران اور سیکورٹی فورسز نے مودی حکومت کے اس بیانیہ کی نفی کر دی ہے کہ وادی میں سب کچھ ٹھیک ہے اور معمول پر ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ، بھارتی مظالم کوعیاں کرتی بی بی سی کی رپورٹ

    افسران کے مطابق حالات کافی سنگین ہیں۔ آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد وادی مسلسل دو ماہ سے بند ہے۔ حالات ویسے ہی ہیں جیسے 5اگست کو تھے۔ اب حالات معمول پر آنے کی بجائے مزید بگڑ سکتے ہیں۔مارکیٹوں میں سناٹا، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے۔ سکولز اور کالجز بھی بند ہیں۔ہزاروں لوگ نظربند یا قید ہیں۔

    دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے دعوی کیا ہے کہ حالات پہلے سے کافی بہتر ہوئے ہیں۔ دریں اثنا بی جے پی کے سوا 24 اکتوبر کو ہونے والے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) کے الیکشن لڑنے سے سبھی پارٹیوں نے انکار کر دیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر: بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 66 واں دن ، مزید 3 کشمیری شہید

    بھارت کے انگریزی اخبار ’دی انڈین ایکسپریس‘ نے ایک درجن سے زائد پولیس افسران کے انٹرویو کرنے کے بعد ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومتی بیانیہ جو مرضی ہو لیکن وادی حالات معمول پر نہیں ۔

    مقبوضہ کشمیر میں کتنے ہزار اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں؟ اہم خبر

    زیادہ نوکرشاہوں اور پولس افسروں سے بات کرنے کے بعد ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت بھلے ہی کچھ بھی کہے لیکن وادی میں حالات معمول پر نہیں ہیں۔ ایک افسر نے بتایا کہ ”ہم کہتے تھے کہ سیکورٹی فورس گھڑی دیکھتے ہیں، جب کہ ’دہشت گردوں‘ کے پاس ہمیشہ وقت ہے۔ لیکن، اب یہاں معاملہ مختلف ہے۔ حکومتی پالیسی یہی لگتی ہے کہ وہ ہر وقت جموں و کشمیر کے باشندوں پر نظر رکھے۔“ افسر کے مطابق ہم سب کو یہ اعتراف کرلینا چاہیے کہ یہاں حالات معمول پر نہیں ہیں۔“

    ایک افسر کے مطابق ”دہلی کو لگتا ہے کہ اگر ابھی تک کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا ہے تو حالات معمول پر ہیں۔ یہ سوچ غلط ہے۔“

  • افغانستان، مئی میں امریکی فضائی حملوں میں کتنے شہری نشانہ بنے

    افغانستان، مئی میں امریکی فضائی حملوں میں کتنے شہری نشانہ بنے

    امریکہ کی طرف سے افغانستان میں نہتے شہریوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں مئی میں امریکہ نے منشیات سازی کے کارخانوں پر فضائی حملہ کیا ۔

    افغانستان، جلال آباد میں دھماکہ،10ہلاک

    اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال مئی میں امریکی فضائی حملوں میں ایک خاتون اور 14بچوں سمیت 39افغان شہری جاں بحق ہو گئے۔

    واضح رہے کہ مغربی افغانستان میں پانچ مئی کو مبینہ طور پر منشیات سازی کے کارخانوں پر امریکہ نے فضائی حملے کیے جس میںکم از کم 39 شہری جاں بحق ہو گئے۔ ان شہریوں میںایک خاتون اور 14 بچے بھی شامل تھے۔یہ حملے مغربی صوبہ فراہ کے بکواہ ضلع اور صوبہ نیمروز کے ضلع دلارام کے کچھ علاقوں میں کیے گئے تھے۔

    افغانستان، تعلیم بھی شدت پسندوں کے نشانے پر

    یاد رہے کہ 2018 میں افغانستان میں چھ ہزار 400 ٹن افیم پیدا کی گئی ۔یاد رہے کہ افغانستان افیم اور دیگر منشیات کی غیرقانونی تجارت کے لیے بدنام ہے۔

    افغانستان : بس حملے کی وجہ سے ہوا شدید جانی نقصان

  • باپ اور بیٹے کو چھریوں‌ کے وار کرکے قتل کردیا گیا، ہر طرف خوف وہراس

    باپ اور بیٹے کو چھریوں‌ کے وار کرکے قتل کردیا گیا، ہر طرف خوف وہراس

    کراچی:باپ اور بیٹے کے قتل نے ہر کسی کو رونے اور غم کے آنسوبہانے پر مجبور کردیا ، اطلاعات کےمطابق شہر قائد کے علاقے کلفٹن عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب گھر سے باپ بیٹے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس کے مطابق باپ اور بیٹے دونوں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا ، مقتولین کراچی سے امریکا منتقل ہونے کی تیاری کررہے تھے۔

    28-29 اکتوبر کو ملک میں‌کیا ہونے جارہا ہے ، بڑی بری خبر آگئی

    ایس ایس پی شیراز نذیر کے مطابق مقتولین کی شناخت ڈاکٹر فصیح عثمانی اور کامران کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا ہے، قاتلوں نے گھر میں کسی بھی سامان کو ہاتھ نہیں لگایا۔پولیس کے مطابق واردات کے وقت دونوں باپ بیٹے سوئے ہوئے تھے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ قتل میں کوئی گھر کا بھیدی ملوث لگتا ہے۔

    کھجوروں کی سرزمین :3 کروڑ 43 لاکھ درخت ، زیتون کے کتنے درخت ، خبر نے حیران کردیا

    گھر میں رہائش پذیر مقتول ڈاکٹر فصیح کی والدہ اور بیوی واقعہ کے وقت واک کے لیے گھر سے باہر تھیں، پولیس کی جانب سے جائے حادثہ سے مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول فصیح عثمانی کراچی کے متعدد میڈیکل کالجز میں تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں، ایک سال قبل ہی ان کے بڑے بیٹے کا انتقال ہوا تھا، ان کے ساتھ قتل کیے جانے والا بیٹا کامران امریکا میں مقیم تھا اور دو ماہ قبل ہی کراچی آیا تھا۔

    خود کشی ایک خوفناک المیہ—-از– جویریہ چوہدری